Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • اڈیالہ  جیل  انتظامیہ نے مزید ملزمان کو  جیل میں لینے  سے انکار کردیا

    اڈیالہ جیل انتظامیہ نے مزید ملزمان کو جیل میں لینے سے انکار کردیا

    راولپنڈی: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی نے ‘بھکاری ایکٹ’ میں اسلام آباد سے لائےگئے مزید ملزمان کو جیل میں لینے سے انکار کردیا۔

    باغی ٹی وی: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی نے چیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے مزید ملزمان نہ بھیجنےکو کہا ہے،اڈیالہ جیل میں ملزمان رکھنے کی گنجائش 2174 ہے جب کہ اس وقت اڈیالہ جیل میں 7000 ملزمان بند ہیں، بھکاری ایکٹ میں گرفتار زیادہ تر ملزمان معذور، زخمی، عادی منشیات اور خواجہ سرا ہوتے ہیں، ملزمان کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہونے سے جیل انتظامیہ مشکلات کا شکار ہے۔

    سپرنٹنڈنٹ جیل راولپنڈی نےدرخواست کی ہےکہ ڈسٹرکٹ جیل اسلام آبادکو جلد سے جلد مکمل کیا جائے اور بھکاری ایکٹ میں گرفتار ملزمان کو بند کرنےکے لیے عارضی طور پر بندوبست کیا جائے،خط میں واضح کیا گیا ہےکہ آئندہ اڈیالہ جیل میں بھکاری ایکٹ میں ملوث ملزمان کو وصول نہیں کیا جائےگا۔

    میرپورخاص میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف

    اسرائیل میں قطری ٹی وی چینل الجزیرہ کی نشریات معطل کردی گئیں

    آسٹریلیا پولیس نے چاقو سے حملہ کرنیوالے نوجوان لڑکے کو گولی مار دی

  • راولپنڈی: کار چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ  کو گرفتار

    راولپنڈی: کار چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ کو گرفتار

    اولپنڈی: نیوٹاؤن راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی،کار چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : ترجمان پولیس کے مطابق چوری شدہ ٹویوٹا ویگو، ٹویوٹا کرولا اور چار مہران کاریں برآمد کیں ، گرفتار ملزمان میں یاسر، طاہر اور اعجاز شامل ہیں،ملزمان نے چند روز قبل سرکاری عہدیدار کی ویگو گاڑی بھی چوری کی تھی جو برآمد کی گئی ہے،ملزمان نے دوران تفتیش راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا-

    ایس ایچ او کے مطابق ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائےگا، ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایس پی آپریشنز نے نیوٹاؤن پولیس کو شاباش دی،گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائےگا-

    میرپورخاص میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف

    ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کے مطابق شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں-

    مشی گن یونیورسٹی میں اسرائیل کیخلاف مظاہروں کے باعث تقریب معطل

  • سیکیورٹی فورسز  کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 6 دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 6 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 6 دہشتگرد ہلاک کر دئیے-

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد مارے گئے ہیں ، آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا، مارے گئے دہشت گرد متعدد کارروائیوں سمیت شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلئیرنس آپریشن کیا جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • سیکیورٹی فوررسز کی کارروائی،سیشن جج وزیرستان کے اغوا میں ملوث تین دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فوررسز کی کارروائی،سیشن جج وزیرستان کے اغوا میں ملوث تین دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں کارروائی کرتے ہوئے سیشن جج وزیرستان کے اغوا میں ملوث تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے،ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عظمت عرف عظمتی، کرامت عرف ہنزلہ اور ریحان نام کے ناموں سے ہوئی،ہلاک دہشت گرد جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ ایشن جج کے اغوا اور علاقے میں متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے،سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

    واضح رہے کہ سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت کو ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے سنگم سے نامعلوم افراد نے اسلحے کے زور پر 27 اپریل کو اغوا کیا اور اپنے ہمراہ لے گئے تھے جب کہ اغوا کاروں نے سیکیورٹی گارڈ کو رہا کر کے جج کی گاڑی کو نذر آتش کردیا تھا،بعد ازاں وہ 29 اپریل کو بازیاب ہوکر خود ہی گھر پہنچ گئے تھے جس کی تصدیق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے بھی کی تھی۔

  • خیبر میں سیکیورٹی فورسز  کا  انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن،4 دہشتگرد ہلاک

    خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن،4 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی: خیبر میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    باغی ٹی وی :آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 دہشتگرد مارے گئے، جن میں دہشت گرد سرغنہ قاری واجد عرف قاری بریال اور دہشت گرد سرغنہ رازق شامل ہیں،آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہا جبکہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

  • آرمی چیف سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل سیلجوک بیرکتار اوغلو نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل سیلجوک بیرکتار اوغلو نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف اور ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تعلق پر مبنی دیرینہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دونوں مسلح افواج کے درمیان موجودہ فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا،ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری سے ترک فوج کے کمانڈر کی ملاقات

    قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر نے یاد گار شہداء پر حاضری دی اور پھول رکھے جبکہ پاک فوج کے چاق اور چوبند دستے نے ترک مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

    دیوار کے پیچھے جو قوتیں ہمیں کنٹرول کرتی ہیں فیصلے وہ کریں اور منہ ہمارا …

  • کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار کی تعمیرنو اور تزئین و آرائش مکمل

    کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار کی تعمیرنو اور تزئین و آرائش مکمل

    راولپنڈی: صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش مکمل کرلی گئی۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج نے مزار کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کا کام 4 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا،مزار کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش مکمل ہونے پر پُر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے مزار کا افتتاح کیا ، انہوں نے مزار پر پھول رکھے اور شہید کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی،کورکمانڈر پشاور نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور شہید کو خراج تحسین پیش کیا۔

    مزار کے احاطے میں شہید کی زندگی کے حوالے سے یادگاری تصاویر اور زیر استعمال دیگر سامان بھی محفوظ کیا گیا ہے مزار کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش پر کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ اور علاقہ کی عوام نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا،کرنل شیر خان شہید کے بھائی کا کہنا ہے کہ ہم آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے مشکور ہیں جنہوں نے یہ مزار بحال کیا-

  • ڈی آئی خان میں  سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،2 دہشتگرد  ہلاک

    ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دو دہشتگرد ہلاک-

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے، جن کی شناخت فہیم نواز عرف گنڈاپوری اور محسن نواز کے ناموں سے ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہواہے، یہ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں،ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے،علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کیلئےسینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

  • 190 ملین پاؤنڈز کیس،مزید 6 گواہوں کے بیانات قلمبند

    190 ملین پاؤنڈز کیس،مزید 6 گواہوں کے بیانات قلمبند

    راولپنڈی: 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت عدالت نے 29 اپریل تک ملتوی کر دی-

    باغی ٹی وی : اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈزکرپشن اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی،اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت کے موقع پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

    لاپتہ افراد کا معاملہ اتنا آسان نہیں، اس کی بہت ساری جہتیں ہیں،وزیر قانون

    بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے ان کے وکلا ظہیر عباس چوہدری، عثمان گل، خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی، پراسیکیوٹر امجد پرویز ٹیم کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے، نیب کی جانب سے پیش کیے گئے 6 گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے گئے جب کہ وکلا صفائی نےبھی 2 گواہوں سے جرح مکمل کرلی-

    ایرانی صدر کی اہلیہ کا پاکستان سویٹ ہوم سنٹر اور نمل یونیورسٹی اسلام …

    بعد ازاں اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈز کرپشن اسکینڈل ریفرنس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی،واضح رہے کہ کیس میں اب تک مجموعی طور پر 21 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں جب کہ 15 گواہوں سے جرح مکمل کرلی گئی ہے۔

    امریکا نے پاکستان سے متعلق انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں پر مبنی رپورٹ جاری کر دی

  • 9 مئی واقعات کےمقدمات سے بریت ، شیخ رشید کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور

    9 مئی واقعات کےمقدمات سے بریت ، شیخ رشید کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور

    راولپنڈی: 9 مئی واقعات پر مقدمات سے بریت کے لیے شیخ رشید کی درخواستیں عدالت نے سماعت کے لیے منظور کرلیں۔

    شیخ رشید احمد کی سانحہ 9 مئی کے واقعات میں 3 تھانوں کینٹ ،مورگاہ اور ٹیکسلا میں درج مقدمات کے سلسلے میں آج پیشی تھی، تینوں کیسز میں سابق وزیر داخلہ نے عدم شواہد ،ناکافی ثبوت اور اپنی عدم موجودگی کی بنیاد پر بری کرنے کے لیے آئینی درخواستیں دائر کیں-

    شیخ رشید کی جانب سے دائر درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیر داخلہ اس دن راولپنڈی موجود نہیں تھے انہیں سانحہ 9 مئی کے سلسلے میں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا گیا ہے، انہیں ان مقدمات سے بری کیا جائے،جس پر عدالت نے درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے تفتیشی ٹیموں کو نوٹسز جاری کردئیے اور حکومت کو 14 مئی کو دلائل کے لیے طلب کر لیا ہے۔

    بعد ازاں شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا گیا ہے، یہ سیاسی انتقام ہے۔ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،جو پاکستان میں نہیں تھے، ان کو بھی کیسز میں ملوث کردیا گیا ہےہم قانونی دائرے میں رہ کر یہ کیسز لڑیں گے اور جیتیں گے، جو بے گناہ قید ہیں ان سب کو فوری رہا کر دینا چاہیے۔