Baaghi TV

Category: پشاور

  • یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے مختلف سکولز میں تقاریب کا انعقاد

    یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے مختلف سکولز میں تقاریب کا انعقاد

    ایف سی کے پی نارتھ کے زیر اہتمام یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے مختلف سکولز میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا،

    یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے ایف سی کے پی نارتھ کی جانب سے مختلف سکولز میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقاریب میں پاک فوج کے آفیسرز اور جوانوں نے شرکت کر کے بچوں کی حوصلہ افزائی کی ۔بچوں نے پاک فوج کے ساتھ مل کر پرچم کشائی کی اور ملکی سلامتی کے لیے اجتماعی دعائیں کئیں ۔ طلباء و طالبات نے ملی جذبے سے بھرپور تقاریر، نغمے اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے ۔طالبہ کی خوبصورت پرفارمنس، حب الوطنی اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا گیا ۔ تقریبات کا اختتام نمایاں کار کردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات کی تقسیم اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ ہوا.

  • پشاور میں ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والی دو خواتین گرفتار

    پشاور میں ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والی دو خواتین گرفتار

    پشاور پولیس نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے کے الزام میں دو خواتین کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی تھانہ شاہ پور کی حدود میں لیڈیز پولیس کے تعاون سے کی گئی، جہاں خواتین کو حراست میں لینے کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    ترجمان پولیس نے بتایا کہ گرفتار خواتین سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ایسی ویڈیوز بناتی تھیں جنہیں معاشرتی اقدار اور اخلاقی تقاضوں کے منافی قرار دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ان ویڈیوز کے باعث نوجوان نسل پر منفی اثرات مرتب ہو رہے تھے۔سی سی پی او پشاور نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ معاشرتی برائیوں اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنے والی سرگرمیوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشاور پولیس ایسی حرکات کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھے گی تاکہ عوامی اقدار اور معاشرتی اصولوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق خواتین کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ عوامی حلقوں نے پولیس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پر اس قسم کے منفی رجحانات کے خلاف مؤثر اور مربوط کارروائی جاری رکھی جائے۔

  • بنوں میں گیس پائپ لائن پر حملہ، دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی

    بنوں میں گیس پائپ لائن پر حملہ، دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی

    بنوں کے علاقے ہوید میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے دھماکے کے ذریعے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی۔

    پولیس کے مطابق دھماکا ٹوچی پل کے قریب گیس پائپ لائن کے پاس نصب بارودی مواد کے ذریعے کیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔دھماکے کے بعد گیس پائپ لائن میں لگی آگ تیزی سے پھیلنے لگی جسے قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ پولیس اور امدادی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور دھماکے میں ملوث عناصر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

    پاکستان اور چین کے درمیان تعاون اور سرمایہ کاری کیلئے 21 یادداشتوں پر دستخط

    ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے یو اے ای کو 172 رنز کا ہدف دیا

    ٹرمپ کا یورپ کو روسی ایندھن کی خریداری روکنے اور چین پر دباؤ ڈالنے کا مشورہ

  • خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس کل، 31 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

    خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس کل، 31 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

    خیبرپختونخوا حکومت نے کل صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں 31 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق اجلاس میں خیبرپختونخوا حکومت کمیونیکیشن اسٹریٹجی کی منظوری دے گی، کیلاش اور بہائی فیسٹول سمیت نیشنل یوتھ گیمز کے لیے گرانٹس کی منظوری دی جائے گی۔اجلاس میں ڈیم والے اضلاع میں بجلی منافع فنڈز 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ نوشہرہ میں سفاری پارک کے قیام اور اسلام آباد میں خیبرپختونخوا آرٹس کلچر سینٹر کے قیام کی بھی منظوری دی جائے گی۔

    مزید برآں صوبائی حکومت نے کم از کم ماہانہ اجرت 36 ہزار روپے سے بڑھا کر 40 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کابینہ اجلاس میں اس اضافے کی منظوری دی جائے گی۔

    پنجاب میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ضمنی الیکشن ملتوی

  • کرک میں دہشتگردوں کا پولیس پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار شہید

    کرک میں دہشتگردوں کا پولیس پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار شہید

    خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ میں گھات لگائے دہشتگردوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) عمر نواز اپنے دو ساتھیوں سمیت شہید ہو گئے، جبکہ ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایس ایچ او عمر نواز اہلکاروں کے ہمراہ معمول کے گشت پر تھے کہ اچانک مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    جیل میں طبی معائنہ: عمران خان میں ورٹیگو اور ٹینائٹس کی تشخیص

    مودی کی تمام سازشیں الٹی،ڈھاکہ میں‌ امریکی کرنل قتل، تانے بانے را سے جا ملے

    شی جن پنگ اور پیوٹن کے درمیان 150 سال تک زندہ رہنے کا امکان زیر بحث

    پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کی قیادت کی ملاقات، دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

  • گنڈا پور کی جرمن سفیر کی ملاقات کے شیڈول پر پی اے کو جھاڑ،آڈیو وائرل

    گنڈا پور کی جرمن سفیر کی ملاقات کے شیڈول پر پی اے کو جھاڑ،آڈیو وائرل

    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ایک آڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنے پرسنل اسسٹنٹ کو جرمنی کے سفیر کی ملاقات کے شیڈول پر سخت الفاظ میں ڈانٹتے ہیں۔

    آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ پی اے نے وزیراعلیٰ کو میٹنگ کے وقت کی یاددہانی کرائی تو علی امین گنڈا پور نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "تمہارا کیا کام ہے؟ جرمن سفیر آیا ہے تو کیا ہوا، تم غلاموں کی طرح کیوں سوچتے ہو۔”وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ "سفیر آیا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں فوراً بھاگ کر پہنچوں، ذہنی غلام ادھر بیٹھے ہیں، سفیر تھوڑا انتظار بھی کر سکتا ہے۔”

    مکالمے کے دوران وزیراعلیٰ کے سخت لہجے پر ان کا پرسنل اسسٹنٹ شرمندہ ہو گیا جبکہ علی امین گنڈا پور بعد میں پارٹی اور تحریک سے متعلق گفتگو کرتے رہے۔

    خیبر پختونخوا سے افغان زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ

    سرکاری خرچ پر شاہانہ کھانے، کرویشیا کی سابق وزیر کو سزا

    اسپیکٹرم نیلامی میں تاخیر اورسائبر فراڈز پر سینیٹ کمیٹی کا اظہار تشویش

    وزیراعلی پنجاب کا مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا سخت نوٹس، وضاحت طلب

  • خیبر پختونخوا سے افغان زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ

    خیبر پختونخوا سے افغان زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا۔

    پشاور میں پی ڈی ایم اے ہیڈکوارٹر میں خصوصی تقریب کے دوران 35 ٹرکوں پر مشتمل سامان افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر کے حوالے کیا گیا۔امدادی سامان میں 500 ونٹرائز ٹینٹس، 500 فیملی سائز ٹینٹس، 1000 ترپال، 1500 گدے، 3000 تکیے، 1500 رضائیاں، 500 کمبل اور 2 ٹرکوں میں ضروری ادویات شامل ہیں۔تقریب میں صوبائی وزیر ریلیف، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ریلیف نیک محمد خان، چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ، سیکریٹری ریلیف یوسف رحیم، ڈی جی پی ڈی ایم اے اسفندیار خٹک اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

    چیف سیکریٹری نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت مشکل کی اس گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی تک تعاون جاری رہے گا.افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر نے امداد کو خیرسگالی اور بھائی چارے کی علامت قرار دیتے ہوئے پاکستانی عوام و حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ افغانستان کے صوبہ کنڑ میں حالیہ زلزلے سے تقریباً 1400 افراد جاں بحق اور ہزاروں بے گھر ہوچکے ہیں، جہاں متاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی یہ امداد ان کے لیے قیمتی سہارا ثابت ہوگی۔

    اسپیکٹرم نیلامی میں تاخیر اورسائبر فراڈز پر سینیٹ کمیٹی کا اظہار تشویش

    سرکاری خرچ پر شاہانہ کھانے، کرویشیا کی سابق وزیر کو سزا

    قومی اسمبلی ،نام لئے بغیر حنیف عباسی خواجہ آصف پر برس پڑے

    کوئٹہ دھماکا،دفعہ 144 کے باوجود جلسہ کیوں،دہشت گردوں کی سہولت کاری؟

  • بنوں میں ایف سی لائنز پر  حملہ، 5 اہلکار شہید، 5 دہشت گرد ہلاک

    بنوں میں ایف سی لائنز پر حملہ، 5 اہلکار شہید، 5 دہشت گرد ہلاک

    خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردوں نے فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) لائنز پر حملہ کر دیا۔

    دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی دیوار سے ٹکرا کر زوردار دھماکا کیا اور بعدازاں احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ جوابی آپریشن مقامی بریگیڈ کمانڈر کی زیر نگرانی پاک فوج کے کمانڈوز نے مکمل کیا۔دہشت گردوں کے حملے میں 5 ایف سی اہلکار ابتدائی طور پر زخمی ہوئے جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

    ریجنل پولیس آفیسر سجاد خان کے مطابق آپریشن کی قیادت بنوں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس نے کی، کلیئرنس کے عمل کے بعد علاقے کو محفوظ قرار دے دیا گیا۔

    مودی بڑا کمینہ، بارڈر پر ٹینک اور ڈرون پروازیں،انڈین سازش ایکسپوز

  • خیبرپختونخوا :سیلاب متاثرین کے لیے مالی معاونت میں اضافہ

    خیبرپختونخوا :سیلاب متاثرین کے لیے مالی معاونت میں اضافہ

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے میں ہونے والے کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں اب تک 411 افراد جاں بحق اور 12 ہزار سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بتایا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں 3 مقامات پر کلاؤڈ برسٹ کے واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں پتھر، درخت اور پہاڑ زمین بوس ہوئے جبکہ درجنوں مکانات بھی تباہ ہوئے، اب تک کے اعداد و شمار میں 411 افراد جاں بحق اور 12 ہزار 500 سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں، 86 پل تباہ، 413 چھوٹی بڑی سڑکوں کو نقصان پہنچا جبکہ 12 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

    علی امین گنڈا پور نے بتایا کہ متاثرہ افراد کو فوری طور پر ریسکیو آپریشن کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا اور انہیں خیموں، خوراک اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں ریسکیو آپریشن مکمل کیا گیا،حکومت نے متاثرین کے لیے مالی معاونت میں اضافہ کیا ہے،اموات کا معاوضہ 10 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کر دیا گیا،زخمیوں کا معاوضہ ڈھائی لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کیا گیا،مکمل منہدم گھروں کا معاوضہ 4 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے مقرر کیا گیا۔

    افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 1100 سے تجاوز

    انہوں نے مزید کہا کہ اب تک جاں بحق ہونے والے 411 افراد میں سے 352 کے لواحقین کو 70 کروڑ روپے معاوضہ دیا جا چکا ہے اسی طرح 60 زخمیوں کو 3 کروڑ روپے اور مکمل طور پر منہدم مکانات کے مالکان کو 36 کروڑ 70 لاکھ روپے ادا کیے گئے ہیں،اگلے 2 روز کے اندر تمام متاثرین کو ہر قسم کی رقم فراہم کر دی جائے گی۔

    ٹک ٹاک انفلوئنسر خاندان سمیت قتل

  • لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

    لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

    لکی مروت کے علاقے مچن خیل اڈہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب دونوں اہلکار گاؤں بیگو خیل سے ڈیوٹی پر جانے کے دوران نشانہ بنے۔

    پولیس ترجمان نے بتایا کہ دونوں شہید اہلکار اپنی ڈیوٹی کے سلسلے میں روانہ ہوئے تھے کہ اچانک مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ حملے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ حملہ آوروں نے بعد ازاں فرار اختیار کرلیا، جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کمان نے سخت حفاظتی انتظامات کر دیے ہیں جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ لاشوں کو فوری طور پر سٹی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں سے لواحقین کو اطلاع دی گئی ہے۔