Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں متحد اور پرعزم ہے، وزیر داخلہ اعجاز شاہ

    قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں متحد اور پرعزم ہے، وزیر داخلہ اعجاز شاہ

    وزیرداخلہ اعجازشاہ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے،

    ڈی آئی خان دہشت گردی واقعات میں شہدا کی تعداد 7 ہوگئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیرداخلہ نے اس حملےمیں قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اورغم کااظہار کیا ہے، اعجازشاہ نے شہداء کے بلند درجات اورلواحقین کے لیےصبرجمیل کی دعا کی ہے،

    وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ قوم دہشت گردی کےخلاف جنگ میں متحد اور پرعزم ہے، یاد رہے کہ ڈی آئی خان میں آج ہونے والے دہشتگردی کے حملہ میں 10 افراد شہید ہوئے ہیں.

  • ڈی آئی خان میں ڈی ایچ کیو اسپتال کے باہر دھماکہ

    ڈی آئی خان میں ڈی ایچ کیو اسپتال کے باہر دھماکہ

    ڈی آئی خان میں ڈی ایچ کیو اسپتال کے باہر دھماکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 4 افراد جاں بحق ہو گئے

    ڈی آئی خان میں ڈی ایچ کیو اسپتال کے باہر دھماکہ ہوا اطلاعات کے مطابق ڈی آئی خان میں ڈی ایچ کیو اسپتال کے باہر دھماکہ خودکش تھا.پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا.ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی.امدادی کارروائیا ں جاری ہیں. چار اہل کار جاں بحق ہو گئے.مزید معلومات پر اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا. دوسری طرف ڈی آئی خان میں ہی پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے

  • وزیر اعلیٰ پنچاب کا دورہ کوئٹہ۔

    وزیر اعلیٰ پنچاب عثمان بزدار کل ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے گے وزیر اعلیٰ پنچاب عثمان بزدار کل کوئٹہ میں مصروف ترین دن گزاریں گے اور پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر صحت نصیب اللہ مری کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے ان کے گھر جائیں گے جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنچاب گورنر بلوچستان سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

  • سول ہسپتال کی 16 نرسیں ایک ساتھ برطرف کر دی گئیں، مگر کیوں؟ اہم خبر

    سول ہسپتال کی 16 نرسیں ایک ساتھ برطرف کر دی گئیں، مگر کیوں؟ اہم خبر

    کوئٹہ میں‌ غیرحاضری اورسرکاری فرائض میں غفلت برتنے پرسول ہسپتال کی 16 نرسزبرطرف کر دی گئی ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فارغ ہونےوالوں میں ایک میل نرس اور15خواتین نرسزشامل ہیں، برطرف کی جانے والی نرسوں‌ کو محکمہ صحت بلوچستان کورپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے، ہسپتال سےفارغ کردہ نرسزاپنی جائےتعیناتی سےغیرحاضرتھیں،

    کوئٹہ سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو کا کہنا ہے کہ تنبیہ کرنےکےباوجودغیرحاضرنرسزاپنی ڈیوٹی پرحاضرنہیں ہوئیں، تمام غیرحاضرنرسزکی تنخواہیں بندکردی گئی ہیں، گھربیٹھےکسی کوتنخواہیں نہیں دےسکتے،

  • کوئٹہ میں کسٹم حکام کی بڑی کاروائی، غیرملکی سامان گاڑی سمیت ضبط

    کوئٹہ میں کسٹم حکام کی بڑی کاروائی، غیرملکی سامان گاڑی سمیت ضبط

    بلوچستان کے علاقے میں کسٹم حکام نے بروقت کاروائی کر کے ایک کروڑ سے زائد کا غیر ملکی سامان برآمد کر کے قبضے میں لے لیا

    سائبر کرائم، حکومتی رکن نے درخواست دی تو کیا جواب ملا؟ کمیٹی میں انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقہ یارو چیک پوسٹ پر کسٹمز حکام نے کاروائی کی ،اس دوران کسٹمز حکام نے ایک کروڑ کا سامان برآمد کر لیا ،کسٹمز حکام کی جانب سے پکڑے جانے والے سامنا میں پتی ،اور چھالیہ شامل ہے ،

    ن لیگ والےمجھے ٹرول کرنے کی زحمت نہ کریں، ماروی میمن نے ایسا کیوں کہا؟

    پنجاب کے بعد سندھ میں بھی فارورڈ بلاک بنے گا، وفاقی وزیر ایوی ایشن کا دعویٰ

    کسٹمز حکام نے چیک پوسٹ پر گاڑی کو روکنے کی کوشش کی ،نہ رکنے کی صورت میں گاڑی کے ٹائر پر فائر کیا گیا جس کے بعد گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، کسٹمز حکام نے کاروائی کے دوران برآمد سامان اور گاڑی قبضے میں لے لی، قبل ازیں کسٹم حکام نے ایک اور کارروائی میں 1600 موبائل فون بھی برآمد کیے گئے ہیں ۔ دونوں کارروائیوں میں تقریباً ایک کروڑ ستر لاکھ روپے کا سامان قبضے میں لیا گیا ہے

    موبائل فون کی دکان پر پی ٹی اے سے لائسنس کی تجویز

    کسٹم انٹیلی جنس نے چناب ٹول پلازہ کے قریب کاروائی کی اور اس دوران کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کر لیا، اسمگل شدہ سامان میں ادویات، کپڑے اور دیگر اشیاء شامل ہیں. ڈی سی کسٹم کا کہنا ہے کہ چناب ٹول پلازہ سے پکڑا جانے والا سامان افغانستان سے لاہور لایا جا رہا تھا، یہ سامان افغانستان سے آیا اور لاہور کی مارکیٹوں میں جانا تھا، ڈی سی کسٹم نے مزید بتایا کہ سامان کی مالیت تین کروڑ روپے کی ہے.

    شناختی کارڈز،موبائل سم اوربینک اکاونٹ کیلیے بائیو میٹرک کی شرط ختم

    واضح رہے کہ افغانستان سے پاکستان میں منشیات سمگل کرنے کا بھی کاروبار تیزی سے پھیل رہا ہے، افغانستان سے پاکستان کے شہر کراچی میں آئس فروخت کرنے کے لئے بھجوائی جاتی ہے، دو ماہ قبل پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا جس سے دو کلو آئس برآمد ہوئی تھی . گرفتار ملزم عابد بلوچ کو افغانستان سے حاجی گل نے دو کلو آئس کراچی پہچانے کے لئے دی تھی۔ منشیات کی منتقلی کے فی چکر میں ملزم کو پچاس ہزار روپے دیئے جاتے تھے۔

    ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائے گا،کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کا دبنگ اعلان

    وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میں‌شکایت درج کروا دی

  • وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت.

    وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت کی روشنی میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے وسائل اور ضروریات کا جائزہ لینے کے لئے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی،وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری نورالامین مینگل، سیکریٹری بلدیات صالح ناصر، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ طاہر عباسی او ر دیگر متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ ایڈمنسٹریٹر کیو ایم سی طارق مینگل کی جانب سے اجلا س کو محکمانہ امور پر بریفنگ دی گئی، انہوں نے کیو ایم سی کے وسائل، دستیاب افرادی قوت اور درپیش مسائل کے علاوہ کیوایم سی کی ضروریات، شہر کی بہتری کے مجوزہ منصوبوں اور صفائی کی جاری خصوصی مہم کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا، اجلاس میں صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں سریاب اور کچلاک کی چار یونین کونسلوں کی کیو ایم سی میں شمولیت کے تناظر میں کیو ایم سی کی از سرنو حد بندی اور کچلاک سب تحصیل کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا گیا، اجلاس میں کوئٹہ میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے تحت کچرے کی ری سائیکلنگ کا منصوبہ بھی زیر بحث آیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کوئٹہ کی تعمیر وترقی اور شہریوں کو بہتر شہری سہولتوں کی فراہمی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، کوئٹہ ترقیاتی پیکج کے لئے رواں مالی سال میں خطیر فنڈز مختص کئے گئے ہیں جس کے تحت سریاب سمیت شہر بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے، انہوں نے کہا کہ شہر کی بہتری اور ترقی کا سب سے اہم اور ذمہ دار ادارہ کیو ایم سی ہے لہٰذا وزیراعلیٰ کی خواہش ہے کہ کیوایم سی کو ضروری وسائل اور مطلوبہ افرادی قوت مہیا کرکے اپنی ذمہ داریوں سے بہتر طریقے سے عہدہ برآ ہونے کے قابل بنایا جائے اور آج کے اجلا س میں کئے جانے والے فیصلوں اور سفارشات کو وزیراعلیٰ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں کیوایم سی کو نئی شامل ہونے والی یونین کونسلوں میں بھی صفائی کی مہم سمیت دیگر شہری سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ کچرہ ڈمپ کرنے کے لئے شہر کے چار مقاما ت پر کیو ایم سی کو اراضی کی فراہمی کی منظوری بھی دی گئی اورنئے فائر اسٹیشنز کے قیام، فائر بریگیڈ گاڑیوں، صفائی کی مشینری اور گاڑیوں کی خرید کے لئے کیو ایم سی کو محکمہ بلدیات کے توسط سے سمری ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں کیو ایم سی کو کوئٹہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ حل طلب امور کو جلد از جلد طے کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

  • سی پیک کے تحت گوادر میں کن منصوبوں پر کام ہو رہا ہے؟ اہم خبر

    سی پیک کے تحت گوادر میں کن منصوبوں پر کام ہو رہا ہے؟ اہم خبر

    سی پیک اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سی پیک میں بلوچستان کو کلیدی اہمیت حاصل ہے،بلوچستان میں سی پیک کے تحت بہت سے منصوبوں پر کام ہورہا ہے

    آصف زرداری کے دور میں سی پیک کی بنیاد رکھی گئی، چینی سفیر کی رحمان ملک سے گفتگو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی اپیک اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقے گوادر میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے جن میں گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے،گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ،گوادر فری زون کے علاوہ پینے کے صاف پانی کا منصوبہ،پاک چین دوستی ہسپتال، ووکیشنل انسٹیٹیوٹ ، گوادر سمارٹ سٹی جیسے منصوبے شامل ہیں۔

    سی پیک میں ایران بھی اہم کردار ادا کرنے کو تیار

    سی پیک اتھارٹی کے حکام کا مزید کہنا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے بلوچستان کی معیشت میں بہتری آئے گی، اقتصادی زونز کے قیام سے مقامی صنعت ترقی کرے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ سی پیک میں بلوچستان کو کلیدی اہمیت حاصل ہے،بلوچستان میں سی پیک کے تحت بہت سے منصوبوں پر کام ہورہا ہے .

    وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ پاک چین تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں ،سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع کررہےہیں، سی پیک کےدوسرےمرحلےمیں صنعتی اورایگری کلچرمعاہدے کررہے ہیں.ی پیک کے تحت بجلی کےمنصوبوں میں چین کی سرمایہ کاری نہ آتی توآج بھی بجلی کا بحران ہوتا، انکا مزید کہنا تھا کہ معاہدوں اور منصوبوں کیلئے لائحہ عمل بنارہے ہیں،موجودہ حکومت سی پیک کے تحت تمام منصوبے مکمل کرنے کےلیے پر عزم ہے، سی پیک پاکستان اورچین کے مضبوط تعلقات کا مظہرہے

  • چیمپئن شپ کے لئے نوجوان روانہ۔

    بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والا تن ساز نوجوان سعید خان بادیزئی آج رات 12 کراچی کے فلائٹ سے نیپال کے لئے روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ ساوتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں شرکت کر کے پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔

  • بلوچستان میں فلور ملز مالکان کا ہڑتال کا اعلان

    کوئٹہ میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آج سے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں 17 فیصد ٹیکس لگانے کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر دیاکوئٹہ شہر میں آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے اس حوالے سے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے عبدالواحد ترین شریف خان اور دیگر نے بتایا کہ بجٹ میں ان پر لگائے جانے والے ٹیکس کے خلاف وہ آج سے ہڑتال کررہے ہیں جس کے دوران کوئٹہ شہر سمیت کہیں بھی فلور ملز ایسوسی ایشن والے سپلائی نہیں کریں گےفلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ جس طرح سے ٹیکسز لگائے جارہے ہیں وہ اس کے دینے کے سراسر بھی قابل نہیں ہیں 17 فیصد ٹیکس لگانا کہاں کا انصاف ہے، ہم فلور ملز والے اس قابل نہیں کہ ہم اتنا ٹیکس دیں اور اسی لئے ہم آج سے ہڑتال کا اعلان کررہے ہیں اور ہماری ہڑتال یوں ہی جاری رہے گی، اگر پھر بھی ہمارے مطالبات پر توجہ نہ دی گئی تو ہم مزید آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کریں گے۔

  • کوئٹہ موبائل کی دکان پر حملہ۔

    کوئٹہ شہر میں زرغون موبائلز عبدالستار روڈ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا تفصیلات کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے زرغون موبائل میں گھس کر دکان کے مالک منظور احمد کو شدید زدوکوب کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہوئے اور دکان میں بھی توڑ پھوڑ کی. منظور احمد(دکان مالک) نے بتایا کہ نامعلوم حملہ آووروں کی تعداد 7 سے 8 افراد تھے جو دکان میں آئے اور توڑ پھوڑ شروع کردی ان کو روکنے میں حملہ آووروں نے مجھے اور میرے دکان میں کام کرنے والے مزدوروں کو زدوکوب کیا اور زخمی کردیا۔