Baaghi TV

Category: پشاور

  • محسن داوڑ اور علی وزیر کا سی ٹی ڈی نے ریمانڈ مانگا تو عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    محسن داوڑ اور علی وزیر کا سی ٹی ڈی نے ریمانڈ مانگا تو عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    بنوں‌ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی ایم کے رہنماوں محسن داوڑ اور علی وزیر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر کے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا

    پی ٹی ایم کا پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ، پاک فوج نے رات کو اہم پیغام جاری کر دیا

    پی ٹی ایم کا بیانیہ نیا نہیں ،فواد چودھری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بنوں کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی ایم کے محسن داوڑ اور علی وزیر کو پیش کیا گیا ، سی ٹی ڈی حکام نے عدالت سے مزید جسمانی ریماںڈ کی استدعا کی ، عدالت نے سی ٹی ڈی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا، عدالت نے کیس کی سماعت نو جولائی تک ملتوی کر دی .

    پی ٹی ایم کے اراکین کے پروڈکشن آرڈر کے لئے شاہد خاقان عباسی بھی بول پڑے

    واضح رہے کہ پی ٹی ایم نے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں ایک فوجی جوان شہید اور پانچ زخمی ہو گئے تھے. پی ٹی ایم کے دو اراکین اسمبلی کو گرفتار کیا گیا ہے،

    زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل

    زرداری کے پروڈکشن آرڈرکے مطالبہ پر فواد چودھری خاموش نہ رہ سکے

    پی ٹی ایم کی جانب سے وزیرستان میں پاک فوج پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئی ہے. ڈپٹی کمشنرشمالی وزیرستان نےرپورٹ تیارکرکے خیبرپختونخوا حکومت کو بھیج دی ہے. رپورٹ کے مطابق 25مئی کوعلاقہ بویہ میں 12 عمائدین کے ساتھ مذاکرات کیے گئے مذاکرات میں حکام دھرناختم کرنے کی شرط پر ایک مشتبہ شخص کو رہا کرنے پرآمادہ ہوئے ،ایم این اےعلی وزیر ،محسن داوڑ کے اکسانے پرمظاہرین دوبارہ چیک پوسٹ پرجمع ہوئے،26 مئی کو ایم این ایز 300 حمایتوں کو لے کر چیک پوسٹ پہنچے، سیکیورٹی فورسزنے احتجاجی کیمپ میں شامل ہونے کیلیے پارلیمنٹرنیزکو دوسراراستہ اختیار کرنےکا کہا،

    پی ٹی ایم حملہ کیخلاف سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے، ملزمان پر فوجی عدالتوں میں‌ مقدمہ چلانے کا مطالبہ

    رپورٹ کے مطابق ایم این اے علی وزیر نے سیکیورٹی فورسز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی ،علی وزیرنے مظاہرین کو چیک پوسٹ پرحملے کےلیے اکسایا ،پی ٹی ایم کے دوپارلیمنٹرینز نےخاڑکمر چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والوں کی قیادت کی ،مظاہرین نےچیک پوسٹ پرپتھراؤکیا ،پارلیمنٹیرین کیساتھ مسلح افرادنےچیک پوسٹ پرفائرنگ کی ،رپورٹ کے مطابق چیک پوسٹ پرمختلف اطراف سے فائرنگ کی گئی، ،مظاہرین نے سیکیورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی ،شرپسندوں کی گولیاں مظاہرین اور پارلیمنٹرینز کی گاڑیوں کو لگیں .

  • بارودی سرنگ سے ایک بچی جاں بحق،3 زخمی

    بارودی سرنگ سے ایک بچی جاں بحق،3 زخمی

    قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بچی جاں بحق اور 3بچے زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات اور سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ھمزونی میں بچے گھر کے قریب کھیل رہے تھے کہ اس دوران ان کا پاؤں بارودی سرنگ پر پڑگیا جس سے دھماکا ہوا اور 3سالہ ہانیہ جاں بحق ہوگئی۔

    تینوں زخمی بچوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا

  • خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کے حوالہ سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے معاون برائے پولیو بابربن عطا نے بھی شرکت کی. اجلاس میں پولیو پر قابو پانے کے لیئے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی ایچ او لکی مروت اور ڈی ایچ او بنوں سمیت متعدد کو معطل کیا جائے گا جن کی ناقص کارکردگی سامنے آئی ہے. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیومہمات کے دوران محکمہ صحت کےاختیارات کمشنرزکو دئیے جائیں گے. آئندہ پولیومہم کےدوران انکاری والدین کےخلاف ایف آئی آرنہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے. محکمہ پولیس کوپولیوورکرزکی حفاظت یقینی بنانےکا بھی کہا گیا ہے. وزیراعظم کے معاون برائے پولیو بابر بن عطا کا کہنا ہے کہ پولیو کےخلاف پروپیگنڈاسےنہیں پیارومحبت سےجنگ لڑیں گے.

    واضح رہے کہ بنوں ڈویژن کو پولیوسے متاثرہ علاقوں میں خطرناک ترین ڈویژن قرار دیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابرعطا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان، لکی مروت اور بنوں میں پولیو کا تیزی سے پھیلنا تشویشناک ہے، مقامی افراد سمیت ہمارا اسٹاف بھی انسداد پولیو مہم کی راہ میں رکاوٹ بنا ہواہے جسے فوری طورپر روکنا ہے۔

    پشاور میں ان سکولوں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے جنہوں نے پولیو کے خلاف مہم چلائی تھی. ماہ اپریل میں چھ روزہ مہم کے دوران پشاور میں پولیو کے قطرے پلانے سے بچوں کی حالت غیر ہو گئی تھی جس پر صوبائی دارالحکومت کے تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ان بچوں کو لا یا گیا تھا جنہوں نے پولیو کے قطرے پئے تھے. اس واقعہ کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا تھا جبکہ ایک ہسپتال کو بھی آگ لگائی تھی. واقعہ کے بعد کمشنرپشاورکی سربراہی میں کمیٹی نے نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی۔ سیل کیے جانے والےا سکولوں میں دارالکلام ماڈل اسکول، اقراء اسکول،حال مارک اسکول، پشاور کیمبرج اسکول، مسلم اسٹینڈرڈ، آکسفورڈ پبلک اسکول پاین بریز اسکول شامل ہے۔ ان سکولوں کے خلاف کاروائی ڈپٹی کمشنر محمد علی اضغر کی ہدایت پر کی گئی ہے

    انسداد پولیو مہم کی جانب سے سوشل میڈیا پر 495 اکاونٹ بند کرنے کی درخواست کی گئی تھی جن میں سے 257 اکاونٹ بند کر دئیے گئے. فیس بک پر 263 اکائونٹس بلاک کرنے کی درخواست پر 209 اکائونٹس بلاک کئیگئے۔ ٹویٹر پر 134 اکائونٹس بلاک کرنے کی درخواست پر 15 اکائونٹس بلاک کئے گئے ہیں. یو ٹیوب پر 88 بلاک کرنے کی درخواست پر اب تک 33 اکائونٹس بلاک کئے جا چکے ہیں۔ بابر بن عطا نے مزید کہا کہ جن اکائونٹس کو بند نہیں کیا گیا ان کے خلاف کارروائی کے لیے دوبارہ رابطہ کیا جائے گا۔

  • کوہستان میں جیپ دریا میں جا گری، متعدد ہلاکتیں

    کوہستان میں جیپ دریا میں جا گری، متعدد ہلاکتیں

    کوہستان میں مسافر جیپ دریا میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جیپ سیر غازی آباد سے غدر کے علاقے کی جانب رواں دواں تھی لیکن راستہ خراب ہونے کی وجہ سے بے قابو ہو کر دریا میں جا گری. حادثے کے وقت جیپ میں 21 افراد سوار تھے جو کولائی پلس کوہستان کے علاقے میں شلکن آباد کے قریب دریائے سندھ میں جا گری۔

    ایس ایچ او نے بتایا کہ 9 افراد نے گاڑی سے اس وقت چھلانگ لگائی جب وہ دریائے سندھ میں گر رہی تھی اور وہ معمولی زخمی ہوئے جبکہ 2 خواتین اور 3 بچوں سمیت دریا میں گرنے والے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    جاں بحق ہونے والے 9 افراد میں سے 7 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس افسر نے کہا کہ دریا میں ڈوبنے والے دیگر افراد کی لاشیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں، اس سلسلے میں جائے حادثہ پر اتنظامیہ کے عہدیدار بھی موجود ہیں۔

    گذشتہ برس نومبر میں آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں جیپ کھائی میں گرنے سے اسکول جانے والے 3 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔

    اس سے قبل فروری 2018 مظفر آباد کے قریب ایک جیپ گہری کھائی میں جا گری تھی جس کے نتیجے میں ایک نومولود سمیت 5 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے تھے۔

  • پشاور میں نسوار مہنگی،نسوار سستا کرو، نہیں تو ہم بھی دھرنا دے گا، اعلان ہو گیا

    پشاور میں نسوار مہنگی،نسوار سستا کرو، نہیں تو ہم بھی دھرنا دے گا، اعلان ہو گیا

    خیبر پختونخواہ کے بجٹ میں نسوار بھی مہنگی ہو گئی، نسوار کے عادی افراد نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ نسور کی قیمت میں کمی کی جائے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ خبرپختونخواہ میں نسوار کی قیمت میں اضافے پرنسوار استعمال کرنے والوں نے اضافہ واپس لینے کے مطالبے شروع کردیئے ،چٹکی بھر نسواربھی حکومت نے مہنگی کردی پہلے 10روپے میں پیکٹ ملت اتھا اب 15 روپے کاکردیا۔حکومت کی طرف سے تمباکوپر ٹیکس لگانے سے نسوار بھی مہنگی ہوگئی ہے اور نسوار کے ایک پیکٹ کی قیمت 10روپے سے بڑکر15ہوگئی ہے جس پر تمباکوکے عادی افراد نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ حکومت اس اضافہ کوفوری واپس لیاجائے ۔نسوار کے عادی افراد نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سب کچھ مہنگا کر دیں لیکن نسوار کو مہنگا نہ کریں ،اگر نسوار کو سستا نہ کیا گیا تو دیکھتے ہیں اگلی بار تحریک انصاف کو کون ووٹ دیتا ہے. پشاور کے ایک شہری گل خان جو پیشے سے ایک تاجر ہے نے باغی ٹی وی کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عمران خان کو اس لئے ووٹ نہیں دیا کہ وہ نسوار بھی مہنگا کر دے. عمران خان نے حکومت کرنا ہے تو نسوار کو سستا کرے نہیں تو ہم بھی نسوار سستا کروانے کے لئے دھرنا دے سکتے ہیں.

    واضح رہے کہ نسوار تمباکو کے پتوں کو باریک پیس کر اور پھر اس میں حسب منشا چونا ملا کر تیار کی جاتی ہے۔ نسوار خور اسے ایک ڈبیا میں یا پڑیا میں ڈال کر جیب میں رکھتا ہے اور حسب خواہش منہ میں ڈالتا رہتا ہے۔ تمباکو سے ہر سال پاکستان میں لاکھوں شہری موت کاشکارہوتے ہیں جبکہ منہ کے کینسر کی بڑی وجہ تمباکو نوشی ہے جبکہ نسوار سب سے زیادہ خطرناک نشہ ہے جس سے لوگوں بڑی تعداد میں کینسرکاشکارہوتے ہیں جس پر حکومت نے تمباکوپر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے

    محمد اویس

  • بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری

    بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری

    خیبرپختونخواہ کے علاقے بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا

    خیبر پختونخواہ میں انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ پولیو سٹاف بن گیا

    پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بنوںکے علاقے جناتی خیل کے رہائشی ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کی عمر سترہ ماہ ہے، متاثرہ بچے کی والدہ کا کہنا ہے بچے کو بخار رہتا تھا بعد میں ہاتھ اور پاوں میں ڈھیلا پن آنا شروع ہو گیا

    سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

    واضح رہے کہ بنوں ڈویژن کو پولیوسے متاثرہ علاقوں میں خطرناک ترین ڈویژن قرار دیا گیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابرعطا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان، لکی مروت اور بنوں میں پولیو کا تیزی سے پھیلنا تشویشناک ہے، مقامی افراد سمیت ہمارا اسٹاف بھی انسداد پولیو مہم کی راہ میں رکاوٹ بنا ہواہے جسے فوری طورپر روکنا ہے۔

    پولیو کا ایک اور کیس ،رواں سال کتنے کیس رپورٹ ہوئے، اہم خبر

    دوسری جانب پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے منتخب اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آ ج سے شروع کر دی گئی ہے. مہم کے دوران پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کوپولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے .

  • خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں‌ میں‌ زلزلے کے جھٹکے، لوگ استغفار کرتے گھروں سے نکل آئے

    خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں‌ میں‌ زلزلے کے جھٹکے، لوگ استغفار کرتے گھروں سے نکل آئے

    پاکستان میں‌ خیبرپختونخواہ کے مختلف شہروں سوات ، ملاکنڈ اور لوئر دیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس پر شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، اطلاعات کے مطابق زلزلہ کی شدت کا ابھی اندازہ نہیں‌ لگا یا جا سکا اور کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں‌ ہے. سوات ، ملاکنڈ اور لوئر دیر اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں.

    زلزلے کے بعد مذکورہ اضلاع میں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے اور اللہ کے حضور استغفار کرتے رہے ۔

  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے شوکت یوسفزئی کو بلی بنا دیا، بھارتی میڈیا بھی مذاق اڑاتا رہا

    پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے شوکت یوسفزئی کو بلی بنا دیا، بھارتی میڈیا بھی مذاق اڑاتا رہا

    پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم نے براہ راست پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی اور سرکاری افسر پر بلی والا فلٹر لگا دیا جس پر سوشل میڈیا پر مضحکہ خیز تبصرے کئے جاتے رہے. بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی اس خبرکو نمایاں‌ طور پر شائع اور نشر کرتے ہوئے مذاق اڑایا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پشاور میں پریس کانفرنس کی تو تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم نے براہ راست پریس کانفرنس کے دوران شوکت یوسفزئی اور ساتھ بیٹھے سرکاری افسر پر کیٹ فلٹر لگا دیا جو کافی دیر تک دونوں کے سروں‌ پر لہراتا رہا۔ اس دوران جب یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں‌ تو مضحکہ خیز تبصرے کئے جانے لگے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے کمنٹس کر کے کیٹ فلٹر ہٹانے پر توجہ مبذول کرائی جس کے بعد دونوں شخصیات پر سے کیٹ فلٹر ہٹا دیا گیا۔

    اس واقعہ کے بعد جہاں‌ سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کئے جاتے رہے وہیں ہندوستانی میڈیا نے بھی اس خبر کو نمایاں‌ انداز میں‌ شائع اور نشر کیا. پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے انچار ج نے غفلت کے مرتکب اہلکار کو معطل بھی کر دیا ہے.

    شوکت یوسف زئی کی بلی بنے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہیں اور اس پر تبصروں‌ کا سلسلہ تاحال جاری ہے.

  • خیبر پختونخواہ میں انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ پولیو سٹاف بن گیا

    خیبر پختونخواہ میں انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ پولیو سٹاف بن گیا

    پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایک اور بچے میں پولیو وائرس ملنے سے خیبرپختونخواہ میں پولیو کا شکار بچوں کی تعداد 17 ہو گئ ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے، پولیو آپریشن سنٹر کے مطابق شانگل کے علاقہ کماج میں علی شیر جس کی عمر 18 مہینے ہے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے. جس کے بعد پاکستان میں پولیو کے مریضوں کی امسال تعداد 23 ہو گئی ہے. حکام کا کہنا ہے کہ بنوں، لکی مروت ،شمالی وزیرستان میں اگلے ہفتے انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی.

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابرعطا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان، لکی مروت اور بنوں میں پولیو کا تیزی سے پھیلنا تشویشناک ہے، مقامی افراد سمیت ہمارا اسٹاف بھی انسداد پولیو مہم کی راہ میں رکاوٹ بنا ہواہے جسے فوری طورپر روکنا ہے۔

  • قبائلی علاقہ جات میں اب الیکشن کب ہوں گے؟ الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا

    قبائلی علاقہ جات میں اب الیکشن کب ہوں گے؟ الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا

    قبائلی اضلاع میں الیکشن 20 جولائی کو ہوں گے

     

    قبائلی اضلاع میں الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کیوں کیا؟ اجمل خان وزیر میدان میں آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت کی درخواست پر الیکشن اٹھارہ دن کے لئے ملتوی کر دئیے. صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی تھی کہ دہشت گرد ی کے خطرے کے باعث الیکشن ملتوی کئے جائیں .پڑوسی ملک افغانستان سےدہشتگردی کی کارروائیوں کاخطرہ ہے، نئےضم شدہ اضلاع میں انتخابات کوسبوتاژکرنےکےخطرات موجود ہیں،سیاسی قیادت کوبھی نشانہ بنانےکےحوالےسےخدشات موجود ہیں. خط کے ذریعے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں حالیہ واقعات کےباعث بھی انتخابات ملتوی کیےجائیں ضم شدہ اضلاع میں انتخابات 20 دن کے لیے ملتوی کیےجائیں. الیکشن کمیشن پر اسحوالہ سے آج اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن 20 جولائی کو ہوں گے.

     

    قبائلی اضلاع میں الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ دھاندلی کی کوشش، امیدوار بول پڑے

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 2 جولائی کو ضم شدہ اضلاع میں انتخابات ہونے ہیں. شمالی وزیرستان میں پی ٹی ایم کے اراکین اسمبلی کی جانب سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد دہشت گردی کی کاروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے