Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    باغی ٹی وی : کوئٹہ کے نواحی ضلع ژوب کے گردو نواح میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمے کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے زلزلہ پیما مرکزنے ریکٹرسکیل پرزلزلے کی شدت 3 جبکہ گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی ہے۔

    زلزلے کی شدت کم ہونے کی وجہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع اب تک موصول نہیں ہوئی ہے۔

    سعودی عرب کے سفارتخانے کا تہران میں سات سال بعد دوبارہ کام کا آغاز

    قبل ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے لاہور، پشاور، اسلام آباد، بنوں، ڈی آئی خان، سوات، دیامر، چلاس میں زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئےاس کے علاوہ نوشہرہ، مانسہرہ، لوئر دیر، میانوالی اور مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے-

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن اور گہرائی 196 کلو میٹر تھی دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نیو دہلی میں بھی زلزلے ک جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    جنوبی کوریا:سمندری طوفان خانون سے تباہی،پروازیں منسوخ

  • بلوچستان اسمبلی الوداعی اجلاس: صوبے کی آبادی کم ظاہر کرنے پر مذمتی قرارداد پیش

    بلوچستان اسمبلی الوداعی اجلاس: صوبے کی آبادی کم ظاہر کرنے پر مذمتی قرارداد پیش

    کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے الوداعی اجلاس میں مردم شماری میں صوبے کی آبادی کم ظاہر کرنے پر مذمتی قرارداد پیش کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : اسپیکر جان جمالی کی صدارت میں بلوچستان اسمبلی کا الوداعی اجلاس جاری ہے، اجلاس میں ہزارہ ایکسپریس حادثے اور دہشت گردی میں جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا کی گئی،الوداعی اجلاس میں بلوچستان کی آبادی مردم شماری میں کم ظاہر کرنے پرمذمتی قرارداد بھی پیش کی گئی، قرارداد اسد بلوچ نے پیش کی، جس میں کہا گیا ہے کہ ایوان مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ مسترد کرتا ہے۔

    رکن صوبائی اسمبلی اسد بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی آبادی کو 2 کروڑ سے زائد برقرار رکھا جائے دوسری جانب نصراللہ زہری نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ مجھے بتائے بغیر ہی قرارداد میں میرا نام ڈال دیا گیا، قرارداد ٹھیک کر کے دوبارہ ایوان میں پیش کی جائے۔ نصراللہ زیری نے احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کردیا-

    کیچ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا،چیئرمین یونین کونسل بالگتر سمیت 7 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ شترکہ مفادات کونسل نے ڈیجیٹل مردم شماری کی متفقہ طور پر دی گئی منظوری کے مطابق ملکی آبادی 24 کروڑ 10 لاکھ ہوگئی ہےبریفنگ میں اجلاس کو بتایا گیا کہ نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت آبادی کی سالانہ گروتھ 2.55 فیصد ہے، سب سے زیادہ گروتھ بلوچستان میں ہے جبکہ سب سے کم گروتھ خیبرپختونخوا میں رجسٹر ہوئی۔

    وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق پنجاب 12 کروڑ سے زائد آبادی کے ساتھ سب سے بڑا صوبہ ہے، جبکہ سندھ میں 5 کروڑ سے زائد، کے پی 3 کروڑ سے زائد اور بلوچستان 2 کروڑ سے زائد آبادی والے صوبے بن گئے-

    بلوچستان میں بارشوں کے باعث 332 مکانات تباہ،پنجاب میں 7 اگست تک بارشیں متوقع

  • کوئٹہ میں جرمنی اور پاکستان کے درمیان 70 سالہ دوستی کی نشانی ”بڈی بیر“ نصب

    کوئٹہ میں جرمنی اور پاکستان کے درمیان 70 سالہ دوستی کی نشانی ”بڈی بیر“ نصب

    کوئٹہ میں جرمنی اور پاکستان کے درمیان 70 سالہ دوستی کی نشانی ”بڈی بیر“ نصب کرکے جی پی او چوک کو ”برلن کوئٹہ فرینڈ شپ اسکوائر“ کے نام سے منسوب کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: بڈی بیئر کو برلن، واشنگٹن اور نیویارک سمیت مختلف شہروں میں امن کا پیغام سمجھا جاتا ہےاس موقع پر جرمن قونصل جنرل روڈیگر لاٹز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڈی بیئر برلن کی علامت ہے،پاکستان میں پہلا بڈی بیئر نصب کیا گیا ہے بڈی بیر کے پھیلے ہوئے ہاتھ امن اور تعاون کی علامت ہیں ہمیں خوشی ہے دوستی کی نشانی بڈی بیئر یہاں نصب کیا گیا ہے-


    انہوں نے کہا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا مشترکہ طور پر کرنا ہے۔ بڈی بیئر کی تنصیب پر ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کے شکر گزار ہیں، ہم شکر گزار ہیں کہ چوراہے کا نام کوئٹہ برلن سکوائر رکھا ہے بڈی بیئر کی کوئٹہ میں تنصیب پاک جرمن دوستی کے لیے اہمیت کا حامل ہے بڈی بیئر چھ ہزار کلو میٹر کا طویل سفر طے کر کے کوئٹہ پہنچا ہے۔

    سویلینزکے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف کیس کی سماعت کاحکمنامہ جاری


    اعزازی قونصل جنرل مراد بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں بڈی بیرنصب کرنے کا مقصد امن و دوستی کے فروغ کا پیغام ہے، پاکستان اور جرمنی کے درمیان سفارتی تعلقات کو ستر سال ہوچکے ہیں۔

    اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ جبار بلوچ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ پاک جرمن 70 سالہ تقاریب کے بعد بڈی بیئر کی تنصیب اہم ہے، ہمیں فخر ہے پاکستان کا پہلا بڈی بیئر کوئٹہ میں نصب کیا گیا، بڈی بیئر کوئٹہ کی خوبصورتی اور دونوں ممالک کی دوستی میں اضافہ کرے گا بڈی بیئر کی تزئین و آرائش کوئٹہ کے طلبعلم محمد شہاب سے کرائی گئی۔

    ترکی کی ڈیرنس بندرگاہ کے قریب اناج کے سائلوز میں دھماکا

  • کوئیٹہ میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک

    کوئیٹہ میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک

    بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ دھماکہ کی اطلاعات مل رہیں جبکہ پولیس حکام کے مطابق دھماکہ کوئٹہ کے مشہور علاقے اسپینی روڈ پر ہوا، جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے، حکام کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص حملہ آور معلوم ہوتا ہے، تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز کی علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور مقامی ہسپتال انتظامیہ کو الرٹ کر دیاگیا ہے،

    تاہم خیال رہے کہ دو روزقبل خیبرپختونخوا کے علاقے باجوڑ میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق 54 افراد جاں بحق اور200 سے زائد افراد زخمی ہوئے گئے تھے، مختلف اسپتالوں میں اب بھی درجنوں افراد زیر علاج ہیں، 38 افراد کی میتیں شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔

    اپڈیٹ جاری

  • ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق

    ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق

    بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 7 افراد جاں بحق جبکہ 19 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ پولیس کے مطابق واقعہ راڑا شم کے مقام پر پیش آیا ہے جہاں کوئٹہ سے لاہور جانے والی مسافر بس سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی اور حادثے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 10زخمی ہو گئے ہیں۔

    حکام کے مطابق لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انکی شناخت شہزاد ، محمد کاشف ، مجیب ، طابش عصمت اللہ اور محمد اکرم کے ناموں سے ہوئی ہے اور مرنے والوں میں دو کا تعلق بلوچستان جبکہ چار کا پنجاب سے بتایا جارہا ہے پولیس حکام کے مطابق میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے ، حادثے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    190 ملین پاؤنڈ،ڈیم فنڈ کی تفصیلات دی جائیں، مبشر لقمان کا سپریم کورٹ کو خط
    لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کو ایک سال،وزیراعظم کا شہداء کو خراج تحسین
    سویڈن پولیس نے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دے دی
    چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ریکارڈ کروائے گئے 342 کے بیان پر دستخط کردیئے

    ادھر دوسری جانب کراچی میں مستونگ کے دو نو عمر بھائیوں کو مبینہ مقابلے میں گولیاں مار کر زخمی کرنے کا معاملہ مشکوک ہوگیا ہے جبکہ کراچی کے الفلاح تھانے کی حدود میں دو نوعمر بھائیوں کو پولیس مقابلے میں زخمی کرنے کے حوالے سے سامنے آئی ایک ویڈیو نے معاملہ مشکوک بنا دیا ہے۔

    اہل خانہ کے مطابق بلوچستان کے علاقے مستونگ سے تعلق رکھنے والے دو نو عمر بھائی نور محمد اور فہیم احمد گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے کیلئے والدہ کے پاس کراچی آئے ہوئے تھے اور الفلاح کے علاقے گلشن منیر میں اپنی والدہ کے پاس رہائش پذیر تھے۔
    27 جولائی کو پولیس نے مبینہ مقابلے میں نور محمد اور فہیم احمد کو رفاع عام سوسائٹی میں زخمی ظاہر کیا، دونوں بھائیوں کی گولیاں لگنے سے زخمی حالت میں ویڈیوز بھی جاری کی گئیں۔

  • کوئٹہ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید،ٹیم محفوظ

    کوئٹہ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید،ٹیم محفوظ

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں انسدادِ پولیو ٹیم پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

    پی پی پی چیئرمین نے دہشتگرد حملے کے نتیجے میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہداء کے اہلخانہ سے دلی بھی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا امید ہے کہ دہشتگرد حملے میں ملوث درندے بہت جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں کی صحتمند زندگی کو خطرے میں ڈالنے والی سوچ اور عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ حکام پولیو ٹیموں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنائیں، جبکہ عوام بھی پولیو ورکرز سے بھرپور تعاون کریں

    واضح رہے کہ کوئٹہ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ فائرنگ سے انسداد پولیو کی ٹیم محفوظ رہی،حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ایف سی کی بھاری نفری اور امدادی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے، اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

    انسداد پولیو ٹیم پر حملے کے بعد شہر میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی سیکیورٹی سخت کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت کی ہے اور فائرنگ کے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

    بھارت میں زیرتعمیر پل پر کرین گرنے سے 17 افراد ہلاک

    بلوچستان بھر میں 5 سال سے کم عمر کے تقریباً 26 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی مہم آج سے شروع کی گئی ہے صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر سید زاہد شاہ نے بتایا کہ 7 روزہ مہم کے لیے ہیلتھ ورکرز کی 11 ہزار 539 ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

    دوسری جانب ملتان کے علاقے شاہ شمس میں بھی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیاپولیس کا کہنا ہےکہ پولیس اہلکار سادہ لباس میں تھا اور گھر جارہا تھا-

    قتل کے سنگین مقدمے میں مطلوب ملزم ،ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے گرفتار کر …

  • بلوچستان میں ” باپ” کا کردار بدستور اہم رہے گا

    بلوچستان میں ” باپ” کا کردار بدستور اہم رہے گا

    بلوچستان میں ” باپ” کا کردار بدستور اہم رہے گا

    چھوڑ کر جانے والے شاید کہیں کے نہیں رہیں گے

    پی پی پی کا کردار محدود رہے گا

    صادق سنجرانی، خالد مگسی اور جان جمالی نے سیاسی سرگرمیاں تیز تر کر دی ہیں

    ڈیرہ مراد جمالی (منصور مگسی ) باخبر ذرائع کے مطابق بلوچستان میں آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں بھی 2018 کی طرح ” باپ” بلوچستان عوامی پارٹی کا کردار بدستور اہمیت کا حامل رہے گا پارٹی چھوڑ کر جانے والے افراد کو شاید پچھتانا پڑے گا اور ممکن ہے کہ وہ خالی ہاتھ رہ جائیں ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کا کردار بلوچستان میں انتہائی محدود ہوگا جس کی وجہ سے صورت حالات کا ادراک رکھنے والے افراد نے پیپلز پارٹی کی طرف جاتے جاتے اپنا رخ واپس موڑ دیا ہے

    بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ جام کمال خان مسلم لیگ ن میں جانے کیلئے ذہنی طور پر سوفیصد فیصلہ کر چکے ہیں جبکہ موجودہ وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو "باپ” کے زیر سایہ رہنے میں اپنی عافیت چاہیں گے میر صادق سنجرانی ، نوابزادہ خالد خان مگسی اور میر جان محمد جمالی نے ” باپ ” کو منظم اور مستحکم کرنے کیلئے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں ۔

  • وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاونین اور ترجمانوں کی تعیناتی غیر قانونی قرار

    وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاونین اور ترجمانوں کی تعیناتی غیر قانونی قرار

    بلوچستان ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاونین اور ترجمانوں کی تعیناتیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا

    چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس نعیم اختر افغان اور جناب جسٹس محمد عامر نواز رانا پر مشتمل بینچ نے فیصلہ سنایا ،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے معاونین اور ترجمانوں کی تعیناتی معاشی پریشانیوں کے شکار بلوچستان پر بوجھ ہے ،حکومت بلوچستان رول آف بزنس 2012 کے رول (1)5 بی کے تحت وزیر اعلیٰ پالیسی معاملات پر معاونت تو کر سکتے ہیں لیکن معاونین تعینات نہیں کر سکتے

    عدالت نے حکم دیا کہ معاونین اور ترجمان فوری طور پر کام روک دیں، عدالت نے معاونین اور ترجمانوں کو سرکاری گاڑیاں، دفتری بندوبست اور دیگر سہولیات فورا واپس کرنے کا حکم دے دیا ، عدالت نے سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کو مذکورہ بالا احکامات کے حوالے سے رجسٹرار ہائی کورٹ کو رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دے دیا

    ۔ذشتہ سماعت پر چیف جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔عبدالصادق خلجی ایڈوکیٹ نے کوآرڈنیٹرز اور 2 ترجمانوں کی تعیناتی کو چیلنج کیا تھا

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

  • کوئٹہ میں تین دن انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ

    کوئٹہ میں تین دن انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ

    محکمہ داخلہ بلوچستان نے کوئٹہ میں تین دن انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: حکومت بلوچستان کا یوم عاشور کے موقع پر 28 ،29 جولائی کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جب کہ صوبائی محکمہ داخلہ نے کوئٹہ میں 7 ویں، 9 ویں اور 10ویں محرم کو موبائل، انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    محکمہ داخلہ بلوچستان نے موبائل سروس کی بندش کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ پولیس کی درخواست کی روشنی میں شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس کی فراہمی معطل کی جائے، اور مقررہ وقت کے دوران سروس کی معطلی کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی جائیں۔

    مراسلہ میں محکمہ داخلہ نے درخواست کی ہے کہ کوئٹہ میں 7 ویں اور 9 ویں محرم کو صبح 9 سے رات 8 بجے تک جب کہ یوم عاشور پر صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک سروس معطل رکھی جائے۔

    بہاولپورسےایک اور رہنما کا پی ٹی آئی سے الگ ہونے کا اعلان

    قبل ازیں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کے کچھ علاقوں میں موبائل سروس 10 محرم (29 جولائی) تک جزوی طور پر معطل رہے گی ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹر نے کہا کہ خدمات معطل کرنے کا فیصلہ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر کیا گیا ہے۔

    صارفین کا دعویٰ ہے کہ کچھ علاقوں میں مختلف اوقات میں موبائل سروس متاثر ہو رہی ہے جبکہ کچھ لوگوں کو مکمل بندش کا سامنا ہے۔ جن علاقوں میں موبائل سروس معطل یا متاثر ہوئی ان میں اسٹیل ٹاؤن، گلشن حدید، جعفر طیار سوسائٹی، ملیر 15، فیوچر کالونی، داؤد چورنگی، حاجی زکریا گوٹھ شامل ہیں۔ اس دوران شاہ لطیف ٹاؤن، بھٹائی آباد، میمن گوٹھ مین مارکیٹ اور بن قاسم ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں سروس جزوی طور پر معطل ہے جبکہ وفاقی حکومت نے عاشورہ کے موقع پر 9 اور 10 محرم (28 اور 29 جولائی) کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

    کھیتوں میں مزدوری کرنے والی نے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی

    کیبنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عام معلومات کے لیے یہ ہے کہ وزیر اعظم 28 تا 29 جولائی 2023 (جمعہ اور ہفتہ) کو عاشورہ (9 اور 10 محرم 1445 ہجری) کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہیں ملک میں یکم محرم یعنی نئے اسلامی سال 1445 ہجری کا آغاز آج شام (20 جولائی) کو منایا جائے گا، یعنی یوم عاشورہ 29 جولائی (ہفتہ) کو منایا جائے گا۔

    اس سے قبل، حکومت سندھ نے 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کی تھی علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں مسلح افواج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

    پاکستان آئی ایم ایف کے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کرے گا،وزیراعظم

  • کوئٹہ:شمال مغربی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    کوئٹہ:شمال مغربی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    کوئٹہ میں قعلہ سیف اللہ کے شمال مغربی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    باغی ٹی وی: زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز قلعہ سیف اللہ کے شمال مغرب میں 58 کلو میٹر دور تھا زلزلے کی زیر زمین گہرائی 30 کلو میٹر تھی۔

    ایرانی وزیرخارجہ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 170 کلو میٹر زیر زمین تھی اور زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

    خواجہ آصف نے پی ٹی آئی خواتین اراکین کو کھنڈرات اور باقیات قرار دے دیا