Baaghi TV

Category: پشاور

  • پی ٹی ایم حملہ میں‌ زخمی پاک فوج کے جوان کی حالت نازک، پشاور ہسپتال منتقل

    پی ٹی ایم حملہ میں‌ زخمی پاک فوج کے جوان کی حالت نازک، پشاور ہسپتال منتقل

    پشتون تحفظ موومنٹ کے میران شاہ میں‌پاک فوج کی چیک پوسٹوں‌پر کئے جانے والے حملہ میں زخمی ہونے والے ایک سپاہی عادل کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے جسے پشاور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے. سوشل میڈیا صارفین نے پاک فوج کے زخمی جوانوں‌کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کی ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فورسز اہل کاروں اورپی ٹی ایم کارکنوں میں جھڑپ دتہ خیل کےقریب ہوئی. بتایا گیا ہے کہ یہ جھڑپ اس جگہ ہوئی جہاں کئی دنوں سے پی ٹی ایم کارکنوں نے دھرنا دے رکھا ہے. پی ٹی ایم لیڈر اور کارکنان جو پاک فوج اور دفاعی اداروں کے خلاف مذموم مہم چلا رہے ہیں اتوار کے دن ساری حدیں‌ پار کر گئے اور پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر بھی فائرنگ کر دی جس کے بعد پی ٹی ایم کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے.

    اس موقع پر مقامی ایم این اے محسن داوڑ اورعلی وزیربھی علاقے میں موجود تھے. محسن داوڑ عوام کو پاکستانی فوج اور ریاست کے خلاف مسلسل اکسا رہا ہے. اتوار کے دن محسن داوڑ اور اس کے ساتھیوں نے میران شاہ کے بویا علاقہ میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے جوانوں‌کے خلاف اشتعال انگیزی نعرے بازی بھی کی.

  • میران شاہ پی ٹی ایم کے حملہ میں 5 سکیورٹی اہلکار زخمی، ایک کی حالت نازک

    میران شاہ پی ٹی ایم کے حملہ میں 5 سکیورٹی اہلکار زخمی، ایک کی حالت نازک

    پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑ اور اس کے کارندوں کی طرف سے پاک فوج پر حملہ میں 5 جوان زخمی ہوئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زخمی جوانوں‌کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا ہے. حملہ میں زخمی ہونے والے ایک سپاہی عادل کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے.

    فورسز اہل کاروں اورپی ٹی ایم کارکنوں میں جھڑپ دتہ خیل کےقریب ہوئی. بتایا گیا ہے کہ یہ جھڑپ اس جگہ ہوئی جہاں کئی دنوں سے پی ٹی ایم کارکنوں نے دھرنا دے رکھا ہے. پی ٹی ایم لیڈر اور کارکنان جو پاک فوج اور دفاعی اداروں کے خلاف مذموم مہم چلا رہے ہیں اتوار کے دن ساری حدیں‌ پار کر گئے اور پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر بھی فائرنگ کر دی جس کے بعد پی ٹی ایم کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے.

    اس موقع پر مقامی ایم این اے محسن داوڑ اورعلی وزیربھی علاقے میں موجود تھے. محسن داوڑ عوام کو پاکستانی فوج اور ریاست کے خلاف مسلسل اکسا رہا ہے. اتوار کے دن محسن داوڑ اور اس کے ساتھیوں نے میران شاہ کے بویا علاقہ میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے جوانوں‌کے خلاف اشتعال انگیزی نعرے بازی بھی کی.

  • سوات میں سکول بس کھائی میں گرنے سے 31 طالبات زخمی

    سوات میں سکول بس کھائی میں گرنے سے 31 طالبات زخمی

    پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع سوات میں سکول بس کھائی میں گرنے سے اکتیس طالبات سمیت 34 افراد زخمی ہو گئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات کی تحصیل مٹہ میں ایک سکول کی بس کھائی میں گر گئی جس کے باعث 31 طالبات زخمی ہو گئیں، بس سکول کی طالبات کو واپس لے کر جا رہی تھی. پولیس کا کہنا ہے کہ بس کی بریکیں فیل ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا.حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمی طالبات کو ہسپتال منتقل کر دیا.

  • وزیراعظم عمران خان آج افطاری کہاں کریں گے؟ اہم خبر آ گئی

    وزیراعظم عمران خان آج افطاری کہاں کریں گے؟ اہم خبر آ گئی

    وزیر اعظم عمران خان آج ہفتہ کو خیبر پختونخواہ کےد ورے پر جائیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج ہشاور جائیں گے اور شوکت خاتم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے سلسلہ میں منعقدہ افطار ڈنر کی تقریب میں شر کت کریں گے، وزیر اعظم عمران خان پشاور میں صوبائی کابینہ کے اراکین سے بھی ملاقات کریں گے. ملاقات میں خیبر پختونخوا اورضم اضلاع کی مجموعی صورتحال پر غورہوگا .

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی سے فاٹا کی نشستوں میں اضافے کے بعد وزیر اعظم عمران کان کا خیبر پختونخواہ کا پہلا دورہ ہو گا.

  • نوشہرہ سے درگئی تک ریلوے کی رفتار بڑھانے کے لیے حکومت نے کیا کیا ۔ اہم خبر آ گئی

    نوشہرہ سے درگئی تک ریلوے کی رفتار بڑھانے کے لیے حکومت نے کیا کیا ۔ اہم خبر آ گئی

    نوشہرہ سے درگئی تک ریلوے ٹرین کی رفتار بڑھانے کے لیے سامان پہنچادیاگیا،کم ازکم رفتار70کلومیٹرفی گھنٹہ ہوگی اور تمام غیرقانونی پھاٹک بندکئے جائیں گے رمضان کے بعد کام شروع کیاجائے گا ،پشاور سے طورخم تک ریلوے ٹریک کی بحالی وزارت سیاحت خیبر پختون خوا کی عدم دلچسی کی وجہ سے تاخیر کاشکار ہوگئی ،ذرائع کاکہناہے کہ پشاورسے طورخم ٹریک کی بحالی پر صوبائی حکومت کاسٹڈی پرزیادہ اورکام پر کم زورہے یہی حال رہاتومنصوبے مکمل کرنے میں دوسال لگ جائیں گے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ریلوے نے سیاحتی مقام تحت بھائی اور اس سے آگے درگئی تک مسافرٹرین چلانے سے قبل فیصلہ کیاہے کہ ٹریک کواپ گریڈ کیاجائے ٹریک کواپ گریڈ کرنے کے لیے سامان پشاور ڈویژن کودے دیاگیاہے مگر رمضان کی وجہ سے ٹریک پر کام شروع نہیں ہوسکاہے رمضان کے بعد ٹریک پر تیزی کیساتھ کام شروع کیاجائے گاذرائع کاکہناہے کہ ٹریک پرانہ ہونے کی وجہ سے ریل گاڑی 40کلومیٹرفی گھنٹہ سے زیادہ تیز نہیں چل سکتی تھی اس لیے ریل گاڑی کی سپیڈ کوکم ازکم 70کلومیٹر فی گھنٹہ کرنے کافیصلہ کیاگیاہے ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ کافی عرصہ سے ٹریک بندہونے کی وجہ سے لوگوںنے غیرقانونی لیول کراسنگ بنائی ہیں ان کوختم کیاجارہاہے کیوںکہ اگر ریل گاڑی کی سپیڈ بڑے گی تو اس سے جانی ومالی نقصان کا خطرہ ہے ۔تحت بھائی سے آگے درگئی تک ریلوے ٹریک میں سب سے بڑی رکاوٹ تحت بھائی کے پاس این ایچ اے کاریلوے ٹریک پر پل ہے جس کی وجہ سے نکاسی اب کانظام بندہوگیاتھا اور وہاں پر پانی کھڑا ہوتاتھااین ایچ اے کوکہاگیاتھا کہ وہ اس مسئلہ کوحل کرے اور تحصیل مونسپل کمیٹی نے نکاسی اب کے مسئلہ کوحل کرناتھا رمضان کے بعد پل کے نیچے ٹریک کوتبدیل کرلیاجائے گاپانی کھڑاہونے کی وجہ سے ٹریک زیادہ متاثرہواہے۔ذرائع کاکہناہے کہ پشاور سے طورختم سرحد تک ریلوے ٹریک کی بحالی کے حوالے سے پی سی ون بنایاگیاتھاجس میں آدھی رقم جو کہ تقریبا50سے 60کروڑ روپے تک بنتی تھی صوبہ کے پی کے کے وزارت سیاحت نے دینے کی حامی بھرلی تھی پی سی ون بننے کے بعد صوبائی وزارت سیاحت اس حوالے سے سنجیدہ نہیںہے محکمہ ریلوے کوپشاور سے طورخم تک دوبارہ پی سی ون بنانے کاکہاگیاہے ذرائع کاکہناہے کہ وزارت سیاحت کی بیورکریسی کاسٹڈی پر زیادہ زور ہے اور کام پر کام ہے جس کی وجہ سے یہ منصوبہ تاخیر کاشکارہوگیاہے اگر یہی صورت حال رہی تو ریلوے ٹریک کی بحالی پر دوسال سے زائد کاعرصہ لگ سکتاہے ۔

  • پولیو کا ایک اور کیس ،رواں سال کتنے کیس رپورٹ ہوئے، اہم خبر

    پولیو کا ایک اور کیس ،رواں سال کتنے کیس رپورٹ ہوئے، اہم خبر

    پولیو کے قطرے پلانے کے باوجود پاکستان میں پولیو کے مزید کیسز سامنے آنے لگ گئے ،خیبر پختونخواہ کے علاقے شمالی وزیرستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آنے سے ملک میں رواں سال پولیو کیسزکی تعداد 16 ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان کی یونین کونسل میر علی کے گاؤں زیرکئی کی رہائشی ساڑھے 3 سالہ بچی کے نمونے یکم مئی کو قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بھیجے گئے تھے جن میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ بچی نے خصوصی انسداد پولیو مہم کے دوران 7 ڈوزز کے علاوہ او پی وی کی ڈوز بھی لی تھی۔

    واضح رہے کہ رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 16ہوگئی ہے جب کہ خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز 11 ہوگئے ہیں۔ شمالی وزیرستان سے پولیو سے متاثرہ تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں بھی پولیو کے دو کیسز سامنے آ چکے ہیں،

  • سوات موٹروے کا افتتاح وزیر اعظم کب کریں گے؟ اعلان ہو گیا

    سوات موٹروے کا افتتاح وزیر اعظم کب کریں گے؟ اعلان ہو گیا

    وزیر اعظم عمران خان عید کے بعد سوات موٹروے کا افتتاح کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوات موٹروے کو عید سے قبل کھول دیا جائے. وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عید کے بعد موٹروے کا افتتاح کریں گے .وزیر اعلیٰ نے اجلاس میں مزید کہا کہ سوات موٹروے پر کام کا جائزہ لینے کیلیے بہت جلد خود دورہ کروں گا،انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاحت کو فروغ دینے کیلیے موٹروے بنائی گئی ہے، سوات موٹروے سیاحتی مقامات تک رسائی کیلیے مرکزی کردار ادا کرے گی .سوات موٹروے چونتیس ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگی۔ سوات موٹروے کو پشاور اسلام آباد موٹروے پر صوابی کے قریب کرنل شیرخان انٹر چینج سے منسلک کردیا گیا ہے۔

  • شانگلہ الپوری روڈ میں مبینہ کرپشن، امیر مقام کا بیٹا گرفتار

    شانگلہ الپوری روڈ میں مبینہ کرپشن، امیر مقام کا بیٹا گرفتار

    پشاور(نمائندہ باغی ٹی وی ) ایف آئی اے نے شانگلہ الپوری روڈ میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات مکمل کر لی، لیگی رہنما امیر مقام کے بیٹے اشتیاق کو گرفتارلیا، این ایچ اے کے اعلیٰ افسران کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کی سفارش کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق بدعنوانیوں کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کی بڑی کارروائی سامنے آئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کے بیٹے اشتیاق کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے امیر مقام اینڈ کمپنی بلیک لسٹ کرنے کی سفارش کر دی ہے۔امیر مقام اینڈ کمپنی نے این 90 شانگلہ الپوری روڈ کی 35 کلومیٹر سڑک کا منصوبہ ایک سال کے دوران 850 ملین میں مکمل کرنا تھا، جس کی لاگت تو 2800 ملین تک پہنچ گئی لیکن تاحال روڈ مکمل نہیں کیا جا سکا ہے۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ خیبر پختونخواہ نے صرف چار ماہ کی مدت میں امیر مقام اینڈ کمپنی اور این ایچ اے کے گیارہ اعلیٰ افسران کے خلاف انکوائری مکمل کرکے امیر مقام کے بیٹے اشتیاق سمیت پانچ ٹھیکیداروں کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے انکوائری میں این ایچ اے کے اعلیٰ افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کرنے اور امیر مقام اینڈ کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے سمیت کمپنی سے 626 ملین ریکور کرنے کی تجویز بھی گئی ہے۔

  • وزیر اعظم کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ، سماعت ملتوی

    وزیر اعظم کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ، سماعت ملتوی

    وزیر اعظم عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت پشاور کی عدالت میں ہوئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے وکیل نےجواب جمع کرنے کیلیے عدالت سےمزید مہلت مانگ لی جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18 تک ملتوی کردی .

    واضح رہے کہ سابق اراکین اسمبلی فوزیہ بی بی اور عارف یوسف نے عمران خان پر ہتک عزت کا دعویٰ کررکھا ہے ،فوزیہ بی بی اور عارف یوسف پر سینیٹ میں ووٹ بیچنے کا الزام لگایا گیا تھا

  • خواتین پولیس کی رمضان میں سپیشل ڈیوٹی لگ گئی

    خواتین پولیس کی رمضان میں سپیشل ڈیوٹی لگ گئی

    خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں رمضا ن المبارک کے دوران خواتین پولیس اہلکاروں کی خصوصی ڈیوٹی لگا دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی سی پی او پشاور نے تمام اداروں کو مراسلہ لکھا ہے جس میں ایف آئی اے ، نیب، نادرا، ٹریفک پولیس سمیت دیگر محکموں سے خواتین پولیس اہلکاروں کو فوری طلب کیا گیا ہے، سی سی پی اوکے مطابق خواتین پولیس اہلکاروں کی رمضان سے عید تک خصوصی ڈیوٹی لگائی گئی ہے. گورنر ہائوس سے بھی لیڈی پولیس کو واپس بلا لیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ خواتین پولیس اہلکاروں کو رمضان المبارک میں رمضان بازاروں اور ان مقامات پر تعینات کیا جائے گا جہاں خواتین عبادت کرنے جمع ہوتی ہیں.