Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی رواں ماہ سے کیڈٹ کالج کا اکیڈمک سیشن شروع کرنے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ بلوچستان کی رواں ماہ سے کیڈٹ کالج کا اکیڈمک سیشن شروع کرنے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ بلوچستان کی رواں ماہ سے کیڈٹ کالج کا اکیڈمک سیشن شروع کرنے کی ہدایت

    وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیڈٹ کالج خاران کی ریکروٹمنٹ اور کیڈٹس کا سیلیکشن پراسیس ایک ہفتے میں مکمل کیا جاۓ جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی طرف سے رواں ماہ سے کیڈٹ کالج کا اکیڈمک سیشن شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے.

    ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیہ کہا گیا ہے کہ چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور چیف سیکریٹری کا کیڈٹس کے تحریری امتحان کے عمل کا جائزہ بھی لیا. اعلامیہ کے مطابق بلوچستان بھر سے 850 امیدوار تحریری امتحان میں شامل.
    مزید یہ بھی پڑھیں
    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
    نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
    حافظ عبدالماجد نے کہا کہ کیڈٹ کالج کی عمارت مکمل اور تمام ضروری سہولیات فراہم کر دی گئیں ہیں. سیکریٹری ہائر ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ کیڈٹ کالج خاران رخشاں ڈویژن کے لوگوں کیلیے ایک تحفے سے کم نہیں ہے اور کالج سے مستقبل قریب میں سینکڑوں بچے اعلی تعلیم اور تربیت حاصل کرکے صوبے کی خدمت کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ
    ایک سال میں وزیر اعلی کی سربراہی میں تین کیڈٹ کالج فنکشنل کئے گئے ہیں۔

  • مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریکیں چلانے والےآج کیوں خاموش ہیں،سراج الحق

    مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریکیں چلانے والےآج کیوں خاموش ہیں،سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےکہا ہےکہ مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریکیں چلانے والے پی ڈی ایم کے رہنما آج مہنگائی پرکیوں خاموش ہیں-

    باغی ٹی وی: کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئےسراج الحق کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا تھاکہ کپڑے بیچ دوں گا لیکن ان کے کپڑے تو سلامت ہیں آج قوم بے لباس ہو چکی ہے،مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریکیں چلانے والے پی ڈی ایم کے رہنما آج مہنگائی پرکیوں خاموش ہیں؟-

    عمران خان کا سینئیر امریکی رکن سے ٹیلیفونک رابطہ

    انہوں نےکہا کہ نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے آج عوام دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہوگئے ہیں، لوگوں نے تو مسکرانا بھی چھوڑ دیا ہے رمضان کی آمد کے موقع پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نیب کے دفاتر موجود تو ہیں لیکن وہاں مکھیاں ما ری جا تی ہیں، بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضا فہ کرکے عوام کو جھٹکا دیا گیا ہے، تین افراد کے قتل میں ملوث سر دار کو تو ضمانت دے دی گئی لیکن مولانا ہدایت الرحمان کو رہا نہیں کیا جا رہا ہے-

    لاہور قلندرز کو بولنگ کی وجہ سے دوسری ٹیموں پر برتری حاصل ہے

    سراج الحق نے کہا کہ بلو چستان کا کوئی بلوچ بھی سی پیک کے خلاف نہیں بس وہ یہی کہتا ہے کہ سی پیک سے بلو چستان کو بھی فائد ہ حاصل ہو نا چاہیے۔

  • ایم پی اے سردار یار محمد رند کے فرزند کے قافلے پر حملہ،دو محافظ جاں بحق ایک زخمی

    ایم پی اے سردار یار محمد رند کے فرزند کے قافلے پر حملہ،دو محافظ جاں بحق ایک زخمی

    کوئٹہ: ایم پی اے کچھی سردار یار محمد رند کے فرزند میر سردار خان رند کے قافلے پر حملے میں دو محافظ جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر فہد شاہ راشدی کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سردار رند کے قافلے کو ڈھاڈر کے علاقے نوشمان میں نشانہ بنایا گیا، دھماکہ آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا، جاں بحق افراد اور زخمیوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کیا گیا ہے۔

    فہد شاہ راشدی کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ آئی ڈی بلاسٹ ہےمیر سردار خان رند محفوظ ہیں۔اے سی ڈھاڈر

    وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے سردار خان رند کے قافلے پر بم دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونیوالے دونوں محافظوں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت اور زخمی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گرد عناصر خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں، صوبے میں امن و امان کی صورتحال ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔

  • صوبائی وزیرسردار عبدالرحمان کھیتران رہا

    صوبائی وزیرسردار عبدالرحمان کھیتران رہا

    کوئٹہ: صوبائی وزیرسردار عبدالرحمان کھیتران رہا ہو گئے-

    باغی ٹی وی: سردار عبدالرحمان کھیتران کو پولیس نے 22فروری کو کوئٹہ سے گرفتارکیاتھا،سردار عبدالرحمان کھیتران پر ایک خاتون سمیت3 افراد کے قتل کا الزام تھا،عدالت نے گزشتہ روز سردار عبدالرحمان کھیتران کی رہائی کا حکم دیا تھا-

    عمران خان کا کل لاہور میں انتخابی ریلی کی قیادت کا اعلان

    بلوچستان کے علاقے رکھنی کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے گزشتہ روز سانحہ بارکھان میں گرفتار صوبائی وزیر سردار عبدالرحمٰن کھیتران کی 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عدم شواہد کی بنیاد پر ضمانت منظور کی-

    سماعت سیشن جج رکھنی ملک سجاؤ دین کی عدالت میں ہوئی تھی سماعت کے بعد صوبائی وزیر کے وکیل ایڈووکیٹ منظور رحمانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے مؤکل عبد الرحمٰن کھیتران کے خلاف کسی قسم کے الزامات ثابت نہیں ہوئے گواہان کی جانب سے بھی تمام تر الزامات غفور شاہ، سلام شاہ اور رؤف شاہ پر لگائے گئے جس پر عدالت نے سیشن عدالت نے پانچ لاکھ کے مچلکوں کے عوض سردار عبدالرحمن کھیتران کی ضمانت منظور کر لی۔

    افغانستان:صحافیوں کی ایک تقریب کے دوران دھماکہ،8 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    بلوچستان کے ایک دور افتادہ ضلع میں بہیمانہ قتل کیے گئے تین افراد کی کنویں سے لاشیں برآمد ہونے کے بعد غم و غصے کا اظہار اور احتجاج کیا گیا اور غیر قانونی نجی جیلوں کے غیر انسانی مسئلے کو اجاگر کیا گیا۔

    قتل کیے گئے 2 مردوں اور خاتون کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ 2019 سے غیر قانونی نجی جیل میں قید تھے جسے مبینہ طور پر حکومت سے منسلک بلوچستان عوامی پارٹی کے سرکردہ رہنما عبد الرحمٰن کھیتران چلا رہے تھے۔

    بارکھان میں تین لاشیں ملنے کے بعد لواحقین کی جانب سے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ بارکھان کے رہائشی خان محمد مری کے اہل خانہ سردار عبدالرحمن کھیتران کی نجی جیل میں قید تھے۔

    ملنے والی تین لاشوں میں سے دو لاشیں خان محمد مری کے بیٹوں کی ہے جس پر سردار عبدالرحمن کھیتران کی جانب سے کوئٹہ پولیس کو گرفتاری دی گئی تھی۔

    رمضان المبارک کا پہلا روزہ کب ہو گا؟

    پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ شب بارکھان سے 7 کلو میٹر کی مسافت پر واقع ایک کنویں سے بوری بند تین لاشیں برآمد ہوئیں جن میں ایک لاش خاتون اور دو لاشیں مردوں کی ہیں، لاشیں نویں سے نکال کر سول ہسپتال بارکھان منتقل کر دی گئیں، جہاں انہیں عبدالقیوم بجرانی مری نے شناخت کر لیا جس سے پولیس نے انہیں ان کا وارث قرار دیا ہے، قانونی چارہ جوئی کے بعد لاشیں ان کے حوالے کردی گئیں۔

  • سانحہ بارکھان، عبدالرحمان کھیتران کی ضمانت منظور

    سانحہ بارکھان، عبدالرحمان کھیتران کی ضمانت منظور

    سیشن کورٹ رکھنی میں سانحہ بارکھان سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    عبدالرحمان کھیتران کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی ،وکیل نے کہا کہ عبدالرحمان کھیتران پر لگے الزامات میں کوئی صداقت نہیں،تحقیقات میں عبدالرحما کھیتران کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے،بازیاب ہونیوالی گراں ناز کا بیان بھی ریکارڈ ہوچکا ہے،عدالت نے عبدالرحمان کھیتران کی درخواست ضمانت منظور کر لی،عدالت نے 5 لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی آج شام تک صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران کی رہائی کا امکان ہے

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں خاتون گراں ناز نے ایک ویڈیو میں قرآن اٹھا کر سردار کھیتران پر اسے اور اس کے بچوں کو نجی جیل میں رکھنے کا الزام لگایا تھا۔بعد ازاں خان محمد مری کے دوبیٹوں اور ایک نامعلوم خاتون کی لاش بلوچستان کے علاقے بارکھان کے کنویں سے ملی تھیں جس کے بعد دعویٰ کیا گیا تھاکہ کنویں میں سے ملنے والی خاتون کی لاش گراں ناز کی ہے لہٰذا گزشتہ روز کنویں سے ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کیا گیا۔

    پولیس سرجن ڈاکٹرعائشہ فیض کے مطابق کنویں سے ملنے والی لاشوں میں سے ایک لڑکی کی لاش ہے جس کی عمر 17 سے 18 سال ہے، مقتولہ کے ساتھ جنسی زیادتی اور تشدد کیاگیا۔انہوں نے بتایا کہ لڑکی کے سر پر تین گولیاں ماری گئیں اور شناخت چھپانے کےلیے چہرے اور گردن پر تیزاب پھینکا گیا۔پولیس سرجن نے بتایا کہ قتل کی گئی لڑکی گراں ناز نہیں بلکہ اس کی بیٹی ہوسکتی ہے۔

    سردار عبدالرحمان کھیتران پر گراں ناز مری اور ان کے بیٹوں کو یرغمال بنانے اور قتل کرنے کا الزام ہے۔اس سے قبل سردار عبدالرحمان کھیتران نے خود پر لگے الزامات کی سختی سے تردید کی تھی جبکہ سردار عبدالرحمان کھیتران کے گھر سے گراں ناز مری کے بچوں کی مبینہ تصاویر بھی سامنے آئی تھیں۔

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے

  • کوئٹہ میں دھماکا،6 افراد جاں بحق

    کوئٹہ میں دھماکا،6 افراد جاں بحق

    کوئٹہ میں گیس لیکج کے دھماکے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سکی کلاں میں ہونے والے گیس لیکج کے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔

    7 سالہ بچی کا زیادتی و بدفعلی کے بعد قتل،ملزم گرفتار

    دھماکے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے کنبڑی کے پل کے قریب بلوچستان کانسٹیبلری کی وین پر دھماکے کے نتیجے میں 9 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 13 زخمی ہوئے تھے-

    دبئی میں موجود بھتہ خور گینگ کا ملزم کلاکوٹ سے گرفتار

    بولان پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کا ٹرک الٹ گیا تھا بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار سبی میلے میں ڈیوٹی انجام دینے کے بعد کوئٹہ واپس آ رہے تھے کہ بولان کے علاقے میں دھماکے کا شکار ہو گئےدھماکے کے فوری بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئیں۔

    دھماکا موٹرسائیکل پر خودکش حملہ آور نے کیا تھا جس میں 9 جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے ہیں، دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کی حالت تشویشناک تھی جنہیں سی ایم ایچ سبی منتقل کردیا گیا ۔

    بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری وین کے قریب دھماکا، 9 اہلکار شہید

  • خواجہ سرا ؤں کے رات 12 بجے کے بعد گھر سے باہر نکلنے پر پابندی عائد

    خواجہ سرا ؤں کے رات 12 بجے کے بعد گھر سے باہر نکلنے پر پابندی عائد

    کوئٹہ : خواجہ سرا ؤں کے رات 12 بجے کے بعد گھر سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی-

    باغی ٹی وی : ایس ایچ او سول لائن مٹھا خان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سول لائن تھانے کے علاقوں جناح روڈ ،کوئلہ پھاٹک اور دیگر مقامات پر خواجہ سرا رات بھر پھرتے نظر آتے ہیں ، جس کی وجہ سے کافی مسائل جنم لے رہے ہیں۔

    ایس ایچ او سول لائن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سول لائن تھانے کی حدود میں خواجہ سرا ؤں کے رات 12 بجے کے بعد گھر سے نکلنے پر پابندی عائدکردی گئی  ہے۔

    اعلامیے کے مطابق 12 بجے کے بعد شہر میں پھرنے والے خواجہ سراؤں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ خواجہ سرا ؤں کوبے نظیر کفالت پروگرام میں شامل کر لیا گیا ہے۔ خواجہ سراؤں کو ہر سہ ماہی میں 7000 روپے دیے جائیں گے۔

    اس موقع پر کراچی آرٹس کونسل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر شازیہ عطا مری نے کہا تھا کہ خواجہ سرا ملک کے پسماندہ طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔خواجہ سراؤں کے رہنما آواز اٹھانے پر تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سرا نادرا میں اپنا رجسٹریشن کروائیں۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں ۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ خواجہ سراؤں کیلئے بلدیات میں نشستیں مختص کیں۔ خواجہ سرا لوکل گورنمنٹ کا حصہ ہوں گے سرکاری ملازمتوں میں خواجہ سراؤں کا کوٹہ بڑھایا گیا ہے-

  • بارکھان واقعہ،عبدالرحمن کھیتران جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    بارکھان واقعہ،عبدالرحمن کھیتران جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کوئٹہ:پولیس نے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کوجوڈیشل مجسٹریٹ 12 کی عدالت میں پیش کردیا

    سخت سیکیورٹی حصار میں صوبائی وزیر کو پیش کیا گیا ، پولیس کی جانب سے مجسٹریٹ سے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی، عدالت نے مختصر سماعت کے بعد ملزم کو دس روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں خاتون گراں ناز نے ایک ویڈیو میں قرآن اٹھا کر سردار کھیتران پر اسے اور اس کے بچوں کو نجی جیل میں رکھنے کا الزام لگایا تھا۔

    بعد ازاں خان محمد مری کے دوبیٹوں اور ایک نامعلوم خاتون کی لاش بلوچستان کے علاقے بارکھان کے کنویں سے ملی تھیں جس کے بعد دعویٰ کیا گیا تھاکہ کنویں میں سے ملنے والی خاتون کی لاش گراں ناز کی ہے لہٰذا گزشتہ روز کنویں سے ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کیا گیا۔

    پولیس سرجن ڈاکٹرعائشہ فیض کے مطابق کنویں سے ملنے والی لاشوں میں سے ایک لڑکی کی لاش ہے جس کی عمر 17 سے 18 سال ہے، مقتولہ کے ساتھ جنسی زیادتی اور تشدد کیاگیا۔انہوں نے بتایا کہ لڑکی کے سر پر تین گولیاں ماری گئیں اور شناخت چھپانے کےلیے چہرے اور گردن پر تیزاب پھینکا گیا۔پولیس سرجن نے بتایا کہ قتل کی گئی لڑکی گراں ناز نہیں بلکہ اس کی بیٹی ہوسکتی ہے۔

    سردار عبدالرحمان کھیتران پر گراں ناز مری اور ان کے بیٹوں کو یرغمال بنانے اور قتل کرنے کا الزام ہے۔اس سے قبل سردار عبدالرحمان کھیتران نے خود پر لگے الزامات کی سختی سے تردید کی تھی جبکہ سردار عبدالرحمان کھیتران کے گھر سے گراں ناز مری کے بچوں کی مبینہ تصاویر بھی سامنے آئی تھیں۔

    علاوہ ازیں بارکھان میں خاتون اور اس کے 2 بیٹوں کے قتل کے الزام میں بلوچستان کے برطرف وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران کو حراست میں لے لیا گیا۔

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے

  • بی بی مری اور اس کے 2بیٹوں کا بہیمانہ قتل، اجلاس میں اہم فیصلے

    بی بی مری اور اس کے 2بیٹوں کا بہیمانہ قتل، اجلاس میں اہم فیصلے

    واقعہ بارکھان ،گراں بی بی مری اور اس کے 2بیٹوں کا بہیمانہ قتل۔ وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا

    اجلاس میں بارکھان واقعہ کے تمام پہلوؤں اور اور دھرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا
    ۔صوبائی وزیر میر نصیب اللہ مری اراکین اسمبلی ثناء بلوچ میر زابد ریکی ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ زاہد سلیم بھی شریک تھے۔کمشنر کوئٹہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور پولیس حکام بھی اجلاس میں موجود تھے ۔اے سی ایس داخلہ کی جانب سے اجلاس کو بارکھان میں رونما ہونے والے افسوسناک واقعہ پر بریفنگ دی گئی۔ کمشنر کوئٹہ اور ایس ایس پی آپریشنز کی جانب سے اجلاس کو دھرنا شرکاء سے ہونے والی بات چیت پر بریفنگ دی گئی

    اجلاس میں دھرنے کی شرکاء کی جانب سے پیش کیۓ جانے والے چھ مطالبات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعلئ کی ہدایت پر واقعہ کی تحقیقات کے لیۓ جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔جے آئی ٹی کی تحقیقاتی رپورٹ سے واقعہ کے زمہ داروں کا تعین ہو سکے گا ۔۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مزمت ہے ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جاۓ گا وزیراعلئ نے یقین دلایا ہے کہ لواحقین کو انصاف فراہم کیا جاۓ گا ۔وزیر داخلہ

    وزیر داخلہ نے ہدایت کی خان محمد مری کے دیگر مغوی بچوں کی جلد از جلد باحفاظت بازیابی کی یقینی بنایا جاۓ۔وزیرِداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ریاست مظلوموں کو انصاف فراہم کرنے کی اپنی زمہ داری پوری کریگی۔اجلاس میں دھرنے کے شرکاء سے پر امن طور پر دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی گئی۔اجلاس میں دھرنے کے شرکاء سے حکومتی سطح پر مسلسل رابط رکھنے پر اتفاق کیا گیا

  • کوئٹۃ سے گرفتار مبینہ خودکش بمبار خاتون کوآج عدالت میں پیش کیا جائے گا

    کوئٹۃ سے گرفتار مبینہ خودکش بمبار خاتون کوآج عدالت میں پیش کیا جائے گا

    کوئٹہ: گرفتار مبینہ خودکش بمبار خاتون ماہل بلوچ کوآج عدالت میں پیش کیا جائے گا-

    باغی ٹی وی :وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے کہا کہ کوئٹہ سے گرفتارمبینہ خودکش بمبار خاتون کوآج عدالت میں پیش کیا جائے گا مبینہ خود کش حملہ آورخاتون کو قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا گرفتار خاتون خودکش بمبار عوام میں تباہی مچا سکتی تھی، بلوچستان کو امن مہیا کرنا حکومت اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے-

    کوئٹہ:گرفتارخودکش حملہ آور خاتون سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

    وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگونے کہا کہ مبینہ خود کش حملہ آورخاتون کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی،خواتین کو گرفتار کرنا اچھا نہیں لگتا لیکن قانون سب کیلئے برابر ہے،گرفتار کیے گئے افراد کو تمام قانونی سہولیات حاصل ہوں گی،ماضی میں بھی ایسے واقعات ہیں جہاں خاتون خود کش بمبار نےبے گناہ افراد کو نشانہ بنایا-

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حساس اداروں اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کے سیٹلائٹ ٹاؤن کے لیڈیز پارک بلاک 4 سے خاتون خودکُش بمبار کو گرفتار کیا تھا،سی ٹی ڈی نے گرفتار خاتون سے خودکُش جیکٹ برآمد کی تھی،دہشت گرد تنظیمیں خواتین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کر رہی ہیں-

    نادرا کی درخواست پرگوگل پلے اسٹور سے 14 ایپلیکیشنز ہٹا دی گئیں

    گرفتار خودکش حملہ آور ماہل بلوچ کے شوہر بیباگاربلوچ اور اس کا بھائی بی ایل ایف کمانڈروں کے قریب ترین ساتھیوں میں شامل ہیں خودکش حملہ آور خاتون ماہل بلوچ کے شوہر بیباگار بلوچ عرف ندیم کا تعلق بھی بلوچستان لبریشن فرنٹ کے عسکری ونگ سے ہے، ماہل پر دباؤڈالا گیا کہ بی ایل ایف کے عسکری ونگ کو سپورٹ کرے۔

    2016میں بیباگار اور اس کا بھائی نوکب آپس میں پیسے اور ہتھیاروں کے تنازع پرلڑائی میں مارے گئے، خودکش حملہ آور خاتون کے سسر محمد حسین کا تعلق بی این ایم کی مرکزی کمیٹی سے ہے۔

    ماہل بلوچ کو استعمال کرکے زور دیا گیاکہ وہ بی ایل ایف کے عسکری ونگ کو سپورٹ کرے، ماہل بلوچ کی بہن کی شادی بھی ڈاکٹر اللہ نذر کے بھتیجے یوسف سے ہوئی جو بلوچ حقوق کی تنظیم کا چیئرمین ہے۔

    "تیمور جھگڑا حساب دو” پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کیخلاف ٹاپ ٹرینڈ

    سوشل میڈیا پر دہشتگرد تنظیم بی ایل ایف کا خودکش حملہ آور خاتون ماہل کو مسنگ پرسن بنانے کا جھوٹا پروپیگنڈہ کیا گیا تھا جو بے نقاب کردیا گیا، آزادی کی نام نہاد تنظیمیں ملک دشمنی میں خواتین کوگھناؤنے اورخطرناک کھیل کا حصہ بنارہی ہیں۔