Baaghi TV

Category: پشاور

  • ٹک ٹاک کی نئی ویڈیو، وہ بھی وزیراعلیٰ ہاؤس میں، لڑکی کون ، کیسے پہنچی؟ تہلکہ مچ گیا

    ٹک ٹاک کی نئی ویڈیو، وہ بھی وزیراعلیٰ ہاؤس میں، لڑکی کون ، کیسے پہنچی؟ تہلکہ مچ گیا

    ٹک ٹاک کی نئی ویڈیو، وہ بھی وزیراعلیٰ ہاؤس میں، لڑکی کون ، کیسے پہنچی؟ تہلکہ مچ گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متنازعہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے بعد ایک اور ٹک ٹاک گرل سامنے آ گئی جس نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ ہاؤس میں ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپلوڈ کر دی

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان لڑکی ٹک ٹاک پر ویڈیو میں اپنے انداز دکھا رہی ہے ۔ٹک ٹاک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی دروازہ کھلتے ہی اندر ہال میں داخل ہوتی ہے اور اس کے بارے میں یہ پتا چلا ہے کہ یہ ہال خٰیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ ہاؤس کا ہے ،ٹک ٹاک بنانے والی لڑکی کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ پشتو گلوکارہ صوفیہ کیف ہیں۔

    گلوکارہ صوفیہ کیف ایک تقریب میں شرکت کیلئے وزیراعلیٰ ہاﺅس گئیں تھیں لیکن یہاں یہ بات اہم ہے کہ وہ جس تقریب کیلئے گئیں تھیں وہ لان میں ہو رہی تھی لیکن وہ اندر داخل ہوئیں اور ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر ڈال دی.

    ٹک ٹاک پر جو ویڈیو اپلوڈ کی گئی، وہاں وزیراعلیٰ ہاؤس جہان‌ پریس کانفرنس یا دیگر پروگرام ہوتے ہیں وہاں ویڈیو بنائی گئی،سرکاری ملازمین نے گلوکارہ کو پروٹوکول دیا اور انہوں نے دروازہ کھولا،

    اس حوالہ سے وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر سے باغی ٹی وی نے رابطہ کی کوشش کی لیکن انہوں نے کال ریسیو نہیں کی. حریم شاہ نے جب وزیر خارجہ آفس میں ٹک ٹاک پر ویڈیو اپ لوڈ کی تھی تو ردعمل فوری آ گیا تھا لیکن وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی کے میں ویڈیو سامنے آنے پر ابھی تک خاموشی ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی رد عمل نہیں آیا.

    حریم شاہ چند روز سے خبروں میں ہیں اور انہوں نے آڈیو ویڈیو لیکس کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے، وہ دبئی میں تھی اپنی دوست صندل خٹک کے ہمراہ پاکستان پہنچی، اب وزیراعظم نے حریم شاہ کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے کہ یہ کون ہے اور اس کے کیا مقاصد ہیں،.

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    حریم شاہ خود کو پاکستانی اور پی ٹی آئی کی کہتی ہیں تا ہم انہوں نے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے خلاف ایک محاذ بنایا ہوا ہے ، حریم شاہ روزانہ ٹویٹ کر کے پھر ڈیلیٹ کر دیتی ہے، کہتی ہے عمران خان کو دھمکی نہیں دی لیکن تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف شاید مریم نواز اتنے ٹویٹ نہیں کرتی تھی جتنے حریم شاہ کے اکاؤنٹ سے ہوتے ہیں اس کے باوجود پنجاب حکومت کے فیاض الحسن چوہان حریم شاہ سے رابطے میں ہیں.

    میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے

    دوسروں کی ویڈیو لیک کرنیوالی حریم شاہ کی ایسی "حقیقت” سامنے آئی کہ سب حیران رہ گئے

    شیخ رشید نے نکاح متعہ کیا ہے، حریم شاہ کے انکشاف پر سب حیران

    حریم شاہ کے الزامات، شیخ رشید نے کونسا قدم اٹھا لیا؟ سب حیران رہ گئے

    شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی،حریم شاہ کو کال کر کے کیا کہا؟ ریکارڈنگ منظر عام پر

    حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی

    شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

    حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان

    ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟

    سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

    حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا

    حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

    دوسروں کی ویڈیو لیک کرتے کرتے حریم شاہ کی اپنی ویڈیو لیک، تہلکہ مچ گیا

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے طیارے سے چوری کرنے اور بعد میں معافی مانگنے والی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ دفتر خارجہ کے کمیٹی روم میں پہنچ گئی تھی جس کا سوشل میڈیا پر چرچاہوا، ٹویٹر پر ویڈیو جاری ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس نے نوٹس لیا ہے اور تحقیقات کا حکم دیا تھا تا ہم تحقیقاتی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی

    غیر سنجیدہ خاتون حریم شاہ وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں کیسے پہنچیں ؟ کس کے ساتھ گئیں ؟ اس کا ذمہ دار کون ہے سوالات اٹھ گئے، وزیراعظم ہاؤس کے نوٹس لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا تا ہم کیا تحقیقات ہوئیں اور کس کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا کچھ معلوم نہ ہو سکا

     

  • خواتین کے لئے مخصوص پنک بس منصوبہ خیبر پختونخواہ میں ناکام

    خواتین کے لئے مخصوص پنک بس منصوبہ خیبر پختونخواہ میں ناکام

    خواتین کے لئے مخصوص پنک بس منصوبہ خیبر پختونخواہ میں ناکام
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کا ایک اور منصوبہ ناکام ہو گیا

    خواتین کے لئے مخصوص بسوں میں سفر کا منصوبہ ناکامی سے دوچار ہونے کے بعد مردان میں پنک بس کا منصوبہ ختم کردیا گیا، بسیں ٹرانس پشاور کے حوالے کر دی گئیں

    ٹرانس پشاور نے بسوں کو واپس پشاور منتقل کردیا،ایک سال پہلے مردان میں خواتین کے لئے یہ منصوبہ شروع کیا گیا تھا، ٹھیکدار کا کہنا ہے کہ خواتین کے لئے پنک بس منصوبہ ناکامی سے دوچار تھا، منصوبے کی ناکامی میں ٹرانس پشاور کا ہاتھ ہے،

    ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ ایک سال کا کنٹریکٹ تھا جو ختم ہو گیا، آئندہ کا لائحہ عمل ٹرانس پشاور بنائے گا .

    جاپان حکومت نے 14 بسیں تحریک انصاف حکومت کو تحفے میں دی تھیں ،جس میں 7 بسیں مردان جبکہ 7 بسیں ایبٹ آباد کو دئیے تھے. اس منصوبے کا افتتاح وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک و دیگر حکام نے کیا تھا جو دو برس بعد ہی ناکامی کا شکار ہو گیا،

    خواتین کے لیے مخصوص پنک سروس میں ڈرائیور مرد تھے جبکہ دیگر عملہ خواتین پر مشتمل تھا۔ کمپنی کی خواہش تھی کہ ڈرائیورز بھی خواتین ہی ہوں تاہم مردان میں خاتون بس ڈرائیور ڈھونڈنا انتہائی مشکل کام ہے۔ پشاور کے علاوہ خیبر پختونخوا کے بیشتر میں خواتین کی ڈرائیونگ کا رجحان نہ ہونے کے برابر ہے۔

    واضح رہے کہ مردان میں دو بار پنک بس سروس کا افتتاح کیا گیا تھا، 2018 میں پہلی بار افتتاح کیا گیا تھا تا ہم بسیں چلی نہیں تھی، 2019 میں پھر افتتاح کیا گیا جس کے بعد بسیں ایک برس چلیں اور اب پھر بند ہو گئیں.

  • سی ٹی ڈی کی دو کاروائیاں، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی دو کاروائیاں، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس بنوں نے کا روائی کرتے ہوئے دہشت گردی میں ملو ث چا ر دہشتگرد گرفتار کر لیے.

    سی ٹی ڈی پولیس بنوں نے حدود تھا نہ کینٹ کے علاقہ آزاد منڈی ، بنوں میران شاہ رو ڈ پر نا کہ بندی کے دوران سی ٹی ڈی پولیس بنوں کو بم دھما کہ میں مطلوب دہشتگرد ملزمان مسمی شیراز علی ولد گل دراز سکنہ سیفلی کا بل خیل ،امیر طواف ولد ظاہر خان سکنہ میاں می کابل خیل شمالی وزیرستان سے بنوں آتے ہوئے گرفتار کر لیا

    اسی طرح ایک اور کاروئی کے دوران مخبر کی مصدقہ اطلاع پر سی ٹی ڈی بنوں کو مطلوب دہشتگرد ملزما ن ، شفیع الرحما ن ولد لعل مرجان سکنہ میاں می کابل خیل ،صدیق اللہ ولد رسول خان سکنہ دتہ خیل میران شاہ جنرل بس سٹینڈ بنوں میں آئے ہوئے موجود ہیں۔اس اطلاع پر سی ٹی ڈی پولیس بنوں نے فوراََ موقعے پر پہنچ کر دہشتگرد ملزما ن کی تلاش شروع کی اور نہا یت حکمت عملی کے سا تھ دونوں دہشتگردوں کو جنرل بس سٹینڈ سے گرفتار کئے۔

    واضح رہے کہ تمام گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے۔

  • گورنر خیبر پختونخوا کا ٹانک میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین

    گورنر خیبر پختونخوا کا ٹانک میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین

    گورنر خیبر پختونخوا کا ٹانک میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے ٹانک میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے

    گورنر نے آپریشن میں شہید ہونیوالے کرنل مجیب الرحمان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے،گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کی بدولت خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کو شکست ہوئی . پوری قوم سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے.

    گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت ہی صوبہ میں امن کی فضا قائم ہوئی ہے

    واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام بنادی،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات پر فورسز نے ٹانک کے قریب دہشتگرد ٹھکانوں پر آپریشن شروع کیا،فورسز کے گھیراوَ کرنے پردہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی،فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ آپریشن کے دوران کرنل مجیب الرحمان جام شہادت نوش کرگئے،

    بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

    بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

    بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان کے افسران اپنے دستوں کوہرمیدان جنگ میں لیڈ کرتے ہیں ،شہید کرنل مجیب الرحمان کا تعلق استور کے علاقے بنجی سے تھا،شہید نے ایک بیوہ،3بیٹے اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑے

    واقعہ کےبعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا ہے

    میجر جنرل آصف غفور نے کی آئی ایس پی آر سے الوداعی ٹویٹ ،کیا کہا؟

    پاک فوج کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کا کرنل مجیب شہید

    دہشت گردوں کیخلاف کاروائی پروزیراعظم کا سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

    ارض وطن پر قربان ہونے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہباز شریف

  • امیر مقام کو ملی پشاور ہائیکورٹ سے خوشخبری

    امیر مقام کو ملی پشاور ہائیکورٹ سے خوشخبری

    امیر مقام کو ملی پشاور ہائیکورٹ سے خوشخبری
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے امیر مقام کی اثاثہ جات کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی

    نیب نے امیر مقام کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے ،امیر مقام لندن سے سیدھا پشاور ہائیکورٹ پہنچے اور ضمانت قبل از گرفتاری کی استدعا کی ، ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس ناصر محفوظ پر مشتمل تھا

    عدالت نے دس دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی ،نیب کو 31 مارچ کیلئے نوٹس جاری کر دیا گیا

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا امیر مقام کی ضمانت قبل ازگرفتاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ
    جنہیں صرف سیاسی مخالفین نظر آتے ہیں، خدا کرے بی آر ٹی پشاور بھی نظرآجائے پہلے امیر مقام کے بیٹے کو گرفتار کرکے دباو میں ڈالنے کی کوشش کی گئی اب امیر مقام کے خلاف نیب متحرک ہو گیا ہے لیکن عدالت نے انہیں ضمانت دے دی ہے

  • ہندوتوا کا نظریہ مسلمان سمیت دیگر اقلیتوں کے خلاف ہے ،وزیراعظم

    ہندوتوا کا نظریہ مسلمان سمیت دیگر اقلیتوں کے خلاف ہے ،وزیراعظم

    ہندوتوا کا نظریہ مسلمان سمیت دیگر اقلیتوں کے خلاف ہے ،وزیراعظم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مہمند میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاندار استقبال پر قبائلی عوام کا شکریہ اداکرتا ہوں،بھارتی فورسز نے کشمیری عوام کو 7ماہ سے گھروں میں بند کررکھا ہے، کشمیری عوام کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ساری پاکستانی قوم آپ کے ساتھ ہے،اللہ نے مشکل وقت میں صبر کو انسان کی بہترین صفت کہا ہے،دعا ہے اللہ کشمیریوں کو مشکل وقت میں صبر کرنے کی توفیق دے،دعا ہے آنے والے دنوں میں کشمیریوں کو ظلم سے آزادی ملے،

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ دنیاسے کہہ رہا تھا مودی کی حکومت انتہاپسند ہے ،پوری دنیا نے دہلی میں غریب مسلمانوں پر ظلم دیکھا،بھارتی حکومت کے مظالم کی سخت مذمت کرتے ہیں،ہندوتوا کا نظریہ مسلمان سمیت دیگر اقلیتوں کے خلاف ہے،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے مسلم دنیا میں مثال بننا تھا،پاکستان نے ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلنا تھا،ریاست مدینہ نےپیچھے رہ جانے والے انسانوں کو اوپر اٹھانے کی ذمہ داری لی،احساس پروگرام متعارف کروا کر پیچھے رہ جانے والوں کی ذمہ داری لی ہے،قبائلی علاقوں میں تعلیم اور صحت کا نظام سب سے برا،نوکریاں بھی نہیں ملتیں ،دہشت گردی کےخلاف جنگ میں سب سےزیادہ نقصان قبائلی عوام کو ہوا،اب قبائلی علاقوں میں ترقی لانے کا موقع ہے،قبائلی علاقوں کے عوام کو اوپراٹھا کرترقی یافتہ پاکستانی شہروں سے ملانا ہے،یہ سیاسی تقریر نہیں، میرا دینی فرض ہے،چین دنیا میں سب سے تیزی سے اوپر جارہاہے،چین نے30سال میں 70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالاچین نے فیصلہ کیا غریب عوام پر پیسہ خرچ کرنا ہے ،چینی حکومت سے پوچھا غریب عوام کو اوپر اٹھانے کےلیے کیا اقدامات کیے،چینی حکومت نے غریب عوام کےلیے انڈسٹریاں لگائیں،جس قوم میں انسانیت اورعدل وانصاف ہوا اللہ اسےاوپر اٹھا لےگا،اللہ نے پاکستان میں نعمتوں کی بارش کررکھی ہے،پاکستان میں بے پناہ معدنیات اور 12موسم ہیں ،مہمند میں بہترین زیتون کی پیداوار ہوتی ہے،قبائلی علاقے میں صحت احساس پروگرام لارہے ہیں

    بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

    بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

    بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

    پاک فوج کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کا کرنل مجیب شہید

    وزیراعظم عمران خان نے مزیدکہا کہ قبائلی نوجوانوں کوکاروبارکے لیے قرضے بھی فراہم کریں گے،قبائلی علاقے کے ڈھائی ہزار طلبہ کو اسکالرشپس دیں گے،روزگار کے لیےمہمند میں انڈسٹریل اسٹیٹ لگائیں گے،مہمند کے عوام کو مہمند ڈیم سے پانی فراہم کریں گے ،جانتا ہوں قبائلی علاقے پر کیسا وقت گزرا،میرے علاوہ کوئی قبائلی عوام کےلیے آواز نہیں اٹھاتا تھا،اب قبائلی عوام کے نمائندے اسمبلیوں میں موجود ہیں،دل سے دعا ہے کہ افغانستان میں امن ہو،

    کھلاڑی نہ ہوتا توسیاست میں ہارمان چکا ہوتا،وزیراعظم

  • پشاور کی عوام کے ساتھ ایک اور مذاق، بی آر ٹی منصوبہ کی تکمیل کے لئے ایک اور تاریخ آ گئی

    پشاور کی عوام کے ساتھ ایک اور مذاق، بی آر ٹی منصوبہ کی تکمیل کے لئے ایک اور تاریخ آ گئی

    پشاور کی عوام کے ساتھ ایک اور مذاق، بی آر ٹی منصوبہ کی تکمیل کے لئے ایک اور تاریخ آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے مشیر برائے برائے اطلاعات اجمل وزیر نے جون تک بی آر ٹی منصوبہ مکمل کرنے کا عندیہ دے دیا تا ہم حتمی تاریخ دینے سے انکار کر دیا

    پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اجمل خان وزیر کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ جون تک بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہو، لیکن اس کے لئے حتمی تاریخ نہیں دے سکتے، منصوبے پر کام جاری ہے اور امید ہے جون تک اسے مکمل کر لیا جائے گا.

    اس سے پہلے شوکت یوسفزئی نے کہا تھا کہ بی آر ٹی منصوبہ اپریل میں عوام کے لئے کھول دیا جائے گا لیکن اب مشیر برائے اطلاعات نے اپریل کی بجائے جون کی تاریخ دے دی

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حکومت بی آر ٹی منصوبے کے افتتاح کے حوالے سے کئی بار تاریخ دے چکی ہے تاہم تاحال حکومت بی آر ٹی منصوبے کو عوام کے لیے کھولنے میں ناکام رہی ہے۔

    خیال رہے کہ صوبائی حکومت اور بی آر ٹی پر کام کرنے والے ادارے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اکتوبر 2017 میں اس کے آغاز کے بعد 6 ماہ یعنی 20 اپریل 2018 تک اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔تاہم ایسا نہ ہوسکا جس کے بعد منصوبے کے منتظمین بدل بدل کر اس کی تکمیل کی مخلتف تواریخ 20 مئی سے 30 جون، 31 دسمبر سے 23 مارچ 2019 بتاتے رہے۔اس دوران منصوبے کی ابتدائی لاگت بھی 49 ارب روپے سے بڑھ کر 68 ارب روپے تک جاپہنچی ہے۔

    واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے بی آر ٹی منصوبے کی انکوائری کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے جس میں ایف آئی اے کو 45 روز میں انکوائری کا حکم دیدیا گیا ہے۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے وژن اور منصوبہ بندی کے بغیر بی آر ٹی منصوبہ شروع کیا۔ ٹرانس پشاور کے سی ای او کو ان کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟

    پشاو ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلیک لسٹ کمپنی کو بی آر ٹی کا ٹھیکہ دیا گیا۔ منصوبے کیلئے اتنا بڑا قرضہ لینے کی کیا ضرورت تھی؟ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پی سی ون میں غیر متعلقہ سٹاف کیلئے پرکشش تنخواہیں رکھی گئیں۔ اے سی ایس اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری کو بھی ادائیگی کی گئی۔ پشاور کے رہائشیوں کے لیے منصوبہ تکلیف کا باعث بنا

    ایف آئی اے نے بی آرٹی منصوبہ سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تحقیقات پشاورہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد کی جا رہی ہیں،پشاورہائی کورٹ نے ایف آئی اے سے 45 دن میں تحقیقات کرانے کا حکم دیاتھا۔ہائی کورٹ کی تفصیلی فیصلہ میں منصوبہ کی ٹوٹل لاگت سمیت کئی سوالات اٹھائے گئے تھے.

    بی آر ٹی منصوبہ، تحقیقات کے خلاف سپریم کورٹ میں سماعت،عدالت کا بڑا حکم

     

  • مردان میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاندان پر قیامت صغرٰی ٹوٹ پڑی

    مردان میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاندان پر قیامت صغرٰی ٹوٹ پڑی

    مردان میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی. بارش کے بعد ایک ہی خاندان کے کئی افراد زخمی ہو گئے. افسوس ناک واقع تحصیل تخت بھائی کے علاقہ سرور آباد جلالہ میں پیش آیا، بارش کے باعث غریب ڈرائیور دوست محمد کے مکان کی بو سیدہ چھت گر گئی۔ ملبے تلے 8 افراد دب گئے جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے 5 افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا جبکہ 3 کمسن بچے موقع پر جان بحق ہوگئے۔

    جاں بحق ہونے والوں میں 8 سالہ فائزہ، 4 سالہ ثناء جبکہ شیر خوار وقاص شامل ہے، ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے تخت بھائی ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں 12 سالہ نعمت، 7 سالہ صبا، 2 سالہ آسمہ اور 6 سالہ عباس شامل ہیں

  • بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل کی ڈیڈ لائن ایک بار پھر تبدیل

    بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل کی ڈیڈ لائن ایک بار پھر تبدیل

    بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل کی ڈیڈ لائن ایک بار پھر تبدیل
    باغی ٹی وی : وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہوگیا، خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کی تکمیل کی ڈیڈ لائن ایک بار پھر تبدیل کر دی۔

    ایک تقریب کے دوران صوبائی وزیر اطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے سے متعلق حکومت پر خوب تنقید کی گئی تاہم مخالفین کو معلوم ہی نہیں کہ بی آر ٹی منصوبہ رواں سال اپریل میں عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حکومت بی آر ٹی منصوبے کے افتتاح کے حوالے سے کئی بار تاریخ دے چکی ہے تاہم تاحال حکومت بی آر ٹی منصوبے کو عوام کے لیے کھولنے میں ناکام رہی ہے۔خیال رہے کہ صوبائی حکومت اور بی آر ٹی پر کام کرنے والے ادارے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اکتوبر 2017 میں اس کے آغاز کے بعد 6 ماہ یعنی 20 اپریل 2018 تک اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔تاہم ایسا نہ ہوسکا جس کے بعد منصوبے کے منتظمین بدل بدل کر اس کی تکمیل کی مخلتف تواریخ 20 مئی سے 30 جون، 31 دسمبر سے 23 مارچ 2019 بتاتے رہے۔اس دوران منصوبے کی ابتدائی لاگت بھی 49 ارب روپے سے بڑھ کر 68 ارب روپے تک جاپہنچی ہے۔

  • خیبر پختونخواحکومت نے واٹس ایپ پر سرکاری اعلامیے اور اطلاعات پہنچانے پر اہم حکم جاری کردیا

    خیبر پختونخواحکومت نے واٹس ایپ پر سرکاری اعلامیے اور اطلاعات پہنچانے پر اہم حکم جاری کردیا

    خیبر پختونخوا حکومت نے میسجنگ سروس واٹس ایپ پر سرکاری اعلامیے اور اطلاعات پہنچانے پر اہم حکم جاری کردیا

    باغی ٹی وی : ٹیکنالوجی کے استعمال سے آسانی تو ٹھیک لیکن اس کا استعمال کلی طور پر سرکاری کام نمٹانے سے متعلق صوبائی حکومت نے اہم حکم جاری کیا ہے. خیبر پختونخوا حکومت نے میسجنگ سروس واٹس ایپ پر سرکاری اعلامیے اور اطلاعات پہنچانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    وفاقی حکومت کی ہدایت پرمحکمہ ایڈمنسٹریشن خیبر پختونخوا نے سرکاری اعلامیے اور پیغامات پہنجانے کے لیے واٹس ایب کے استعمال پر پابندی لگادی ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق سرکاری خطوط اور اطلاعات کے لیے واٹس ایپ اور دیگرسوشل میڈیا کا استعمال نہ کیا جائے۔

    سرکاری اعلامیہ میں تمام محکموں کو ہدایات پرفوری عمل درامد یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی پر ہنگامی بنیادوں پر اور سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔خیال رہے کہ 16 فروری کو پنجاب حکومت نے غیر متعلقہ افراد پر خفیہ معلومات افشاں ہونے کے خدشات کے پیش نظر دفاتر میں واٹس ایپ کے ذریعے سرکاری دستاویزات کی شیئرنگ پر پابندی عائد کردی تھی۔
    واضح‌رہے کہ اس سے پہلے پنجاب حکومت نے بھی واٹس ایپ پر سرکاری کام کرنے پر پابندی لگا دی تھی .اب خیبر پختونخوا حکومت نے بھی یہ پابندی لگا دی ہے .