Category: راولپنڈی
-

راولپنڈی پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن
راولپنڈی :پولیس کا تھانہ چونترہ کے علاقوں مندوال، چھچھ، راجڑ میں سرچ آپریشن,سرچ آپریشن ایس پی صدر ڈویژن رائے مظہر اقبال کی براہ راست نگرانی میں قبضہ گروپوں کے خلاف کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں بھاری تعداد میں پولیس اور ایلیٹ فورس نے حصہ لیا دوران سرچ آپریشن 6 ملزمان قاسم محمود، اورنگزیب، منور حسین، حسنین شاہ، محمد آصف اور ندیم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ جبکہ 05 عدد موٹر سائیکل،01 عدد کار اور 01 عدد ٹریکٹر کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ راولپنڈی پولیس قبضہ مافیہ کے خلاف اسی طرح آپریشن جاری رکھے گی,ترجمان پنجاب پولیس راولپنڈی کا کہنا ہے کہ کسی صورت بھی قبضہ مافیا کو نہیں بخشا جائے گا۔
-

راولپنڈی /اسلام آباد پردیسیوں کی واپسی ,ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیے
راولپنڈی /اسلام آباد :عید کی چھٹیاں ختم ہوگئیں, پردیسیوں کے شہر اسلام آباد میں پردیسیوں کی واپسی شروع ہوگئی ,سنسان شہر کی رونقیں پھر سے بحال ہونی شروع ہوگئی ہیں, مسافر پردیسی واپس اپنے علاقوں سے اسلام آباد, راولپنڈی پہنچ رہے ہیں,پردیسیوں کا کہنا ہے کہ ہم اپنے رشتہ داروں کو تو چھوڑ آئے ہیں دل ہی نہیں کررہا تھا آنے کا لیکن نوکری اور کام کی خاطر ہم اپنے علاقوں سے واپس پہنچ رہے ہیں. باغی ٹی وی کے مطابق جہاں پردیسی واپس پہنچ رہے ہیں وہیں ان سے من مانے کرائے بھی وصول کیے جارہے ہیں مسافروں کا کہنا ہے جہاں ہم پشاور سے راولپنڈی کا 360 کرایہ دیتے تھے اب ہم سے 400 یا اس سے زائد کرایہ وصول کیا جارہا ہے دوسری طرف ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے ہم نے کرایہ بڑھایا.
-

مری میں سیاحوں کی کس حرکت سے نقصان پہنچ رہا ہے؟ ترجمان ٹریفک پولیس نے اہم بات بتا دی
مری میں سیاحوں کی آمد کے حوالہ سے ترجمان ٹریفک پولیس نے کیا ہے کہ سی ٹی اومری محمد بن اشرف کی طرف سے ٹریفک کے بہترین انتظامات برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سیلفیاں بنانے کیلیے سٹرک کے اوپرگاڑیاں کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی متاثر نہ کریں. اس عمل سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوتا ہے. اسی طرح رش میں ڈبل لائن ہرگزنہ بنا ئیں تاکہ روڈ یوزرز کو ٹریفک پریشانی نہ ہو. ٹریفک پولیس کیساتھ تعاون سے ہی بہترٹریفک سہولیات میسر آسکیں گی.
ترجمان ٹریفک پولیس نے کہاکہ مری میں سیاح غلط پارکنگ سے گریز کریں.ٹریفک پولیس سیاحوں کوٹریفک سہولیات کیساتھ معاونت، مدد اوررہنمائی کیلیے کوشاں ہے. ان کا کہنا تھا کہ مری سے 29 ہزار 769کےقریب گاڑیاں واپس گئی ہیں.
-

سی ٹی او راولپنڈی کا مختلف شاہراہوں کا دورہ
راولپنڈی:چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف کا عید کے دن راولپنڈی کی مختلف شاہراہوں کا دورہ, عید کے دن عوام کی خدمت کے لئے ڈیوٹی پوئنٹس پر کھڑے افسران و اہلکاروں سے گلے لگ کر عید ملے, اس موقع پرسی ٹی او محمد بن اشرف نے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کر تے ہوئے عیدی اور مٹھائی تقسیم کی.
-

چاند رات ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سی ٹی او راولپنڈی فیلڈ میں خود موجود
راولپنڈی : چاند رات ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے سی ٹی او محمد بن اشرف خود فیلڈ میں موجود ہیں ,ترجمان ٹریفک پولیس راولپنڈی نے کہا کہ بہترین ٹریفک انتظامات کے لئے فیلڈ سٹاف کو بریفنگ دے رہے ہیں ,سی ٹی او راولپنڈی کی عید پر ون ویلرز اور کار سکیٹنگ میں ملوث منچلوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی, ٹریفک پولیس ضلعی پولیس کے ہمراہ ناکہ بندی کرکے ویلرز اور سکیٹنگ کرنے والوں کو گرفتار کریں، انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ کیلئے موٹرسائیکل تیار کرنے والے میکینکس کیخلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے، سی ٹی او محمد بن اشرف نے کہا کہ راولپنڈی اور مری میں رش والے مقامات پر ٹریفک روانی کیلئے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات ہوگی،
-

جماعت اسلامی کا مرحوم رہنماء کو خراج تحسین
راولپنڈی :امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم،سیکرٹری جنرل اقبال خان،نائب امیرصوبہ ڈاکٹرمبشر احمد صدیقی،ڈپٹی سیکرٹریز جنرل ڈاکٹرحمیداللہ ملک ومحمدعثمان آکاش،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان ودیگرذمہ داران نے جماعت اسلامی پنجاب کے سابق صوبائی پارلیمانی لیڈر وامیرجماعت اسلامی جنوبی پنجاب ڈاکٹروسیم اخترکی وفات کوتحریک اسلامی کیلئے عظیم نقصان قراردیتے ہوئے اسلام اورپاکستان کیلئے خدمات پرانھیں خراج تحسین پیش کیا ہے،نمازجناز ہ میں شرکت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ ڈاکٹروسیم اخترقوم کے محسن تھے، بہاولپور اورپنجاب ہی نہیں بلکہ پاکستان ایک قومی شخصیت سے محروم ہوگیا، اسلام اورپاکستان کیلئے ان کی خدمات قابل تحسین اورقابل تقلید ہیں مرحوم ایک متحرک دینی وسیاسی قائد تھے ان کی وفات ایک عظیم سانحہ ہے اس خلاکوپرکرنے کیلئے بہت وقت لگے گا۔اقبال خان نے کہاکہ پنجاب بھرکے سکولزمیں باترجمہ قرآن کونصاب میں شامل کروانے کیلئے قانون سازی سمیت اسلامی اقداراورنظریہ پاکستان کے تحفظ کے لئے اقدامات مرحوم قائدکے ناقابل فراموش کارنامے ہیں،جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے اس عظیم نقصان پرکارکنان جماعت اسلامی اور مرحوم کے لواحقین سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔
امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم سمیت ہزاروں افراد ڈاکٹروسیم اخترکی نمازجنازہ میں شریک ہیں
-

وکلاء کی راولپنڈی سٹی پولیس آفیسر سے ملاقات
راولپنڈی :سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا سے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت سید سہیل تنویر شاہ صدر ڈسٹرکٹ بار اولپنڈی کررہے تھے۔تفصیلا ت کے مطابق سی پی او راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا سے CPOآفس میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے سید سہیل تنویر شاہ صدر ڈسٹرکٹ بار کی قیادت میں ملاقات کی۔وفد میں صدر ڈسٹرکٹ بار سید سہیل تنویر شاہ کے علاوہ شہزاد میرجنرل سیکرٹری و دیگر وکلاء نے شرکت کی۔ ملاقات کے دوران صدر ڈسٹرکٹ بار نے سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا کو خوش آمدید کہا اور ارولپنڈی ڈسٹرکٹ بار کی طرف سے امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر سی پی او راولپنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور وکلاء آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے اور باہمی تعاون سے ہی قانون کی حکمرانی قائم کی جاسکتی ہے۔
-

عدالتوں میں عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
راولپنڈی : عدالت عالیہ نے پرنسپل سیٹ ،تمام بینچز و ماتحت عدالتوں کی عید تعطیلات کا ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ڈپٹی رجسٹرار کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عید تعطیلات کے دوران 04جون سے 08جون تک پرنسپل سیٹ ،تمام بینچز و ماتحت عدالتیں بند رہیں گی ۔قبل ازیں تعطیلات کا نوٹفکیشن 05جون سے 07جون تک کا جاری کیا گیا تھا جسے منسوخ کر کے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔عید تعطیلات کے بعد تمام عدالتیں 10جون پیر سے معمول کے مطابق کام شروع کر دیں گی
-

چاند رات اور عیدالفطرپر فول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے ریجن کے تمام ضلعی پولیس سربراہان اور چیف ٹریفک آفیسر کو ہدایات جار ی کردی گئیں
راولپنڈی:ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل نے چاند رات اور عیدالفطرپر فول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے ریجن کے تمام ضلعی پولیس سربراہان اور چیف ٹریفک آفیسر کو ہدایات جار ی کر دیں۔باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق آر پی او راولپنڈی ریجن محمد احسان طفیل نے ریجن کے اضلاع راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم کے ضلعی پولیس سربراہان اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کو چاند رات اور عیدالفطر پر فول پروف سیکورٹی اور ٹریفک انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی ہدایات جاری کردیں۔ ضلعی پولیس سربراہان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عید الفطر سے قبل تمام کمرشل مقامات،شاپنگ سینٹر،ریستوران اور دیگر درگاہوں و قبرستانوں پر خصوصی پولیس کی نفری تعینات کی جائے اور ڈسٹرکٹ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید سخت کیا جائے۔ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی طور رش والے مقامات پر ٹریفک کی اضافی نفری تعینات کی جائے۔ عید الفطر کے دن تما م مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر عید کی نماز کے لئے خصوصی سرچنگ اور سویپنگ کے بعد پولیس ملازمان کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔ تمام رش والے مقامات، سیرگاہیں اورریستوران کے اردگرد بھی پولیس کی اضافی نفری تعینات کے جائے۔ ملکہ کوہسار مری میں عید الفطر کے دوران سیاحوں کا رش معمول سے زیادہ ہوتاہے جس کے لئے سی پی او راولپنڈی اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کو سیاحوں کی سہولت کے لئے خصوصی سیکورٹی و ٹریفک پلان جاری کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ فول پروف سیکورٹی انتظامات اور ٹریفک کی روانی کو ہر ممکن طریقے سے یقینی بنایا جاسکے اور سیاحوں کو کسی بھی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔پولیس کے گشت کے نظام کو عید سے قبل اور دوران عید زیادہ موثر کیاجائے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے۔