Baaghi TV

Category: پشاور

  • چارسدہ،ڈپٹی کمشنر کی بارشوں سے متاثرہ زخمی افراد کی عیادت

    چارسدہ،ڈپٹی کمشنر کی بارشوں سے متاثرہ زخمی افراد کی عیادت

    چارسدہ،ڈپٹی کمشنر کی بارشوں سے متاثرہ زخمی افراد کی عیادت

    پشاور ۔ 28 جولائی (اے پی پی)ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدیل شاہ نے تحصیل تنگی میں شدید بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے اور وقوعہ میں زخمی ہونے والے افرادکی عیادت کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر عدیل شاہ نے تحصیل تنگی کے علاقہ سور کمر میں مکان کی چھت گرنے کے واقعہ کے فوری بعد اپنے ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور چھت گرنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں افراد کی عیادت کی،اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ خاندان کو کھانے پینے کی اشیا دیں جبکہ ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہائی بھی کرائی ۔ یاد رہے کہ مکان کی چھت گرنے کے نتیجے چھ افراد زخمی ہوئے تھے جن میں دو افراد کو تشویشناک حالت میں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا ۔

  • صوابی،ضلع کونسل ہال میں پبلک لیزان کمیٹی کی اجلاس

    صوابی،ضلع کونسل ہال میں پبلک لیزان کمیٹی کی اجلاس

    صوابی،ضلع کونسل ہال میں پبلک لیزان کمیٹی کی اجلاس

    پشاور ۔ 28 جولائی (اے پی پی)ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر ضلع کونسل ہال شاہ منصور میں تھانہ زیدہ ، تھانہ اتلہ گدون اور تھانہ یارحسین کے پبلک لیزان کمیٹی کی میٹنگ منعقدہوئی ۔ میزان کمیٹیوں کا الگ الگ اجلاس ہوا جس میں ڈی ایس پی لاہور سجاد حسین ، ڈی ایس پی ٹوپی اعجاز کیڈٹ ، ڈی ایس پی صوابی لقمان خان،ایس ایچ اوز لیاقت شاہ، راز محمد اور آصف خان کے علاوہ لیزان کمیٹیوں کے ممبران اور عمائدین علاقہ نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر پولیس آفسران نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو منشیات سے پاک اور جرائم کے خاتمے کیلئے تعاون کرنے پر پی ایل سی کی خدمات قابل تعریف ہیں ، معمولی تنازعات کو حل کرنے، عوام کو مشکلات سے بچانے اور سستا انصاف فراہم کرنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کرنے پر کمیٹی کے مشکور ہیں ۔

  • خیبر پختونخوا حکومت نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایپ متعارف کرا دی

    خیبر پختونخوا حکومت نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایپ متعارف کرا دی

    خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے بالائی علاقوں میں تباہی مچا دی، صوبائی حکومت نے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے موبائل ایپ متعارف کروا دی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں حالیہ موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات پر ایمرجنسی الرٹ پی ڈی ایم اے کے نام سے موبائل ایپ تیار کی گئی ہے، موبائل ایپ پر موسمی صورت حال، خبرداری، حادثات اور قدرتی آفات سے متعلق نقشے اور امدادی کاروائیوں کی تازہ ترین معلومات دستیاب ہوں گی۔

    صوبائی محکمہ ریلیف کے مطابق ایمرجنسی الرٹ سے متعلق ایپ پی ڈی ایم اے کی تیار کردہ ایپ کو پلے سٹور سے با آسانی ڈائون لوڈ کیا جا سکتا ہے، معلومات اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دی گئی ہیں۔ شہریوں نے الرٹ سروس متعارف کروانے کے اقدام کو سراہا۔

  • مسافر ٹرین کی انوکھی نجکاری ، منافع کے بجائے ریلوے کوخسارہ برداشت کرناپڑگیا ،

    مسافر ٹرین کی انوکھی نجکاری ، منافع کے بجائے ریلوے کوخسارہ برداشت کرناپڑگیا ،

    پاکستان ریلوے کی مسافر ٹرین کی انوکھی نجکاری سامنے آئی گئی منافع کے بجائے ریلوے کوخسارہ برداشت کرناپڑگیا ، خوشحال خان ایکسپریس کی تین سال کے لیے سالانہ 844ملین روپے پر نجکاری کی گئی ،2017میں معائدے پرنظرثانی کرکے502ملین روپے سالانہ کرنے سے ریلوے کو 311ملین روپے کاخسارہ برداشت کرناپڑا

    تفصیلات کے مطابق ایکسپریس کی تین سال کے لیے سالانہ 844ملین روپے پر نجکاری کی گئی ،2017میں معائدے پرنظرثانی کرکے اس کو502ملین روپے سالانہ کردیاگیا،معائدے پر نظرثانی کرنے سے ریلوے کوخوشحال خان خٹک کو چلانے کی وجہ سے 311ملین روپے کاخسارہ برداشت کرناپڑا،نجکاری کے باوجودخوشحال خان سے سب سے زیادہ خسارہ ریلوے کو برداشت کرناپڑا۔

    سرکاری دستاویزات کے مطابق محکمہ ریلوے نے 2016میں4ٹرینوں کی تین سال کے لیے نجکاری کی جس میں پشاور سے کراچی جانے والی خوشخال خان خٹک ایکسپریس بھی تھی خوشحال خان ایکسپریس کو ریلوے کی پرائیوٹ کمپنی پراکس نے سالانہ844ملین سالانہ پر لیا تھا ۔2017میں معاہدے پر نظرثانی کی گئی اور رقم سالانہ 844ملین سے کم کرکے 502ملین روپے کردیاگیا۔ریلوے نے مالی سال 2018-19 میں اس گاڑی کوچلانے پر 813ملین روپے خرچ کئے جبکہ معائدے کے تحت ریلوے کوپراکس کمپنی نے 502ملین روپے سالانہ اداکئے ۔ اس طرح ریلوے کو منافع ہونے کے بجائے صرف اس ٹرین سے311ملین روپے کا خسارہ برداشت کرناپڑا جو تمام مسافر ٹرنیوں سے سب سے زیادہ ہے ۔

    اس حوالے سے ریلوے کے اس وقت کے چیف کمرشل منیجراور موجودہ پراکس کمپنی کے سربراہ عبدالمجید رازی نے کہاکہ 2016میںجب معائدہ ہواتھااس وقت خوشحال ایکسپریس کے ساتھ اے سی کی کوچز تھیں بعد میں ہٹادی گئیں جس پر معائدے پر نظرثانی کی گئی اور سالانہ 502ملین روپے کردی گئی اے سی کوچزکاکرایہ زیادہ ہوتاہے ۔ سی ای او ریلوے آفتاب اکبر نے کہاکہ 2016میں جب ہم نے اس کاجائزہ لیاتواس وقت خوشحال خان کی آمدن 350ملین روپے سالانہ تھی جس پر اس کی نجکاری کرناکافیصلہ کیاپہلی نجکاری 844ملین میں ہوئی مگر کمپنی نے کچھ عرصے بعد معائدے سے علیحدگی اختیارکرلی کہ ہم اس گاڑی سے اتنا نہیں کماسکتے ہیں جس پر2017میںدوبارہ نجکاری کی گئی اور وہ 502ملین سالانہ میں ہوئی ۔اس نجکاری کی وجہ سے ہم نے 150ملین اضافی کمائے ہیںاور خسارے میں 150ملین کی کمی کی گئی ہے ۔محمد اویس

  • خیبرپختونخوا میں بارش سے 5 افراد جاں بحق، چترال میں سیلابی صورتحال

    خیبرپختونخوا میں بارش سے 5 افراد جاں بحق، چترال میں سیلابی صورتحال

    خیبر پختونخوا میں ہونے والی حالیہ مون سون بارشوں سے ایک بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ چترال کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے خیبر پختونخوا بھر میں ہونے والی حالیہ مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی تفصیلات جاری کردی ہیں، جس کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں 2 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ بونیر اور مانسہرہ میں ایک ایک جب کہ شانگلہ میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ ایبٹ آباد میں 5 سالہ بچہ برساتی نالے میں جان کی بازی ہار گیا۔

    بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں18افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 6 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ بارشوں سے 5 مکانات تباہ جب کہ 2 کوجزوی نقصان پہنچا، اس کے علاوہ ایک اسکول مکمل تباہ جب کہ 2 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
    دوسری جانب چترال کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے کے باعث ترچ، کوشٹ اور شیشیکوہ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند ہے۔

  • صوبے کے عوام کو بہترین صحت کی سہولیات مہیا کرنے کےلئے کوشاں ہیں ، ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان

    صوبے کے عوام کو بہترین صحت کی سہولیات مہیا کرنے کےلئے کوشاں ہیں ، ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان

    صوبے کے عوام کو بہترین صحت کی سہولیات مہیا کرنے کےلئے کوشاں ہیں ، ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان

    پشاور ۔ 26 جولائی (اے پی پی)صو بائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا کہ صوبے کی عوام کو بہترین صحت کی سہولیات مہیا کرنے کےلئے کوشاں ہیں ، صوبے کے بی ایچ یوز کو اپ گریڈ کرنے کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے محکمہ صحت خیبر پختونخوا اور مختلف بین الاقوامی ڈونرز کے درمیان جاری اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر ہا شم انعام اللہ خان نے کہا کہ وہ تمام ڈونرز کے تعاون کا شکرگزار ہوں ، خیبر پختو تنخوا کے ایچ یوز کو اپ گر یٹ کر نے کے منصوبے پر کام اسی سال شروع ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں مختلف جان لیوا بیماریوں پر قابو پانے کےلئے انٹرنیشنل ڈونرز کے تعاون کے بھی شکرگزار ہیں ، بین الاقوامی ڈونرز نے بھی محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی کوششوں کو سراہا اور اعتماد کا اظہار کیا ۔

  • پی کے 110 اورکزئی سے کامیاب امیدوار غازی خان پی ٹی آئی میں شامل

    پی کے 110 اورکزئی سے کامیاب امیدوار غازی خان پی ٹی آئی میں شامل

    خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات میں پی کے 110 اورکزئی سے کامیاب آزاد امیدوار غازی خان جمال نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ایم پی اے غازی خان جمال اور سابق ایم این اے جی جی جمال نے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ دونوں رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔

  • سانگھڑ کے بعد شمالی و جنوبی وزیرستان میں بھی تیل و گیس کے ذخائر

    سانگھڑ کے بعد شمالی و جنوبی وزیرستان میں بھی تیل و گیس کے ذخائر

    شمالی اور جنوبی وزیرستان میں تین مقامات پر تیل اور گیس کے ذخائر موجود ہی جن کی نشاندہی کر لی گئی ہے

    تیل وگیس کا نیا ذخیرہ دریافت، کتنا تیل و گیس نکل رہی ہے؟ جان کرہر پاکستانی خوش ہو جائے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر وزیراعلیٰ کے پی حمایت اللہ کا کہنا ہے کہ تیل اور گیس کے نئے ذخائر شمالی اور جنوبی وزیرستان میں موجود ہیں ، تین مقامات کی نشاندہی کرد ی گئی ہے،جلد کام شروع کردیا جائے گا،

    پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کا کام کیوں روکا گیا؟ سینئر صحافی مبشر لقمان نے کئے انکشاف

    انکا مزید کہنا تھا کہ ایک کنویں میں گیس اور تیل کی تلاش کے لیے 35 ملین ڈالر درکار ہیں

    ڈیموں کے مخالفین پاکستان کے دشمن ہیں: سابق چیئرمین واپڈا انجینئر شمس الملک

    خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی کے سی ای و عثمان غنی خٹک کا کہنا ہے کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں تیل اور گیس کے ذخائر سے 2 ارب روپے سالانہ کی آمدن متوقع ہوگی، کوشش ہےمنصوبے پر کام سرکاری کمپنی کو دیا جائے.

    تحریک انصاف کی حکومت کو سندھ سے تیل و گیس کا ذخیرہ ملا ہے.اوجی ڈی سی ایل کی جاری سے جانب اعلامئے کے مطابق تیل و گیس کا ذخیرہ سانگھڑ میں دریافت کیا گیا ،ذخیرے سے یومیہ 520 بیرل تیل نکالا جا رہا ہے . اعلامیے کے مطابق یومیہ 91 لاکھ مکعب فٹ گیس بھی نکالی جا رہی ہے.

  • خیبر پی کے اسمبلی، نومنتخب اراکین کیلئے 21 کرسیاں‌ لگا دی گئیں

    خیبر پی کے اسمبلی، نومنتخب اراکین کیلئے 21 کرسیاں‌ لگا دی گئیں

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں نومنتخب قبائلی اراکین کیلیے 21 کرسیاں لگا دی گئی ہیں، اسپیکر کی ہدایت پرخیبرپختونخوا اسمبلی کے ہال میں دیگر ضروری تیاریاں بھی جاری ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 20 جولائی کےانتخابات میں قبائلی اضلاع کی 16 جنرل نشستوں پر امیدوار کامیاب ہوئے تھے، صوبائی اسمبلی کے 4 نشستیں خواتین اور ایک نشست اقلیت کیلیے مختص ہے،

    قبائلی اضلاع سابقہ فاٹا میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں‌ کا اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے اپوزیشن بڑی شکست سے دورچار ہوگئی تھی،

    رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کے اتحاد سے صرف 3 حکومتی و آزاد ارکان جیت سکتے تھے باقی تمام سیٹیں اپوزیشن کی ہوتیں، سابقہ فاٹاکے صوبائی انتخابات میں کل 7لاکھ24ہزار28ووٹ ڈالے گئے، تحریک انصاف کو 1لاکھ 82ہزار23 ،آزادجیتنے والے تمام ارکان نے84ہزار599ووٹ حاصل کئے ،تیسرے نمبر پرجے یو آئی(ف)1لاکھ 12ہزار 9سو 99، چوتھے نمبرپرجماعت اسلامی کو56ہزار2سو 4 ووت ملے ، پانچویں نمبر پراے این پی کو 47ہزار9سو85،چھٹے نمبر پر پیپلزپارٹی کو28ہزار3سو89اورساتوں نمبر پر مسلم لیگ ن کو8ہزار2سو3ووٹ ملے ،پی ٹی آئی نے16،جے یوآئی نے 15،جے آئی ،اے این پی ،پی پی نے 13،مسلم لیگ نے5امیدوارکھڑے کئے تھے،

  • پاک فوج نے خوازہ خیلہ مین شاہراہ پر شکستہ پل کو راتوں رات مرمت کرکے بحال کر دیا

    پاک فوج نے خوازہ خیلہ مین شاہراہ پر شکستہ پل کو راتوں رات مرمت کرکے بحال کر دیا

    پاک فوج نے خوازہ خیلہ مین شاہراہ پر شکستہ پل کو راتوں رات مرمت کرکے بحال کر دیا

    پشاور ۔ 25 جولائی (اے پی پی)پاک فوج نے خوازہ خیلہ مین شاہراہ پر ڈکوراک کے مقام پر شکستہ پل کی راتوں رات تعمیر نو مکمل کرکے اسے اگلے دن ٹریفک کیلئے بحال کر دیا ہے جس کی بدولت مقامی لوگوں اور سیاحوں کا بڑا مسئلہ حل ہو گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق خوازہ خیلہ کی مین شاہراہ پر ڈکوراک کے قریب سٹیل پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا جس کے باعث مقامی لوگوں کے علاوہ ٹریفک کی آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا ۔ اہل علاقہ نے اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر اپیل کی جس کا پاک فوج نے نوٹس لیتے ہوئے فوری سروے کیا اور اگلے ہی روز پاک فوج کے 30 انجینئر جوانوں کا دستہ پل کی مرمت کےلئے روانہ کیا گیا چونکہ سیاحتی سیزن کی وجہ سے اس شاہراہ پر عموماً ٹریفک کا رش رہتا ہے اس لئے تعمیراتی کام رات کو شروع اور ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی مرمت پوری رات مکمل کی گئی جسے بدھ کو مکمل طور پر ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا ۔ پاک فوج کے انجینئرز نے یہ بھی یقین دلایا کہ عالم گنج کے مقام پر خراب پل پر 2 دن میں کام شروع کیا جائے گا، علاقے کے عوام نے پاک آرمی کے اس اقدام کو خوب سراہا اور شکریہ ادا کیا ہے ۔