Baaghi TV

Category: پشاور

  • ضلع کرم میں قبائلی تنازع:فریقین میں فائرنگ جاری:مارٹرگولہ پھٹنےسے5افراد ہلاک

    ضلع کرم میں قبائلی تنازع:فریقین میں فائرنگ جاری:مارٹرگولہ پھٹنےسے5افراد ہلاک

    کرم:ضلع کرم میں معدنیات نکالنےکے تنازعے پر فریقین کے مابین فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، پاڑہ چمکنی قبائل کے مورچے میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق معدنیات نکالنےکے تنازعے پر 5 افراد کے اغوا کے بعد فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

    گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ اور فورسز کی کوششوں سے جرگے کے ذریعے 5 افرادکو بازیاب کرا لیا گیا تھا تاہم دوبارہ فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ گنداو کے علاقے میں ایک مورچے میں مارٹر کا گولہ پھٹنے سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر ضلع کرم واصل خان کا کہنا ہےکہ جرگہ اور مزاکرات کے ذریعے مسئلےکے حل کی کوشش کی جارہی ہے۔

     

    خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیر محکمہ ریلیف اقبال وزیر اور ان کے حامیوں نے لوکل گورنمنٹ کے دفتر میں عملے سے تلخ کلامی کی اور انہیں کئی گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا۔

     

    صوبائی لوکل گورنمنٹ حکام کا دعویٰ ہےکہ صوبائی وزیر اور ان کے حامیوں نے عملےکو کئی گھنٹے بند رکھا اور اِنہیں اُن کے ‘حصے’ کی کلاس فور نوکریاں دینےکا کہا،دن دو بجے سے رات ساڑھے آٹھ بجے تک لوکل گورنمنٹ کے دفتر کے اہلکار دفتر میں مبحوس رہے۔لوکل گورنمنٹ حکام کے مطابق صوبائی وزیر شمالی وزیرستان کے تمام ولیج کونسلز کے 62 کلاس فور ملازمین کے آرڈرز لے جانے پر بضد تھے تاہم حکومت 42 کلاس فور ملازمین سے زیادہ نہیں دینا چاہتی۔ بات چیف سیکرٹری اور دیگر وزراء تک پہنچی مگر اقبال وزیر نہیں مان رہے تھے اور تمام ملازمتیں لینا چاہتے تھے۔

     

    اقبال وزیر کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں صوبائی وزیر کی گاڑی اور عملہ حیات آباد میں واقع لوکل گورنمنٹ کے دفتر کے اندرونی گیٹ کے سامنے موجود ہے اور اقبال وزیر مسلسل فون پر بات چیت کر رہے ہیں۔ویڈیو وائرل ہونےکے بعد جیو نیوز نے صوبائی وزیر سے موقف لینےکے لیے رابطہ کیا لیکن صوبائی وزیر نے موقف دینے سےگریز کیا اور بدکلامی کی۔بلدیات ڈائریکٹوریٹ کے عملے کو مبینہ طورپر یرغمال بنانےکے معاملے پر وزیراعلیٰ محمود خان نے نوٹس لے لیا، وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام سے واقعےکی رپورٹ طلب کرلی۔

  • پارا چنار میں 4 نوجوانوں کے قتل پر گورنر خیبرپختونخوا کا نوٹس

    پارا چنار میں 4 نوجوانوں کے قتل پر گورنر خیبرپختونخوا کا نوٹس

    پشاور: پارا چنار میں 4 نوجوانوں کے قتل پر گورنر خیبرپختونخوا نےنوٹس لے لیا ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے پارا چنار میں ٹرکوں سے قومی سطح پر ٹیکس لینے کے سلسلے میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کو فوری کنٹرول کرنے اور امن کا قیام یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

    اسلام آباد پولیس کے شہید عدیل حسین کو ‘تمغہ شجاعت’ دینے کا اعلان

    ترجمان گورنر کے پی کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق حاجی غلام علی نے ضلع کرم کے علاقے پارا چنار میں چار نوجوانوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ انتظامیہ سمیت ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اہم ہدایات جاری کردیں۔

    گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے رابطہ کیا اور حالات سے مکمل آگاہی حاصل کرتے ہی صورت حال کنٹرول کرنے ہدایات جاری کیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے وفاقی وزیر ساجد طوری مولانا عصمت احسان اللہ مولانا عبدالغفورسے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے انہیں معاملے میں فوری کردار ادا کرنے اور مسئلے کا پُرامن حل نکالنے کی ہدایت بھی کی۔

    60 سالہ ملزم کی اندھا دھند فائرنگ میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی

    چار نوجوانوں کی موت پر دکھ اور اسکو کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے گورنر نے علما کرام، مشران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی رابطہ کیا اور کہا کہ حالات کو مزید کشیدگی سے بچانے کے لیے مذاکرات سمیت ہر پرامن آپشن کا استعمال کیا جائے۔

  • شمالی وزیرستان:قبائل کے درمیان 80 سالہ خونریز تنازع حل

    شمالی وزیرستان:قبائل کے درمیان 80 سالہ خونریز تنازع حل

    وزیرستاب :شمالی وزیرستان میں ضلعی انتظامیہ نے خدی اور مچی خیل قبائل کے درمیان 80 سال پرانا پانی کا تنازع حل کرادیا۔شمالی وزیرستان کے ضلعی انتظامیہ کی مخلصانہ کوششیں رنگ لے آئیں، خدی اور مچی خیل اقوام کے درمیان پانی کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا گیا

     

    میہڑ : بڑھتی ہوئی بدامنی اور قاتلوں کی عدم گرفتاری پر 6 دن سے گھنٹہ گھر چوک پر…

    ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تحصیلدار میرعلی غنی الرحمان اور دیگر ذمہ داران کی سربراہی اور قبائلی مشران ملک رب نواز خان، ملک شیر خان سرحدی، مصباح الدین اور ملک قادر خان و دیگر کی موجودگی میں مچی خیل اور خدی اقوام کے درمیان پانی کا 80 سالہ تصفیہ طلب اور مشکل مسئلہ بالآخر حل ہوگیا۔

    ٹھٹھہ:مسلح افراد کی فائرنگ،سوئیٹ مارٹ کا منیجر شدید زخمی،کراچی ہسپتال ریفر

    قبائلی جرگہ 23 دسمبر کو دونوں اقوام کے ذمہ داروں کی موجودگی میں باقاعدہ فیصلہ سنائے گا۔دونوں اقوام کے درمیان پانی کے مذکورہ معاملے پر کئی بار خونریزی بھی ہوچکی ہیں۔

    گوجرہ: ایک سیاسی شخصیت کی طرف سے میرے رقبہ پر ناجائز قبضہ کی کوشش کی جارہی ہے…

    اہلیان شمالی وزیرستان اور بالخصوص خدی اور مچی خیل اقوام نے مسئلے کے پرامن حل کیلئے ضلعی انتظامیہ اور بالخصوص ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کے مخلصانہ کردار کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مختلف اقوام کے درمیان دیگر حل طلب مسائل بھی جلد ہو جائیں گے۔

  • اے این ایف کی کاروائیاں: دوحہ،قطر اور سعودی عرب منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

    اے این ایف کی کاروائیاں: دوحہ،قطر اور سعودی عرب منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

    آئی این ایف (اینٹی نارکوٹکس فورس) نے کراچی سے سعودی عرب بھیجنے کے لیے تیار کیے گئے تندوروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ۔

    باغی ٹی وی : ترجمان اے این ایف کے مطابق بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے شاہراہ فیصل پر واقع نجی کوریئر آفس میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس میں تندور کے ذریعے منشیات جدہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

    یمن سعودی جنگ:بیرونی تجارت میں 65 بلین ڈالرسےزائد کا نقصان

    ترجمان کے مطابق اے این ایف نے 6 تندوروں میں سے مجموعی طور پر 56 کلو جذب شدہ آئس برآمد کرلی۔ کورئیر آفس کے ذریعے سامان بھجوانے والے ملزم کو منصوبے کے تحت طلب کرکے موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کی شناخت خیبر کے رہائشی اقرار احمد کے نام سے ہوئی، جو پہلے بھی راولپنڈی میں منشیات پارسل کیس میں مطلوب تھا۔

    ترجمان کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ نجی کمپنی کی بس کے ذریعے مزید 5 تندور کراچی پہنچ چُکے ہیں، جس پر اے این ایف نے 2 تندور سہراب گوٹھ کے قریب سے اور 3 لیاری کے قریب سے برآمد کر لیے گئے۔ 11 تندوروں میں سے مجموعی طور پر جذب کی گئی 88 کلو 500 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔

    بنوں، سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کے اندر موجود دہشتگردوں کوجہنم واصل کر دیا گیا

    دوسری جانب باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ فلائٹ نمبر PK 285 سےقطرجانے والے ملزم کے پیٹ سے 120 چرس بھرے کیپسول برآمد کرکے راولپنڈی کے رہائشی ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ ملزم کی نشاندہی پر ائیرپورٹ سے اس کے ساتھی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں اے این ایف اور اے ایس ایف کی لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرمشترکہ کارروائی میں فلائٹ نمبر QR 629 سے دوحہ جانے والے 2 ملزمان کے ٹرالی بیگ سے 7 کلو 500 گرام ہیروئین برآمد کرلی گئی، جس پر حکام نے پاکپتن کی رہائشی خاتون اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تمام گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے کے بعد مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    نہر میں نہاتے ہوئے ایک دوسرے کو بچاتے بچاتے تین سگی بہنیں ڈوب گئیں

  • پشاور:موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے حساس ادارے کا سب انسپکٹر جاں بحق

    پشاور:موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے حساس ادارے کا سب انسپکٹر جاں بحق

    پشاور میں موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں کی فائرنگ سے حساس ادارے کا سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ورسک روڈ پر متھرا کے علاقے میں پیش آیا جہاں نا معلوم موٹرسائیکل سواروں نے حساس ادارے کے سب انسپکٹر شوکت پر فائرنگ کردی۔

    شیخوپورہ:دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل شدید زخمی

    پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر شوکت جاں بحق ہوگئے جبکہ موٹرسائیکل سوار حملہ آور فرار ہوگئے مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتل منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    دوسری جانب شیخوپورہ قصبہ چار چک رسالہ کے نواحی گاؤں چک نمبر5 یوسی سی کے رہائشی PC فاروق آباد کے دو پولیس کانسٹیبلز رانا کرم نواز اور محمد قاسم رات 9 بجے شیخوپورہ سے چار چک رسالہ بسواری موٹرسائیکل واپس اپنے گھروں کو جارہے تھے کہ سیم پل جیتا گاؤں کے قریب پہنچے تو یکدم چار مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا اور واردات کرنے لگے اسی دوران بہادری کا مظاہرہ کرتے کانسٹیبل محمد قاسم نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا مگر دوسرے ڈاکوؤں نے محمد قاسم کے پیٹ میں فائر مار کر شدید زخمی کردیا-

    شیخوپورہ:دیرینہ دشمنی، دو حقیقی بھائی قتل،ملزمان موقع واردات سے فرار

    دونوں پولیس ملازمین کرم نواز اور محمد قاسم نے جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے واردات کو ناکام بنادیا اور ملزمان موقع واردات سے فرار ہوگئے کانسٹیبل محمد قاسم کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال شیخوپورہ داخل کردیا گیا مگر شدید زخمی ہونے کی وجہ سے پھر لاہور ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے وقوعہ کی ایف آئی آر تھانہ بھکھی میں درج ہوگئی ہے اور پولیس ملزمان کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے ۔

    پسند کی شادی جرم بن گیا، گولیاں چل گئیں، دولہا کی موت، دلہن زخمی

  • پی ٹی آئی کی خواتین ایم پیز کا مولانا فضل الرحمان کیخلاف کے پی کمیشن برائے وقار نسواں کو خط

    پی ٹی آئی کی خواتین ایم پیز کا مولانا فضل الرحمان کیخلاف کے پی کمیشن برائے وقار نسواں کو خط

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی خواتین ایم پی ایز نے پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان کےخلاف خیبرپختونخوا کمیشن برائے وقار نسواں کو خط لکھ دیا۔

    باغی ٹی وی : خط پر چئیرپرسن پارلیمنٹری ویمن کاکس و ریجنل صدر برائے پی ٹی آئی خواتین ونگ ملاکنڈ ڈاکٹر سمیرا شمس، ایم پی اے مدیحہ نثار، عائشہ بانو، عائشہ نعیم، ساجدہ حنیف، آسیہ صالح خٹک و دیگر کے دستخط ہیں۔

    ٹیم کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وقت لگے گا، بابر اعظم

    خط میں خواتین ایم پی ایز نے موقف اپنایا ہے کہ صدر پی ڈی ایم نے پچھلے کئی مہینوں سے تحریک انصاف خواتین کیلئے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور یہ کہ وقارنسواں کمیشن خواتین کیخلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کے معاملے کا نوٹس لے اور وقار نسواں کمیشن یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے ساتھ باقاعدہ طور پر اُٹھائے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم صدر نے پریس کانفرنسز اور ریلیوں کے دوران خواتین کو بدتمیزی کا نشانہ بنایا ، جے یو آئی کا خواتین ونگ فعال نہیں، اس لیے ان کو خواتین کی تمیز نہیں ہے۔

    گورنر پنجاب کیجانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت، وزیراعلی پنجاب نےقانونی ماہرین کا اجلاس طلب کرلیا

    خط میں مزید کہا گیا ہےکہ اقتدار کی لالچ میں ایسے لیڈرز خواتین کی اسلامی و اخلاقی اقدار کو بھول جاتے ہیں، ایسے ماحول میں خواتین کے جمہوری عمل کا حصہ بننے میں دشواریاں پیدا ہورہی ہیں، خواتین کی کردار کشی اور ان پر کیچڑ اچھالنا ہرصورت قابل قبول نہیں ہے۔

    خط میں مطالبہ کیا گیا ہےکہ وقارنسواں کمیشن خواتین کےخلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ الیکشن کمیشن کے ساتھ اٹھائیں۔

    رات گئے سے بجلی غائب,تاریں کٹنے کا خدشہ

  • شمالی وزیرستان،خود کش حملے میں پاک فوج کا جوان، دو شہری شہید

    شمالی وزیرستان،خود کش حملے میں پاک فوج کا جوان، دو شہری شہید

    شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش دھماکا ہوا ہے

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خود کش دھماکے میں 33 سال کے نائیک عابد شہید ہوگئے، شہید نائیک عابد کا تعلق مانسہرہ سے تھا ،آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملے میں 2 شہری بھی شہید ہوئے جب کہ ایک زخمی ہوا دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، علاقے کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    عدالت جاتے ہوئے بھی عمران خان پولیس والے ساتھ لے کر جاتے ہیں، آئی جی اسلام آباد

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں پر خودکش حملے کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے ،وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شہید نائیک عابد اور شہری کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد دشمنوں کے دست و بازو ہیں، جو پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں پاکستانی عوام کے خون کی ہر بوند کا حساب لیں گے، مجرموں کو عبرت کا نشان بنائیں گے عوام اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطنِ عزیز پر اپنی جانیں نچھاور کر دیں

  • سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کرسکتا ،قومی اداروں کی رپورٹ

    سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کرسکتا ،قومی اداروں کی رپورٹ

    محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخواہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: قومی اداروں کی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

    سی ٹی ڈی خیبرپختونخواہ مسائل کی آماجگاہ بن گیا، افرادی قوت اور وسائل موجود نہیں، صوبے میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے حملوں کو روکنا ممکن نہیں

    قومی اداروں نے سی ٹی ڈی خیبرپختونخواہ کی ہنگامی بنیادوں پر تنظیم نو، وسائل کی فراہمی اور تربیت کے اقدامات کی سفارش کردی

    اسلام آباد:صوبہ خیبرپختونخوا میں 9 سال سے برسراقتدار پی ٹی آئی حکومت کے زیرانتظام دہشت گردی کے خاتمے اور مقابلے کے لئے قائم محکمے میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت، افرادی قوت اور وسائل نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے صوبے میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے حملوں کو روکنا ممکن نہیں۔ قومی اداروں نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے مقابلے کے لئے سی ٹی ڈی خیبرپختونخواہ کی ہنگامی بنیادوں پر تنظیم نو، وسائل کی فراہمی اور تربیت کے اقدامات کی سفارش کردی۔ یہ انکشافات ایک اعلی سطحی تحقیقاتی رپورٹ میں کئے گئے ہیں۔

    قومی اداروں کی جانب سے تیار کردہ تفصیلی رپورٹ میںیہ ہوشربا نکشاف بھی کیاگیا ہے کہ گزشتہ ایک برس کے دوران صوبہ پنجاب میں انسداد دہشت گردی کے تین واقعات ہوئے جبکہ خیبرپختونخواہ میں دہشت گردی کے300 واقعات ہوئے ہیں جس میں بھاری جانی نقصان ہوا۔ رپورٹ میں انکشاف کیاگیا کہ صوبہ خیبرپختونخوا اور عمران خان کی وزارت عظمی کے دوران متعدد مرتبہ قومی اداروں کی جانب سے خبردار کیاگیا تھا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی کی تنظیم نو کی جائے ، تربیت کے اقدامات کئے جائیں، ہنگامی بنیادوں پر مطلوبہ وسائل فراہم کئے جائیں لیکن باربار کی یقین دہانیوں کے باوجود اس ضمن میں کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔ رپورٹ میں صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے انسداد دہشت گردی محکموں کے درمیان ایک تقابلی جائزہ بھی دیاگیا ہے جس کے مطابق کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے پاس 15 سے 18 ایس ایس پی رینک کے افسران موجود ہیں جبکہ دو ڈی آئی جی سطح کے افسران فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ اس کے مقابلے میں صوبہ خیبر پختونخوا میں ’پی ایس پی‘ رینک کے سینئر افسران کی شدید کمی ہے، جس کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جاسکتا ہے کہ پورے صوبے میں ’ایس ایس پی‘ رینک کا صرف ایک افسر تعینات ہے جو ڈی آئی جی کے طور پر کام کررہا ہے۔ رپورٹ میں بتایاگیا کہ سی ٹی ڈی پنجاب کے پاس ’ریوارڈ فنڈ‘ (زرتلافی فنڈ) میں276 (27 کروڑ60لاکھ روپے) کی رقم موجود ہے جبکہ خیبرپختونخوا سی ٹی ڈی کے پاس 25ملین (اڑھائی کروڑ روپے) کی رقم ہے۔رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی شہداءپیکج پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 150 فیصد کا فرق ہے۔ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے عفریت سے نبردآزما سی ٹی ڈی کو کوئی مراعات حاصل نہیں اور شہداءپیکج کے لئے بھی مناسب رقوم دستیاب نہیں۔ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیاگیا کہ سی ٹی ڈی پنجاب اور سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی تنخواہوں میں 70 فیصد کا فرق ہے۔

    خیبرپختونخوا سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کی رہائش کا بھی کوئی بندوبست نہیں۔ صوبائی حکومت کی درخواست پر بعض افسران کے لئے کینٹ کے علاقے میں رہائش کا بندوبست کیاگیا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیاگیا کہ سی ٹی ڈی کے برعکس صوبے کے تمام سیکریٹریوں کی رہائش کا کینٹ میں انتظام کیاگیا ہے حتی کہ صوبائی سیکریٹریٹ کے ملازمین سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کی نسبت 70 فیصد زیادہ تنخواہ لے رہے ہیں۔ رپورٹ میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی بتایا گیا کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے لئے کوئی ہیڈکوارٹر ہی موجود نہیں۔ یہ دفترایک منزلہ کرایے کے گھر میں قائم ہے جس کابیسمنٹ خیبرپختونخوا پولیس کے اسلحہ خانے کے لئے استعمال ہورہا ہے اور سی ٹی ڈی کا عملہ بارود کے ڈھیر پر بیٹھ کر کام کرتا ہے۔ رپورٹ میں سی ٹی ڈی کے دفتر میں اسلحہ خانہ کی موجودگی کو خطرناک قرار دیاگیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایاگیا کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے لئے کوئی ٹریننگ سکول ہی موجود نہیں، سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا تربیت کے لئے سی ٹی ڈی پنجاب کی خدمات حاصل کررہا ہے جو لاگت اور پیشہ ورانہ ضرویات کے لحاظ سے قابل عمل نہیں۔ رپورٹ کے مطابق مختلف قسم کے تربیتی کورسز پر آنے والی فیس کی ادائیگی کے لئے بھی سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے پاس پیسے دستیاب نہیں ہوتے۔ رپورٹ میں سفارش کی گئی کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے موثر مقابلے کے لئے سی ٹی ڈی کی تنظیم نو کی ہنگامی بنیادوں پر ضرور ت ہے ، اس کے لئے ایک ہنگامی جامع پلان ترتیب دیاجائے جس میں تربیت ، افرادی قوت کی کمی دور کرنے اور وسائل کی فراہمی شامل ہو تاکہ دہشت گردی کا موثر انداز میں قلع کمع ممکن ہوسکے۔

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

     حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

    سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار

    عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

  • خیبر میں ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم حملے میں ایک اہلکار زخمی

    خیبر میں ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم حملے میں ایک اہلکار زخمی

    پشاور: خیبر کے تھانہ باڑہ علاقہ نالہ میں ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: ایف سی ذرائع کے مطابق زخمی اہلکار کو قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا جبکہ جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔

    قبل ازیں گزشتہ شب لکی مروت میں تھانہ برگی میں دہشت گردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں نے ہینڈ گرینڈ اور راکٹ سے تھانے پر حملہ کیا۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے لکی مروت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کی ہے وزیر اعلیٰ کے پی نے زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

    محمود خان نے شہید ہونے والے اہلکاروں کی درجات بلندی اور لواحقین کے لیے صبر و تحمل کی دعا کی۔ انکا کہنا تھا کہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی۔

    لکی مروت: دہشت گردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی

  • لکی مروت: دہشت گردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی

    لکی مروت: دہشت گردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی

    لکی مروت کے تھانا برگئی پر دہشت گردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے تھانابرگئی پر دستی بم او راکٹ لانچر سے دو اطراف سے حملہ کیا، اس دوران پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    شمالی وزیرستان، خود کش حملے میں پاک فوج کا جوان شہید

    پولیس کا بتانا ہے کہ دہشتگردوں کے حملے میں 4 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوئے، شہید اہلکاروں میں کانسٹیبل ابراہیم، عمران، خیرالرحمان اور سبز علی شامل ہیں۔

    پولیس کے مطابق حملے کے بعد فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

    قبل ازیں شمالی وزیرستان میں خود کش حملے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے تھےڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا خودکش حملے میں حولدارمحمد امیر شہیدہو گئے محمد امیر کی عمر 30 سال اور تعلق میانوالی سے ہے،حملے میں 9 افراد زخمی ہوئے،سکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقے کو حصار میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے-

    راولپنڈی خودکش حملے میں ملوث ملزم 13 سال بعد گرفتار

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں پر خودکش حملے کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے ،وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شہید حوالدار محمد امیر اور شہری کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا –

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد دشمنوں کے دست و بازو ہیں، جو پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں پاکستانی عوام کے خون کی ہر بوند کا حساب لیں گے، مجرموں کو عبرت کا نشان بنائیں گے عوام اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطنِ عزیز پر اپنی جانیں نچھاور کر دیں-