Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • وفاق سے فنڈز نہ ملنے کے سبب متاثرہ شاہرواں کی تعمیر نہ ہوسکی. ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان

    وفاق سے فنڈز نہ ملنے کے سبب متاثرہ شاہرواں کی تعمیر نہ ہوسکی. ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان

    ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان بابرخان یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وفاق سے فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے صوبے میں سیلاب سے متاثرہ پلوں اور قومی شاہرواں کی تعمیر نہ ہوسکی۔ ترجمان وزیراعلیٰ نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا دورہ کیا اور موسمی صورتحال کا جائزہ لیا، اس موقع پر حکام نے انہیں صوبے میں حالیہ بارشوں سے متعلق بریفنگ دی ۔

    میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بابریوسفزئی نے کہا کہ پری مون سون بارشوں کےمیں بلوچستان میں 9 اموات ہوئی تھیں جبکہ حالیہ مون سون کی بارشوں میں جانی اور معالی نقصانات نہیں ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ کی وجہ فورٹ منروکے مقام پر قومی شاہراہ بند ہے ، خضدار تا رتو ڈیرو روڈ بھی ٹریفک معطل ہے، اس طرح گنداوہ نوتال روڈ بھی بارشوں کی وجہ سے بند ہے ، بولان کے علاقے پنجرہ پل کے مقام پر بھی شاہراہ متاثر ہوئی ہے ، تاہم چھوٹی گاڑیوں کی آمدورفت بحال ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے بلوچستان کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے ، سیلاب کی مدد میں بلوچستان کو اب تک فنڈز نہیں ملے ، پنجرہ پل کی تعمیر این ایچ اے نے کرنی ہے مگر این ایچ اے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ پلوں اور قومی شاہراوں کی تعمیر میں سنجیدہ نہیں ہے ۔ ترجمان وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ کل سے مون سون بارشوں کا ایک اور اسپیل آرہا ہے، صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ،گزشتہ سیلاب میں بھی پی ڈی ایم اے نے مثالی کام کیا تھا، اب بھی پی ڈی ایم اے کا عملہ الرٹ اور محتاط ہے ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد تنزلی ریکارڈ
    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رمیں منشیات کی مبینہ خرید و فروخت،انکوائری کمیٹی تشکیل
    عمران خان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنما اشتہاری قرار
    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کو بھرپور ریلیف دے گی، ہنہ اوڑک میں گزشتہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ازلہ بھی کیا جائے گا ۔

  • کوئٹہ:زیادتی کا شکار 13 سالہ مغوی بچہ زخمی حالت میں بازیاب ،ملزم گرفتار

    کوئٹہ:زیادتی کا شکار 13 سالہ مغوی بچہ زخمی حالت میں بازیاب ،ملزم گرفتار

    پولیس نے کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں تیرہ سالہ مغوی بچے کو زخمی حالت میں بازیاب کراکر اغواکار کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ازبک بازار خروٹ آباد کے ایک مکان میں ایک بچے کو قید کرکے رکھا گیا ہے، جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مکان کو گھیرے میں لے کر اندر داخل ہوئے اسی دوران اندر موجود ایک شخص نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کی، تاہم پولیس نے اسے قابو کرکے پسٹل قبضے میں لے لی۔

    مکان کی تلاشی لینے پر ایک کمرے میں زنجیروں میں جکڑا 13 سالہ بچہ زخمی حالت میں برہنہ موجود پایا، جسے باحفاظت بازیاب کرالیا گیابچے نے پولیس کو بتایا کہ اس کا نام صبور خان ولد شہباز خان ہے جو پشتون آباد کے علاقے خوشحال خان روڈ کا رہائشی ہے، اور وہ کپڑے فروخت کرتا ہے۔

    3 معصوم بچیوں کی لاشیں خالی پلاٹ سے برآمد

    اتوار کو صبور خان خروٹ آباد ازبک بازار میں کپڑے فروخت کرنے آیا تھا کہ گرفتار ملزم نے اسے اسلحہ کے زور پر اغواء کیا اور اس مکان میں لے آیا، پھر زنجیروں میں جکڑ کر زیادتی کی شور مچانے پر ملزم نے بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

    پولیس نے بتایا کہ اغواء کار شمس اللہ کے خلاف اغواء اور ریپ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ بچے کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے سچل سے اغوا کیے گئے شہری کو سی آئی اے پولیس کے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے عملے نے بازیاب کرلیا جبکہ کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    افغانستان کو دہشتگرد حملوں کیلئےمحفوظ مقام کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے،امریکا

    سینئر سپریٹینڈنٹ پولیس اے وی سی سی ذیشان صدیقی کے مطابق سچل تھانہ میں 21 جون کو زیر دفعہ 365 اے مقدمہ نمبر 809/23 درج کرایا گیا تھا س میں خلیل احمد ولد کریم بخش عمری 50 سالہ کہ اغوا کیے جانے اور ملزمان کی جانب سے تاوان طلب کیے جانے کا الزام عائد کیا گیا تھا،اغواکاروں نے مغوی کی رہائی کیلئے 6 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا-

    ذیشان صدیقی کے مطابق اے وی سی سی پولیس کے عملے نے تکنیکی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے کراچی میں مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں اور سپر ہائی وے پر جمالی پل کے قریب مین سروس روڈ سے اغوا کے الزام میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔،ملزمان قدیر ولد نصیر احمد،امجد جاوید عرف جاوید چوہدری عرف امجد چوہدری ولد عاشق علی اور ممریز حسین ولد جاوید شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک رائفل 222 بمعہ 10 راوئڈز اور ایک پستول 30 بور بمعہ 03 راوئڈز برآمد کیے گئے، ملزمان سےتفتیش جاری ہے۔

    کینیڈا میں ہوٹل کی خاتون ملازمہ سے نازیبا حرکت پرپی آئی اے کا فضائی میزبان …

  • جام کمال کا  قومی پارٹی کا انتخاب کرنے کا عندیہ

    جام کمال کا قومی پارٹی کا انتخاب کرنے کا عندیہ

    سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ حالات کھٹن ہیں، اگر یہی سلسلہ رہا تو جلد کسی قومی پارٹی کا انتخاب کروں گا جبکہ خیال رہے کہ بلوچستان کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کا شیرازہ بکھرتا نظر آرہا ہے، پارٹی میں پہلے ہی دو ڈھڑے سامنے آچکے ہیں، اور ایک دھڑے کی قیادت کرنے والے سابق وزیر اعلی جام کمال خان نے بھی عندیہ دے دیا کہ حالات بہت کٹھن ہیں اور اگر ایسا ہی رہا تو جلد کسی قومی پارٹی کا انتخاب کروں گا۔

    بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جام کمال خان کا کہنا تھا کہ باپ پارٹی کے 5 سالوں میں دو حکومتیں بنیں، اس دوران ہمارے رہنما سراج رئیسانی کے ساتھ 200 لوگ شہید ہوئے، اس دور اقتدار میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی۔ جام کمال نے مزید کہا کہ باپ پارٹی سے کس نے فائدے اٹھائے اس کا تعین وقت ہی کرے گا، ہم نے ایوان میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا، قدوس بزنجو سے ذاتی اختلاف نہیں تھا، لیکن اپوزیشن بھی ان کی حکومت کا حصہ بنی، جب کہ اپوزیشن کا کردار سوالیہ نشان ہے، اس نے جو کردار ادا کیا صوبے کے لئے نقصان دہ تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پرویز خٹک کی جانب سے نئی پارٹی بنائے جانے پر عمران خان کا ردعمل بھی سامنے آ گیا
    ایشیا کپ سے متعلق معاملات طے پا گئے، میگا ٹورنامنٹ کا آغازکہاں سے ہوگا؟
    3 ماہ تک سمندر میں کچی مچھلی کھا کر اور بارش کا پانی پی کر زندہ رہنے والا شخص
    تحریک انصاف کے 44 اور ہمارے 14ماہ کا جائزہ لیا جائے،مریم اورنگزیب
    توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی
    سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ لوگ سیاسی حوالے سے فیصلے کررہے ہیں، ہماری بھی 2 ماہ سے مشاورت کا سلسلہ چل رہا ہے، آصف زرداری اور مریم نواز سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں، تاہم دوستوں کے ساتھ مل کر مشترکہ فیصلہ کریں گے، اگر کٹھ ن زدہ ماحول رہا تو قومی پارٹیوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں گے جام کمال نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے میری حکومت گرائی تھی اور میرے خلاف پریس کانفرنسز کی تھیں، کیا وہ درست عمل تھا، تحریک انصاف سیمت ہر ایک کا رول سامنے آچکا ہے، مجھ پر خراب نظام حکومت کا الزام لگانے والے بتائیں کیا اب بلوچستان کی حکومت بہتر چل رہی ہے، صوبے میں امن کی صورتحال مخدوش ہے، جب کہ گرین بس سروس بھی 2 سال پرانا منصوبہ ہے۔

  • جب نہ ہو دل سے رابطہ دل کا ،ختم ہوگا نہ فاصلہ دل کا

    جب نہ ہو دل سے رابطہ دل کا ،ختم ہوگا نہ فاصلہ دل کا

    جانے کب وصل کی گھڑی آئے
    جانے کب ٹھہرے قافلہ دل کا

    نام: غزالہ بٹ
    تاریخ پیدائش:16 جولائی 1970ء
    جائے پیدائش:کوئٹہ
    زبان:اردو
    اصناف:افسانہ،شاعری

    تصنیفات
    ۔۔۔۔۔۔۔
    ۔ (1)تین ایک باسٹھ (افسانوی مجموعہ)
    ۔ 2021ء
    ۔ (2)خیالِ منتشر
    ۔ (غزل، نظم اور ہائیکو پر مشتمل کتاب)
    ۔ طباعت کے مراحل میں
    ۔ (3)بیس عظیم کہانیاں
    ۔ (زیرِ طبع)
    مستقل سکونت : کوئٹہ

    غزالہ بٹ کے والدین کا تعلق ہندوستان سے تھا۔ والدین امرتسر تقسیم وطن کے وقت پاکستان آئے تو کوئٹہ میں اقامت پذیر ہوئے۔ غزالہ بٹ کے والدین کا تعلق کشمیر سے تھا۔ ان کے والد کا نام غلام نبی بٹ ہے اور والدہ کا نام فاطمہ بٹ ہے۔ غزالہ بٹ کی سات بہنیں اور پانچ بھائی ہیں۔ غزالہ بٹ اپنی بہنوں میں چھٹے نمبر پر ہیں۔

    غزالہ بٹ 16 جولائی 1970ء میں کوئٹہ میں پیدا ہوئیں۔ غزالہ نے ابتدائی تعلیم ایوا گرلز ہائی اسکول سے حاصل کی۔ ایف اے گورنمنٹ کینٹ کالج سے کیا۔ ایف اے کے بعد ان کی شادی ہوگئی۔ ان کی شادی 1995ء میں ہوئی۔ شادی کے بعد دس سال بچوں کی پرورش اور گھر داری میں گزر گئے۔ ہی وقت پُر لگا کر اڑ گیا غزالہ بٹ کے شوہر عمران کامل ہاشمی بھی شاعر ہیں –

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    غم کی صورت بدل گئی ہوگی
    زندگی چال چل گئی ہوگی
    ورنہ وعدے سے کیوں مکرتا وہ
    اس کی نیت بدل گئی ہوگی
    ہم نے چاہا بہت چھپانے کو
    بات آخر نکل گئی ہوگی
    دیکھ کر شدتِ غمِ دوراں
    موت بھی آ کے ٹل گئی ہوگی
    دیکھ کر اس کے خد و خال حسیں
    چاندنی خود ہی ڈھل گئی ہوگی
    یاد کر کے غزالہ وہ صورت
    کچھ طبیعت بہل گئی ہوگی

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    جب نہ ہو دل سے رابطہ دل کا
    ختم ہوگا نہ فاصلہ دل کا
    ہم تو ہیں سامنے ترے د ل کے
    کاش دیکھو جو آئینہ دل کا
    جانے کب وصل کی گھڑی آئے
    جانے کب ٹھہرے قافلہ دل کا
    تم جو چاہو تو آ بھی سکتے ہو
    کوئی مشکل ہے راستہ دل کا
    ان سے کہنا کہ الوداع جاناں
    جان لیوا تھا حادثہ دل کا

  • ژوب آپریشن مکمل؛ 9 نوجوان  شہید جبکہ 5 دہشتگرد ہلاک

    ژوب آپریشن مکمل؛ 9 نوجوان شہید جبکہ 5 دہشتگرد ہلاک

    بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن مکمل کر لیا ہے لیکن اس آپریشن میں 9 نوجوان شہید ہو گئے جبکہ 5 دہشت گرد مار دیئے گئے ہیں، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشت گردوں نے گیریژن پر حملہ کیا گیا تھا ، اسی دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔

    آئی ایس پی آرکے مطابق ابتداء میں چار جوان شہید ہوئے تھے اور پانچ زخمی بھی ہوئے جبکہ بھاری ہتھیاروں سے لیس تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے بعد میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا گیا جسے اب مکمل کر لیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی جماعت پر پابندی،ایاز صادق نے اعلان کر دیا
    یوکرینی وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
    کوئی بتا دے ریاست پر حملہ کرنا جرم ہے یا نہیں؟ جاوید لطیف
    جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد رکن پارلیمنٹ کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی
    پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کا دو روزہ میچ ڈرا
    آئی ایس پی آر کے مطابق ابتدائی لڑائی کے دوران 5 سپاہی، جو بہادری سے لڑتے ہوئے پہلے شدید زخمی ہوئے تھے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فرض پر قربان ہو گئے۔ شہید ہونے والوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔ تاہم بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قوم دشمن کی ایسی تمام مذموم کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے جس کا مقصد بلوچستان اور پاکستان کا امن تباہ کرنا ہے۔

  • نئی ڈیوائس کی مدد سے گیس کے اخراج کو بروقت روکا جا سکے گا

    نئی ڈیوائس کی مدد سے گیس کے اخراج کو بروقت روکا جا سکے گا

    کوئٹہ کے طالب علموں نے گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکوں اور حادثات کو کم کرنے کے لیے انوکھا آلا تیار کر لیا۔ ڈیوائس کی مدد سے گیس کے اخراج کو بروقت روکا جا سکے گا۔ ہر سال ملک بھر میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے حادثات میں سینکڑوں لوگ لقمہ اجل بن جاتے ہیں لیکن اب ان جانوں کے ضیا کا تدارک ممکن ہوسکے گا کیونکہ کوئٹہ کے نوجوانوں نے گیس لیکج کے باعث ہونے والے حادثات کے روکھتام کا حل ڈھونڈ نکالا۔

    کوئٹہ کی نجی یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے 3 طالب علموں نے ایسا آلہ بنایا ہے جو گیس لیکج سے نہ صرف صارفین کو آگاہ کرے گا بلکہ اس کی روک تھام بھی کرے گا۔ طالب علموں کا کہنا ہے کہ یہ مشین گھر کے کسی بھی کمرے، کچن کے گیس کنکشن میں باآسانی لگائی جاسکتی ہے، گیس لیکج کی صورت میں ڈیوائس الارم بجاتے ساتھ ہی مین وال بند کر دیگا۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کمپنی کو پروجیکٹ بھجوا دیا گیا ہے۔ سرپرستی ہو تو اسے بڑے پیمانے پر پھیلایا جاسکتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب نے اسٹیٹ آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردیئے،اسحاق ڈار
    سرکاری ملازمین کا دوسرے روز بھی مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج
    پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہر میں امن و امان بحال کیا،وزیراعلیٰ سندھ
    چیئرمین پی ٹی آئی جیسا ڈکٹیٹر ملکی تاریخ میں پیدا نہیں ہوا، شرجیل میمن
    موسم گرما میں حاملہ خواتین کے لئے قدرتی مشروبات
    سویڈن میں اسلام دشمن سرگرمی پر جنرل ہسپتال میں ہیلتھ پروفیشنلز کی احتجاجی ریلی
    کویت کا سویڈش زبان میں قرآن کریم کے ایک لاکھ نسخے شائع کرنے کا اعلان

    ڈیوائس کی خاص بات یہ ہے کہ اسے موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ موبائل ایپ اس کمرے یا جگہ کی نشان دہی بھی کرے گی جہاں سے گیس لیک ہو رہی ہوگی۔

  • وفاقی وزیر کے کزن کی گاڑی پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق

    وفاقی وزیر کے کزن کی گاڑی پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق

    کوئٹہ میں وفاقی وزیر اسرار ترین کے کزن کی گاڑی پر فائرنگ سے لیویز اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق اور بچہ زخمی ہوگیا ہے جبکہ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشین سٹاپ پر وفاقی وزیراسرار ترین کے چچا زاد بھائی شہزاد ترین کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے ،جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور راہگیر بچہ زخمی ہوا ۔ واقعے کے بعد لاشوں اور زخمی بچہ کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت محمد یوسف اور ضیا الدین کے نام سے ہوئی ہے ، محمد یوسف لیویز اہلکار تھا ، جاں بحق ہونے والا لیویز اہلکار شہزاد ترین کا محافظ اور دوسرا منشی تھا ۔ آٹھ سالہ زخمی بچے کی شناخت ضبیح اللہ کے نام سے ہوئی ہے جسے مزید علاج کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایکسپریس ٹرینوں کی وقت کی پابندی 59فیصد سے کم
    عالمی ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ میں پی ٹی آئی احتجاج کا بھی ذکر
    سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا
    سوات مینگورہ لینڈ سلائیڈنگ ،چار بچوں کی دب جانے کی اطلاع
    ڈالر 250 روپے کی سطح پر آنے کی پیش گوئی
    واقعے کے بعد پولیس ، سی ٹی ڈی اور دیگر تحقیقاتی ٹیموں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے ۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق مقتولین کو جسم کے مختلف حصوں میں گولیاں لگیں ہیں۔

  • کوئٹہ؛ موٹر سائیکل چھیننے کی واردات میں باپ بیٹا قتل

    کوئٹہ؛ موٹر سائیکل چھیننے کی واردات میں باپ بیٹا قتل

    کوئٹہ میں موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران باپ بیٹے کو قتل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس کے مطابق واقعہ قمبرانی روڈ پر پیش آیا جہاں ڈاکوئوں نے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے موٹر سائیکل پر سوار باپ اور بیٹے کو قتل کرکے فرار ہو گئے، لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاٗ کے حوالے کر دیا گیا۔

    علاوہ ازیں ورثاٗ نے احجاجا لاشیں رکھ کر فیض آباد چوک بند کر دیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے تاہم پولیس کی یقین دہانی پر کچھ دیر بعد احتجاج ختم کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب گوادر مکران کوسٹل ہائی وے پربسول کےقریب ٹرک الٹ گیا۔ الٹنے کے بعد ٹرک میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ مکران کوسٹل ہائیوے پر بسول کے قریب ایرانی تیل سے بھرا ٹرک الٹ گیا ۔۔۔ حادثے کے بعد ٹرک میں آگ لگ گئی جس کے باعث ڈرائیور اور کلینر کو ٹرک سے باہر نکلنے کا موقع نہ مل سکا اور دونوں جاں بحق ہوگئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خطرناک اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا
    چیئرمین تحریک انصاف سے 13 مقدمات میں 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش
    آئی ایم ایف کی عمران خان سے ملاقات سیاسی عمل کا حصہ ہے،مریم اورنگزیب
    افغانستان کر کٹ ٹیم نے تین میچز کی سیریز اپنے نام کر لی
    یونان کشتی حادثہ؛ جاں بحق 15 مزید پاکستانیوں کی شناخت
    بے اولادی کے طعنے پر 3 پڑوسیوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
    محمد رضوان کو سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کھلانے پر غور
    پولیس کے مطابق ٹرک ایرانی ڈیزل سے بھرا ہوا تھا جو گوادر سے ایرانی تیل کراچی لے جارہا تھا اورماڑہ کے علاقے بسول کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا

  • نصیر آباد میں مون سون کی بارش،سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ

    نصیر آباد میں مون سون کی بارش،سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ

    نصیر آباد میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری

    گرمی کی شدت میں کمی موسم خوشگوار ،سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ

    ڈیرہ مراد جمالی ( منصور مگسی ) ملک بھر کے بیشتر علاقوں کی طرح بلوچستان میں بھی مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے نصیر آباد میں گزشتہ تین روز سے وقفے وقفے کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی ہوئی موسم خوشگوار ہو گیا تاہم گزشتہ سال بے گھر ہونے والے ہزاروں سیلاب متاثرین کی اکثریت تا حال سرکاری و غیر سرکاری امداد سے محروم ہیں اپنے گھر نہ ہونے کی وجہ سے حالیہ بارشوں سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے وہ حکومتی و غیرسرکاری تنظیموں کی جانب سے امداد کے منتظر ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں ہے

    مون سون کی بارشیں ، سیلابی ریلوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر
    گڈو سے پٹ فیڈر کینال میں 600 کیوسک پانی کم کر دیا گیا
    خطرے کوئی بات نہیں صوبائی وزیر ایریگیشن اور نصیر آباد کی انتظامیہ کا بھرپور تعاون حاصل ہے
    ایکسیئن ایریگیشن غلام محمد بادینی کی میڈیا سے گفتگو

    ملک کے اکثر علاقوں کی طرح نصیر آباد میں بھی مون سون کی بارشوں کے پیش نظر ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے محکمہ آبپاشی نصیر آباد اور ضلعی انتظامیہ بھی ہائی الرٹ ہے صوبائی وزیر ایریگیشن حاجی محمد خان لہڑی اور نصیر آباد کی ضلعی انتظامیہ کی خصوصی دلچسپی اور محکمہ آبپاشی نصیر آباد کے ایریگیشن غلام محمد بادینی کی دن رات کی محنت کی بدولت پٹ فیڈر کینال میں پانی کے بہاؤ کی صورتحال معمول کے مطابق ہے ایکسیئن غلام محمد بادینی نے میڈیا کے نمائندوں سے ٹیلیفون پر گفتگو میں بتایا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے کہیں سے بھی آنے والے ممکنہ سیلابی ریلوں کے پیش نظر گڈو بیراج سے پٹ فیڈر کینال میں پانی کا اخراج 600 کیوسک کم کر دیا گیا ہے تاکہ صورتحال کنٹرول میں رہے اس وقت پٹ فیڈر کینال میں 4700 کیوسک پانی کا اخراج ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کا عملہ چوکس ہے اور اپنی ذمے داریاں بہتر طور پر نبھا رہا ہے صوبائی وزیر ایریگیشن حاجی محمد خان لہڑی اور نصیر آباد کی انتظامیہ کا بھرپور تعاون حاصل ہے الله کے فضل و کرم سے خطرے والی کوئی بات نہیں عوام اطمینان رکھیں حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات تسلی بخش ہیں ۔

    ایکسیئن ایریگیشن غلام محمد بادینی کی میڈیا سے گفتگو
    ایکسیئن ایریگیشن غلام محمد بادینی کی میڈیا سے گفتگو
  • بلدیاتی الیکشن، بلوچستان سے پی ٹی آئی کا صفایا

    بلدیاتی الیکشن، بلوچستان سے پی ٹی آئی کا صفایا

    بلدیاتی الیکشن، بلوچستان سے پی ٹی آئی کا صفایا

    بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات، پی ٹی آئی کا صفایا ہوگیا ہے جبکہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ خیر و عافیت سے مکمل ہو چکا ہے اور پورے بلوچستان میں پی ٹی آئی ایک بھی ضلع میں کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہے لہذا صوبے بھر سے پی ٹی آئی کا سیاسی طور پر صفایا ہو گیا ہے اور تحریک انصاف کے تمام تر دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں.

    بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ خیر و عافیت سے مکمل ہوا.پورے بلوچستان میں پی ٹی آئی ایک بھی ضلع میں کامیابی حاصل نہیں کرسکی صوبے بھر سے پی ٹی آئی کا سیاسی طور پر صفایا ہو گیا ،بلوچستان کی عوام نے پی ٹی آئی کو صوبے میں مسترد کردیا ،35اضلاع میں کہیں پر بھی پی ٹی آئی کا کوئی ضلعی چیرمین و وائس چیرمین منتخب نہیں ہوا، بلوچستان عوامی پارٹی نے چیئرمین کی 10 اور وائس چیئرمین کی 9 سیٹیں حاصل کیں ،پیپلز پارٹی نے چیئرمین کی 6 اور وائس چیئرمین کی 4 سیٹیں حاصل کیں ،جے یو آئی (ف) نے چیئرمین کی 4 اور وائس چیئرمین کی 4 سیٹیں حاصل کیں ، پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی ، الیکشن کمیشن نے ریجنل الیکشن کمشنر کے دفتر میں کنٹرول روم قائم کیاصوبے میں سیکورٹی کی صورتحال تسلی بخش رہی

    بلوچستان کے 35 اضلاع میں آج کونسلروں کی حلف برداری ہوئی، جس کے بعد چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لیے پولنگ ہو رہی ہے، اس طرح کوئٹہ کے علاوہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ اب مکمل ہوچکا ہے.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    حوالدار لالک جان شہید کو پاک فوج کا خراج عقیدت
    پاکستان کرکٹ بورڈ کی سابق کپتان محمد حفیظ کو چیف سلیکٹر کے عہدے کی پیشکش

    وہاب ریاض نے سوشل میڈیا پر اپنی وائرل ویڈیو پر ہونے والی تنقید پر ردعمل کا اظہار کیا ہے
    عالمگیر ترین کی نماز جنازہ کب ہو گی؟ اعلان ہو گیا
    نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا،مریم اورنگزیب
    عالمگیر خان ترین کے موت کی خبر نے کر کٹ حلقوں کو بھی سوگوار کر دیا
    تمیم اقبال انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر
    بینظیر کفالت سہ ماہی وظائف کی 55ارب 41 کروڑ سے زائد رقم تقسیم

    تاہم خیال رہے کہ انتخابی عمل کے دوران امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول میں رکھنے کی خاطر صوبائی حکومت نے تمام اضلاع میں دفعہ 144 لگا رکھا ہے جبکہ پولنگ سٹیشنز پر پولیس لیویز اور ایف سی سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات ہوں گے۔