Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • برطانوی نژاد پاکستانی فیملی راولپنڈی میں لٹ گئی

    برطانوی نژاد پاکستانی فیملی راولپنڈی میں لٹ گئی

    راولپنڈی: برطانوی نژاد پاکستانی فیملی کے ساتھ لوٹ مار کی واردات کا واقعہ پیش آیا، جس میں ڈاکوؤں نے ایک فیملی کو یرغمال بنا کر ان سے قیمتی زیورات اور نقدی چھین لی۔ متاثرہ فیملی کے مطابق یہ واردات شاپنگ مال سے واپس آتے ہوئے پیش آئی۔ ڈاکوؤں نے ان پر اسلحہ کا زور ڈالا اور ان سے طلائی زیورات، نقدی اور ہیرے کی انگوٹھی چھین لی۔ متاثرہ شخص احسن لطیف کی درخواست پر راولپنڈی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

    دوسری جانب کراچی میں بھی ایک اور ڈکیتی کا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ملزمان نے خود کو پولیس افسر ظاہر کر کے ایک غیر ملکی شہری سے لوٹ مار کی۔ یہ واردات کراچی کی معروف شارع فیصل پر ہوئی، جہاں ایک کار سوار ملزم نے خود کو پولیس افسر کے طور پر پیش کیا اور چیکنگ کے بہانے غیر ملکی شہری سے تمام قیمتی سامان چھین لیا۔ واردات کے بعد دونوں ملزمان فرار ہو گئے۔ غیر ملکی شہری کی درخواست پر ٹیپو سلطان تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔

    عروہ حسین اور فرحان سعید نے ماضی میں علیحدگی کی افواہوں کی تصدیق کردی

    لوئر کرم:قافلے پر حملہ، شدید فائرنگ،امدادی گاڑیوں میں لوٹ مار

  • واٹر ایمرجنسی کی خلاف ورزی،واسا نے 2 شہریوں کا چالان کر دیا

    واٹر ایمرجنسی کی خلاف ورزی،واسا نے 2 شہریوں کا چالان کر دیا

    راولپنڈی: واسا نے پانی ضائع کرنے پر 2 شہریوں کے چالان کر دیئے-

    باغی ٹی وی : واسا راولپنڈی کی جانب سے نافذ کی گئی ایمرجنسی کے مطابق خشک سالی کے باعث راولپنڈی میں پانی کا بحران شدت اختیارکرگیا ہے اس حوالے سے ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات نےکم بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، فروری اور مارچ میں بارشیں نہ ہوئیں توپانی کا مسئلہ سنگین ہو جائے گا،شہریوں سے اپیل ہے کہ پانی کا استعمال کم کریں اور واسا کے ساتھ تعاون کریں-

    قبل ازیں واسا نے کہا تھا کہ طویل ترین خشک سالی زیر زمین پانی کی سطح 850 فٹ تک گر گئی، پانی کے ذخائر میں کمی پر پانی کے استعمال میں احتیاط برتنے کے لیے واٹر ایمرجنسی نافذ کردی گئی –

    کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات ، گورنر سندھ نےچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا

    ایم ڈی واسا سلیم اشرف کی جانب سے جاری واٹر ایمرجنسی میں کہا گیا تھا کہ شہری گھروں کے فرش گاڑیاں دھونے سے گریز کریں باغیچوں کو پانی دینے سے اجتناب کریں کیونکہ طویل عرصہ سے بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی خطرناک حد تک بڑھ گئی سروس اسٹیشنز پانی کا بے دریغ استعمال نہ کریں، خانپور ڈیم اوپن واٹر چینل کی بھل صفائی کے باعث پانی کی سپلائی میں مزید کمی کردی گئی۔

    شہر میں پانی کی یومیہ ڈیمانڈ 70 ملین گیلن ہے 51 ملین گیلن یومیہ پانی کی سپلائی میں مزید 5 ملین گیلن یومیہ کی کمی آگئی ایم ڈی واسانے بتایا تھا کہ خانپور ڈیم سے سنگ جانی تک 12 کلو میٹر طویل اوپن واٹر چینل کی بھل صفائی جاری ہے، بھل صفائی 10 فروری سے 20 فروری تک جاری ہے، 23 فروری کو جڑواں شہروں کو پانی کی سپلائی بحال ہوسکے گی۔

    مالاکنڈ یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کا بڑا اسکینڈل، گرفتارپروفیسر سے طالبات کی ویڈیوز اور تصاویر برآمد

    واسا سی ڈی اےکنٹونمنٹ بورڈ مشترکہ طور پر بھاری مشینوں کےذریعے بھل صفائی کررہے ہیں اوپن واٹر چینل کی سالانہ بھل صفائی کے ذریعے خانپور ڈیم سے نکلنے والی اوپن واٹر چینل کے ذریعے پانی کا اخراج سنگ جانی واٹر فلٹریشن پلانٹ تک بڑھایا جاتا ہے تاکہ جڑواں شہروں کے شہریوں کو پانی کی زیادہ سے زیادہ سپلائی کو یقینی بنایا جاسکے۔

    واسا کی جانب سے ہوٹلز اور کمرشل اداروں رہائشی آبادیوں کو سیوریج لائنوں میں کچرا اور فوڈ ویسٹ ڈالنے سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

    کے پی حکومت کے 2 وفد افغانستان جائیں گے،بیرسٹر سیف

  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ سعودی عرب:دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

    جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ سعودی عرب:دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

    ریاض: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے موقع پر پاکستان سعودی عر ب کی جوائنٹ ملٹری کو آپریشن کمیٹی کے آٹھویں اجلاس میں شرکت کی، جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نائب وزیر دفاع میجر جنرل طلا ل بن عبداللہ العتیبی اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

    باغی ٹی وی:آئی ایس پی آر کے مطابق ان ملاقاتوں کے دوران اسٹریٹجک اور سکیورٹی امور، بدلتے ہوئی علاقائی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے فوجی تعاون کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

    اجلاس میں دونوں اطراف نے پاکستان اور سعودی عرب کی مسلح افواج کے درمیان جاری تعاون کا جائزہ لیا، اجلاس میں فوجی تبادلہ پروگرام، تربیتی اقدامات اور دفاع سے متعلق دیگر امور پر بات چیت کی گئی، عسکری قیادت کی جانب سے دونوں برادر ممالک کے درمیان موجودہ دفاعی اور سیکورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لیے 24ویں امدادی کھیپ روانہ

    اس موقع پر سعودی عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف بھی کیا، قبل ازیں مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر چاق و چوبند فوجی دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

    معروف بالی ووڈ اداکارہ اور ہدایتکارہ لاہور پہنچ گئیں

  • عمران خان سے علی امین  کی ملاقات،شیر افضل مروت سے متعلق کیا گفتگو کی؟

    عمران خان سے علی امین کی ملاقات،شیر افضل مروت سے متعلق کیا گفتگو کی؟

    راولپنڈی:عمران خان سے علی امین گنڈاپور نے ملاقات کی ہے، جس میں شیر افضل مروت سے متعلق اہم گفتگو ہوئی۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق آج جمعرات کا دن بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا روز ہےاس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے علاوہ پارٹی سے وابستہ دیگر افراد بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے۔

    عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آنے والوں میں علی امین گنڈاپور کے علاوہ صوبائی وزیر خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، حلیم عادل شیخ، بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی، سیمابیہ طاہر، سابق ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی اور صوبائی وزیر تیمور جھگڑا شامل تھے، وزیراعلیٰ خیبر پخونخوا علی امین گنڈاپور عمران خان سے 2 گھنٹے طویل ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوئے۔

    رنویر الٰہ آبادیہ کا متنازع بیان ، عرفی جاوید، راکھی ساونت بھی مشکل میں پڑ گئیں

    ذرائع کے مطابق انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے صوابی جلسے، پارٹی اور دیگر سیاسی امور پر تفصیلی بات چیت کی، علاوہ ازیں علی امین گنڈاپور نے بانی چیئرمین عمران خان سے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ واپس لینے کی بھی درخواست کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے لیے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہدایات جاری کی تھیں، جس کے بعد ان سے اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ طلب کیا جانا تھا۔

    جمرود میں 25 فروری کو جمعیت علماء اسلام کی فضلاء کانفرنس

  • ہمارے نوجوان پاکستان کے مستقبل کے رہنما ہیں،آرمی چیف

    ہمارے نوجوان پاکستان کے مستقبل کے رہنما ہیں،آرمی چیف

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نوجوانوں کو ‘پاکستانیت’ کے جذبے کو اپنانے کی تلقین کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم کی قربانیوں کو سراہا۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیرنے پاکستان بھر سے آئے ہوئے نوجوان یونیورسٹی اور کالج کے طلبہ سے خطاب کیاآرمی چیف نے طلبہ کو علمی میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے اورایسی مہارتیں حاصل کرنے کی تلقین کی جو انہیں ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان پر بیرونی ماحول کے اثرات خصوصاً سرحد پار دہشت گردی کے خطرے پر بھی روشنی ڈالی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی صلاحیتوں اور جدت پسندی کی صلاحیت کو سراہا اور کہا کہ ہمارے نوجوان پاکستان کے مستقبل کے رہنما ہیں۔

    دنیا کے کسی بھی آزاد ملک کی حریت کے لیے ہم لڑیں گے،فضل الرحمان

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ میں پاک فوج کے کردار کو اجاگر کیاآرمی چیف نے ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے نجات دلانے میں قوم کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ عوام کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔

    اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے نوجوانوں کو ‘پاکستانیت’ کے جذبے کو اپنانے کی تلقین کی اور کہا کہ یہ عناصر نوجوانوں کی فکری نشوونما میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔

    گزشتہ ایک ماہ میں خیبر پختونخوا میں 60 دہشت گرد حملے ہوئے،رپورٹ

  • راولپنڈی: مالکان کے تشدد سے گھریلو ملازمہ  کی ہلاکت:ملزمان گرفتار ،مقدمہ درج،دفعہ 302 سمیت 7 دفعات شامل

    راولپنڈی: مالکان کے تشدد سے گھریلو ملازمہ کی ہلاکت:ملزمان گرفتار ،مقدمہ درج،دفعہ 302 سمیت 7 دفعات شامل

    راولپنڈی: تھانہ بنی کے علاقے میں مالکان کے مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ اقرا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہولی فیملی اسپتال میں دم توڑ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : 8 ہزار روپے تنخواہ پر کام کرنے والی کمسن ملازمہ کومالک اور اس کی اہلیہ نے بنا اجازت چاکلیٹ کھانے پر لوہے کی راڈ سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں، جس کے بعد ملزمان میاں بیوی نیم مردہ حالت میں بچی کو اسپتال کے باہر پھینک کر فرار ہوگئےلیکن راولپنڈی کے اسپتال میں اقرا نے دم توڑ دیا گرفتاری پر ملزمان نے جھوٹ بولا کہ بچی کا والد نہیں ہے۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق تشدد کا واقعہ 4/5 روز قبل پیش آیا پولیس حکام کے مطابق بچی گارمنٹس کی شاپ پر ملاز مت کرنے وا لے راشد شفیق نامی شخص کے گھر کام کرتی تھی زخمی بچی کو تین دن تک گھر میں رکھا گیا،اور جب اس کی حالت بگڑ گئی تو ملزمان اسے اسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئے ڈاکٹروں کے مطابق اقرا کے سر، ٹخنوں، ٹانگوں اور بازوؤں پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔

    پولیس نےوالد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم راشد شفیع اور اس کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

    بچی کے انتقال کے بعد ایف آئی آر میں دفعہ 302، چلڈرن ایکٹ 2004 سمیت 7 دفعات شامل کی گئی ہیں، درج مقدمے کے مطابق والد نے پولیس کو بتایا کہ ان کے کل پانچ بچے ہیں، جن میں تین بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔

    والد نے بتایا کہ ان کی بیٹی ایک سال سے راولپنڈی میں ماہانہ 8 ہزار روپے تنخواہ پر گھریلو ملازمہ تھی، وہ تین ماہ قبل اپنی بیٹی سے مل کر آئے تھے، بیٹی نے 12 روز قبل فون پر اطلاع دی کہ راشد اور ثنا تشدد کرتے ہیں، راشد شفیق اور ثنا نے میری بیٹی پر قتل کی نیت سے تشدد کیا، ملزمان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل لائی جائے۔

  • پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر   کو تحویل میں لے لیا گیا

    پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کو تحویل میں لے لیا گیا

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما سیمابیہ طاہر کو اڈیالہ جیل کے گیٹ سے تحویل میں لے لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق سیمابیہ طاہر کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق سیمابیہ طاہر تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ میں ملزمہ ہیں، وہ اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں پیشی کے لیے آئی تھیں،سیمابیہ طاہر کو نومبر 2024 میں درج کیے گئے کیسز میں حراست میں لیا گیا ہے۔

    سیمابیہ طاہر کی گرفتاری پر پولیس کی جانب سے تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں۔

  • راولپنڈی: گھریلو تشدد کا شکار 12 سالہ ملازمہ دم توڑ گئی

    راولپنڈی: گھریلو تشدد کا شکار 12 سالہ ملازمہ دم توڑ گئی

    راولپنڈی کے تھانہ بنی کے علاقے میں مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ علاج کے دوران دم توڑ گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق متاثرہ بچی کو شدید زخمی حالت میں بے ہوشی کے عالم میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم اس کی دیکھ بھال کے لیے موجود رہی۔ تاہم طبی عملے کی تمام تر کوششوں کے باوجود کمسن بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کے حکام کے مطابق واقعے کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ پولیس نے بھی واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ واقعے کے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

    مقبوضہ کشمیر میں دھماکا، کیپٹن سمیت 2 بھارتی فوجی ہلاک

    کراچی :ہائیڈرنٹس سروس معطل ہونے والی خبروں میں حقیقت نہیں

    بھارتی کرکٹ کو بڑا دھچکا، جسپریت بمراہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر

    قیدیوں کو رہا نہ کرنے پر اسرائیلی وزیراعظم کی غزہ میں دوبارہ حملوں کی دھمکی

    بھارت کو ایک اور سبکی،فرانسیسی صدر کا مودی سے مصافحہ کرنے سے انکار

  • راولپنڈی:  کم سن یتیم گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد، حالت تشویشناک

    راولپنڈی: کم سن یتیم گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد، حالت تشویشناک

    راولپنڈی تھانہ بنی کے علاقہ میں کم سن یتیم گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، بچی تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے،اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

    باغی ٹی وی: راولپنڈی پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تشدد میں ملوث میاں بیوی کو حراست میں لے لیا ہے، جن سے تفتیش کی جا رہی ہے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق تشدد کا واقعہ 4 سے 5 روز قبل پیش آیا جبکہ بچی کو آج اسپتال لایا گیا، متاثرہ بچی کی حالت تشویشناک ہے جس کا علاج جاری ہے۔

    پولیس ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ 12 سالہ بچی کے والد کی وفات ہو چکی ہے، واقعہ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا جائے گا بچی گارمنٹس کی شاپ پر ملازمت کرنے والے راشد شفیق نامی شخص کے گھر کام کرتی تھی، مبینہ تشدد سے بچی کے سر، ٹخنوں، ٹانگوں اور بازوں پر تشدد کے نشانات ہیں۔

    پلاسٹک کے اسٹرا کااستعمال، ٹرمپ نےایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے

    بچی کی حالت غیر دیکھ کر سپارہ پڑھانے والی خاتون بچی کو لے کر اسپتال پہنچی، بچی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، بچی کو اسپتال لانے والی خاتون سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔

    سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق بچوں پر تشدد کسی صورت قابل برداشت نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے، معصوم بچی پر تشدد میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

    اڈیالہ جیل میں 2 قیدی انتقال کرگئے

  • اڈیالہ جیل میں 2 قیدی انتقال کرگئے

    اڈیالہ جیل میں 2 قیدی انتقال کرگئے

    راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 2 قیدی انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی کا حوالاتی قیدی دل کی تکلیف کے باعث دم توڑ گیا، قیدی امین روات کا رہائشی اور چیک ڈس آنر کے مقدمے میں جیل میں بند تھا،قیدی کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا، حوالاتی کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔

    اڈیالہ جیل کا دوسرا قیدی الیاس نذربھی انتقال کرگیا جیل ذرائع کے مطابق الیاس نذر کو صحت کی خرابی کے باعث پمزاسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم اسپتال جاتے وہ بھی راستے میں دم توڑ گیا، قیدی الیاس نذر منشیات کے مقدمہ میں گرفتار تھا۔

    توجہ دی جائے تو سرکاری سکولوں کے بچے پوری دنیا فتح کرسکتے ہیں،مریم نواز

    وزیراعظم پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے صدر کا دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

    پالیسی ریٹ 22 سے کم ہو کر 12 فیصد پر آنا معاشی بہتری کی علامت ہے،نواز شریف