Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • اڈیالہ جیل ،قید ی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے اخراجات میں اضافہ

    اڈیالہ جیل ،قید ی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے اخراجات میں اضافہ

    راولپنڈی کے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے اخراجات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے دونوں کے کھانے اور دیگر ضروریات کے اخراجات ماہانہ 7 لاکھ روپے تک پہنچ گئے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کا جیل میں ماہانہ خرچ 4 سے 5 لاکھ روپے تھا جب کہ اہلیہ بشریٰ بی بی کے جیل میں آنے سے اخراجات میں 2 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا، عمران خان کا خاندان کھانے سمیت دیگر اخراجات برداشت کررہا ہے۔ذرائع نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم ناشتہ، دوپہر اور رات کھانے کا منیو خود سیٹ کرتے ہیں جب کہ عمران خان اور بشری بی بی کا کھانا الگ کچن میں مشقتی تیار کرتے ہیں۔

    بانی پی ٹی آئی ناشتے میں فریش جوسز اور پھل کھانا پسند کرتے ہیں جب کہ دن میں 3 مرتبہ کافی پیتے ہیں اور تیاری کے بعد کھانا نیوٹریشنٹس چیک کرتے ہیں۔اس کے علاوہ، عمران خان پنک سالمن جب کہ دیسی مرغ کی یخنی کا بھی استعمال کرتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا مینوئل اکاونٹ ہے، اکاونٹ میں رقم عمران خان کی فیملی جمع کراتی ہے جب کہ اکاونٹ میں پیسے کم ہونے پر فیملی کو آگاہ کریا جاتا ہے۔

    جماعت اسلامی کا رمضان کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان

    جے یو آئی سندھ کا نئی کینالوں کیخلاف25 فروری کو مظاہروں کا اعلان

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے سندھ میں جاری وفاقی منصوبے گنوا دیے

    نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں کمی ہو گئی

    مولانا فضل الرحمان قطر پہنچ گئے ، حماس رہنماؤں سے ملاقات

  • چیمپئنز ٹرافی: 237 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

    چیمپئنز ٹرافی: 237 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

    راولپنڈی:چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : آج نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان اہم میچ کھیلا جا رہا ہے، یہ مقابلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے، جہاں بنگلہ دیشی ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی نیوزی لینڈ اپنی پہلی فتح کے ساتھ میدان میں اتری ہے، جہاں اس نے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست دی تھی۔

    بنگلادیش کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائےبنگلادیش کی جانب سے کپتان نجم الحسن شانتو 77 رنز بنا کر نمایاں رہے، ذاکرعلی نے 45 رنز اسکور کیے رشاد حسین نے 26 ، تنزید حسن نے 24، مہدی حسن میراز نے 13 اور تسکین احمد نے 10 رنزبنائے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل نے 4 اور ول او رورکے نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

  • پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے سے لاکھوں روپے کا نقصان

    پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے سے لاکھوں روپے کا نقصان

    کراچی: پی آئی اے کی لاہور سے دبئی کی پرواز سے پرندہ ٹکرانے سے انجن کے بلیڈز تبدیل کرنے پر لاکھوں روپے اخراجات آئے۔

    باغی ٹی وی : ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق مطابق پی آئی اے کی لاہور سے دبئی کی پرواز سے پرندہ ٹکرانے کے معاملے کی تحقیقات کی گئی پی کے203 پرواز کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے سے نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں ، ذرائع نے بتایا کہ پرندہ ٹکرانے سے انجن کے 8 بلیڈز کو شدید نقصان ہوا، انجن کے بلیڈز تبدیل کرنے پر لاکھوں روپے اخراجات آئےانجینئرنگ ٹیم نے انجن کو بورواسکوپک معائنہ کرکے نقصان کا اندازہ لگایا جبکہ ملک بھر کے ایئرپورٹس پر تاحال برڈ ریپلنٹ سسٹم نصب نہیں کیا گیا۔

    واضح رہے چند روز قبل دبئی جانے والا پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا تھا، طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ انسپکشن سے طیارے کے انجن کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگایا جائے گا۔

    ہمیں بھارت کے خلاف میچ میں جیت کے لیے پر امید رہنا چاہیے،وہاب ریاض

    امریکا نے 5 ارب ڈالرز امداد جاری کردی،پاکستان کیلئے 397 ملین ڈالرز

    پاک بھارت ٹاکرا:بابر اعظم پریکٹس سیشن سے غائب،کرکٹر میچ کیلئے ان فٹ؟

  • راولپنڈی میں آپریشن، اہم کمانڈر سمیت 16  افغان باشندے گرفتار

    راولپنڈی میں آپریشن، اہم کمانڈر سمیت 16 افغان باشندے گرفتار

    راولپنڈی میں سکیورٹی آپریشن کے دوران کمانڈر سمیت 16 افغان باشندے گرفتار کرلیے گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق تھانہ مورگاہ کے علاقے میں رات گئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا، جس میں اہم افغان کمانڈر عبدالمالک کو گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران مزید 16 افغان باشندے بھی گرفتار کرلیے گئے، جو غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے۔ گرفتار کمانڈر عبدالمالک،اشرف غنی کے دورِ حکومت میں بطور کمانڈر افغانستان کام کرتا رہا اور اشرف غنی کے دورِ حکومت کے بعد عبدالمالک افغانستان سے غائب ہو گیا تھا۔

    افغان کمانڈر عبدالمالک سمیت گرفتار کیے گئے تمام افغان باشندوں کو حاجی کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کے پاس پاکستان میں قیام سے متعلق کوئی دستاویزات موجود نہیں تھیں ۔ تمام گرفتار افراد کو افغانستان ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

    بھارت کیخلاف میچ،ٹیم پوری طرح تیار ہے، سرپرائز ملے گا، محسن نقوی

    سندھ میں میٹرک کے امتحانات رمضان کے بعد لینے کا فیصلہ

    ملی ادبی پنچائیت کی ست رنگی شعری نشست.تحریر:ریاض احمد احسان

    11 سالہ بچی سےزیادتی کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

  • اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کی  بیٹوں سے بات کرادی

    اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کی بیٹوں سے بات کرادی

    راولپنڈی: اڈیالہ جیل راولپنڈی کے حکام نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی ان کے بیٹوں سے بات کرادی۔

    باغی ٹی وی: سابق وزیراعظم عمران خان کی ان کے بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرادی گئی، اڈیالہ جیل حکام نے جیل مینوئل کے تحت ٹیلی فون پربات کرائی، بات کرانے کے لیے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل میں جاکر ٹیلی فونک گفتگو کے حوالے سے رابطے کیے تھے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے بیٹوں سے بات کروانے کی اطلاع جیل حکام نے دی۔

    جیل انتظامیہ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے واٹس ایپ پر بات چیت کی، سابق وزیراعظم نے بچوں کی خیریت دریافت کی۔

  • ہم دن رات کام کررہے ہیں گالی، فتنہ اور فساد کا جواب نہیں دیں گے، مریم اورنگزیب

    ہم دن رات کام کررہے ہیں گالی، فتنہ اور فساد کا جواب نہیں دیں گے، مریم اورنگزیب

    راولپنڈی: مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم سے فتنے اور فساد کا بیانیہ نہیں بنتا، ہماری سیاست کارکردگی کی سیاست ہے،ہم دن رات کام کررہے ہیں گالی، فتنہ اور فساد کا جواب نہیں دیں گے۔

    باغی ٹی وی: راولپنڈی میں ستھرا پنجاب پروگرام کے افتتاح کے موقع پر خطاب میں سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم سے فتنے اور فساد کا بیانیہ نہیں بنتا، ہماری سیاست کارکردگی کی سیاست ہے نوجوانوں کو سمجھنا ہوگا جو سڑکیں اور اسپتال بناتے ہیں ترقی دیتے ہیں ووٹ ان کا حق ہے2018 میں جو مینڈیٹ چھینا گیا وہ 2024 میں واپس مل گیا ہم سے گالی گلوچ اور 9 مئی کا سوال نہ پوچھیں ہم سے معیشت کی ترقی، بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے اور موٹر وے کا پوچھیں۔

    چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کے دوران بارش کا امکان

    انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف سے بات کرکے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا آج مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی ہے اسٹاک ایکسچینج بلندیوں کو چھو رہا ہے ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے آج وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے کاموں پر دوسرے صوبوں سے لوگ چڑھائی کررہے ہیں پنجاب میں ایک ہزار بچوں کو اسکالرشپس مل رہی ہیں پانچ لاکھ گھر بھی ملیں گے، پانچ لاکھ افراد کو گھر میں دوا ئی مل چکی ہے کینسر اسپتال زیرتعمیر ہے جس میں ایک ہزار افراد کا علاج ہوسکے گا۔</strong وزیراعلی پنجاب پروگرام کے تحت 700 سٹرکیں جون 2025 تک مکمل ہوں گی، ہر گھر میں حفاظتی انجیکشن اور لیڈی ہیلتھ انسپکٹر کا پروگرام شروع کیا جارہا ہے –

    جیابچن نے حجابی خواتین کے حقوق کی حمایت میں آواز بلند کر دی

  • اڈیالہ جیل سے فرار منشیات فروش ملزم دوبارہ گرفتار،لاپرواہی برتنے پر 2 ایس پیز سمیت 6 اہلکار معطل

    اڈیالہ جیل سے فرار منشیات فروش ملزم دوبارہ گرفتار،لاپرواہی برتنے پر 2 ایس پیز سمیت 6 اہلکار معطل

    راولپنڈی: اڈیالہ جیل سے فرار ہونے والے حوالاتی لقمان مسیح کو جیل انتظامیہ اور پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا جب کہ غفلت برتنے پر 2 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پیز) سمیت 6 اہکاروں کو معطل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : رپوٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں تھانہ بہارہ کہو اسلام آباد کے جنوری 2025 کے منشیات کے مقدمے میں ملوث اسیر لقمان مسیح نامی حوالاتی منگل کی شام پراسرار طور پر جیل سے فرار ہوگیا تھا ،واقعے کی اطلاع ملنے پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے رپورٹ طلب کی-

    ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن عبدل روف رانا اور سپریڈنٹ سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی عبدالغفور انجم پر مشتمل انکوائری ٹیم نے ابتدائی انکوائری کرکے رپورٹ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو ارسال کی۔

    نیب اور نجی اداروں کے درمیان مفاہمت کے 6 سمجھوتوں پر دستخط

    رپورٹ کی روشنی میں دو اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹس، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ایڈمن بلاک الطاف حسین، اور انچارج سنٹرل ٹاور اسسٹنٹ سپرنٹنڈ نٹ سجاد حیدر شاہ سمیت چیف انچارج بیرک نمبر 6 تا 8 ہیڈوارڈرمحمد ریاض، انچارج بیرک نمبر 8 وارڈر عمران خان، دربان ون وارڈر عمار ظہور اور دربان ٹو وارڈر شیر زمان کو فرائض میں غفلت، لاپرواہی اور مس کنڈکٹ برتنے پر 90 دن کے لیے معطل کردیا گیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ،26 نومبر احتجاج،پی ٹی آئی 120 سے زائد کارکنان کی ضمانت مںظور

    اس کے ساتھ سپرٹینڈنٹ سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی عبدالغفور انجم کی سربراہی میں جیل انتظامیہ اور پولیس کی ٹیم نے ایک ساتھ قیدی کے آبائی علاقے چکوال اور موجودہ رہائشی علاقے بہارہ کہو اسلام آباد کی نگرانی شروع کروائی اور حوالات کے عزیز و اقارب کو شامل دریافت رکھا اس دوران فرار ہونے والے حوالاتی کی بہارہ کہو اسلام آباد میں موجودگی کا پتا چلنے پر جیل اتھارٹیز نے پولیس کے ساتھ چھاپہ مار کر حوالاتی کو دوبارہ گرفتار کرلیا،ملزم کے خلاف جیل سے فرار ہونے کے حوالے سے بھی قانونی کاروائی شروع کردی گی ہے۔

    خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں توسیع

  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور  بشریٰ بی بی کی ملاقات

    اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات

    راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ ملاقات 30 منٹ تک جیل کانفرنس روم میں کروائی گئی، ملاقات جیل مینول کے مطابق کروائی گئی ہے، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی یہ دوسری ملاقات تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات نہ کروانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا گیا عدالتی احکامات کے باوجود جیل حکام ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں،پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں میں رکاوٹوں پر بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخوا ست دائر ہے۔

    بہن کی میرا پر لندن میں عائد 10 برس کی پابندی کے حوالے سے وضاحت

    قبل ازیں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کی درخواست پر 27 فروری کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونےکی ہدایت دی،قائممقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے استفسار کیا کہ اس عدالت کے حکم پر عمل کیوں نہیں کیا گیا؟ اسٹیٹ کونسل کو بھی ہدایت دی گئی کہ وہ اس حکم کی تعمیل کو یقینی بنائےعدالت نے اس معاملے کی مزید سماعت 27 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ذاتی طور پر عدالت میں طلب کرلیا۔

    11 سالہ بچی پر جنسی حملہ:بھارتی فوج کے کرنل کی سزا کے خلاف درخواست مسترد

  • اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی سخت، کنٹینرز لگا کر اضافی ناکے قائم

    اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی سخت، کنٹینرز لگا کر اضافی ناکے قائم

    اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی سخت کرکے کنٹینرز لگا کر اضافی ناکے قائم کردیے گئے۔

    باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے اطراف سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے اور جب تک کارروائی مکمل نہیں ہوتی کوئی بھی جیل کی طرف نہیں جا سکتا۔سرچ آپریشن کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے پولیس نے اڈیالہ جانے والے راستوں پر کنٹینرز لگا کر اضافی ناکے قائم کردیے۔آپریشن کے دوران سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں کو جامہ تلاشی کے بعد جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

    اسی تناظر میں پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی گاڑی کو بھی جیل سے 2 کلومیٹر دُور روک لیا۔ اس موقع پر علیمہ خان نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے عدالتی احکامات بھی دکھائے۔اسی اثنا میں ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے شاہ فیصل کو بھی اڈیالہ روڈ پر ناکے پر روک لیا گیا۔ پولیس اہلکاروں نے شاہ فیصل کی گاڑی کو آگے جانے سے روک دیا۔

    درجنوں ایف آئی اے افسران انسانی اسمگلنگ میں ملوث

    سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں کارروائی، 30 خارجی دہشتگرد ہلاک

    پاکستان میں کاروباری اعتماد میں بتدریج اضافہ ہوا،گیلپ سروے

  • کوئی پارٹی میں آئے نہ آئے فرق نہیں پڑتا، علیمہ خان

    کوئی پارٹی میں آئے نہ آئے فرق نہیں پڑتا، علیمہ خان

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ کوئی پارٹی میں آئے نہ آئے فرق نہیں پڑتا، عمران خان اہم ہے، 10 دن کے لیے بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں بند کیا گیا اس سے زیادہ پارٹی اور ہمارے لیے اہم کیا ہوسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی: اڈیالہ جیل آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ ہمیں اڈیالہ جیل سے 2 کلو میٹر پہلے روک لیا گیا، اس سے قبل بھی ہمیں یہیں روکا گیاتھا یہاں اور کسی کو نہیں روکا جا رہا، بتایا جا رہا ہےکہ یہاں سرچ آپریشن ہو رہا ہےسب کو یہاں سے جانے کی اجازت ہے، وکلا اور ہمیں روکا گیا ہے جب تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوگی ہم کہیں نہیں جائیں گے بغیر کسی وجہ کے مقدمات کی سماعت آگے تو نہیں کی گئی؟ آج ہمارا ملنا بہت ضروری ہے تا کہ تسلی ہوسکے کہ بانی پی ٹی آئی ٹھیک ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی :بھارتی میڈیا بھی محسن نقوی کی تعریفیں کرنے پر مجبور

    علیمہ خان نے کہا کہ یہ لوگ کرنا کیا چاہتے ہیں ہمیں سمجھ نہیں آرہی بانی پی ٹی آئی بہت صحت مند ہیں، ورزش کرتے اور کم کھانا کھا تے ہیں جیل کو بند کرنے کے لیے یہ بہانہ نہیں بنا سکتے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کی طبیعت خراب ہے پولیس والے بتار ہے ہیں کہ آپریشن چل رہا ہے یہ کس قسم کا آپریشن چل رہا ہے؟ یہ کیسا آپریشن ہے کہ سب کو جانے کی اجازت ہے اور ہمیں روکا گیا ہم آگے نہیں جا سکتے نہ یہ دعویٰ کر سکتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی طبیعت خراب ہے نہ ہمیں یہ ملاقات سے روک سکتے ہیں۔

    بیٹرز جو چیمپیئنز ٹرافی میں رنز کا انبار لگا سکتے ہیں، آئی سی سی نے فہرست جاری کر دی