Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • کوئٹہ دکانیں سیل ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری کو طلب کر لیا۔

    کوئٹہ میں دکانیں سیل کرنے کا معاملہ ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری کو طلب کرلیا دکانیں سیل کرنے پر چیف سیکریٹری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا اور بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس کامران ملاخیل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کوئٹہ شہر میں دکانیں سیل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی درخواست گزاروں کی جانب سے نصیب اللہ ترین ایڈوکیٹ پیش ہوئے جب کے سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اگلی تاریخ پر چیف سیکرٹری بلوچستان، سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو پیش ہونے کا حکم دے دیا اور سماعت ملتوی کردی۔

  • گرفتار جاسوس کی تصویر جاری، بھارتی خفیہ ایجنسی را نے بھیجا تھا بلوچستان

    گرفتار جاسوس کی تصویر جاری، بھارتی خفیہ ایجنسی را نے بھیجا تھا بلوچستان

    بلوچستان میں گزشتہ روز پکڑے گئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے جاسوس کی تصویر جاری کر دی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان سے ایک اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کا جاسوس اور دہشت گرد پکڑا گیا ہے جس کا نام راکھی راج بتایا گیا ہے. یہ انڈیا کا رہنے والا اور بلوچستان میں تخریب کاری و جاسوسی کے سپیشل مشن پر تھا،

    پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اسے کافی عرصہ سے نظر میں رکھے ہوئے تھی جسے انٹرسیپٹ ہونے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو سمیت کئی جاسوس اور دہشت گرد پکڑے جاتے رہے ہیں،

  • کوئٹہ دھماکہ کا مقدمہ درج۔

    کوئٹہ باچاخان چوک سٹی تھانے کے قریب کل ہونے والےبم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے (اے پی پی) کوئٹہ کے علاقے باچاخان چوک میں سٹی تھانے کے قریب بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا۔ مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں ایس ایچ اوسٹی کی مدعیت میں درج ہوا۔ مقدمہ میں انسداد گردی ایکٹ، قتل اور اقدام قتل وغیرہ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونیوالے دھماکے میں 5 افراد شہید اور 32 زخمی ہوئے تھے، زخمی افراد ٹراما سینٹرسول ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

  • نیب بلوچستان کا بڑھا اقدام۔

    نیب بلوچستان نے کرپشن کی نذر رقم کرپٹ عناصر سے وصول کرکے حکومت بلوچستان کے حوالے کر دی ہے قومی احتساب بیورو بلوچستان نے محکمہ تعلیم اور محنت و افرادی قوت میں کرپشن کی نزر ہونے والے ,084 7,455روپے کرپٹ عناصر سے وصول کرکے حکومت بلوچستان کے حوالے کر دیئے ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو بلوچستان فرمان اللہ نے رقم کی ریکوری کا چیک سیکرٹری خزانہ بلوچستان نورالحق بلوچ کے حوالے کیا۔
    واضح رہے لوٹی گئی رقم محکم محنت و افرادی قوت کے سابق سیکرٹری اور محکمہ تعلیم کے استاد سے نیب کی تحقیقات اور عدالت کی منظوری سے پلی بارگین کی صورت میں وصول کی گئی۔ تمام قانونی ضابطے کی کاروائی کے بعد لوٹی گئی رقم کا چیک بلوچستان حکومت کے حوالے کر دیا گیاہے۔

  • کوئٹہ، دھماکے کا مقدمہ درج ،دہشت گردی کی دفعات شامل

    کوئٹہ، دھماکے کا مقدمہ درج ،دہشت گردی کی دفعات شامل

    کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

    نیب کی جعلی اکاؤنٹس کیس میں بڑی کامیابی، 2 ارب 12 کروڑبرآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے لیاقت بازار میں دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ سی ٹی ڈی کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایس ایچ او کی مدعیت میں درج ہونے والے مقدمے میں دہشتگردی ایکٹ،قتل اوراقدام قتل کی دفعات شامل ہیں.

    جعلی اکاؤنٹ کیس میں نیب کو ملی بڑی کامیابی، ملزمان پلی بارگین کرنے کو تیار

    واضح رہے کہ گزشتہ روزدھماکے میں 5 افراد شہید،32 زخمی ہوئے تھے . دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جس کے ذریعے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، دھماکہ اس وقت ہوا جب علاقہ میں رش تھا اور لوگ عید کی خریداری میں مصروف تھے۔

    سرگودھا یونیورسٹی کا غیرقانونی کیمپس اور لوٹ مار،نیب متحرک، طلباء کیلئے خوشخبری

    این آئی سی ایل کیس کے مرکزی ملزم محسن حبیب کی گرفتاری کا حکم

  • بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما کی کی مذمت۔

    بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما ساجد جسکانی نے کوئٹہ میزان چوک میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوۓ کہا کے یہ دہشتگردی کی ایک انتہائی بزدلانہ اور وحشیانہ کارروائی ہے۔ نہتے معصوم شہریوں کے جانی نقصان پر گہرا دکھ اور افسوس ہے بزدلانہ دہشت گردی کے نتیجے میں‌ زخمی ہونے والے شہریوں‌ کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔

  • کوئٹہ ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کی جائے وقوع پر میڈیا سے گفتگو۔

    کوئٹہ دھماکے میں ایڈیشنل ایس ایچ او شفاعت مرزا اور اُن کی ٹیم کو بنایا گیا ہے کہنا قابل از وقت ہوگا کہ دھماکہ خودکش تھا یا ٹائم ڈیوائس سے ہوا دھماکے میں ایک اہلکار سمیت چار افراد شہید جبکہ 28 زخمی ہیں زخمیوں میں راہگیر اور خواتین بچے شامل ہیں،ایڈیشنل ایس ایچ او شفاعت مرزا شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں ان کا مزود کہنا تھا کے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کر لیے گئے ہیں کل صبح دوبارہ جائے وقوع کا معائنہ کر کے دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا سکے گا جب کے شہر کے وسط میں دھماکہ ہونے سے عام شہری بھی نشانہ بنے، ڈی آئی جی عبدالرزاق۔

  • صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت۔

    کوئٹہ:- صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے میزان چوک بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوۓ کہا کہ ان کی تمام تر ہمدردیاں بم دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کے طبی امداد میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے، صبح صوبائی وزیر داخلہ کی جانب سے دھماکے کی رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی اور مزید کہا کے صوبے میں بدامنی پھیلانے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے،سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی سکیورٹی مزید سخت کریں نہتے اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت نہیں دہشتگردی کیخلاف جنگ فیصلہ کن ہے، پاک فوج، سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کو شکست سے دوچار کر رکھا ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ۔

  • کوئٹہ میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 36 سے زائد زخمی

    کوئٹہ میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 36 سے زائد زخمی

    کوئٹہ: دشمن نے پھر لہو لہو کردیا ، کوئٹہ کے میزان چوک کے قریب سٹی تھانہ کے سامنے دھماکے سے5افراد جاں بحق اور 36 سے زائد زخمی ہو گئے۔سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں‌لے لیا ہے.

    دوسری طرف ترجمان سول اسپتال کوئٹہ وسیم بیگ کے مطابق سول اسپتال میں 36 سے زائد زخمی افراد کو منتقل کیا گیا جس میں سے 5 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

    کوئٹہ سے ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت انتہائی نازک ہے۔ دھماکہ میں زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
    https://twitter.com/kochaiAfghaan/status/1156215298128850944

    ریسکیوذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جس کے ذریعے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، دھماکہ اس وقت ہوا جب علاقہ میں رش تھا اور لوگ عید کی خریداری میں مصروف تھے۔

    ریسکیوذرائع نے مزید بتایا کہ دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ کوئٹہ کے سول اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو فوری طلب کر لیا گیا تھا۔

  • کوئٹہ دھماکہ۔

    ابتدائی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ شہر کے مین بازار سٹی تھانے کے قریب دھماکہ کی اطلاعت متعدد افراد زخمی ہونے کا خدشہ ہے مزید تفصیلات کا انتظار۔