Baaghi TV

Category: پشاور

  • پشاور  دھماکے میں زخمیوں کی تعداد مزید بڑھ گئی

    پشاور دھماکے میں زخمیوں کی تعداد مزید بڑھ گئی

    پشاور دھماکے میں زخمیوں کی تعداد مزید بڑھ گئی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پشاور میں کارخانہ چیک پوسٹ پر دھماکا ہوا، دھماکا کے باعث پولیس اہلکار سمیت9 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دھماکے کے بعد جمرود پشاور روڈ کو بند کردیاگیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکے کے باعث پولیس اہلکار سمیت 9 افراد زخمی ہو ئے ہیں. ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دو زخمی خواتین کی حالت تشویشناک ہے. مزید اطلاعات پر اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا.

  • پشاور میں دھماکہ

    پشاور میں دھماکہ

    پشاور میں دھماکہ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پشاور میں کارخانہ چیک پوسٹ پر دھماکا ہوا، دھماکا کے باعث پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دھماکے کے بعد جمرود پشاور روڈ کو بند کردیاگیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکے کے باعث پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہو ئے ہیں مزید اطلاعات پر اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا.

  • موٹروے پولیس کی بڑی کاروائی،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

    موٹروے پولیس کی بڑی کاروائی،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

    موٹروے پولیس کی بڑی کاروائی،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹروے پولیس نے اسلحہ کی بھاری مقدار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزمان گرفتار کرلئے

    موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹروے پر صوابی کے قریب دوران پٹرولنگ پولیس افسران نے ایک کرولا کار LWQ 3072 کو والیشن کرتے پایا اور اسے روکنے کی کوشش کی ،کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد مذکورہ گاڑی کو روک لیا گیا .

    موٹر وے پولیس کی ایمانداری، لاکھوں‌ روپے مالیت کا سونا مسافر کو واپس کر دیا

     

    موٹروے پولیس کو ڈرائیور کی حرکات پر شک گزرا جس پر گاڑی کی تلاشی لی گئی اور گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا جس میں 23 عدد پستول ،(6عدد نائن ایم ایم،17 عدد 30بور پستول ) ،02 عدد 12 بور شارٹ گن رائفل ،84 عدد پسٹل میگزین ،12 عدد شارٹ گن میگزین ،350 زندہ راونڈ ،شامل ہیں

    کوئٹہ، سی ٹی ڈی کا آپریشن مکمل، خاتون خودکش بمبار سمیت چھ دہشت گرد ہلاک

    سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    موٹروے پولیس نے اسلحہ برآمد کر کے 3 ملزمان جن میں بلال ولد نذیر ، حسین شیر ولد رحیم شاہ، ساجد خان ولد غالب شیر شامل ہیں کو گرفتارکرلیا ،مزید قانونی کارروائی کے لئے ملزمان بمع اسلحہ پولیس سٹیشن حضرو کے حوالے کر دیا گیا ہے –

    ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

    عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

    رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف

    افسران کی کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد نے افسران کے لئے تعریفی اسناد اور کیش ایوارڈ کا اعلان کیا

  • ہرجانہ کیس، فیصلے کے خلاف وزیراعظم نے دائر کی اپیل

    ہرجانہ کیس، فیصلے کے خلاف وزیراعظم نے دائر کی اپیل

    ہرجانہ کیس، فیصلے کے خلاف وزیراعظم نے دائر کی اپیل
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہرجانہ کیس میں پشاور ڈسٹرکٹ جج کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے عدالت میں دائر کی گئی اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نے بطور پارٹی چئیرمین پریس کانفرنس میں سینیٹ انتخابات کے لیے ووٹ بیچنے والے اراکین کے نام لیے تھے۔

    اپیل میں واضح کیا گیا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کے الزامات سامنے آنے پر پارٹی کی ڈسپلن کمیٹی کو ٹاسک دیا گیا تھا جن کی جانب سے نام سامنے آنے پر کارروائی کے لیے عمران خان نے پریس کانفرنس میں صرف اعلان کیا۔ تاہم ماتحت عدالت نے وزیراعظم کی جانب سے کیس خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے لہٰذا عدالت ماتحت عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

     

    گزشتہ برس 14 دسمبر کو وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت دعویٰ کی سماعت ہوئی تھی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج پشاورکی عدالت نے ہرجانہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کی درخواست مسترد کر دی تھی ۔عمران خان نے وکیل کی وساطت سے دائر اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی کا ہرجانہ کیس ناقابل سماعت قراردے کرخارج کیا جائے۔

    ہم سے غلطیاں ہوئیں، قوم سے معافی مانگتے ہیں، شہباز شریف کا اعتراف

    عمران خان نے مجھ پر ایٹمی حملہ کر دیا، شہباز شریف نے ایسا کیوں کہہ دیا

    جج نے وزیراعظم کی درخواست مسترد کردی اور فریقین کو 18 جنوری کو ہرجانہ کیس میں تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ کیس کی آئندہ سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی.

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین، وزیراعظم عمران خان نے 2018 میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سینیٹ انتخابات میں ووٹ فروخت کرنے والے 20 ارکان کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • ٹوپی غلط پہننے پر پرویز مشرف کو سزا سنانے والے جسٹس وقار احمد سیٹھ وکیل پر برہم، کیا کہا؟

    ٹوپی غلط پہننے پر پرویز مشرف کو سزا سنانے والے جسٹس وقار احمد سیٹھ وکیل پر برہم، کیا کہا؟

    ٹوپی غلط پہننے پر پرویز مشرف کو سزا سنانے والے جسٹس وقار احمد سیٹھ وکیل پر برہم، کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں پی ٹی سی ایل اکاؤنٹس بلاک ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقاراحمد سیٹھ اورجسٹس عبدالشکور نے کی، اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 2 وکلاعدالت پیش ہوئے،

    چیف جسٹس ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ وکلاتوہڑتال پرہیں جس پر وکیل نے کہا کہ میں اسلام آباد سے آیاہوں ۔چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسی طرح سیکھیں گے۔ وکیل نے عدالت کے روبروموقف اختیار کیا کہ اکاؤنٹ سے متعلق ارجنٹ مسئلہ ہے، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ کا مطلب دیگروکلا کے کیسزاہم نہیں،وکیل کی جانب سے ٹوپی غلط پہننے پرچیف جسٹس ہائیکورٹ برہم ہوگئے

    چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کورٹ کا ڈیکورم ہوتا ہے،ٹوپی توہمیں پہننی چاہئے،آفس نے اعتراض بھی لگا دیا ،مگرآپ نے اعتراض ختم نہیں کیا،چیف جسٹس نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی وکالت کتنی ہوگئی ہے،چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ نے کیس خارج کردیا۔

    واضح رہے کہ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے ہی سابق صدر پرویز مشرف کو سزا کا فیصلہ سنایا تھا جسے لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز خصوصی عدالت کو غیر آئینی قرار دے دیا.

  • خیبرپختونخواہ میں سیاحت کے لئے کتنی جگہوں کی نشاندہی کر لی گئی؟ اہم خبر

    خیبرپختونخواہ میں سیاحت کے لئے کتنی جگہوں کی نشاندہی کر لی گئی؟ اہم خبر

    خیبرپختونخواہ میں سیاحت کے لئے کتنی جگہوں کی نشاندہی کر لی گئی؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے،پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کا مثبت تشخص بحال کیا،کالام ،ن تھیا گلی،مری اورکچھ مقامات سیاحت کے لیے تھے،حکومت نے سیاحت کے لیے بہترین مقامات کی نشان دہی کی سیاحت سے متعلق بہت جلد عوام کو خوش خبری دیں گے،

    عاطف خان کا مزید کہنا تھا کہ 14خوبصورت مقامات کے لیے ماسٹر پلان بن رہا ہے،غیر ملکی سرمایہ کارسیاحتی مقامات پر سرمایہ کاری کے لیے آئیں گے،چترال میں فائیواسٹار ہوٹل بن رہا ہے،پاکستان تصور سے بڑھ کر خوب صورت ہے.سیاحتی مقامات کی رسائی کے لیے بہترین مواصلاتی نظام کا منصوبہ بن گیا ہے،سیاحتی مقامات پرمقامی لوگوں کو بھی مستفید کریں گے،حکومت مقامی ثقافت کے فروغ کے لیے کام کررہی ہے،

    صوبائی وزیر عاطف خان کا کہنا ہے کہ 5 روزہ بدھ مت کانفرنس اپریل میں پشاورمیں منعقد کی جائے گی، کانفرنس میں قومی اور بین القوامی آرکیالوجیکل ماہرین شرکت کریں گے۔

    عاطف خان نے مزید کہا کہ کانفرنس میں بدھ مت ممالک کے سفیروں کو مدعو کیا جائے گا، کانفرنس کا مقصد مذہبی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں آرکیالوجیکل سائٹس سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    واضح رہے کہ ماہ نومبر میں کورین گندھارا سوسائٹی بدھ مت کے صدر نے 70 رکنی وفد کیساتھ لاہور عجائب گھر اور شاہی قلعہ کا دورہ کیا، وفد نے عجائب گھر میں عبادت بھی کی جبکہ انتظامیہ کی جانب کورین وفد کو گندھارا تہذیب کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    گندھارا سوسائٹی کوریا کے وفد نے عجائب گھر میں دورہ کرتے ہوئے اپنی عبادت بھی کی جبکہ ڈائریکٹر میوزیم طارق محمود جاوید نے وفد نے گندھارا تہذیب کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر کورین گندھارا سوسائٹی کے صدر نے اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے اور لاہوریوں کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جذبات کا اظہار بھی کیا۔

  • فاٹا انضمام کے ثمرات کا ریورس گیئر یا کچھ اور …نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

    فاٹا انضمام کے ثمرات کا ریورس گیئر یا کچھ اور …نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

    فاٹا انضمام کے ثمرات کا ریورس گیئر یا کچھ اور …نوٹیفکیشن جاری

    باغی ٹی وی فاٹا انضمام کے ثمرات کا ریورس گیئر اس طرح سامنے آنے لگا کہ جرگہ سسٹم بحال کر دیا گیا، جرگہ سسٹم جسے عدالتوں کا نعم البدل سمجھا جاتا تھا اور لوگوں کے معاملات اور تنازعات ان جرگہ سسٹم میں حل ہوتے تھے انضمام کےبعد عدالتوں کا قیام کیا گیا لیکن اب پھر اختیارات سول ججز سے واپس لے کر اے سی کو منتقل کردیا گیا. اس اختیار کو واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے . فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخوا کے ساتھ انضمام کا مقصد یہ تھا کہ فاٹامیں دیگر پاکستانی علاقوں کی طرح قانون اور لا کی عمل داری ہو. لوگوں کو ان بنیادی سہولیات سے مکمل طور پر فائدہ اٹھانے کا حق حاصل ہو.لیکن اس قدم کے بعد انضمام کے ثمرات کا ریورس گیئر سمجھا جارہا ہے .

    واضح‌رہے کہ اس سے قبل فاٹا میں حکومت کے محکموں / اداروں کے مختلف منصوبوں کے 5074 ملازمین کو باقاعدہ مستقل بنایا گیا ہے جبکہ احتساب کمیشن کے خاتمے کے بعد سرپلس 105 ملازمین کو مختلف محکموں میں ایڈجسٹ کیا گیا فاٹا سیکرٹریٹ کے 117 ملازمین کو پالیسی کے مطابق مختلف محکموں میں ایڈجسٹ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک سال کے دوران خدمات کے معاملات سے متعلق کل 63مقدمات کا فیصلوں میں 48 مقدمات(76%) فیصلے حکومت کے حق میں ہوئے۔

    کشمیریوں سے یکجہتی کیلیے حافظ سعید کی رہائی ضروری، ایسی خبر جسے جان کرمودی سرکار نے سر پکڑ لیا

  • شیخ رشید نے وزیراعظم کی موجودگی میں حکومتی آرڈنیننس کی مخالفت کا اعلان کر دیا

    شیخ رشید نے وزیراعظم کی موجودگی میں حکومتی آرڈنیننس کی مخالفت کا اعلان کر دیا

    شیخ رشید نے وزیراعظم کی موجودگی میں حکومتی آرڈنیننس کی مخالفت کا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اضاخیل میں ڈرائی پورٹ کا افتتاح کردیا،وفاقی وزراپرویزخٹک،رشیخ رشید اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوابھی ہمراہ تھے،

    اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ کے عوام نے پی ٹی آئی کو بھرپور عوامی مینڈیٹ دیا،اگلے چند برسوں میں نوشہرہ کے تمام مسائل حل کریں گے،نوشہرہ اور پشاور میں کئی ریلوے پھاٹک ریگولرائز نہیں ہیں،وزیرریلوے سے درخواست ہے ریلوےپھاٹک ریگولرائز کرائیں

    شیخ رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اضاخیل ڈرائی پورٹ28ایکڑ پر محیط ہے،ریلوے کی آمدن میں گزشتہ سال10ارب روپے کااضافہ ہوا،ریلوے میں 70لاکھ مسافروں کا اضافہ ہوا ہے،ملک میں پہلی بار فری ٹریک پالیسی متعارف کرائی ہے،رواں ماہ 11مسافر ٹرینیں نجی شعبے کو دے رہے ہیں،

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ رائل پام کا کیس میں نے خود لڑا اور جیتا،دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں رائل پام میں ٹینڈر کررہی ہیں،پرویزخٹک سے کہا تھا آپ کو ریڈی میڈ اپوزیشن ملے گی،چور،ڈاکو اور لٹیرے جیلوں کے پیچھے ہوں،نیب آرڈیننس کےخلاف ہوں،ڈیزل کی بات ابھی رہنے دیں،دسمبر چلاگیا،منور ظریف کی فلم کا ڈائیلاگ ہے مینوں وی آکھو،

  • وزیراعظم کریں گے آج نوشہرہ میں شیخ رشید کے ہمراہ اہم منصوبے کا افتتاح

    وزیراعظم کریں گے آج نوشہرہ میں شیخ رشید کے ہمراہ اہم منصوبے کا افتتاح

    وزیراعظم کریں گے آج نوشہرہ میں شیخ رشید کے ہمراہ اہم منصوبے کا افتتاح

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج نوشہرہ میں اضاخیل ڈرائی پورٹ کا افتتاح کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید بھی شرکت کریں گے۔

    ڈرائی پورٹ کے ذریعے کراچی بندرگاہ سے سامان اندرون خیبرپختونخوا جبکہ افغانستان کو براستہ سڑک منتقلی آسانی کے ساتھ کی جاسکے گی.

    اپنے وزیروں کے خلاف مقدمے درج نہ کرنیوالی پنجاب پولیس کو وزیراعظم کی مبارکباد

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز کے ذریعے اشیاءاورخام مال کی ملک کے طول و عرض میں نقل و حمل مزید موثر بنانے کے لئے اضاخیل ڈرائی پورٹ کا قیام عمل میں لایاجارہا ہے، پاکستان ریلویز نے 507ملین روپے کی لاگت سے اضاخیل ڈرائی پورٹ کا یہ پراجیکٹ پایہ تکمیل کو پہنچایا، جس کا افتتاح آج ہو گا، 28 ایکٹر پر محیط اضاخیل ڈرائی پورٹ پر مال برداری کی نقل و حمل، لوڈنگ اور اَن لوڈنگ کی جملہ جدید سہولیات دستیاب ہونگی، یہ ڈرائی پورٹ نوشہرہ شہر سے8کلو میٹر کی دوری پر مین جی ٹی روڈ پر واقع ہے اور اسے رنگ روڈ پشاورکے ساتھ براستہ سڑک رسائی بھی حاصل ہے۔

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ اضاخیل ڈرائی پورٹ منصوبے کاکنٹریکٹ ریلوے کنسٹرکشن پاکستان لمیٹڈکو اوپن ٹینڈرز کے ذریعے دیا گیا جو پاکستان ریلویز کا ایک ذیلی ادارہ ہے۔ پیر پیائی اضاخیل میں ریلوے کی کل اراضی 64,500 ایکڑ ہے۔ پلیٹ فارم کی لمبائی137000مربع فٹ جبکہ وے برج کی گنجائش150ٹن تک ہے۔ڈرائی پورٹ ایک سنگل ونڈو کسٹم کلیئرنس آفس کا بھی حامل ہے جو پاکستان کسٹمزکی جانب سے قائم کیا گیا ہے۔

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    حکومت پاکستان کی لاجسٹکس کو فروغ دینے کی پالیسی کے مطابق یہ اضاخیل ڈرائی پورٹ عوام اور تاجروں کی جملہ ضروریات کو پورا کرتے ہوئے قومی معیشت میں بھی اپنا کردار ادا کرے گا۔ اضا خیل ڈرائی پورٹ کے ذریعے کراچی بندرگاہ سے فریٹ کی ملک میں نقل و حمل اور پھر اس سامان کی افغانستان کو براستہ سڑک منتقلی کی جاسکے گی۔ فی الوقت پاکستان ریلویز روزانہ 15مال بردار ٹرینیں چلا رہی ہے جو پاکستان ریلویز کی 72 سالہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے اس کے باجود پاکستان میں مارکیٹ شیئر کا یہ حصہ 4 سے6 فیصد بنتا ہے۔

    اضاخیل ڈرائی پورٹ اور سی پیک کے تحت پشاور سے کراچی تک 1872کلو میٹر طویل ریل ٹریک کے قیام سے پاکستان ریلویز مارکیٹ شیئر کا 20 فیصد کی مال برداری کے قابل ہوجائے گا۔اس سے پاکستان ریلوے آنے والے پانچ چھ سالوں میں اپنے سالانہ خسارے پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائے گا۔اس بے مثال منصوبے کے افتتاح کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔

  • پاکستان کے بڑے شہر میں دھماکا، دو خواتین جاں بحق،متعدد زخمی

    پاکستان کے بڑے شہر میں دھماکا، دو خواتین جاں بحق،متعدد زخمی

    پاکستان کے بڑے شہر میں دھماکا، دو خواتین جاں بحق،متعدد زخمی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکے سے دو خواتین جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں، واقعہ چارسدہ روڈ پر پیش آیا جب سی این جی سٹیشن میں فلنگ کے دوران دھماکا ہو گیا.

    پولیس کے مطابق دھماکا گاڑی کے سلنڈر میں گیس بھرنے کے دوران پیش آیا، حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ اطلاع پر سیکورٹی و ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے ،رسیکیو ادارے چھیپا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں موٹرکارمیں سوارمسماة رانیہ زوجہ طارق جان عمر26سال اور ماہ نوردختر طارق جان رہائش بخشی پل ریاض گڑھی موقع پرجاں بحق جبکہ تین افراد شدیدزخمی ہوئے.

    ریسکیو اداروں نے موقع پرپہنچ کر لاشوں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا.