Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • آزادی مارچ راولپنڈی کے تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا بند.. اعلان ہوگیا

    راولپنڈی :آزادی مارچ, راولپنڈی کے تمام تعلیمی ادارے کل یکم نومبر کو کھلے رہیں گے. ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کل یکم نومبر کو راولپنڈی کے تمام تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے. یاد رہے مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ نے آج اسلام آباد پہنچنا تھا جس کی وجہ سے راولپنڈی کے تمام نجی و سرکاری اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا لیکن مولانا اسلام آباد نہ پہنچ سکے. تفصیلات کے مطابق آزادی مارچ کا قافلہ رات گئے اسلام آباد داخل ہوگا اور کل جمعہ سے مولانا فضل الرحمن خطاب کریں گے اور پھر باقاعدہ جلسے کا آغاز ہوگا
    ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ٹویٹ

  • آزادی مارچ,تعلیمی اداروں کی بندش, شہری کا سخت ایکشن کا مطالبہ

    راولپنڈی:ظہیر احمداعوان چئیرمین سٹیزن ایکشن کیمٹی وسابق سٹی جنرل سیکریڑی تحریک انصاف نے کہا ہے کہ شہر کے تعلیمی اداروں کو بند کرنا تعلیم دشمنی اور انتظامیہ کی نااہلی ہے.بچوں کی تعلیم کا حرج ہوگا جلسے جلسوں ریلیوں لانگ مارچ دھرنوں میں مقامی سکولوں میں چھٹی دینا سمجھ سے باہر ہے۔دھرنا لانگ مارچ 2 بجے کے بعد ہو گا جبکہ تمام تعلیمی اداروں میں ایک ڈیڑھ بجے چھٹی ہو جاتی ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان لانگ مارچ دھرنوں میں تعلیمی اداروں کی بندش پر سخت ایکشن لیں۔

  • آزادی مارچ ,راولپنڈی بھر کے تمام تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے

    راولپنڈی :راولپنڈی کے تمام تعلیمی ادارے کل 31 اکتوبر کو بند رہیں گے. ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری, تمام تعلیمی ادارے یعنی راولپنڈی ضلع کے علاقائی دائرہ اختیار میں واقع یونیورسٹیوں ، کالجوں اور اسکولوں (سرکاری و نجی) کو 31 اکتوبر 2019 کو بند رکھا جائے گا۔یاد رہے مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ کراچی سے شروع ہوا اور کل وہ اسلام آباد پہنچے گا اس سلسلہ میں حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلان کیا گیا
    ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی طرف سے جاری کیا گیا نوٹیفیکیشن :
    ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا ٹویٹ

  • سوشل میڈیا پر اسلحہ کے ساتھ تصاویر اپلوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار, راولپنڈی پولیس کی بڑی کاروائی

    راولپنڈی :سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد فیصل رانا کی ہدایات کے مطابق تھانہ ائرپورٹ پولیس کا متحرک گینگز خلاف ایکشن جاری،222 گینگ کا سرغنہ گرفتار، ملزم سے اسلحہ پسٹل و روند برامد، ملزم وجاہت پر تھانہ ایئرپورٹ اور تھانہ روات میں جائیداد پر قبضہ کے مقدمات درج ہیں اور یہ سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہے، گینگ میں شامل اوباش نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعےعوام میں خوف وہراس پھیلاتے تھے، ایس ایس پی پوٹھو ہار کے مطابق ملزمان گینگ کی تشہیر کے لیے سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو ترغیب دیتے اور اسلحہ کے ساتھ سوشل میڈیا پرتصویریں اپ لوڈ کر کے قانون کی رٹ کو چیلنج کرتے، ملزم نے گرفتاری کے بعد توبہ کرتے ہوئے نوجوان نسل کو اس گھناؤنے کام سے باز رہنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ اپنی پڑھائی پر توجہ دیں اور ایسے گھناؤنے کاموں سے باز رہیں،

  • سی پی او راولپنڈی نے گینگوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا

    راولپنڈی :سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد فیصل رانا نے معاشرے میں قانون شکنیوں کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے والے گینگوں کے خلاف آپریشن کا حکم دے دیا، گرفتاری کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، ڈویژنل ایس پیز کو گرفتاری کے احکامات دے دیئے گئے، بدنام زمانہ گینگوں میں 333 گینگ، کے ایس ایف گینگ، 222 ٹائیگر گینگ، ٹی ایس ایف گینگ، ولی خان 786 گینگ، باکسر گینگ، 313 بلا ٹائیگر گینگ، حق سچ 786 گینگ شامل ہیں

  • ڈینگی کا  خاتمہ کیسے ہوا انسداد ڈینگی مہم کے فوکل پرسن نے بتا دیا

    ڈینگی کا خاتمہ کیسے ہوا انسداد ڈینگی مہم کے فوکل پرسن نے بتا دیا

    راولپنڈی۔ (اے پی پی) پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم اور انسداد ڈینگی مہم کے فوکل پرسن راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے حکومت پنجاب نے تمام درکار وسائل فراہم کر دیئے ہیں۔ یہ ایک قدرتی آفت ہے جس سے بچنے کے لیے حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو خود بھی اپنے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرنی لازم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ میں لٹریسی سنٹر کے افتتاح، شجر کاری مہم کے تحت پودا لگانے اور پنجاب کے مختلف حصوں میں لٹریسی سنٹرز کے دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھ کر ڈینگی لاروے کی افزائش کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ حکومت پنجاب وزیر اعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت نئی شجر کاری کے ساتھ ساتھ موجودہ جنگلات کے تحفظ پر بے مثال کام کر رہی ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ اور گلوبل وارمنگ جیسے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی جبکہ غیر رسمی بنیادی تعلیم اور تعلیم بالغاں کو فروغ دیکرشرح خواندگی میں اضافے اور لوگوں کے قلوب و اذہان کو بھی اچھی اور ماحول دوست صفات سے لیس کرنے کی کاوشیں ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب سے ڈینگی کا مکمل خاتمہ عوام کے تعاون سے ہی ممکن ہے جس کیلئے حکومت کے ذمہ جو کام ہے وہ ہم سو فیصد پورا کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے وزیر اعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کو بھی کامیاب بنانا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔

  • ہمیں کشمیر کے مسئلہ کو ہر پلیٹ فارم پر اُجاگر کرناہوگا،ڈاکٹر عدلیہ رحمان

    ہمیں کشمیر کے مسئلہ کو ہر پلیٹ فارم پر اُجاگر کرناہوگا،ڈاکٹر عدلیہ رحمان

    راولپنڈی۔ (اے پی پی) کلچرل سوسائٹی فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے باہمی اشتراک سے کشمیری ثقافت بارے تقریب منعقد ہوئی، جس میں یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹز نے حصہ لیااوراسکٹ پرفارمنس، پوسڑ مقابلہ، کشمیری کلچرل سونگ پرفارمنس، تقریر،کشمیر سے متعلق دستاویزی فلم اور شاعری کے ذریعے کشمیر سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ اس موقع پر رکن کلچرل سوسائٹی لیکچرار ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن متحرمہ سعدیہ پنی نے کہا کہ کشمیر صرف کشمیر کا نہیں پاکستان کا مسئلہ ہے اور ہمیں اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑا ہو نا ہے اور بھارتی فوج کے ظالمانہ سلوک، ریاستی دہشتگردی اور تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کو ان کے جائز حقوق دلوانے ہیں۔ہیڈآف سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عدلیہ رحمان نے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کے دکھوں میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور ہمیں کشمیر کے مسئلہ کو ہر پلیٹ فارم پر اُجاگر کرنا ہوگا۔

  • راولپنڈی مین سوئی گیس کی بندش کا معاملہ

    راولپنڈی مین سوئی گیس کی بندش کا معاملہ

    راولپنڈی – پارلیمانی سیکرٹری نارکوٹیکس کنڑول و ایم این اے شیخ راشد شفیق نے سوئی گیس عملے کو ہدایت کی ہے کہ یونین کونسل 78 ڈھوک منشی میں گیس پریشیر کو فوری بحال کیا جائے ۔گزشتہ روز شیخ راشد شفیق سے پی ٹی آئی یونین کونسل 78 ڈھوک منشی کے رہنماء چوہدری بابر حسین کی قیادت میں وفد نے لال حویلی میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں سوئی گیس کے ڈپٹی چیف رحمت اللہ،چیف منٹیننس رضا اورکوارڈینیٹر راجہ فاروق منہاس بھی موجود تھے ۔ ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے رہنماء چوہدری بابر حسین نے کہا کہ سردیوں میں یونین کونسل ڈھوک منشی کے علاقوںڈھوک کمال دین,ناصر کالونی,مظفر ٹان,آرمی کالونی, وزیر ٹان, ڈھوک جابہ, وکیل کالونی, ریلوے سکیم, ریل ویو, نواز کالونی, محمدیہ غوثیہ, نورانی محلہ, فضل آباد, ریلوے اسکیم ون اے, شامل ہیں میں موسم سرما میں گیس پریشر کے مسائل کا سامنا رہتاہے جس پر شیخ راشد شفیق نے سوئی گیس عملے کو ہدایت کی کہ فوری طور پر یونین کونسل 78 ڈھوک منشی میں گیس کے پریشر کو بحال کیا جائے اور سردیوں اس یونین کونسل میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماء چوہدری بابر حسین، راجہ فاروق منہاس اور اہل علاقہ نے ایم این اے شیخ راشد شفیق کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شیخ راشد شفیق نے ایم این اے بن کر حلقے کی عوام کو کبھی مایوس نہیںکیا ۔ یونین کونسل میں گیس کے مسائل کو حل کرانے پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

  • عوام کوفوری اور سستے انصا ف کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے

    عوام کوفوری اور سستے انصا ف کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے

    راولپنڈی۔ (ا ے پی پی)چیئرپر سن ٹاسک فورس اورسیز پاکستانیز ضلع راولپنڈی با سط ہا شمی نے کہا ہے کہ عوام کوفوری اور سستے انصا ف کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈ سٹر کٹ اوور سیز پاکستا نیز کمیٹی را ولپنڈی نہا یت فعا ل اندا زمیں کا م کرتے ہو ئے بیر و ن ملک مقیم پاکستانیوں کو ر یلیف فر اہم کر نے کے لئے کوشا ں ہے۔انہوں نے ہدا یت کی کہ کمیشن کے کام میں بہتری لا نے اور موصول شدہ شکا یا ت کے فو ری طو ر پر ازا لے کے لئے مزید اقدا مات کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کی سماعت کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر(ر یو نیو) ر ضوان قدیر،ایس پی صدر رائے مظہر، انچا ر ج شکا یات سیل، ڈسٹر کٹ اٹا ر نی آفیسرزاورکمیشن ممبران سمیت د یگر ضلعی اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ چیئرپر سن ٹاسک فورس با سط ہا شمی نے کہا کہ ہما رے دا ئرہ اختیا ر میں مو جود کیسز کو تر جیحی بنیا دوں پر حل کیا جا ئے گا اور عدا لتوں میں جو کیس طوالت کا شکار ہیں ان کی بھی خصوصی پیروی کر تے ہو ئے جلد از جلد حل کی یقین دہا نی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سمندر پا ر پاکستا نی و طن عز یز کو قیمتی زرمبادلہ کما کر بھیجتے ہیں اور ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ایسے میں ان کے حقو ق کی حفا ظت ہماری قانونی و اخلا قی ذ مہ داری ہے۔ایس پی صدر رائے مظہرنے اجلاس میں کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے جان و مال اور عزت کا تحفظ پولیس کا اولین فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس بیرون ملک مقیم افراد کے گھروں اور زمینوں کو قبضہ مافیا سے واگزارکرانے کے لئے قانون کے مطابق کاروائی کر رہی ہے۔ چیئرپر سن ٹاسک فورس باسط ہا شمی نے اس موقع پر مجمو عی طور پر محکمہ مال،پولیس،ٹی ایم او، اینٹی کرپشن، جعلی ہاوٗسنگ سکیموں،آر ڈی اے اور محکمہ ایکسائز سے متعلقہ21در خوا ستوں کی سما عت کر تے ہو ئے مو قع پر ان کے حل کے لئے متعلقہ حکام کو ہدا یات جاری کیں۔

  • چھوٹے دکانداروں کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے خوشخبری سرکاری فیس معاف

    چھوٹے دکانداروں کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے خوشخبری سرکاری فیس معاف

    راولپنڈی (ا ے پی پی)ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز پرائس مظفر حسین انصاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے چھوٹے دکانداروں کے لیے 20کلو تک کے کنڈے اور وٹے پر عائد سرکاری فیس معاف کردی ہے ا ور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹفیکشن جاری کر دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس فیصلے کا مقصد چھوٹے دکانداروں کو ریلیف دینا ہے۔مظفر حسین انصاری نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے روز مرہ استعمال کی اشیاء کی سرکاری طور پر مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کے لیے پرائس مجسٹریٹ مارکیٹوں اور دکانوں پر چھاپے مار رہے ہیں اور مقررہ شرح سے زائد وصولی پر دکانداروں کو جرمانے کئے جا رہے ہیں اور کم ماپ تول پر بھی قانونی کاروائی عملی میں لائی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک ضلع راولپنڈی میں متعدد دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جاچکی ہے اور جرمانے عائد کئے جانے کے علاوہ اشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخو ں سے زائد وصولی اور کم ماپ تول پر کئی دکانیں سر بہ مہر بھی کی جاچکی ہیں۔