Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • شمالی وزیرستان ،دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید

    شمالی وزیرستان ،دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید

    شمالی وزیرستان کے علاقے شوال ویلی میں دہشت گردوں کے حملے میں ایک فوجی جوان شہید ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی‌آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے شوال ویلی میں پاک فوج کی چیک پوسٹ مکی گڑھ پر حملہ کیا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا. ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیک پوسٹ سے ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر 5 لاشیں ملی ہیں. پاک فوج کی پٹرولیگ کرنے والی ٹیم نے سیم نالے سے لاشیں نکالیں جن کی شناخت کی جا رہی ہے.

  • پی ٹی ایم کا پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ، پاک فوج نے رات کو اہم پیغام جاری کر دیا

    پی ٹی ایم کا پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ، پاک فوج نے رات کو اہم پیغام جاری کر دیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ معصوم پی ٹی ایم کارکنوں کی حفاضت کرنے کی ضرورت ہے،.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ معصوم پی ٹی ایم کارکنوں کی حفاضت کرنے کی ضرورت ہے، صرف چند افراد اپنا غیر قانونی ایجنڈہ لے کر ریاست کے خلاف لوگوں کو استعمال کر رہے ہیں. بہادر پاکستانی قبائلوں کی طویل عرصے سے قومی جدوجہد اور قربانیوں سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی بہادرقبائلیوں اور پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے .

    واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ شمالی وزیرستان کے میران شاہ علاقہ میں پاکستانی فوج کی خارکمر چیک پوسٹ پر حملہ پی ٹی ایم رہنما محسن جاوید داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں مسلح کارندوں نے کیا. حملہ آور گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی رہائی کیلئے دبائو ڈالنا چاہتے تھے. اس دوران پی ٹی ایم کارندوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور حملہ کیا جس سے 5 پاکستانی فوجی زخمی ہوئے ہیں جبکہ پاک فوج کی جوابی کاروائی میں‌ 3 حملہ آور مارے گئے جبکہ 10 زخمی ہوئے ہیں. مذکورہ واقعے کے بعد پی ٹی ایم رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت 8 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ محسن داوڑ موقع سے فرار ہوگئے۔

  • ہاوسنگ سکیموں کا فراڈ،نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا

    ہاوسنگ سکیموں کا فراڈ،نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا

    نیب نے شہریوں سے کہا ہے کہ ہاوسنگ سکیموں‌ کے نام پر جن سے دھوکا ہوا وہ 14 جون تک نیب سے رابطہ کریں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی نے ہاوسنگ سکیموں کی جانب سے جن شہریوں کے ساتھ دھوکا ہوا اور ان کو لوٹا گیا ایسے شہریوں کو کہا ہے کہ وہ نیب میں اپنی شکایات رجسٹرڈ کروائیں، نیب نے بالخصوص میاں وسیم المعروف لکی علی کی جانب سے دھوکہ دہی کے شکار افراد سے کہا ہے کہ وہ اپنی شکایات یا معاوضے کے دعوے نیب راولپنڈی کے پاس 14 جون تک جمع کرا دیں۔ لکی علی کے خلاف 13 ہائوسنگ سکیموں کے نام پر لوگوں سے پیسے جمع کرنے کے الزامات کی تحقیقات کی جارہی ہیں. نیب نے متاثرین سے کہا ہے کہ وہ نیب پنڈی میں 14 جون تک رابطہ کریں او درخواست کے ہمراہ قومی شناختی کارڈ کی کاپی لازمی لگائیں

  • راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بند رہے گی

    راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بند رہے گی

    راولپنڈی :جڑواں شہروں راولپنڈی و اسلام آباد میں چلنے والی میٹرو بس سروس 26 مئی سے 27 مئی تک بند رہے گی,باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق چینی نائب صدر کی پاکستان آمد کے موقع پر سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کی طرف سے میٹرو بس سروس کو حکم دیا جس کو قبول کرتے ہوئے انہوں نے 26 سے 27 مئی تک میٹرو بس سروس بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا, یاد رہے چینی نائب صدر تین روزہ دورے پر پاکستان تشریف لارہے ہیں جہاں وہ صدر پاکستان عارف علوی, عمران خان وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کریں گے اور مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے.

  • راولپنڈی پولیس کا بڑا کارنامہ, بچے کو والدین سے ملوا دیا

    راولپنڈی پولیس کا بڑا کارنامہ, بچے کو والدین سے ملوا دیا

    راولپنڈی :راولپنڈی پولیس نے رش میں کھو جانے والا بچہ والدین سے ملوا دیا,تھانہ کینٹ پولیس کو 3 سال کا بچہ سلیمان ملا جو کہ صدر بنک روڈ پر رش کی وجہ سے اپنے والدین سے بچھڑ گیا تھا,تھانہ کینٹ پولیس نے اس بچے کو اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق کافی تگ و دو کے بعد تھانہ کینٹ پولیس نے بچے کے والدین کو تلاش کر کے بچہ ان کے حوالے کر دیا,بچے کے مل جانے پر بچے کے والد نے راولپنڈی پولیس کا شکریہ ادا کیا ,ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ راولپنڈی پولیس عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ہر وقت مدد کے لئے تیار ہے۔

  • سینئر صحافی منصور ستی کو قتل کی دھمکیاں نوٹس لے لیا گیا

    سینئر صحافی منصور ستی کو قتل کی دھمکیاں نوٹس لے لیا گیا

    راولپنڈی: جرنلسٹ منصور ستی کو دھمکی دینے کا معاملہ,سی پی او راولپنڈی کیپٹن (ر)محمد فیصل رانا نے اس معاملہ پر نوٹس لے لیا۔ سی پی او راولپنڈی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا۔ سی پی او راولپنڈی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو اس معاملہ کی انکوائری کر کے جلد رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق چند دن پہلے تھانہ نصیر آباد کے ایس ایچ او نے دنیا نیوز کے رپورٹر منصور ستی کو خبر لگانے پر قتل کرنے کی دھمکی دی, صحافتی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اگر اس معاملہ پر سخت کارروائی نا کی گئی تو ہم بھر پور احتجاج کریں گے.

  • عالمی امن کیلئے پاک فوج کے کتنے جوان شہید ہو چکے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتا دیا

    عالمی امن کیلئے پاک فوج کے کتنے جوان شہید ہو چکے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتا دیا

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل نےشہید نائیک نعیم رضا کیلیے یواین ایوارڈ دیاہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اب تک156 پاکستانی عالمی امن واستحکام کے لیےجانیں قربان کرچکےہیں. نائیک نعیم رضا2018 میں اقوام متحدہ امن مشن کے قافلے پر حملے میں شہید ہوئے تھے.

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کانگو امن مشن میں شہید ہونیوالے نائیک نعیم رضا کیلیے اقوام متحدہ نے ایوارڈ دیا ہے. یاد رہے کہ یواین میڈل فرض کی ادائیگی میں جان قربان کرنےوالوں کو دیاجاتا ہے. پاکستانی فوجی نائیک محمد نعیم رضا گزشتہ سال جنوری میں اقوام متحدہ کے کانگو مشن میں شہید ہوئے تھے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرز نے پیس کیپرز کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں انہیں‌ ایوارڈ دیا ہے جو پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے وصول کیا.

  • نیب نے زرداری اور بلاول کو ایک ہی دن طلب کر لیا

    نیب نے زرداری اور بلاول کو ایک ہی دن طلب کر لیا

    نیب نے سابق صدر آصف زرداری کو 29 مئی کو طلب کر لیا، بلاول کو بھی نیب نے 29 مئی کو ہی طلب کیا ہوا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نیب راولپنڈی نے سابق صدرآصف زرداری کو 29 مئی کودوبارہ طلب کیا ہے .پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو پاورپروجیکٹ،غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس میں نیب نے طلب کیا ہے، زرداری کو نیب نے 29 مئی کو اولڈ نیب ہیڈکوارٹر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے .نیب نے اسی روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کو بھی جے وی اوپل کیس میں طلب کر رکھا ہے .بلاول کو نیب نے 24 مئی کو بلایا تھا لیکن بلاول پیش نہ ہوئے اب نیب نے بلاول کو بھی 29 مئی کو ہی طلب کیا ہے.

    نیب پیشی کا نوٹس، بلاول کا وصول کرنے سے انکار

     

     

     

  • کمسن فرشتہ زیادتی و قتل کیس، پاک فوج نے اہم اعلان کر دیا

    کمسن فرشتہ زیادتی و قتل کیس، پاک فوج نے اہم اعلان کر دیا

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کمسن فرشتہ قتل کیس کے حوالہ سے پاک فوج بھی خاموش نہ رہ سکی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ معصوم فرشتہ کا ظالمانہ قتل قابل مذمت ہے ،ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے فوج ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں معاشرتی ناسوروں سے اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں دس سالہ بچی فرشتہ کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے، بچی کی گمشدگی کی اطلاع جب پولیس کو دی گئی تو پولیس نے ٹال مٹول سے کام لیا ،بچی کی لاش ملنے کے بعد ورثاء کے احتجاج کے بعد ایس ایچ شہزاد ٹاؤن و دیگراہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے. ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اہلخانہ نے بچی کو ڈھونڈنے اور ایف آئی آر کےاندراج کیلیے تھانے کے کئی چکر لگائے، ایس ایچ او نے بچی کو ڈھونڈنے کے بجائے کہا کسی کے ساتھ بھاگ گئی ہوگی ،ایف آئی آر کے بجائے پولیس اہلکارتھانے کی صفائیاں کرواتے رہے ،ایف آئی آر کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ملوث اہلکاروں اور ایس ایچ او کیخلاف مجرمانہ غفلت برتنے پر کارروائی کی جائے .

    ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن کو معطل کر دیا ہے اور انکوائری ایس پی رورل عمر خان کے سپرد کرتے ہوئے فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد سے 15 مئی کو کمسن فرشتہ لاپتہ ہوئی تھی جسے قتل کر کے جنگل میں پھینک دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ نعش کو جنگل سے برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے جس میں کمسن فرشتہ کے ساتھ زیادتی کی بھی تصدیق ہوئی ہے. پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر نے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں.فرشتہ کا تعلق خیبر پختونخواہ کے قبائلی علاقے ضلع مہمند سے تعلق تھا.مقتولہ بچی مقامی سکول میں دوسری جماعت کی طالبہ تھی۔ علی پورفراش کے علاقے میں رہائش پذیر مقتولہ (ف) کے والد نے مقامی پولیس تھانے شہزاد ٹاون میں پانچ روز قبل بچی کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی۔ فرشتہ کے والد نے کمسن بیٹی کی لاش کو دھوپ میں رکھ کر احتجاج کیا ، وفاقی دارالحکومت ہونے کے باوجود کیس بھی حکومتی نمائندے نے ان سے رابطہ نہیں کیا.

    واضح رہے کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں ایک کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے بارہ کہو کے علاقے میں ایک دو سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    کمسن فرشتہ کی زیادتی کے بعد سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پر #JusticeForFarishta ٹاپ ٹرینڈ رہا. شہریوں نے فرشتہ کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے.

  • پاکستان کا شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ

    پاکستان کا شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ

    پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بلیسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاکستانی قوم کو بتایا ہے کہ پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بلیسٹک میزائل ٹو کا کامیاب تجربہ کیا ہے. کامیاب تجربہ پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر اعظم عمران خان ، چیئرمین جوائنٹ کمیٹی ،سروسز چیف نے سائنسدانوں اورانجینئرز کو مبارکباد دی ہے. پاکستان کی طرف سے کامیاب تجربہ کرنے والا میزائل شاہین ٹو مکمل طور پر پاکستان کی اسٹریٹجک ضروریات کو پوراکرتا ہے ،میزائل 1500 کلومیٹرتک ہدف کونشانہ بناسکتاہے، یہ روایتی اورنیوکلیئر ہتھیار لے کر جا سکتا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہناتھا کہ میزائل تجربے کا مقصد آپریشن تیاریوں کو یقینی بناناہے ۔میزائل کا تجربہ بحیرہ عرب میں مخصوص ہدف کو نشانہ بنا کر کیا گیا ۔شاہین ٹو میزائل کے کامیاب تجربے سے پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہو گیا ہے.