Baaghi TV

Category: پشاور

  • خواہش تھی کہ صدر مملکت اور میں ایک ہی متفقہ تاریخ دیتے، گورنرخیبرپختونخوا

    خواہش تھی کہ صدر مملکت اور میں ایک ہی متفقہ تاریخ دیتے، گورنرخیبرپختونخوا

    الیکشن کمیشن کی جانب سے گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کو انتخابات کے لیے خط گورنرہاوس خیبرپختونخوا کو موصول ہو گیا

    گورنرخیبرپختونخوا غلام علی کا کہنا ہے کہ خط سربمہر اور سیکریٹری کے نام ہے، میں کھولنے کا مجاذ نہیں، سیکریٹری چھٹی پر ہیں ، پیر کو آکر خود خط کھولیں گے خط کھولنے کے بعد ہی الیکشن کمیشن سے تاریخ کے حوالے سے بات کی جائیگی،دستیاب تاریخ میں الیکشن کروائینگے،انتظامات الیکشن کمیشن کا کام ہے، مجوزہ تاریخ وہ دینگے،میری خواہش تھی کہ صدر مملکت اور میں ایک ہی متفقہ تاریخ دیتے،صدر نے پنجاب انتخابات کا اعلان کیا، گزشتہ روز متفقہ تاریخ کیلئے رابطہ کیا تھا، صدر مملکت اعلان سے قبل متفقہ تاریخ کیلئے بلا لیتے تو اچھا پیغام جاتا،

    واضح رہے کہ گزشتہ روزالیکشن کمیشن نے صدرمملکت اور گورنر خیبرپختونخوا کو خط لکھا تھا ،چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدرمملکت کو خط ارسال کیا گیا چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن اور سیکریٹری نے شرکت کی، اجلاس کے بعد جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدر کوخط ارسال کر دیا، الیکشن کمیشن نے گورنر خیبر پختونخواہ کو مراسلے میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں آپ کے جواب کے منتظر ہیں

  • میاں نے پستول تو بیوی نے اٹھائی کلاشنکوف،براہ راست فائرنگ،دونوں کی موت

    میاں نے پستول تو بیوی نے اٹھائی کلاشنکوف،براہ راست فائرنگ،دونوں کی موت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    پشاور میں معمولی تنازع پر میاں بیوی نے ایک دوسرے پر گولیاں چلا دیں جس سے دونوں کی موت واقع ہو گئی،گھر میں لڑائی ہوئی تو شوہر نے پستول اٹھایا ، بیوی نے کلاشنکوف اٹھا لی، دونوں نے ایک دوسرے پر براہ راست فائرنگ کر دی، دونوں ہی چل بسے، پولیس حکام کے مطابق دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے، دونوں میاں بیوی میں کسی بات پر لڑائی ہوئی اور وہ بڑھتی گئی، دونوں نے الگ الگ اسلحہ اٹھایا اور ایک دوسرے پر تان لیا، اس دوران دونوں طرف سے گولیاں چلیں اور میاں بیوی دونوں ہی چل بسے، ایس پی ملک حبیب کے مطابق قتل کی وجہ گھریلو جھگڑا بنا، پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے

  • الیکشن کا خرچ کیوں نہ امیدوارسے لیا جائے؟ عدالت

    الیکشن کا خرچ کیوں نہ امیدوارسے لیا جائے؟ عدالت

    پشاورہائیکورٹ میں پی ٹی آئی ممبران کی استعفوں کی منظوری کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی

    بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ اسپیکر نے خود کہا کہ ایک ایک ممبر کو بلا کر ویری فکیشن کے بعد استعفے منظور کریں گے، 14 جنوری کے بعد حالات تبدیل ہوئے تو پی ٹی آئی نے دوبارہ اسمبلی جانے کا فیصلہ کیا، جسٹس ارشد علی نے وکیل سے سوال کیا کہ کیا ممبران نے استعفے واپس لینے کے لیے اسپیکر سے رابطہ کیا؟ بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پارٹی چیئرمین نے میڈیا پر اعلان کیا کہ ہم اسمبلی واپس جارہے ہیں ،یہ کافی ہے، جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ پارلیمنٹ کے ساتھ کھیل رہے ہیں، استعفیٰ منظور ہوئے تو ٹھیک،ورنہ واپس جائیں گے، بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمنی الیکشن ملتوی کیے، یہاں بھی ملتوی کیے جائیں،

    ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ گیارہ ماہ میں واپس پارلیمنٹ نہیں گئے،استعفیٰ کے بعد اسپیکر سے رابطہ نہیں کیا ،جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کہا جارہا تھا ہمارا مقصد صرف حکومت پر پریشر ڈالنا تھا کہ وہ نئے انتخابات کرائے، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ الیکشن ہونے جارہا ہے،انتظامات مکمل ہیں،درخواست گزار بھی امیدوار ہے، جسٹس ارشد علی نے ریمارکس دیئے کہ آپ اتنے دیر سے عدالت کیوں آئے ہیں؟ضمنی الیکشن تو قریب ہے،بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تمام ممبران نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا لیکن عدالت نے کہا کہ آپ وہاں جائیں،جسٹس ارشد علی نے استفسار کیا کہ الیکشن پر جو خرچ آرہا ہے کیوں نا ان ہی سے ہی وصول کیا جائے؟ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے علاوہ باقی جماعتوں نے انتخابات سے بائیکاٹ کیا ہے،

    واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے استعفے دیئے تھے جن کی منظوری تاخیر سے ہوئی تا ہم استعفے منظور ہو گئے،اسکے بعد پی ٹی آئی نے یوٹرن لیا اور استعفوں کی منظوری کے عمل کو عدالت میں چیلنج کردیا اوراعلان کیا کہ اب ہم اسمبلیوں میں جا کر بیٹھیں گے

    پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن ملتوی کردیئے عدالت نے 16 اور 19 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات کا الیکشن شیڈول معطل کردیا عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی ،عدالت نے سماعت کے دوران فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے

    خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی 24 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونا تھے

  • ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے ذمہ دار کون ہیں؟پشاور ہائیکورٹ

    ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے ذمہ دار کون ہیں؟پشاور ہائیکورٹ

    پشاور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف ممبرز کی قومی اسمبلی استعفوں کی منظوری کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی

    سماعت جسٹس محمد ابراہیم اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے کی ، بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن اور سپیکر کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہے ،جسٹس ابراہیم خان نے استفسار کیا کہ ممبران نے استعفیٰ کیوں دیا؟ بیرسٹر گوہر خان نے عدالت میں کہا کہ ممبران نے رجیم چینج کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ دیا، جسٹس ابراہیم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب آپ واپس اسمبلی جانا چاہتے ہیں ؟

    جسٹس اعجاز انور نے کہا ان کو یہ بچوں کا کھیل لگتا ہے، آپ کہتے ہیں،واپس جانا چاہتے ہیں،جسٹس ابراہیم خان نے کہا کہ ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے ذمہ دار کون ہیں،جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ مجھے الیکشن ٹربیونل کا جج تعینات کیا گیا اس کیس کو کوئی اور بنچ سنے ،بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ آج ہی اس کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے،عدالت نے کہا کہ کل اس کیس کو کوئی اور بنچ سنے گا

    واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے استعفے دیئے تھے جن کی منظوری تاخیر سے ہوئی تا ہم استعفے منظور ہو گئے،اسکے بعد پی ٹی آئی نے یوٹرن لیا اور استعفوں کی منظوری کے عمل کو عدالت میں چیلنج کردیا اوراعلان کیا کہ اب ہم اسمبلیوں میں جا کر بیٹھیں گے

  • کےپی میں گزشتہ ماہ پولیس و سیکورٹی فورسزکے 13 آپریشنزمیں40دہشتگردہلاک

    کےپی میں گزشتہ ماہ پولیس و سیکورٹی فورسزکے 13 آپریشنزمیں40دہشتگردہلاک

    خیبر پختونخوا میں گزشتہ ماہ فروری پولیس و سیکورٹی فورسز نے 13 آپریشنز کیے جس دوران 40 دہشت گرد مارے گئے۔

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے پولیس کی جانب سے جاری دستاویز کے مطابق فروری میں کے پی پولیس وسکیورٹی فورسز نے 13 آپریشنز کے دوران 40 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ آپریشنز کے دوران 2 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے۔

    دستاویز کے مطابق مشترکہ آپریشنز صوبے کے 7 اضلاع لکی مروت، شمالی و جنوبی وزیرستان، پشاور، صوابی ، نوشہرہ اور بنوں میں کیے گئے جن میں سے شمالی وزیرستان میں 9 اور لکی مروت میں 24 دہشت گرد مارے گئے جب کہ آپریشنز کے دوران 21 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔

    سی ٹی ڈی نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ،2ملزمان کو گرفتارکرکے،اسلحہ برآمد کیا ہے-

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق اسلحہ دہشت گردی کی واردات میں استعمال ہونے کا اندیشہ تھا،کلاشنکوف،17 نائن ایم ایم پستول اور 6ہزار سے زائد گولیاں شامل ہے،ملزمان کے خلاف مقدمہ درجکر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے-

  • پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن شیڈول سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

    پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن شیڈول سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

    پشاورہائیکورٹ میں خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات کیس کی سماعت 2 مارچ تک ملتوی کر دی گئی

    پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن شیڈول سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ،عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کرانا ہے ،جس نے نہیں کرانا وہ جواب دیں،ہم سپریم کورٹ کے آبزرویشن پر بات نہیں کر ینگے ،ہوسکتا ہے سپریم کورٹ میں کیس آج فیصلہ ہوجائے ،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ رپورٹ تیار ہے،عدالت کہیں تو آج ہی جمع کردینگے،عدالت نے کہا کہ ہم نے اپنی تسلی کیلئے کیس کو سننا ہے،سب کو سنے بغیر فیصلہ نہیں دے سکتے،

    واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کی جا چکی ہے، نگران حکومت بھی بن چکی ہے، تا ہم ابھی تک الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ، تحریک انصاف نے الیکشن کا وقت لینے کے لئے عدالت سے رجوع کیا ہے،سپریم کورٹ میں بھی درخواست زیر سماعت ہے، آج بھی عدالت عظمیٰ کیس کی سماعت کر رہی ہے، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ آج ہی درخواست پر فیصلہ دیں گے

  • موبائل فون نہ دینے پر ٹک ٹاکر نے باپ کو قتل اور ماں کو زخمی کر دیا

    موبائل فون نہ دینے پر ٹک ٹاکر نے باپ کو قتل اور ماں کو زخمی کر دیا

    لوئردیر: خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں ٹک ٹاکر نوجوان نے موبائل فون نہ دینے پر فائرنگ کرکے باپ کو قتل اور ماں کو شدید زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق باپ کو سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ والدہ کی حالت تشویشناک ہے، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ والدہ زخمی ہو گئیں جنہیں تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے واقعے کے دو گھنٹے کے اندر ہی ملزم کو گرفتار کر کے پستول برآمد کر لی ہے۔

    تیمرگرہ میں 18سالہ نوجوان نے طیش میں آکر والدین پر فائرنگ کی، نوجوان روزانہ کی بنیاد پر ٹک ٹاک ویڈیو تیار کرنے کے لیے مقامی پہاڑوں میں جایا کرتا تھا۔

    صوبےخیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دو روز قبل والد شیر باز خان نے ٹک ٹاکر حسنین سے موبائل فون لے لیا تھا، والدین چاہتے تھے کہ ان کا بیٹا ٹک ٹاک ویڈیوز نہ بنائے تاہم ملزم حسنین موبائل واپس لینے پر بضد تھا۔

    واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی۔

    پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر ملزم کا باپ ٹیکسی ڈرائیور تھا، دیرلویر پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کردیا جہاں عدالت نے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    اس کی علاوہ بلوچستان میں 22 فروری کو لاپتہ ہونے والے سات سالہ بچے کی لا ش لال قلعہ تھانے کی حدود میں برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت ایان خان کے نام سے ہوئی جو سر درگئی کا رہائشی تھا۔

    ایس ایچ او سلیم شاہ کو نامعلوم شخص نے لال قلعہ تھانے کی حدود میں پہاڑی علاقے پر لاش کی موجودگی کی اطلاع دی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پر تشدد کے نشانات موجود ہیں تاہم لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • شوگر کے مریضوں کیلئے ادویات کی مفت فراہمی کیلئے فنڈز جاری

    شوگر کے مریضوں کیلئے ادویات کی مفت فراہمی کیلئے فنڈز جاری

    پشاور:شوگر کے مریضوں کیلئے ادویات کی مفت فراہم کی جائیں گی،انسولین فار لائف پروگرام نے ادویات فراہمی کے لیے کمپنیوں سے معاہدہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی: صوبائی حکومت نے ایک ماہ میں ادویادت کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔خیبرپختونخوا کے 24 اضلاع میں گزشتہ ایک ماہ سے مفت شوگر ادویات کا سلسلہ معطل تھا۔

    شوگر کے مریضوں کے لیے ادویات کی مفت فراہمی کیلئے 36 کروڑ 30 لاکھ روپے جاری کردیے گئے خیبر پختونخوا میں فنڈز کی عدم دستیابی کیوجہ سے 24اضلاع میں شوگر کے مریضوں کو مفت ادویات نہیں مل رہی تھی۔

    انسولین فار لائف پروگرام میں 58 ہزار سے زائد شوگر سے متاثرہ مریض رجسٹرڈ ہیں۔

  • جیل بھرو تحریک، پشاور سے رہنما گھروں کو واپس روانہ

    جیل بھرو تحریک، پشاور سے رہنما گھروں کو واپس روانہ

    پشاور تحریک انصاف کے رہنماء اور کارکن گرفتاری دیئے بغیر واپس روانہ ہو گئے

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کہنے پر پشاور میں جاری جیل بھرو تحریک ملتوی کرنا پڑا، شاہ فرمان، عاطف خان ، عبد الشکوراور دیگر رہنما واپس چلے گئے ،اس موقع پر شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ سب کو گرفتارکریں ، یہ3،4 لیڈرز گرفتار کرتے ہیں باقی چھوڑ دیتے ہیں،لیڈرشپ کو پکڑ کر یہ جیل بھرو تحریک ناکام بنانا چاہتے ہیں،

    دوسری جانب ‏تحریک انصاف کے کارکنوں نے عمران خان کے نام پیغام جاری کر دیا ، ایک کارکن نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مردان کے جتنے بھی اراکین قومی صوبائی اسمبلی ہیں ان سے زمان پارک بلا کر پوچھین کہ پورے ضلع سے 105 آدمی گرفتاری دینے پہنچے اور ان میں سے بھی 75 آدمی واپس چلے جائیں، نااہل لوگوں کو پارٹی سے نکالا جائے،

    دوسری جانب کارکنان کے باہر نکلنے اور پی ٹی آئی قیادت کے نہ نکلنے پر کارکنان اپنی قیادت پر پھٹ پڑے، ایک پی ٹی آئی کارکن سابق یوتھ صدر ڈی آئی خان شاہنواز کا کہنا ہے کہ شرم کی بات ہے کہ ہمارے لیڈر زمان پارک اور بنگلوں میں سو رہے ہیں جبکہ کارکن آگے ہیں، آج واضح دیکھ لیا، بہت افسوس اور شرم کی بات ہے،کیا یہ تھی جیل بھرو تحریک؟

    تحریک انصاف نے کارکنان کی گرفتاریوں کے لئے شیڈول جاری کیا ہے، پنڈی میں جمعہ، ملتان میں ہفتہ، گوجرانوالہ میں اتور اور سرگودھا میں پیر کو پی ٹی آئی کے کارکنان گرفتاریاں دیں گے، پنجاب کے شہر ساہیوال میں منگل کو گرفتاریاں ہوں گی، 22 فروری سے یکم مارچ تک روزانہ 200 کارکن رضاکارانہ گرفتاریاں دیں گے گرفتاریاں نہ ہونے پر کارکن اور ارکان اسمبلی مقررہ مقام پر دھرنا دیں گے

    جیل بھرو تحریک،تحریک انصاف کا رہنما گرفتاری دینے کی بجائے بھاگ نکلا،ویڈیو

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

     گرفتار پی ٹی آئی رہنماوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ

    توشہ خانہ گرفتاری سے بچنے کے لیے جیل بھرو تحریک کا شوشہ چھوڑا گیا 

  • جیل بھرو تحریک،تحریک انصاف کا رہنما گرفتاری دینے کی بجائے بھاگ نکلا،ویڈیو

    جیل بھرو تحریک،تحریک انصاف کا رہنما گرفتاری دینے کی بجائے بھاگ نکلا،ویڈیو

    صدرپی ٹی آئی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کارکنان کو پشاور سینٹرل جیل پہنچنے کی ہدایت

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جو لوگ یہاں جمع ہیں اُنھوں نے جیل جانے کیلئے دستخط کیے ہیں ،انتخابات ہونے تک جیل بھرو تحریک اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہے گا، انہوں نے ویسے بھی ہمیں گرفتار کرنا تھا تو ہم خود چلے آئے ،

    جیل بھرو تحریک ،پی ٹی آئی کارکنوں نے مین جی ٹی روڈ کو بند کر دیا ، پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان گرفتاری دینے سینٹرل جیل کی جانب روانہ ہو گئے،پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان کو آگے جا نے سے روک دیا

    اینکر سلیم صافی نے پشاور میں گرفتاریوں کے حوالہ سے ایک ویڈیو ٹویٹ کی ہے ساتھ پیغام میں سلیم صافی نے لکھا ہے کہ پشاور میں پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے فضل الہی کا ہزاروں ساتھیوں کے ساتھ جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں گرفتاری پیش کرنے کا منظر ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فضل الہیٰ کارکنان سے خطاب کر رہے ہیں، چند درجن کارکنان موجود ہیں ، خطاب کے بعد فضل الہیٰ گرفتاری دینے کی بجائے بھاگ جاتے ہیں

    تحریک انصاف نے کارکنان کی گرفتاریوں کے لئے شیڈول جاری کیا ہے، پنڈی میں جمعہ، ملتان میں ہفتہ، گوجرانوالہ میں اتور اور سرگودھا میں پیر کو پی ٹی آئی کے کارکنان گرفتاریاں دیں گے، پنجاب کے شہر ساہیوال میں منگل کو گرفتاریاں ہوں گی، 22 فروری سے یکم مارچ تک روزانہ 200 کارکن رضاکارانہ گرفتاریاں دیں گے گرفتاریاں نہ ہونے پر کارکن اور ارکان اسمبلی مقررہ مقام پر دھرنا دیں گے