Baaghi TV

Category: پشاور

  • لنڈی کوتل: خاندانی جائیداد پر تعمیراتی کام کے دوران حملہ، پریس کانفرنس میں انصاف کا مطالبہ

    لنڈی کوتل: خاندانی جائیداد پر تعمیراتی کام کے دوران حملہ، پریس کانفرنس میں انصاف کا مطالبہ

    لنڈی کوتل (باغی ٹی وی رپورٹ) ڈسٹرکٹ پریس کلب لنڈی کوتل (رجسٹرڈ) میں حاجی مولا اور جاوید خان شینواری نے پریس کانفرنس کے دوران شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گھر کے قریب پدری جائیداد پر تعمیراتی کام کے دوران مخالف فریق نے ان کے خاندان پر حملہ کر کے بچوں اور خواتین کو زخمی کر دیا۔ انہوں نے ڈی پی او خیبر اور ایس ایچ او تھانہ لنڈی کوتل سے فوری انصاف کا مطالبہ کیا۔

    پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ شیخ ملخیل بھائی خیل میں موجود ان کی پدری جائیداد پر تین دن قبل تعمیراتی کام شروع کیا گیا، جس پر مخالف فریق زاہد گل بھائی خیل، حاجی ممن، جان اکبر اور ان کے خاندان کے تقریباً 40 سے 50 افراد نے حملہ کر کے ان کے گھر والوں کو زخمی کیا۔ متاثرین کی میڈیکل رپورٹس دو دن قبل تھانہ لنڈی کوتل میں جمع کرائی گئی ہیں۔

    حاجی مولا اور جاوید خان شینواری نے مزید کہا کہ انہوں نے ایڈیشنل ایس ایچ او عظمت ولی سے بھی شکایت درج کروائی، جس پر ایس ایچ او نے کہا کہ معاملہ ڈی آر سی انچارج اسلام الدین کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔ لیکن اگلے دن جب وہ ڈی آر سی انچارج کے پاس گئے تو کہا گیا کہ نہ تو وہ آئے ہیں اور نہ ہی ان کا کوئی تعلق ہے۔ باوجود اس کے، ڈی آر سی انچارج نے بغیر اسٹے آرڈر کے پولیس اہلکار بھیجے کہ ایک دن کے لیے کام بند کیا جائے، لیکن دو دن گزرنے کے باوجود اسٹے آرڈر نہیں آیا اور دوبارہ حملہ کیا گیا۔

    آخر میں پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ ڈی پی او خیبر اور ایس ایچ او فوری طور پر نوٹس لے کر مذکورہ معاملے میں ڈی آر سی انچارج کو دور رکھا جائے، اور کیس کو عدالت میں ریفر کیا جائے تاکہ متاثرہ خاندان کے ساتھ انصاف کیا جا سکے۔ متاثرین نے واضح کیا کہ تمام متعلقہ دستاویزات اور میڈیکل رپورٹس درخواست کے ساتھ منسلک ہیں اور اگر فوری کارروائی نہ ہوئی تو عدالتی اور قانونی راستہ اختیار کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

  • موجودہ حکومت بھی پالیسی میں تبدیلی نہیں لا سکی،مولانا  فضل الرحمٰن

    موجودہ حکومت بھی پالیسی میں تبدیلی نہیں لا سکی،مولانا فضل الرحمٰن

    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سے گلہ تھا لیکن موجودہ حکومت بھی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں لا سکی۔

    پشاور میں مجلسِ عمومی خیبر پختون خوا کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و سکون نام کی کوئی چیز نہیں، عوام کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مفادات کو فروغ دیا جا رہا ہے اور پاکستان کے معاشی راستے کو روکا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق صوبے میں حکومت نام کو نہیں، یہاں بیڈ گورننس نہیں بلکہ مس گورننس ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کا بازار نہیں بلکہ مارکیٹ گرم ہے اور اس حکومت کی سرپرستی کرنے والے صوبے کو تباہ کرنے میں برابر کے شریک ہیں۔

    کراچی ڈیفنس میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 11 خول برآمد

    ایشیا کپ 2025: بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز

    نیپال کی نئی عبوری وزیراعظم سشیلا کارکی کا کرپشن کے خاتمے کا وعدہ

    سندھ میں سیلابی صورتحال، 1 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل

  • گنڈاپور  کی درخواست، غلط نام درج ہونے پر وکیل نے چیف جسٹس کو خط بھیج دیا

    گنڈاپور کی درخواست، غلط نام درج ہونے پر وکیل نے چیف جسٹس کو خط بھیج دیا

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے پاسپورٹ کے لیے دائر کی گئی درخواست کی رسید پر نام غلط درج ہونے پر ان کے وکیل نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو تحریری خط بھجوا دیا ہے۔

    وکیل نے خط میں کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا نام غلط لکھنے اور رسید غیر مجاز افراد کو دینے سے مؤکل کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے اور اس سلسلے میں ذمے داران کے خلاف کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔قبل ازیں وزیرِ اعلیٰ خود بھی پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر چکے ہیں اور پاسپورٹ بلاک کرنے، نام کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کے اقدامات کو غیرقانونی قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

    علی امین گنڈاپور نے بھی کہا کہ "9 مئی کے بعد سے میرا پاسپورٹ بلاک ہے” اور سوال اٹھایا کہ اگر انہیں جرگے کے سلسلے میں افغانستان جانا پڑا تو وہ کیسے جا سکیں گے۔

    ماہ رنگ بلوچ کو انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانت مل گئی

    اسکردو کشتی حادثہ: 37 دن بعد احمر لودھی کی میت کراچی پہنچا دی گئی

    آئی ایم ایف کا سیلاب پر دکھ کا اظہار، بحالی فنڈز اور بجٹ اقدامات کا جائزہ لینے کا اعلان

    غزہ پر اسرائیلی حملےجاری، مزید 40 فلسطینی شہید

  • لوئر دیر:یرغمال بنائے گئے شہریوں کو بچانے کے لیے آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 7 جوان شہید

    لوئر دیر:یرغمال بنائے گئے شہریوں کو بچانے کے لیے آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 7 جوان شہید

    سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں یرغمال بنائے گئے شہریوں کی جانیں بچانے کے لیے آپریشن کیا ہے، اس دوران بھارتی حمایت یافتہ 10 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 7 جوان بھی شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر لوئر دیر کے علاقے لال قلعہ میں آپریشن کیا، اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوگیاکارروائی کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 جوان بھی شہید ہوگئے۔

    شہید ہونے والوں میں نائیک عبدالجلیل، نائیک گل جان، لانس نائیک عظمت اللہ، سپاہی عبدالمالک، سپاہی محمد امجد، سپاہی محمد داؤد، سپاہی فضل قیوم شامل ہیں۔ شہید اہلکاروں نے یرغمال بنائے گئے شہریوں کو چھڑانے کی کوشش میں جان کا نذرانہ دیا۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہدا نے بہادری سے لڑتے ہوئے بے گناہ شہریوں کی جانیں بچائیں۔ خفیہ رپورٹس میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ دہشتگردوں میں افغان باشندے شامل تھے،پاکستان نے عبوری افغان حکومت سے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی زمین کو دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے گی اور اپنی ذمہ داریاں پوری کرےگی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق،علاقے میں کسی بھی دوسرے دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ ملک سے بھارتی پشت پناہی والے دہشتگردی کے ناگفتہ بہ اثرات کو ہمیشہ کے لیے مٹائیں گے بہادر جوانوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 35 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا تھا، جبکہ دہشتگردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے 12 جوان شہید ہوگئے تھے۔

  • زرتاج گل کی نااہلی کیخلاف دائر درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

    زرتاج گل کی نااہلی کیخلاف دائر درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

    پشاور ہائی کورٹ نے زرتاج گل کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

    پشاور ہائیکورٹ نے درخواست گزار زرتاج گل کی درخواست واپس کر دی،فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار زرتاج گل کی درخواست قابلِ سماعت نہیں،انہیں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    قبل ازیں پشاور ہائی کورٹ میں زرتاج گل کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے کی،وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے، تمام ڈاکومنٹس موجود ہیں، اے ٹی سی سزا کے بعد الیکشن کمیشن نے 5 اگست کو نااہل کیا، درخواست گزارہ ڈیرہ غازی خان سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہے، ایک ہی نوٹیفکیشن پر ممبران کو الیکشن کمیشن نے نااہل کیا۔

    صدر حکومتی دعوت پر چین کے 10 روزہ دورے پر کل روانہ ہوں گے

    وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی اور عدالت نے اس کو سنا، یہاں پر اسی نوٹیفیکیشن کے خلاف عمر ایوب اور شبلی فراز کی درخواستیں پہلے سے دائر تھیں، اس وجہ سے ہم نے بھی یہاں پر درخواست دائر کی۔

    وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار خیبرپختونخوا میں پیدا ہوئی، 9 مئی کے بعد درخواست گزار خیبرپختونخوا میں رہ رہی ہے، اگر یہاں پر درخواست گزار کا کیس عدالت نہ سنتی تو پھر ہم دوسری ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے، درخواست گزار کو سزا بھی ان کی غیر موجودگی میں دی گئی ہے، درخواست گزار نے سزا کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔

    جسٹس سید ارشد علی نے استفسار کیا کہ اپیل کب سماعت کے لئے مقرر ہے؟ وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ ابھی سماعت کے لئے مقرر نہیں ہے، ہوسکتا ہے اگلے ہفتے مقرر ہوجائے، corrective jurisdiction میں بھی میں آسکتا ہوں، کیونکہ یہاں پر پہلے سے اسی طرح کے کیسز زیر سماعت ہیں۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی پی ٹی آئی ارکان مستعفی

    انہوں نے مؤقف اپنایا کہ 31 جولائی کو اے ٹی سی فیصلہ سناتی ہے، الیکشن کمیشن کو کسی نے ریفرنس نہیں بھیجا اور 5 اگست کو الیکشن کمیشن نے درخواست گزار اور دیگر کو نااہل قرار دیا، الیکشن کمیشن نے مجھے سننے کا موقع نہیں دیا، اور نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، الیکشن کمیشن سینٹرالائز ہے، اس لئے یہ ہائیکورٹ اس درخواست کو سن سکتی ہے۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر لا الیکشن کمیشن نے مؤقف اپنایا کہ اسی طرح کی اور درخواستوں پر اس عدالت نے فیصلے کیے ہیں، ان کی درخواست اس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی، یہ لاہور یا اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرسکتے ہیں۔

    جسٹس سید ارشد علی نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن نے ایک نوٹیفکیشن میں کیوں نااہل کیا، کیا الیکشن کمیشن کو جلدی تھی؟ ڈپٹی ڈائریکٹر لاء الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ ایک ہی کیس میں سزا ہوئی تھی، اس وجہ سے الیکشن کمیشن نے ایک نوٹیفکیشن کیا۔

    ڈیڑھ ارب روپے کے فراڈ میں ملوث بینکار اور پی آئی اے کا نائب قاصد گرفتار

    ڈپٹی اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار کو سزا اے ٹی سی فیصل آباد سے ہوئی، ان کا کیس یہاں پر قابل سماعت نہیں ہے، درخواست گزارکو سزا ہوئی، ابھی تک مفرور ہے،جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دیے کہ آپ لوگ ان کو کیوں گرفتار نہیں کررہے، آپ بھی تو عدالت کے آرڈر نہیں مانتے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ اس عدالت نے ان کو حفاظتی ضمانت دی۔

    جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دیے کہ اس عدالت نے تین دن کی ضمانت دی تھی، اس کے بعد آپ نے کیا کیا،وکیل شکایت کنندہ نے کہا کہ درخواست گزارہ مفرور ہے، عدالت نے سزا سنائی، ابھی تک خود کو سرنڈر نہیں کیا، ان کو سزا ہوئی ہے، یہ پبلک آفس کو استعمال نہیں کرسکتی۔

    وکیل درخواست گزار سید سکندر حیات شاہ نے کہا کہ صاحبزداہ حامد رضا اور دیگر کی جو پانچ درخواستیں عدالت نے واپس کی ہیں، اس میں ہم نظر ثانی درخواست دائر کررہے ہیں،فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت عالیہ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    خیبرپختونخوا حکومت کی مختلف حکمتِ عملیوں نے انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو پیچیدہ بنا دیا،رپورٹ

  • خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی سے متعلق آڈٹ رپورٹ سامنے آگئی

    خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی سے متعلق آڈٹ رپورٹ سامنے آگئی

    پشاور: خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی سے متعلق آڈٹ رپورٹ سامنے آگئی،رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کے تحت ہر صوبائی ہولڈنگ کمپنی کو ایک بلاک بولی کے بغیر دیا گیا، خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی نے لکی بلاک کا انتخاب کیا جو غیر دانشمندانہ فیصلہ تھا-

    خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی کی آڈٹ رپورٹ 24-2023 کے مطابق صوبائی کمپنی کے وفاقی کمپنی کے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے ذمے 39 لاکھ روپے سے زیادہ واجب الادا ہیں مگر کمپنی یہ واجب الادا رقم وصول کرنے میں ناکام رہی، کے پی او جی سی ایل نے اورکزئی اور تیراہ بلاکس میں آپریٹرز کو کیش کالزکی ادائیگی نہیں کی جس کے نتیجےمیں90 کروڑ 23 لاکھ روپے زرمبادلہ کا نقصان ہوا۔

    وزارت داخلہ کا 20 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

    رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کے تحت ہر صوبائی ہولڈنگ کمپنی کو ایک بلاک بولی کے بغیر دیا گیا، خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی نے لکی بلاک کا انتخاب کیا جو غیر دانشمندانہ فیصلہ تھا، اس کے نتیجے میں وقت اور وسائل ضائع ہوئے، صوبائی حکومت کی درخواست پر بعد میں لکی بلاک کو میران بلاک سے تبدیل کیاگیا۔

    رپورٹ کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کےفیصلےکےبعد صوبائی کمپنی کو مؤثربلاک کےانتخاب کا سنہری موقع ملا تھا، رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ لکی بلاک کےچناؤ کے معاملے کی انکوائری کی جائے تاکہ ذمےداروں کا تعین ہوسکے، کمپنی کی5 کروڑ 90 لاکھ روپے لاگت کی گاڑیوں کی رجسٹریشن محکمہ توانائی کے نام پرکی گئی، ادارے نے غیرقانونی طور پر محکمہ توانائی کو گاڑیاں دیں، کمزورنظام اور غیرمؤثرمینجمنٹ کمپنی کو اپنی گاڑیوں کی ملکیت سے محروم ہونےکا باعث بنی، ادارہ دوسری جگہوں پر استعمال ہونے والی اپنی گاڑیاں واپس لے۔

    نومنتخب برطانوی وزیر داخلہ کی پاکستان سمیت کئی ممالک کو ویزا پابندیوں کی دھمکی

    رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ کمپنی آپریٹرز کو رقم کی بروقت ادائیگی یقینی بنائے تاکہ زرمبادلہ کے نقصان سےبچاجاسکے جب کہ کمپنی ایس این جی پی ایل سے اپنے بقایاجات کی واپسی یقینی بنائے۔

  • لنڈی کوتل : طوفانی بارش، جماعت اسلامی کا مالاکنڈ اور بونیر کی طرح پیکج کا مطالبہ

    لنڈی کوتل : طوفانی بارش، جماعت اسلامی کا مالاکنڈ اور بونیر کی طرح پیکج کا مطالبہ

    لنڈی کوتل (باغی ٹی وی رپورٹ)جماعت اسلامی لنڈی کوتل کے امیر مراد حسین آفریدی نے ضلع خیبر میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مالاکنڈ اور بونیر کی طرز پر متاثرین کے لیے خصوصی امدادی پیکج کا اعلان کیا جائے۔

    ڈسٹرکٹ خیبر پریس کلب لنڈی کوتل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، جماعت اسلامی کے رہنماؤں مراد حسین آفریدی، جنرل سیکرٹری امان اللہ آفریدی اور قاری سید حکیم نے شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں حکومت کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کیا۔

    انہوں نے کہا کہ 30 اگست کو ہونے والی تباہ کن بارشوں کے بعد بھی، نہ تو وفاقی اور نہ ہی صوبائی حکومت نے متاثرین کے لیے کوئی ٹھوس قدم اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں نے اب تک نہ تو متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے اور نہ ہی نقصانات کا سروے کروایا ہے، جو کہ عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے۔

    مراد حسین آفریدی نے یہ بھی بتایا کہ این ڈی ایم اے (نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی) اور پی ڈی ایم اے (پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی) نے بھی ایک بھی متاثرہ خاندان کو نقد امداد فراہم نہیں کی اور نہ ہی سروے شروع کیا ہے۔ انہوں نے پرانے سیلاب زدہ علاقوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ کئی سال پہلے کے نقصانات کا بھی آج تک ازالہ نہیں ہو سکا۔

    انہوں نے پریس کانفرنس میں الخدمت فاؤنڈیشن اور دیگر فلاحی اداروں کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ان اداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین کو فوڈ پیکجز اور خیمے فراہم کرکے ان کی داد رسی کی ہے۔

    مراد حسین آفریدی نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبے پر فوری توجہ نہ دی تو وہ حکومت کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جماعت اسلامی نے ہر متاثرہ علاقے کا دورہ کیا ہے اور عوام کے نقصانات کا جائزہ لیا ہے۔

  • علی امین گنڈاپور کا پشاور میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان

    علی امین گنڈاپور کا پشاور میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان

    خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے رواں ماہ پشاور میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ جلسہ حقیقی آزادی، آئین و قانون کی بالادستی اور عوامی حقوق کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔

    اپنے بیان میں وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ یہ فیصلہ بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایت پر کیا گیا ہے، جنہوں نے سیلاب کی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے جلسے کے انعقاد کی ہدایت دی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ جلسے کی حتمی تاریخ کا اعلان 5 روز قبل کیا جائے گا تاکہ عوام بھرپور تیاری کے ساتھ شریک ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع پاکستان کی تاریخ کا ایک یادگار اور فیصلہ کن جلسہ ہو گا جس میں عوام اپنی آواز بلند کریں گے۔ ان کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کی جانب سے شروع کی گئی حقیقی آزادی کی تحریک ضرور کامیاب ہو گی، اور اس جدوجہد کا مقصد ملک میں انصاف، قانون کی حکمرانی اور عوامی بالادستی قائم کرنا ہے۔

    وزیرِ اعلیٰ نے کارکنوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اس جلسے میں بھرپور تعداد میں شریک ہو کر تحریک کو کامیاب بنائیں اور پاکستان کے مستقبل کے لیے اپنی ذمہ داری ادا کریں۔

    کے پی کے،میٹرک امتحانات میں ناقص کارکردگی پر 15 پرنسپل معطل
    غزہ پر اسرائیلی حملے، اسکول اور خیمے نشانہ، 21 فلسطینی شہید

    پاکستان میں دوسرا چاند گرہن، سپر بلڈ مون کا دلکش نظارہ

    روس کی کینسر مخالف ویکسین طبی آزمائشوں میں کامیاب

  • کے پی کے،میٹرک امتحانات میں ناقص کارکردگی پر 15 پرنسپل معطل

    خیبر پختونخوا ورکرز ویلفیئر بورڈ نے میٹرک کے امتحانات میں خراب نتائج پر صوبے بھر کے 15 اسکولوں کے پرنسپل معطل کر دیے ہیں۔

    موصول ہونے والے 4 ستمبر کے نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ہونے والے پرنسپلز میں اکوڑہ خٹک، امان گڑھ، غوریوالہ اور ہری پور-2 کے اسکول شامل ہیں۔ اسی طرح ہٹڑ، کرک، کوہاٹ-1 اور کوہاٹ-2 کے پرنسپل بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔مزید برآں، پشاور-2، مردان، شہباز عظمت خیل، صوابی اور سوات کے اسکولوں کے پرنسپل معطل کیے گئے ہیں، جبکہ تخت بھائی کے ایک اسکول اور ایک ہائر سیکنڈری اسکول کے پرنسپل کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ متعلقہ اسکولوں کے نائب پرنسپل مزید احکامات تک اپنی موجودہ تنخواہ پر پرنسپل کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ اگر کسی اسکول میں نائب پرنسپل موجود نہیں تو سینئر ترین ملازم (بی پی ایس 16/17) یا قائم مقام نائب پرنسپل کو یہ ذمہ داری دی جائے گی۔

    پاکستان میں دوسرا چاند گرہن، سپر بلڈ مون کا دلکش نظارہ

    روس کی کینسر مخالف ویکسین طبی آزمائشوں میں کامیاب

    سندھ میں سیلاب کا خدشہ، 1651 دیہات متاثر ہونے کا امکان

    8.5 ارب ڈالر کے نئے معاہدےپاکستان کی خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے ،مسعود خان

  • مالاکنڈ،شوہر نے بیوی،سسر سمیت 5 افراد کی جان لے لی

    مالاکنڈ،شوہر نے بیوی،سسر سمیت 5 افراد کی جان لے لی

    مالاکنڈ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور سسر سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مالا کنڈ کے علاقے ڈھیری جولگرام کنڈ میں پیش آیا جہاں ملزم کی فائرنگ سے اس کی بیوی اور سسر سمیت 5 افراد جاں بحق ہق گئے جبکہ ملزم واقعے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا،پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع پر پیش آیا، ملزم نے سسر کے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس کی بیوی اور سسر سمیت پانچ جاں بحق ہو گئے،پولیس کا کہنا ہے مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔