Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 7 سالہ بچی کا قاتل گرفتار, قاتل قریبی عزیز نکلا

    راولپنڈی :تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ میں 7سالہ بچی کے زیادتی کے بعد قتل کا معاملہ,تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ میں 7سالہ بچی کے زیادتی قتل کی واردات ٹریس کر لی گئی،سی پی او راولپنڈی فیصل رانا نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ گھناؤنی واردات کرنے والا سفاک ملزم پولیس نے گرفتار کر لیا،ملزم مقتولہ کا قریبی عزیز ہے،7سالہ بچی کو گھر میں زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا،پوسٹ مارٹم میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی،پولیس کی بروقت کارروائی سے ملزم کو فرار ہونے کا موقع نہ ملا، کرائم سین اور فرانزک سائنس لیبارٹری کی ٹیموں نے بھی شواہد اکٹھے کئے،پولیس کو جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں گرفتار ملزم نے سنگین وارات کا اعتراف کر لیا،تھانہ ائیر پورٹ میں بچی کے والد کی مدعیت میں زیادتی اور قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے.

  • راولپنڈی رکشہ الٹ گیا مدد کے لیے پاک فوج کے اہلکار پہنچے

    راولپنڈی:پشاور روڈ رافع مال کے قریب رکشہ الٹ گیا. رکشہ الٹتے ہی قریب سے 4 سے 5 پاک فوج کے اہلکار گزر رہے تھے وہ فوری رکشہ کے پاس دوڑے اور رکشہ ڈرائیور کو باہر نکالا اور اس کے ساتھ رکشہ اٹھانے میں مدد کی. رکشہ ڈرائیور کو معمولی سی خراشیں آئیں.

  • راولپنڈی کے شہری آوارہ کتوں سے تنگ آگئے

    راولپنڈی :راولپنڈی کے شہری آوارہ کتوں سے تنگ آگئے.ظہیراحمداعوان چئیرمین سٹیزن ایکشن کیمٹی وراہنما تحریک انصاف نے کہا کہ شہر کے گنجان آباد محلوں سڑکوں گلیوں میں آوارہ کتوں نے شہریوں کے ناک میں دم کر دیا۔شہری سخت خوفزداہ اور پریشان ہیں.سکول کے بچے خواتین بزرگوں کا سکول مسجد مارکیٹوں میں جانا محال ہوگیا۔آوارہ کتوں کے غول ہر پیدل گزرنے والوں پر بھونکتے اور کاٹنے کو دوڑتے ہیں۔میونسپل کارپوریشن کی کتا مار ٹیم خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہیں۔اگر کراچی سندھ کی طرح کتے کے کاٹنے کا کوئی واقع رونما ہوا تو انتظامیہ اورچیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے۔ہم نے انتظامیہ کو درخواستیں بھی دے رکھی ہیں۔

  • راولپنڈی کے نجی ہسپتال کی پارکنگ سے سینئر صحافی کی لاش برآمد

    راولپنڈی :راولپنڈی کے نجی ہسپتال کی پارکنگ سے لاش برآمد عینی شاہدین کے مطابق پہلے کسی نے اس طرف دھیان نہیں دیا جب بدبو پھیلی اس وقت ہمیں پتہ چلا , راولپنڈی پولیس کے مطابق گاڑی سے برآمد ہونے والی لاش راولپنڈی سے سینئر صحافی کی ہے،برآمد ہونے والی لاش کی شناخت شفاعت شیخ کے نام سے ہوئی .مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں،لاش 2 سے 3 دن پرانی ہے،اس کے علاوہ پارکنگ میں کھڑی گاڑی پر نیشنل پریس کلب کی پلیٹ بھی لگی ہوئی ہے،پولیس کے مطابق ہسپتال کے مرکزی دروازے پر تعینات سیکورٹی گارڈ سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے اور ہسپتال میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی حاصل کی جارہی ہے،
    لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا،

  • کشمیر کا سودا کرنے والے بزدلوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی, جماعت اسلامی

    کشمیر کا سودا کرنے والے بزدلوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی, جماعت اسلامی

    راولپنڈی :صوبائی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب اقبال خان نے کہاہے کہ کشمیرپرسابقہ اورموجودہ حکمرانوں کی سردمہری اور مٹی پاؤ پالیسی کے باعث آج ایک کروڑکشمیری مظلوم مسلمان ظلم کی تنگ وتاریک جیل میں قیدہیں،وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں تقریرکرنے اور آزادی کے نام پرپودالگانے کوبڑاکارنامہ سمجھتے ہیں، امیرجماعت سینیٹرسراج الحق نے کال دے دی جماعت اسلامی کشمیرکی بقاء کیلئے 22دسمبرکو اسلام آباد کے قبرستان جیسے محلات میں سوئے بے حس اور بے حمیت حکمرانوں کوجگانے کیلئے پاکستان بھرسے انسانوں کا سمندراسلام آبادلائے گی۔ان خیالات کااظہارانھوں نے امیرزون کی تقریب حلف برداری ودیگراجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجہ محمدجواد،خواجہ وقارخان نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پرصدرنیشنل لیبرفیڈریشن پاکستان شمس الرحمن سواتی،صوبائی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی شمالی پنجاب انعام الحق اعوان، امیرزون محمدثاقب صدیقی سمیت ذمہ داران وکارکنان اورعمائدین شریک تھے۔ راجہ محمدجواد نے کہاکہ تبدیلی کے ثمرات نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں اب قوم عذاب کی صورت مسلط اس سونامی سے نجات کیلئے دن رات دعائیں کرتی ہے۔ مہنگائی نے سب سے زیادہ غریب اور سفید پوش طبقے کو متاثر کیاہے۔ لوگوں کے لیے اب سفید پوشی کا بھرم رکھنا بھی مشکل ہوگیاہے۔ ملک کی تقدیر عوام کے ہاتھ میں ہے۔ عوام اچھی قیادت کا انتخاب کریں تو اللہ تعالیٰ ملک و قوم کے تمام مسائل حل کر دے گا۔

  • اسلحہ کے ساتھ تصویر لینے والے ہوجائیں ہوشیار, راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی

    راولپنڈی :سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد فیصل رانا کی کمانڈ میں ٹیرر گینگز کے خلاف پولیس کی کاروائیاں جاری، تھانہ بنی پولیس نے ایس ڈی پی او وارث خان سرکل عمران خان کی زیر نگرانی دہشت کی علامت ٹیررز گینگز اور سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے گینگ کا سرگرم رکن شعیب عرف شیرا اور سراج خان کو گرفتار کر لیا، ترجمان راولپنڈی کے مطابق ملزمان سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، ملزمان کو مزید انٹیروگیشن کے لیے تھانہ منتقل کر دیا گیا ،ملزمان سے مزید مفید طلب انکشافات متوقع ہیں،ملزمان خواجہ سراؤں کے ساتھ اسلحہ کی نوک پر واردات کیا کرتے تھے،متحرک گینگ کے دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا جائیگا،کسی بھی شخص یا گینگ کو دہشت کی علامت نہیں بننے دیا جائے گا،

  • ڈارک ویپ کا سرغنہ گرفتار،کتنے بچوں سے زیادتی کی؟ پولیس نے بتا دیا

    ڈارک ویپ کا سرغنہ گرفتار،کتنے بچوں سے زیادتی کی؟ پولیس نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بچوں سے زیادتی کی ویڈیوز نشر کرنے والے ڈارک ویب کے سرغنہ ملزم کو پنجاب کے علاقہ راولپنڈی سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو تھانہ روات کے علاقے میں 13 سالہ بچے کیساتھ بد فعلی کے بعد پولیس کو اطلاع ملنے پر گرفتار کیا گیا۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں برطانیہ اور اٹلی میں بھی سزا کاٹ چکا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے برطانیہ میں بچوں کے تحفظ کے ادارے میں ملازمت کی اور وہیں سے مکروہ دھندہ شروع کیا، ملزم ایاز سہیل کو برطانیہ اور پھر اٹلی سے ڈی پورٹ کیا گیا۔ پاکستان واپسی پر ملزم نے تھانہ روات کے علاقہ میں رہائش اختیار کی جہاں اس نے متعدد بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    پولیس کے مطابق ملزم سہیل ایاز پیشے کے اعتبار سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور ڈارک ویب کے استعمال کا ماہر ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ اگر زیادتی کا شکار بچوں کے والدین خوف یا بدنامی کے ڈر سے مقدمے میں مدعی نہ بنے تو پولیس ان وارداتوں کی مدعی بنے گی۔

    سی پی او کا کہنا ہے کہ ملزم اٹلی میں بھی بچوں کے ساتھ زیادتی کے مقدمات میں عدالتی ٹرائل بھگت چکا ہے،انٹرنیشنل ڈارک ویب کےسرغنہ سہیل ایازکو برطانیہ سےاسی جرم میں ڈی پورٹ کیا گیا تھا،راولپنڈی میں ملزم نے قہوہ بیچنے والے محنت کش کے بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا،وڈیو بنائی،

  • "نواز شریف سے کوئی تعلق نہیں "چوہدری نثار نے حیران کن بات کہہ دی

    راولپنڈی : سابق وزیر اعظم نواز شریف کے 40 سالہ رفیق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ان کا نواز شریف سے کوئی سوشل تعلق نہیں. باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق سابق وزیر داخلہ یوسی مغل کلر سیداں سماجی رہنماء چوہدری عامر کے گھر ان کی والدہ کی تعزیت کے لئے پہنچے جہاں سینئر صحافی و کالم نگار محترم طارق بٹ نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے سوال کیا کہ آپ کی میاں نواز شریف سے 40 سالہ رفاقت ہے ان کی عیادت کے لیے جائیں گے تو عظیم سیاسی لیڈر نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا کہ نوازشریف سے کوئی سوشل تعلق نہیں کہ ان کی تیمارداری کے لیے جاؤں. جس پر دوبارہ سوال ہوا کہ کوئی سیاسی تعلق تو جواب آیا کہ کوئی تعلق نہیں ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے. مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ خود دھرنے دینے والی پی ٹی آئی اب دھرنے کی مخالفت کیوں کر رہی ہے. دھرنوں سے ملک بند گلی میں جا رہا ہے عوام کو ریلیف ملنا چاہیےسیاسی حوالہ سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتا دھرنے کسی بھی صورت ملک کے مفاد میں نہیں ہیں

    راولپنڈی:سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار یوسی مغل چوہدری عامر کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے موقع پر دعا کررہے ہیں

  • بابری مسجد کیس,ہندو انتہا پسند اور عدالتیں ایک پیج پر پاکستان عالمی عدالت کا رخ کرے, ملک ظہیر اعوان

    راولپنڈی :بابری مسجد کیس کے فیصلے سے پوری امت مسلمہ کے نوجوانوں کے سینوں میں مزید آگ بھڑکا دی ہے۔آگے ہی نہتے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ظلم وجبر بربریت کے پہاڑ توڑے جارہے تھے جس پر امت مسلمہ کے نوجوانوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا تھا۔ظہیراحمداعوان چئیرمین سٹیزن ایکشن کیمٹی وسابق سٹی جنرل سیکریڑی تحریک انصاف نے القلم اکیڈیمی ظفرالحق روڈ پر اقبال ڈے کی مناسبت سے پروگرام میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے بابری مسجد کیس پر ردعمل دیتے ہوئے مزید کہا کہ امت مسلمہ کے نوجوانوں کو اقبال کے شاہین کی صفات پیدا کر کے فلسفہ خودی کو اپنا کر پوری دنیا میں اپنا مقام بنانا پڑے گا۔حکومت پاکستان کو تمام بین الاقوامی فورم پر بھارتی حکومت کے انتہا پسند رویے اور بابری مسجد کیس کے ناانصافی خلاف میرٹ فیصلے پر پوری قوت سے مہم چلانی چاہیے اور آئی سی جے میں جانا چاہیے تاکہ دنیا کے سامنے بھارتی حکومت اور سپریم کورٹ کا انتہا پسندانہ چہرہ واضع ہو سکے۔

  • میلاد کمیٹی کی طرف سے نوجوانوں کو روکنے پرعلاقہ میدان جنگ بن گیا

    راولپنڈی:تھانہ مورگاہ کی حدود میں اوباش نوجوانوں کی شدید ہلڑ بازی اور ون ویلنگ میلاد کمیٹیوں کی جانب سے منع کرنے پر علاقہ میدان جنگ بن گیا. پولیس ہمیشہ کی طرح موقع سے غائب رہی.ذرائع کے مطابق میڈیا پر خبریں نشر ہونے پر پولیس موقع پر آئی اور کسی بھی شخص کے خلاف کسی قسم کی کوئی قانونی کاروائی نہیں کی گئی لڑائی کرنے والے نوجوانوں کا تعلق جھامرہ سے بتایا جاتا ہے تمام جھگڑے کا مرکزی کردار نواز آف جھامرہ کا بیٹا اور زین کا بھائی المعروف فوجی بتایا جاتا ہے جس نے اپنے 20 سے 25 ساتھیوں کے ہمراہ علاقے میں خوف و ہراس پھیلایا تاہم پولیس نے تاحال اس کے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں کی. ایس پی پوٹھوہار علی سید کے مطابق ملزم پولیس کے آنے پر ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہو گیا ہے ۔ جبکہ تھانہ مورگاہ پولیس نے افسران بالا کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کر دی ہے ۔مقامی صحافی انعام درانی نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ پچھلے سال بھی یہ اطلاعات ملیں کہ تھانہ مورگاہ کی حدود میں نوجوان لوگوں کو تنگ کرتے ہیں اور ہلڑ بازی کرتے ہیں یہ کنفرم نہیں کہ یہ نوجوان آج واقعہ میں جو ملوث ہیں وہ ہیں یا اور لیکن میلاد کمیٹیوں کے روکنے پر آج بات لڑائی تک پہنچی.