Baaghi TV

Category: پشاور

  • تبدیلی اورانصاف کے نام پر حقوق چھینے جا رہے ہیں، کل پشاور میں پارٹی کنونشن ہو گا، بلاول بھٹو زرداری

    تبدیلی اورانصاف کے نام پر حقوق چھینے جا رہے ہیں، کل پشاور میں پارٹی کنونشن ہو گا، بلاول بھٹو زرداری

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چارسدہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل یوم سیاہ کے سلسلے میں پشاورمیں پارٹی کنونشن ہوگا. دیر اور باجوڑ میں بھی پارٹی کنونشن رکھیں گے. یہ تبدیلی ،یہ نیا پاکستان عوام کے لیے عذاب بنا ہوا ہے. یہ پاکستان کا نہیں پی ٹی آئی ایم ایف کا بجٹ ہے . سبزی منہگی کردی، ڈیزل منہگا کردیا، چینی منہگی کردی، منہگائی کے سونامی میں عوام کو ڈبو دیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق انہوں‌ نے کہاکہ ہمارا اور آپ کا جدو جہداور قربانیوں کا رشتہ ہے. شہید بھٹو اور بی بی کی قربانیوں کی وجہ سے جمہوریت ملی، معاشی حقوق ملے ،آپ کو صوبے کی شناخت ملی. آپکے جمہوری حقوق پامال اورانسانی حقوق چھینے جا رہے ہیں. یہ حقوق ہم نے جانیں دے کر چھینے ہیں. صدرزرداری کےدورمیں قبائلی علاقوں کے فنڈ کیلیے500فیصداضافہ کیا گیا. صدر زرداری کے دور میں تنخواہوں میں 150فیصد اضافہ کیا گیا. تبدیلی اورانصاف کےنام پر حقوق چھینے جا رہے ہیں.

    بلاوہ بھٹو زرداری نے کہاکہ ہماری حکومت نےپنشن میں100فیصد اضافہ کیا، آج بھی پختونخوا میں ہزاروں لیڈی ہیلتھ ورکرز کام کر رہی ہیں، پختونخواور قبائلی علاقے میں ترقیاتی کام پیپلز پارٹی کا کارنامہ ہے، وانا میں گھی پلانٹ ہے تو بھٹو کا بناہواہے،باجوڑ میں پہلا کالج بھٹو کا بنایا ہواہے. شہید بینظیر نے کہا اگر نوکری دینا جرم ہے تو بار بار کروں گی. انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں. آپ کے جمہوری حقوق پامال کیے جارہے ہیں،

  • خیبر پختونخواہ میں پولیو کے مزید 5 کیسز

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے مزید 5 کیسز

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے پانچ مزید کیسز سامنے آ گئے

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں پولیو کے مزید پانچ کیسز سامنے آئے ہیں، محکمہ صحت کے مطابق ضلع بنوں میں 3 اور تورغر میں 2 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 31 ہوگئی۔

    خیبر پختونخواہ میں انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ پولیو سٹاف بن گیا

    پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

    سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی زیر صدارت چند روز قبل اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے معاون برائے پولیو بابربن عطا نے بھی شرکت کی. اجلاس میں پولیو پر قابو پانے کے لیئے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی ایچ او لکی مروت اور ڈی ایچ او بنوں سمیت متعدد کو معطل کیا جائے گا جن کی ناقص کارکردگی سامنے آئی ہے. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیومہمات کے دوران محکمہ صحت کےاختیارات کمشنرزکو دئیے جائیں گے. آئندہ پولیومہم کےدوران انکاری والدین کےخلاف ایف آئی آرنہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے. محکمہ پولیس کوپولیوورکرزکی حفاظت یقینی بنانےکا بھی کہا گیا ہے. وزیراعظم کے معاون برائے پولیو بابر بن عطا کا کہنا ہے کہ پولیو کےخلاف پروپیگنڈاسےنہیں پیارومحبت سےجنگ لڑیں گے.

  • اگست میں وزیراعظم باب پاکستان کا کریں گے افتتاح

    اگست میں وزیراعظم باب پاکستان کا کریں گے افتتاح

    وزیراعظم عمران خان اگست میں باب پاکستان کا افتتاح کریں گے

    وزیراعظم کا ویژن ……سات واش روم کھول دئیے گئے، خبرپڑھ کر ہوں حیران

    وزیراعظم نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کے خلاف بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اگلے ماہ اگست میں باب پاکستان کا افتتاح کریں گے، باب پاکستان جسے پہلےطورخم گیٹ کہا جاتا تھا کے افتتاح کے حوالہ سے تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئی ہیں. طورخم گیٹ صبح سات بجے سے شام آٹھ بجے تک کھلتا ہے اور رات کو بند رہتا ہے. وزیراعظم عمران خان نے چند ماہ قبل کہاتھا کہ طورخم گیٹ کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھا جائے گا ،اسی تقریب میں وزیراعظم شرکت کریں گے.

    وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سلامتی‌ صورتحال پر بات چیت

    وزیراعظم تین دن میں اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کریں، اسمبلی میں قرارداد

    واضح رہے کہ تین سال قبل پاکستان نے افغان سرحد سے منسلک علاقے طورخم پر بنانے گئے نئے گیٹ کا نام ‘طورخم گیٹ’ سے تبدیل کرکے بابِ پاکستان رکھ دیا ہے۔ اس گیٹ کی تعمیر کےد وران پاکستان فرنٹیئر کور کے میجر جنرل جواد چنگیزی حملے میں شہید ہو گئے تھے. طورخم گیٹ کی تعمیرات کا کام 2014 سے شروع ہوا تھا لیکن افغان حکام کی جانب سے تحفظات کے باعث تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تھا،

    کسی کو این آراو نہیں دوں گا، وزیراعظم کا ایک بار پھر اعلان

    ہمارے نوجوان وزیراعظم کے دل کے بہت قریب ہیں، زرتاج گل

  • خواجہ سرا کے قتل کے الزام میں والد گرفتار

    خواجہ سرا کے قتل کے الزام میں والد گرفتار

    خیبر پختونخواہ کے علاقے نوشہرہ میں‌ خواجہ سرا کو قتل کے الزام میں پولیس نے اس کے والد کو گرفتار کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے شہر نوشہرہ کے تھانہ کینٹ کے علاقے میں دریائے کابل کے قریب سے خواجہ سرا کی لاش ملی جسے نا معلوم افراد نے قتل کر دیا، پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا،

    خواجہ سرا کے قتل کی اطلاع ملنے پر نوشہرہ میں خواجہ سرا اکٹھے ہو گئے اور انہوں نے قتل کے‌خلاف شدید احتجاج کیا، خواجہ سراوں نے قاتل کی گرفتاری کے لئے خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی احتجاج کا اعلان کر دیا.

    احتجاج کرنے والے خواجہ سراوں کا کہنا تھا کہ خواجہ سرا کے والد کو مایا کے خواجہ سرا بننے پر اعتراض تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق قتل کئے جانے والے خواجہ سرا کا اصل نام آفتاب تھا جس نے خواجہ سرا بننے کے بعد مایا نام رکھ لیا.
    غیرسرکاری تنظیم کے مطابق قتل ہونے والے خواجہ سرا کا نام مایا ہے جس کا اصل نام آفتاب ہے ۔

    پولیس نے خواجہ سرا کے والد کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے

    واضح رہے کہ سال 2015ء سے 2019ء تک چار سالوں میں خیبر پختونخواہ میں مجموعی طور پر 63 خواجہ سرا قتل ہوئے، 2015 میں 26 ، 2016ء میں 22 ،2017 میں 8 خواجہ سراؤں 2018ء میں بھی 8 خواجہ سراوں کو قتل کیا گیا، رواں سال2019ء میں اب تک دو خواجہ سراوں کا قتل کیا جا چکا ہے.

  • جمعیت اہل حدیث ضلع چارسدہ کے راہنماؤں کا اجلاس بنیادی یونٹوں میں بھرپور طریقے سے کام کرنے کی منصوبہ بندی

    مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع چارسدہ کے رہنماؤں اجلاس. ضلع چارسدہ میں دعوت و اصلاح کے کام سے متعلق غور و خوض کیا گیا ۔ اجلاس سے مرکزی جمعیت اہل حدیث صوبہ خیبر پختونخواہ کے صوبائی امیر فضيلة الشيخ أبو عامر محمد روح الله توحيدي حفظه الله ، نائب صوبائی امیر فضيلة الشيخ عبد البصير مدنی حفظہ اللہ ، نائب صوبائی امیر فضيلة الشيخ عبد الحميد رحمتي حفظه الله ، صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ذاکر شاہ صاحب ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضيلة الشيخ عمر بن عبد العزيز حفظه الله ، مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع چارسدہ کے راہنما الشیخ جہانزیب حقانی حفظہ اللہ ، فضيلة الشيخ شکیل ارشد حفظہ اللہ اور فضيلة الشيخ قاری فرھاد حفظہ اللہ ( چارسدہ سٹی ) وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے اجتماعی طور پر کتاب و سنت کی روشنی میں دعوت و تبلیغ کے کام کو مزید آگے بڑھانے پر زور دیا ۔
    آخر میں فیصلہ کیا گیا کہ بہت جلد ضلع چارسدہ کے تینوں تحصیلوں اور 49 یونین کونسلز کا ایک بھاری اجلاس منعقد کیا جائے گا ، جس میں تمام تحصیلوں اور یونین کونسلز کی سطح پر جماعت کو منظم کرنے پر سوچ بچار کیا جائے گا ۔

  • اے این پی پشاور کے صدر کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ، پولیس

    اے این پی پشاور کے صدر کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ، پولیس

    اے این پی پشاور کے صدر سرتاج خان کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی آپریشن پشاور کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت سرتاج خان گاڑی کے اندر بیٹھے تھے، اے این پی کے ضلعی رہنما سرتاج خان کو متعدد گولیاں لگیں ، ایس ایس پی پشاور کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے،حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے .

    واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقہ گلبہار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی کے سٹی صدر سرتاج خان جاں بحق ہو گئے.

    واقعہ کی اطلاع ملنے پر اے این پی کے کارکنا ن کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر سر تاج خان کی نعش کو ہسپتال منتقل کیا، اے این پی کے صدر اسفند یار ولی نے پشاور کے‌صدر پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے.سرتاج خان کو گلبہار کے علاقے میں موٹر سائیکل سواروں نے نشانہ بنایا ،مقتول کی لاش لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچا دی گئی، ہسپتال انتظامیہ نے کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی .

  • پشاور میں فائرنگ، اے این پی پشاور کے‌صدر جاں‌ بحق

    پشاور میں فائرنگ، اے این پی پشاور کے‌صدر جاں‌ بحق

    پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی کے سٹی‌ صدر جاں بحق ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقہ گلبہار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی کے سٹی صدر سرتاج خان جاں بحق ہو گئے.

    واقعہ کی اطلاع ملنے پر اے این پی کے کارکنا ن کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر سر تاج خان کی نعش کو ہسپتال منتقل کیا، اے این پی کے صدر اسفند یار ولی نے پشاور کے‌صدر پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے.سرتاج خان کو گلبہار کے علاقے میں موٹر سائیکل سواروں نے نشانہ بنایا ،مقتول کی لاش لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچا دی گئی، ہسپتال انتظامیہ نے کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی

    واضح رہے کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ اقبال ٹاون میں بھی جماعت اسلامی کے رہنما حافظ سلمان بٹ کی رہائشگاہ پر فائرنگ ہوئی ہے، نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے جماعت اسلامی کے رہنما کی رہائشگاہ پر فائرنگ کی، تا ہم حافظ سلمان بٹ محفوظ رہے، فائرنگ کے وقت حافظ سلمان بٹ کی رہائشگاہ پر پنجاب یونیورسٹی میں طلبا کے مابین ہونے والے تصادم پر اجلاس ہو رہا تھا.

  • پرویز خٹک کے بھتیجے کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر

    پرویز خٹک کے بھتیجے کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر

    وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھتیجے کے خلاف نیب نے ریفرنس دائر کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب خیبر پختونخواہ نے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھتیجے تحصیل ناظم احد خٹک کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کر دیا، سابق تحصیل ناظم احد خٹک سمیت نائب ناظم اورسابق ایڈمنٹسریٹو نوشہرہ کے خلاف بھی ریفرنس دائر کیا گیا ہے.

    نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ تحصیل ناظم احدخٹک سمیت نائب ناظم اورٹی ایم اے کے15افسران غیرقانونی بھرتیوں میں ملوث ہیں،انکوائری رپورٹ کے مطابق میرٹ کےبرعکس دیگرافرادکوترجیح دی گئی،اشتہارکے باوجود2013سے2018 تک غیرقانونی بھرتیاں کی گئیں، دستاویزات میں مزید کہا گیا کہ بھرتیاں ایمپلائمنٹ ایکس چینج کیساتھ رجسٹرڈ نہیں تھیں.

  • خیبر پی کے اسمبلی میں نسوار سے متعلق ایسی مکالمہ آرائی کہ سن کر آپ کی بھی ہنسی نہیں‌ رکے گی

    خیبر پی کے اسمبلی میں نسوار سے متعلق ایسی مکالمہ آرائی کہ سن کر آپ کی بھی ہنسی نہیں‌ رکے گی

    خیبر پی کے اسمبلی میں‌ ڈپٹی اسپیکرمحمود جان اورمیاں نثار گل کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران جے یو آئی ف کے رکن میاں نثارگل نے وزیراعلیٰ محمود خان کو مشورہ دیا کہ آپ فرنٹ فٹ پر نہ کھیلیں، فرنٹ فٹ پر کھیلنے والے چوکےچھکےلگاکر جلدآؤٹ ہو جاتے ہیں.

    اس موقع پر میاں‌ نثار گل نے ڈپی سپیکر سے کہا کہ آپ تو نسوار کو بھی منشیات کے زمرے میں سمجھتے ہیں. اگر ایسا ہے تو پھر سب اس زمرے میں آ سکتے ہیں. ان کی اس بات ڈپٹی سپیکر نے کہاکہ لگتا ہے آپ بھی نسوار استعمال کرتے ہیں. اس دوران جے یو آئی ف کے رکن میاں‌ نثار احمد نے بار بار اصرار کیا کہ آپ نسوار سے متعلق اپنی رولنگ واپس لیں.

    واضح رہے کہ چند دن قبل (ن) لیگی رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ کیطرف سے نسوار پر ٹیکس سے متعلق آواز اٹھائے جانے پر ایوان میں قہقے بلند ہوئے تو اجلاس کی صدارت کرنیوالے ڈپٹی اسپیکر محمود جان نے فوری طور پر نسوار کو منشیات کی فہرست میں ڈال کر کارروائی سے لفظ نسوار کو حذف کرنیکی رولنگ دیدی تھی.

  • پاکستان میں پہلی ٹیکنیکل یونیورسٹی کہاں‌ بن رہی ہے؟ اہم خبر آ گئی

    پاکستان میں پہلی ٹیکنیکل یونیورسٹی کہاں‌ بن رہی ہے؟ اہم خبر آ گئی

    خیبر پختونخواہ کے وزیر بلدیات شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی ٹیکنیکل یونیورسٹی خیبرپختونخوامیں بن رہی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں انہوں‌ نے ضمنی بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سےپہلے حکومتوں نےبھی ضمنی بجٹ پیش کیے ہیں، ضمنی بجٹ کوئی غیرآئینی کام نہیں. تمام اسپتالوں میں جلد ادویات کی کمی پوری کی جائے گی، عوام کو صحت انصاف کارڈ جلد دیے جائیں گے.

    انہوں‌ نے کہ کہ تاثردیا جارہا ہے ہم سےپہلے حکومتوں میں دودھ اورشہد کی نہریں بہہ رہی تھیں. واضح‌ رہے کہ اپوزیشن جماعتوں‌ کی جانب سے حکومت کی طرف سے ضمنی بجٹ پیش کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے.