Baaghi TV

Category: پشاور

  • جرمنی کے سفیر کو پشاور میں کونسا کھانا پسند آیا؟

    جرمنی کے سفیر کو پشاور میں کونسا کھانا پسند آیا؟

    جرمن سفیر برنارڈ اس وقت خیبر پختونخوا ( کے پی کے) کے شہر پشاور میں موجود ہیں اور وہاں کے کھانوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں جس کا اظہار وہ اپنے سوشل میڈیا پر بھی کر رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : جرمن سفیر برنارڈ پاکستان کی سیرو سیاحت میں مصروف ہیں اور پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے کر رہے ہیں اور اپنی تصاویر اور تاثرات سوشل میڈیا پر بھی شئیر کر رہے ہیں-

    جرمن سفیر نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصاویر شئیر کی جس میں وہ پشاور میں موجود ہیں اور وہاں کے کھانوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں-


    جرمن سفیر نے اپنی کھانا کھاتے ہوئے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے پشاور کے حالیہ دورے کا سب سے دلچسپ تجربہ وہاں کے چپلی کباب سے لطف اٹھانے کا تھا۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ یہ کباب نہایت ہی مزیدار ہیں! اب میں پوری طرح سے سمجھ سکتا ہوں کہ یہ ڈش اتنی مشہور کیوں ہے.

    واضح رہے کہ اس سے قبل جرمن سفیر نے اسلام آباد سے کراچی تک کا 26 گھنٹے کا سفر بذریعہ ٹرین کیا تھا اور اپنے سفر کی ویڈیو ٹوئٹر پر بھی شئیر کی تھی اور لکھا تھا کہ انہیں ٹرین کی سواری بہت پسند ہے اور کسی ملک کو دریافت کرنے کا یہ عمدہ طریقہ ہے-

    سفر کے دوران وہ ایک اسٹیشن پر رُکے اور انہوں نے راستے میں ٹھیلے سے خریداری بھی کی اور وہاں سے بریانی بھی کھائی تھی-

  • بٹ خیلہ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    بٹ خیلہ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    بٹ خیلہ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    پشاور۔ضلع ملاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ملاکنڈ لیویز کے مطابق بٹ خیلہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص موقع پرجاں بحق ہوگیا۔مقتول کی شناخت بختورسیدسکنہ خارکے نام سے ہوئی ہے۔ملزمان واردات کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے جنہیں تلاش کرنے کے لئے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

  • صحت سہولت پروگرام کو شفاف اور ڈیجیٹلاز بنانے کے حوالے سے کے پی حکومت کا بڑا فیصلہ

    صحت سہولت پروگرام کو شفاف اور ڈیجیٹلاز بنانے کے حوالے سے کے پی حکومت کا بڑا فیصلہ

    صحت سہولت پروگرام کو شفاف اور ڈیجیٹلاز بنانے کے حوالے سے کے پی حکومت کا بڑا فیصلہ

    نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور حکومت خیبرپختونخواء کے درمیان نادرا ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد میں مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے گئے۔ عوام کے لئے آسان رسائی اور بھرپور نظام صحت کو یقینی بنانے کے وزیراعظم پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے حکومت خیبرپختونخوا نے ایک جامع پروگرام پر کام شروع کر دیا ہے جس کی بدولت صوبے کے تمام رہائشی بیمہ صحت کے اہل بن جائیں گے۔ ایک اندازے کے مطابق اس پروگرام سے کم ازکم 65 لاکھ خاندان براہ راست مستفید ہوں گے۔ زون -1 کا باضابطہ آغاز 31 اکتوبر کو ضلع سوات اور یکم نومبر سے مالاکنڈ، اَپر دیر، لوئر دیر اور چترال میں ہو گا۔ جبکہ صوبے کے باقی اضلاع میں مرحلہ وار شروع ہو گا۔

    مفاہمت کی یادداشت پر سیکرٹری صحت سید امتیاز حسین شاہ، چیئرمین نادرا عثمان یوسف موبین نے دستخط کئے۔ اس موقع پر ڈی جی پراجیکٹس نادرا عثمان جاوید، چیف آف اسٹاف نادرا بریگیڈیئر خالد لطیف خان، ریاض تنولی پروجیکٹ ڈائریکٹر سوشل ہیلتھ پروٹیکشن خیبر پختونخوا ، ڈاکٹر قاسم عباس ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ہیلتھ پروٹیکشن خیبر پختونخوا اور ڈاکٹر عامر رفیق ڈپٹی ڈائریکٹر
    سوشل ہیلتھ پروٹیکشن خیبر پختونخوا بھی موجود تھے۔

    نادرا پروگرام پر کامیاب عملدرآمد میں مدد دینے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مہارت فراہم کرے گا۔ نادرا بنیادی طور پر ڈیٹا کی تصدیق کی خدمات، ایک مربوط وَ مضبوط مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایم آئی ایس) اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے قیام، کال سنٹر کی خدمات اور آپریشنز، ڈیٹا ہاؤسنگ کے علاوہ تین سالہ عرصے کے لئے بحیثیت مجموعی پراجیکٹ مینجمنٹ، محکمہ صحت کی تربیت اور مشاورت کی ذمہ دار ہو گی۔

  • بی آر ٹی بس سروس دوبارہ شروع کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

    بی آر ٹی بس سروس دوبارہ شروع کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

    بی آر ٹی بس سروس دوبارہ شروع کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

    باغی ٹی وی : مشیر اطلاعات خیبر پختونخواہ نے بی آر ٹی سروس 25 اکتوبر سے دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کامران بنگشن نے بی آر ٹی سروس کی دوبارہ بحالی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی اسٹیشن عملے کو بھی ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ ایک ماہ کے دوران بسوں میں آگ لگنے کے چار واقعات سامنے آنے کے بعد بی آر ٹی بس سروس کو عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا۔ جس کے بعد روزانہ سفر کرنے والے افراد کی مشکلات بڑھ گئی تھیں۔

    دوسری جانب ترجمان ٹرانز پشاور عمیر خان کا کہنا تھا کہ کمپنی کے ماہرین پشاور پہنچ کر گاڑیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بسوں کی باقاعدہ جانچ پڑتال کے بعد ہی سروس بحال کی جائے گی۔آگ لگنے کے واقعات کے بعد چینی ماہرین نے انسپکشن شروع کر دی تھی۔ بی آر ٹی کی تمام بسوں کو ازسرنو چیک کیا گیا۔ تکنیکی اعتبار سے کلیئرنس کے بعد سروس بحال کی جانی تھی۔

  • جنوبی وزیرستان سے 2 انجینئرز کو اغوا کر لیا گیا

    جنوبی وزیرستان سے 2 انجینئرز کو اغوا کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی وزیرستان سے 2 انجینئرز کو اغوا کر لیا گیا

    اطلاعات کے مطابق انجیر شفیع اللہ ،. انجینئر تیموراپنے ڈرائیور حنظلہ ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل مکین کے گاؤں قلندر کا دورہ کر رہے تھئ، انہوں نے گاوں تابی سار، قلندر مکین کا دورہ کیا، اس دوران انہیں اغوا کر لیا گیا

    رپورٹ کے مطابق انہیں واپسی کے دوران میکین سے ایک اور عملہ (مسٹر کاشف نواز) لینے تھے جو لدھا میں ان کا انتظار کر رہے تھے۔ اس ٹیم کو وہاں رات 12 بجے سے 1:00 بجے تک پہنچنا تھا۔ کاشف نے ٹیم سے رابطہ کرنے کی کوشش کی اور ڈرائیور حنظلہ کو اپنے فون پر فون کیا لیکن وہ اپنا فون نہیں اٹھا رہا تھا۔ لہذا اس نے برادری کے ایک فرد مسٹر مرداد (صدر تراائی فلاحی کمیٹی ، گاؤں قلندر کلی) کو فون کیا جس نے کاشف کو اطلاع دی کہ عملے کی گاڑی (کوئی BD-9143 سفید سوزوکی جمنی) ترتیب سے دور ہے اور وہ میکینک کا بندوبست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس مسئلے کو حل کرنے میں ان کی مدد کریں۔

    کچھ عرصے کے بعد بھی جناب میرداد کو کاشف کا فون نہیں آیا۔ اس نے دوبارہ ڈرائیور کو فون کرنے کی کوشش کی جس کا فون اب آن آف تھا۔ شام پانچ بجے کے قریب ، کاشف نے علاقے کے ایک دکاندار ( سیف الرحمن) سے کہا کہ قلندر گاؤں کے برادری کے فرد کو اس کے فون سے فون کریں کیونکہ وہ کاشف کا فون نہیں وصول کررہے تھے۔ دکاندار سیف الرحمن نے کمیونٹی آرگنائزیشن کے صدر میرداد سے بات کی جس نے انہیں بتایا کہ عملے کو شاید شرپسندوں نے اغوا کرلیا ہے۔

  • جانوروں کے لیے خوراک بنانے والی فیکٹری سِیل

    جانوروں کے لیے خوراک بنانے والی فیکٹری سِیل

    نوشہرہ میں غیرمیعاری چوکراورونڈہ تیارکرنے والے فیکٹری سیل،مالک گرفتار

    پشاورایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حاجرہ سمیع نے پیر پیائی میں عوامی شکایات پر جانوروں کیلئے خوراک بنانے والے فیکٹری پرچھاپہ مارا۔اس موقع پرمختلف کیمیکلز اور ادویات کے ذریعے انتہائی مضرصحت اور غیر معیاری چوکر اور ونڈہ تیار کرنے پرفیکٹری کوسیل کرکے مالک کوگرفتارکرلیا۔اے سی حاجرہ سمیع نے اس موقع پرکہاکہ علاقے میں کسی کوبھی غیرقانونی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

  • شہید پولیس اہلکارپورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

    شہید پولیس اہلکارپورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

    جمرود ٹیڈی بازار میں گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار معمورخان کوپورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر پولیس کے دستے نے شہید اہلکار کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ نماز جنازہ میں پولیس حکام واہلکاروں کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

  • سرچ آپریشن میں پولیس نے 18 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا

    سرچ آپریشن میں پولیس نے 18 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا

    کوہاٹ پولیس کی کاروائی،18مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

    پشاور۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ جاوید اقبال کی نگرانی میں تھانہ گمبٹ کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ہوا۔ انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشن کا انعقاد گمبٹ کے نواحی گاؤں ناکبند میں کیاگیا۔ سرچ آپریشن کی کاروائی میں 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ زیر حراست مشتبہ افراد کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمدکیاگیا۔ سرچ آپریشن کے دوران ٹارگٹ گھروں اور جرائم پیشہ افراد کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔آپریشن میں پولیس وایلیٹ فورس، خواتین پولیس، بی ڈی ایس، سراغ رساں کتوں اوربکتر بندگاڑیوں نے حصہ لیا۔تلاشی آپریشن میں 2 بندوق، 5 پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمدہوئے جبکہ مشتبہ افراد کو چھان بین کیلئے تھانہ گمبٹ منتقل کردیاگیا۔

  • مکروہ جرم میں ملوث ملزمان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

    مکروہ جرم میں ملوث ملزمان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

    تھانہ ڈگر پولیس کی کامیاب کاروائی، قماربازی کی محفل پر چھاپہ، ملزمان گرفتار

    پشاور۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر سہیل خالد کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیوں ہدایت پر ایس ڈی پی او ڈگر ناصر خان کی سربراہی میں انور سعید خان ایس ایچ او تھانہ ڈگر نے جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گاؤں ایلئی میں قمار بازی کی محفل سجی ہے پولیس نفری نے قماربازی کی محفل پر چھاپہ مار کر 04 ملزمان جمیل الرحمان، لعل زادہ، شیرین باچا اور بخت زادہ ساکنان ایلئی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے گئے جبکہ داؤ پر لگی 47000 ہزار روپے برآمد کرلیے۔

  • بنوں سے مولانا فضل الرحمن کے لیے بری خبر

    بنوں سے مولانا فضل الرحمن کے لیے بری خبر

    بنوں، اہم خاندان جمعیت علماء اسلام کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

    پشاور۔ ممش خیل بنوں میں اہم خاندان جمعیت علماہ اسلام کو چھوڑ کر ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے’ صوبائی وزیرٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان نے حاجی نوشیر خان ‘ اکرام خان ‘ماسٹر شاہ خیاص ‘ اصغر خان اور دیگر مشران کو پارٹی مفلر پہناکر تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد دی۔