Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • راولپنڈی ، 7 سالہ بچی کی میت قبر سے غائب، تحقیقات کا مطالبہ

    راولپنڈی ، 7 سالہ بچی کی میت قبر سے غائب، تحقیقات کا مطالبہ

    راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا میں 7 سالہ بچی کی میت قبر سے اچانک غائب ہو گئی، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ متوفی بچی کے والدین نے فوری طور پر تھانہ دھمیال کی چوکی پولیس کو درخواست دے کر واقعے کی رپورٹ درج کروائی ہے۔

    بچی کے ماموں کا کہنا ہے کہ بچی کا 26 اگست کو انتقال ہوا تھا اور تیسرے دن دعا کے لیے قبر پر جانے پر انہیں کفن قبر سے باہر پڑا ملا، جو کہ انتہائی تشویشناک بات ہے۔ اس واقعے نے علاقے میں شدید تشویش اور غم و غصہ پیدا کر دیا ہے۔علاقہ مکینوں نے اس افسوسناک واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ پتہ چلایا جا سکے کہ میت قبر سے کیوں اور کیسے غائب ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی انسانی مداخلت ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    دھمیال پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قبر پر سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے ہیں تاکہ مزید وقوعات سے بچا جا سکے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر قبر کی بے حرمتی کے واضح شواہد نہیں ملے، تاہم معزز عدالت سے اجازت لے کر قبر کشائی کی جائے گی تاکہ حقائق کو سامنے لایا جا سکے۔پولیس نے مزید کہا کہ قبر کشائی کا عمل جاری ہے اور اس کے بعد قانون کے مطابق تمام ممکنہ کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ انصاف یقینی بنایا جا سکے۔

  • عمران خان کے مکمل طبی معائنے کی درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب

    عمران خان کے مکمل طبی معائنے کی درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب

    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان،کے طبی معائنے کے لیے راولپنڈی کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) میں درخواست دائر کردی گئی ، جس پر اے ٹی سی نے جیل حکام سے جواب طلب کرلیا۔

    درخواست عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اپنے وکلا کے ذریعے دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مکمل میڈیکل چیک اپ اور آنکھوں کے معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔

    درخواست کی سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی،درخواست گزار کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ جیل میں ملاقات کے دوران عمران خان نے آنکھوں میں شدید دباؤ اور دھندلے پن کی شکایت کی، 73 سالہ عمران خان 2 سال سے زیادہ عرصے سے جیل میں ہیں، اور ان کا آخری طبی معائنہ 4 نومبر 2024 کو ہوا تھا۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سیلابی صورتحال پر ہنگامی اجلاس

    درخواست گزار نے کہا کہ بارہا درخواستیں دینے کے باوجود ان کا معائنہ نہیں کیا گیا، موجودہ وفاقی و پنجاب حکومت کے ماتحت کام کرنے والے ڈاکٹروں پر بھروسہ نہیں، عمران خان کے ذاتی ڈاکٹروں کو میڈیکل بورڈ میں شامل کیا جائے،عدالت فوری طور پر اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے۔

    عدالت نے جیل حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 29 اگست تک ملتوی کر دی۔

    وزیراعظم سے جاپانی بینک کے وفد کی ملاقات

  • جی ایچ کیو حملہ کیس،شبلی فراز،عمر ایوب سمیت 14 افراد کے وارنٹ جاری

    جی ایچ کیو حملہ کیس،شبلی فراز،عمر ایوب سمیت 14 افراد کے وارنٹ جاری

    راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔

    جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی راولپنڈی میں ہوئی،دوران سماعت عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں 14 ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں خارج کر دیں،جن ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں خارج ہوئیں ان میں عمر ایوب، شبلی فراز، کنول شوذب، زرتاج گل، احمد چٹھہ، راشد شفیق، رائے مرتضٰی، بلال اعجاز اور چوہدری آصف شامل ہیں،بعد ازاں عدالت نے عدم حاضری پر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

  • راولپنڈی احتجاج کیس:  غیر حاضری پر عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت خارج

    راولپنڈی احتجاج کیس: غیر حاضری پر عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت خارج

    راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے عدم پیروی اور غیر حاضری پر عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔

    انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے خلاف ستمبر، اکتوبر اور نومبر 2024 کے احتجاج کے مقدمات میں ضمانتوں کی سماعت کی،دوران سماعت عدالت نے عدم پیروی اور غیر حاضری پر عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت خارج کر دی، عالیہ حمزہ کی پہلے بھی ایک مرتبہ عدم حاضری پر ضمانت خارج کی جا چکی ہے۔

    پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کو آگاہ کیا ملزمان تفتیش اور ٹرائل میں تعاون نہیں کر رہے، دانستہ طور پر پیش نہیں ہوتے، ملزمان کے ان حربوں سے تفتیش کا عمل متاثر ہوتا ہے، اور تفتیش سمیت عدالتی عمل آگے نہیں بڑھ پا رہا۔

    اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری،انڈیکس ایک لاکھ 50 ہزار کی سطح عبور کرگیا

    عدالت نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کی عبوری ضمانت میں 3 ستمبر تک توسیع کر دی،عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اگست تک ملتوی کر دی،اعظم سواتی پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے باعث عدالت حاضر نہیں ہوسکے، اعظم سواتی کی غیر حاضری پر ان کے وکیل کی جانب سے درخواست عدالت پیش کی گئی تھی۔

    ملک کو سیاسی استحکام کی شدید ضرورت ہے،رانا ثنا اللہ

  • مری اسلام آباد ایکسپریس وے پر لینڈ سلائیڈنگ

    مری اسلام آباد ایکسپریس وے پر لینڈ سلائیڈنگ

    مری: مری اسلام آباد ایکسپریس وے پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پہاڑ سے گرنے والے بڑے پتھروں نے سڑک کے نصف حصے کو شدید متاثر کر دیا ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) مری نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے والے علاقے میں بڑے بڑے پتھر سڑک پر گرنے سے راستہ جزوی طور پر بند ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سڑک کے متاثرہ حصے کو حفاظتی وجوہات کی بناء پر مکمل طور پر ہر قسم کی گاڑیوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

    ڈی سی مری نے مزید کہا کہ ایکسپریس وے کے دیگر حصوں میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے، جس کی وجہ سے سڑک کی مکمل صفائی اور حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام فوری طور پر صفائی اور مرمت کے کاموں میں مصروف ہیں تاکہ مری اسلام آباد ایکسپریس وے کو جلد از جلد ٹریفک کے لیے کھولا جا سکے۔

    علاقائی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس وقت اس راستے سے سفر کرنے سے گریز کریں اور متبادل راستے استعمال کریں تاکہ ٹریفک کا نظام متاثر نہ ہو۔مری اسلام آباد ایکسپریس وے کی بندش کے باعث سیاحوں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے جلد صورتحال بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

  • راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ، اسپیل ویز کھول دیئے

    راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ، اسپیل ویز کھول دیئے

    اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے بعدراول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی جس کے پیش نظر انتظامیہ نے اسپیل ویز کھول دیئے۔

    راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751.50 فٹ پر پہنچنے پر اسپل ویز کھولے گئے ، ضلع انتظامیہ نے ڈیم کے قریب غیر ضروری سرگرمیوں سے اجتناب کی اپیل کی ہے،انتظامیہ نے قریبی علاقوں کے مکینوں کو الرٹ رہنے اور ندی نالوں کے قریب نہ جانے کی بھی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    واضح رہے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آنے سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں ، جڑواں شہروں میں چٹھہ بختاور ، کری روڈ ، صادق آباد اور دیگر علاقوں میں پانی جمع ہےاسلام آباد کے مختلف سیکٹرز بشمول ایف-6، جی-6، جی-8، آئی-8، ایف-10، جی-10، بہارہ کہو، ترامڑی اور بنی گالہ میں شدید بارش کے باعث سڑکوں پرپانی جمع ہو گیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

    آئندہ ہفتوں میں مزید کلاؤڈ برسٹ ممکن ہیں، این ڈی ایم اے کا خدشہ

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے سیدپور میں سب سے زیادہ 47 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ گولڑہ میں 45 اور ایچ-8 میں 14 ملی میٹربارش ہوئی،راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بھی تیزبارش ہوئی، جن میں ڈبل روڈ، سکس روڈ، کھنہ پل اور سیٹلائٹ ٹاؤن شامل ہیں، شمس آباد میں 16 ملی میٹراور بوکرا میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،بارش کے بعد واسا اورضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے میں مصروف رہیں تاہم سڑکوں پرپانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    یورپ میں ٹرمپ، پیوٹن اور زیلنسکی کے سہ فریقی اجلاس کا امکان

  • راولپنڈی: سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے بہو کی موت

    راولپنڈی: سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے بہو کی موت

    راولپنڈی کے علاقے تھانہ دھمیال کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سسرالیوں کے مبینہ تشدد کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ واقعہ گرجا روڈ کے قریب پیش آیا، جہاں خاتون کے سسرال والوں نے مبینہ طور پر تشدد کے بعد اس کی موت کو قدرتی قرار دے کر والدین کو صرف انتقال کی اطلاع دی۔

    پولیس کے مطابق متوفیہ کی لاش کو ابتدائی طور پر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جس کے بعد اسے آبائی علاقے کوٹ ادو روانہ کر دیا گیا۔ تاہم، جب والدین اپنی بیٹی کی میت وصول کرنے کے لیے کوٹ ادو پہنچے تو انہوں نے لاش پر واضح تشدد کے نشانات دیکھے، جس پر انھوں نے واقعے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور سسرالیوں پر الزام عائد کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور والدین کے بیانات کی روشنی میں واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تحقیقات کے دوران ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ دیگر افراد سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔

    تھانہ دھمیال پولیس نے واقعہ کو مشکوک قرار دیتے ہوئے قتل یا اقدامِ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لے کر مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔متوفیہ کے والدین اور عزیز و اقارب نے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

  • راولپنڈی میں چہلم شہدائے کربلا کے لیے سیکیورٹی پلان جاری

    راولپنڈی میں چہلم شہدائے کربلا کے لیے سیکیورٹی پلان جاری

    شہدائے کربلا کے چہلم کے حوالے سے راولپنڈی پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا۔

    سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے مطابق چہلم کے موقع پر 4 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔ٹریفک مینجمنٹ کے لیے 200 اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ سیف سٹی کیمروں سے جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی اور حکومت کی ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرایا جائے گا۔

    جلوس کے روٹس پر گلیوں اور سڑکوں کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ عمارتوں کی چھتوں پر اسنائپر بھی تعینات کیے جائیں گے۔

    امریکا کی بھارت کو اضافی تجارتی پابندیوں کی وارننگ

    مقبوضہ جموں و کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ سے 42 ہندو یاتری ہلاک، 220 لاپتا

    بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ امتیاز ملنے پر سیاسی و حکومتی شخصیات کی مبارکباد

  • سرحدوں کی حفاظت کےلیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،عاصم منیر

    سرحدوں کی حفاظت کےلیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،عاصم منیر

    فیلڈمارشل عاصم منیر نے یوم آزادی پر تمام اہل پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت،جنگی تیاری پر مکمل اعتماد ہے، سرحدوں کی حفاظت کےلیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، پاک فوج خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار، اپنی آزادی وخودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یوم آزادی پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ اپنے بزرگوں، برصغیرکےمسلمانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مذہبی اقلیتیں آج بھی ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہیں، دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے انتہائی بھاری جانی ومالی قیمت ادا کی۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ جدوجہد آزادی سمیت معرکہ حق کے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں، شہدا کی جرات و بہادری، عزم و جذبہ ایمانی کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتا ہے، کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینا مسئلے کا واحد حل، منصفانہ، پائیدارحل ہے، عالمی برادری فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرے۔

    فیلڈمارشل نے یوم آزادی پر تمام اہل پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، جنگی تیاری پر مکمل اعتماد ہے، سرحدوں کی حفاظت کےلیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، بھارتی سرکار نے روایتی ہٹ دھرمی دکھائی، پاکستان کی شہری آبادی پر حملہ کیا، قوم کی حمایت سے مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کیا، جو تاریخ میں افواج پاکستان کی بہادری،ولولہ انگیز جذے کی علامت بن چکاہے۔

    فیلڈمارشل نے کہاکہ پاک فوج، روایتی، غیرروایتی، ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، اپنی آزادی،خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرینگے، ہم خطے مین امن ،ترقی اور خوشحالی کےمتمنی ہیں،پہلگام واقعے کی پاکستان نے نہ صرف مذمت کی،بلکہ شفاف عالمی تحقیقات کی پیش کی ۔

    دریں اثنا، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مسلح افواجِ پاکستان کی جانب سے قوم کو پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے، یہ دن اتحاد، استقامت اور روشن مستقبل کے لیے مشترکہ وژن پر غیر متزلزل عزم کی فتح کی علامت ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے سربراہان نے بانیانِ پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے ناقابلِ تسخیر جذبے، پُرعزم عزم اور قائداعظم محمد علی جناح کی بصیرت افروز قیادت میں دی جانے والی بے مثال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، وہ قربانیاں جنہوں نے آزادی کی راہ ہموار کی، آزادی کے مقصد پر ان کا حوصلہ، دور اندیشی اور غیر متزلزل یقین آج بھی ہمارے لیے رہنمائی کا ایک لازوال مینار ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج اُن عظیم رہنماؤں، مدبر سیاستدانوں اور جان نثار سپاہیوں کو گہری عقیدت و احترام کے ساتھ سلام پیش کرتی ہیں جنہوں نے وطنِ عزیز کی بنیادیں رکھیں، اور ان کے ورثے کو ہمیشہ سنبھالے رکھنے کے عزم کا اظہار کرتی ہیں، بطور محافظِ وطن ہم پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ، آئین کی پاسداری، اور ان اقدار کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں جو ہماری قومی شناخت کا حصہ ہیں۔

    مسلح افواج کی قیادت نے کہاکہ مسلح افواج اور عوام کے درمیان اٹوٹ رشتہ ہماری اجتماعی قوت کا سنگِ بنیاد ہے، یومِ آزادی کے اس موقع پر آئیے ہم اس عزم کو پھر سے تازہ کریں کہ امن، ترقی اور اتحاد کے لیے مسلسل کوشش کریں گے، اور ایمان، اتحاد اور قربانی کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلیں گے۔

  • مسلح افواج کے سربراہان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد

    مسلح افواج کے سربراہان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد

    جشن آزادی پر سروسز چیفس فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر ، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قوم کو مبارکباد دی ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ دن اتحاد، ثابت قدمی اور روشن مستقبل کے مشترکہ وژن سے وابستگی کا نشان ہے، ہم بانیانِ پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں،قائداعظم کی بصیرت افروز قیادت میں بے مثال قربانیاں دی گئیں ، مسلح افواج ان رہنماؤں کو گہری عقیدت کے ساتھ خراج تحسین پیش کرتی ہیں، بطور محافظین ملکی سلامتی، پاکستان کی خودمختاری کی حفاظت کاعزم کرتے ہیں۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج علاقائی سالمیت کے تحفظ، آئین کی پاسداری کے عزم کااعادہ کرتی ہیں، مسلح افواج اور عوام کے درمیان اٹوٹ رشتہ ہماری اجتماعی قوت کی بنیاد ہے،آئیں یوم آزادی پر اس عزم کی تجدید کریں کہ امن، ترقی اور اتحاد کیلئے کوشاں رہیں گے۔