Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • شادی شدہ خاتون کا قتل،6 ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا

    شادی شدہ خاتون کا قتل،6 ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا

    شادی شدہ خاتون کے قتل کیس میں نامزد 6 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

    راولپنڈی کی مقامی عدالت میں سول جج ذیشان بٹ نے پیر ودھائی میں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون کے قتل کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں پولیس نے 6 ملزمان کو 4 روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔

    دوران سماعت پولیس نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا،عدالت نے مقتولہ کے شوہر، والد اور جرگے کے سربراہ سمیت 6 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون کو قتل کیا گیا تھا،بعد ازاں خاتون کے قتل کے الزام میں 8 سے زائدافرادکوگرفتارکیاگیا جن میں خاتون کی فیملی کے افرادبھی شامل ہیں جب کہ جرگے کے سربراہ نے دوران تفتیش خود خاتون کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

  • اولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے خصوصی نشست

    اولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے خصوصی نشست

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی طلبہ سے خصوصی نشست، طلبہ نے افواج پاکستان سے اظہار یک جہتی کیا۔

    راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی طلبہ سے خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، یونیورسٹی پہنچنے پر وائس چانسلر راولپنڈ ی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر اور و دیگر پروفیسر ڈاکٹرز اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    ڈی جی آ ئی ایس پی آر نے اس موقع پر طلبا و طالبات کے سوالوں کے جواب بھی دیے، طلبہ کی طرف سے اس سیشن کی بھرپور پذیرائی اور قومی جذبے کا اظہار کیا گیا، اس موقع پر طلبہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی نشست کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    طلبہ نے کہا کہ وطن دشمن عناصر جتنی بھی کوشش کر لیں مگر نوجوان نسل کو اپنی افواج سے دور نہیں کر سکتے، افواج ہم سے ہیں اور ہم افواج سے ہیں، پاکستان کے خلاف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کیخلاف ہم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

  • 33بھارتی سپانسرڈ خوارج جہنم واصل

    33بھارتی سپانسرڈ خوارج جہنم واصل

    سیکیورٹی فورسز نے 7/8 اگست 2025 کی رات کو، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کے ایک بڑے گروہ کی نقل و حرکت کو ناکام بنا دیا جو پاکستان-افغان سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کر رہے تھےسیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے جنرل علاقے سمبازہ میں کارروائی کی ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے دستوں نے مؤثر طریقے سے خارجیوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایااور 33بھارتی سپانسر شدہ خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔خوارجیوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر خوارج کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع اور ملک سے ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم اور غیر متزلزل ہیں۔

  • راولپنڈی:غیرت کے نام  قتل،جرگے کے سربراہ کےسننی خیز  انکشافات

    راولپنڈی:غیرت کے نام قتل،جرگے کے سربراہ کےسننی خیز انکشافات

    راولپنڈی:غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کے قتل کیس میں جرگے کے سربراہ کے انکشافات سامنے آ ئےہیں-

    پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے فوجی کالونی میں جرگے کے حکم پر خاتون کے قتل کے معاملے میں جرگے کے سربراہ عصمت اللہ نے تفتیش کے دوران سننی خیز انکشافات کیے ہیں،ملزم کا دوران تفتیش تینوں ملزمان کے ساتھ برادری کے فیصلے پر سدرہ کو قتل کرکے دفنانے کا اعتراف جرم بھی سامنے آگیا ،پولیس نے سدرہ کو کشمیر سے لانے کے لیے استعمال ہونے والی کلاشنکوف رائفل برآمد کرکے عصمت اللہ وغیرہ کے خلاف ایک مزید مقدمہ درج کرلیا ، یہ مقدمہ پولیس مدعیت میں ناجائز اسلحہ ایکٹ کے تحت درج کیاگیا ہے۔

    عصمت اللہ نے انکشاف کیا کہ 16 جولائی کو سدرہ گھر سے عثمان نامی لڑکے کےساتھ مظفر آباد چلی گئی تھی، سدرہ کو لینے کے لیے اس کے سسر صالح محمد عرف سلیم گل ، والد عرب گل، امانی گل عرف مانی گل کے ہمراہ گاڑی پر مظفر آباد گئے، گاڑی میں کلاشنکوف بھی تھی، جو عثمان کو دکھا کر سدرہ کو واپس لے آئے اور برداری کے فیصلے پر سدرہ کو قتل کرکے لاش چھٹی قبرستان میں دفنا دی ، کلاشنکوف گھر کی پیٹی میں پڑی ہے، برآمد کراسکتا ہوں، جس کے بعد پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر کلاشنکوف برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے-

    وادی کاغان :ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد زخمی ہوگئے

    امریکی ٹیرف عائد ہونے سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کے نقصان کی تردید

    ملک میں 4 روزہ تعطیلات کا امکان

  • اڈیالہ جیل کے باہر  ممکنہ احتجاج پر  سپرنٹنڈنٹ نے اضافی نفری مانگ لی

    اڈیالہ جیل کے باہر ممکنہ احتجاج پر سپرنٹنڈنٹ نے اضافی نفری مانگ لی

    اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے راولپنڈی پولیس کو خط لکھ کر 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اضافی سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جیل کے باہر مظاہرے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، اس لیے داہگل چیک پوسٹ سے جیل کے گیٹ نمبر 5 تک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے اور بیریئرز نصب کیے جائیں۔سپرنٹنڈنٹ نے واضح کیا کہ اڈیالہ جیل میں سیاسی اور دہشتگرد قیدیوں کی موجودگی کے باعث صورتحال انتہائی حساس ہے، اور کسی بھی غیر قانونی اجتماع کو فوری روکا جانا ضروری ہے۔

    خط میں یہ بھی بتایا گیا کہ جیل میں 7700 قیدی موجود ہیں جبکہ اس کی اصل گنجائش 2174 قیدیوں کی ہے، اس لیے فول پروف سیکیورٹی اقدامات نہایت ضروری ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔انتظامیہ نے جیل کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، اور ہوم ڈپارٹمنٹ، آئی جی جیل خانہ جات اور آر پی او کو بھی سیکیورٹی تعاون کے لیے درخواست دی گئی ہے۔

    گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 4 ارب روپے امداد کا اعلان

    سندھ حکومت نے نمبر پلیٹس کی تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھادی

    کراچی ایئرپورٹ کے نئے رن وے پر کام شیڈول سے پہلے مکمل

  • یومِ استحصالِ کشمیر :آئی ایس پی آر  کا نیا نغمہ جاری

    یومِ استحصالِ کشمیر :آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری

    5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ "انسانوں کے جہاں میں” جاری کردیا۔

    آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ کشمیر کی جدوجہدِ آزادی کو سلام اوربھارتی ظلم کے خلاف ایک گونج دار پیغام ہے، یہ نغمہ،مقبوضہ کشمیر کی جنت نظیر وادی میں بھارتی مظالم اور ظلم کے حوالے سے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش کرتا ہے،بھارتی ظلم کی بدولت جنت نظیر وادی کشمیر آج بھی شعلوں میں جل رہی ہےجہاں آج بھی کشمیری اپنے حق خودارادیت کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔

    صدر مسعود پزشکیان کا دورہ:پاکستان کی میزبانی کو ایرانی سفیر نے تاریخی قرار دیا

    اپنے لہو سے حق کی داستان لکھنے والے کشمیریوں کا بھارتی تسلط سے آزادی لینے کا عزم ہے، نغمے میں کشمیریوں کو حقِ خودارادیت لے کر دینے کے پاکستان کے عزم کی ترجمانی کی گئی ہےنغمے میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم اور حیوانیت پر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والا پیغام ہے، نغمے میں دنیا کے ساتھ نہ دینے کے باوجود پاکستان کا ہمیشہ کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہنے کا واضح پیغام بھی موجود ہے۔

    اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ سے رابطہ

  • راولپنڈی :لڑکی کے قتل  میں استعمال ہونے والا تکیہ بھی برآمد ،مزید انکشافات

    راولپنڈی :لڑکی کے قتل میں استعمال ہونے والا تکیہ بھی برآمد ،مزید انکشافات

    راولپنڈی:پولیس،نےغیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کے قتل کے دوران استعمال ہونے والا تکیہ بھی برآمد کر لیا ہے-

    پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو قتل کرنے والے 3 مرکزی ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے، جن میں لڑکی کا والد عرب گل، سسر محمد صالح عرف سلیم اور چچا مانی گل شامل ہیں، تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تینوں ملزمان آپس میں بھائی ہیں اور انہوں نے مل کر مانی گل کے کمرے میں لڑکی کو تکیہ رکھ کر اور گلا دبا کر قتل کیا،قتل کی یہ واردات جرگے کے فیصلے پر عملدرآمد کے طور پر کی گئی، جو ملزم عصمت اللہ کی بیٹھک میں اس کی سربراہی میں منعقد ہوا تھا۔ جرگے کے بعد برادری کی موجودگی میں مقتولہ کو ایک کمرے میں لے جا کر قتل کیا گیا۔

    اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی تاریخی بلندی

    پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر قتل کے دوران استعمال ہونے والا تکیہ بھی برآمد کر لیا ہے، جب کہ بیڈ شیٹ اور غسل کے لیے استعمال کی گئی دیگر اشیا بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں،اس سنگین جرم میں مجموعی طور پر 14 افراد، جن میں مرد و خواتین شامل ہیں، نے منصوبہ بندی اور عملدرآمد میں حصہ لیا ان میں سے 8 ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے، جب کہ تینوں مرکزی ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں اور ریمانڈ پر تفتیش جاری ہے، جلد دیگر ملوث افراد کو بھی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور اس بہیمانہ قتل کے تمام پہلوؤں کو بے نقاب کیا جائے گا۔

    بھارت روس سے تیل خرید کر یوکرین جنگ میں مالی معاونت کر رہا ہے: امریکی مشیر

  • بانی پی ٹی آئی کی جیل میں خبارات اور ٹی وی ملنےاور بیٹوں کے پاکستان آنے کی تصدیق

    بانی پی ٹی آئی کی جیل میں خبارات اور ٹی وی ملنےاور بیٹوں کے پاکستان آنے کی تصدیق

    پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے تصدیق کی ہے کہ ان کی اپنے بیٹوں سے ٹیلیفون پر طویل گفتگو کروائی گئی ہے۔

    عمران خان نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اپنے بیٹوں سے ٹیلیفون پر طویل گفتگو کروائی گئی ہے، عمران خان نے بتایا کہ ان کی ’ڈیڑھ گھنٹے سے زائد بچوں سے بات ہوئی ہے،میرے بچے مجھ سے ملنے پاکستان آئیں گے، اور خوشی ہے کہ اب مجھے اخبارات بھی مل رہے ہیں اور ٹی وی کی سہولت بھی دستیاب ہے،انہوں نے واضح کیا کہ ان کے بچے ’کسی سیاسی سرگرمی یا احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میرے بچوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ کسی تحریک کا حصہ ہوں گے۔

    سلیمان شہباز کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم معطل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

    ذرائع کے مطابق عمران خان نے مشال یوسفزئی کے سینیٹر بننے پر علیمہ خان کے بیان کو غیر ضروری قرار دیا اور کہاکہ علیمہ خان کو سیاسی بات نہیں کرنی چاہیے،بانی پی ٹی آئی نےکہا علی امین گنڈا پور اگر صوبےمیں امن و امان قائم نہیں کرسکتے تو استعفیٰ دے دینا چاہیے، علی امین گنڈا پور اگر گورننس کے مسائل حل نہیں کرسکتا تو کسی اور کو موقع دینا چاہیے۔

    اس حوالے سے جب علیمہ خان سے سوال کیا گیا کہ کیا عمران خان کے بیٹے پاکستان آ رہے ہیں تو انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کے پاس اوور سیز پاکستانیوں کیلئے جاری کیا جانے والا شناختی کارڈ (نائیکوپ) تھا لیکن وہ گم ہو گیا ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ بچوں نے نئے نائیکوپ اور ویزے کیلئے درخواست دی ہے مگر حیران کن طور پر سفارت خانے نے کہا ہے کہ انہیں ایسی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔

    غزالہ جاوید نے مرحوم اداکارہ حمیرا اصغر کی والدہ کو کھری کھری سنادیں

    علیمہ خان نے کہاکہ،میرے پاس بچوں کی دی گئی درخواست کا ٹریکنگ نمبر موجود ہے۔ ایک دوست نے پاکستانی سفیر سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ وزارتِ داخلہ سے اجازت لینی ہوگی میں نے انہیں کہا کہ اجازت جس سے بھی لینی ہو، محسن نقوی سے لے لیں کل خبر آئی کہ وزارتِ خارجہ ویزا دے گی، اب ایمبیسڈر صاحب کسی سوال کا جواب نہیں دے رہے۔

    یمن کا اسرائیلی ایئرپورٹ پر میزائل حملہ

  • عمران خان کے ہیپاٹائٹس سے متاثر ہونے کا خدشہ، سپرنڈنٹ اڈیالہ جیل کابیان جاری

    عمران خان کے ہیپاٹائٹس سے متاثر ہونے کا خدشہ، سپرنڈنٹ اڈیالہ جیل کابیان جاری

    سپرنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں کوئی قیدی ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں ہے۔

    اپنے بیان میں سپرنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی عبدالغفور انجم نے کہا کہ تمام قیدیوں کا ہیپاٹائٹس بی، سی اور ایچ آئی وی ٹیسٹ کیا جاتا ہے، اڈیالہ جیل میں حالیہ معائنے میں کوئی مریض ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں، اڈیالہ جیل میں قیدیوں کا میڈیکل چیک اپ روٹین میں کیا جاتا ہے، اگر کوئی قیدی کسی وائرل بیماری میں مبتلا پایا جائے تو اسے باقی قیدیوں سے الگ کیا جاتا ہے، فی الوقت اڈیالہ جیل میں ہیپاٹائٹس سے کوئی قیدی متاثر نہیں۔

    بانی پی ٹی آئی کے بیٹے قاسم خان نے حالیہ انٹرویو میں اڈیالہ جیل میں ہیپاٹائٹس سے10 قیدیوں کی اموات کا دعوی کیا تھا، قاسم خان نے کہا تھا انہیں خدشہ ہے ان،کے والد بھی اس بیماری سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

    راولپنڈی :گردے بیچنے والا گینگ گرفتار

    گڈانی کا سمندری پانی گلابی ہوگیا

    ڈیفنس سی کے علاقے میں مزدوروں پر تشدد کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار

  • راولپنڈی :گردے بیچنے والا گینگ  گرفتار

    راولپنڈی :گردے بیچنے والا گینگ گرفتار

    راولپنڈی:تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کو 15 پر کال موصول ہوئی تھی کہ ایک گھر سے چیخنے چلانے کی آوازیں آ رہی ہیں، جس پر فوری رسپانس دیتے ہوئے اہلکار موقع پر پہنچے پولیس کے مطابق گھر کے اندر ایک شخص کو اسٹریچر پر بندھا ہوا پایا گیا، جسے فوری طور پر آزاد کرایا گیا،متاثرہ شخص نے بتایا کہ اسے نوکری کی پیشکش کر کے بلایا گیا اور نشہ آور شے پلا کر نیم بیہوشی کی حالت میں مختلف میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے، جن کا مقصد گردہ نکال کر فروخت کرنا تھا۔

    راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق،پولیس نے موقع سے پیوندکاری میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کر لیے ہیں، جب کہ اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ یہ گروہ پاکستانی اور غیر ملکی شہریوں کے گردے فروخت کرنے میں ملوث رہا ہے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی تلاش جاری ہے اور انہیں بھی جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

    امریکی ریاست میں فائرنگ سے 4 ہلاکتیں،سابق امریکی فوجی کی تلاش

    گڈانی کا سمندری پانی گلابی ہوگیا

    حمزہ خان ویلنشیا اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے