Baaghi TV

Category: رحیم یارخان

  • سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بڑا صدمہ

    سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بڑا صدمہ

    سابق وزیراعظم ،پیپلز پارٹی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی کی نانی وفات پا گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سید یوسف رضا گیلانی کی نانی وفات پا گئیں ان کی نماز جنازہ شام پانچ بجے رحیم یار خان میں ادا کی جائے گی، مرحومہ سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کی دادی تھیں،

    یوسف رضا گیلانی کی نانی کی وفات پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے ان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے

  • ڈی پی او رحیم یارخان عمر سلامت نے علینہ کے ساتھ ہونے والے افسوس ناک واقعے کا نوٹس لیا

    ڈی پی او رحیم یارخان عمر سلامت نے علینہ کے ساتھ ہونے والے افسوس ناک واقعے کا نوٹس لیا

    ڈی پی او رحیم یارخان عمر سلامت نے علینہ کے ساتھ ہونے والے افسوس ناک واقعے کا نوٹس لیا تھا۔جس کے بعد مقامی پولیس نے ملزمان کے گھروں پر متعدد بار ریڈ کیے لیکن ملزمان روپوش تھے۔
    مزیدپڑھیں:رحیم یار خان()13 سالہ طالبہ اغوا تین دن تک اجتماعی زیادتی
    مورخہ 26 اگست 2019 کوملزماننامزد ایف آئی آر نے اپنی عبوری ضمانت کروالیں تھیں۔ جن کی آئندہ پیشی پر خارج کیے جانے کی استدعا کی جائے گی۔اسکے علاوہ مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کیا جائے گا۔۔ڈی پی او عمر سلامت نے متاثرہ بچی اور ان کے والدین سے سے ملاقات کی۔اور اس بات کی یقین دہانی کروائی۔کہ یہ ہماری بیٹی ہے اور اس کے مجرمان کو ہم قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔

  • رحیم یار خان پی ٹی آی ورکر رضوان راٹھور کو میڈیا کوارڈی نیٹر آوورسیز بنا دیا گیا

    رحیم یار خان پی ٹی آی ورکر رضوان راٹھور کو میڈیا کوارڈی نیٹر آوورسیز بنا دیا گیا

    رحیم یار خان (نماندہ خصوصی)پی ٹی آی ورکر رضوان راٹھور نے اپنے میڈیا کوارڈی نیٹر آوورسیز بننے پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اووسیز وائس چیئرمین پاکستان چوہدری وسیم اختر پرنسپل سیکڑٹری وزیراعلی پنجاب سیکڑٹری انفارمیشن گورنمنٹ پنجاب اور آل پنجاب بیروکریٹس آفیسرکا شکریہ کرتے ہوے کہا کہ آپ نے مجھ پر اعتماد کیا اور بھاری زمہ داری دی انشاءاللہ میں احسن طریقہ سے اپنے عہدے کا لاج رکھو گا اور دب دنگنی رات چگنی محنت کرکے اپنے عہدے کو اپنے لئے درست فیصلہ ثابت کرو گا

  • رحیمیارخان ()ایم پی اے مخدوم سیدعثمان محمود ڈیرہ شمس اقبال آباد کی 13 سالہ مظلوم طلبہ کی آواز بن گئے

    رحیمیارخان ()ایم پی اے مخدوم سیدعثمان محمود ڈیرہ شمس اقبال آباد کی 13 سالہ مظلوم طلبہ کی آواز بن گئے

    ایم پی اے مخدوم سیدعثمان محمود ڈیرہ شمس اقبال آباد کی 13 سالہ مظلوم طلبہ کی آواز بن گئے .تحریک پنجاب اسمبلی میں جمع کرواو دی – حکومت سے فورا انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ.سفاک دردندوں نے 13 سالہ طلبہ کو اغوہ کرلیا –
    مزید پڑھیں:رحیم یار خان()13 سالہ طالبہ اغوا تین دن تک اجتماعی زیادتی
    تین دن تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ۔یہ افسوسناک واقعہ ڈیرہ شمس اقبال آباد رحیم یار خان میں پیش آیا ہے۔

  • رحیم یارخان() اے ٹی ایم مشین توڑ کر کارڈ نکالنے والا ملزم دوران تفتیش دم توڑ گیا

    رحیم یارخان() اے ٹی ایم مشین توڑ کر کارڈ نکالنے والا ملزم دوران تفتیش دم توڑ گیا

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی حوالات میں اچانک طبیعت خراب ہوئی تو ملزم کو شیخ زید ہسپتال ایمرجنسی لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا.
    مزید پڑھیں:رحیم یار خان// اے ٹی ایم مشینوں سے کارڈ چرانے والا ملزم رحیم یار خان سے گرفتار

    موت کی وجہ کا تعین نہ ہو سکا. پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد موت کی وجہ کا تعین کیا جا سکے گا.قانونی کاروائی کے بعد جاں بحق ملزم کی لاش مردہ خانہ منتقل.

  • رحیم یار خان()شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان کی نئی عمارت کی تعمیر کا کام رواں مالی سال میں شروع کرا دیا جائے گ

    رحیم یار خان()شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان کی نئی عمارت کی تعمیر کا کام رواں مالی سال میں شروع کرا دیا جائے گ

    شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان کی نئی عمارت کی تعمیر کا کام رواں مالی سال میں شروع کرا دیا جائے گا چھ ہزار ملین روپے لاگت آئے گی ان میں سے پانچ سو ملین کے فنڈز جاری ہو چکے ھیں ان خیالات کا اظہار پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج و ھسپتال پروفیسر ڈاکٹر ظفر تنویر نےکمیٹی روم میں پریس کانفرنس میں کیا ایم ایس ڈاکٹر غلام ربانی پرو فیسر ڈاکٹر مسعود الحق م،پروفیسر ڈاکٹر سیید اعجاز زیدی، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان میڈیا کواڈینیٹر ڈاکٹرعلی برھان رانا الیاس بھی موجود تھے.
    پرنسپل ڈاکٹر ظفر تنویر نے کہا کہ نئی عمارت میں 1250 بیڈز کی گنجائش ہوگی موجودہ عمارت 1950میں تعمیر ہوئی تھی محکمہ عمارات نے اسے کئی سالوں سے خطرناک قرار دے رکھا ہے اب اسے منہدم کرانے کیلیے وارڈوں کی شفٹنگ کا معاملہ درپیش ہے اس کیلئے کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہے اس پر تیس ملین لاگت آئے گی پرنسپل نے کہا کہ عمارت کی تکمیل کے بعد اسے یونیورسٹی کا درجہ دلوایا جائے گا اس مقصد کے لیے پی ایم ڈی سی کی ٹیم کالج کو انتہائی موزوں قرار دے چکی ہے.
    عمارت بننے کے بعد یہ ادارہ ملتان کے نشتر ہسپتال سے بھی زیادہ جدید اور آگے بڑھ جائے گا ہسپتال کی نہ صرف مسنگ فسیلیٹیز پوری ہو جائیں گی بلکہ اسکی کارکردگی میں بھی اضافہ ھوگا کالج آف نرسنگ کے لیےبجٹ منظور ہو چکا ہے انہوں نے مزید کہا کہ نئے بورڈ آف منیجمنٹ کے قیام کے باعث ملازمین کی ترقیوں کے علاوہ مریضوں کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھائے جا سکیں گے کالج میں اپنی مدد آپ کے تحت مسجد کی تعمیر کا کام جلد شروع کرایا جائے گا .
    ایم ایس سمیت انتظامی ٹیم اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے پرنسپل نے میڈیا کو کالج کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا دورہ بھی کرایا اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر غلام ربانی نے ایکپسریس کو بتایا کہ پرانی عمارت میں مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی عملہ کو مشکلات کا سامنا ہے نئی عمارت کی تعمیر اور فنکشنل ہونے سے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم ہونگی شیخ زید ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ، آؤٹ ڈور وارڈ ، لیبارٹری اور تمام شعبہ جات میں روزانہ دس ہزار سے زائد مریض لائے جا رہے ہیں جن میں رحیم یارخان اور راجن پور کے مریضوں کے علاوہ سندھ اور بلوچستان سے آنے والے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے

  • رحیم یار خان ()ملتان تا سکھر موٹر وے ایم 5 کا افتتاح پانچ ستمبر بروز جمعرات کو متوقع

    رحیم یار خان ()ملتان تا سکھر موٹر وے ایم 5 کا افتتاح پانچ ستمبر بروز جمعرات کو متوقع

    ملتان تا سکھر موٹر وے ایم 5 کا افتتاح پانچ ستمبر بروز جمعرات کو متوقع ہے جس کے بعد موٹر وے مسافروں کیلئے کھول دی جائے گی زرائع کے مطابق افتتاح رحیم یارخان، سکھر یا ملتان سے ہونا متوقع ہے تینوں علاقوں کی حکومتی شخصیات اپنے اپنے علاقے سے افتتاح کر کے کریڈٹ اور سیاسی فائدہ لینے کیلئے کوشاں ہیں ڈی آئی جی موٹر وے لاہور سلطان محمود گجر نے رابطہ کرنے پر بتایا موٹر وے ایم فائیو کا کام مکمل اور نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے انٹر چینج سمیت ملتان سے سکھر تک کا سفر محفوظ بنانے کیلئے تمام انتظامات مکمل اور شایراہ کو کلیئر کر دیا گیا ہے موٹروے کے اعلیٰ حکام اور حکومتی احکامات آئندہ چار پانچ روز میں مسافروں کیلئے کھول دی جائے گی جس سے ملتان اور سکھر کا درمیانی راستہ آدھا ہو جائے گا جنوبی پنجاب اور سندھ کے عوام اس سے زیادہ مستفید ہونگے موٹر وے محفوظ سفر ہے.

  • رحیم یار خان// اے ٹی ایم مشینوں سے کارڈ چرانے والا ملزم رحیم یار خان سے گرفتار

    رحیم یار خان// اے ٹی ایم مشینوں سے کارڈ چرانے والا ملزم رحیم یار خان سے گرفتار

    رحیم یار خان پولیس کی کاروائی اے ٹی ایم مشین توڑنے والا ملزم گرفتار۔فیصل آباد میں اے ٹی ایم مشین توڑنےاور کیش نکالنے والا ملزم رحیم یار خان پولیس نے گرفتار کرلیا۔ملزم کی بازو پر صلاح الدین نام لکھا ہوا ہے۔ملزم خود کو گونگا ظاہر کر رہا ہے جس کا میڈیکل کروایا جائے گا۔سپیشل ایجوکیشن سکول سےماہر استاد کو بلوایا جارہا تاکہ اس ملزم کی تفتیش میں مدد کر سکے۔

  • دہشت گردی کو ناکام بنانے کے لیے پولیس اہلکاروں کو خود کش کو روکنے کی تربیت،

    دہشت گردی کو ناکام بنانے کے لیے پولیس اہلکاروں کو خود کش کو روکنے کی تربیت،

    رحیم یارخان ( ) دہشت گردی کو ناکام بنانے کے لیے پولیس اہلکاروں کو خود کش کو روکنے کی تربیت، شرکاء کی تین جگہ تلاشی پارکنگ کا پروگرام سے فاصلہ 100-150 فٹ دور رکھنے کا فیصلہ۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او عمر سلامت کی زیر صدارت ضلع بھر کے سرکل پولیس افسران اور ایس ایچ اوز و دیگر پولیس افسران کے ساتھ ہونے والی محرم الحرام کے سلسلہ میں میٹنگ میں سکیورٹی پلان پر عمل درآمد کو حتمی شکل دے دی گئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلوس و مجلس اور محرم الحرام کے سلسلہ کے کسی بھی پروگرام میں شرکاء کے لیے ایک انٹری پوائنٹ رکھا جائے گا جبکہ سکیورٹی کے تین حصار ہوں گے اور شرکاء کی تین مقامات پر تلاشی لی جائے گی۔ ایس ایچ اوز منتظمین سے رابطے میں رہیں گے اور سکیورٹی انتظامات پروگرام سے دو گھنٹے قبل مکمل کر لیے جائیں گے،ایس ایچ اوز جلوس و مجلس کی سکیورٹی اپنی نگرانی میں لگوائیں گے اور اسے موئثر رکھنے کے لیے بار بار چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے تا وقت اے کہ پروگرام اختتام پژیر ہو جائے اور پروگرام کا آخری شریک تک پروگرام کی جگہ سے رواانہ نہ ہوجائے۔ ڈی پی او نے پولیس افسران کو بتایا کہ آپ سب بخوبی واقف ہیں کی دہشت گرد کا کوئی مذہب ہوتا ہے نہ شناخت اس لیے وہ کسی بھی روپ میں آسکتا ہے کہ آپ کی وردی کے روپ میں بھی اس لیے کسی بھی فورس کی وردی میں آنے والے افسر اور اہلکار کو بھی ڈیوٹی پر مامور اہلکار اور رضا کار چیک کریں گے، تلاشی لیں گے اور اس کی وہاں آمد کی وجہ معلوم کریں گے، ہر سرکاری گاڑی کے متعلق بھی یہی حکم ہے۔
    ایس ایچ اوز و ایس ڈی پی اوز ایس او پی کے مطابق گشت کریں گے اور مجمع خلاف قانون کا سامان گاڑی میں رکھیں گے۔ منتظمین سے روٹ اور وقت کی پابندی کروائی جائے گی۔ لاؤڈ سپیکر ایکٹ پر سختی سے پابندی کروائی جائے گی، پولیس فورس کے افسران دیگر تمام ذمہ دار اداروں سے رابطہ رکھیں گے۔ مخصوس جلوس و مجالس کی ویڈٖیو ریکارڈنگ ہو گی اور سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی ہوگی۔ رضا کاران اپنے کارڈ اپنے سینے پر واضع جگہ پر آویزاں کریں گے تاکہ ان کی شناخت واضع ہو۔ اس سلسلہ میں پولیس اہلکاروں کو دہشت گرد کی شناخت، خود کش حملہ آور پر قابو پانے کی تربیت دی گئی ہے اور پروگرام کے گرد خالی اور اونچی عمارتوں پربھی پولیس ڈیوٹی لاگائی جائے گی۔ ڈی پی او نے حکم دیا کہ ہرپروگرام کے مقام سے پارکنگ کا فاصلہ 100 تا 150 فٹ رکھا جائے گا،

  • رحیم یارخان( )دی ڈاکٹرپبلک سکول کے زیراہتمام کشمیرکے حق میں ریلی کاانعقادکیاگیا

    رحیم یارخان( )دی ڈاکٹرپبلک سکول کے زیراہتمام کشمیرکے حق میں ریلی کاانعقادکیاگیا

    رحیم یارخان( )دی ڈاکٹرپبلک سکول کے زیراہتمام کشمیرکے حق میں ریلی کاانعقادکیاگیاجس میں سکول سٹاف اور طلباء کی کثیرتعدادنے شرکت کی‘ ریلی سے اظہار خیال کرتے ہوئے پرنسپل سکول ودیگرطلباء نے کہاکہ بھارت نے کشمیریوں پرظلم وستم کرکے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے نہتے کشمیریوں پربھارتی ظلم وبربریت کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں‘ انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اورافواج پاکستان کشمیریوں کوحق خودارادیت دلانے کے لیے بھرپورکوشاں ہے اورانشاء اللہ اب کشمیرپاکستان بن گا۔عالمی دنیابھارت کے انسانیت سوزاقدامات پراٹھ کھڑے ہوں تاکہ کشمیریوں کوسکھ کاسانس مل سکے‘ انہوں نے کہاکہ پوری قوم حکومت اورفوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اورکشمیریوں کوان کاحق مل کررہے گا۔ نہتے کشمیریوں کے ساتھ ظلم وبربریت انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے‘ حکومت پاکستان نے کشمیریوں کے حق کے لیے پوری دنیامیں آوازاٹھاکرتاریخی اقدام کیاہے اورملک کی افواج پاکستان دنیاکی طاقتورترین افواج میں شمار ہوتی ہیں انشاء اللہ کشمیریوں کوحقوق دلاکردم لیں گے۔