Baaghi TV

Category: پشاور

  • لاک ڈاؤن کرنے والوں‌ کو خیبر پی کے سے گزرنے ہی نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کا اعلان

    لاک ڈاؤن کرنے والوں‌ کو خیبر پی کے سے گزرنے ہی نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کا اعلان

    وزیر اعلیٰ خیبر پی کے محمود خان نے کہا ہے کہ جے یو آئی لاک ڈاؤن کی بات کرتی ہے لیکن ان میں جانے کی ہمت نہیں ہے،

    شیخ رشید کا اپوزیشن سے معاملات طے پانے کا دعویٰ، آزادی مارچ سے متعلق بھی بڑی بات کہہ دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کرنیوالوں کو خیبر پختونخوا سے گزرنے ہی نہیں دیں گے، واضح‌ رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پی کے نے یہ بات ایسے وقت میں کی ہے کہ جب آج ہی مولانا فضل الرحمن نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی واضح‌ طور پر یہ بات کی ہے کہ آزادی مارچ کی تاریخ میں‌کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی تاہم دوسری طرف سے یہ فیصلہ بھی سامنے آ گیا ہے کہ پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمن کے احتجاجی دھرنے میں‌ شریک نہیں‌ ہو گی، اسی طرح شہباز شریف نے بھی نواز شریف سے ملاقات میں آزادی مارچ میں ن لیگ کی قیادت سے معذرت کی ہے اور کہا جارہا ہے کہ اگر ن لیگ شریک ہوتی ہے تو احسن اقبال پارٹی کی قیادت کریں‌‌گے،‌

    کشمیر ہماری شہ رگ ہے، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، کور کمانڈرز کانفرنس میں عزم

    دونوں‌ بڑی پارٹیوں کے آزادی مارچ میں واضح شرکت کا اعلان نہ کرنے پر مولانا فضل الرحمن کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے اور انہوں نے تنہا ہی اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کر دیا ہے،

  • غربت نے ایک اور جان لے لی

    باجوڑ۔(اے پی پی) تحصیل ماموند علاقہ ڈمہ ڈولہ کے رہائشی حافظ امداد اللہ نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ضلع باجوڑ تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ برکندے میں سولہ سال نوجوان حافظ امداداللہ ولد حبیب اللہ نے گذشتہ رات پستول سے خود کو گولی مارکر شدید زخمی کردیا، جنہیں فوری طور پر ہیڈکواٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیا۔ جہاں وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق حافظ امداد اللہ نے گھریلو پریشانی اور غربت کے باعث اپنے ہاتھوں سے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

  • ملاوٹی دودھ بھیجنے پر8 افرادگرفتار، 1200 لیٹردودھ تلف

    ملاوٹی دودھ بھیجنے پر8 افرادگرفتار، 1200 لیٹردودھ تلف

    پشاور۔ (اے پی پی) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر منی ظاہر کی نگرانی میں پشاورکے مختلف علاقوں میں شیر فروشوں کی دکانوں کا معائنہ کیا۔ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر منی ظاہر کی نگرانی میں محکمہ لائیو سٹاک کے عملے کے ہمراہ فقیر آباد، یوسف آباد اور دلزاک روڈ پرکارروائی کرتے ہوئے لائیو سٹاک کی جدید موبائل لیبارٹری کی مدد سے شیر فروشوں کی دکانوں پر دودھ کے نمونے چیک کئے۔اس موقع پر تجزیہ کے دوران دودھ میں وافر مقدار میں پانی، بیکنگ سوڈا اور ممنوعہ خشک دودھ کی ملاوٹ ثابت ہوئے جس پرکارروائی کرتے ہوئے 8 افراد گرفتارکرلیاجبکہ1200 لیٹرملاوٹی دودھ کوبھی تلف کیاگیا۔ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنرپشاورمحمدعلی اصغرنے پشاورکے دیگرعلاقوں میں بھی دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کی ہے۔

  • فارسٹ انسٹی ٹیوٹ میں ایلیٹ فورس کی فرضی مشقیں

    فارسٹ انسٹی ٹیوٹ میں ایلیٹ فورس کی فرضی مشقیں

    پشاور۔(اے پی پی) پاکستان فارسٹ انسٹی ٹیوٹ میں ایلیٹ پولیس فورس اورکیمپس پولیس نے مشترکہ طورپرموک ایکسرسائزکااہتمام کیاگیا۔ساجدخان،ایس پی ایلیٹ فورس،پشاورنے اسکی نگرانی کی۔اس موقع پرادارے کے ڈائریکٹرجنرل شیخ امجدعلی،ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل صفدرعلی شاہ،غیاث احمد،ڈائریکٹرفارسٹ ایجوکیشن ڈویژن اورڈپٹی ڈائریکٹر(ٹیکنیکل)بھی اس موقع پرموجودتھے۔اس موقع پرمقررین نے کہاکہ تعلیم وتربیت کے لئے ماحول کلاپرامن ہونابہت ضروری ہے،امن وامان کوقائم رکھنے میں ہمارے سکیورٹی کے ادارے اہم کرداراداکررہے ہیں۔

  • ڈاکٹرز سے متعلق ایسا کیا کہا کہ پشاور بار ایسوسی ایشن شوکت یوسفزئی کیخلاف میدان میں نکل آئی

    ڈاکٹرز سے متعلق ایسا کیا کہا کہ پشاور بار ایسوسی ایشن شوکت یوسفزئی کیخلاف میدان میں نکل آئی

    پشاور بار ایسویسی ایشن کا اجلاس ہوا ہے جس میں صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کے بیان کی مذمت کی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر پشاور بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ صوبائی وزیرنے ڈاکٹرزاورانجینئرز کےحوالے سے ہتک آمیزبیان دیا، پشاوربارایسوسی ایشن نے ڈاکٹرزکےمسائل حل کرنےکا مطالبہ کیا ہے، واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ تحریک انصاف حکومت نے ہزاروں بے روزگار ڈاکٹروں کو بھرتی کیا جو نوکری نہ ہونے کی وجہ سے پکوڑے بیچتے تھے، انہوں نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ کریڈٹ بھی تو تحریک انصاف کو جاتا ہے کہ ہزاروں ڈاکٹروں کو بھرتی کیا ، کیوں کہ پہلے تو سارے ڈاکٹر اور انجینئر بے روزگار تھے اورپشاور کے خیبر بازار میں پکوڑےبیچتے تھے ، اب اللہ تعالیٰ کے کرم سے ہم آئے تو چار اور پانچ ہزار ڈاکٹروں کو بھرتی کیا ،

    شوکت یوسفزئی کے ریمارکس پر ڈاکٹروں کا شدید ردعمل آنے کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات نے بعد ازاں وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ وہ ڈاکٹروں کی عزت کرتے ہیں، ان کا اپنا بیٹا ڈاکٹر ہے، کبھی ڈاکٹروں کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتا ، پریس کانفرنس کے موقع پر دوسرے تناظر میں بات کی کہ ایک زمانہ تھا کہ جب میں خود صحافی تھا تو اس وقت اتنی بے روزگاری تھی کہ ڈاکٹروں نے احتجاجاً پکوڑے بنانا شروع کردئیے تھے اور ڈگریوں کو آگ لگا دی تھی،

  • اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپے، دکانوں سے اشیاء  قبضہ میں لے کر جلادیں

    اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپے، دکانوں سے اشیاء قبضہ میں لے کر جلادیں

    لوئر دیر ۔ (اے پی پی) اسسٹنٹ کمشنر جندول محسن صلاح الدین نے تحصیلدار اور ٹیم او منڈہ کیساتھ ملکر منڈہ بازار میں مختلف دکانوں پر چھاپے مارے، چھاپوں کے دوران دکانداروں کے لائسنس اور خوراکی اشیاء چپس،پاپڑ،چنہ چور اور ٹافیوں بشمول مختلف مشروبات کا معیار چیک کیا گیا جسمیں بھاری تعداد میں دو نمبر اور مضرِ صحت چپس پاپڑ ٹافیوں اور مشروبات سمیت مختلف خوراکی اشیاء قبضہ میں لے لی گئیں جنہیں بعد ازاں منڈہ اڈہ میں جلا دیا گیا۔ اے سی صلاح الدین نے واضح کیا کہ کھلی کچہری میں عوام نے ان خوراکی اشیاء کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ عوامی شکایات پر بہت جلد ہوٹلوں اور نانبائیوں کیخلاف بھی کارروائیاں شروع کی جائینگی۔

  • چینی سفارتخانہ کی طرف سے جامعہ پشاور کے نادار طلباء کے لیے بڑی خوشخبری

    چینی سفارتخانہ کی طرف سے جامعہ پشاور کے نادار طلباء کے لیے بڑی خوشخبری

    پشاور۔(اے پی پی)جامعہ پشاور کے نادار طلباء کیلئے تعلیمی وظائف کیلئے چینی سفارتخانہ کی طرف سے 40لاکھ روپے کی گرانٹ فراہم کی گئی ہے یہ رقم سکالر شپ کی شکل میں 40 غریب طلباء کو دی جائیگی۔ جامعہ کی مجاز اتھارٹی نے مستحق طلباء کے انتخاب کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس میں چائنا سٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹرزاہد انور اورڈائریکٹر ایڈمشن علی اصغر جان بھی شامل ہیں

  • خیبرپختونخواہ میں ڈینگی کے مزید کیسز سامنے آنے سے ٹوٹل تعداد کتنی ہوگئی.. صوبائی حکومت کے لیے لمحہ فکریہ

    خیبرپختونخواہ میں ڈینگی کے مزید کیسز سامنے آنے سے ٹوٹل تعداد کتنی ہوگئی.. صوبائی حکومت کے لیے لمحہ فکریہ

    پشاور۔(اے پی پی)خیبرپختونخوا میں 24گھنٹے کے دوران ڈینگی بخار کے 77 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں‘ جس کے بعد صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3738سے تجاوز کر گئی ہے‘ ڈینگی رسپانس سیل کی منگل کے روز کی رپورٹ کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں میں پشاور میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 19نئے مریض ہسپتالوں میں داخل ہوئے جس کے بعد پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1885ہوگئی‘ سیل کے مطابق پشاور اور دیگر اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں‘اس کے ساتھ ساتھ ان تمام علاقوں میں جہاں سے ڈینگی کے مریض تعلق رکھتے ہیں یا جہاں ڈینگی مچھر کے لاروے کی موجودگی کا امکان ہے سپرے یقینی بنایاجارہاہے تاکہ ڈینگی کی افزائش کو روکاجاسکے

  • لوئیر دیر میں سیلابی ریلہ‘ تین بچوں کو بہا لے گیا

    لوئیر دیر میں سیلابی ریلہ‘ تین بچوں کو بہا لے گیا

    پشاور۔(اے پی پی)ضلع لوئر دیر کی تحصیل میدان میں سیلابی ریلہ تین بچوں کو بہالے گیا‘ مقامی ایم پی اے ملک لیاقت کے مطابق گزشتہ روز کی بارشوں کے باعث گاؤں میرگام میں بارش کے پانی نے سیلابی ریلے کی شکل اختیار کی جس میں ایک مقامی شخص شیر رحمان کی دو نواسیاں اور ایک نواسہ بہہ گئے‘ بچوں کی عمریں 7 سے 10سال کے درمیان ہیں‘ حادثے کے فوراً بعد گاؤں کے لوگوں نے بچوں کی تلاش شروع کی اور دوکی نعشیں برآمد کرلی ہیں‘ جبکہ آخری اطلاعات تک تیسرے بچے کی تلاش جاری تھی‘ ایم پی اے ملک لیاقت نے متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے امدادی کاروائیوں میں مدد کی اپیل کی۔

  • گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال ساتویں روز بھی جاری مطالبات بڑھ گئے

    گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال ساتویں روز بھی جاری مطالبات بڑھ گئے

    پشاور۔(اے پی پی)صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت مختلف اضلاع میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال ساتویں روز بھی جاری رہی‘ منگل کے روز ڈاکٹروں اور طبی عملے نے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں اوپی ڈیز کو بند رکھا اور دیگر فرائض کی ادائیگی کا بھی بائیکاٹ کیا‘ اس دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے تمام تر دباؤ کے باوجود ان کی ہڑتال جاری ہے‘ اور یہ ہڑتال مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی‘ اور اگر مطالبات جلد تسلیم نہیں کیے جاتے تو ہڑتال میں مزید شدت لائی جائیگی‘ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس صوبائی اسمبلی سے حال ہی میں منظور ہونے والے ہیلتھ ایکٹ کی واپسی کا مطالبہ کررہاہے‘ جس کے تحت بی ایچ یوز‘ آر ایچ سیزا ور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتالوں میں اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کی گئی ہے‘ علاوہ ازیں گرینڈ ہیلتھ الائنس ان ڈاکٹروں اور طبی عملے کی رہائی کا بھی مطالبہ کررہاہے جنہیں حالیہ احتجاج کے دوران گرفتار کیاگیاہے‘ اس کے ساتھ ساتھ الائنس نے کئی دیگر مطالبات بھی حکومت کے سامنے رکھے ہیں‘تاہم صوبائی حکومت کا موقف ہے کہ وہ مذکورہ ہیلتھ ایکٹ کسی صورت واپس نہیں لے گی‘ کیونکہ محکمہ صحت اور خصوصاً سرکاری ہسپتالوں میں عوامی مفاد کے تابع اصلاحات پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کا ایجنڈا ہے‘ جس کی تکمیل اس کی ذمہ داری ہے‘صوبائی حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دباؤ میں نہیں آئیگی البتہ اگر بات چیت کے ذریعے کچھ مطالبات کے حوالے سے اتفاق رائے ممکن ہو تو اس کیلئے حکومت تیار ہے۔