Baaghi TV

Category: پشاور

  • ڈاکوروالپنڈی کوچز اڈہ ڈیرہ کے بکنگ کلرک سے نقدی اور موٹرسائیکل چھین کر فرار

    ڈاکوروالپنڈی کوچز اڈہ ڈیرہ کے بکنگ کلرک سے نقدی اور موٹرسائیکل چھین کر فرار

    ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اے پی پی) ڈاکوروالپنڈی کوچز اڈہ ڈیرہ کے بکنگ کلر ک سے نقدی اور موٹرسائیکل کو لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب،پولیس نے تین افراد کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا۔تھویا سیال کے رہائشی اٹھارہ سالہ محمد حامد ولد محمد رمضان قوم سیال نے پولیس کو بتایا کہ راولپنڈی کوچز اڈہ کا بکنگ کلرک ہے۔بدھ اور جمعرات کی درمیان شب بارہ بجے میں ڈیوٹی ختم کرکے موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا کہ شاہجہان شہید ٹاؤن ٹال لکڑی کے قریب پہنچنے پر سامنے محمد بلا ل عرف حاجی کو کھڑا پایا جبکہ اس دوران موٹرسائیکل پر دو نامعلوم نقاب پوش ملزمان پیچھے سے آئے اور اپنا موٹرسائیکل میرے ساتھ ٹکر اکر مجھے نیچے گرا دیا۔ان میں سے ایک شخص نے مجھے پکڑا جبکہ دوسرے شخص نے میرے جیب سے اڈہ کی رقم چورہ ہزار روپے زبردستی چھین لیے اور موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے۔اس دوران وہاں پہلے سے موجود ملزم محمد بلال عرف حاجی نے میرا موٹرسائیکل زبردستی چھینا اور وہ اس پر بیٹھ کر وہاں سے فرار ہوگیا۔پولیس نے متاثرہ نوجوان کی رپورٹ پر تینوں ملزمان کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیاہے۔

  • مردان کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کھلی کچہریاں، ڈی پی اونے موقع پر مسائل حل کئے

    مردان کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کھلی کچہریاں، ڈی پی اونے موقع پر مسائل حل کئے

    پشاور۔(اے پی پی)ضلع مردان پولیس کی جانب سے علاقہ تھانہ صدراورتھانہ ساڑومردان میں کھلی کچہریوں کا انعقادکیاگیا۔کھلی کچہری میں ڈی پی اومردان سجادخان اوردیگرپولیس افسران اورمعززین علاقہ نے شرکت کی۔اس موقع پرڈی پی اونے لوگوں کے مسائل معلوم کئے۔ڈی پی اونے موقع پرکئی مسائل حل کئے جبکہ مزید مسائل کوحل کرنے کیلئے یقین دہانی کرائیں۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی اومردان سجاد خان نے کہاکہ پولیس نے عوام کے تعاون سے کافی حدتک جرائم پرقابوپایاگیا ہے،عوام کے تعاون کے بغیرامن وآمان کی فضا قائم رکھنا مشکل ہے۔انہوں نے علاقہ مشران سے اپیل کی کہ غیرقانونی سرگرمیوں اورجرائم پیشہ عناصرکی نشاندہی اورتدارک کیلئے آوازاٹھائیں اوراپنے اردگردکے ماحول کو آنے والی نسلوں کیلئے پرامن،جرائم، منشیات سے پاک اورمحفوظ بنائیں۔

  • پاپا بچاوَ تحریک کیوں چلائی جا رہی ہے؟ شہریار آفریدی نے بتا دیا

    پاپا بچاوَ تحریک کیوں چلائی جا رہی ہے؟ شہریار آفریدی نے بتا دیا

    وزیر مملکت شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ کسی بھی الزام کے خلاف ملزم کو دفاع کا حق حاصل ہے ،پاپا بچاوَ تحریک حقیقت چھپانے کے لیے چلائی جارہی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر یار آفریدی نے کوہاٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی الزام کے خلاف ملزم کو دفاع کا حق حاصل ہے،خورشید شاہ کے خلاف اگر الزامات ہیں تو پیپلزپارٹی کو دفاع کرنے کی کیا ضرورت ہے؟

    #ابو_بچاؤ_افطار_پارٹی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    شہر یار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ارکان کے خلاف بھی الزامات لگے ہیں انہوں نے عدالت کا سامنا کیا،پاپا بچاوَ تحریک حقیقت چھپانے کے لیے چلائی جارہی ہے ،کوہاٹ میں کراچی سے بہتر سہولیات ہیں ،کراچی کو لاوارث کیوں چھوڑا گیا؟جب وزیراعظم پر الزاما ت عائد ہوئے تو پی ٹی آئی نے دفاع نہیں کیا،

    مریم نواز کی دوغلی پالیسی سامنے آنے پر شہباز شریف بھی حیران ہو گئے

     

     

  • محسن داوڑ اور علی وزیر رہا، کس نے حکم دیا ، خبر نے ہلچل مچادی

    محسن داوڑ اور علی وزیر رہا، کس نے حکم دیا ، خبر نے ہلچل مچادی

    پشاور:محسن ڈاوڑ اور علی وزیر رہا ، ان کی رہائی کاحکم ہائی کورٹ نے دیا ہے ، اطلاعات کے مطابق ہائیکورٹ نے خڑ کمر میں فوجی چیک پوسٹ پر حملے کے مقدمے میں گرفتار ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    ذرائع کےمطابق پشاور ہائیکورٹ بنوں سرکٹ بینچ میں محسن داوڑ اور علی وزیر کی اپیل پر جسٹس ناصر محفوظ نے سماعت کی۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد دونوں ارکان اسمبلی کو 10 لاکھ روپے کے مچلکوں اور دو افراد کی شخصی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔دونوں ارکان قومی اسمبلی ان دنوں خیبرپختونخوا کی ہری پور جیل میں قید ہیں ۔

  • وزرا عوام کے بارے میں سوچیں اور ریلیف دیں، وزیراعظم کا حکم

    وزرا عوام کے بارے میں سوچیں اور ریلیف دیں، وزیراعظم کا حکم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صوبائی وزرا عوام کے بارے میں سوچیں اور عام آدمی کو ریلیف دیں تاکہ لوگوں کی زندگی میں آسانی آئے ملاوٹ کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا جائے

    پشاور۔18ستمبر(اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صوبائی وزرا عوام کے بارے میں سوچیں اور عام آدمی کو ریلیف دیں تاکہ لوگوں کی زندگی میں آسانی آئے ملاوٹ کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا جائے، پٹوار کے نظام کو مزید شفاف بنانا پڑے گا اس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات بہتر ہوتے ہی سرمایہ کاری شروع ہوگئی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا سویڈش ہم منصب سے رابطہ، کشمیر پر بات چیت

    وہ گورنر ہاﺅس پشاور میں صوبائی وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،گورنر شاہ فرمان، وزیراعلی محمود خان، صوبائی وزرا ئ،چیف سیکرٹری اور تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سر ظفر اللہ خان نیازی بھی اس موقع پر موجود تھے۔صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کے مطابق وزیراعظم نے مختلف محکموں کے حوالے سے سوالات پوچھے جب کہ وزیر اعلی محمود خان نے صوبائی حکومت کی کارکردگی سے وزیراعظم کو آگاہ کیا .

    جو مرضی ہو جائے کسی کو این آر او نہیں دینا، وزیراعظم کا ایک بار پھر دبنگ اعلان

    وزیراعظم نے کہا کہ جب ہم اقتدار میں آئے تو کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ بہت زیادہ تھا جس کی وجہ سے مہنگائی ہوئی تاہم حکومت کے معاشی اقدامات کی وجہ سے نہ صرف روپیہ مستحکم ہوا اور پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا انہوں نے کہا کہ مشکل وقت ہے لیکن اس مشکل وقت میں بھی ہم نے اپنے روپیہ کو استحکام دیا ہے جس کی وجہ سے ملک کے اندر سرمایہ کاری آنا شروع ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب کسی گھر کو لوٹا جاتا ہے تو تھوڑے وقت کے لئے مشکلات ہوتی ہیں تاہم بہترین معاشی اقدامات کی بدولت مشکل وقت سے جلد نکل جائیں گے انہوں نے کہا کے پٹواریوں کے خلاف دوبارہ شکایات آنا شروع ہوگئی ہیں اس لیے عوام کو ریلیف دینے کے لیے پٹواری نظام میں مزید شفافیت لائی جائے او پٹواریوں کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے انہوں نے وزراءپر زور دیا کہ وہ ہر وقت عوام کے بارے میں سوچیں کہ عام آدمی کو ریلیف کیسے مل سکے گا انہوں نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبہ میں بہتری آنی چاہیے خوراک میں کی جانے والی ملاوٹ کے خلاف صوبائی حکومت کریک ڈاﺅن کرے اور لوگوں کو صاف اور خالص غذا کی فراہمی یقینی بنائے۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے باہر ہو گا یکجہتی کشمیر مظاہرہ

    جنرل اسمبلی اجلاس، مودی کے بعد ہو گا پاکستانی وزیراعظم کا خطاب

    جنرل اسمبلی اجلاس میں جانے سے قبل وزیراعظم کس ملک جائیں گے؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان کی دورہ امریکا کے دوران امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات طے ہو گئی

  • طالبان سے کب ملاقات طے تھی؟ وزیراعظم نے خود ہی بتا دیا

    طالبان سے کب ملاقات طے تھی؟ وزیراعظم نے خود ہی بتا دیا

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگرافغان الیکشن میں طالبان نےحصہ نہ لیا تویہ بڑی بدقسمتی ہوگی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے طورخم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے معاشی حالات ٹھیک کرنے ہیں جب تک امن نہ ہو معاشی حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے، خیبر پختونخواہ دہشت گردی سے زیادہ متاثر ہوا ہے، پاکستان کو امن کی ضرورت ہے، ہمسایوں سے تعلقات بہتر کریں یہ ہماری خواہش تھی، افغانستان سے اچھی بات چیت ہوئی، تعلقات بہتر کیے، مذکرات میں رکاوٹ آنا بدقسمتی ہے، ہم پورا زور لگائیں گے کہ مذاکرات ہوں اور امن ہو.

    وزیراعظم نے طورخم بارڈر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا افتتاح کردیا

    جو مرضی ہو جائے کسی کو این آر او نہیں دینا، وزیراعظم کا ایک بار پھر دبنگ اعلان

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ ڈیل ہونے کے بعد میں نے طالبان سے ملنا تھا، یہ بات فائنل تھی اب بھی کوشش کریں گے کہ مذاکرات آگے چلیں، پیرکوامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے ساتھ میری ملاقات ہوگی،

    موجودہ صورتحال میں مودی سرکارکے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے،وزیراعظم

     

     

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کابل میں حملے کے بعد افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکہ اور افغان طالبان کے حوالے سے چند ہفتے  قبل ہی باغی ٹی وی نے مذاکرات ناکام ہونے کی پشین گوئی کردی تھی اور بالآخر پھر وہی ہوا

    دوحہ مذاکرات ناکام ، افغان طالبان کے ساتھ اتفاق رائے نہیں ہوسکا- امریکی صدر سچ بول گئے

    امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ طالبان رہنماؤں اورافغان صدر کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں ہونی تھیں، جب کہ کیمپ ڈیوڈ میں افغان طالبان رہنماؤں کیساتھ خفیہ ملاقات بھی طے تھی جس کو منسوخ کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے غلط بیعانہ بنانے کیلیے افغان طالبان نے کابل حملے کا اعتراف کیا جس میں ہمارے ایک عظیم سپاہی سمیت 11 افراد کو ہلاک کردیا۔

    وائٹ ہاوس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ میں فوری طور پر طالبان کے ساتھ ہونے والی ملاقات اور مذاکرات کو منسوخ کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کیا طالبان اپنی مذاکرات کی پوزیشن کو مستحکم کرنے کیلیے اتنے سارے لوگوں کو مار ڈالیں گے؟ انہوں نے بہت برا کیا۔

    مذاکرات کی منسوخی، طالبان نے بھی اعلان کردیا، کہا اب امریکا کا ہو گا جانی و مالی نقصان

    دوسری طرف امریکی صدر نے دعوی کیا کہ افغان طالبان اور امریکی نمائندوں کے درمیان اب تک کی بات چیت اچھی رہی ہے۔ اس سے قبل افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اعلان کیا تھا کہ قطر میں افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی منسوخی کے اعلان کے بعد طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکا مذاکرات منسوخ کرتا ہے تو اس کا زیادہ نقصان اسے ہی ہوگا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے مذاکرات کی منسوخی کے اعلان کا سب سے زیادہ نقصان خود امریکا کی جان اور مال کا ہوگا۔ طالبان نے گزشتہ 18 سال کی جدوجہد میں یہ ثابت کر دیا ہے کہ جب تک افغانستان سے تمام بین الاقوامی افواج کا انخلا نہیں ہوتا، وہ کسی دوسری چیز پر مطمئن نہیں ہوں گے۔ اس ہدف کے حصول تک جنگ جاری رہے گی۔

     

    پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے مذاکرات کی معطلی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مخلصانہ طور پر مشترکہ ذمہ داری کے تحت افغان امن عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان نے تمام فریقین پر زور بھی دیا ہے کہ صبر و تحمل اور مخلصانہ طریقہ سے امن عمل کو آگے بڑھایا جائے۔ پاکستان حالیہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک بار پھر واضح کرتے ہیں کہ افغانستان کے مسئلہ کا حل سیاسی ہے۔ تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ جلد از جلد مذاکرات کی مزی پر آکر افغان مسئلے کا سیاسی حل تلاش کریں

  • موجودہ صورتحال میں مودی سرکارکے ساتھ  مذاکرات نہیں ہوسکتے،وزیراعظم

    موجودہ صورتحال میں مودی سرکارکے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے،وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرٹیکل 370 کی واپسی ،مقبوضہ کشمیرسے کرفیواٹھائے بغیر بھارت سے مذاکرات کا کوئی امکان نہیں .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طورخم بارڈر کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ ڈیل ہونے کے بعد میں نے طالبان سے ملنا تھا، یہ بات فائنل تھی اب بھی کوشش کریں گے کہ مذاکرات آگے چلیں، پیرکوامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کےساتھ میری ملاقات ہوگی،

    وزیراعظم نے طورخم بارڈر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت کے اوپر قبضہ ہو گیا ہے، دنیا کے معاشرے میں ماڈریٹ لوگ ہوتے ہیں، بھارت پر ہندووں کا قبضہ ہو گیا ہے، انتہا پسند ذہبن کی کشمیر میں 45 دن کرفیو رکھ سکتا ہے، آر ایس ایس کی پالیسی مسلمانوں سے نفرت کی ہے، بھارت کے 20 کروڑ مسلمانوں سے جو کچھ ہورہا ہے اس سے لگتا ہے کہ وہاں نارمل حکومت نہیں، جب تک خصوصی حیثیت والا قانون نہیں اٹھاتے بات چیت نہیں ہو گی. اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کی آواز اٹھاؤں گا ،جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیرمنفرداندازمیں اٹھاوَں گا،موجودہ صورتحال میں مودی سرکارکے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے،

    جو مرضی ہو جائے کسی کو این آر او نہیں دینا، وزیراعظم کا ایک بار پھر دبنگ اعلان

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی پاکستان سے بھارت جا کر کشمیر کے لئے لڑے گا یا جہاد کرے گا تو وہ کشمیریوں سے دشمنی کرے گا، انہوں نے 9 لاکھ فوج رکھی ہوئی ہے ان کو بہانہ چاہئے، وہ کہتے ہیں کہ کشمیری ہمارے ساتھ ہیں پاکستان لوگ بھیج رہا ہے، اگر یہاں سے کوئی بھی گیا تو بھارت کو موقع مل جائے گا اور وہ دنیا کے سامنے واویلا کرے گا کہ پاکستان کشمیر کا مسئلہ خراب رہا ہے، 1965 کے بعد پہلی بار کشمیر پر سلامتی کونسل میں بات ہوئی. اگر کسی نے یہاں سے کوئی حرکت کی تو وہ پاکستان اور کشمیر کا دشمن ہو گا

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ 2300 ارب روپیہ قبائلی علاقے کے لیے رکھا ہے، ہماری کوشش ہے کہ کسی طرح مہنگائی نہ ہو،

  • وزیراعظم نے طورخم بارڈر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم نے طورخم بارڈر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم عمران خان طورخم پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے طور خم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا افتتاح کر دیا، اس موقر پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان و دیگر بھی موجود تھے، وزیراعظم عمران خان کے طور خم پہنچنے پر ان کا بھر پور استقبال کیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

    وزیراعظم عمران خان طورخم بارڈر پر پاک افغان دوستی اسپتال کا بھی افتتاح کریں گے ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں

    طور خم پر سرحد اس ماہ کی بائیس تاریخ سے آزمائشی بنیادوں پر 24 گھنٹے کےلئے کھول دی گئی تھی۔ طورخم ٹرمینل منصوبےپر16ارب روپے کی لاگت آئی ہے

    باب پاکستان جسے پہلےطورخم گیٹ کہا جاتا تھا کے افتتاح کے حوالہ سے انتظامات مکمل ہیں، طورخم بارڈر کا افتتاح تین روز قبل ہونا تھا تا ہم تین روز قبل شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے بعد یہ تقریب ملتوی کر دی گئی تھی. طورخم گیٹ صبح سات بجے سے شام آٹھ بجے تک کھلتا ہے اور رات کو بند رہتا ہے. وزیراعظم عمران خان نے چند ماہ قبل کہاتھا کہ طورخم گیٹ کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھا جائے گا ،اسی تقریب میں وزیراعظم شرکت کریں گے.

    طورخم گیٹ کی افتتاحی تقریب، وزیراعظم کریں گے افتتاح،افغان وفد بھی ہو گا شریک

    واضح رہے کہ تین سال قبل پاکستان نے افغان سرحد سے منسلک علاقے طورخم پر بنانے گئے نئے گیٹ کا نام ‘طورخم گیٹ’ سے تبدیل کرکے بابِ پاکستان رکھ دیا ہے۔ اس گیٹ کی تعمیر کےد وران پاکستان فرنٹیئر کور کے میجر جنرل جواد چنگیزی حملے میں شہید ہو گئے تھے. طورخم گیٹ کی تعمیرات کا کام 2014 سے شروع ہوا تھا لیکن افغان حکام کی جانب سے تحفظات کے باعث تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تھا،

  • تجاوزات مافیا رعایت کے مستحق نہیں،بلا امتیار کارروائی جاری رہے گی، نذیر اللہ اعوان

    تجاوزات مافیا رعایت کے مستحق نہیں،بلا امتیار کارروائی جاری رہے گی، نذیر اللہ اعوان

    پشاور۔(اے پی پی)میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سامان اپنے قبضہ میں لے لیا اورتھڑے مسمار کر دیئے۔لینڈ انسپکٹر نذیر اللہ اعوان نے بنوں کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ انہوں نے شہریوں کی طرف سے سٹرکوں اوردکانوں کے باہر رکھے گئے سامان کو قبضے میں لے لیا۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ تجاوزات کے خلاف بلاتفریق ہماری کارروائیاں جاری رہے گی جس میں کسی کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی،تجاوزات کی وجہ سے بازاروں میں کافی رش پیداہوتا ہے جس کی وجہ سے آمدورفت میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے میونسپل کمیٹی کا ساتھ دیں۔

  • مسئلہ کشمیر تحریک انصاف کے دور حکومت میں ہی حل ہوگا، ملک پختون یار خان

    مسئلہ کشمیر تحریک انصاف کے دور حکومت میں ہی حل ہوگا، ملک پختون یار خان

    پشاور۔(اے پی پی)تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ملک پختون یار خان نے سیروبڈاخیل بنوں کیلئے مکمل ہونے والی سڑک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم بلاامتیاز عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، ماضی میں سیرو بڈاخیل بنوں کو سیاستدانوں نے مکمل طور پر نظرانداز کیا،سڑک کی تعمیر یہاں کی عوام کی اہم ضرورت تھی، باقی مسائل بھی ہم ہی حل کریں گے،ہم کھوکھلے نعروں کی سیاست نہیں کرتے،سیاست کو ہم عبادت سمجھتے ہیں اور جو لوگ سیاست کو کاروبار سمجھتے ہیں، وہ لوگ عام انتخابات کے ایک سال بعد عوام کو نظر نہیں آرہے اور بلدیاتی انتخابات قریب آتے ہی دوبارہ عوام کو سبز باغ دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں ہی حل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوام سابقہ حکمرانوں اور منتخب نمائندوں کی کارکردگی بھی نظر میں رکھیں جنہیں 70سال ووٹ دیئے ہیں اور ہماری مختصر کارکردگی بھی عوام کے سامنے ہے،کوئی بھی علاقہ ترقیاتی کاموں سے محروم نہیں رہے گا۔