Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • نیو مری: معروف صحافی ظفر سعید ستی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

    نیو مری: معروف صحافی ظفر سعید ستی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

    نیو مری: معروف صحافی ظفر سعید ستی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

    نیو مری کے معروف اور سینئر صحافی ظفر سعید ستی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق صحافی ظفر سعید ستی کو دو گولیاں ماری گئیں، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ابتدائی معلومات کے مطابق دو گروپوں کے درمیان رشتے کے تنازعے پر جھگڑا ہوا، مقتول کے قتل پر صحافتی برادری میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔علاقہ مکینوں اور صحافیوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔

  • دو سال قبل غیرت کے نام پر 19سالہ لڑکی کو قتل کرنے والا اشتہاری گرفتار

    دو سال قبل غیرت کے نام پر 19سالہ لڑکی کو قتل کرنے والا اشتہاری گرفتار

    راولپنڈی پولیس کی اشتہاریوں کے خلاف اہم کارروائی،دو سال قبل غیرت کے نام پر 19سالہ لڑکی کو قتل کرنے والا اشتہاری گرفتارکر لیا گیا

    جاتلی کے علاقہ میں اشتہاری نے پسند کی شادی کرنے پر اپنی بھتیجی کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا،مقتولہ نے پسند کی شادی کی تھی جس کا اسکی فیملی کو رنج تھا،مقتولہ کو راضی نامہ کے بعد گھر بلا کر قتل کیا گیا، اشتہاری قتل کی واردات کے بعد روپوش ہو گیا تھا جس کی گرفتاری کے لئے سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں،جاتلی پولیس اور خصوصی ٹیم نے ٹیکنیکل وہیومین انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتارکیا،

    سنگین مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی صدر، ایس ڈی پی او گوجرخان اور ٹیموں کو شاباش دی اور کہا کہ زیرحراست اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،خواتین کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں، ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

  • سبق یاد نہ کرنے پر استاد کا طالب علم پر بہیمانہ تشدد

    سبق یاد نہ کرنے پر استاد کا طالب علم پر بہیمانہ تشدد

    راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک نجی اسکول کے استاد نے پانچویں جماعت کے طالب علم کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے نے علاقے میں والدین اور تعلیمی حلقوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔

    جیو نیوز کے مطابق واقعہ کلر سیداں کے ایک نجی اسکول میں پیش آیا، جہاں استاد نے مبینہ طور پر اس وقت طالب علم کو زد و کوب کیا جب وہ سبق یاد کرنے میں ناکام رہا۔ تشدد کے نتیجے میں بچے کے جسم پر واضح نیل اور زخموں کے نشانات دیکھے گئے۔متاثرہ طالب علم نے بتایا کہ اسے صرف اس بات پر مارا گیا کہ وہ سبق یاد نہیں کر سکا۔ بچے کے والدین نے بتایا کہ ان کے بیٹے کو اس قدر مارا گیا کہ وہ خوفزدہ اور ذہنی طور پر صدمے میں ہے۔

    متاثرہ بچے کے والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقعے کا فوری نوٹس لیں اور تشدد میں ملوث استاد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کسی اور بچے کے ساتھ ایسا ظلم نہ ہو۔ دوسری جانب اسکول انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کرنے والے استاد کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق متعلقہ استاد کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا اختیار بچے کے والدین کے پاس ہے، اور وہ اگر چاہیں تو پولیس میں مقدمہ درج کر سکتے ہیں۔

    علاقہ مکینوں اور والدین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سکولوں میں چائلڈ پروٹیکشن قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، تاکہ بچوں کو محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

  • شہری کو برہنہ کر کے تشدد، 5 ملزمان گرفتار

    شہری کو برہنہ کر کے تشدد، 5 ملزمان گرفتار

    راولپنڈی میں شہری کو برہنہ کر کے تشدد کرنے میں ملوث 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا

    پولیس حکام کے مطابق واقعے کے دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے، فوٹیج میں نظر آنے والے ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے، تمام کو گرفتار کر لیا جائے گا، گوالمنڈی کے علاقے میں شہری کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کرنے ویڈیو سامنے آئی تھی۔ 8 سے 10 افراد نے شہری کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا، جن میں بعض افراد مسلح تھے۔ویڈیو میں تشدد کرنے والے ملزمان کے ہاتھوں میں آتشی اسلحہ بھی دیکھا گیا تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو پہلے گرفتار کر لیا تھا،فوٹیج میں لہولہان شہری ملزموں کی منتیں کرتا رہا لیکن غنڈہ گرد عناصر نے اُس پر کوئی رحم نہیں کیا۔

    دوسری جانب سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ویڈیو سامنے آنے پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ویڈیو میں مسلح نظر آنے والا مرکزی ملزم گرفتار کیا جا چکا ہے،کسی بھی شہری پر تشدد قطعاً برداشت نہیں، ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،مسلح شخص کا نام ملک جنید ظہیر معلوم ہوا، سرعام شاہراہ پر تشدد کے وقوعہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

  • گوجر خان میں تربیتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، طیارہ  کھیتوں میں اتارا گیا

    گوجر خان میں تربیتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، طیارہ کھیتوں میں اتارا گیا

    راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں تربیتی طیارے نے فنی خرابی کے باعث کریش لینڈنگ کی ہے

    پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے طیارے کے انجن میں مسئلہ سامنے آنے پر تربیتی طیارے کی کریش لینڈنگ کی تصدیق کر دی ہے،طیارہ راولپنڈی فلائنگ کلب کا ہے جس میں مرد اور خاتون سوار تھے،تربیتی طیارے میں فنی خرابی ہوئی جس پر کریش لینڈنگ کی گئی ،تربیتی طیارے کو پائلٹ نے مہارت سے کھیتوں میں اتار لیا،پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ معمولی چوٹیں آئیں،طیارے کی لینڈنگ کے موقع پر مقامی شہری بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے.

  • راولپنڈی ڈویژن میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوسوں  پر مکمل پابندی

    راولپنڈی ڈویژن میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوسوں پر مکمل پابندی

    ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

    یہ اقدام صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے جلسے، جلوس، ریلیاں اور مظاہرے ممنوع قرار دیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ ہیں اور تمام ادارے باہمی تعاون کے ساتھ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

    ترجمان نے خبردار کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، مقدمات درج کیے جائیں گے اور گرفتاریوں سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

    پاکستان میں کیش لیس اکانومی، صارفین ساڑھے 9 کروڑ سے تجاوز کر گئے

    فرانسیسی صدر میکرون کا استعفیٰ سے انکار، ملک کو غیر مستحکم کرنے کا الزام

    غزہ میں تاریخی امن معاہدہ: مصر، ترکیہ، قطر اور امریکا کے دستخط، امن کی نئی امید

    بھارت اور کینیڈا کے تعلقات میں پیش رفت، نئے لائحہ عمل پر اتفاق

  • چکلالہ گیریژن میں لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نمازِ جنازہ ادا

    چکلالہ گیریژن میں لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نمازِ جنازہ ادا

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کر دی گئی۔

    یہ دونوں افسران اورکزئی میں بھارتی ایجنٹ خوارج کے خلاف جاری آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق نمازِ جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔ترجمان نے بتایا کہ اورکزئی آپریشن میں مجموعی طور پر 11 بہادر جوان شہید ہوئے۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف پختہ عزم رکھتی ہے اور شہداء کی قربانیاں مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کی یاددہانی ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ دہشتگردی کے فتنے کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکا جائے گا۔

    سیاسی بیانات پر تعلقات خراب نہیں ہونے چاہئیں: وزیرِ اعظم

    غزہ جنگ: ٹرمپ نے ترکیہ سے حماس کو امن منصوبے پر قائل کرنےکا کہا

    شکاگو میں کشیدگی: ٹرمپ کا میئر اور گورنر کی گرفتاری کا مطالبہ، فوجی دستے تعینات

  • راولپنڈی میں آپریشن، انتہائی مطلوب افغان ڈکیت سمیت 3 ملزمان ہلاک

    راولپنڈی میں آپریشن، انتہائی مطلوب افغان ڈکیت سمیت 3 ملزمان ہلاک

    راولپنڈی کے تھانہ صدر واہ اور پشاور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں انتہائی مطلوب افغان ڈکیت سمیت 3 ملزمان ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ تھانہ صدر واہ کے علاقے کی ایک نجی سوسائٹی میں چھاپہ مارا گیا، جہاں ملزمان ڈکیتی، اغواء برائے تاوان اور قبضہ کرنے کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک افغان باشندہ بھی شامل ہے، جس نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنا رکھا تھا، ملزمان پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت بھی مقدمات درج تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے پاس جدید اسلحہ موجود تھا اور وہ وارداتوں کے بعد اس علاقے میں پناہ لیتے تھے۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق آدم خان افغانی گروہ سے بتایا جاتا ہے۔

    بنوں میں دہشتگردوں کے حملے، 2 اساتذہ اور بی آئی ایس پی کے 2 اہلکار اغوا

    مصر مذاکرات، حماس کے اسرائیل سے مستقل جنگ بندی اور انخلا کے مطالبات

    نیشنل پریس کلب حملہ،جوائنٹ کمیٹی کا چارٹر آف ڈیمانڈ وزارت داخلہ کے حوالے

  • توشہ خانہ ٹو کیس : آخری 2 گواہان کے بیانات ریکارڈ

    توشہ خانہ ٹو کیس : آخری 2 گواہان کے بیانات ریکارڈ

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں آخری 2 گواہان کے بیان ریکارڈ کرلیے گئے، دونوں گواہان کے بیانات پر 24 ستمبر کو وکلائے صفائی جرح کریں گے۔

    اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی، اس موقع پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا، جبکہ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ایف آئی اے ذولفقار عباس نقوی اور عمیر مجید ملک استغاثہ کی جانب سے پیش ہوئے۔

    سماعت کے دوران توشہ خان ٹو کیس کے آخری 2گواہان نیب افسر محسن ہارون اور ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد پرویز کے بیانات قلمبند کرلیے گئے، دونوں گواہان کے بیانات پر 24ستمبر کو وکلا صفائی جرح کریں گےکیس میں استغاثہ کے گواہان کی شہادت مکمل ہو گئی، مزید کوئی گواہ پیش نہیں کیا جائے گا، مقدمہ میں مجموعی طور 20 گواہان کی شہادت قلمبند کی جا چکی ہے، مقدمہ میں 18گواہان کے بیانات پر جرح بھی مکمل کی جا چکی ہے۔

    سماعت کے موقع پر عمران خان کی تینوں بہنیں، بشری بی بی کی بیٹی مہر النسا احمد بھی کمرہ عدالت موجود تھیں، سماعت کے دوران وکلائے صفائی ارشد تبریز اور ظہیر عباس چوہدری بھی عدالت موجود تھے۔

  • توشہ خانہ ٹو کیس :عمران خان کے سابق ملٹری سیکرٹری کا بیان سامنے آگیا

    توشہ خانہ ٹو کیس :عمران خان کے سابق ملٹری سیکرٹری کا بیان سامنے آگیا

    راولپنڈی: توشہ خانہ ٹو کیس کے جشم دید گواہ اور عمران خان کے سابق ملٹری سیکرٹری کا اہم بیان سامنے آگیا۔

    دستاویزات کے مطابق سابق ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمداحمد عدالت میں بیان ریکارڈکراچکے ہیں جس میں انہوں نے بلغاری سیٹ توشہ خانہ میں جمع نہ کرانے کا بتایا، کہا کہ 15مئی 2020 سے 10 اپریل 2022 تک بطور ملٹری سیکرٹری فرائض انجام دیے، 7 مئی 2021 سے 10مئی 2021 تک دورہ سعودی عرب میں سابق وزیراعظم کے ساتھ تھا،عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سعودی ولی عہدکے تحائف توشہ خانہ میں جمع نہ کرانےکاکہا، تحائف میں جیولری سیٹ، عود کی بوتلیں، زیتون کا تیل،کھجور اور ایک کتاب شامل تھی۔

    سابق ملٹری سیکرٹری کے بیان میں کہا گیا کہ تمام تحائف کی سرکاری پروٹوکول کے مطابق تصاویر بنائی گئیں، نیب اور ایف آئی اے کے سامنے بھی بیان ریکارڈ کرا چکا ہوں، غیر ملکی دوروں میں تحائف وصولی کے وقت وزارتِ خارجہ کے نمائندےموجود ہوتے ہیں، سعودی عرب میں ملنے والے تحائف پر وزارتِ خارجہ نے پی ایم آفس کو تحریری طورپربتایا،توشہ خانہ کابینہ ڈویژن کے ماتحت ہے، سعودی عرب سے ملےتحائف کی مالیت 29 لاکھ14ہزار 500روپے لگائی گئی، بشریٰ بی بی کو سعودی ولی عہد کے تحائف کے عوض رقم جمع کرائی گئی، توشہ خانہ سیکشن کی طرف سے کوئی اعتراض نہیں آیا، مالیت کا تعین اور توشہ خانہ سےخط وکتابت ڈپٹی ملٹری سیکرٹری نے عمران خان کےحکم پرکی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات بھی سامنے آچکے ہیں جن میں عمران خان کے سابق پرسنل سیکرٹری انعام اللہ شاہ، پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی شامل ہیں۔