Baaghi TV

Category: پشاور

  • کرونا سے ایک اور ڈاکٹر پاکستان میں چل بسا

    کرونا سے ایک اور ڈاکٹر پاکستان میں چل بسا

    کرونا سے ایک اور ڈاکٹر پاکستان میں چل بسا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا سے ایک اور ڈاکٹر کی موت ہوئی ہے

    پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے ایک اور ڈ اکٹر جاں بحق ہو گئے،ڈاکٹر سلطان زیب حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھے جہاں آج انکی موت ہوئی ہے، ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی

    پی‌ ڈی اے کا کہنا ہے کہ طب کے شعبے میں ڈاکٹر سلطان زیب کی خدمات یاد رکھی جائیں گی ،خیبر پختونخوا میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد 20 ہوگئی

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈاکٹر سلطان زیب کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران ڈاکٹرز کی خدمات قابل ستائش ہیں، شہری کورونا وبا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر کا آغاز ہو گیا ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں‌ کرونا کے 1078 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 20 اموات ہوئی ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ32 ہزار186 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار795 ہوگئی ہے۔

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    این سی او سی کے مطابق ملک کے 11شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے ہین کراچی، کوئٹہ ، لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی، حیدر آباد ، گلگت، مظفر آباد اور پشاور بھی کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں۔

    پاکستان ریلوے کی اہم شخصیت کرونا کا شکار

  • پشاور میں بی آر ٹی بس اور گدھا گاڑی میں ٹکر

    پشاور میں بی آر ٹی بس اور گدھا گاڑی میں ٹکر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں بی آر ٹی بس اور گدھا گاڑی میں ٹکر ہوئی ہے

    حادثہ حیات آباد فیز 4 فیڈرروٹ پر پیش آیا،گدھا ریڑی کو ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر ماری اور وہ بی آر ٹی کی کھڑی بس سے ٹکرا گئی۔ گدھا گاڑی اچانک بی آر ٹی بس کے سامنے آگئی،ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بس عملہ اور مسافر محفوظ رہے،

    واضح رہے کہ بی آر ٹی حادثات، آتشزدگی کی وجہ سے ایک ماہ تک بند رہی ہے، ایک ماہ بند رہنے کے بعد اسے دوبارہ چلایا گیا تا ہم دوبارہ حادثات پیش آ رہے ہیں

    پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ میں چار گاڑیوں میں آگ لگنا تشویش ناک ہے، تحریک انصاف کی حکومت میٹرو بسیں چلا نہیں جلا رہی ہے،بی آر ٹی ایک ماہ میں ناکام کو ہو چکا ہے، منصوبہ عوام کی لئے ایک خطرہ بن چکا ہے،دنیا کا مہنگا ترین میٹرو پراجیکٹ ایک ماہ کے اندر کیوں اور کیسے بند ہوا،

    پشاور بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں

    بی آر ٹی منصوبہ، تحقیقات کے خلاف خیبر پختونخواہ حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

    ایک قدم آگے تو 2 قدم پیچھے والی مثال صادق آتی ہے، بی آر ٹی منصوبہ کیس پر سپریم کورٹ کے ریمارکس

    اور بی آر ٹی پشاور منصوبے کا وزیراعظم نے افتتاح کر دیا

    بی آر ٹی پاکستان میں سب سے بہترین پراجیکٹ،میرے تحفظات غلط،پرویز خٹک ٹھیک تھے، وزیراعظم

    بی آر ٹی بس میں آتشزدگی، تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ نیب بی آر ٹی منصوبے میں کرپشن کا نوٹس کیوں نہیں لیتا، 70 ارب کی لاگت سے بننے والے منصوبے کی ایک ماہ کی اندر سروس معطل ہونے پر سوالات اٹھتے ہیں، احتساب کے جعلی نعرے پر سیاست کرنے والی حکومت بی آر ٹی منصوبے کا حساب دے، اسٹے آرڈر پر بننے والے منصوبے کی اب مکمل تحقیقات ہونی چاہئے،

     

  • شوبز فنکاروں کی پشاوردھماکے کی بھر پور مذمت

    شوبز فنکاروں کی پشاوردھماکے کی بھر پور مذمت

    گزشتہ روز پشاور میں کوہاٹ روڈ پر واقع مدرسے میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شوبز فنکاروں نے سوشل میڈیا پر پیغامات کے ذریعے متاثرین سے اظہا ر تعزیت کیا اور اس دھماکے کو 2014 میں پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحے ’سانحہ اے پی ایس‘ سے مشابہت قرار دیا۔

    باغی ٹی وی:گزشتہ روز پشاور کے علاقے دیر کالونی میں واقع مدرسے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں بچوں سمیت 8 افراد شہید جب کہ 110 زخمی ہوگئے۔افسوس کی بات یہ ہے کہ دھماکا عین اس وقت ہوا جب بچوں کی بڑی تعداد دینی تعلیم حاصل کررہی تھی کوہاٹ روڈ پر واقع مدرسے میں دھماکے پر جہاں عوام اور معروف شخصیات نے دُکھ کا اظہار کیا وہیں شونز فنکار بھی افسردہ دکھائی دیئے اور اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں انہوں نے متاثرین سے اظہار تعزیت کی اور اس دلخراش واقعے کی بھر پور مذمت کی-


    گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے پشاور میں مدرسے پر ہونے والے حملے نے آرمی پبلک اسکول کے سانحہ کی یاد تازہ کردی ان دونوں واقعات کو بھلایا نہیں جاسکتا۔


    اداکار فیروز خان نے اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا کہ دل پشاوربلاسٹ میں متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے لئے دل اداس ہے اللہ اُن تمام لوگوں کیلئے آزمائش کو مختصر کرے جس میں اُس نے انہیں مبتلا کیا ہے۔


    اداکار ہمایوں سعید نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں دھماکے کا سن کر رنجیدہ ہوگیا ہوں بس میرا دماغ یکلخت ماؤف ہوگیا، یہ سوچ کر کہ اب دوبارہ ہمارے بچوں کا لہو بہہ رہا ہےاہل خانہ کے لاتعداد نقصان اورمتاثرین کے لئے بہت ساری دعائیں اللہ ہمیں ہر برائی سے محفوظ رکھے۔


    گلوکار فرحان سعید نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک مدرسے حملے میں شہید ہونے والوں کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ میری نیک خواہشات اور دعائیں زخمیوں اور شہدا کے خاندان والوں کے ساتھ ہیں۔


    اداکارہ عائزہ خان نے پشاور دھماکے کے حوالے سے تعزیتی پیغام میں لکھا کہ وہ پشاوربلاسٹ کا سن کر بہت افسردہ ہیں اورامید ہے جلد ہی صورتحال ٹھیک ہوجائے گی۔


    فیصل قریشی نے اپنے پیغام میں جائے حادثہ کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یا اللہ رحم-


    فخر عالم نے دہکھ کا اطہار کرتے ہوئے لکھا کہ آج صبح پشاور میں بچوں پر بزدلانہ دہشت گردی کا حملہ۔ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی واضح حکمت عملی ہے۔ یہ ایک بیرونی اور اندرونی بزدلانہ دونوں طرف سے مربوط کثیر سطح کی کوشش ہے۔ لیکن قوم پُر عزم کھڑی ہے اور ہمارے امن اور ترقی کے عزم کو روکا نہیں جائے گا۔


    گلوکار شہزاد رائے نے غم کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کہاں جائیں ، کس کو بُلائیں ، کیا کریں خونخوار حیون بھی انسان سے بہت بہتر ہیں-


    مہوش حیات نے اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا کہ آج پشاور میں اپنے پیاروں کو کھونے والے افراد کے ساتھ میری تعزیت۔ میرے پاس صرف ایک سوال ہے کہ اس گھناؤنے فعل کا ارتکاب کرنے والوں سے پوچھیں۔ کیوں؟ آپ نے بہت سارے بے گناہ لوگوں کو ہلاک اور معزول کر کے کیا حاصل کیا؟ آپ کس مقصد کے لئے لڑ رہے ہیں؟ کسی بھی چیز کو قتل کرنے کا جواز پیش نہیں کیا گیا!


    اداکارہ مایا علی نے افسردگی کااظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سب سے چھوٹے تابوت بلا شبہ سب سے بھاری ہوتے ہیں میں ان خاندانوں کی دل دل دہلانے والی حالت زار کے بارے میں بھی سوچتی ہوں جو در کالونی سانحہ میں اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں دعا ہے کہ اللہ انہیں اس مشکل وقت سے نکلنے کی طاقت دے-


    اداکارہ حریم فاروق نے اپنے پیغام میں صبح دھماکا ہونے اور اس کے بعد ظہر کی اذان بلا خوف و خطر دینے اور جماعت کرنے پر وہاں پر موجود لوگوں کے حوصلے کی داد دی اور لکھا کہ بزدلانہ حملوں سے شاید ہم نیچے آجائیں لیکن ہماری روح کو توڑ نہیں سکتے۔ اس سے یہ اور بھی ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان انشاءاللہ اواخر تک یہاں موجود ہے اس کا کوئی بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا-

  • یہ کون لوگ ہیں؟   ازقلم: شاہین

    یہ کون لوگ ہیں؟ ازقلم: شاہین

    بچے تو بچے ہوتے ہیں
    بہت معصوم سے پھول
    اور
    طالب علم بھی سب طالب علم ہوتے ہیں
    علم کی چاہ میں چلنے والے مسافر
    ایک ہی ملک
    ایک ہی شہر
    ایک ہی مذہب
    کے
    دو ادارے
    ایک مدرسہ
    ایک سکول
    دونوں سانحات کا منبع بھی ایک ہی

    لیکن!!!

    یہ کوووووون لوووووگ ہیں
    جو
    ان سانحات کو بھی اپنے مقاصد میں استعمال کرنا چاہتے ہیں
    جو مدرسے اور سکول کے طالب علموں میں تفرقہ پھیلا کر میرے وطن کو ایک گہری سازش کی نذر کرنے میں ممد و معاون ثابت ہورہے ہیں
    دشمن تب بھی وہی تھا
    دشمن آج بھی وہی ہے
    وار تب بھی وہی تھا
    وار آج بھی وہی ہے

    خدارا!!!!!
    اس وطن عزیز کو ایک اور اندھی فرقہ واریت/خانہ جنگی جیسی خونی صورتحال میں نا دھکیلیں۔
    سوشل میڈیا کے دانشورو
    خدارا تمہاری دانشوری کو اور میدان بہت ہیں
    میرا وطن لہو لہو ہے
    ان گنت قربانیوں کے بعد دہشت گردانہ حملوں سے پاک ہوا تھا اب خدارا ایک اور جنگ نا کھڑی کرو

    خدارا
    تمہاری قرآن سے محبت اپنی جگہ
    مدارس میرا بھی عشق وجنون ہیں
    لیکن
    ہوش کے ناخن لو
    جذباتیت اور اندھی تقلید
    یا ریٹنگ کے چکر میں اس کلمے والی دھرتی کو تباہ نا کرو
    حکمرانوں سے تمہارے اختلافات اپنی جگہ
    محکموں سے شکایات اپنی جگہ
    لیکن ہوچھو ان ماؤں سے جن کے جوان اس سوہنی دھرتی کو بچانے میں شہید ہوئے
    پوچھو
    اس آزادی کی قدر
    اس دھرتی کی قیمت
    مقبوضہ کشمیر کی ماؤں بہنوں بیٹیوں بوڑھوں جوانوں سے جو اس دھرتی کی محبت میں جو اس سرزمین کی آرزو میں جو اس سبز ہلالی اور کلمے کے نام پہ حاصل ہونے والے ٹکڑے کی خاطر کٹے چلے جارہے ہیں
    پوچھو ان سے جنہوں نے خاندان کٹوا کر یہ دھرتی حاصل کی
    پوچھو ان معصوم بچوں سے جو اپنے بابا کی وردی پہ فخر کرتے ہیں اور صرف وہ وردی ہی ان کی امید ہے ان کا یقین ہے کہ ان کے بابا اس پاک دھرتی کی بقاء کی خاطر شہید ہوئے ہیں
    پوچھو اس ماں سے جس کا جوان اکلوتا بیٹا اس کا آخری سہارا اس وطن پہ قربان ہوا
    کوئی میجر جرنل کرنل نائیک حوالدار سپاہی سب کے سب
    دو چار کی غداری کی سزا اس وطن کو نا دو خدارا
    تم اپنے گریبان میں جھانکو تم بھی مکمل نہی ہو
    کتنی کوتاہیاں تمہارے اندر ہیں
    سمجھو
    خدارا سمجھو!!!!!
    جاؤ پڑھو تاریخ
    سمجھو دشمن کی چال
    کہ کیسے ہنستا ہے وہ تم پہ کہ گھر بھی اپنا جلاتے ہیں
    تمہاری جذباتیت کو آگ لگا کر تمہارا نشیمن بھی تمہارے ہاتھوں تباہ کرتے ہیں اس گلشن کی جڑوں کو کھوکھلا بھی تم سے کرواتے ہیں

    ارے او نام نہاد دانشوروں
    اپنی دانشوری کسی اور موقعے کے لئے اٹھا رکھو
    اپنے گھر کی ساس بہو کی لڑائیوں پہ اس دانشوری کو جھاڑ لو
    میرے وطن کو اپنی اس دانشوری سے معاف ہی رکھو
    خدا تمہارا بھلا کرے!!!!!
    @درد_ملت
    شاہین؂ کے قلم سے

  • ملاکنڈ میں فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے کام شروع کردیا

    ملاکنڈ میں فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے کام شروع کردیا

    پشاور۔ ملاکنڈ میں فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے کام شروع کردیا، ادارہ کی طرف سے اشیائے خورد ونوش کی کوالٹی اور حلال و حرام کا جائزہ لیا جائیگا۔ اس حوالے سے اتھارٹی کی طرف سے بٹ خیلہ میں قائم شدہ دفتر میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر محب اللہ خان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، تقریب میں تاجر وں اور ٹریڈ یونین کے عہدیداروں نے شرکت کی ڈپٹی ڈائریکٹر اسد قاسم اور اسسٹنٹ ڈائیریکٹر مراد علی نے کہا کہ ادارہ کا مقصد عوام کو معیاری اور حلال خوراک کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے مارکیٹ میں فروخت ہونے والی بعض اشیا میں حرام چیزیں شامل ہیں مگر تاجروں کو معلومات نہ ہونے کی وجہ سے وہ اسے فروخت کرتے ہیں مہمان خصوصی اے سی محب اللہ نے کہا کہ انتظامیہ عوام کو معیاری اور حلال غذا کی فراہمی میں ادارہ سے بھرپور تعاون کریں گے، تقریب سے ٹریڈیونینز اور تاجروں کے نمائندوں زوار حسین، وکیل خان، شمس، نصیب خان، ملنگ جان وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے ادارہ کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

  • پشاور مدرسہ دھماکہ،تحقیقات میں کیا ہوئی پیشرفت؟

    پشاور مدرسہ دھماکہ،تحقیقات میں کیا ہوئی پیشرفت؟

    پشاور مدرسہ دھماکہ،تحقیقات میں کیا ہوئی پیشرفت؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور دیر کالونی دھماکے میں زخمی 90 افراد اسپتالوں سے فارغ کر دیئے گئے

    پشاور دیر کالونی بم دھماکے کے 6 زخمی ایل آر ایچ میں زیر علاج ہیں ،دھماکے کے 5 زخمی برن یونٹ اور ایک آرتھوپیڈک میں داخل ہے،

    دوسری جانب تحقیقاتی ٹیم کی مختلف پہلووَں پر تفتیش جاری ہے،سی ٹی ڈی، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکار تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق مدرسے اور درس کے لیے آنےوالے طلبہ کی ریکی کی گئی گزشتہ روز مدرسہ کے غسل خانوں میں مرمتی کام جاری تھا ، مدرسہ میں مرمتی کام کرنے والے مزدوروں سے تفتیش جاری ہے

    مدرسے میں زیر تعلیم ایک طالبعلم بھی زیر تفتیش ہے،طلبہ کے تمام کوائف کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا مشتبہ شخص سے متعلق عینی شاہدین سے بیانات قلمبند کر لیے گئے

    مدرسے میں کلاس جاری تھی،مہتمم پڑھا رہے تھے، اچانک دھماکہ ہو گیا، کلاس کی ویڈیو وائرل

    پشاور مدرسہ دھماکہ،اموات اورزخمیوں میں اضافہ

    ریسکیو 1122 نے کتنے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا؟ زخمیوں کو خون کاعطیہ دینے کی اپیل

    مدرسہ دھماکہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، مریم نواز

    یوم سیاہ کشمیر کے باعث دھماکے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے

    پشاور دھماکہ، وزیراعظم کا سخت رد عمل سامنے آ گیا،بڑا اعلان

    پشاور دھماکہ، آصف زرداری بھی خاموش نہ رہ سکے، تنقید کے ساتھ مطالبہ بھی کر دیا

    پشاور دھماکہ، زخمیوں میں اضافہ،ہدف کون تھا؟ مدرسہ مہتمم نے کا بیان آ گیا

    مدرسہ دھماکہ،سانحہ اے پی ایس کے دکھ تازہ ہو گئے، نواز شریف

    وفاقی کابینہ اجلاس، پشاور مدرسہ حملے بارے کیا ہوئی بات؟

    واضح رہے کہ پشاور کے علاقے دیر کالونی زرگر آباد میں مدرسے سے ملحقہ مسجد میں دھماکے میں 8 افراد شہید اور 100 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،دھماکا مسجد کے مرکزی ہال میں اس وقت ہوا جب تدریسی عمل جاری تھا، اسی دوران ایک شخص بیگ اٹھائے ہال میں داخل ہوا اور پھر کچھ لمحوں بعد زور دار دھماکا ہوگیا۔ مسجد کے ایک طرف کی دیوار گرگئی، چھت سے پلستر اکھڑ گیا، کھڑکیاں ٹوٹ گئیں، منبر کے قریب گڑھا پڑ گیا، شیشوں کی کرچیاں، طلبا کے بستے اور پنسلیں فرش پر بکھر گئیں

  • سراج الحق مدرسہ پہنچ گئے،کہا بھارت پر الزام لگانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،کیا بڑا اعلان

    سراج الحق مدرسہ پہنچ گئے،کہا بھارت پر الزام لگانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،کیا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے دورہ دیر کالونی کا دورہ کیا

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان اور دیگر نے جامعہ زبیریہ دیر کالونی میں پریس کانفرنس کے بعد دھماکے کے شہداء کی بلندی درجات اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے کی

    اس موقع پر سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کے واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، ملک کو مختلف مسائل کا سامنا ہے،مہنگائی،بےروزگاری اور غربت میں اضافہ ہوا ہے،یہ حکومت کی ناکام کارکردگی ہے ،حکومت معصوموں کے خون کا جواب دے جو حکومت شہریوں کو تحفظ نہیں دے سکتی انہیں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے کچھ نہ کیا تو ہم اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ،مدرسہ میں دہشت گردی کے خلاف جمعہ کواحتجاج کریں گے ،مسجد میں قرآن واحادیث کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا پرحملہ ہوا،حکومت کو علم تھا کہ واقعہ ہونے والا ہے،پھر بھی حکومت غفلت میں سوئی رہی، حکومت نے مجرموں کو گرفتار نہیں کیا تو بچوں کے خون کی ذمےدارحکومت ہے،صرف بھارت اور افغانستان پر الزام لگانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،

    مدرسے میں کلاس جاری تھی،مہتمم پڑھا رہے تھے، اچانک دھماکہ ہو گیا، کلاس کی ویڈیو وائرل

    پشاور مدرسہ دھماکہ،اموات اورزخمیوں میں اضافہ

    ریسکیو 1122 نے کتنے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا؟ زخمیوں کو خون کاعطیہ دینے کی اپیل

    مدرسہ دھماکہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، مریم نواز

    یوم سیاہ کشمیر کے باعث دھماکے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے

    پشاور دھماکہ، وزیراعظم کا سخت رد عمل سامنے آ گیا،بڑا اعلان

    پشاور دھماکہ، آصف زرداری بھی خاموش نہ رہ سکے، تنقید کے ساتھ مطالبہ بھی کر دیا

    پشاور دھماکہ، زخمیوں میں اضافہ،ہدف کون تھا؟ مدرسہ مہتمم نے کا بیان آ گیا

    مدرسہ دھماکہ،سانحہ اے پی ایس کے دکھ تازہ ہو گئے، نواز شریف

    وفاقی کابینہ اجلاس، پشاور مدرسہ حملے بارے کیا ہوئی بات؟

    واضح رہے کہ پشاور کے علاقے دیر کالونی زرگر آباد میں مدرسے سے ملحقہ مسجد میں دھماکے میں 8 افراد شہید اور 100 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،دھماکا مسجد کے مرکزی ہال میں اس وقت ہوا جب تدریسی عمل جاری تھا، اسی دوران ایک شخص بیگ اٹھائے ہال میں داخل ہوا اور پھر کچھ لمحوں بعد زور دار دھماکا ہوگیا۔ مسجد کے ایک طرف کی دیوار گرگئی، چھت سے پلستر اکھڑ گیا، کھڑکیاں ٹوٹ گئیں، منبر کے قریب گڑھا پڑ گیا، شیشوں کی کرچیاں، طلبا کے بستے اور پنسلیں فرش پر بکھر گئیں، ریسیو ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا.

  • مدرسہ دھماکہ، اقلیتی رہنماؤں کی بھی مذمت

    مدرسہ دھماکہ، اقلیتی رہنماؤں کی بھی مذمت

    سردار گر چرن سنگھ بنوات آف کینیڈا چیئر مین نے دیر کالونی پشاور کے مدرسے میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

    گرچرن سنگھ بنوات آف کینیڈا نے دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، گرچرن سنگھ بنوات آف کینیڈا نے دھماکے میں جان بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے

    انکا کہنا تھا کہ دھماکہ ملک دشمن عناصر کی ملک کے امن کو سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش ہے۔ گرچرن سنگھ بنوات آف کینیڈا اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکیں.

    گرچرن سنگھ بنوات آف کینیڈا کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے. زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

  • پشاور مدرسہ میں بم دھماکہ، سینیٹر رحمان ملک کی مزمت

    پشاور مدرسہ میں بم دھماکہ، سینیٹر رحمان ملک کی مزمت

    چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا پشاور دیر کالونی بم دھماکے کی شدید مذمت و شہادتوں پر اظہار افسوس،

    پشاور بم دھماکے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، سینیٹر رحمان ملک

    بم دھماکے میں قیمتی جانوں کی ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس ہوا، سینیٹر رحمان ملک

    غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، سینیٹر رحمان ملک

    سوچے سمجھے سازش کے تحت پاکستان دشمن عناصر امن و امان کی صورتحال برباد کرنا چاہتے ہیں، سینیٹر رحمان ملک

    دشمن اسطرح بزدلانہ کاروائیوں سے پاکستان کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ سینیٹر رحمان ملک

  • شیخ رشید کو گرفتار کرو ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    شیخ رشید کو گرفتار کرو ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    27 اکتوبر (آج بروز منگل) کو قفاقی ویز ریلوے شیخ رشید کو گرفتار کرنے کا ہیش ٹیگ پاکستان ٹوئٹر پینل پر ٹرینڈ کر رہا ہے اور ابھی سہ پہر تک اس ArrestSheikhRashid # ٹوئٹر پر دوسرے نمبر ہے اور اس کے حوالے سے 6 ہزار 60 ٹوئٹس میں تبصرے کئے جا چُکے ہیں-

    باغی ٹی وی : یہ ٹرینڈ اس وقت سامنے آیا جب دو روز قبل اتوار کو کوئٹہ کے بعد آج دوسرا دھماکہ پشاور میں ایک مدرسے میں ہوا اور لوگوں نے سیخ رشید کے اس بیان پر جو انہوں نے پی ڈی ایم کے جلسوں کے حوالے سے دیا تھا کی وجہ سے شیخ رشید کو ان سانحوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ٹوئٹر کا پلیٹ فارم استعمال کرتے ہوئے اس ٹرینڈ کے ذریعے وفاقی وزیر کی گرفتاری اور انویسٹی گیشن کا مطالبہ کر دیا-

    واضح رہے کہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم کے جلسوں کے حوالے سے اپنے پغام میں کہا تھا کہ میں نے پی ڈی ایم کو کہا تھا کہ جلسے نہ کرو کریک ڈاؤن ہو سکتا ہے ، کورونا پھیل سکتا ہے،دہشت گردی ہو سکتی ہے دہشت گرد پاکستان میں داخل ہو چُکے ہیں کوئٹہ پشاور میں کوئی واقعہ ہو سکتا ہے کوئٹہ اور پزاور کے لئے دعا گو ہوں- شیخ رشید کے اس بیان کے بعد سے ہیش ٹیگ شیخ رشید کو گرفتارکرو کا ٹرینڈ سامنے آیا اور لوگوں نے تبصروں میں اپنے مطالبات پیش کئے اور شیخ رشید کے اس بیان پر سوالات اُٹھائے-


    ایک ٹوئٹر صارف نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے کہ وزیر داخلہ کے بجائے وزیر ریلوے کیسے واقف تھے ؟؟؟
    https://twitter.com/Imran_0U/status/1321028678084661252?s=20
    امان اللہ نامی صارف نے لکھا کہ اس شخص کو گرفتار کریں وہ پشاور میں ہونے والے اس دھماکے کے پیچھے ماسٹر مین ہے-


    رمضان نامی صارف نے لکھا کہ اس کا مطلب ہے اس کے بارے میں پہلے ہی منصوبہ بندی کی جا چکی تھی-


    ماجد نامی صارف نے لکھا کہ کچھ دن پہلے ، شیخ رشید ، جو وزیر اعظم عمران خان کا ایک خاص آدمی تھا دہشت گردوں کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ اور پشاور میں دھماکے ہوسکتے ہیں۔ آج بھی وہی ہوا ہے۔ ہم پشتونوں کی مذمت کرتے ہیں ۔


    https://twitter.com/arshadsherani/status/1321025228030545920?s=20
    ارشد سہرانی نامی صارف نے لکھا کہ شیخ رشید سب کچھ جانتے ہیں اور دھماکے کے بارے میں انھیں کس نے بتایا۔ وہ وزیر داخلہ تو نہیں ہیں بلکہ کچھ لوگوں کا ترجمان بھی ہے۔


    مبین نور علی نامی صارف نے متعلقہ حکام پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ چونکہ سب سے زیادہ دانشور آدمی ، شیخ رشید ، وزیر ریلوے جو ہر سیاسی معاملے میں دخل اندازی کرتا ہے ، کوئٹہ اور پشاور میں دھمکیوں کے بارے میں پہلے ہی جانتا تھا پھر متعلقہ حکام نے پہلے ہی متعلقہ اقدامات کیوں نہیں کیے؟


    اعجازالحق نامی صارف نے شیخ رشید کو ایک بڑا دہشت گرد قراردیا-


    ایک صارف نے لکھا کہ ٹھیک ہے. اگر آپ گرفتاری نہیں کرسکتے ہیں تو پھر اس سے اپنا منہ بند رکھنے کو کہیں۔اس منحوس بندے کو چپ کراؤ-


    ایم صابر محمود نامی صارف نے لکھا کہ امید ہے یہ ٹرینڈ آج رات کے ٹاک شوز میں ڈسکس ہوگا اور شیخ رشید سے دہشت گردی کی پیشگوئی بابت سوال ہونگے –


    سلیم سلیمانی صارف نے لکھا کہ اس پریس کانفرنس کو سامنے رکھتے ہوئے پشاور اور کوئٹہ دھماکوں کی ایف آئی آر شیخ رشید کے خلاف درج ہونی چاہیے اور انکو شامل تفتیش کرنا چاہیے۔


    ارم نامی صارف نے لکھا کہ ذمہ دار عمران نیازی اور اسکے لانے والے ہیں یاد کریں جب نیازی شیطان دھرنہ ختم کروانا چاہتا تھا تب بھی پشاور کے سکول میں دھماکہ کروا کر کتنے معصوم جانوں سے کھیلا گیا تھا اس وقت مُلک شیطانوں کے نرغے میں ہے جو اپنے گناہوں کا ذمہ دار دہشت گردوں کو قرار دے کر بری ہوجاتے ہیں۔
    https://twitter.com/MalikMahboobSul/status/1321027041182048256?s=20
    ملک محبوب نامی صارف نے لکھا مجھے إن دھماکوں کا کُھرا شیخ رشید تک کیوں لے کر جارہا ہے-
    https://twitter.com/Ladla74/status/1321028664885153793?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ پشاور دھماکہ یہ سب دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے کوئی بھی درد دل رکھنے والا شخص یہ نہی دیکھ سکتا جو بھی اس سانحے میں ملوث ہے ان سب کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے –


    میاں رمضان شفیق نامی صارف نے سیکیورٹی ایجنسیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے لکھا کہ پی ڈی ایم جلسے میں سکیورٹی رسک کی انفارمیشن سکیورٹی ایجنسیوں کے پاس پہلے سے موجود تھی اور یہ جو پشاور میں ہوا ہے اُس وقت سکیورٹی ایجنسیاں کیا کر رہی تھی؟ اب عوام ہوش کے ناخن لے اصل دہشتگرد گروہ کون ہے مُلک میں وہ اب اپنے ذاتی مفادات کو بچانے کی خاطر ملک تباہ-


    ارشد سلیم خان نامی صارف نے لکھا کہ اللہ کے جانب سے وحی کا نظام تو 1300 سال پہلے ختم ہوگیا ہے-تب شیدا ٹلی کو کیسا پتہ چلا کہ دھماکہ ہوگا؟


    ایک صارف نے لکھا کہ پشاور اور کوئٹہ میں دھماکوں کی خبر تین دن پہلے شیخ رشید نے دی تھی یا تو دھماکے کرنے والے کو خبر ہوتی ہے یا کرانے والے کو اس لیے تحقیقات کا آغاز شیخ رشید سے کیا جائے-


    ایک صارف حمید اللہ نے لکھا کہ دیکھتے ہیں، کب جی آئی ٹی بنتی ہے؟ کب قومی قیادت سر جوڑ کر بھیٹتی ہے؟ اور کب نیشنل ایکشن پلان بنتا ہے؟ اور ہاں کب دہشت گردوں کے ترجمان شیخ رشید کو گرفتار کیا جاتاہے؟؟


    https://twitter.com/HasnaDasti/status/1321028095449681920?s=20

    واضح رہے کہ واضح رہے کہ پشاور کے علاقے دیر کالونی زرگر آباد میں مدرسے سے ملحقہ مسجد میں دھماکے میں 7 افراد شہید اور 100 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی ڈکلیئر اور ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

    دھماکا مسجد کے مرکزی ہال میں اس وقت ہوا جب تدریسی عمل جاری تھا، اسی دوران ایک شخص بیگ اٹھائے ہال میں داخل ہوا اور پھر کچھ لمحوں بعد زور دار دھماکا ہوگیا۔ مسجد کے ایک طرف کی دیوار گرگئی، چھت سے پلستر اکھڑ گیا، کھڑکیاں ٹوٹ گئیں، منبر کے قریب گڑھا پڑ گیا، شیشوں کی کرچیاں، طلبا کے بستے اور پنسلیں فرش پر بکھر گئیں، ریسیو ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا-

    خیال رہے کہ اس سے دو روز قبل اتوار کو کوئٹہ میں بھی دھماکہ ہوا تھا جس مین کافی جانی مالی نقصان ہو اتھا-

    پشاور میں دھماکا، مدرسے کے 5 طلبا جاں بحق، 50 زخمی

    مشکوک شخص مدرسے میں آیا اور یہ چیز چھوڑ کر گیا جس کے بعد دھماکہ ہوا، پولیس

    پشاورمدرسے میں دھماکے کے بعد کے مناظر کی ویڈیو

    مدرسے میں کلاس جاری تھی،مہتمم پڑھا رہے تھے، اچانک دھماکہ ہو گیا، کلاس کی ویڈیو وائرل

    ریسکیو 1122 نے کتنے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا؟ زخمیوں کو خون کاعطیہ دینے کی اپیل

    مدرسہ دھماکہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، مریم نواز

    یوم سیاہ کشمیر کے باعث دھماکے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے

    پشاور دھماکہ، وزیراعظم کا سخت رد عمل سامنے آ گیا،بڑا اعلان

    پشاور دھماکہ، آصف زرداری بھی خاموش نہ رہ سکے، تنقید کے ساتھ مطالبہ بھی کر دیا

    پشاور دھماکہ، زخمیوں میں اضافہ،ہدف کون تھا؟ مدرسہ مہتمم نے کا بیان آ گیا

    مدرسہ دھماکہ،سانحہ اے پی ایس کے دکھ تازہ ہو گئے، نواز شریف

    وفاقی کابینہ اجلاس، پشاور مدرسہ حملے بارے کیا ہوئی بات؟

    پشاور دھماکہ،دیر باجوڑ میں کچھ لوگ پکڑے گئے ہیں،آئی جی کا انکشاف

    پشاور مدرسہ دھماکہ،اموات اورزخمیوں میں اضافہ