Baaghi TV

Category: پشاور

  • بنوں پولیس کی بروقت کاروائی، شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا

    بنوں پولیس کی بروقت کاروائی، شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا

    بنوں پولیس کی بروقت کاروائی، شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں کی پولیس نے بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بنا کر 3کلو وزنی خود ساختہ بم برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا۔ ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کوخفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ نامعلوم شرپسندوں نے میرانشاہ روڈ پر باران پل کے قریب تباہی پھیلانے کیلئے بارودی مواد نصب کیا ہے.

    اطلاع کو مصدقہ جان کر ڈی پی او بنوں نے ڈی ایس پی کینٹ مراد علی خان، ایس ایچ او تھانہ کینٹ طارق محمود خان اور انچارج بم ڈسپوزل سکواڈ کے ہمراہ فوری کاروائی کا حکم صادر کیا پولیس پارٹی نے ہدایت پر فوری عمل کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر زمین میں نصب شدہ بم برآمد کرکے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا کر نامعلوم شرپسندوں کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کردی.

  • بی آر ٹی منصوبہ، تحقیقات کے خلاف خیبر پختونخواہ حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

    بی آر ٹی منصوبہ، تحقیقات کے خلاف خیبر پختونخواہ حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

    بی آر ٹی منصوبہ، تحقیقات کے خلاف خیبر پختونخواہ حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بی آرٹی منصوبے کی تحقیقات کاعدالتی فیصلہ چیلنج کر دیا گیا، خیبرپختونخواحکومت اور پی ڈی اے نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی،درخواست سپریم کورٹ پشاوررجسٹری میں دائرکی گئی،

    سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں ایف آئی اے کوتحقیقات سے روکنے کی استدعا کی گئی، درخواست میں کہا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ کا حکم خلاف قانون ہے، پشاورہائیکورٹ نےحقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، ہائیکورٹ کےفیصلےکو کالعدم قرار دیاجائے،

    پشاور:تبدیلی اس کو کہتے ہیں!بی آر ٹی منصوبے کے تکمیل کی تاریخ‌میں‌ایک بار پھر تبدیلی نئی تاریخ سامنے آگئی

    واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے بی آر ٹی منصوبے کی انکوائری کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے جس میں ایف آئی اے کو 45 روز میں انکوائری کا حکم دیدیا گیا ہے۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے وژن اور منصوبہ بندی کے بغیر بی آر ٹی منصوبہ شروع کیا۔ ٹرانس پشاور کے سی ای او کو ان کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟

    پشاور بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں

    پشاو ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلیک لسٹ کمپنی کو بی آر ٹی کا ٹھیکہ دیا گیا۔ منصوبے کیلئے اتنا بڑا قرضہ لینے کی کیا ضرورت تھی؟ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پی سی ون میں غیر متعلقہ سٹاف کیلئے پرکشش تنخواہیں رکھی گئیں۔ اے سی ایس اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری کو بھی ادائیگی کی گئی۔ پشاور کے رہائشیوں کے لیے منصوبہ تکلیف کا باعث بنا

    صوبائی حکومت اور بی آر ٹی پر کام کرنے والے ادارے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اکتوبر 2017 میں اس کے آغاز کے بعد 6 ماہ یعنی 20 اپریل 2018 تک اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔تاہم ایسا نہ ہوسکا جس کے بعد منصوبے کے منتظمین بدل بدل کر اس کی تکمیل کی مخلتف تواریخ 20 مئی سے 30 جون، 31 دسمبر سے 23 مارچ 2019 بتاتے رہے۔اس دوران منصوبے کی ابتدائی لاگت بھی 49 ارب روپے سے بڑھ کر 68 ارب روپے تک جاپہنچی.

    ایف آئی اے نے بی آرٹی منصوبہ سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تحقیقات پشاورہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد کی جا رہی ہیں،پشاورہائی کورٹ نے ایف آئی اے سے 45 دن میں تحقیقات کرانے کا حکم دیاتھا۔ہائی کورٹ کی تفصیلی فیصلہ میں منصوبہ کی ٹوٹل لاگت سمیت کئی سوالات اٹھائے گئے تھے.

    ایف آئی اے تحقیقات کے بعد ایک جامع رپورٹ تیارکرکے پشاورہائی کورٹ کو پیش کریگی۔

  • خیبر پختونخواہ میں پولیو کیسز میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟ایسی وجہ سامنے آئی کہ حکام پریشان

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کیسز میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟ایسی وجہ سامنے آئی کہ حکام پریشان

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کیسز میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟ایسی وجہ سامنے آئی کہ حکام پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت خیبر پختونخوانے پولیو مہم کے دوران 5نقائص کی نشاندہی کردی،خیبر پختونخوامیں پولیو مرض کےاضافے کی بڑی وجہ پولیو عملہ قراردیا گیا ہے،رپورٹ میں کہا گیا کہ عملے کی جانب سے انکارکرنے والے والدین کی جعلی مارکنگ کی گئی ،ویکسی نیشن کیلئےزبردستی اقدام،مشروط سودہ بازی اورعلاقوں تک رسائی بھی وجوہات میں شامل ہیں، خیبر پختونخوا میں 2018 کے دوران 8 اور2019 میں 75 نئے کیسزسامنےآچکے ،پولیو مرض سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے بنوں اور لکی مروت ہیں،بنوں اور ڈی آئی خان میں 24،24، شمالی وزیرستان میں 8 اورتورغر میں 7 کیسزرپورٹ ہوئے.

    صوبہ خیبر پختونخوا میں تقریباً 79 ہزار والدین ہی انسداد پولیو مہم میں بڑی رکاوٹ بن گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک صوبے میں 79 پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں اس سال کے اختتام تک مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری

    رواں برس صوبے میں 79 ہزار والدین نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا ،پشاور میں 42بچوں کے والدین کا انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکارکیا،مردان میں8ہزار722اورکرم میں6ہزار504بچوں کے والدین نے انکار کیا،شمالی وزیرستان سے 6 ہزار 343 اورصوابی سے 3ہزار 470 بچوں کے والدین نے انکار کیا،

    خیبر پختونخواہ میں انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ پولیو سٹاف بن گیا

    پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

    سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

    خیبرپختونخوامیں انسدادپولیو مہم کے دوران 67 لاکھ 47 ہزاربچوں کو قطرے پلانے کا ہدف تھا،ایک لاکھ 61 ہزار بچے مختلف وجوہات کی بنا پر حفاظتی قطرے پینے سے محروم رہے،82ہزار سےزائدبچے 3روزہ انسدادپولیومہم کےدوران گھروں میں موجودنہیں تھے

    خیبر پختونخواہ کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ماشوخیل واقعہ میں بے بنیاد منفی پروپیگنڈے نے پولیو پروگرام کو شدید دھچکا پہنچایا۔ پولیو ویکسین کے خلاف منفی پروپیگنڈے سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت نے باعث ایک بار پھر علما کرام اور اسکالرز سے تعاون مانگ لیا .

     

  • خیبر پخونخواہ میں‌ کتنے والدین نے بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کیا؟

    خیبر پخونخواہ میں‌ کتنے والدین نے بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کیا؟

    خیبر پخونخواہ میں‌ کتنے والدین نے بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں تقریباً 79 ہزار والدین ہی انسداد پولیو مہم میں بڑی رکاوٹ بن گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک صوبے میں 79 پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں اس سال کے اختتام تک مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    رواں برس صوبے میں 79 ہزار والدین نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا ،پشاور میں 42بچوں کے والدین کا انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکارکیا،مردان میں8ہزار722اورکرم میں6ہزار504بچوں کے والدین نے انکار کیا،شمالی وزیرستان سے 6 ہزار 343 اورصوابی سے 3ہزار 470 بچوں کے والدین نے انکار کیا،

    خیبرپختونخوامیں انسدادپولیو مہم کے دوران 67 لاکھ 47 ہزاربچوں کو قطرے پلانے کا ہدف تھا،ایک لاکھ 61 ہزار بچے مختلف وجوہات کی بنا پر حفاظتی قطرے پینے سے محروم رہے،82ہزار سےزائدبچے 3روزہ انسدادپولیومہم کےدوران گھروں میں موجودنہیں تھے

    خیبر پختونخواہ کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ماشوخیل واقعہ میں بے بنیاد منفی پروپیگنڈے نے پولیو پروگرام کو شدید دھچکا پہنچایا۔ پولیو ویکسین کے خلاف منفی پروپیگنڈے سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت نے باعث ایک بار پھر علما کرام اور اسکالرز سے تعاون مانگ لیا .

    دوسری جانب محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے لکی مروت میں انسداد پولیو ٹیم پر خودکش حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار کے 3 سہولت کاروں کی شناخت ہوگئی ہے جن میں سرائے نورنگ کا رہائشی جمشید، شمالی وزیرستان کے خلیل اور حفیظ اللہ شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی نے ڈی آئی خان میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

    واضح رہے کہ 19 دسمبر کو لکی مروت کی تحصیل نورنگ میں انسداد پولیو ٹیم پر خودکش حملہ ہوا تھا، تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں پولیو مہم جاری ہے ،پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،ماضی میں بھی پولیو ٹیموں پر حملے ہوتے رہے جس کی وجہ سے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری

    سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے ملک میں پولیو اور ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا,ملک میں پولیواورڈینگی کی تشویشناک صورتحال ہے،اس نااہل حکومت کوپورا ایک سال دیا ،حکومتی سطح پرپولیومہم اورصحت و تعلیم کا بیڑہ غرق کردیا گیا،اس وقت 65پولیو کے کیسز ہیں ،پولیو مہم کا بیڑا غرق ہوچکا ہے وفاق اورصوبائی حکومتوں کا آپس میں کوئی رابطہ نہیں،

    خیبر پختونخواہ میں انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ پولیو سٹاف بن گیا

    پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

    سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

    سائرہ افضل تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنےدورمیں پولیو پروگرام میں شفافیت لائے،ہمارے دور میں بھی پولیووائرس تھا لیکن ہم نے اس کومحدود رکھا،حکومت پولیواورڈینگی پربھی کمیشن بنائے اورذمہ داروں کا تعین کرے

  • مسلم لیگ ن  خیبرپختونخواہ کے اہم شہر میں پاور شو کرنے جا رہی

    مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ کے اہم شہر میں پاور شو کرنے جا رہی

    مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ کے اہم شہر میں پاور شو کرنے جا رہی

    باغی ٹی وی مسلم لیگ ن آج خیبرپختونخوا میں میدان سجائے گی، احسن اقبال سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔
    مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخواہ کے زیراہتمام سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں آج جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے قائدین جلسے میں اہم اعلانات کریں گے۔ جلسہ نالائق اور نااہل حکومت کے خلاف خیبرپختونخوا کے عوام کا ریفرنڈم ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران چاہتے ہیں کہ وہ ملک وقوم کا بیڑہ غرق کرتے رہیں اور کوئی نہ بولے، سیاسی انتقام پر مبنی جھوٹے مقدمات کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے۔

  • پشاور : مزاحمت پر تاجر کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، تاجر برادری سراپا احتجاج

    پشاور : مزاحمت پر تاجر کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، تاجر برادری سراپا احتجاج

    پشاور مزاحمت پر تاجر کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، تاجر برادری سراپا احتجاج

    پشاور ھندو سبزی منڈی میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا. تاجر لقمان سے نقد پیسے اور دیگر سامان چھیانا جارہا تھا مزاہمت پر ان کو گولی مار دی گئی ہے. مظاہرین نے کہا تاجر برادری کو تحفظ دینے میں پولیس ناکام ہوچکی ہے
    تاجرین نے مظاہرہ کیا اور حکومت سے ڈیمانڈ کی کہ ان ہمیں تحفظ دیا جائے ورنہ مین جی ٹی روڑ کو بند کردینگے،
    مزاہمت پر قتل ہونے والے تاجر کی ڈیڈ باڈی کو مین روڑ پر رک کر احتجاج کررہے ہیں.. کے پی پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی جاری ہے.مظاہرین کا کہنا تھا کہ روزانہ چوروں کی وجہ سے کاروبار چھوڑنے پر مجبور ہیں،

  • مردان میں پولیس کا کار چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، کتنی گاڑیان برآمد کر لیں

    مردان میں پولیس کا کار چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، کتنی گاڑیان برآمد کر لیں

    باغی ٹی وی رپورٹ : ڈی پی او مردان سجاد خان کے مطابق مردان میں پولیس کا کار چوروں کے خلاف کریک ڈاون ، 50 مقدمات میں ملوث بین الصوبائی کار چور کا سرغنہ 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا. اس کاروائی سے مردان ملزمان سے 20 چوری شدہ گاڑیاں برآمد کر لیں.

    مردان ملزمان چوری شدہ گاڑیاں ٹمپرنگ کے بعد جعلی کاغذات پر فروخت کرتے تھے .مردان پولیس نے ٹمپرنگ میں استعمال ہونے والے آلات بھی قبضہ میں لے لیں .مردان ڈی پی او سجاد خان نے پریس بریفنگ کرتے ہوئے اس کاروائی کے متعلق بتایا.

  • وزیر اعلیٰ محمود خان کے دورہ صوابی پر سپیشل افراد کا احتجاج، کیا تقاضا کر دیا

    وزیر اعلیٰ محمود خان کے دورہ صوابی پر سپیشل افراد کا احتجاج، کیا تقاضا کر دیا

    وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان کے دورے پر سپیشل افراد کا احتجاج، کیا تقاضا کر دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق صوابی میں وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان کے دورے کے موقع پر سپیشل افراد نے جلسہ گاہ کے سامنے احتجاج کیا
    سپیشل افراد نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر محتلف نعرے درج تھے احتجاج کرنے والوں نے تقاضا کیا کہ سرکاری ملازمتوں میں سپیشل افراد کا کوٹہ 4فیصد کیا جائے.کے پی کے تمام کونگے بہرے بچوں کے سکولوں کو ہائی سیکنڈری کا درجہ دیا جائے.صوابی کے تمام سپیشل افراد کو وظیفہ دیا جائے

  • پولیو مہم سے غیر حاضری پر ڈپٹی کمشنر لکی مروت نے لیا سخت ایکشن

    پولیو مہم سے غیر حاضری پر ڈپٹی کمشنر لکی مروت نے لیا سخت ایکشن

    پولیو مہم سے غیر حاضری پر ڈپٹی کمشنر لکی مروت نے لیا سخت ایکشن

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پولیو مہم سے غیر حاضری پر ڈپٹی کمشنر لکی مروت جہانگہر اعظم وزیرنے 21 پٹواریوں اور 32 سیکرٹریوں کی تنخواہیں بند کردیں اور ان کے خلاف انکوائری کے بھی احکامات جاری کر دیے

    لکی مروت میں 16 دسمبر سے شروع ہونے والی پولیومہم کی نگرانی ڈپٹی کمشنر بذات خود کر رہے تھے اس حوالے سے انہوں نے ضلع کے تمام یونین کونسل کا دورہ کیا اور پولیو ٹیموں کا جائزہ لیا تو مندرجہ بالا پٹواری اور سیکرٹریز غیر حاضر پائے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے فورا غیر حاضر عملے کی تنخواہوں کی بندش کے احکامات جاری کردیے۔ پٹواریوں کی انکوائری اسسٹنٹ کمشنر لکی مروت اور سیکرٹریز کی اے ڈی لوکل گورنمنٹ کے حوالے کر دیں۔
    ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پولیو ایک قومی فریضہ ہے اور اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
    واضح رہے کہ لکی میں اس سال سب سے زیادہ 27 پولیو کیسسز سامنے آچکے ہیں

  • روس کیخلاف لڑنے والے افغان مجاہدین امریکی قابض فوج کیخلاف لڑے تو دہشت گرد قرار دیئے گئے، چیف جسٹس

    روس کیخلاف لڑنے والے افغان مجاہدین امریکی قابض فوج کیخلاف لڑے تو دہشت گرد قرار دیئے گئے، چیف جسٹس

    روس کیخلاف لڑنے والے افغان مجاہدین امریکی قابض فوج کیخلاف لڑے تو دہشت گرد قرار دیئے گئے، چیف جسٹس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ججز ،وکلا اورعملے کی تربیت پرتوجہ دے رہے ہیں،ریسرچ پروگرام کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے،وکلا کو مختلف چیزوں پرکمانڈ ہونی چاہیے،تحقیقات کے بل بوتے پر قومیں ترقی کرتی ہیں،نئی چیزوں کے مشاہدے سے آپ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، تحقیقات کی بنیاد پر جج مقدمے کے مختلف پہلووَں کا جائزہ لے سکتا ہے،

    چیف جسٹس نے مزید کہا کہ چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ کوکہا بہترین ججزفاٹا کے ایریامیں بھیجیں،آئی جی خیبرپختونخوا کوبھی کہا کہ قبائلی علاقوں میں بہترین پولیس افسران بھیجیں،کوشش تھی کہ فاٹاکے انضمام کے بعد یہاں انصاف کے نظام پرخصوصی توجہ دی جائے،میں نے اس حوالے سے کچھ ریفارمزبھی تجویز کی ہیں،قبائلی علاقوں میں بہترین وکلا کو پریکٹس  کے لیے جانا چاہیے،کسی بھی معاشرے کے اقدارجانے بغیراصلاحات بے معنی ہوتے ہیں،سپریم کورٹ دہشت گردی کی تعریف سے متعلق فیصلہ دے چکی ہے،دہشت گردی کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے،افغان طالبان جب روس کے خلاف لڑ رہے تھے تووہ مجاہدین تھے،امریکی قابض افواج کے خلاف جب یہ مجاہدین لڑے تودہشت گرد قراردیئے گئے،اس تاریخی تناظرسے ہم کہہ سکتے ہیں کہ دہشت گردی آج کا نہیں پرانا مسئلہ ہے. سیاسی ومذہبی مقاصدکیلئے دنیابھرمیں تشدد کےطریقے اپنائے جاتے رہے،