Baaghi TV

Category: پشاور

  • آٹے کا بحران حکمرانوں کی نالائقی، ن لیگ خیبر پختونخواہ کے ترجمان نے کی کڑی تنقید

    آٹے کا بحران حکمرانوں کی نالائقی، ن لیگ خیبر پختونخواہ کے ترجمان نے کی کڑی تنقید

    آٹے کا بحران حکمرانوں کی نالائقی، ن لیگ خیبر پختونخواہ کے ترجمان نے کی کڑی تنقید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ اختیارولی نے آٹے بحران پر اپنے بیان میں کہا کہ بیوقوف حکمرانوں کی نالائقی کی وجہ سے آٹے کا بحران پیدا ہوا ہے۔تندروں پہ روٹیاں ناپید ہوتی جا رہی ہیں۔ حکومت سیاسی اور انتظامی طور پر ناکام ثابت ہوچکی ہے۔ شبہ ہے کہ حکومت گندم کے بحران میں اپنے لوگوں کو نوازنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

    اختیار ولی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو آٹے سپلائ بندش کو پختون دشمنی ھے۔ پنجاب میں وسیم اکرم پلس اور کے پی میں عمران پلس کی حکومت ہے۔ عمران خان کو اگر بغض نواز شریف سے فرصت ملے تو آٹے کے بحران پر توجہ دے۔ عمران نے کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دیکر نوجوانوں کو آٹے کی قطاروں میں لگا دیا ۔قوم کو بے سکون کرنے والا عمران بتائے کہ وہ خود سکون لینے کہاں جاتے ہیں

    چین کی سلامتی کونسل میں کشمیر پر حمایت، اسد قیصر بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    ‎15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران. مریم اورنگزیب نے کی کڑی تنقید

    وزیر اعظم نے آٹا مہنگا ہونے کا نوٹس لے لیا اور جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو آٹے کی قیمتوں کو کم کرنے کا ٹاسک دیدیا ۔ معلوم ہوا کہ پنجاب میں گندم بحران شدت اختیار کرگیا ،صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی۔ بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مافیا نے پنجاب کی غلہ منڈیوں میں مصنوعی قلت پیدا کر کے گندم کی قیمت2200روپے فی من کردی ۔ گندم کی قیمتوں میں اضافے کا جواز بنا کر آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے دیسی آٹے کی قیمت میں رواں ماہ دوسری بار اضافہ کردیا۔

  • سانحہ باچا خان یونیورسٹی کی چوتھی برسی کی تیاریاں مکمل

    سانحہ باچا خان یونیورسٹی کی چوتھی برسی کی تیاریاں مکمل

    سانحہ باچا خان یونیورسٹی کی چوتھی برسی کی تیاریاں مکمل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چارسدہ میں سانحہ باچا خان یونیورسٹی کی چوتھی برسی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ۔ سٹوڈنٹس یونین کی جانب سے شہداء یاد گار پر پھول بھی چڑھائے گئے۔

    سٹوڈنٹس یونین کی جانب سے یونیورسٹی میں شہداء کی تصویریں اور بینرز آویزاں کئے گئے ہیں، سٹوڈنٹس یونین کی جانب سے شہداء باچاخان یونیورسٹی کےلئے قرآن خوانی کی جائے گی۔ سٹوڈنٹس یونین اور انتظامیہ کی جانب سے قرآنی خوانی کے بعد 11:00 بجے شہداء باچاخان یونیورسٹی کے طلباء کے لیے اجتماعی دعا کی جائے گی،

    واضح رہے 20جنوری 2016 کو دہشت گردوں کے حملے میں 18افراد شہیداور22زحمی ہوٰئے تھے۔

  • خیبر پختونخواہ  میں آٹے کا کوئی بحران نہیں، اجمل خان وزیر

    خیبر پختونخواہ میں آٹے کا کوئی بحران نہیں، اجمل خان وزیر

    خیبر پختونخواہ میں آٹے کا کوئی بحران نہیں، اجمل خان وزیر

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ڈی آٸی خان میں پریس ٹاک کرتے ہوئے وزیراعلی کے پی کے مشیر ا جمل وزیر نے کہا ہے کہ آٹا کا کے پی کے میں کوٸی بحران نہیں ہے
    منصوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کو کارروائی کا حکم دیدیا گیا .آٹے کے بحران پر وڑیراعظم عمران ایکشن لے چکے ہیں. عمران کے وژن پر احتساب کا عمل بلاتفریق جاری ہے.سابقہ حکمرانوں سے جب احتساب کا سوال کرتے ہیں تو انکے پلیٹ کم ہونے لگتے ہیں. پشاور ٹو ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کا وزیراعلی نے دو دن پہلے دورہ پر اعلان کردیا تھا. لفٹ کینال پر بہت جلد کام شروع ہو جاٸے گا

  • ڈیرہ پولیس کی بڑی کاروائی، خاص قسم کا جرائم پیشہ گروہ گرفتار

    ڈیرہ پولیس کی بڑی کاروائی، خاص قسم کا جرائم پیشہ گروہ گرفتار

    ڈیرہ پولیس کی بڑی کاروائی، خاص قسم کا جرائم پیشہ گروہ گرفتار

    ڈیرہ اسماعیل خان:باٹی ٹی وی :ڈیرہ پولیس کی بڑی کاروائی لوگوں کو سرکاری ایجنسیوں کے ملازمان ظاہر کر کے لوٹنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا .ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) واحد محمود کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور انسداد جرائم کے لیے موثر ناکہ بندیاں قائم کرکے سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہےچیکنگ کے تسلسل میں تاج پلازہ میں ایس۔ایچ۔او سٹی فضل الرحیم معہ پارٹی پولیس نے بدروان ناکہ بندی فلائنگ کوچ نمبر 4325 سے 05 مشکوک افراد گرفتار کیا .گرفتار ملزمان نے فلائنگ کوچ پر لائٹ برنگ سرخ لگائی ہوئی تھی.گرفتار ملزمان اپنے آپ کو ایجنسی کے سرکاری ملزم ظاہر کرکے عوام کو دھوکہ و فراڈ سے رقم بٹوتے تھےگرفتار ملزمان میں فیصل ولدنورانی ،نور الدین ولد کمال الدین،فیاض اللہ ولد فتح اللہ،سردار ولد زمان خان،نور محمد ولد رحمت اللہ سکنائے نوشہرہ شامل ہیں.گرفتار ملزمان کے قبضے سے 13 پستول معہ 20 کارتوس برآمد ہوئے

  • آٹے بحران کی کیا وجہ ہے؟ سراج الحق نے کیا پشاور میں بڑا دعویٰ

    آٹے بحران کی کیا وجہ ہے؟ سراج الحق نے کیا پشاور میں بڑا دعویٰ

    آٹے بحران کی کیا وجہ ہے؟ سراج الحق نے کیا پشاور میں بڑا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں گندم کی پیداوار کے لیے آٹھواں بڑا ملک ہے،آج ملک میں 70 روپے کلوآٹا فروخت ہورہا ہے،آٹا بحران کی بڑی وجہ برکت ختم ہوجانا ہے، سونامی اب غریب عوام کو روٹی کے ٹکرے سے بھی محروم کرنا چاہتا ہے ،

    سراج الحق نے مزید کہا کہ کل فواد چودھری نے خود حکومت کے کام نہ کرنے کا اعتراف کیا ،حکومت کی مثال اس جہاز کی ہے جس میں کچھ پرزے ٹریکٹراورکچھ ریل گاڑی کے ہوں،حکومت نے ہمارے پندرہ ماہ ضائع کیے ہیں،جماعت اسلامی ایک نظریاتی مورچہ ہے،یہ دوسری جماعتوں کی طرح کسی خان،وڈیرے یا جاگیردار کے مفادات کے لیے بنائی ہوئی جماعت نہیں ہے،آج ساری دنیا میں خیر و شر کی لڑائی ہے،یہ لڑائی ازلی اور ابدی ہے،خیر اور شر کی اس لڑائی میں غیرجانبدار رہنے کی بجائےاپنےمعاشرے کی قیادت سنبھالیں

    ‎15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران. مریم اورنگزیب نے کی کڑی تنقید

    وزیر اعظم نے آٹا مہنگا ہونے کا نوٹس لے لیا اور جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو آٹے کی قیمتوں کو کم کرنے کا ٹاسک دیدیا ۔ معلوم ہوا کہ پنجاب میں گندم بحران شدت اختیار کرگیا ،صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی۔ بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مافیا نے پنجاب کی غلہ منڈیوں میں مصنوعی قلت پیدا کر کے گندم کی قیمت2200روپے فی من کردی ۔ گندم کی قیمتوں میں اضافے کا جواز بنا کر آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے دیسی آٹے کی قیمت میں رواں ماہ دوسری بار اضافہ کردیا۔

    چین کی سلامتی کونسل میں کشمیر پر حمایت، اسد قیصر بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

  • چین کی سلامتی کونسل میں کشمیر پر حمایت، اسد قیصر بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    چین کی سلامتی کونسل میں کشمیر پر حمایت، اسد قیصر بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    چین کی سلامتی کونسل میں کشمیر پر حمایت، اسد قیصر بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مرغز، ضلع صوابی میں فری آئی میڈیکل کیمپ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر چین کے پوزیشن نہ بدلنے اور بھارت کو سلامتی کونسل ارکان کو جواب دینے کے موقف کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

    اسد قیصر نے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، ہم کشمیر کے معاملہ پر حمایت پر چین کے شکر گزار ہیں۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نازی طرز کے حراستی مراکز بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔اگر دنیا نے کشمیر میں بھارتی مظالم پر آواز نہیں اٹھائی تو تشویشناک صورتحال سے انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔

    اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ آٹے کی قیمتوں میں کمی کا ٹاسک ٹیم کے حوالے کر دیا گیا اور رواں سال تین لاکھ ٹن گندم درآمد بھی کی جائے گی۔ وفاق پاسکو کے کوٹے سے خیبرپختونخوا کو ایک لاکھ ٹن گندم فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے۔ آٹے کی قیمت میں ناجائز اضافہ پر 376 فلور ملوں کے خلاف کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 9 کروڑ 6 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 15فلورملوں کے لائسنس جبکہ 180 فلور ملوں کا گندم کا کوٹہ معطل کردیا گیا ہے۔

    اسد قیصر نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمیت میں بلا جواز اور خودساختہ اضافہ کرنیوالوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی، عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں

    وزیر اعظم نے آٹا مہنگا ہونے کا نوٹس لے لیا اور جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو آٹے کی قیمتوں کو کم کرنے کا ٹاسک دیدیا ۔ معلوم ہوا کہ پنجاب میں گندم بحران شدت اختیار کرگیا ،صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی۔ بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مافیا نے پنجاب کی غلہ منڈیوں میں مصنوعی قلت پیدا کر کے گندم کی قیمت2200روپے فی من کردی ۔ گندم کی قیمتوں میں اضافے کا جواز بنا کر آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے دیسی آٹے کی قیمت میں رواں ماہ دوسری بار اضافہ کردیا۔

    ‎15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران. مریم اورنگزیب نے کی کڑی تنقید

  • کوہاٹ پولیس نے سمیٹی بڑی کامیابی

    کوہاٹ پولیس نے سمیٹی بڑی کامیابی

    کوہاٹ پولیس نے سمیٹی بڑی کامیابی

    باغی ٹی وی :ڈی ایس پی بشیر داد خان نے پریس کانفرنس کرتےہوئے بتایا کہ کوہاٹ انڈس ہائی وے پر پولیس نے اہم کاروائی. کی ہے. جس میں‌پولیس نے بڑی تعداد میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی. کامیاب کاروائی ڈی پی او کیپٹن(ر)منصورامان کی اسلحہ ومنشیات کی سمگلنگ روکنے کے حوالے سے وضع کردہ حکمت عملی کی ایک کڑی ہے..کاروائی انڈس ہائی وے پر ٹنل ٹول پلازہ کے قریب پولیس چیک پوسٹ میں عمل میں لائی گئی. کاروائی کے دوران اسلحہ سمگلر کو محمد علی سکنہ درہ آدم خیل کوگرفتار کرلیا گیا. اسلحہ سمگلنگ میں پولیس کا ایک اے ایس آئی محمد خان بھی ملوث ہے جو موقع سے فرار ہے. ڈی ایس پی

    ڈی ایس پی بشیر داد خان کے مطابق فرار اسلحہ سمگلر کی گرفتاری درپیش ہے جسکے لئے کاروائی جاری ہے. پکڑے گئے اسلحے میں 25 پستول, 5 کلاشنکوف 9000کارتوس شامل ہیں اسلحہ ومنشیات موٹر کار کے خفیہ خانوں سے برآمد کیا گیا. ڈی ایس پی.پکڑا گیا اسلحہ درہ آدم خیل سے لکی مروت اور وزیرستان سمگل کیا جارہا تھا.، گرفتار سمگلروں کے خلاف تھانہ محمد ریاض شہید میں مقدمہ درج کر لیا گیا
    اسلحہ سمیت حراست میں لئے گئے سمگلر سے پوچھ گچھ جاری ہے

  • کے پی بار کونسل کے وکلا و صدور کی بدستور ہڑتال کی کال

    کے پی بار کونسل کے وکلا و صدور کی بدستور ہڑتال کی کال

    کے پی بار کونسل کی بدستور ہڑتال کی کال

    باغی ٹی وی خیبر پختونخواہ بار کونسل ممبران وبارایسوسی ایشنز صدور نے مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ صوبہ بھر میں وکلاء کی ہڑتال بدستور جاری رہے گی۔وکلاء نے بدھ کے روز پشاور ہائی کورٹ سمیت خیبرپختونخواہ کی عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور ضابطہ اخلاق (سی سی پی) 1908 میں حالیہ ترمیم اور صوبائی انسداد منشیات کے قانون کے نفاذ کے خلاف غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا۔ صوبائی حکومت کے ذریعہ ہڑتال کی کال کے پی بار کونسل نے دی تھی۔کے پی بار کونسل اور مختلف ضلعی بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا مشترکہ اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں شریک پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین نے خیبر پختونخوا کے احتجاج کرنے والے وکلا کی حمایت کا اعلان کیا۔ اجلاس نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ ہڑتال اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ سی سی پی میں متنازعہ ترامیم کو منسوخ نہیں کیا جاتا اور انسداد منشیات کے صوبائی قانون میں مناسب ترامیم نہیں کی جاتی ہیں۔ گذشتہ ماہ وکلاء نے اس مسئلے پر 9 سے 11 دسمبر تک ہڑتال کی تھی

  • ڈیرہ اسماعیل خان : دونعشوں کی برآمدگی ،پولیس شناخت کرنے سے تاحال قاصر

    ڈیرہ اسماعیل خان : دونعشوں کی برآمدگی ،پولیس شناخت کرنے سے تاحال قاصر

    ڈیرہ اسماعیل خان : دونعشوں کی برآمدگی ،پولیس شناخت کرنے سے تاحال قاصر

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پولیس کے مطابق ڈیرہ اسمعیل خان سی آر بی سی نھر سے دو نعش برآمد ہوئی ہیں.ان نعشوں کو برآمد کرنے کے لیے
    نعش برآمدگی نھر بندی کرنا پڑی ، نہر بندی کے بعد نعشوں کو نکال ممکن ہونا پڑا.لاش دونوں مردوں کی تھی،ان
    مردوں عمریں 28 سال بتائی جا تی ھیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق نعش قابل شناخت ھیں۔مگر سکونت معلوم نھیں ھو رھی ھے کہ دونوں فوت شدگان کہاں کے رہائشی ہیں.

  • سوات ،چیتے کے حملے میں دو افراد زخمی، چیتے کو مارنے پر مقدمہ درج

    سوات ،چیتے کے حملے میں دو افراد زخمی، چیتے کو مارنے پر مقدمہ درج

    سوات ،چیتے کے حملے میں دو افراد زخمی، چیتے کو مارنے پر مقدمہ درج
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع سوات کے علاقے سربانڈہ مٹہ میں چیتے نے گاؤں پر حملہ کر دیا، حملے سے دو شخص زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ،بعد ازاں مقامی افراد نے چیتے کو فائر کر کے مار دیا.

    چیتے کو مارنے پر سوات کے تھانہ مٹہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،مقدمہ افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے،پولیس کے مطابق مارے گئے چیتے کو محکمہ وائلڈ لائف نے مینگورہ منتقل کر دیا، مینگورہ میں لائیو اسٹاک اسپتال میں چیتے کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔

    دوسری طرف شہریوں کا کہنا ہے کہ چیتے نے قریبی جنگل میں کئی جانوروں کو کھایا تھا، آبادی میں آنے کے بعد کئی لوگوں کو بھی زخمی کیا، پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو چکے ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ چیتے کو مارنے والے افراد کے خلاف اندراج مقدمہ غلط ہے کیونکہ چیتا شہریوں پر حملہ کر رہا تھا اور دفاع میں اسے مارا گیا اگر مار انہ جاتا تو مزید نقصان ہوتا