Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • گوجرخان: نوجوان ڈونگی ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

    گوجرخان: نوجوان ڈونگی ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

    گوجرخان، باغی ٹی وی نامہ نگار( شیخ ساجد قیوم ) نوجوان ڈونگی ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

    تفصیل کے مطابق عید کے روز گوجرخان کے ڈونگی ڈیم میں نہاتے ہوئے اٹھارہ سالہ نوجوان حیدر نعیم ولد چوہدری نعیم گجر ساکن کڑولی گوجرخان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

    متوفی نوجوان اپنے دوستوں کے ھمراہ گوجرخان کے معروف ڈونگی ڈیم نہانے گیا تھا گہرے پانی میں جانے کے باعث ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

  • عمران خان ،قریشی، بشریٰ بی بی کی عید اڈیالہ جیل میں

    عمران خان ،قریشی، بشریٰ بی بی کی عید اڈیالہ جیل میں

    سابق وزیراعظم عمران خان نے عید اڈیالہ جیل میں گزاری

    عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بھی عید اڈیالہ جیل میں گزاری، تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بھی عید اڈیالہ جیل میں‌گزاری، باخبر ذرائع کے مطابق جیل حکام کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے نماز عید ادا کی، دونوں نے جیل حکام کے ہمراہ نماز عید ادا کی ،تاہم شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ آج دوسری عید ہے جو والد کے بغیر کر رہا ہوں،عمران خان کو اور شاہ محمود قریشی کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی،سائفر کیس میں اللہ نے سرخرو کیا، عید کے بعد شاہ محمود قریشی رہا ہو جائیں گے،

    عمران خان کا محسن نقوی کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کا مطالبہ
    دوسری جانب عمران خان کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے عید پیغام پوسٹ کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہاہلِ وطن کو عید کی خوشیاں مبارک! عیدالاضحیٰ ایثار و قربانی کے اس جذبے، جس کی مثال جنابِ ابراہیم علیہ السّلام کی جانب سے قائم کی گئی،کوصحیح معنوں میں اپنانے کا درس دیتی ہے۔بدقسمتی سے ہمارے ہاں چند افراد کی اپنی اناؤں کی پوجا اور نفسِ عمّارہ کی پرستش نے ہمارے سماج کی اخلاقی تباہی کا سامان کیا ہے اور ہر ادارے کو تنزّلی و انحطاط کی بھینٹ چڑھایا ہے۔ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کی کسمپرسی پوری طرح یہ ظاہر کر رہی ہے کہ کیسے ایک شخص کی انا اور اس کے نتیجے میں اقربا پروری نے پہلے ہی پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ محسن نقوی کو زرداری، جو مسٹر ٹین پرسنٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ہی اپنا بیٹا قرار نہیں دیتا محسن نقوی انکے فرنٹ مین کے طور پر کام کرتا ہے چنانچہ پہلے اسے وزارتِ اعلیٰ کے منصب سے نوازا گیا حالانکہ (اس کی وزارتِ اعلیٰ کا) یہ دور پاکستان کی تاریخ کے تاریک ترین ادوار میں سے ایک ہے۔ اس کے خلاف تو دستور کی منشا اور آئین کے تقاضوں کے مطابق پنجاب میں انتخابات کے انعقاد کی اجازت نہ دینے پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہئیے۔ پھر اس نے قوم پر ظلم کے پہاڑ توڑے اور جبر و فسطائیت کی ایسی سیاہ تاریخ رقم کی جسکی نظیر تک ملنا ناممکن ہے۔ اسکی نگرانی میں چادر و چاردیواری کےتقدّس کو پامال کیا گیا، سیاسی کارکنان (ناحق) قتل کئے گئے، انہیں جیلوں میں ڈالا گیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنائے گئے۔ وحشت و سفّاکیّت کا ریکارڈ قائم کرنے پر اسےداخلہ امور جیسی حسّاس ترین وزارت سےہی نہیں بلکہ سینیٹرشپ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی سربراہی کے ذریعے بھی نوازا گیا۔ ٹیم کی کارکردگی میں اضافے پر توجّہ دینے کی بجائے محسن نقوی نے نے اپنی تمام تر توانائیاں (سرکار کے) سیاسی مخالفین کو دبانے میں کھپا دیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی ثابت کرتی ہےکہ کھلاڑیوں کا مورال بُری طرح مجروح/نچلی ترین سطح پر ہے کیونکہ کرکٹ بورڈ کی کمان ایک نااہل ٹاؤٹ کے ہاتھ میں ہے۔ ترجیحات میں یہ حد درجہ بگاڑ ملک میں امن و امان کی صورتحال سے بھی عیاں ہے۔ پوری ریاستی مشینری شہریوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنانے اور سفّاکیّت کے ریکارڈز قائم کرنے میں لگی ہوئی ہے جبکہ امنِ عامہ درہم برہم ہے، دہشتگردی بڑھ رہی ہے اور معیشت تباہی کے پاتال میں اتر چکی ہے۔ حتمی طور پر اب ”جنگل کے بادشاہ“، جو بنیادی طور پر اس ملک میں ڈوریاں ہلاتا ہے، کو اداروں کی تباہی کا سلسلہ فی الفور ترک کر دینا چاہئیے۔ وقت آگیا ہے کہ اپنا قبلہ درست کیا جائے قبل اس کے کہ ملک کا حشر بھی وہی ہو جو 2024 کے عالمی کپ کے دوران پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا ہوا۔

  • راولپنڈی: وارث خان ، گھر میں گیس لیکج دھماکہ 7 افراد جھلس گئے

    راولپنڈی: وارث خان ، گھر میں گیس لیکج دھماکہ 7 افراد جھلس گئے

    عیدالاضحیٰ کے پہلے روز پنجاب کے شہر راولپنڈی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،

    راولپنڈی کے علاقے وارث خان میں گھر میں گیس لیکج دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں،اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،ریسکیو حکام کے مطابق گلی سے گزرنے والی گیس پائپ لائن میں لیکج تھی جس کے باعث گیس گھر میں داخل ہوئی اور بجلی کا بٹن دبانے سے زوردار دھماکہ ہوا،سات زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں گھر میں قربانی کے لئے آنے والا قصائی بھی شامل ہے.

  • حکمرانوں نے 24 کروڑ عوام کوبجلی کی ننگی  تار پر لٹکا دیا ہے،شیخ رشید

    حکمرانوں نے 24 کروڑ عوام کوبجلی کی ننگی تار پر لٹکا دیا ہے،شیخ رشید

    راولپنڈی(باغی ٹی وی )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا وقت چلا گیا ہے مسئلے حل نہیں ہورہے، 30 اگست تک سیاست سے دور ہوں،ادارے تمام لوگوں کو ایک جگہ بٹھائیں۔

    راولپنڈی میں نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ غزہ، فلسطین، کشمیر سمیت تمام قوم کو عید مبارک کہتا ہوں، قربانی کی تعداد بہت کم ہوچکی ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ملک کے حالات سب کے سامنے ہیں، کھربوں کے ٹیکس لگا دئے گئے ہیں، لوگ بجلی کے بل اور اسکولوں کی فیس نہیں دے سکتے، انہوں نے 24 کروڑ عوام کو ننگی بجلی کی تار پر لٹکا دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے صنعت کاروں کو سہولت دی، تمہاری وجہ سے ملک کھڈے میں چلا گیا ہے، ملک عوام سے ہوتا ہے کسی ایک سے نہیں۔

    شیخ رشیدنے عمران خان کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین ہے تو یہ پی ٹی آئی ہے، ایک فرد ہی جماعت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حکومت پر اللہ کی پھٹکار پڑی ہوئی ہے، مذاکرات کا وقت چلا گیا ہے مسئلے حل نہیں ہورہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ 30 اگست تک سیاست سے دور ہوں، میرے سیاسی تجزیہ کے مطابق ان کو وزیراعظم چاپلوسی کرنے والا چاہیے، نواز شریف کے پلے نہیں دھیلا کردی میلہ میلہ، ادارے تمام لوگوں کو ایک جگہ بٹھائیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ 25 ارب سعودی ارب سے آرہے ہیں، چین نے مجھے کہا کہ سب خلاس، چین کے صدر نے روزہ رسول ﷺ پر دعا کی، وہ کعبہ شریف گیا ہے ہماری حکومت سے اچھا ہے، عوام نماز میں ان چوروں سے چھٹکارے کی دعا کرے۔

  • لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے کے شہدا مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ   آبائی علاقوں میں سپرد خاک

    لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے کے شہدا مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک

    راولپنڈی: خیبرپختو نخوا کے ضلع لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے کے شہدا کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید صوبیدار میجر محمد نذیر کو اسکردو، لانس نائیک محمد انورکو گانچھے، لانس نائیک حسین علی کو غذر، سپاہی اسد اللہ کو ملتان، سپاہی منظورحسین کو گلگت اور سپاہی راشد محمود کو راولپنڈی میں سپرد خاک کیا گیا، شہدا کی نماز جنازہ میں حاضر سروس افسران و جوان، شہداء کے عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی-

    شہید کیپٹن محمد فراز الیاس کی نمازِ جنازہ و تدفین چونیاں میں کی گئی تھی شہید کیپٹن محمد فراز الیاس کی نماز جنازہ و تدفین میں وزیرِ اعظم شہباز شریف، عسکری حکام، اہلِ خانہ، وفاقی وزرا و دیگر افراد نے شرکت کی تھی،وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شہید کے جنازے کو کاندھا بھی دیا تھا-

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر شہداء کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں-

    واضح رہے کہ 9 جون کو لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن فراز الیاس سمیت 7 جوان شہید ہو گئے تھےخیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بھی بارودی سرنگ دھماکے میں شہید جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی تھی، جس کے بعد تمام شہدا کے جسدِ خاکی ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کیے گئے تھے۔

  • سب مجھے خاموش کرنے میں لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح دھاندلی کور ہو جائے،عمران خان

    سب مجھے خاموش کرنے میں لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح دھاندلی کور ہو جائے،عمران خان

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے محسن نقوی کی سرجری ہونی چاہیے کیونکہ یہ الیکشن کرانے میں ناکام رہے،محسن نقوی سب سے بڑا سفارشی ہے،سب مجھے خاموش کرنے میں لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح دھاندلی کور ہو جائے-

    اڈیالہ جیل کی کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے فوجی شہید ہو رہے، اس کا امریکا میں کیا کام ہے، اسلام آباد میں ڈکیتیاں ہو رہی ہیں لیکن ان کو کوئی پرواہ نہیں، محسن نقوی سب سے بڑا سفارشی ہے،محسن نقوی سب سے بڑا سفارشی ہے، اس کی کیا خصوصیات ہیں، سب مجھے خاموش کرنے میں لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح دھاندلی کور ہو جائے، چیف الیکشن کمشنر نے دھاندلی کرائی پھر ان کے پاس جانے کا کہا جا رہا ہے اور میڈیا کو بند کرنا ان کا مقصد ہے تاکہ جھوٹ کو چھپایا جائے۔

    عمران خان نے کہا کہ جو پارٹی میدان میں نہیں آئی ان کو جتوایا گیا، الیکشن کا پوسٹ مارٹم ہونا چاہیے، پورے پنجاب میں ہمارے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور پی ٹی آئی کے لوگ جہاں کنونشن کرتے ہیں ان کو اٹھا لیا جاتا ہے، 18 سال سے شبلی فراز ایک گھر میں رہائش پذیر ہیں اس پر دھاوا بولا گیا، اپنی جماعت کو پیغام دیا ہے کہ تیاری کریں ملک بھر میں احتجاج ہوگا ملک کے اندر ذرائع آمدنی کم ہو رہی ہے اور قرضے بڑھتے جا رہے ہیں۔

    کیا سی ڈی اے کے اعلیٰ افسران کو انگریزی کی کلاسز کرانا پڑیں گی؟ جسٹس …

    عمران خان نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ، آئی جی جیل خانہ جات اور جیل میں موجود کرنل کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔ مجھے فیملی ممبران، وکلاء اور سیاسی رہنماوں سے 30، 30 منٹ ملاقات کا وقت دیا جاتا ہے جبکہ مجھے جیل میں ایک قیدی کھانا بنا کر دیاجاتا ہے اور 6 لوگوں سے زائد لوگوں کو نہیں ملنے دیا جاتاجبکہ نواز شریف اور آصف زرداری کے لیے گھر سے کھانا تیار ہو کر آتا تھا، دونوں کے لیے کئی لوگ ملاقات کے لیے جیل آتے تھے آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ ن لیگ کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

    عید پر بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

  • لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے کے شہداء کی نمازجنازہ ادا،وزیراعظم کی شرکت

    لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے کے شہداء کی نمازجنازہ ادا،وزیراعظم کی شرکت

    راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے کے شہداء کی نمازجنازہ بنوں میں ادا کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہونے والے 7 جوانوں کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کر دی گئی، پاک فوج کے کیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور، لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسد اللہ ، سپاہی منظور حسین، سپاہی راشد محمود کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کی گئی،نمازجنازہ میں کور کمانڈر پشاور، حاضرسروس افسران، جوانوں اور عوام نے شرکت کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نماز جنازہ کے بعد شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیے گئے، شہداء کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

    لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ ٹکرانے سے 7 جوان …

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر شہداء کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

    دوسری جانب لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہونے والے کیپٹن فراز الیاس کی نمازجنازہ چونیاں میں ادا کردی گئی، وزیراعظم شہباز شریف بھی کیپٹن فراز الیاس شہید کی نمازجنازہ میں ہوئے، اس کے علاوہ نماز جنازہ میں وفاقی وزراء اورعسکری حکام نے بھی شرکت کی،وزیراعظم نے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا جبکہ شہبازشریف نے شہید کیپٹن کے جنازے کو کاندھا بھی دیا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :وزیراعظم کا بھارت کےخلاف بہترین بولنگ پر پاکستان ٹیم کو خراج تحسین

    شہبازشریف نے کہا کہ شہادت کا رتبہ اللہ کسی کسی کو بخشتا ہے، کیپٹن فراز کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، قرآن گواہی دیتا ہے کہ شہید زندہ ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے گاؤں کا نام کیپٹن فراز الیاس شہید کے نام سے منسوب کردیا انہوں نے کہا کہ وطن کی خاطر جان دینے والوں کی قربانیاں کو فراموش نہیں کرسکتے، ارض پاک سے دہشت گردوں کو ختم کرکے دم لیں گے۔وزیراعظم شہبازشریف نے شہید کیپٹن محمد فراز الیاس کے والد اور والدہ سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ سنا ہے 19 جون کو کیپٹن فرازالیاس کا نکاح ہونے والا تھا، کیپٹن محمد فراز الیاس کی ملک و قوم کیلئے قربانی رائیگاں نہیں جائے گی،کیپٹن فراز الیاس اور دیگر جوانوں نے ملک کیلئے جان کی قربانی دی،کیپٹن فراز الیاس کا خون رنگ لائے گا، شہید کےگاؤں کو آج سے کیپٹن فراز الیاس شہیدکے نام سے لکھا اور پکارا جائےگا،

    بعد ازاں لکی مروت حادثے میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد فراز الیاس کی مکمل فوجی اعزاز کےساتھ تدفین کر دی گئی۔ وزیر اعظم نے شہید کی قبر پر حاضری دی ، فاتحہ خوانی کی اور قبر پر پھول رکھےاس موقع پر وزیراعظم نے شہید کی بلندی درجات کے لیے دعاء کی۔قصور کے گاؤں رائے کلاں سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ شہید کیپٹن محمد فراز الیاس نے لکی مروت کے قریب جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا ۔

    بارودی سرنگ دھماکے میں شہید کیپٹن فراز الیاس کا 19 جون کو نکاح تھا
    لکی مروت بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہونے والے 27 سالہ کیپٹن فراز الیاس کے نکاح کی تیاریاں مکمل تھیں لیکن بارات جانے سے ایک ہفتہ قبل شہید کی میت گھر آگئی، کیپٹن فراز الیاس شہید کا 19 جون کو نکاح طے تھا، شہید کے نکاح کے کارڈ بھی چھپ چکے تھے لیکن شہید کی میت آبائی گاؤں رائے کلاں پہنچی تو ہر آنکھ اشکبار تھی جبکہ عوام کا جم غفیر بھی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے امڈ آیا،نماز جنازہ میں وزیراعظم، آرمی چیف سمیت اعلیٰ عسکری قیادت، آئی جی پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت دیگر نے شرکت کی۔ نماز جنازہ سے پہلے پاک فوج نے سیکیورٹی کے انتظامات سنبھال لیے۔ نمازجنازہ میں عام شہریوں کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

  • عدنان ٹارگٹ کلنگ کیس،سابق سینیٹر چوہدری تنویر کی ضمانت کی درخواست مسترد

    عدنان ٹارگٹ کلنگ کیس،سابق سینیٹر چوہدری تنویر کی ضمانت کی درخواست مسترد

    سابق ایم پی اے چودھری عدنان ٹارگٹ کلنگ کیس میں نامزد ملزمان کی عبوری ضمانتوں کا معاملہ ،سابق سینیٹر چوہدری تنویر کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی، عدالت نے بیٹوں اور بھائی کی ضمانت منظور کر لی

    ضمانت مسترد کرنے کا حکم ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی رانا سہیل نے فریقین وکلاء کے دلائل سماعت کے بعد جاری کیا ،عدالت نے ملزمان میں سے چوہدری تنویر کی ضمانت مسترد کی اور گرفتاری کا حکم دیدیا ، ملزمان آج صبح عدالت میں حاضری کے بعد واپس روانہ ہو گئے تھے ، نامزد ملزمان میں سابق لیگی سینیٹر چوہدری تنویر ،ایم این اے دانیال چودھری ،چودھری چنگیز ،اسامہ چودھری شامل ہیں ،ملزمان کے خلاف سول لائنز پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہے

    سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان کو 12 فروری کی شام فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ چوہدری عدنان کے قتل کا مقدمہ چوہدری تنویر سمیت 5 افراد کیخلاف درج کیا گیا ہے،پولیس نے دو شوٹر عدنان اور دانش کو کراچی سے گرفتار کیا تھا، ملزمان کو کراچی سے پنڈی لایا گیا اور اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا،دونوں ملزمان شوٹر ہیں اور انہوں نے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر چودھری عدنان کو نشانہ بنایا،

    خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی نہیں یہودی لابی کی جیت ہوئی،عائشہ گلالئی

    ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکی ویزہ لیا،انکشاف

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟

  • غیر مناسب   رویے پر توہین عدالت کی سزا ،وفاقی سیکرٹری  غیر مشروط معافی مانگنے پر ضمانت پر رہا

    غیر مناسب رویے پر توہین عدالت کی سزا ،وفاقی سیکرٹری غیر مشروط معافی مانگنے پر ضمانت پر رہا

    راولپنڈی: غیر مناسب رویے پر توہین عدالت کی سزا پانے والے وفاقی سیکرٹری کو غیر مشروط معافی مانگنے پر ضمانت مل گئی۔

    باغی ٹی وی : سول جج عادل سرور نےگرفتار وفاقی سیکرٹری ٹیلی کام عمر ملک کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا عدالتی حکم کے ساتھ ہی سرکاری افسر کو پولیس نے بخشی خانہ سے رہا کردیا،عدالت نے سرکاری افسر کو آئندہ محتاط رہنےکا حکم دیا ہے۔

    خیال رہےکہ عدالت میں غیر مناسب رویے پر وفاقی سیکرٹری ٹیلی کام کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ عدالت نے وفاقی سیکرٹری کو 15 روز قید اور 2 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی تھی، فیڈرل سیکرٹری ٹیلی کام محمد عمر ملک مقدمے میں بطور مدعی پیش ہوئے تھے،کمرہ عدالت میں دوران سماعت بدتمیزی کرنے پر عدالت نے نوٹس لیا اور ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے، وفاقی سیکرٹری کو ڈسٹرکٹ کورٹ سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا-

    ہم جنس پرستوں سے متعلق ماہرین کا نیا انکشاف

    آئی ایم ایف کا ایک بار پھر سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کا …

    وزیر داخلہ محسن نقوی کے لندن میں3 اہم اداروں کے تفصیلی دورے

  • دارالامان میں مبینہ طور پر غیر اخلاقی سرگرمیاں، رپورٹ سامنے آ گئی

    دارالامان میں مبینہ طور پر غیر اخلاقی سرگرمیاں، رپورٹ سامنے آ گئی

    راولپنڈی ،شمس آباد میں واقع دارالامان میں مبینہ طور پر غیر اخلاقی سرگرمیوں کے لیے خواتین پر دباو کا معاملہ ،دو رکنی انکوائری کمیٹی نے دارالامان پر تحقیقاتی رپورٹ سیشن جج کو پیش کر دی

    رپورٹ لاہور ہائی کورٹ کے ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ڈی جی کو ارسال کی گئی،دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے دارالامان کے کمروں میں نصب کیمروں کو ہٹانے کی سفارش کی،دو رکنی ٹیم نے سپرنٹنڈنٹ دارالامان عائشہ لطیف، تانیہ ناصر، 5 مرد ملازمین سمیت 11 ملزمان کی حاضریاں چیک کیں،دارالامان میں 13 خواتین اور لڑکیوں کے بیانات بھی ریکارڈ کئے گئے،مخیر حضرات کی جانب سے عطیہ کی گئی اشیاء خواتین تک نہیں پہنچائی جاتی،بیرک انچارج کی بات نہ ماننے پر خواتین کو گھنٹوں بھوکا رکھا جاتا ہے،خواتین دارالامان کے عملے کی رویے کی وجہ سے جانا چاہتی ہیں،

    راولپنڈی ہائی کورٹ کی ڈائریکشن پر سیشن جج، دلیر ججز وقار گوندل اور سول جج صباءقمر اور انکے عملہ نے دارلامان کا فوری دورہ کیا اور وہاں لڑکیوں کے ساتھ کی جانے والی جنسی ہراسگی اور تشدد پر پناہ گزیر لڑکی کا آزادانہ بیان لیا گیا جس پر وہاں رہنے والی لڑکیوں نے دارلامان عملے کا سارا پردہ فاش کردیا اور ججز کو بتایا کہ ہمارے ساتھ اندر زبردستی تشدد کیا جاتا ہے، کھانے کا معیار درست نہیں. رہائشی کمروں میں کیمرہ جات سے لڑکیوں کی پردہ داری نہیں رہتی، دارالامان میں مرد اسٹاف کا ہونا بھی خطرہ کی علامت قرار دیا گیا ہے.

    تلاشی کے نام پر کپڑے پھاڑتے ہوئے انتہائی غیراخلاقی حرکات کی گئی،خاتون کی شکایت
    مبینہ غیراخلاقی سرگرمیوں سمیت مختلف الزامات عائد کرتے ہوئے دارالامان میں مقیم متاثرہ خاتون نے دارالامان کی انچارج خاتون اور کیمرہ کنٹرول روم انچارج کے علاوہ عملے کی تین خواتین کو فریق بنا کر درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ لوگ دارالامان میں رہائش پذیر اکثر خواتین کو ہراساں کرنے اور تشدد سمیت غلط کاموں پر مجبور کرتے ہیں، عدالتی حکم پر سولہ مئی کو یہاں بھیجے جانے کے بعد یہی کچھ میرے ساتھ بھی ہوا، پہلے روز ہی مذکورہ لوگوں نے تلاشی کے نام پر کپڑے پھاڑتے ہوئے انتہائی غیراخلاقی حرکات کیں، گندی زبان استعمال کرتے ہوئے میرا فون اور پیسے لے لئے گئے لہذا ان لوگوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

    بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل

    کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی "لال” ہو گئیں

    توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل 

    زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    عمران خان کا سوشل میڈیا اڈیالہ جیل سے ہی آپریٹ ہو رہا ،شرجیل میمن کا دعویٰ