راولپنڈی :وزیر اعظم عمران خان نے سر سید ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ میں شیخ رشید ان کی ٹیم اور سر سید ایکسپریس کے پیچھے لوگوں کا مشکور ہوں اور شیخ صاحب نے جو میانوالی سے لاہور ایک لمبا سفر ہے ٹرین کا آغاز کیا میں ان کا مشکور ہیں انہوں نے کہا کہ شیخ صاحب نے کہا کہ ریلوے کے اوپر 36 ارب کا خسارا تھا ہم ہر مشکلات کے باوجود 32 ارب پر لے کر آئے اگر سب دیانتداری سے کام کرتے تو اس وقت کامیاب ہوتے انہوں نے کہا کہ ہر شعبے میں خسارہ کے پیچھے کرپشن ہے انہوں نے کہا ملک کرپشن کی وجہ سے غریب ہوتا ہے اور یہ غریب کو غریب چھوٹے سے طبقے کو بھی غریب کردیتی ہے انہوں نے کہا کہ یہ جو حالات ہیں دس سال میں پاکستان کا قرضہ تیس ہزار پر لے گئے تھے انہوں نے کہا کہ دس سالوں میں شریف اور زرداری خاندان کے لوگ اپنے بچوں کے لیے پیسہ جمع کررہے تھے اور جب ہم ان کا پیچھا کریں تو کہتے ہیں کہ انتقامی کارروائی اور جب میں نے پانامہ کی بات کہ تو انہوں نے مجھ پر کیسز شروع کئے اس کو انتقامی کارروائی کہتے انہوں نے کہا جمہوریت میں لیڈر جواب دہ ہوتا ہے میں لندن نہیں بھاگا اور ہر کیس کا سپریم کورٹ کو جواب دیا اور میں نے رونا دھونا نہیں کیا اور نہ جلسے نکالے انہوں نے کہا کہ ہم ان سے جواب مانگیں گے انہوں نے کہا کہ جنہوں نے قوم کو کنگال کیا میں ان سے حساب لوں گا یہ میرا وعدہ اور نا ہی این آر او کی چھوٹ دوں گا چاہے جس مرضی بادشاہ کے پاس چلے جائیں
Category: راولپنڈی
-

میانوالی ایکسپریس کب چلے گی وفاقی وزیر ریلوے نے اعلان کردیا
راولپنڈی :سرسید ایکسپریس کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم کو ہم نے کہا کہ 14 اگست کو میانوالی ایکسپریس چلائیں گے لیکن انہوں نے جلد چلانے کا حکم دیا 19 جولائی کو میانوالی میں میانوالی سے لاہور تک ٹرین کا افتتاح ہوگا. انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے ریلوے کو لوٹا ہے ہم عوام کو شرمندہ نہیں کریں گے انہوں نے کہا ہمارے پاس اتنی زبردست بکنگ ہے کہ بڑی عید کی بکنگ نہیں انہوں نے کہا کہ 8 ٹرینوں کو دس میں بدلا ,میں آپ کو یہ بتا کر خوشی محسوس کروں گا کہ گارڈ کے بیٹے نے ٹریکر دیا ہے ہم نے سب سٹیشنوں پر وائی دیا ہے سابقہ حکومت نے ٹریکٹر اپڈیٹ ہی نہیں کیا تھا ہم ایسا سسٹم لگائیں کہ لوگ گھر بیٹھ کر اپنا سامان دیکھیں گے اور ہم نے ہر بڑے شہر میں ڈاکٹرز کا بندوبست کیا ہے اور میرا جب ایک سال مکمل ہوگا تو ایک کڑوڑ مسافر کی تعداد پہنچ جائے گی انہوں نے وزیر اعظم سے کہا کہ آپ نے ہمیں زچہ بچہ ہسپتال دیا ہم آپ کا کہ آپ نے ہماری ماؤں کو سہولت دی اور راولپنڈی واحد شہر ہوگا جہاں تین یونیورسٹیاں ہوگی اور فی میل تعلیمی ادارے سب سے زیادہ راولپنڈی میں ہیں اور میں مشکور ہوں آپ نے مجھے لئی پراجیکٹ کے لئے فوکل پرسن بنایا آج 14 سال سے رکے کام آپ نے کھولے اس لئے میں آپ کا مشکور ہوں.
-

وزیر اعظم عمران خان راولپنڈی ریلوے سٹیشن پہنچ گئے
راولپنڈی :وزیراعظم عمران خان ریلوے سٹیشن راولپنڈی سر سید ایکسپریس افتتاح کے لئے پہنچ گئے, شرکاء نے وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا وزیر اعظم نے پہلے ٹرین کا معائنہ کیا اور اس کے بعد قومی ترانہ لگایا گیا قومی ترانہ کے بعد تلاوت اور نعت سے پروگرام کا آغاز کیا گیا اور کچھ ہی دیر بعد وزیراعظم تقریب سے خطاب کریں گے
-

عمران خان ہمارے پروگرام میں ہمیشہ وقت پرآتے ہیں شیخ رشید نے وزیر اعظم سے متعلق کیا کہہ دیا
راولپنڈی :سرسید ایکسپریس کے موقع پر عمران خان وزیراعظم پاکستان نے چار بجے پہنچنا تھا لیکن پانچ بجنے کو ہیں اور وزیراعظم عمران خان نہیں پہنچے عوام کی بے تابی کو دیکھتے ہوئے وزیر ریلوے مائک کی طرف بڑھے اور کہا کہ وزیراعظم صاحب ہمارے پروگرام میں ہمیشہ جلدی ہی آتے ہیں جس پر شرکاء ہنس دیے اور ساتھ ہی ڈی جے کو مخاطب کرکے کہا کہ وزیراعظم صاحب کا پسندیدہ نغمہ لگاؤ
-

سر سید ایکسپریس افتتاح, وزیراعظم کی آمد, راولپنڈی کے شہری کونسا روٹ استعمال کریں
راولپنڈی :سرسید ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان راولپنڈی پہنچ رہے ہیں اور وہ راولپنڈی تا کراچی نان سٹاپ سرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے اور افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے, اس موقع ریلوے سٹیشن کے اطراف میں تمام راستے بند کردیئے گئے ہیں اور ریلوے سٹیشن مین گیٹ کی طرف جانے والے راستوں میں خاردار تار بچھا دی گئی ہے.مسافروں کے لئے گیٹ نمبر 2 کو کھولا گیا ہے وہیں سے ٹرینیں اپنے اوقات پر روانہ ہونگے. آئی جے پی روڈ کی طرف سے صدر جانے والے شہری پشاور روڈ کا استعمال کریں اور صدر سے آئی جے پی روڈ کی طرف جانے والے افراد بھی یہی روڈ استعمال کریں اس کے علاوہ حیدر روڈ, ریلوے روڈ بنک روڈ بھی بند کردیا گیا ہے شہری وہ بھی استعمال نا کریں ڈھوک رتہ اور اس کے اطراف کے شہری بھی فوارہ چوک والا روٹ استعمال کریں
-

بے نامی اثاثے، کاروائی کا آغاز،ن لیگی سینیٹر کی چھ ہزار کنال زمین ضبط
بے نامی اثاثے ظاہر نہ کرنے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ، مسلم لیگ ن کے سینیٹر چودھری تنویر کی راولپنڈی میں 6 ہزار کنال ضبط کر لی گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینٹر چودھری تنویر کی چھ ہزار کنال بے نامی زمین منجمند کر دی ہے ،چودھری تنویر کی پراپرٹی منجمند کرنے کے احکامات کمشنر راولپنڈی نے جاری کئے ،مسلم لیگ ن کے سینیٹر چودھری تنویر کی یہ جائیداد چودھری تنویر کی جائیدادیں ان ملازمین کے نام تھی .
جن چھ افراد کے نام بے نامی جائیداد تھی ان کے نام ایف بی آر نے نوٹس جاری کر دئیے گئے ،جائیداد محمد بشارت ،راجا عبدالشکور، جہاں بیگم و دیگر کے نام پر تھی .
واضح رہے کہ ایمنسٹی سکیم کا آج اخری دن تھا، ایف بی آر نے اعلان کیا تھا کہ بے نامی اثاثے ظاہر نہ کئے جانے پر اثاثے ضبط کئے جائیں گے.
جس سکیم میں پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،قوم کیسے اعتماد کرے، شیری رحمان
شبر زیدی کا کہنا ہے کہ جن شہریوں نے ابھی تک اپنے اثاثے ظاہر نہیں کئے وہ اثاثہ جات ظاہر کر لیں ، حکومت نے ٹیکس سسٹم میں نان فائلر کا تصور ختم کر دیا اور اب کسی کیلئے بھی ٹیکس کے دائرہ کار سے باہر رہنا ناممکن ہو جائیگا۔
بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو یہ کام لازمی کریں، وزیراعظم کا قوم کو پیغام
ایمنسٹی سکیم کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی، صدر مملکت کے دستخط کے بعد اس سکیم کو ملک بھر میں اطلاق ہو گا. ایمنسٹی سکیم کے تحت بیرون ملک رہائش پذیر افراد بھی 6 فیصد ٹیکس ادا کرکے اپنے اثاثے ظاہرکرسکتے ہیں،پاکستان میں رہنے والے 4 فیصد ٹیکس ادا کر کے اثاثے ظاہر کر سکتے ہیں، ایمنسٹی اسکیم 30 جون 2019 کو ختم ہونی تھی لیکن اس میں تین دن کی توسیع کر دی گئی تھی، ایمنسٹی سکیم آج ختم ہو رہی ہے
ایمنسٹی سکیم کی منظوری پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم اپنے رشتے داروں کی دولت کے لئے یہ سکیم لے کر آئے ہیں.
-

تھانہ مندرہ کی کاروائی ایک ملزم گرفتار
راولپنڈی:تھانہ مندرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم گلفراز عرف گلہ سے ناجائز اسلحہ 01 عدد کلاشنکوف برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
-

الحمدللہ ہمیں فخر ہے ، احسن اقبال نے نیب دفتر کے باہر ایسا کیوں کہا؟
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ جس نے ملک کی ترقی میں حصہ ڈالا وہ آج مجرم ہے اورجس نے ملک کے لیے کچھ نہیں کیا وہ حکمران ہے .
احسن اقبال بھی حاضر ہو، نیب نے طلب کر لیا
نواز شریف سے نیب ٹیم کرے گی تحقیقات،وہ بھی جیل میں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب راولپنڈی میں پیشی سے قبل نیب دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان میں ترقی کے منصوبے بنانے کی سزا مل رہی ہے ،اگر کسی نے توانائی کے منصوبے بنائے ہیں تو وہ اس کی سزا کاٹ رہا ہے،الحمدللہ ہمیں فخر ہے ہم نے دیانتداری سے پاکستان کی خدمت کی، احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے وقارکے ساتھ ایک وژن مکمل کیا جس کی 25 سال میں مثال نہیں ملتی .
جھکیں گے نہ بکیں گے، احسن اقبال نے ایسا کیوں کہا؟
ن لیگ کا سیکرٹری جنرل بننے کے بعد احسن اقبال نے پہلا کیا کام کیا؟
واضح رہے کہ نیب نے مسلم لیگ نے رہنما احسن اقبال کو طلب کر لیا، احسن اقبال کو نارووال سپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن پر طلب کیا گیا ہے.
بجٹ کے بعد کیا ہونیوالا ہے؟ احسن اقبال نے ایسی پیشنگوئی کی کہ ہر پاکستانی سر پکڑ لے
نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ احسن اقبال نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہوں، احسن اقبال نے خلاف قانون 3 ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا، اربوں روپے کے سپورٹس سٹی تعمیر کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، سپورٹس سٹی کی تعمیر میں پاکستان سپورٹس بورڈ نے اختیارات سے تجاوز کیا۔
-

راولپنڈی پولیس کی کاروائی بڑی تعداد میں ملزمان گرفتار
راولپنڈی :پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوںکے خلاف کاروائی میں23ملزمان گرفتار کر کے 4250گرام چرس،104لیٹر شراب،13بوتل شراب،7پستول30بور مع50روند،1پستول9ایم ایم مع3روند برآمد کر لئے تھانہ پیرودھائی پولیس نے جاوید سی1100گرام چرس،تھانہ نصیر آباد پولیس نے نزاکت سی1900گرام چرس،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے غلام عباس سی1250گرام چرس،تھانہ رتہ امرال پولیس نے قیصر سے 4لیٹر شراب، تھانہ وراث خان پولیس نے عبدالرئوف سے 5لیٹرشراب ،تھانہ بنی پولیس نے شہزاد سی20لیٹر شراب،سانول سی20لیٹر شراب،الیاس سے 10لیٹر شراب،تھانہ صادق آباد پولیس نے حیدر سی12بوتل شراب،ثاقب سے 10لیٹر شراب،تھانہ مورگاہ پولیس نے چاند سی1بوتل شراب،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے رکن زمان سے 20لیٹر شراب،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے عمر سی5لیٹرشراب ،تھانہ روات پولیس نے اکرام سی10لیٹر شراب،تھانہ وارث خان پولیس نے احسن سی1پستول9ایم ایم مع 3روند،عثمان سی1پستول30بور مع3روند،تھانہ صادق آباد پولیس نے حسن سی1پستول30بور مع3روند،تھانہ ویسٹریج پولیس نے وحید اختر سی1پستول30بور مع4روند،تھانہ نصیر آباد پولیس نے لیاقت سی1پستول30بور مع3روند،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ساجد سے 1پستول30بور مع5روند،بخت محمد سے 1پستول30بور مع4روند،عزیز سی25روند 30بور،تھانہ روات پولیس نے احسان سے 1پستول30بور مع3روندبرآمد کرلئے۔
-

راولپنڈی پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی
راولپنڈی :پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی میں 4قمار بازوں کو گرفتار کر کے 5200روپے ،1لیپ ٹاپ،ایل سی ڈی1 اور 7 موبائل فون برآمد کر لئے, تھانہ پیرودھائی کو اطلاع ملی کہ مارگلہ ہسپتال کے سامنے زیر تعمیر بلڈنگ میں کچھ مشکوک افراد موجود ہیں جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر قمار بازی میں مصروف شعیب نواز،سبحان اللہ ،منیراور عرفان کو گرفتار کر کے 5200روپے ،1لیپ ٹاپ،ایل سی ڈی1 اور 7 موبائل فون برآمد کر لئے۔
