Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • سرفراز بگٹی کا سینٹرل پولیس آفس کا دورہ، معمولی کوتاہی پر سخت کارروائی کا اعلان

    سرفراز بگٹی کا سینٹرل پولیس آفس کا دورہ، معمولی کوتاہی پر سخت کارروائی کا اعلان

    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے یوم عاشور کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے کوئٹہ کے سینٹرل پولیس آفس کا اہم دورہ کیا، جہاں کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان اور اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    دورے کے دوران وزیراعلیٰ اور دیگر حکام نے مانیٹرنگ روم کا معائنہ کیا اور جلوسوں کے روٹس، حساس مقامات اور داخلی راستوں کی سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔سرفراز بگٹی نے واضح ہدایت جاری کی کہ شرپسند عناصر کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے، سیکیورٹی ادارے مکمل الرٹ رہیں، اور معمولی سی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ تمام سیکیورٹی ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ فرائض سرانجام دے رہے ہیں، حکومت، فورسز اور عوام ایک پیج پر ہیں، اور کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے حکم دیا کہ مجالس، جلوسوں اور عوامی مقامات پر فول پروف سیکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ یوم عاشور پُرامن ماحول میں مکمل ہو۔

    خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری،مزید 5 افراد جاں بحق

    پنجاب کےسرکاری اسپتالوں میں موبائل فونز پر پابندی، خلاف ورزی پر برخاستگی کا حکم

    لیاری بلڈنگ حادثہ، 27 جاں بحق افراد میں 20 ہندو کمیونٹی سے تھے

    یمنی میزائل حملے کے بعد اسرائیل نے بین گوریون ایئرپورٹ بند کر دیا

    آسٹریا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

  • مستونگ میں دہشت گردوں کا لیویز لائن پر حملہ،جوابی کاروائی میں دہشتگرد ہلاک

    مستونگ میں دہشت گردوں کا لیویز لائن پر حملہ،جوابی کاروائی میں دہشتگرد ہلاک

    بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دہشت گردوں نے لیویز لائنز پر ایک مسلح حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوگئے۔ حملے کے دوران مسلح افراد نے تحصیل آفس کے ریکارڈ اور متعدد گاڑیوں کو بھی نذر آتش کردیا۔

    سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق، حملہ آوروں نے فورسز پر فائرنگ کی اور زخمیوں کو لے کر موقع سے فرار ہوگئے، تاہم سیکورٹی فورسز نے آماچ پہاڑی سلسلے میں ان کا پیچھا کیا۔ وہاں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر منظم کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ باقی حملہ آوروں کو گرفتار کیا جا سکے۔ سکیورٹی ادارے نہ صرف حملہ آوروں کی تلاش میں ہیں بلکہ ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب، بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردوں نے بینک، تحصیل آفس اور دیگر سرکاری دفاتر پر بھی حملے کیے، جنہیں فورسز نے بروقت ردعمل دے کر پسپا کیا۔شاہد رند نے کہا کہ ایف سی، سی ٹی ڈی اور لیویز فورسز نے علاقے میں محاصرہ کر کے دہشت گردوں کو ناکام بنا دیا اور سیکورٹی صورتحال کو قابو میں لے لیا گیا ہے۔بلوچستان حکومت اور سکیورٹی ادارے اس واقعے کے پس پردہ عوامل کی تحقیقات میں مصروف ہیں اور یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ آئندہ بھی ایسے واقعات کا خاتمہ کیا جائے گا تاکہ عوام کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

  • بلوچستان،سیلابی ریلوں میں دو روز میں 5 افراد کی موت

    بلوچستان،سیلابی ریلوں میں دو روز میں 5 افراد کی موت

    بلوچستان میں گزشتہ 2 روز کے دوران مون سون بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں میں بہہ جانے اور ڈیم میں ڈوبنے کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    بلوچستان میں مون سون کا آغاز 26 جون سے ہوا، صوبے کے متعدد اضلاع لسبیلہ، حب، بارکھان، ژوب، ہرنائی اور ڈیرہ بگٹی میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں، ژوب میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے ایک ہی خاندان کی 3 خواتین اور ایک لڑکی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے،ادھر زیارت کے علاقے زڑگئی میں ڈیم میں ڈوبنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوئی اور 2 خواتین کو بروقت ریسکیو کرلیا گیا، اسی طرح ہرنائی کے علاقے کھوسٹ میں سیلابی ریلے میں پھنسے 3 افراد کو بھی بحفاظت نکال لیا گیا،پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں سے زرعی اراضی اور رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا، خضدار میں 10 مکانات جب کہ زیارت میں ایک اسکول سمیت 2 عمارتیں گرگئیں، بارشوں سے کوئٹہ اور لسبیلہ میں 2 پلوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا،محکمہ موسمیات نے 4 جولائی سے مون سون کے ایک اور اسپیل کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال مون سون کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

  • کوئٹہ: سریاب روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

    کوئٹہ: سریاب روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ کا خونخوار واقعہ پیش آیا ہے۔

    کوئٹہ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ مقتولین کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی وجوہات اور مقتولین کی شناخت ابھی تک سامنے نہیں آ سکی ہے۔

    پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    7 مئی کو پاک فضائیہ نے بھارتی جنگی جہاز مار گرائے،بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف

    کراچی، مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    فیلڈ مارشل سے ایرانی آرمی چیف کا ٹیلیفونک رابطہ،پاکستان کے عوام کا شکریہ

    مولانا فضل الرحمٰن کا دھاندلی، سیاست، فاٹا انضمام اور فلسطین پر دو ٹوک مؤقف

    ’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘ ایپ،کے الیکٹرک کو تاحال نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا

  • ژوب ،  پکنک منانے آئی فیملی کی دو گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں

    ژوب ، پکنک منانے آئی فیملی کی دو گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں

    سوات کے بعد بلوچستان کے ضلع ژوب میں ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں پکنک منانے کے لیے آنے والی فیملی کی دو گاڑیاں سیلابی ریلے کی زد میں آ کر بہہ گئیں، جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت چار خواتین جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق جنوبی پنجاب کے شہر ملتان سے بتایا جا رہا ہے۔

    یہ افسوسناک واقعہ ژوب کے تفریحی مقام سلیازہ ندی کے قریب پیش آیا، جہاں پکنک کی غرض سے آنے والی فیملی دو گاڑیوں، فیلڈر اور آلٹو میں سوار تھی۔ مقامی ذرائع کے مطابق دونوں گاڑیاں برساتی نالے میں طغیانی کے باعث آنے والے اچانک سیلابی ریلے میں پھنس گئیں۔ضلعی حکام نے بتایا کہ حادثہ کلی تکئی کے مقام پر پیش آیا، فیلڈر گاڑی میں سوار دو افراد کو زندہ بچا لیا گیا، جبکہ آلٹو گاڑی میں سوار تین افراد میں سے صرف ایک خاتون کو مقامی افراد نے بروقت نکال کر سول ہسپتال ژوب منتقل کیا۔ تاہم، گاڑی میں موجود دو بچے سیلابی پانی میں بہہ گئے۔چار خواتین بھی جاں بحق ہو گئیں (دو کی شناخت ہو چکی، دو کی لاشوں کی تلاش جاری ہے،دو بچے (بہہ گئے، تلاش جاری ہے)

    ژوب کے نواحی علاقے سلیازہ اور کپیپ میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آئی۔مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت کئی افراد کو ریلے سے نکالا۔ایک خاتون کی لاش کو شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ اور محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بارشوں اور طغیانی کے دوران ندی نالوں کی طرف جانے سے گریز کریں۔ خطرناک علاقوں میں سفر یا تفریح سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

  • محرم الحرام 1447ھ کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 6 جولائی ہوگا

    محرم الحرام 1447ھ کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 6 جولائی ہوگا

    محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے، جس کے بعد یکم محرم جمعہ 27 جون کو ہوگی، جبکہ یوم عاشور 10 محرم اتوار 6 جولائی کو منایا جائے گا۔

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا، جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ اجلاس میں سپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندگان بھی شریک تھے۔اس موقع پر زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر میں متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں ہوئے، جبکہ اسلام آباد میں زونل کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔

    اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ محرم کا چاند نظر آ چکا ہے، کل بروز جمعہ 27 جون کو یکم محرم ہوگی، 9 محرم بروز ہفتہ 5 جولائی اور 10 محرم یوم عاشور بروز اتوار 6 جولائی کو منایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ محرم کا آغاز اسلامی سال کا پہلا مہینہ سمجھا جاتا ہے اور اس دوران یوم عاشور کا دن حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کی قربانی کی یاد میں عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔

    مون سون بارشیں، پنجاب میں حادثات سے 6 افراد جاں بحق

    رونالڈو کا النصر کلب سے دو سالہ نیا معاہدہ، 2027 تک ساتھ نبھائیں گے

    پاکستان کا مظلوم فلسطینیوں و کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، مظالم کی مذمت

    ایران جنگ: اسرائیل کو 20 ارب ڈالر تک معاشی نقصان، معیشت دباؤ میں

  • بلوچستان میں منشیات کی روک تھام کے لیے پرعزم ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

    بلوچستان میں منشیات کی روک تھام کے لیے پرعزم ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

    انسداد منشیات کا عالمی دن، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےعوام کیلیئے پیغام جاری کیا ہے

    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے انسداد منشیات کے دن کی مناسبت سے کہا کہ منشیات کے خلاف جنگ مشترکہ ذمہ داری ہے، اس ناسور کے خاتمے کے لیے اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں۔ منشیات کا خاتمہ نوجوان نسل کا تحفظ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں منشیات کی روک تھام کے لیئے پرعزم ہیں۔ موجودہ صوبائی حکومت نے بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اینٹی نارکوٹیکس آپریشن کیا۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ موثر کارروائی کے نتیجے میں گزشتہ ایک سال کے دوران پانچ ہزار ایکڑ اراضی پر کاشت پوست کی فصلیں تلف کی گئیں۔ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے تمام اضلاع میں بحالی مراکز قائم کر رہے ہیں۔

  • بلوچستان اسمبلی سے 896 ارب روپے کا بجٹ منظور،  بڑی اسکیموں کا اعلان

    بلوچستان اسمبلی سے 896 ارب روپے کا بجٹ منظور، بڑی اسکیموں کا اعلان

    بلوچستان اسمبلی نے مالی سال 2025-26 کے لیے 896 ارب 47 کروڑ 46 لاکھ روپے سے زائد کے 94 مطالباتِ زر کی منظوری دے دی، جبکہ بجٹ میں متعدد اہم ترقیاتی اور سیکیورٹی منصوبوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

    اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے نئے مالی سال کے لیے 94 مطالباتِ زر ایوان میں پیش کیے، جن میں غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 660 ارب 83 کروڑ 43 لاکھ روپے اور ترقیاتی اخراجات کے لیے 289 ارب 64 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔

    اپوزیشن کی جانب سے مطالباتِ زر میں کٹوتی کے لیے 11 تحاریک پیش کی گئیں، جو ایوان نے رائے شماری کے ذریعے مسترد کر دیں۔بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایوان کو بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران 16 ہزار نئی بھرتیاں کی گئیں، 3200 بند اسکولوں کو دوبارہ فعال کیا گیا، اور ترقیاتی بجٹ کا 100 فیصد استعمال یقینی بنایا گیا۔

    وزیراعلیٰ نے آئندہ مالی سال میں درج ذیل منصوبوں کا اعلان بھی کیا

    صوبے کے 10 شہروں میں سیف سٹی پروجیکٹ

    چاغی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام

    کوئٹہ کے لیے پیپلز ٹرین سروس

    ایک ماہ کے اندر پیپلز ایئر ایمبولینس کا آغاز

    امن و امان کی بہتری کے لیے حکومت نے:

    سی ٹی ڈی کو مزید فعال بنانے کے لیے 20 ارب روپے مختص کیے

    100 تھانوں کی ازسر نو قلعہ نما تعمیر کا منصوبہ

    دہشت گردی میں شہید ہونے والے سرکاری و سول شہداء کے لواحقین کے لیے امدادی رقم میں اضافہ بھی اعلان کیا.وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی بجٹ سرپلس ہو گا، اور مالیاتی نظم و ضبط کے ساتھ صوبے میں ترقیاتی و فلاحی منصوبوں پر بھرپور عمل درآمد کیا جائے گا۔

  • ورلڈ بینک کی بلوچستان کیلئے 19کروڑ 40 لاکھ ڈالر امداد کی منظوری

    ورلڈ بینک کی بلوچستان کیلئے 19کروڑ 40 لاکھ ڈالر امداد کی منظوری

    ورلڈ بینک نے بلوچستان کیلئے 19کروڑ 40 لاکھ ڈالر امداد کی منظوری دے دی۔

    ورلڈ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ منظوری بلوچستان میں تعلیم اورصاف پانی کی فراہمی کے 2 منصوبوں کیلئے دی گئی ہے،ایک کروڑ ڈالربلوچستان کے بچوں میں شرح خواندگی بڑھانے کے منصوبے میں استعمال کیے جائیں گے، اس امداد سے بلوچستان میں معیاری پرائمری تعلیم کو فروغ دیا جائے گا اور ڈھائی لاکھ بچوں کو پرائمری اسکولوں میں معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی، امداد بلوچستان میں واٹر سکیورٹی اور پیداوار بڑھانے کے منصوبے کیلئے استعمال کی جائے گی،جب کہ دریائے ناڑی، تلی اور لہڑی کے پانی کے چھوٹے کاشتکاروں کی زندگی میں بہتری لائی جائے گی۔

  • کوئٹہ: مغربی بائی پاس پر بس میں  آگ، 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی

    کوئٹہ: مغربی بائی پاس پر بس میں آگ، 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی

    کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر افسوسناک حادثے میں ایک مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب بس سڑک پر رواں دواں تھی کہ اچانک دھماکہ نما آواز کے بعد آگ کے شعلے بلند ہوئے، جس نے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کی۔ بس میں پھنسے ہوئے زخمیوں کو نکال کر فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔حکام کے مطابق حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 8 افراد جھلسنے کے باعث زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اسپتال میں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔