Baaghi TV

Category: پشاور

  • خیبر پختونخواہ  کی پہلی  اردو، پشتو، ہندکو اور انگریزی کی آرٹسٹ  بشری فرخ

    خیبر پختونخواہ کی پہلی اردو، پشتو، ہندکو اور انگریزی کی آرٹسٹ بشری فرخ

    یہ ہم ہیں جو کبھی بشری خود اپنے بھی نہیں تھے
    نہ جانے کس طرح خود کو تمہارا کر لیا ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    خیبر پختونخواہ کی پہلی اردو، پشتو، ہندکو اور انگریزی کی آرٹسٹ

    ترقی پسند اور عوام دوست ادیبہ ، شاعرہ مصنفہ اور کمپیئر

    خیبر پختونخواہ کی پہلی صاحب کتاب نعت گو شاعرہ

    تحریر: آغا نیاز مگسی

    16فروری 1954ء میں پیداہونےوالی بشری صاحبہ کاشمار پاکستان کی صف اول کی ادیبہ، مصنفہ اورشاعرات میں ہوتا ہےوہ خیبر پختونخواہ کی پہلی اور واحد خاتون ہیں جنہیں بیک وقت ادیبہ،شاعرہ،مصنفہ، کمپیئر اور ریڈیو اور پی ٹی وی کے 2000 سے زائد پروگرام کرنے کا اعزاز حاصل ہے انہوں نے 100 سےزائد ایوارڈز حاصل کیے ہیں بشری صاحبہ نے 1979 میں پی ٹی وی کےسینیئرآفیسرفرخ سیر صاحب سے شادی کی جن سے انہیں 4 بیٹیاں پیدا ہوئیں۔

    شادی کے 20 سال بعد ان کے شوہر کی وفات ہو گئی جس کی وجہ سے بچیوں کی تعلیم اور تربیت کی تمام تر ذمہ داریاں ان کے کاندھوں پر آ گئیں جو کہ انہوں نے بہتر طور پر نبھائیں۔ بشری فرخ صاحبہ نے اپنی شاعری کا پہلا شعر اپنے خاوند مرحوم کی قبر کے سرہانے کھڑے ہو کر لکھا جس کے بعد ان کی شاعری میں مسلسل روانی آتی گئی۔

    بشری صاحبہ ایک ترقی پسند سوچ کی مالک ہیں وہ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں عوام کی مشکلات اور مسائل پر انہیں بہت تشویش لاحق رہتی ہے۔ جنوری 2017 میں انہوں نے خواتین لکھاریوں کے لیے ” کاروان حوا لٹریری فورم” کا قیام عمل میں لایا جس سے خواتین لکھاریوں اور شاعرات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جا رہا ہے۔

    تصانیف اور ایوارڈز
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اک قیامت ہے لمحہ موجود (اردوشاعری) ، ادھوری محبت کا پوراسفر (اردوشاعری) ، بہت گہری اداسی ہے (اردوشاعری) ، محبتاں دے مزاج وکھرے (ہندکوشاعری) ، جدائی بھی ضروری ہے (اردوشاعری) ، خمینی کے ایران میں (سفرنامہ) ، ورفعنالک ذکرک (نعتیہ مجموعہ) ، مجھے آواز مت دینا (اردوشاعری) ، توکجا من کجا (نعتیہ مجموعہ)

    بشریٰ فرخ کو ملنےوالے مختلف ایوارڈز کی تعداد ڈیڑھ سو سےزائد ہےچند قابل ذکر ایوارڈز یہ ہیں: سردارعبدالرب نشتر ایوارڈ (گولڈمیڈل) ، ہندکو ورلڈ کانفرنس ایوارڈ، بزم بہارادب سلور جوبلی ایوارڈ، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ایوارڈ، فروغ ادب ایوارڈ، روزن انٹرنیشنل لٹریری ایوارڈ، تانگ وسیب ایوارڈ، خیبرکالج آف کامرس شیلڈ، عظیم ویلفیر سوسائٹی ایوارڈ، پی ٹی وی ایوارڈ (بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ)، اگفاایوارڈ، فرنٹیئر کلچرکلب ایوارڈ، فرنٹیئرآرٹس کونسل ایوارڈ، میر آرٹس سوسائٹی ایوارڈ، پاکستان آرٹسٹ اکویلیٹی ایوارڈ

    بشری فرخ صاحبہ کی شاعری سے انتخاب
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    بدلاؤ کیسا شہر ستمگر میں آگیا
    وہ صبح خیز شام کے منظر میں آگیا
    ہر اک گزرنے والا کھلے در کو دیکھ کر
    دستک دیے بغیر مرے گھر میں آگیا
    دھندلا گیا تھا پھر مری یادوں کا آئینہ
    اک اشک تھا جو آنکھ کے پتھر میں آگیا
    احساسِ تشنگی کو مٹانے کے واسطے
    جانے کہاں سے قطرہ سمندر میں آگیا
    دل سے نکل چکا تھا مگر گھوم گھام کے
    پھر درد تیرا یاد کے ساگر میں آگیا
    خوش تھا وہ میرے درد کے بخیے ادھیڑ کر
    آنسو کہاں سے چشمِ گل تر میں آگیا
    خود اپنی ذات سے میرا رشتہ بحال تھا
    جو عکس آئینہ ہوا ، پتھر میں آگیا
    بجھنے کے میں قریب تھی بشریٰ کہ یک بیک
    اک آفتاب اتر کے میرے گھر میں آگیا

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    یہ ہفت آسماں بحروبر چار دن کا
    یہ رشتے یہ ناطے یہ گھر چار دن کا
    گھنی چھاؤں والا شجر چار دن کا
    بنایا تھا پانی پہ گھر چار دن کا
    یہ دنیائے فانی تو ہے آنی جانی
    یہاں آدمی کا گزر چار دن کا
    محبت کبھی راس آئی نہ ہم کو
    کہ جو بھی ملا ہمسفر چار دن کا

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    موافق نہیں دل کی آب و ہوا بھی
    خوشی ہو کہ غم ،ہے اثر چار دن کا
    یہ شہر ہنرور وہی ہے جہاں پر
    ہنر ور کا دست ہنر چار دن کا
    خرد یا جنوں ہو محبت یا نفرت
    یہ سارا ہی ہے شور و شر چار دن کا
    یہ جبہ و دستار عزت و شہرت
    یہ جتنا بھی ہے کر و فر چار دن کا

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    تمہارا غم خوشی کا استعارہ کر لیا ہے
    گزارا ہی تو کرنا تھا،گزاراکر لیا ہے
    سلگتے موسموں کو ابر پارہ کر لیا ہے
    برا بر ہجر کا ہر گوشوارہ کر لیا ہے
    بقدرِ ظرف بڑھا لی ہے استعداد دل نے
    کسی کی بے وفائی کو گوارا کر لیا ہے
    میں اپنے آپ میں یوں دفن ہوتی جا رہی ہوں
    کہ کچھ مجروح جذبوں کا نظارہ کر لیا ہے
    کسی بھی سانحے کو اب صدا دیتا نہیں یہ
    دلِ شعلہ فشاں کو یوں شرارہ کر لیا ہے
    نہ پوچھو ہم سے احوالِ دروں،کار جنوں میں
    منافع ہونے والا تھا،خسارہ کر لیا ہے
    جو کرب ذیست کی روداد چہرے پر ہے رقصاں
    بتاتی ہے، محبت نے کنارا کر لیا ہے
    تھی غیر آباد جانے کب سے خوابوں کی حویلی
    اِک امکاں کو مکیں اس میں دوبارہ کر لیا ہے
    یہ ہم ہیں ،جو کبھی بشریٰ خود اپنے بھی نہیں تھے
    نہ جانے کس طرح خود کو تمہارا کر لیا ہے

  • کے پی اسمبلی کے انتخابات : الیکشن کمیشن اورگورنر سے تحریری جواب طلب

    کے پی اسمبلی کے انتخابات : الیکشن کمیشن اورگورنر سے تحریری جواب طلب

    خیبر پختونخوا اسمبلی کے بروقت انتخابات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن اور گورنر سے تحریری جواب طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی: پشاور ہائی کورٹ میں کے پی اسمبلی کے بروقت انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی، اسد قیصر، شبلی فراز اور شاہ فرمان عدالت میں پیش ہوئے۔

    گورنر پنجاب نےانتخابات کی تاریخ دینے کے حوالے سے آج اجلاس طلب کرلیا

    عدالت نے کہا کہ گورنر نے جواب جمع نہیں کیا،گورنر ہمیں بتا دیں کہ کیوں ابھی تک تاریخ نہیں دی؟ صوبائی ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ چیف سیکرٹری نے آج جواب جمع کیا ہے –

    ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق گورنر کے پاس تاریخ دینےکا ابھی وقت ہے،جسٹس ارشد علی نےکہا کہ اس پر بعد میں بات ہوگی، پہلے تحریری جواب دیں کہ خط کے جواب میں گورنر نے تاریخ نہیں دی، الیکشن کمیشن کو اگر تاریخ نہیں ملی تو کیا لائحہ عمل ہوگا۔

    ویڈیو لیک کیس:سندھ ہائی کورٹ نےدانیہ شاہ کی ضمانت منظور کرلی

    پشاور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن جمعرات تک تحریری جواب جمع کرادیں-

    دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ عدالت میں پیش کیا، وکیل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ،گورنر اور صدرکے خطوط ریکارڈ پر موجود ہیں،گورنر بہانے بنا کر تاریخ نہیں دینا چاہتے ہیں۔

    عدالت نے الیکشن کمیشن اورگورنر سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے جمعرات تک سماعت ملتوی کردی۔

    شہبازگل نےٹرائل کورٹ سے درخواست بریت مسترد ہونےکا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

  • شمالی وزیرستان میں سی ٹی ڈی ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام،7 ملزمان ہلاک

    شمالی وزیرستان میں سی ٹی ڈی ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام،7 ملزمان ہلاک

    محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی رات شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ سے 3 دہشت گردوں کو بنوں منتقل کیا جارہا تھا۔

    ڈیرہ اسماعیل خان؛ پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملہ سے ایک اہلکار زخمی

    میر علی بائی پاس پر دہشت گردوں سے سی ٹی ڈی کی ٹیم پر حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں زیر حراست تینوں ملزم ہلاک جب کہ 4 حملہ آور بھی مارے گئے۔سی ٹی ڈی کے مطابق حملہ آوروں میں سے کچھ رات کی تاریکی مں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

    ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کی زیرصدارت ڈی پی او آفس رحیم یارخان میں ٹرائی بارڈر…

    ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے بتایا جارہا ہے، یہ ملزمان ٹارگٹ کلنگ سمیت پولیس و سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث بتائے جارہے ہں۔پشاور میں پولیس لائنز مسجد پر کئے گئے خودکش حملے کے بعد خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے حملے بڑھ گئے ہیں تاہم پولیس اور سی ٹی ڈی بھی انتہائی فعال انداز میں جواب دے رہی ہے۔

    ننکانہ :واربرٹن واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے،جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ڈسٹرکٹ بار

    گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع یرہ اسماعیل خان میں کھتی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیااس کے علاوہ گزشتہ روز ہی لکی مروت میں پولیس نے ایک پولیس اسٹیشن پر مسلح دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا تھا۔

  • ٹانک میں تھانہ گومل پر دہشتگردوں کا حملہ،بنوں میں سی ٹی ڈی نے کارروائی تین دہشتگرد گرفتار

    ٹانک میں تھانہ گومل پر دہشتگردوں کا حملہ،بنوں میں سی ٹی ڈی نے کارروائی تین دہشتگرد گرفتار

    خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں تھانہ گومل پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ڈسٹرکٹ ٹانک کے تھانہ گومل پر ہفتے کی شب دس بجے 10 سے 15 دہشت گردوں نے حملے کی نیت سے پیش قدمی کی، جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے-

    گوجرہ:مسلح ڈاکوؤں نے دو مختلف وارداتوں میں شہریوں کو لوٹ لیا

    حکام کے مطابق پولیس نے دہشت گردوں کی مشکوک نقل و حرکت کا جدید ٹیکنالوجی سے مشاہدہ کیا اور بھرپور ردعمل دیا۔ جس کے بعد دہشت گردوں سے تقریباً 15 منٹ تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور انہوں نے پیش قدمی روک دی اس دوران کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی کوئی اہلکار زخمی ہوا۔

    آئی جی خیبرپختونخوا حیات خان نے ایس ایچ او گومل سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر اہلکاروں کی تعریف کی اور انہیں پچاس ہزار روپے نقد جبکہ تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا۔

    ادھر بنوں میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، تینوں دہشت گرد لکی مروت سے پشاور جا رہے تھے ملزمان لکی مروت، ڈی آئی خان اور بنوں میں حملوں میں ملوث تھے۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں میں عمر زمان، سلیم عرف ملنگ اور احمد نبی شامل ہیں۔ تینوں گرفتار دہشتگرد ٹارگٹ کلرز ہیں۔

    کراچی : پولیس افسر اور اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے، اغوا شدہ شہری بازیاب

  • شمالی وزیرستان میں پولیس کو امن وامان کے حوالے اہم ہدایات جاری

    شمالی وزیرستان میں پولیس کو امن وامان کے حوالے اہم ہدایات جاری

    شمالی وزیرستان:ضلعی پولیس سربراہ شمالی وزیرستان سلیم ریاض کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میرانشاہ میں پولیس تنصیبات کی حفاظت اور انسداد پولیو مہم کی سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایس پی انویسٹی گیشن محمد زمان ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سید جلال وزیر سمیت ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران کی شرکت کی۔

    ضلعی پولیس سربراہ نے شرکاء کو پولیس تنصیبات کی سیکیورٹی انتظامات مزید بہتر کرنے اور انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیموں کی سیکورٹی مزید مؤثر بنانے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے حوالے سے مناسب ہدایات دیے۔سلیم ریاض نے تمام پولیس افسران کو انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی تمام ٹیموں کے ساتھ تعینات اہلکاران کو بلٹ پروف ہیلمٹ و جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنانے اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔

    انہوں نے تمام پولیس افسران کو علاقے میں اپنی نقل و حرکت کو مزید مؤثر بنانے، جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھنے اور انسداد پولیو مہم کے اختتام تک ٹیموں کے ساتھ رہنے کی تاکید کی۔ کہا پولیس تنصیبات کی سیکیورٹی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ضلعی پولیس سربراہ سلیم ریاض کا کہنا تھا کہ غفلت و لاپرواہی کی ہرگز گنجائش نہ رکھیں۔ تاکہ شرپسند عناصر کی حوصلہ شکنی ہو اور وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہ ہو سکیں۔

  • خیبرپختونخوا:سیاحتی مقامات پر برفباری دیکھنےکے لیے8لاکھ سےزائد سیاحوں کی آمد

    خیبرپختونخوا:سیاحتی مقامات پر برفباری دیکھنےکے لیے8لاکھ سےزائد سیاحوں کی آمد

    پشاور: رواں سال موسم سرما کی برفباری دیکھنے کیلیے 8 لاکھ سے زائد ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔برف پوش پہاڑ دیکھنے کے لیے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پہنچے، سب سے زیادہ 5 لاکھ سیاح مالم جبہ پہنچے، ملکی اور غیر ملکی سیاح خیبرپختونخوا کے برف پوش پہاڑوں کے اسیر بن گئے۔

    ایک ماہ کے دوران 8 لاکھ سے زائد ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے بالائی سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔ محکمہ سیاحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ پانچ لاکھ 52 ہزار 785 سیاحوں نے مالم جبہ کا رخ کیا جس میں 17 غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں جبکہ2لاکھ33ہزار666 سیاحوں نے گلیات کا رخ کیا۔رپورٹ کے مطابق کاغان ناران میں 79ہزار548 سیاح برفباری کے مزے لینے پہنچے، دور دراز مقام اپر و لوئر چترال میں 23ہزار711 ملکی اور 31غیر ملکی سیاحوں نے سیر کی، 1ہزار سے زائد ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے اپر دیر کا رخ کیا۔

    خیبرپختونخوا کے محکمہ سیاحت اتھارٹی کے ترجمان محمد سعد کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی سہولت کیلئے ٹورازم پولیس اور عملہ تمام سیاحتی مقامات پر تعینات ہے، جہاں مستعد اہلکار سیاحوں کی مشکلات کے ازالے کے لیے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ سیاحوں کو آرام دہ سفر کے لیے سڑکوں پر بروقت برف ہٹائی گئیں اور اب بھی مقامی انتظامیہ کے ساتھ ملکر سیاحوں کو بہتر سہولیات دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال سیلاب کے بعد مالاکنڈ ڈویژن کی وادی سوات میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی، جس کے بعد حکومت، انتظامیہ اور پاک فوج نے سیاحت کو بحال کرنے کے لیے مواصلاتی اور رہائشی نظام کو ہنگامی بنیادوں پر بحال کیا۔

  • مردان: سیکیورٹی فورسزسےجھڑپ میں کالعدم تنظیم کے2 دہشتگرد ہلاک

    مردان: سیکیورٹی فورسزسےجھڑپ میں کالعدم تنظیم کے2 دہشتگرد ہلاک

    مردان: ضلع نوشہرہ مصری بانڈہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کالعدم تنظیم کے2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن کو مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ علاقہ تھانہ رسالپور ضلع نوشہرہ مصری بانڈہ میں دہشت گردوں کا منظم گروہ دہشتگردی کی ایک بڑی کارروائی کی غرض سےعلاقے میں موجود ہے۔

    عمران خان سے صدرمملکت عارف الرحمن علوی کی اہم ملاقات، انتخابات کی تاریخ نہ دینے…

    سی ٹی ڈی کی آپریشن ٹیم علاقے میں پہنچی تو اچانک مخالف سمت سے جوانوں پر ہینڈ گرینڈ پھینکے گئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع ہوگئی جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔آپریشن کے دوران دو دہشتگرد ہلاک جبکہ انکے 2 سے 3 ساتھی فرار ہوگئے، ہلاک دہشتگردوں کی شناخت محمد ذیشان عرف عثمان اور سلمان عرف اماراتی کے ناموں سے ہوئی۔

    ننکانہ : میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو تنخواہیں نہ مل سکیں،سینیٹری ورکرز کا شدید…

    دونوں دہشتگرد محکمہ انسداد دہشتگردی مردان کو پولیس پر حملوں اور بھتہ خوری سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ملزمان کانسٹبل بلال، کانسٹبل مزمل شاہ اور کانسٹبل زرمست کو شہید کرنے کے علاوہ سینئر میڈیکل ٹیکنیشن عبدالتواب کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔پولیس کی بھاری نفری نے فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

  • شمالی وزیرستان:فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق

    شمالی وزیرستان:فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق

    میران شاہ: شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے واقعے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میران شاہ کے علاقے ٹول خیل میں فریقین کے مابین فائرنگ کے درمیان پانچ ہلاکتیں ہوئی ہیں، ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاشوں کو میرانشاہ ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعہ زمین کا تنازع بتایا جارہا ہے۔

    ادھرسندھ ہائی کورٹ کی جانب سے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) کو کیماڑی میں ہونے والی 18 اموات کا کیس درج کرکے تحقیقات کرنے کے حکم کے بعد پولیس نے 10 ایف آئی آرز درج کرلیں۔ اس کے علاوہ مبینہ طور پر زہریلی گیس خارج کرنے والی 5 فیکٹریوں کو سیل کردیا اور عدالت سے متاثرین کی قبر کشائی کی اجازت دینے کی درخواست کردی۔

    تفتیش کاروں نے ڈان کو بتایا کہ آئی جی نے ڈی آئی جی جنوبی عرفان علی بلوچ کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کردی ہے جو ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق معاملے کی تحقیقات کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کے ورثا کی شکایات پر علی محمد گوٹھ اور اس کے آس پاس کے علاقے میں کام کرنے والی فیکٹریوں اور صنعتی یونٹس کے مالکان کے خلاف 10 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

    شکایت گزاروں خادم حسین، میر حسن، شکور احمد، محمد حسن، شبیر احمد، عبدالوہاب، ریاض احمد، وزیر احمد اور غلام قادر نے موچکو پولیس تھانے میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 322، 384 اور 34 کے تحت مقدمات درج کرائے۔

  • صدر مملکت نے پشاور ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دیدی

    صدر مملکت نے پشاور ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دیدی

    صدر مملکت عارف علوی نے پشاور ہائیکورٹ میں 3ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دے دی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے جسٹس کامران حیات میاں خیل ، جسٹس محمد اعجاز خان اور جسٹس محمد فہیم ولی کی بطور ایڈیشنل ججز مستقلی کی منظوری دی گئی-

    صدرمملکت عارف علوی نے پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی مستقلی کی منظوری آئین آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی-

    دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات کے کاغذات نامزدگی جمع کرنے والے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے،الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے مطابق خیبر پختونخوا سے8 قومی اسمبلی کی نشستوں پر 79 امیدواروں نے کاغذات نامزدگیاں جمع کیں،امتیاز علی شاہ گولڈ میڈلسٹ ہیں، انہیں 9 امیدواروں میں سے منتخب کیا گیا-

    الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 4 سوات 9،این اے 38 ڈیرہ اسما عیل خان پر 13امیدواروں نے کا غذات جمع کروائے،این اے17ہر ی پور8،این اے18صوابی 11، این اے32کو ہاٹ پر7امیدواروں نے کا غذات جمع کر وائے،این اے25 نوشہرہ ون 9، حلقہ این اے26 نوشہرہ ٹو پر12امیدواروں نے کا غذات جمع کر وائے،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے43خیبر پر10امیدواروں نے کا غذات جمع کروائے ہیں-

    الیکشن کمیشن کے پی کے مطابق 13فروری تک کاغذات جانچ پرتال کی جا ئے گی،23کو حتمی فہرست اور انتخابی نشانات الاٹ ہوں گے-

  • خیبرپختونخوا ضمنی الیکشن: امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری

    خیبرپختونخوا ضمنی الیکشن: امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری

    پشاور: قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی 8 نشستوں پرصوبہ خیبر پختونخوا کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کردی گئی

    باغی ٹی وی :الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی 8 نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہونے جارہے ہیں جس کے لیے کاغذات نامزدگی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

    فہرست کے مطابق پی ٹی آئی نے مستعفی ارکان ہی کو میدان میں دوبارہ اتارا جبکہ دوسری جماعتیں بھی آزمودہ امیدواروں ہی کو سامنے لائی ہیں ضلع خیبرسے باپ بیٹا اور کوہاٹ سے چچا بھتیجا بھی ضمنی الیکشن میں امیدوار ہیں۔

    فہرست کے مطابق این اے 4 سوات سے 9 امیدوار ، اے این 38 ڈی آئی خان سے 13، این اے 17 ہری پور سے 8، این اے 18 صوابی سے 11، این اے 31 کوہاٹ سے 9، این اے 25 نوشہرہ سے 9، این اے 43 خیبر سے 10 امیدوار سامنے آئے ہیں۔

    صوبے میں قومی اسمبلی کی خالی نشتوں پر ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف سے مستعفی ارکان اسمبلی دوبارہ میدان میں آئے ہیں، جن میں مرادسعید، اسد قیصر، پرویزخٹک، شہریار آفریدی، پیر نورالحق قادری، عمر ایوب اور عمران خٹک شامل ہیں جو ایک بار پھر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

    ابتدائی فہرست کے مطابق پرویزخٹک کے بیٹے اسماعیل خٹک نے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں۔ قبائلی ضلع خیبر سے باپ بیٹا شاہ جی گل آفریدی اور بلاول آفریدی بھی امیدوار ہیں جب کہ کوہاٹ سے چچا بھتیجا بابر عباس آفریدی اور بابر عظیم آفریدی بھی امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔