Baaghi TV

Category: پشاور

  • وزیر اعظم کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ، سماعت ملتوی

    وزیر اعظم کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ، سماعت ملتوی

    وزیر اعظم عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت پشاور کی عدالت میں ہوئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے وکیل نےجواب جمع کرنے کیلیے عدالت سےمزید مہلت مانگ لی جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18 تک ملتوی کردی .

    واضح رہے کہ سابق اراکین اسمبلی فوزیہ بی بی اور عارف یوسف نے عمران خان پر ہتک عزت کا دعویٰ کررکھا ہے ،فوزیہ بی بی اور عارف یوسف پر سینیٹ میں ووٹ بیچنے کا الزام لگایا گیا تھا

  • خواتین پولیس کی رمضان میں سپیشل ڈیوٹی لگ گئی

    خواتین پولیس کی رمضان میں سپیشل ڈیوٹی لگ گئی

    خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں رمضا ن المبارک کے دوران خواتین پولیس اہلکاروں کی خصوصی ڈیوٹی لگا دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی سی پی او پشاور نے تمام اداروں کو مراسلہ لکھا ہے جس میں ایف آئی اے ، نیب، نادرا، ٹریفک پولیس سمیت دیگر محکموں سے خواتین پولیس اہلکاروں کو فوری طلب کیا گیا ہے، سی سی پی اوکے مطابق خواتین پولیس اہلکاروں کی رمضان سے عید تک خصوصی ڈیوٹی لگائی گئی ہے. گورنر ہائوس سے بھی لیڈی پولیس کو واپس بلا لیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ خواتین پولیس اہلکاروں کو رمضان المبارک میں رمضان بازاروں اور ان مقامات پر تعینات کیا جائے گا جہاں خواتین عبادت کرنے جمع ہوتی ہیں.

  • وزیر مذہبی امور پر قتل کا الزام، گرفتار کیا جائے، بڑی خبر آ گئی

    وزیر مذہبی امور پر قتل کا الزام، گرفتار کیا جائے، بڑی خبر آ گئی

    تحصیل جمرود کے رہائشی الحاج تاج محمد نے الزام عائد کیا ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور سید عالم شنواری کے قتل میں‌ ملوث ہیں، دوسری جانب وفاقی وزیر نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع خیبر ٹرائبل کی تحصیل جمرور میں سینیٹر تاج محمد نے سابق رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا کہ قاری سید عالم شنواری کے قتل میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری ملوث ہیں. انہوں نے کہا کہ ملک اعجاز آفریدی اس قتل کے سہولت کار ہیں،.انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کے خلاف کاروائی کی جائے. انہوں نے پریس کانفرنس میں دھمکی دی کہ حکومت نے قاتلوں کے خلاف کاروائی نہ کی تو قبائلی روایات کے مطابق قاری سید عالم شنواری کا خاندان بدلہ لینے میں حق بجانب ہو گا.

    دوسری جانب وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خاندان نے ہمیشہ علاقے میں امن کا پیغام دیا ہے جس کی زندہ مثال ہمارے چار عظیم علماء کرام ہیں جن کو جمرود میں شہید کرا دیا گیا لیکن ابھی تک ہم نے کسی پر الزام نہیں لگایا گیا جوکہ ہمارے خاندان کے پر امن ہونے کا بڑا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ الحاج برادران نے پریس کانفرنس کے دوران قاری سید عالم قتل کیس کے بغیر ثبوت کے الزامات لگا دئے جس کو ہم مسترد کرتے ہیں.

    واضح رہے کہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع پشاور کی جدید رہائشی بستی ریگی ماڈل ٹائون میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے قاری سیدعالم شنواری قتل کی ایف آئی آر ریگی ماڈل ٹائون پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے. قاری سیدعالم کے بھائی فوڈانسپکٹر احمدشاہ شنواری کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی

  • حیات آباد سے گرفتار دہشت گرد کا اصل ٹارگٹ کیا تھا؟ ملزم نے خود ہی بتا دیا

    حیات آباد سے گرفتار دہشت گرد کا اصل ٹارگٹ کیا تھا؟ ملزم نے خود ہی بتا دیا

    پشاور کے علاقے حیات آباد سے گرفتار ہونے والے دہشت گرد نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا ہے کہ میرا ہدف صوبائی وزراء تھے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد سے آپریشن کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزم یاسر کو مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے، یاسر سے عدالت میں انکشاف کیا کہ تحریک انصاف کے صوبائی وزراء عاطف خان اور شہرام ترکئی میرا نشانہ تھے. مجھے ہدف ملا تھا کہ آئی ایس ایف کے جلسے میں خود کش حملہ کرواوں، اس حملے کے لئے موٹر سائیکل سوار اور خود کش بمبار تیار ہو چکا تھا. ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس محمد ایوب اور اس کے ڈرائیورپر قاتلانہ حملہ میں نے کروایا،. ملزم یاسر نے مزید بتایا کہ حیات آباد جہاں ہم رہ رہے تھے اور گرفتاری ہوئی ،سیکورٹی اداروں نے عمارت کو تباہ کیا وہ ہمارا ہیڈ کوارٹر تھا

    واضح رہے کہ پشاور کے علاقے حیات آباد میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف سولہ گھنٹے آپریشن جاری رہا تھا جس میں سیکورٹی اداروں کو عمارت کو تباہ کرنا پڑا تھا کیونکہ دہشت گردوں نے وہاں بارودی مواد نصب کر رکھا تھا.

  • سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کو ہراساں کرنے والےکو گرفتار کر لیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مانسہرہ کی رہائشی خاتون نے ایف آئی اے کو درخواست دی تھی جس میں کہا تھا کہ ملزم نواز سوشل میڈیا کے ذریعے اسے بلیک میل اور ہراساں کرتا ہے،ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کی شکایت پر ملزم کو مانسہرہ سے گرفتار کر لیا.ملزم نواز خاتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر آپ لوڈ کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا،ملزم نواز کا تعلق کوہستان سے ہے .

  • پاکستان کی گولی کا جواب گولوں سے دیا جائیگا، بی جے پی کی ہرزہ سرائی

    پاکستان کی گولی کا جواب گولوں سے دیا جائیگا، بی جے پی کی ہرزہ سرائی

    بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی نے کہا کہ مودی وزیر اعظم بن گیا تو پاکستان کو گولی کا جواب گولوں سے دیا جائے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی کو ایک بار پھر وزیر اعظم بناو اور پھر دیکھو پاکستان کی گولی کا جواب گولوں سے دیا جائے گا. امت شاہ نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کو منہ توڑ جواب دینے کا الیکشن ہے۔

  • پاکستان مطلوب افراد حوالے کرے، بھارت نے مطالبہ کر دیا

    پاکستان مطلوب افراد حوالے کرے، بھارت نے مطالبہ کر دیا

    بھارت کے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتا ہے تو بھارت کو مطلوب افراد ہمارے حوالہ کئے جائیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راجناتھ سنگھ نے بھارتی جریدے کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اگر بھارت کے ساتھ تعلقات میں سنجیدہ ہے تو بھارت مخالف سرگرمیوں پر پابندی لگائے اور بھارت کو مطلوب افراد جو پاکستان میں ہیں وہ بھارت کے حوالہ کیے جائیں .راجناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ عمران خان نئے نئے وزیر اعظم بنے ہیں ہم اسے وقت دینا چاہتے ہیں کہ وہ بھارت میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تنظیموں کے ڈھانچوں کو بالکل ختم کریں اور کشمیر میں عسکریت پسندوں کی حمایت کرنا بند کریں. اس کے بعد ہی پاکستان سے بات چیت کی جا سکے گی .

    واضح رہے کہ پاکستان پر الزام لگانا بھارت کی ریاستی پالیسی ہے، پاکستان میں ہونیوالی دہشت گری کی وادراتوں میں بھارت ملوث ہے. بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو بھی پاکستان میں گرفتار ہے جو پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا

  • مقبوضہ کشمیر، بارودی مواد پھٹنے سے دو کمسن بچے زخمی

    مقبوضہ کشمیر، بارودی مواد پھٹنے سے دو کمسن بچے زخمی

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے کولگام میں باردوی مواد پھٹنے سے دو بچے زخمی ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کولگام کے علاقے ہانچی پورہ میں باردوی شیل پھٹنے سے 12 سالہ شاہد اور 11 سالہ اخلاق زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لئے سرینگر کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا، اخلاق کے منہ پر زیادہ زخم آئے ہیں. واقعہ کی اطلاع ملنے پر بھارتی پولیس نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے

  • صحافی کو دن دیہاڑے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

    صحافی کو دن دیہاڑے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

    ڈیرہ اسماعیل خان میں صحافی کو دن دیہاڑے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے مقامی صحافی امان اللہ گھڑوکا پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی،گولیاں لگنے کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولسی کا کہنا ہے کہ صحافی امان اللہ خان کسی کام کے سلسلہ میں گھر سے باہر گیا ہوا تھا ،تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے ان پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا دی۔

    پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے رہنما عیسیٰ خانخیل نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ صحافی امان اللہ کو گرفتار کیا جائے ۔