Baaghi TV

Category: پشاور

  • خیبر پختونخوا،بارشیں،سیلاب،گزشتہ 48 گھنٹوں میں 307 اموات

    خیبر پختونخوا،بارشیں،سیلاب،گزشتہ 48 گھنٹوں میں 307 اموات

    پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری کر دیں۔

    پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بارش اور سیلاب کے باعث حادثات میں اب تک 307 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد میں 279 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق مختلف حادثات میں 23 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں 17 مرد، 4 خواتین اور دو بچے شامل ہے۔

    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 74 گھروں کو نقصان پہنچا، 63 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 11 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔پی ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ حادثات سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام میں پیش آئے۔پروونشل اتھارٹی کے مطابق متاثرہ اضلاع کیلئے مجموعی طور پر50 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے ہیں، جس میں سے بونیر کیلئے 15 کروڑ روپے جاری کیےگئے جبکہ باجوڑ، بٹگرام اور مانسہرہ کے لیے 10، 10 کروڑ روپے اور اور سوات کے لیے 5 كروڑ روپے جاری کیے گئے۔

    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ صوبے کے 11 اضلاع کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے متاثر ہوئے، سیلاب سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار817 ہے۔بیرسٹر سیف نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں 32 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے، 545 ریسکیو اہلکار اور90 گاڑیاں اور کشتیاں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ بونیر میں 159 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 100 افراد کو زندہ بچالیا گیا، باجوڑ میں 20 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص لاپتا ہے، بٹگرام میں 11 افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ 10 افراد لاپتا ہیں۔

  • خیبر پختونخوا ہیلی کاپٹر حادثہ: بلیک باکس تاحال لاپتا

    خیبر پختونخوا ہیلی کاپٹر حادثہ: بلیک باکس تاحال لاپتا

    خیبر پختونخوا میں امدادی کاموں کے دوران پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے کا بلیک باکس تاحال برآمد نہیں ہو سکا۔

    سرکاری حکام کے مطابق بلیک باکس کا ڈیٹا حادثے کی وجوہات جاننے اور ہنگامی حالات میں سائرن بجنے یا نہ بجنے کی تصدیق میں اہم کردار ادا کرے گا۔تحقیقاتی ٹیم ہفتے کو جائے وقوع کا دورہ کرے گی تاکہ شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔ حکام کے مطابق حادثے میں شہید ہونے والے 5 افراد کی میتیں پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دی گئی ہیں۔ شہداء میں 2 کا تعلق لاہور، ایک کا تلہ گنگ، ایک کا ایبٹ آباد اور ایک کا صوابی سے ہے۔

    برسلز میں بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ، بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاج

    مریم نواز کا علی امین سے رابطہ، جانی نقصان پر افسوس

    18 سے 22 اگست: ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

    پاک فوج کا سیلاب متاثرین کیلئے ایک دن کی تنخواہ اور 600 ٹن راشن عطیہ

  • بارش و سیلاب سے  جانی نقصان،خیبر پختونخوا میں‌ کل سوگ کا اعلان

    بارش و سیلاب سے جانی نقصان،خیبر پختونخوا میں‌ کل سوگ کا اعلان

    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بارش و سیلاب سے صوبے میں ہونے والے جانی نقصان پر کل سوگ کا اعلان کر دیا۔

    کل صوبے میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا.وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بتایا ہے کہ باجوڑ میں امدادی سامان لے جانے والا صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث کریش ہوا۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 پائلٹس سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہوئے، حادثے کی جگہ پر امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہداء کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) سے رابطہ کیا ہے،وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی اے ایم لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کو ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا میں بھرپور امدادی کارروائیاں کی جائیں،شہباز شریف نے مزید کہا کہ این ڈی ایم اے خیبر پختونخوا میں امدادی سرگرمیوں کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا حکومت سے امدادی سرگرمیوں کے لیے رابطے میں رہیں۔

  • 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 43 افراد جاں بحق

    24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 43 افراد جاں بحق

    خیبر پختون خوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

    پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 43 افراد جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہوئے۔پی ڈی ایم اے (کے پی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جاں بحق افراد میں 33 مرد، 2 خواتین اور 8 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 11 مرد، 2 خواتین اور1 بچہ شامل ہے۔اعداد و شمار کے مطابق بارشوں کے باعث مجموعی طور پر 30 گھروں کو نقصان پہنچا، 25 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 5 گھر مکمل تباہ ہوئے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حادثات سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام میں پیش آئے، سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع باجوڑ اور بٹگرام ہیں جہاں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔صوبائی ادارے کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کا سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

    خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی کلاؤڈ برسٹ اور بارشوں کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔

  • خیبر پختونخوا، تین دنوں میں 10 حملے،5 اہلکار شہید

    خیبر پختونخوا، تین دنوں میں 10 حملے،5 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا میں گزشتہ تین دنوں کے دوران دہشتگردوں نے 10 مختلف مقامات پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کیے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ حملے پشاور، دیر اپر، دیر لوئر، شانگلہ اور بنوں میں کیے گئے، جن میں متعدد سیکیورٹی اہلکار شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 14 اگست کی رات پشاور کے تین مختلف مقامات پر دہشتگردوں نے منظم حملے کیے، جن میں پولیس چوکیوں اور تھانہ حسن خیل کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں پولیس کی جانی و مالی حفاظت کو خاص نقصان پہنچا۔اسی دوران 15 اگست کی صبح ناصر باغ روڈ پر ایک پولیس وین پر دھماکے سے بھی سیکیورٹی فورسز کو نقصان پہنچا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں وین کو شدید نقصان پہنچا اور اہلکار زخمی ہوئے۔خیبرپختونخوا پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ان دہشتگرد حملوں کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار شہید اور 5 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی ادارے علاقے میں دہشتگردوں کی کارروائیوں کو روکنے اور صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید سیکورٹی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز کو تیز کر دیا گیا ہے تاکہ عوام کو محفوظ بنایا جا سکے۔

  • مانسہرہ ،کارسیلابی ریلے میں بہہ گئیم دو جاں بحق، ایک زخمی

    مانسہرہ ،کارسیلابی ریلے میں بہہ گئیم دو جاں بحق، ایک زخمی

    مانسہرہ کے علاقے بسیاں میں شدید سیلابی ریلے کے باعث ایک گاڑی بہہ گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے وقت گاڑی میں کل چھ افراد سوار تھے۔ سیلاب کی طاقت کے سامنے گاڑی قابو سے باہر ہو گئی اور تیز پانی کے بہاؤ میں بہہ گئی۔ حادثے میں دو افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دیگر تین افراد کو بچا لیا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے کی وجہ سے علاقے میں صورتحال خراب ہے اور مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔

    مقامی انتظامیہ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ خطرناک علاقوں میں جانے سے گریز کریں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کے تعاون کو یقینی بنائیں۔

  • پشاور اور دیر میں پولیس پر حملوں میں 5 اہلکار شہید،8 زخمی

    پشاور اور دیر میں پولیس پر حملوں میں 5 اہلکار شہید،8 زخمی

    پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پولیس چوکیوں پر دہشت گردوں کے حملے میں 5 اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوگئے۔

    پشاور کےنواحی علاقے متنی میں ناصر باغ پولیس چوکی اورحسن خیل تھانے پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیا، پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چوکی متنی ادیزئی اور ناصر باغ سخی پل کا حملہ پسپا کر دیا جبکہ تھانہ حسن خیل میں پولیس کا دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔

    جمعرات کو پاراچنار کے نستی کوٹ گاؤں میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ چھاپہ مارا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایڈیشنل ایس ایچ او روضہ سٹیشن قیصر حسین جام شہادت نوش کر گئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں بھاری نفری موجود تھی، تاہم ڈی پی او کرم یا کسی دیگر اعلیٰ افسر کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بریفنگ جاری نہیں کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں گزشتہ دو دنوں میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں دو افراد قتل ہوئے تھے۔

    دوسری جانب ڈی پی او کے مطابق لوئر دیر میں دہشت گردوں کی جانب میدان میں پولیس کی 2 مختلف چیک پوسٹوں لاجبوک اور شداس پر حملہ کیا گیا، حملے میں ایک پولیس کانسٹیبل شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا،دیربالا میں دہشت گردوں نے کوئیک رسپانس فورس (کیو ار ایف) کی موبائل پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں3 پولیس اہلکار شہید اور 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔

    دریں اثنا، تھانہ حسن خیل حملہ میں شہید پولیس اہلکار جہانگیر خان کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن میں پورے سرکاری اعزازکی ساتھ ادا کردی گئی، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی،نماز جنازہ میں آئی جی کے پی ذوالفقارحمید، سی سی پی او پشاور قاسم علی خان،پولیس افسران اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔

    آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے بتایا کہ پشاور کے ناصر باغ میں پولیس پوسٹ سخی پل، بنوں میں خوجڑی اور مزنگا پولیس پوسٹس، اور چارسدہ و ٹانک میں پولیس چوکیوں پر حملے سیکیورٹی فورسز اور عوام کے تعاون سے پسپا کر دیے گئے،دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا گیا اور بہادر جوانوں نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ خیبر پختونخوا پولیس ہر وقت الرٹ ہے۔ آئی جی نے مقامی عوام کے تعاون اور پولیس جوانوں کے حوصلے کو اصل طاقت قرار دیتے ہوئے بروقت کارروائیوں پر فورس کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

  • اعظم سواتی کی بیرون ملک جانے سے روکنے پر  توہین عدالت کی درخواست

    اعظم سواتی کی بیرون ملک جانے سے روکنے پر توہین عدالت کی درخواست

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے بیرون ملک جانے سے روکنے پر پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے ان کا نام فہرست سے نکالنے کا حکم دیا تھا، تاہم عدالتی احکامات کے باوجود انہیں ایئرپورٹ پر روک دیا گیا۔ اعظم سواتی کے مطابق ایف آئی اے حکام نے عدالت میں تسلیم کیا تھا کہ ان کا نام کسی بھی فہرست میں شامل نہیں ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مؤقف اپنایا کہ وفاقی حکومت اور متعلقہ ادارے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، اس لیے فریقین کے خلاف کارروائی کی جائے اور انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

    تامل ناڈو: پی ایچ ڈی اسکالر کا گورنر سے ڈگری لینے سے انکار، ویڈیو وائرل

    بھارت: مسلمان طالب علم نے نائب صدر کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

    یوم آزادی پر ایرانی سفیر کا پاکستانی عوام کے نام تہنیتی پیغام

  • پشاور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، ہائی پروفائل دہشتگرد  گروہ گرفتار

    پشاور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، ہائی پروفائل دہشتگرد گروہ گرفتار

    پشاور میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان مفتی منیر شاکر اور ڈی ایس پی سردار حسین کے قتل سمیت 18 بڑے کیسز میں مطلوب تھے۔ ملزمان 11 مئی کے پشاور خودکش حملے، مذہبی رہنماؤں اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث پائے گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ 15 مارچ کو پشاور کے تھانہ ارمڑ کی حدود میں مسجد کی دیوار کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا تھا، جس میں مفتی منیر شاکر جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور یومِ آزادی کا جشن، سبز ہلالی پرچموں کی بہار

    گرپتونت سنگھ پنوں کی چودہ اگست پر پاکستان کو مبارکباد، بھارت پر تنقید

    اسلام آباد: جشن آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی شاندار مرکزی تقریب

  • لکی مروت : دہشتگردوں نے پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا، پنجاب کو گیس کی فراہمی معطل

    لکی مروت : دہشتگردوں نے پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا، پنجاب کو گیس کی فراہمی معطل

    لکی مروت میں دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں پنجاب کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی۔

    لکی مروت پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں نے بھانہ منجی والا علاقے کی حدود میں پائپ لائن پر نصب دھماکہ خیز مواد کو اڑا دیا، دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے اور ارد گرد کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا،دھماکے سے مقام پر ایک بڑا گڑھا بن گیا، جس کی وجہ سے لکی مروت سے پنجاب کے میانوالی ریجن تک گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند ہو گئی۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ اس مقام پر اس سے قبل بھی مرکزی ٹرانسمیشن گیس پائپ لائن پر تین اسی نوعیت کے حملے ہو چکے ہیں،جولائی میں، لکی مروت کے وندا امیر علاقے کے قریب پنجاب جانے والی گیس پائپ لائن کو بھی دھماکے سے اڑا دیا گیا تھا، جس سے گیس کی فراہمی معطل ہو گئی تھی۔ بعد ازاں اسی ماہ کے آخر میں، طوروہ علاقے میں ایک ماہ کے اندر چوتھی بار دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس،میں اہم اقتصادی فیصلوں کی منظوری

    جون میں بھی اسی نوعیت کے دو واقعات پیش آ چکے تھے جون کے آغاز میں، مبینہ دہشت گردوں نے بیٹنی گیس فیلڈ سے پنجاب جانے والی ایک اہم پائپ لائن کو نشانہ بنایا اس کے بعد، اس واقعے کے دس دن کے اندر جبرخیل علاقے کے قریب ایک بار پھر پائپ لائن کو دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ سے اڑا دیا گیا۔

    دوسری،جانب،سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ) نے یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں گیس لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا،ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق آج اور کل رات کو گیس کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی جب کہ ملک میں کل اور 15 اگست کی درمیانی شب رات 12 بجے تک گیس بلاتعطل دستیاب رہے گی۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش :آصفہ بھٹو نے معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیا

    گزشتہ روز ایس ایس جی سی کی جانب سے کراچی میں یوم آزادی کے موقع پر گیس کی بندش کا اعلان کیا گیا تھاترجمان سوئی سدرن کا کہنا تھا کہ ترجمان ایس ایس جی سی نے کہا ہے کہ واٹربورڈ نے اپنی لائنوں کی بحالی میں تعاون کی درخواست کی ہے جس کے باعث سوئی سدرن کو اپنی مرکزی لائن ہارون آباد سائٹ ایریا منتقل کرنا ہوگی، منتقلی کے کام کے دوران جمعرات 14اگست کو صبح 08 بجے سے رات 10بجے تک 14 گھنٹے کے لیے گیس کی فراہمی معطل رہے گی-