Baaghi TV

Category: پشاور

  • خیبرپختونخوا دلیر اور غیور لوگوں کی سرزمین ہے،وزیراعظم

    خیبرپختونخوا دلیر اور غیور لوگوں کی سرزمین ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کےعوام کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

    خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر غور کے لیے اہم قبائلی جرگے کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت دیگر سیاسی وعسکری قیادت اور قبائلی عمائدین شریک ہیں۔

    جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ جرگے میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے، جرگے کے تمام شرکا کو خوش آمدید کہتا ہوں، خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل سننے کے لیے آیا ہوں، یہاں کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا پاکستان کا خوبصورت ترین صوبہ ہے، یہاں کےعوام کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، خیبرپختونخوا دلیر اور غیور لوگوں کی سرزمین ہے، خیبرپختونخوا پولیس کو جدید تقاضوں سے لیس کرنا ہے، خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فنڈز ملتے رہیں گے۔

    شہباز شریف نےمزید کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کے حصےپر کمیٹی تشکیل دی جائےگی، 2010 میں این ایف سی کا ایجنڈا خیبرپختونخوا میں انسداد دہشت گردی تھا، 2010 سے اب تک خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کی مد میں 700 ارب روپےدیئے، 7 مئی کو بھارت نےحملہ کرکے ہمارے لوگوں کو شہید کیابھارت نے دھمکی دی کہ پاکستان کا پانی بند کردیں گے، پانی ہمارے لیے ریڈ لائن ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو وہ سبق سیکھایا کہ وہ ہمیشہ یاد رکھے گا، جو قیامت تک نہیں بھولے گا، مودی حکومت شکست کے زخم چاٹ رہی ہے، 4 ممالک کا دورہ کرکے آیا ہوں وہ پاکستان کی جیت پر خوش ہیں، قوم متحد ہے ہمیں کڑے فیصلے کرنے ہیں۔

  • لنڈی کوتل: یاجد اکبر کا پریس کانفرنس میں دعویٰ، "ہماری زمین میں چچازاد حصہ دار نہیں

    لنڈی کوتل: یاجد اکبر کا پریس کانفرنس میں دعویٰ، "ہماری زمین میں چچازاد حصہ دار نہیں

    لنڈی کوتل (باغی ٹی وی رپورٹ) ڈسٹرکٹ خیبر پریس کلب (رجسٹرڈ) میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یاجد اکبر اور راحیل اکبر نے پشاور کے علاقے سربند شینواری قلعہ میں واقع اپنی خاندانی جائیداد کے تنازع پر اپنا مؤقف پیش کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ان کے دادا مرحوم محمد اکبر کی جائیداد، جو وراثت انتقال نمبر 1107 سال 2008 کے تحت پانچ بیٹوں اور تین بیٹیوں میں تقسیم ہوئی تھی، اس کے بعد سے کچھ مسائل کا شکار ہے۔

    پریس کانفرنس کے دوران یاجد اکبر اور راحیل اکبر نے دعویٰ کیا کہ اکبر خان ولد نسیم اکبر نے اپنے حصے کی زمین فروخت کر کے نقد رقم حاصل کر لی تھی، حالانکہ ان کے چچازادگان نے انہیں بارہا ایسا کرنے سے منع کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ نسیم اکبر کے بیٹوں نے ان کی تنبیہ کے باوجود اپنی زمین فروخت کی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جاوید اکبر، جمیل اکبر (پسران نعیم اکبر) اور محمد اکبر کی بیٹیوں نے اپنی حصہ اراضی 2022 میں ہارون اور شاہد نامی افراد کو فروخت کر دی اور زر ثمن بھی وصول کر لیا ہے۔ ان کے دیگر چچازادگان، جن میں پرویز اور صدیق اکبر کے بیٹے شامل ہیں، نے بھی اپنی اراضی ہارون اور شاہد کو فروخت کی ہے۔ انہوں نے ہارون اور شاہد کو کاروباری لوگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتہائی اعتماد کے ساتھ یہ معاملہ طے کیا ہے۔

    یاجد اکبر اور راحیل اکبر نے واضح کیا کہ ان کے چچازاد بھائی اکبر خان ولد نسیم اکبر کا ان کے ساتھ کوئی شرعی یا قانونی حصہ نہیں بنتا۔ انہوں نے تمام سرکاری محکموں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدالتوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے بیانات کی آزادانہ چھان بین کریں، اور انہیں یقین ہے کہ وہ سرخرو ہوں گے۔

    پریس کانفرنس کے اختتام پر انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بالخصوص ڈی پی او خیبر سے گزارش کی کہ اکبر خان ولد نسیم اکبر کے خلاف دروغ گوئی اور بے جا الزامات لگانے کی پاداش میں قانونی اور سخت تادیبی کارروائی کی جائے۔

  • چمکنی میں 11 مئی کو اسپانسرڈ دہشتگرد کاکا ٹارگٹ مذہبی شخصیت تھی،آئی جی خیبرپختونخوا

    چمکنی میں 11 مئی کو اسپانسرڈ دہشتگرد کاکا ٹارگٹ مذہبی شخصیت تھی،آئی جی خیبرپختونخوا

    پشاور: آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقارحمید کا کہنا ہے کہ یوم تشکر کے بعد چمکنی میں 11 مئی کو خودکش حملہ آورکا ٹارگٹ مذہبی شخصیت تھی۔

    آئی جی کے پی کے نے کہا کہ پولیس نے خودکش حملہ آور کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہلاک کیا، 2 پولیس اہلکاروں نے اپنی شہادت دے کر حملہ آور کو مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا بھارت کو شکست دینے اور یوم تشکر کے بعد اسپانسرڈ دہشتگرد نے پشاور میں ایک مذہبی شخصیت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی خودکش حملہ اور نے ہدف تک پہنچنے سے قبل خود کو بلاسٹ کیا جس سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے،دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پولیس کو فوری 16 ارب روپے کی ضرورت ہے۔

    سی ای او ائیر انڈیا کا پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے اخراجات بڑھنے کا اعتراف

    بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے طیارے گرنے کے اعتراف پر ہندؤؤں کا ہنگامہ

    غزہ: اسرائیلی فوج کی امداد لیتے افراد پر بمباری ، 40 فلسطینی شہید

  • بنوں اور کوہاٹ میں دھماکے، دو افرادہلاک

    بنوں اور کوہاٹ میں دھماکے، دو افرادہلاک

    خیبرپختونخوا میں دھماکوں یک زیر تعمیر عمارت اور ایک رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچا جبکہ دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    خیبرپختونخوا کے شہروں بنوں اور کوہاٹ میں دھماکوں کے دو علیحدہ علیحدہ واقعات پیش آئے،بنوں کے تھانہ ککی کی حدود میں واقع نیکم ککی کے علاقے میں ریسکیو 1122 کے زیر تعمیر دفتر کو شدت پسندوں نے نشانہ بنایا پولیس کے مطابق شرپسندوں نے عمارت میں نصب بارودی مواد کے ذریعے دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں عمارت کو نقصان پہنچا، واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے، جن کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔

    دوسری جانب کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل کے گاؤں آخورال میں زوڑ آخور ٹیوب ویل کے قریب ایک گھر میں پراسرار دھماکہ ہوا،ریسکیو ذرائع کے مطابق اس افسوسناک واقعے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل اور ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، دھماکے سے مکان کو شدید نقصان پہنچا جبکہ اس کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

  • فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس وفد کی کلکٹر اظودالمہدی سے ملاقات، تجارتی رکاوٹوں کے حل پر زور

    فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس وفد کی کلکٹر اظودالمہدی سے ملاقات، تجارتی رکاوٹوں کے حل پر زور

    پشاور (باغی ٹی وی رپورٹ) فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صدر ضیاء الحق سرحدی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے کلکٹر کسٹمز آپریزمنٹ پشاور، اظودالمہدی (Azood Ul Mehdi) سے کسٹمز ہاؤس پشاور میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر خالد شہزاد، نائب صدر امتیاز احمد علی، جنرل سیکریٹری میاں وحید باچا، اور ایگزیکٹو ممبران فاروق احمد، منصور احمد، طارق خان آفریدی، نظام شاہ، عامر رضا، تنویر احمد اور جاوید خان شامل تھے۔

    صدر ضیاء الحق سرحدی نے کلکٹر اظودالمہدی کو نئی تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ قابلیت اور تجربے کو بزنس کمیونٹی کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا۔ انہوں نے کلکٹر کو پاک افغان تجارت، ایکسپورٹرز، امپورٹرز اور کسٹمز ایجنٹس کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے دیرپا حل کے لیے متعدد تجاویز پیش کیں۔ خاص طور پر فیس لیس اسسمنٹ سسٹم کو کاروباری طبقے اور کلیئرنگ ایجنٹس کے لیے مشکلات کا باعث قرار دیتے ہوئے اس کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

    ملاقات میں فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے کسٹمز حکام کو بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ضیاء الحق سرحدی نے کلکٹر اظودالمہدی کے سابقہ دور میں بھی بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل میں ادا کیے گئے کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اس بار بھی غلام خان، خرلاچی، انگور اڈہ، طورخم بارڈرز پر تجارتی مشکلات، اور اضاخیل ڈرائی پورٹ کو مکمل فعال بنانے جیسے اہم مسائل پر توجہ دیتے ہوئے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔

    یہ ملاقات پاک افغان باہمی تجارت کی بہتری، کسٹمز اصلاحات اور بزنس ماحول کو سازگار بنانے کے حوالے سے ایک مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

  • مساجد میں سولر سکیم،خیبر پختونخوا حکومت کی کرپشن

    مساجد میں سولر سکیم،خیبر پختونخوا حکومت کی کرپشن

    تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان نے مساجد سولر اسکیم میں مبینہ بےضابطگیوں سے متعلق اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بابر سلیم سواتی کو خط بھجوایا ہے

    عاطف خان نے چیئرمین پی اے سی کو لکھے گئے خط میں الزام لگایا ہے کہ ٹی ایم اے مردان کے تحت مساجد کی سولر اسکیموں میں بےضابطگیاں اور عوامی فنڈز کا غلط استعمال ہوا ہے،چیئرمین پی اے سی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ٹھیکیداروں کو پیشگی ادائیگیاں کی گئیں لیکن عملی طور پر کام نہ ہونے کے برابر ہے، ناقص اور غیر معیاری کام عوامی اعتماد کی خلاف ورزی ہے، چیف سیکرٹری کو متعدد خطوط کے باوجود کارروائی نہیں ہوئی، معاملے کی اعلیٰ سطحی انکوائری کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں، اسکیموں کا مکمل مالی آڈٹ، فزیکل کام اور معیار کی جانچ پڑتال کی جائے، ذمہ دار افسران کی نشاندہی اور سخت محکمانہ کارروائی کی جائے، عوامی فنڈز کے غلط استعمال پر خاموشی ناقابل قبول ہے، عوام جواب چاہتے ہیں، خاموشی مزید بداعتمادی کو جنم دے گی۔

  • پرامن احتجاج پر تشدد،پیپلز پارٹی کا خیبر پختونخوا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع

    پرامن احتجاج پر تشدد،پیپلز پارٹی کا خیبر پختونخوا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع

    پُرامن احتجاج پر لاٹھی چارج: پیپلز پارٹی کے ایم پی اے احمد کریم کنڈی کا خیبرپختونخوا اسمبلی میں شدید احتجاج

    پشاور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رکنِ صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں ایک اہم توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروایا ہے، جس میں گزشتہ روز پشاور میں ہونے والے پیپلز پارٹی کے پُرامن احتجاج پر پولیس کی طرف سے کیے گئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے استعمال کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

    احمد کریم کنڈی نے اسمبلی میں جمع کروائے گئے نوٹس میں اس واقعے کو شہری آزادیوں اور جمہوری اقدار کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج ایک بنیادی انسانی و جمہوری حق ہے، جسے دبانے کی کوشش حکومت کی آمرانہ سوچ کا عکاس ہے۔ "یہ تشدد صوبائی حکومت کے ماتھے پر ایک سیاہ دھبہ ہے، جو کبھی نہیں مٹ سکے گا،” انہوں نے زور دے کر کہا۔ایم پی اے کنڈی نے بتایا کہ احتجاج کے دوران نہ صرف سیاسی کارکنان بلکہ بزرگ شہریوں، خواتین اور نوجوانوں کو بھی پولیس تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت عوام کی آواز سننے کے بجائے طاقت کے ذریعے انہیں خاموش کرانا چاہتی ہے۔ پُرامن احتجاج کو کچلنا ایک جمہوری حکومت کے شایانِ شان نہیں۔ "ایسی کارروائیاں جمہوری اصولوں کے منافی ہیں، اور عوامی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اختلاف رائے کو برداشت کرے اور احتجاج کرنے والوں کو سننے کا حوصلہ رکھے۔” اس واقعے کی فوری اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی بھی پُرامن احتجاج پر ایسے ظالمانہ اقدامات نہ کیے جائیں۔

  • خیبرپختونخوا پولیس کیلئے صوبائی حکومت سے تین گنا زائد بجٹ کا مطالبہ

    خیبرپختونخوا پولیس نے مالی سال 26-2025 کے لیے صوبائی حکومت سے تین گنا زائد بجٹ کا مطالبہ کر دیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے نئے بجٹ میں 20 ارب روپے کی ڈیمانڈ پیش کی ہے، جس میں جدید ہتھیار، تھرمل گنز، بکتربند گاڑ یاں، آئی ٹی ساز و سامان اور ضم اضلاع میں پولیس انفراسٹرکچر کی بہتری شامل ہے رواں مالی سال کی نسبت نئے بجٹ میں ترقیاتی منصو بوں کے لیے خطیر رقم مانگی گئی ہے بندوبستی اضلاع کے لیے 14.5 ارب روپے جبکہ ضم شدہ اضلاع کے لیے 3 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    مخصوص نشستیں نظر ثانی کیس: کبھی کبھار ہار کر بھی جیت جاتے ہیں، وکیل فیصل صدیقی

    آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی چیلنجز اور درپیش خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ماضی کی نسبت تین گنا زیادہ بجٹ کی ڈیمانڈ کی گئی ہے تاکہ پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے،بجٹ تجاویز میں پولیس تھانوں، چیک پوسٹوں اور دیگر عمارتوں کی مرمت و تعمیر، جنوبی اضلاع میں سیف سٹی پراجیکٹ کا آغاز، اور زیر التوا ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل بھی شامل ہے۔

    نوشکی میں فائرنگ،پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ بجٹ ترجیحات میں جدید اسلحہ، اے پی سی گاڑیاں اور تھرمل گنز شامل ہیں، جبکہ ناکافی وسائل کی وجہ سے تاخیر کا شکار منصوبے اس بار ’ون ٹائم‘ بنیاد پر مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

  • پشاور میں پیپلز پارٹی کی "صوبہ بچاؤ تحریک” پر ہنگامہ آرائی، پی ٹی آئی کیمپ کو آگ لگ گئی

    پشاور میں پیپلز پارٹی کی "صوبہ بچاؤ تحریک” پر ہنگامہ آرائی، پی ٹی آئی کیمپ کو آگ لگ گئی

    خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پاکستان پیپلز پارٹی کی "صوبہ بچاؤ تحریک” کے دوران حالات کشیدہ ہو گئے، جب ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتعل مظاہرین نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاجی کیمپ کو آگ لگا دی۔احتجاج جناح پارک سے شروع ہوا اور خیبرپختونخوا اسمبلی چوک تک پہنچا، جہاں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا نے خطاب کیا۔خطاب کے بعد مظاہرین نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی، اسمبلی کے گیٹ پر چڑھائی اور توڑ پھوڑ کی گئی۔

    پولیس نے شلنگ کی جس سے مظاہرین بکھر گئے، تاہم مظاہرین نے اسمبلی کے قریب قائم پی ٹی آئی احتجاجی کیمپ پر دھاوا بول دیا اور سامان کو آگ لگا دی۔آگ کے باعث کیمپ میں موجود گیس سلنڈر پھٹ گیا۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر نجم الدین خان کی شلنگ کے دوران حالت غیر ہو گئی، جنہیں فوری طبی امداد دی گئی۔

    ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش کے مطابقپولیس صرف ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لیے تعینات تھی، کچھ نقاب پوش مظاہرین نے ریڈ زون میں داخلے کی کوشش کی۔”انہوں نے مزید کہا کہ کیمپ کو آگ لگانے والے شرپسندوں کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد لی جائے گی۔”

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا:صوبائی حکومت نے اپنی کرپشن چھپانے کے لیے پرامن سیاسی کارکنوں پر شیلنگ کی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے۔”ے پی کی نااہل حکومت کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔”آج ہر شہری ‘صوبہ بچاؤ تحریک’ کی آواز ہے۔”

    یاد رہے کہ پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا میں مبینہ کوہستان اسکینڈل، گندم کرپشن اور بڑھتی بیروزگاری کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ پارٹی رہنماؤں کے مطابق، یہ تحریک صوبے کو بدانتظامی، اقربا پروری اور کرپشن سے نجات دلانے کی کوشش ہے۔

    ماہرین کے مطابق، خیبرپختونخوا میں پیپلز پارٹی کی موجودگی اور سرگرمی سیاسی توازن پر اثر انداز ہو سکتی ہے، لیکن احتجاج میں تشدد اور سرکاری املاک کو نقصان پارٹی کے لیے ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے، خاص طور پر جب واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    بھارت، لالو پرساد یادیو نے بیٹے کو خاندان اور پارٹی سے نکال دیا

    مورو احتجاج: شرجیل میمن نے مظاہرین کے تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کی ویڈیوز پیش کردیں

    حماس کا امریکی جنگ بندی تجویز سے اتفاق، اسرائیل کی تردید

  • چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان اور ایمل ولی خان میں صلح

    چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان اور ایمل ولی خان میں صلح

    چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے باچا خان مرکز پشاور کا دورہ کیا، جہاں ان کا استقبال اے این پی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے پشتون روایات کے مطابق کیا اور ان کا جرگہ قبول کر لیا۔

    باغی ٹغی وی کے مطابق اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ جو واقعہ پیش آیا وہ ایک غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا تھا، اور اُس روز بھی میں نے معذرت کی تھی، آج ایک بار پھر تمام گلے شکوے دور کرنے اور باچا خان مرکز آنے کا مقصد بھی یہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹر ایمل ولی خان اور ان کے خاندان کو نہایت عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔

    مرکزی صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ باچا خان مرکز تمام مظلوموں اور پشتونوں کا گھر ہے، یہاں ہمیشہ روایتی جرگوں کے ذریعے مسائل حل کیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پشتون روایات کا احترام کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے کے جرگے کو قبول کرتا ہوں، اور باچا خان مرکز پشاور میں انہیں اور ان کے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

    سینئر سیاستدان کمال الدین اظفر انتقال کر گئے

    کویت کیجانب سے 19 سال بعد پاکستانیوں کیلئے دروازے کھل گئے