Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • پاکستانی کی پارلیمانی تاریخ ،مگسی برادرز کا منفرد اعزاز برقرار

    پاکستانی کی پارلیمانی تاریخ ،مگسی برادرز کا منفرد اعزاز برقرار

    عام انتخابات میں 2 بھاٸی ایم این اے اور 2 بھاٸی ایم پی اے منتخب

    ڈیرہ مراد جمالی( کیٸر سوشل میڈیا سیل) پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں مگسی برادران کو گزشتہ 3 دہائیوں سے یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ وہ ہر عام انتخابات میں بیک وقت 2 بھائی رکن قومی اسمبلی اور 2 بھائی رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوتے آ رہے ہیں جو کہ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں ایک منفرد ریکارڈ بھی ہے 8 فروری 2024 کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں نوابزادہ خالد خان مگسی کچھی جھل مگسی نصیر آباد سے قومی اسمبلی کے رکن اور نوابزادہ عامر خان مگسی قمبر شہداد کوٹ سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے جبکہ نوابزادہ طارق خان مگسی جھل مگسی سے رکن صوبائی اسمبلی اور نوابزادہ نادر خان مگسی شہداد کوٹ سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں یہ چاروں بھای 2018 کے عام انتخابات میں بھی انہی انتخابی حلقوں سے منتخب ہوئے تھے

  • سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سے مستعفیٰ،نیا کپتان کون؟

    سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سے مستعفیٰ،نیا کپتان کون؟

    کوئٹہ: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق سرفراز احمد بحثیت کھلاڑی پی ایس ایل 9 میں ایکشن میں ہوں گے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گےسرفراز احمد کوچ شین واٹسن کی تجویز پر کپتانی سے دسبتردار ہوئے، پی ایس ایل سیزن 9 کے لیے رائیلی روسو کو کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ سعود شکیل نائب کپتان ہوں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے نجی خبررساں ادارے سے خصوصی گفتگو میں کہا تھا کہ سرفراز احمد خود ٹیم کی کپتانی سے بریک لینا چاہتے ہیں کوچ شین واٹسن ٹیم منیجمنٹ سے رائے لے کر نئے کپتان کا فیصلہ کریں گے، پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سرفراز احمد نے اپنی کپتانی میں 2019 کا ٹائٹل جتوایا تھا جبکہ2016 اور 2017 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم فائنل کھیل چکی ہے۔

    سرفراز احمد کا کراچی میں مفت تعلیم کیلئے یونیورسٹی بنانے کا اعلان

    انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک کھلاڑی کی موت

    پی ایس ایل 9 کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

  • تاریخی کامیابی پر قوم، فوج، پولیس،  الیکشن کمیشن اور انتظامیہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ جان اچکزئی

    تاریخی کامیابی پر قوم، فوج، پولیس، الیکشن کمیشن اور انتظامیہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ جان اچکزئی

    پاکستان میں انتشار پھیلانا ملک کے دشمنوں کا ایجنڈا ہے۔ کوئی کچھ بھی کہے اور کرے، ہمیں ہر حال میں جمہوریت کی حفاظت کرنی ہے، اداروں کو محفوظ و مستعد رکھنا ہے۔ بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے پرامن انعقاد پر تمام ادارے قوم، فوج، پولیس، پیرا ملٹری فورسز، الیکشن کمیشن اور انتظامیہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ انتخابات کے دوران ملک بھر چند ایک معمولی سی انتظامی پیچیدگیاں ہو جاتی ہیں۔ کہیں کہیں انتخابی نتائج میں تھوڑی سی تاخیر بھی ہو جاتی ہے۔ ایسا ہر انتخابات میں ہوتا ہے۔
    اُنہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ بعض عناصر آگ بھڑکا کر دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں اور یہ لوگ ’را‘ کے ایجنٹ ہیں، کچھ سادہ لوح افراد بھی ان کے جھانسے میں آجائیں گے، اگر ان کے کسی فعل سے جمہوریت کو نقصان پہنچا تو وہ اس میں برابر کے ذمے دار ہوں گے۔جان اچکزئی نے کہا کہ ہمیں جمہوریت، جمہوری اداروں اور ملک کی حفاظت کرنی ہے، ہمیں دشمن کے ارادے خاک میں ملانے ہیں۔بعض عناصر چاہتے ہیں کہ کسی نہ کسی معمولی سی الجھن کو بہانہ بناکر آگے بھڑکائی جائے۔ ایسے لوگ بھارتی خفیہ ادارے کے ایجنٹ ہیں۔

  • الیکشن کمیشن کل بارہ بجے تک درست نتائج پیش کرے ،محمود خان اچکزئی

    الیکشن کمیشن کل بارہ بجے تک درست نتائج پیش کرے ،محمود خان اچکزئی

    پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کل 12 بجے تک الیکشن کمیشن کو نتائج درست کرنے کیلئے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بکاؤ پارلیمنٹ میں نہیں جائیں گے۔محمود خان اچکزئی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پارلمینٹ میں جانے نہیں دیا جارہا ہے تو ٹھیک ہے، ہم ہر گلی میں احتجاج کریں گے۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم جاسوسی اداروں کے خلاف نہیں، 70 سال سے جاسوسی ادارے جموریت کی بالادستی کو ماننے کیلئے تیار نہیں ہیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں 12 ویں الیکشن میں بڑی امیدیں تھیں، لیکن آدھے دن میں سیٹ تبدیل ہوگئی ، ہار کو جیت میں تبدیل کیا گیا، پشتونخوا میپ کی 6 صوبائی اور 3 قومی اسمبلی کے نشستوں پر جیت کو ہار میں تبدیل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کو جمہوری ملک بنانا چاہتے ہیں، ہم یہاں رہنا چاہتے ہیں۔محمود خان اچکزئی نے بتایا کہ 1977 کے الیکشن میں اہم ترین افسر نے کہا کہ آپ کے والد اور آپ میرے اچھے دوست ہیں لیکن اسلام آباد کے آرڈرز ہیں مجھ سے گلا نہیں کرنا۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جموریت اور آئین کی بالادستی پشتونخوا میپ کی کمزوری رہی ہے، جموریت پر کبھی کسی نے سمجھوتہ نہیں کیا، ہمارے اکابرین نے بھی جموریت کیلئے جدوجہد کی ہے، جب پاکستان میں آئین نہیں بنا تھا تو تب بھی جمہوری لوگوں نے جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں دیں، ووٹ کے زریعے حکومت بنے اس کیلئے اکابرین نے قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت نہ دینے والے اپنی روایات سے پیچھے نہیں ہٹ رہے، آئین کی بالادستی سے ہمارا عشق رہاہے، جموریت کیلئے ایوب خان نے ہمارے اکابرین کو 14 سال جیل میں رکھا لیکن ایوب خان اور ضیاء الحق کے بیٹے میرے بہتریں دوست ہیں۔

  • بلوچستان اسمبلی،26 سیٹوں کے نتائج،جماعت اسلامی کو بھی ایک سیٹ مل گئی

    بلوچستان اسمبلی،26 سیٹوں کے نتائج،جماعت اسلامی کو بھی ایک سیٹ مل گئی

    عام انتخابات،بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے مختلف حلقوں کے نتائج آ چکے ہیں،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری غیر حتمی نتائج کے مطابق بلوچستان کی 26 سیٹوں کے نتائج آ چکے ہیں، 25 کےباقی ہیں،

    الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان کے صوبائی حلقوں کے نتائج میں اب تک پیپلز پارٹی پانچ،مسلم لیگ ن چھ،جے یو آئی پانچ،جماعت اسلامی ایک،بی این پی عوامی ایک،بی این پی دو،عوامی نیشنل پارٹی دو،آزاد چار سیٹیں جیت چکے ہیں.

    پی بی 3 قلعہ سیف اللہ کے تمام 153 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار مولانا نور اللہ 21922 ووٹ لے کرکامیاب جبکہ جے یو آئی ایف کے مولانا عبدالواسع 18460 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    پی بی 6 دکی کے نشست پر پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار مسعود علی خان لونی کامیاب ہو گئے ہیں۔غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق دکی سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 6 پر مسعود علی خان لونی نے 10 ہزار 375 ووٹ لیے، ان کے مد مقابل آزاد امیدوار سردار محمد انور نصر 9 ہزار 799 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے

    پی بی 9 کوہلو پر پیپلز پارٹی کے امیدوار میر نصیب اللہ خان کامیاب قرار پائے ہیں،غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق میر نصیب اللہ خان نے 5 ہزار 842 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار غازین خان مری 3 ہزار 325 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے

    پی بی 11 جھل مگسی کے تمام68 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ آگیا۔بلوچستان عوامی پارٹی کے نوابزادہ طارق مگسی 44ہزار 556 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے میر مرتضی عباس 1244 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے

    پی بی 15 صحبت پور کے تمام 112 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا، مسلم ليگ ن کے سلیم احمد کھوسہ 24619 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے میر دوراں خان کھوسہ 15997 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    پی بی 16 جعفرآباد کے تمام 111 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ آگیا۔جماعت اسلامی پاکستان کے عبدالمجید 15248 ووٹ لےکر کامیاب جبکہ پاکستان مسلم ليگ ن کی راحت جمالی 14131 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے

    پی بی 22 لسبیلہ کے تمام 129 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ آگیا۔پاکستان مسلم ليگ ن کے جام کمال خان 38562 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد حسن جاموٹ 18373 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    پی بی 29 پنجگور1 پر بی این پی اے کے میر اسد اللہ بلوچ کامیاب قرار پائے ہیں،غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق میر اسد اللہ بلوچ 7 ہزار 801 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ نیشنل پارٹی کے محمد اسلم بلوچ 4 ہزار 211 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے

    پی بی 32 چاغی کے 91 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا۔بلوچستان عوامی پارٹی کے صادق سنجرانی 18802 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جے یو آئی ایف کے میر امان اللہ نوتزئی 17009 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے

    پی بی 34 نوشکی پر جے یو آئی پی کے امیدوار غلام دستگیر بادینی کامیاب ہوگئے ہیں،غلام دستگیر بادینی 16 ہزار 771 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے محمد رحیم 15 ہزار 14 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے

    پی بی 35 سوراب کی نشست پر جمیعت علمائے اسلام ف کے امیدوار ظفر اللہ خان زہری کامیاب ہو گئے،غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ظفراللہ خان زہری 16 ہزار 579 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ پیپلز پارٹی کے نعمت اللہ خان زہری 11 ہزار 113 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    پی بی 39کوئٹہ 2 کے تمام 99 پولنگ اسٹیشنز کاغیرسرکاری نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار بخت محمد 6618 ووٹ لےکرکامیاب جبکہ جے یو آئی ایف کے سیدعبدالواحد 5878 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    پی بی 40 کوئٹہ پر ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی کامیاب قرار پائے،غیر حتمی اور غیر سرکار نتائج کے مطابق قادر علی 6 ہزار 268 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے اختر خوروٹی 3 ہزار 940 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے

    بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 41 کوئٹہ 4 کے 110 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار ولی محمد 9318 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار عبدالغفار خان کاکڑ 7270 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    پی بی 45 کوئٹہ 8 کے تمام 49 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ آگیا، پاکستان پیپلزپارٹی کے علی مدد جتک 5671 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جے یو آئی ف کے میر محمد عثمان پرکانی 4346 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    پی بی 46 کوئٹہ 9 کے تمام 55 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری غیر حتمی نتیجہ آگیا۔بلوچستان عوامی پارٹی کے شہزادہ احمد عمر احمد زئی 4638 ووٹ لےکر کامیاب جبکہ جے یو آئی ف کے سردار احمد خان شاہوانی 1752 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے

    پی بی 47 پشین 1 کے تمام 109 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار اسفند یار خان کاکڑ 21714 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جے یو آئی ایف کے مولوی کمال الدین 18989 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    پی بی 48 پشین2 کے تمام90 پولنگ اسٹیشنزکا غیر سرکاری نتیجہ آگیا، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سردار امجد خان ترین 15053 ووٹ لے کرکامیاب جبکہ آزاد امیدوار سید شاہ نواز کرال 3466 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

    بلاول کا "تیر” چل گیا، پیپلز پارٹی اب تک قومی کی ایک،صوبائی کی 5سیٹوں سے کامیاب

    آٹھ گھنٹے گزر گئے، الیکشن کمیشن نتائج دینے میں ناکام،آصف زرداری اسلام آباد،نواز گھر چلے گئے

    آبائی نشست سے متوقع ہار ،نواز شریف افسردہ ،ماسک پہن کر ماڈل ٹاؤن سے روانہ،تقریر بھی رہ گئی

    مخلوط حکومت کانام نہ لیں ایک پارٹی کی اکثریت ضروری ہے،نواز شریف

    انتخابات ابھی تک تو پُر امن ہیں،نگران وزیراعظم

    صوابی، این اے 20، ادینہ گاؤں میں خواتین ووٹر پر پابندی لگا دی گئی

    سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدوار کم ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو کیس بھیج دیا

    تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت

    پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست

    انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر

  • چمن، جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ کی گاڑی پر فائرنگ

    چمن، جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ کی گاڑی پر فائرنگ

    چمن میں جے یو آئی ایف رہنما حافظ حمد اللہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے

    کوئٹہ:حملے میں حافظ حمد اللہ محفوظ رہے،پولیس کے مطابق حافظ حمد اللہ کے محافظوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے،قلعہ عبداللہ اور میزئی اڈے کے درمیان طور پل کے مقام پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے،نامعلوم افراد کی جانب سے پانچ منٹ تک مسلسل فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا،بلوچستان میں بدامنی کا آج یہ تیسرا واقعہ ہے۔

    واضح رہے کہ عام انتخابات سے ایک روز قبل بلوچستان میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا ہے ، پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکے ہوئے، دونوں دھماکے انتخابی دفاتر میں ہوئے، بلوچستان میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق اور 42 سے زائد زخمی ہو گئے۔پشین میں دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے،جبکہ قلعہ سیف اللہ میں جے یوآئی کے دفترکے قریب دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہو گئے بلوچستان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، صوبہ بھر میں سیکورٹی بھی مزید سخت کر دی گئی ہے.

    آڈیو کے بعد عمران خان کی جیل سے تصویر بھی” لیک”

    خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    شیر پر مہر لگانے کا کہنے والی ن لیگی قیادت خود عقاب پر مہر لگائیگی

    ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

    نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام

    عمران خان کا مستقبل مخدوش،بلاول کی شاندار حکمت عملی،بشریٰ عمران کو سرپرائز دیگی؟ حسین حقانی

    عمران خان کو سزا پر مبشر لقمان غمگین کیوں؟

    تحریک انصاف آگے، حمزہ شہباز خطرے میں،عمران خان کو سزا،شریعت،قانون کیا کہتا؟

    عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی

    عمران بشریٰ شادی،عمران جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے، سب سامنے آ گیا

    واضح رہے کہ گزشتہ برس سات ستمبر کو بھی بلوچستان میں حافظ حمد اللہ پر حملہ ہوا تھا، دھماکے کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے تھے،

  • بلوچستان، دو انتخابی دفاتر میں دھماکے، 27 افراد کی موت

    بلوچستان، دو انتخابی دفاتر میں دھماکے، 27 افراد کی موت

    عام انتخابات سے ایک روز قبل بلوچستان میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا ہے ، پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکے ہوئے، دونوں دھماکے انتخابی دفاتر میں ہوئے، بلوچستان میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق اور 42 سے زائد زخمی ہو گئے۔پشین میں دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے،جبکہ قلعہ سیف اللہ میں جے یوآئی کے دفترکے قریب دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہو گئے بلوچستان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، صوبہ بھر میں سیکورٹی بھی مزید سخت کر دی گئی ہے.

    بلوچستان کے علاقے پشین کےحلقہ پی بی 47 میں انتخابی دفتر میں دھماکہ ہوا ہے،دھماکے میں 17 افراد جاں بحق ، تیس افراد زخمی ہوئے ہیں،پشین کی تحصیل خانوزئی میں دھماکہ ہوا، دھماکہ سابق صوبائی وزیر اسفندیار کاکڑ کے انتخابی دفتر پر ہوا ، دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اطلاعات کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا۔

    پشین دھماکہ، الیکشن کمیشن کا نوٹس، رپورٹ طلب
    الیکشن کمیشن نے پشین پی بی 47 میں سیاسی جماعت کے دفتر کے قریب دھماکے کانوٹس لیا ہے،الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹس طلب کرلیں،الیکشن کمیشن نے کہا کہ واقعات میں ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی کی جائے،

    امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا.نگران وزیراعظم
    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ضلع پشین کے علاقے خانو زئی اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے،نگران وزیراعظم نے دھماکوں کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ، نگران وزیراعظم نے دھماکوں میں شہید ہونے والوں کی بلندی ء درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کی،نگران وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات بھی دیں،نگران وزیراعظم نے چیف سیکرٹری بلوچستان سے واقعات کی رپورٹ طلب کر لی ، نگران وزیراعظم انوارالحق کا کڑ کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا. حکومت عام انتخابات کے پر امن انعقاد کے لیے پر عزم ہے,

    وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے قلعہ سیف اللہ میں جمعیت علما اسلام ف کے دفتر کے باہر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، وزیر داخلہ نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ شہدا کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،

    قلعہ سیف اللہ بم دھماکے کے زخمیوں کو علاج معالجے کے لئے کوئٹہ منتقل کرنے کی ہدایت
    نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے قلعہ سیف اللہ بم دھماکے کے زخمیوں کو علاج معالجے کے لئے کوئٹہ منتقل کرنے کی ہدایت کر دی،حکومت بلوچستان کا ہیلی کاپٹر قلعہ سیف اللہ روانہ ہو گیا،نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں، نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی

    الیکشن سے چند گھنٹے پہلے یہ بزدلانہ دہشتگردی کے حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، شہباز شریف
    سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقوں پشین اور قلعہ سیف اللہ میں افسوسناک دھماکوں میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان کا سن کر انتہائی دکھ اور تکلیف ہوئی۔ الیکشن سے چند گھنٹے پہلے یہ بزدلانہ دہشتگردی کے حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ اللہ پاک شہداء کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل دیں۔ آمین

    وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی پشین میں انتخابی دفتر کے قریب دھماکے کی شدید مذمت
    وزیر اعلیٰ محسن نقوی نےدھماکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی، اور کہا کہ زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔پنجاب حکومت دکھ کی اس گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ دہشت گردی کا یہ واقعہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہے۔ اتحاد و اتفاق کی قوت سے اس دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

    بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف عزم متزلزل نہیں ہوگا،نگران وزیر داخلہ بلوچستان
    نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے پشین PB47 میں انتخابی دفتر میں دھماکہ کا نوٹس لیا ہے،وزیر داخلہ نےواقعہ میں قیمتی انسانوں جانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا،وزیر داخلہ نے ڈپٹی کمشنر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف عزم متزلزل نہیں ہوگا۔دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے درپے ہے۔اتحاد اور اتفاق سےدشمن کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔اس طرح کے حملے سے انتخابی عمل متاثر نہیں ہو گا،

    دھماکوں کے باوجود بلوچستان میں الیکشن ہوں گے اور پُرامن ہوں گے،جان اچکزئی
    نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افرا د کو اگر کوئٹہ میں علاج کی سہولت نہیں مل سکی تو دوسرے شہروں میں بھیجیں گے،ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، خودکش حملہ نہیں تھا، اس حوالے سے مزید تحقیقات بھی جاری ہیں، دھماکا افسوسناک ہے، کل بلوچستان کے عوام نکلیں گے اور دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے، بلوچستان میں الیکشن ہوں گے اور پُرامن ہوں گے، افسوسناک واقعے کے باوجود اپنی ذمے داری جاری رکھیں گے

    پشین کے بعد قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی کےانتخابی دفتر کے قریب دھماکہ، 10 افراد کی موت،
    دوسری جانب قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی کے انتخابی دفتر کے قریب دھماکہ ہوا ہے ، دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد کی موت ہوئی ہے، پولیس کے مطابق،کارکنوں کی بڑی تعداد دفتر میں موجود تھی۔اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، دھماکے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،جس جگہ دھماکہ ہوا یہ کوئٹہ سے 170 کلو میٹر دور ہے، جے یو آئی کے مولانا سمیع الحق یہاں سے امیدوار ہیں، دھماکہ انکے انتخابی دفتر کے قریب ہوا،

    قلعہ سیف اللہ میں دھماکا، الیکشن کمیشن کا نوٹس، رپورٹ طلب کر لی
    الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللّہ میں جمیعت علما اسلام ف کے دفتر کے قریب دھماکے کا نوٹس لے لیا، الیکشن کمیشن نے واقع کی رپورٹ طلب کر لی، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹس طلب کر لی اور کہا کہ ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی کی جائے،

    بم دھماکے میں ملوث منصوبہ سازوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے،بلاول
    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پشین میں دہشتگردی کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بم دھماکے میں ملوث منصوبہ سازوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے ،معصوم انسانوں کو نشانہ بنانا انتہائی وحشیانہ عمل ہے،وفاقی اور بلوچستان حکومت مجرموں کو بے نقاب کرکے انصاف کے کٹہرے میں لائے ،بلاول بھٹو زرداری نےبم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے،بلاول بھٹو زرداری نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے،

    دہشتگردوں کیخلاف آپریشن مزید تیز کیا جائے، محمود مولوی
    پشین دھماکا، استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے واقعے پر مذمت کا اظہار کیا گیا ہے،آئی پی پی سندھ کے صدر محمود مولوی نےدھماکے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ زخمیوں کی جلد مکمل صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں، سازش کے تحت چند ملک دشمن قوتیں امن خراب کررہی ہیں، بھارتی ایجنڈا پر کام کرنے والے چند گمراہ لوگوں کے عزائم پورے نہیں ہونگے، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن مزید تیز کیا جائے،

    جنوبی وزیرستان، پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے امیدوار کی گاڑی کے قریب دھماکا
    دوسری جانب جنوبی وزیرستان میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے امیدوار کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں، پولیس کے مطابق حلقہ پی کے 110 سے امیدوار نصیر اللہ وزیر کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا تاہم وہ اس وقت گاڑی میں موجود نہیں تھے،گاڑی میں موجود 2 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے.

    جامشورو، مرکزی مسلم لیگ کے انتخابی دفتر پر حملہ، فائرنگ
    دوسری جانب سندھ کے علاقے جامشورو مدینا نگر میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے انتخابی دفتر پر آفس پر مسلح افراد نے حملہ کیا ،واقعہ گزشتہ شب پیش آیا،موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے انتخابی دفتر پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے، مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم کا کہنا ہے کہ جامشورو میں مرکزی مسلم لیگ کے الیکشن آفس پر دہشتگردوں کے حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا

    پختون سرزمین پر پختونوں کا بہنے والا خوں کب رکے گا؟ سینیٹر مشتاق احمد،
    جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ پختون اور پختون سرزمین ہی دہشتگردی کا نشانہ کیوں؟پشین میں سابق صوبائی وزیراسفندیارکاکڑ کے انتخابی دفتر اور قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی کے دفتر میں بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، دھماکوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت کرتا ہوں،یہ دہشتگردی قتل و غارت بدترین درندگی ہے۔ وفاقی،صوبائی حکومتیں، فورسز اور انٹیلیجنس ادارے، سول ایڈمنسٹریشن عوام کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔ شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگوہ ہوں۔ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔،پختون سرزمین پر پختونوں کا بہنے والا خوں کب رکے گا؟اس الیکشن میں دہشتگردی کے تقریبآ سارے واقعات پختونوں کے سرزمین پر ہوئے،پختونوں کے خون سے پختونوں کی سرزمین رنگین کردی گئی ہے،آج پشین اور قلعہ سیف اللہ کے اندوہناک واقعات کے بعد کی صورتحال دیکھی نہیں جاسکتی،ظلم کی انتہا ہے۔باڑ،فوج، ایف سی، پولیس، انٹیلیجنس ایجنسیوں، سول ایڈمنسٹریشن کے باوجود دہشتگردی قابو میں کیوں نہیں آرہی؟

    ہمارے تحفظات پر مذاق اڑانے والے سیاسی بچونگڑے شہدا کے خون کے ذمہ دار ہیں،ترجمان جے یو آئی
    جے یوآئی ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ ادارے امن وامان کے قیام میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں ۔ہمارے تحفظات پر مذاق اڑانے والے سیاسی بچونگڑے ان شہدا کے خون کے ذمہ دار ہیں۔ قلعہ سیف اللہ اور پشین میں ہونے والے خودکش حملوں پر چیف الیکشن کمشنر ،چیف جسٹس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کو جوابدہ ہیں ۔عوام کے خون پسینے پر اسلام آباد کے عالیشان محلات میں رہنے والوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ۔کارکن فوری طور پر طبی امداد میں تعاون کریں ،حکومت اور انتظامیہ نام کی کوئی چیز ملک میں موجود نہیں ۔واقعہ افسوسناک ہے ۔ملک دہشت گردوں کے رحم و کرم پر ہے ۔پہلے انتباہ کیا تھا کہ امن وامان کی صورتحال بہتر نہیں لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی ۔کارکن صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں اور مرکزی قیادت کے فیصلے کا انتظار کریں ۔شہید ہونے والوں کے لئے دعاء مغفرت کرتے ہیں ۔اللہ کریم لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔آمین

    شہریوں کو قتل کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے،اسفند یار ولی
    عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکوں میں شہید ہونے والے افراد کا قصور آخر کیا تھا؟ریاست اور حکومت عوام کو تحفظ کا احساس دلائے، شہریوں کو قتل کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے، امن کے دشمن عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں، انتخابات کو پُرامن بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے.

    بلوچستان دھماکے، ایران کی مذمت
    پاکستان میں ایرانی سفارتخانے نے بلوچستان میں دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایرانی سفارتخانے کے اکاؤنٹ سے بیان پوسٹ کیا گیا ہے،ترجمان ایرانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ایران بلوچستان میں دہشتگرد حملے کی شدید اور دو ٹوک الفاظ میں مذمت کرتا ہے، اس دہشت گردحملےمیں معصوم شہری شہیداورزخمی ہوئے، غم کی اس گھڑی میں ایران پاکستانی حکومت اور عوام سے دلی اظہار تعزیت کرتا ہے، ایران اپنے پیاروں کو کھونے والے متاثرہ خاندانوں سے اظہارہمدردی کرتا ہے

  • بلوچستان حکومت کا حساس پولنگ اسٹیشنز پر انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان

    بلوچستان حکومت کا حساس پولنگ اسٹیشنز پر انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان

    کوئٹہ: نگران حکومت بلوچستان نے 8فروری کو حساس پولنگ اسٹیشنز پر انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان کر دیا ۔

    باغی ٹی وی : صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا فیصلہ شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے، انٹرنیٹ سروس تربت،مچھ اور چمن میں عارضی طور پر معطل رہےگی، دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مواصلاتی مقاصد کیلئے استعمال کیے جانے کے خدشات موجود ہیں اس لئے مچھ، چمن اور تربت سمیت مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ کی سروسز معطل یا محدود کر دی جائیں گی۔

    بلوچستان میں نگراں حکومت نے جلسوں اور انتخابی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے جان اچکزئی نے کوئٹہ میں سکیورٹی تھریٹ کے حوالے سے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں خاتون خودکش حملہ آور کی موجودگی کا تھریٹ الرٹ موجود ہے تھرٹ الرٹ کے پیش نظر عوامی جلسوں اور انتخابی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی،تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی میٹنگز گھر کے اندر کریں، حکومت بلوچستان انتخابی مہم کی ضرورت کو تسلیم کرتی ہے لیکن عوامی تحفظ اولین ترجیح ہے۔

  • کوئٹہ: سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے انتخابی سر گرمیاں متاثر

    کوئٹہ: سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے انتخابی سر گرمیاں متاثر

    ڈپٹی کمشنر نے سیکیورٹی خدشات پر امیدواروں کو عوامی اجتماعات سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو مراسلہ جاری کردیا۔سیکیورٹی ایڈوائزری کوئٹہ سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخاب لڑنے والے امیدواروں کو جاری کی گئی ہے جس میں امیدواروں کو خاص طور پر 4 سے 6 فروری تک غیر ضروری آمد و رفت اور عوامی اجتماعات سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
    ان کا کہنا ہے کہ امیدواروں سے درخواست ہے غیر ضروری عوامی اجتماعات کا انعقاد نہ کریں۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے متنبہ کیا ہے کہ نامعلوم دہشت گرد عوامی اجتماع کو نشانہ بناسکتے ہیں۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں کے دوران کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں انتخابی امیدواروں پر دستی بم حملے کیے گئے تھے۔

  • جے یو آئی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ

    جے یو آئی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ

    کوئٹہ: قلات کے علاقے منگچر میں جمعیت علمائے اسلام کے انتخابی دفتر کے قریب دستی بم حملہ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : لیویز حکام کا کہنا ہےکہ نامعلوم افراد دفتر کے قریب دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں کو گھیرے میں لے لیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان میں انتخابی امیدواروں کے گھروں پر دستی بم حملے ہوئے خاران میں ن لیگ کے امیدوار شعیب نوشیروانی کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا، وہ ان کے گھر کے صحن میں گرا،تربت میں پیپلزپارٹی کے امیدوار رؤف رند کے قریب دستی بم حملہ کیا گیا، حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    بارڈر کے دونوں طرف انگریز کے بنے قانون چل رہے ہیں،سراج الحق

    قبل ازیں ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی رہنما عمران عمی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا،عمران عمی نے حال ہی میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی گزشتہ روز ان کے گھر کے باہر ہی ان پر حملہ کیا گیا نامعلوم افراد فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے فائرنگ کے اس واقعے میں عمران عمی کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی، پولیس کی طرف سے قتل کی اس واردات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    03 فروری کو پیدا ہونے والی چند مشہور شخصیات

    پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میرین اور لاجسٹک سیکٹرز میں معاہدے …