Baaghi TV

Category: پشاور

  • گورنر خیبرپختونخوا کا بجٹ اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط سے انکار

    گورنر خیبرپختونخوا کا بجٹ اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط سے انکار

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بجٹ اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط سے انکار کر دیا۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری ملی ہے، جسے دیکھ رہا ہوں، آئین کے مطابق 14 روز تک سمری پر دستخط کرنے کا پابند ہوں، سمری پر آج ہی دستخط کرنے کا پابند نہیں ہوں، کسی کا پابند نہیں کہ ہر صورت سمری پر دستخط آج ہی کروں۔

    گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ یا کسی اور کی دھمکیوں اور دباؤ میں آکر کبھی سمری پر دستخط نہیں کروں گا، ریاست پر حملے کرنے والے انتشاری ٹولے سے ڈرنے والا نہیں،خیبرپختونخوا میں کرپشن کا بازار گرم کرنے والوں کی دھمکیوں سے کوئی ڈر نہیں، وزیر اعلیٰ اپنی گیڈر بھبکیوں سے باز آجائیں۔

    بھارتی حکمران جماعت بی جے پی دھڑوں میں تقسیم

    اسرائیلی حملے میں جوہری تنصیب کو نشانہ بنایا گیا، تصدیق ہو گئی

    سینیٹ میں اسرائیلی حملے کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

  • کرم میں فتنہ الخوارج کا فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 7 زخمی

    کرم میں فتنہ الخوارج کا فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 7 زخمی

    خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے سرحدی علاقے حسین میلہ میں فتنہ الخوارج نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق اپر کرم میں افغانستان کے صوبے ننگرہار سے ملحقہ ضلع کرم کے لقمان خیل تنگی کے علاقے حسین میلا میں فتنہ الخوارج سے داخل ہوکر فورسز کے پوسٹ پر بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا فتنہ الخوارج کے حملے کے نتیجے میں اہلکار لانس نائیک سلیم موقع پر ہی شہید ہوگئے اور 8 اہلکار زخمی ہو گئے، بعد ازاں دوران علاج ایک اور اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    زخمیوں میں حوالدار موالی خان ، حوالدار جہاد حسین طوری ، لانس نائیک یوسف ، سید ایوب ، سپاہی ابرار ، سپاہی عثمان ، نائب صوبیدار جاوید حسین شامل ہیں جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کر دیا گیا-

    واقعے کے بعد فورسز نے بھی حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کی جب کہ قریبی علاقوں میں مقیم قبائل نے لاؤڈ اسپیکروں پر دہشت گردوں کا پیچھا کرنے کے لیے اعلانات کیے جس کے نتیجے میں ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا، تاہم دیگر حملہ اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےگرفتار دہشتگرد نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں اسلحہ طالبان نے فراہم کیا تھا اور پوسٹ پر حملے کا کہا تھا۔

    پاکستان اپنی حکمرانی کو درست کر لے تو اس کی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں رہے گی ،بھارتی دفاعی تجزیہ کار

    ضلع کرم سے رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نے کہا ہے کہ ضلع کے قبائل سے حکومت نے اسلحہ بھی جمع کر لیا ہے جب کہ افغانستان سمیت مختلف علاقوں سے دہشت گرد اس قسم کاروائیاں کر رہے ہیں حمید حسین نے ذمہ دار حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پاک-افغان سرحد کے قریبی علاقوں میں مقیم قبائل کو سرکاری طور پر اسلحہ دیا جائے تاکہ وہ ملک و قوم کی دفاع میں حکومت کا ساتھ دے سکیں اور اپنی دفاع کر سکیں۔

    حکمرانوں کی ترجیحات ذاتی مفادات کی بجائے قوم کی خدمت ہونی چاہئے،قاری یعقوب شیخ

  • مردان:باپ نے 5 افراد کو   بیٹےکےاعضاء عطیہ  کردیے

    مردان:باپ نے 5 افراد کو بیٹےکےاعضاء عطیہ کردیے

    مردان میں ایک شخص نے جب حادثے میں زخمی اپنے بیٹےکے جینے کی امید کھودی تو اپنے بیٹے کے اعضاء عطیہ کردیے جس سے 5 افراد کو نئی زندگی مل گئی۔

    31 مئی کو مردان کے علاقے رستم بازار کے رہائشی نورداد کے لاڈلے بیٹے اور نویں جماعت کے طالب علم 14 سالہ جواد خان کوگاڑی نے اس وقت ٹکر مارکر شدید زخمی کردیا جب وہ اسکول جا رہا تھامختلف اسپتالوں کے چکر لگانے کے بعد تمام امیدیں دم توڑگئیں اوربیٹا وینٹی لیٹر پر مصنوعی سانسیں لینے لگا جواد کے باپ نے ضرورت مند مریضوں کو بیٹے کے اعضا ء عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا اور تمام تر قانونی کارروائی مکمل کر لینے کے بعد بیٹےکی دونوں آنکھیں، جگر اور گردے عطیہ کردیئے، جس سے 5 ا انسانوں کو نئی زندگی مل گئی۔

    7 جون کو جواد کی تدفین کردی گئی ہے، جواد کے دیگر گھر والے بھی اعضاء عطیہ کیے جانے پر مطمئن ہیں،جواد کے دادا کا کہنا ہےکہ ان کا پوتا تو روڈ حادثے میں چل بسا لیکن رستم میں بائی پاس روڈ بنایا جائے تاکہ حادثات سے بچا جاسکے-

    ملزم ظاہر جعفر نور مقدم کا بے رحم قاتل ، ہمدردی کے قابل نہیں،سپریم کورٹ

    اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی میڈیا کا دعویٰ

    اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم،نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

  • بالاکوٹ،پولیس مقابلے میں 2 افغان اغوا کار ہلاک،بچے بازیاب

    بالاکوٹ،پولیس مقابلے میں 2 افغان اغوا کار ہلاک،بچے بازیاب

    تحصیل بالاکوٹ میں ڈمگلہ کے قریب پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں 2 افغان اغوا کاروں کو ہلاک کرکے کمسن مغوی بچے کو بازیاب کرلیا۔

    پولیس کے مطابق تھانہ بالاکوٹ میں 5 جون کو کوہستان کالونی کی رہائشی خاتون نے اپنے ڈھائی سالہ بیٹے اور نند کے اغوا کی رپورٹ درج کروائی تھی،خاتون کے مطابق ان کے شوہر کی بہن بچے کو اپنے ساتھ دم کرانے لے کر گئی تھی جس کے بعد سے خاتون اور بچہ لاپتا ہیں، اسی دوران دبئی میں مقیم بچے کے والد کو نامعلوم ملزمان کی جانب سے 3 کروڑ روپے تاوان کی کال موصول ہوئی،دوران تفتیش پولیس کو معلوم ہواکہ ملزمان نے تاوان کی ادائیگی کے لیے متاثرہ خاندان کو ڈمگلہ بلایا تھا جس کے بعد پولیس نے مذکورہ مقام کا گھیراؤ کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔

    پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2 اغواکارہلاک ہوگئے جس کے بعد پولیس نےمغوی بچے اور خاتون کو بحفاظت بازیاب کرالیا،پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے۔

  • دفاعی بجٹ کا پوچھنے والوں کو بنیان مرصوص کی کامیابی میں جواب مل گیا  ، فیصل کریم کنڈی

    دفاعی بجٹ کا پوچھنے والوں کو بنیان مرصوص کی کامیابی میں جواب مل گیا ، فیصل کریم کنڈی

    پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ دفاعی بجٹ کا پوچھنے والوں کو بنیان مرصوص کی کامیابی میں جواب مل گیا صوبے میں 13 سال سے فنڈ کہاں جا رہا ہے ؟ اس کا جواب کون دے گا؟

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں 78 گھنٹوں کے دوران بھارت کو سبق سکھایا، اور سبق سکھانے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں، آرمی چیف نے کہا اگر عوام سپورٹ کریں تو 3 ماہ میں دہشت گردی ختم ہو جائے، اورجو فوج بھارت کو سبق سکھا سکتی ہے اس کے لیے دہشت گرد کیا چیز ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صرف اجتماعی نقصان سے بچنے کے لیے احتیاط کی جا رہی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبے کو ملنے والے 700 ارب کہاں گئے ؟ صوبائی وزراء نے اسپتالوں کو لوٹا اور گندم کی لوٹ مار کی۔ ایک ضلع سے 50 ارب لوٹے گئے۔ اور لوٹی ہوئی رقم دھڑا دھڑ فرانس جا رہی ہےعلی بابا چالیس چور دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، کی منظوری میں مخصوص لابی سے ڈیل کی جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 26 مئی کو پشاور میں ہمارے احتجاج پر لاٹھی چارج کیا گیا یہ جرات کریں اور اسلام آباد میں مارچ کر کے دکھائیں جبکہ ان کے خانہ بدوش خیبر پختونخوا ہاؤس میں چھپے ہوئے ہیں ان خانہ بدوش کا بتائیں کس تاریخ کو میدان میں نکل رہے ہیں اسلام آباد میں ان کے سہولت کار واپسی کا روٹ دیتے تھے۔

    گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ اسلام آباد میں ان کے سہولتکار الگ ہوں گے تو لگ پتہ جائے گا جبکہ کوہستان میں چوری صوبائی حکومت کے افسران نے کی اس لیے وزیر اعظم صوبائی حکومت کے بجائے براہ راست ضم اضلاع کو فنڈز دیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا میں ایک میگا پراجیکٹ کا بتا دیں۔

    انہوں نے کہا کہ صوبہ میں کرپشن کے ریکارڈ توڑے گئے ہیں ڈی آئی خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا جلد افتتاح ہو گا جبکہ صوبائی حکومت ڈی آئی خان ائیر پورٹ کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے کیا وزیر اعلیٰ نے کبھی امن و امان کی بات پر ایکشن لیا، اور امید ہے کہ سپہ سالار جلد ہی امن یقینی بنائیں گے بانی پی ٹی آئی پہلے اپنے کرتوتوں کی سزا بھگتیں جبکہ دفاعی بجٹ کا پوچھنے والوں کو بنیان مرصوص کی کامیابی میں جواب مل گیا صوبے میں 13 سال سے فنڈ کہاں جا رہا ہے ؟ اس کا جواب کون دے گا؟ خیبر پختونخوا میں اپوزیشن کو فنڈز نہیں مل رہے جبکہ صوبے میں کمیشن دینے والے ممبران کو فنڈز ملتے ہیں، صدر مملکت سے خیبرپختونخوا کے مالیاتی اسکینڈل پر بات ہوئی۔

  • بنوں: جرگے میں فتںہ الخوارج کے حامیوں کو قانون کے حوالے کرنے کا فیصلہ

    بنوں میں منعقد جرگے میں فیصلہ کیا گیا کہ فتںہ الخوارج کے حامیوں کو وارننگ دی جائے گی وہ باز نہ آئے تو انہیں قانون کے حوالے کیا جائے گا۔

    بنوں پولیس اسٹیشن ڈومیل کے علاقے کم چشمی میں 7 جون کو اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا، جرگے میں طاؤس خیل قبیلے کے تقریباً 280 سے 300 مقامی افراد نے شرکت کی، جرگے کا مقصد علاقے میں فتنہ الخوارج گروہ کی موجودگی کی اطلاعات پر امن و امان کی صورتحال کو زیرغور لانا تھا جرگے میں ممتاز مقامی رہنماؤں ملک توانی، ملک ناصر اور فرید خان نے بھی شرکت کی۔

    ذرائع کے مطابق جرگے میں اہم نکات پر فیصلہ کیا گیا کہ "کم چشمی علاقے کی حفاظت کیلئے 30 سے 40 افراد پر مشتمل ایک مقامی کمیٹی بنائی جائے گی” اور کمیٹی کو مقامی انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کے ساتھ تعاون فراہم کیا جائے گا۔

    امریکا کا دورہ مکمل ، پاکستان کا سفارتی وفد برطانیہ پہنچ گیا

    ذرائع کے مطابق جرگہ میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ ’’مقامی بزرگ ان گھروں کا دورہ کریں گے جہاں فتنہ الخوراج گروہوں سے تعلق رکھنے یا ان کے لیے ہمدردی رکھنے والوں کا شبہ ہے، ایسے افراد کو سختی کے ساتھ خبردار کیا جائے گا کہ وہ باز نہ آئے تو انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا جائےگا، اگر فتنہ الخوارج یا ان کے گروہ کو کم چشمی کے علاقے میں دیکھا گیا تو لاؤڈ اسپیکر پر اعلان کیا جائے گا۔

    جرگہ نے فیصلہ کیا کہ مقامی افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان عناصر کی گرفتاری میں اپنا کردار ادا کریں، مقامی افراد نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ علاقے میں امن قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گےمقامی افراد کے مطابق دہشت گردی یا غیر قانونی سرگرمیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، جرگے کا یہ متفقہ لائحہ عمل علاقائی امن کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

    وزیراعظم کاعمان کے سلطان کو فون، دورہ پاکستان کی دعوت دی

  • لنڈی کوتل: ہوائی فائرنگ سے صحافی کی بہن شدید زخمی، پشاور منتقل

    لنڈی کوتل: ہوائی فائرنگ سے صحافی کی بہن شدید زخمی، پشاور منتقل

    لنڈی کوتل (مہد شاہ شینواری کی رپورٹ) ہوائی فائرنگ سے صحافی کی بہن شدید زخمی، ہسپتال میں سہولیات کا فقدان، پشاور منتقل

    عید کی رات لنڈی کوتل کے مختلف علاقوں میں شادی بیاہ اور خوشی کے مواقع پر ہوائی فائرنگ کا خطرناک سلسلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں صحافی نصیب شاہ شینواری کی بڑی بہن اور لنڈی کوتل بازار کے معروف ٹرانسفارمر مکینک حاجی ایوب شینواری کی اہلیہ شدید زخمی ہو گئیں۔

    ذرائع کے مطابق خاتون کو بھائی خیل کے علاقے میں ہوائی گولی آ لگی، جس کے بعد انھیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال لنڈی کوتل منتقل کیا گیا۔ تاہم حاجی ایوب شینواری نے شکایت کی کہ ہسپتال میں ایمرجنسی کے دوران ایکسرے سمیت دیگر بنیادی سہولیات میسر نہیں تھیں، جس کی وجہ سے مریضہ کو فوری طور پر پشاور ریفر کیا گیا۔

    حاجی ایوب شینواری کے مطابق ایچ ایم سی حیات آباد کے ایمرجنسی یونٹ میں خاتون کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی گئیں، ایکسرے کیا گیا اور ڈاکٹرز نے چند روز بعد سرجری کے ذریعے گولی نکالنے کا مشورہ دیا ہے۔

    واقعے کے بعد صحافی نصیب شاہ شینواری نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لنڈی کوتل اور آس پاس کے علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

  • محسن نقوی کا ایف سی ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ، جوانوں کے ساتھ عید منائی

    محسن نقوی کا ایف سی ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ، جوانوں کے ساتھ عید منائی

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عید کے موقع پر ہیڈکوارٹر ایف سی کے پی (ساؤتھ) ، وانا کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔

    رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کے ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مغربی سرحد پر تعینات افسران و جوانوں کے ساتھ عید منائی، دورے کے موقع پر آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا (ساؤتھ) نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا، وزیر داخلہ نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے، انہوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قبائلی عوام، سیکیورٹی فورسز اور پولیس سمیت تمام شہداء کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور ملک میں امن، استحکام و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی، بعدازاں جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کی جرات، قربانی اور حب الوطنی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کی قربانیاں اور ثابت قدمی وطن کے تحفظ کی ضمانت ہیں، اور یہی جذبہ پاکستان کی اصل طاقت ہے،انہوں نے دہشت گردی کے خلاف قبائلی عوام کے تعاون اور قربانیوں کو بھی سراہا، اور ان کے جذبے کو قوم کا قیمتی اثاثہ قرار دیا۔

  • گیس دھماکا،سابق سینیٹر عباس آفریدی چل بسے

    گیس دھماکا،سابق سینیٹر عباس آفریدی چل بسے

    کوہاٹ: گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے سابق سینیٹر عباس آفریدی زخموں کی تاب نہ لا سکے اور آج وفات پا گئے

    عباس آفریدی گزشتہ روز اعظم باغ میں گیس لیکج سے ہونے والے دھماکے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔ انہیں فوری طور پر سی ایم ایچ کھاریاں کے برن سینٹر منتقل کیا گیا جہاں طبی ٹیم نے ان کا علاج شروع کیا، تاہم زخموں کی نوعیت نہایت سنگین ہونے کی وجہ سے وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ عباس آفریدی کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے بابری بانڈہ کوہاٹ میں ادا کی جائے گی جہاں انہیں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ گیس لیکج کے اس حادثے میں مزید تین افراد بھی زخمی ہوئے ہیں جو مختلف ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے اور طبی عمل جاری ہے۔یہ حادثہ علاقے میں گیس کے نظام کی خرابی اور حفاظتی اقدامات کی کمی کو اجاگر کرتا ہے، جس پر متعلقہ اداروں کو فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

  • باجوڑ: ڈی ایچ او ڈاکٹر گوہر کے گھر کے قریب دھماکا، والد جاں بحق

    باجوڑ: ڈی ایچ او ڈاکٹر گوہر کے گھر کے قریب دھماکا، والد جاں بحق

    باجوڑ کے علاقے خار میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر گوہر کے گھر کے قریب دھماکے کی اطلاع ملی ہے۔

    پولیس کے مطابق اس دھماکے میں ڈاکٹر گوہر کے والد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔پولیس نے مزید بتایا ہے کہ دھماکے سے ڈاکٹر گوہر کے گھر کے گیٹ کو نقصان پہنچا ہے۔اس موقع پر پولیس نے یہ بھی وضاحت کی کہ دھماکے کے وقت ڈاکٹر گوہر گھر میں موجود نہیں تھے۔

    دوسری جانب کوہاٹ میں اعظم باغ کے قریب سابق سینیٹر عباس آفریدی اپنے حجرے میں دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق عباس آفریدی کو زخمی حالت میں سی ایم ایچ کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او کوہاٹ نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے کی وجہ گیس لیکیج معلوم ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں عباس آفریدی سمیت تین دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔ڈی پی او کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچ رہا ہے۔

    اوچ شریف: بنگلہ مستوئی کے قریب مزدا گاڑی الٹنے سے 7 زخمی، 4 ہسپتال منتقل
    ڈیرہ غازی خان: ماحولیاتی ریلی، پلاسٹک کے خلاف آگاہی، کپڑے کے بیگز تقسیم