راولپنڈی:بینظیر بھٹو شہید ہسپتال میں شہریوں کی سہولت کیلئے میڈیکل سپریٹیڈنٹ ڈاکٹر رفیق احمد نے لیبارٹری کے ٹیسٹوں کیلئے ٹوکن سسٹم کا آغاز کردیا ہے جبکہ اس لیبارٹری میں پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد بینظیر بھٹو ہسپتال کے دیگر شعبوں میں بھی ٹوکن سسٹم کا آغاز کیا جائیگا جس سے علاج کی غرض سے آنیوالے شہریوں کو سہولت فراہم ہوگی۔ بینظیر بھٹو کی لیبارٹری میں شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ٹوکن مشین نصب کی گئی ہے جس کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس پر مردوں ، خواتین ، سرکاری ملازمین اور بزرگ شہریوں کیلئے پرچی سسٹم متعارف کروایا گیا ہے جبکہ شہری لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے پرچی حاصل کرینگے جس کے بعد بذریعہ جدید کمپیوٹر نظام کے تحت اپنے نمبر آنے پر باآسانی لیبارٹری ٹیسٹ کرواسکیں گے تاہم ایم ایس بی بی ایچ کے اس عمل سے ہسپتال میں وی آئی پی کلچر کا بھی خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔ تفصیلات کے مطابق بینظیر بھٹو ہسپتال میں مریضوں کی سہولت کیلئے ایم ایس بی بی ایچ ڈاکٹر رفیق احمد نے لیبارٹری کے ٹیسٹوں کیلئے جدید کمپیوٹر سسٹم کے تحت ٹوکن سسٹم کا افتتاح کردیا ہے جس کے بعد دردراز کے علاقوں سے آئے شہری پرچی سسٹم کے ذریعے اپنے ٹیسٹ کرواسکیں گے۔ایم ایس بی بی ایچ ڈاکٹر رفیق احمد نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سسٹم کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شروع کیا گیا ہے تاہم اس کے پہلے دن سے ہی اچھے نتائج آنا شروع ہوگئے ہے جبکہ اس عمل سے مریضوں کے لواحقین کو لائنوں مین کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ شہری ٹوکن لیکر اپنی باری کا انتظار کرینگے اور ٹیسٹ اپنی بار پر ہی ہونگے ۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں اس سسٹم میں چار کیٹگریز رکھی گئی ہیں جس میں مردوں اور خواتین کے علاوہ سرکاری ملازمین اور بزرگ شہریوں کیلئے آپشن رکھا گیا ہے جو بھی شہری آئیگا وہ باآسانی ٹوکن حاصل کریگااور ٹیسٹ کروائے گا جبکہ اس عمل سے شہریوں کے رش میں بھی کمی واقع ہوگی اس پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد اسے دیگر شعبوں میں بھی نصب کیا جائیگا
Category: راولپنڈی
-

راولپنڈی 18 جولائی کو جماعت اسلامی مری روڈ پر احتجاج کرے گی
راولپنڈی (نمائندہ باغی راولپنڈی )صوبائی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پنجاب شمالی انعام الحق اعوان نے کہاہے کہ 18جولائی کو راولپنڈی کے مری روڈ پر آئی ایم ایف کے غلاموں اورمہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے زیراہتمام عظیم الشان عوامی مارچ ہوگاجس میں مردوخواتین کے علاوہ نوجوانوں اوربچوں کی بڑی تعدادشریک ہوگی،عوامی مارچ کی قیادت امیرجماعت سینیٹرسراج الحق،امیرصوبہ پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم ودیگرمرکزی وصوبائی قائدین کریں گے۔امیرصوبہ نے صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان کوعوامی مارچ کی مینجمنٹ کمیٹی کا کوآرڈینیٹرمقررکردیا،سیدعارف شیرازی،راجہ محمدجواد،نصراللہ رندھاوا،عتیق احمدعباسی اوراویس اسلم مرزا کمیٹی ممبران ہوں گے۔صوبائی ترجمان کے مطابق ایونٹ کے انتظامات کے حوالے سے تیاریوں کا آغازکردیا گیا ہے ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل بھی جلد مکمل کرلی جائے گا۔
-

راولپنڈی احاطہ مٹھو خان غلط پارکنگ ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا
راولپنڈی :صدر کے علاقے احاطہ مٹھو خان میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار, غلط پارکنگ ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا. باغی ٹی وی کے سروے کے مطابق صدر کے علاقے احاطہ مٹھو خان میں کار ورکشاپس روڈ پر غلط پارکنگ اور تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک جام ہونے لگی موٹر سائیکل اور پیدل سواروں کا گزرنا محال ہوگیا باغی ٹی وی کو راہگیر نے بتایا کہ لوگ یہاں پر آرام سے گاڑی کھڑی کرکرکے چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے پورا روڈ بند ہوجاتا ہے سٹی ٹریفک پولیس اور انتظامیہ توجہ دے.
احاطہ مٹھو خان میں تجاوزات

ٹریفک جام کا منظر

غلط پارکنگ

-

راولپنڈی قمار بازوں کے خلاف کاروائی
راولپنڈی :تھانہ ٹیکسلا پولیس کی قماربازوں کے خلاف کاروائی,7 ملزمان تاش پتہ کے زریعے جواء کھیلتے گرفتار کئے گئے, داؤ پر لگی رقم پر49 ہزار برآمد ہوئے .تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ کا مقدمہ درج رجسٹرکیا گیا ہے۔
-

نیشنل ایکشن پلان کے تحت دو افغان شہری گرفتار
راولپنڈی :تھانہ گنجمنڈی پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی کرتےہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جوکہ افغانستان کے شہری ہیں اور غیرقانونی طورپر پاکستان مییں رہائش پزیر تھے۔باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق ملزمان رحیم اللہ اورمحمد جان کےخلاف فارنر ایکٹ Foreigner Act کے تحت مقدمہ درج کر کےتفتیش شروع کردی گئی ہے۔
-

"پیسے نہیں توفی سبیل اللہ لے جائیں "راولپنڈی کی بیکری کا شاندار قدم
راولپنڈی :پشاور روڈ میں واقع ونگ بیکری کا شاندار قدم جان کر آپ بھی بیکری کے مالک کو دعائیں دیں گے, ونگ بیکری کی انتظامیہ نے ایک پوسٹر چسپاں کیا ہے جس پر لکھا ہوا ہے کہ "اگر آپ اپنے پیسے دینے کے متحمل نہیں ہیں پھر بھی اپنا سامان فی سبیل اللہ لے کر جاسکتے ہیں
If You Deserve and Don’t Have Money Still You Can Take Away Your Buying”

-

راولپنڈی پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن
راولپنڈی :پولیس کا تھانہ چونترہ کے علاقوں مندوال، چھچھ، راجڑ میں سرچ آپریشن,سرچ آپریشن ایس پی صدر ڈویژن رائے مظہر اقبال کی براہ راست نگرانی میں قبضہ گروپوں کے خلاف کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں بھاری تعداد میں پولیس اور ایلیٹ فورس نے حصہ لیا دوران سرچ آپریشن 6 ملزمان قاسم محمود، اورنگزیب، منور حسین، حسنین شاہ، محمد آصف اور ندیم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ جبکہ 05 عدد موٹر سائیکل،01 عدد کار اور 01 عدد ٹریکٹر کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ راولپنڈی پولیس قبضہ مافیہ کے خلاف اسی طرح آپریشن جاری رکھے گی,ترجمان پنجاب پولیس راولپنڈی کا کہنا ہے کہ کسی صورت بھی قبضہ مافیا کو نہیں بخشا جائے گا۔
-

راولپنڈی /اسلام آباد پردیسیوں کی واپسی ,ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیے
راولپنڈی /اسلام آباد :عید کی چھٹیاں ختم ہوگئیں, پردیسیوں کے شہر اسلام آباد میں پردیسیوں کی واپسی شروع ہوگئی ,سنسان شہر کی رونقیں پھر سے بحال ہونی شروع ہوگئی ہیں, مسافر پردیسی واپس اپنے علاقوں سے اسلام آباد, راولپنڈی پہنچ رہے ہیں,پردیسیوں کا کہنا ہے کہ ہم اپنے رشتہ داروں کو تو چھوڑ آئے ہیں دل ہی نہیں کررہا تھا آنے کا لیکن نوکری اور کام کی خاطر ہم اپنے علاقوں سے واپس پہنچ رہے ہیں. باغی ٹی وی کے مطابق جہاں پردیسی واپس پہنچ رہے ہیں وہیں ان سے من مانے کرائے بھی وصول کیے جارہے ہیں مسافروں کا کہنا ہے جہاں ہم پشاور سے راولپنڈی کا 360 کرایہ دیتے تھے اب ہم سے 400 یا اس سے زائد کرایہ وصول کیا جارہا ہے دوسری طرف ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے ہم نے کرایہ بڑھایا.
-

مری میں سیاحوں کی کس حرکت سے نقصان پہنچ رہا ہے؟ ترجمان ٹریفک پولیس نے اہم بات بتا دی
مری میں سیاحوں کی آمد کے حوالہ سے ترجمان ٹریفک پولیس نے کیا ہے کہ سی ٹی اومری محمد بن اشرف کی طرف سے ٹریفک کے بہترین انتظامات برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سیلفیاں بنانے کیلیے سٹرک کے اوپرگاڑیاں کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی متاثر نہ کریں. اس عمل سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوتا ہے. اسی طرح رش میں ڈبل لائن ہرگزنہ بنا ئیں تاکہ روڈ یوزرز کو ٹریفک پریشانی نہ ہو. ٹریفک پولیس کیساتھ تعاون سے ہی بہترٹریفک سہولیات میسر آسکیں گی.
ترجمان ٹریفک پولیس نے کہاکہ مری میں سیاح غلط پارکنگ سے گریز کریں.ٹریفک پولیس سیاحوں کوٹریفک سہولیات کیساتھ معاونت، مدد اوررہنمائی کیلیے کوشاں ہے. ان کا کہنا تھا کہ مری سے 29 ہزار 769کےقریب گاڑیاں واپس گئی ہیں.
