Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • فراڈ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم یو اے ای سے گرفتار

    فراڈ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم یو اے ای سے گرفتار

    راولپنڈی: ایف آئی اے انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے فراڈ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای)سے گرفتار کر لیا۔

    با غی ٹی وی:فراڈ کے مقدمے میں مطلوب ایک اور اشتہاری کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو یو اے ای سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، گرفتار ملزم صابر میانوالی پولیس کو مطلوب تھا۔

    ترجمان کے مطابق ملزم صابر علی 3 سال قبل شہری سے 30 لاکھ کا فراڈ کرکے بیرون ملک مفرور ہوگیا تھا، پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا، گرفتاری کے لیے متحرک جاری رکھا، ملزم کو میانوالی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا،ملزم کے خلاف سال 2020 میں فراڈ کی دفعات کے تحت پیر پائی تھانے میں مقدمہ درج ہوا تھا،ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 26 ہوگئی۔

    کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ،2مبینہ دہشتگرد گرفتار

    وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

    مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کا معاملہ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کو …

  • بانی پی ٹی آئی کیلئے7 سیل مختص، 14سکیورٹی اہلکار ،کھانا ایک اسپیشل کچن سے جاتا ہے،ایڈووکیٹ جنرل

    بانی پی ٹی آئی کیلئے7 سیل مختص، 14سکیورٹی اہلکار ،کھانا ایک اسپیشل کچن سے جاتا ہے،ایڈووکیٹ جنرل

    لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی آئی ٹی عمران خان کو جیل میں سکیورٹی فراہم کرنے کے لیےدرخواست پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک سیل میں رکھا گیا ہے، ان کے اردگرد 6 سیل بھی ان کے لیے مختص ہیں-

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان درخواست پر سماعت کررہے ہیں، دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ایڈووکیٹ جنرل نے گریس کا مظاہرہ کیا تھا وہ اپڈیٹ دیں گے،جس پ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ معلومات اکٹھی کی ہیں، عدالت میں معلومات لایا ہوں، بانی پی ٹی آئی کو ایک سیل میں رکھا گیا ہے، ان کے اردگرد 6 سیل بھی ان کے لیے مختص ہیں، بانی پی ٹی آئی کیلئے7 سیل مختص کر رکھے ہیں، اڈیالہ میں 10افراد کیلئے ایک سیکیورٹی اہلکار ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کیلئے 14سکیورٹی اہلکار ہیں، بانی پی ٹی آئی کا کھانا ایک اسپیشل کچن سے جاتا ہے، اس کچن میں کسی اور کے لیے کچھ نہیں بنتا۔

    9مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست دائر

    واضح رہے کہ عمران خان کو جیل میں سکیورٹی فراہم کرنے کے لیےدرخواست تحریک انصاف لائیرز فورم کے صدر افضال عظیم کی جانب سے دائر کی گئی ہے ہائیکورٹ نے درخواست گزار کے وکیل کو درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر رکھے ہیں، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو جیل میں خطرہ ہے، عمران خان کی زندگی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

    سپریم کورٹ میں 6ججز کے خط پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہو گی

  • مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک اور ایک فرار

    مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک اور ایک فرار

    راولپنڈی کے تھانہ ویسٹریج کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو مبینہ ڈاکو ہلاک اور ایک فرار ہوگیا۔

    باغی ی وی : پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی ،پولیس کی جوابی فائرنگ میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت فاروق اور قریب اللہ خان کے نام سے ہوئی، ڈاکو اسلحہ کے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے۔

    دوسری جانب اوکاڑہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے رکشہ ڈرائیور کو گولیوں سے چھلنی کر دیا، افسوس ناک واقعہ اوکاڑہ کی 55 ٹو ایل روڈ پر پیش آیا جہاں پر ڈاکو رکاوٹیں کھڑی کر کے آنے جانیوالی گاڑیوں کو لوٹ رہے تھے کہ ایک رکشے والے کو روکنے کا کہا مگر وہ مزاحمت کرتے ہوئے نہ رکا جس پر ڈاکوؤں نے اسے فائر مار دیئےرکشہ ڈرائیور گولیاں لگنے کے سبب جاں بحق ہو گیا، پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔

    ایک ہی علاقے میں 3 دنوں میں 5 بار واردات ،سخت خوف و ہراس

    تائیوان کا معاملہ چین اور امریکا کے تعلقات میں کراس نہیں ہونا چاہئے،چینی صدر کی …

    ’گمراہ کن‘ اشتہارات بند نہ کیے تو سخت کارروائی ہو گی،بھارتی سپریم کورٹ …

  • بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا تھا،بشریٰ بی بی کا الزام

    بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا تھا،بشریٰ بی بی کا الزام

    راولپنڈی: سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہوگی، بانی پی ٹی آئی عوام کی آواز اور ملک وقوم کی خاطر جیل میں ہیں-

    باغی ٹی وی : اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سماعت پراڈیالہ جیل پیشی کےلیےآئی تو بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا تھا، میں شہد استعمال کرتی ہوں واپس جا کے شہد کھایا تو طبیعت بگڑ گئی، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہوگی، بانی پی ٹی آئی عوام کی آواز اور ملک وقوم کی خاطر جیل میں ہیں، بانی پی ٹی آئی ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل فٹ ہیں، تاہم بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو عوام ان کو معاف نہیں کریں گے۔

    امریکہ میں بحری جہاز ٹکرانے سے معروف پل تباہ، 7 مزدور اور گاڑیاں …

    گفتگو کے دوران بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کو بات کرنے سے روکتے رہے، بشریٰ بی بی نے کہا کہ بے ضمیر لوگوں سےنہیں باضمیر لوگوں سےمخاطب ہوں، بانی پی ٹی آئی چاہتے تو وہ بنی گالہ میں آرام کی زندگی گزار رہے ہوتے، بانی پی ٹی آئی نے اقتدار میں اور اقتدار کے بعد کبھی کسی کو نہ نقصان پہنچایا اور نہ کسی کو مارنےکا کہا، بانی پی ٹی آئی کے خمیر میں بدلہ لینا نہیں ہے، یہ کچھ بھی کرلیں یہ عوام میں جانے کے قابل نہیں رہیں گے، حالات بہتری کی جانب نہیں جا رہے، اگر حالات ٹھیک ہوتے تو رانا ثنا اللہ کی جانب سے ایسا بیان نہ دیا جاتا، چیزوں کو بہتری کی طرف جانا چاہیے تھا مگر جانہیں رہے۔

    حکومت کا کام کاروبارکرنا نہیں بلکہ نجی شعبے کو سازگار ماحول کی فراہمی ہے، وزیراعظم

    موسم گرما میں پانی کے بحران کا خدشہ،ارسا اٰیڈوائزری کمیٹی کا اجلاس طلب

  • چیف جسٹس قاضی فائز عیسی  9 مئی کیسی سی ٹی وی فوٹیجز کو ریکور کرنے کا حکم دیں،عمران خان

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسی 9 مئی کیسی سی ٹی وی فوٹیجز کو ریکور کرنے کا حکم دیں،عمران خان

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ جیسے اسرائیل دہشت گردی کرکے فلسطین پر الزام لگا دیتا ہے، ایسے ہی نو مئی کا واقعہ کرکے ہم پر الزام لگا دیا گیا، نو مئی کی بنیاد پر ایک سیاسی جماعت کو ختم کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے کہنا چاہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کی 25 مئی کی پٹیشن کو سنا جائے اور نو مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، نو مئی واقعات پر اب تک کوئی انکوائری نہیں ہوئی-

    انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سی سی ٹی وی فوٹیجز کو ریکور کرنے کا حکم دیں، جنہوں نے سی سی ٹی وی چوری کی وہی نو مئی کے ذمہ دار ہیں، کرائم کی انفارمیشن چھپانا بھی جرم ہے،مجھے پانچ دن میں تین سزائیں سنائی گئیں، ایک ٹی وی اینکر نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ مجھے پانچ فروری تک سزائیں دے دی جائیں گی، میں تو چاہتا تھا کہ میرے کیسز کی سماعت براہ راست نشر کی جائے۔

    موسم گرما میں پانی کے بحران کا خدشہ،ارسا اٰیڈوائزری کمیٹی کا اجلاس طلب

    انہوں نے کہا کہ جیسے اسرائیل دہشت گردی کرکے فلسطین پر الزام لگا دیتا ہے، ایسے ہی نو مئی کا واقعہ کرکے ہم پر الزام لگا دیا گیا، نو مئی کی بنیاد پر ایک سیاسی جماعت کو ختم کیا جا رہا ہے، یہ سب کچھ لندن پلان کے تحت چل رہا ہے، مجھے اندر کرنا تھا اور نواز شریف کو لانا تھا، نواز شریف ، اس کے بچوں اور زرداری کے کیسز کو ختم کر دیا گیا، کرپشن کی کتابوں والوں کو کلیئر کیا جا رہا ہے،مجھے جیل میں رکھنا ہے تو رکھیں مگر باقی لوگوں کو رہا کر دیا جائے، ڈاکٹر یاسمین، محمود الرشید، عالیہ حمزہ، اعجاز چوہدری، عمر چیمہ کو جسمانی مسائل ہیں۔

    امریکہ میں بحری جہاز ٹکرانے سے معروف پل تباہ، 7 مزدور اور گاڑیاں …

    بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 8 فروری پر بھی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے، انتخابات میں اکثریت کو اقلیت میں بدل دیا گیا، الیکشن کمیشن جس نے خود دھاندلی کروائی وہ کیسے انکوائری کر سکتا ہے، دھاندلی زدہ الیکشن سے بننے والی حکومت اور صدر زرداری کی کوئی حیثیت نہیں، حکومت گرانے کے بینیفیشری حکومت میں بیٹھ گئے تو انکوائری کیسے ہوگی۔

    حکومت کا کام کاروبارکرنا نہیں بلکہ نجی شعبے کو سازگار ماحول کی فراہمی ہے، وزیراعظم

    عمران خان نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں اسد مجید نے دھمکی کا بتایا، اسد نے آفیشل میٹنگ پر سائفر بھیجا تھا، امریکا میں سماعت میں ڈونلڈ لو اگر رجیم چینج کو تسلیم کر لیتا تو اس کا دباؤ پوری جو بائیڈن حکومت پر آتا، بائیڈن حکومت ہل جاتی، ڈونلڈ لو کے بیان پر دوبارہ انکوائری کروائی جائے، امریکی سفیر مجھے ملنے جیل نہیں آئے ، جب ملاقات ہو گی تو ڈونلڈ لو کے بیان اور پاکستان میں امریکی سفارتخانہ کے کردار پر بات کروں گا۔

  • سیکورٹی فورسز نے تربت میں پاک بحریہ کے ائیر بیس  پر حملہ ناکام بنا دیا،4 دہشتگرد ہلاک،ایک سپاہی شہید

    سیکورٹی فورسز نے تربت میں پاک بحریہ کے ائیر بیس پر حملہ ناکام بنا دیا،4 دہشتگرد ہلاک،ایک سپاہی شہید

    راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے تربت میں پاک بحریہ کے ائیر بیس پی این ایس صدیق پر دہشتگرد حملے کی کوشش ناکام بنادی۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے تربت میں پاک بحریہ کے ائیر بیس پی این ایس صدیق پر دہشتگرد حملے کی کوشش بنائی جس میں فورسز نے اثاثوں کی حفاظت یقینی بناتے ہوئے بروقت اور مؤثر جواب دیا، ائیر بیس پی این ایس صدیق تربت پرحملہ 25 اور 26 مارچ کی درمیانی شب کیا گیا، بحری دستوں کی مدد کے لیے ارد گرد موجود سکیورٹی فورسز کو فوری متحرک کیا گیا، مسلح افواج کے ہم آہنگ مؤثر جواب نے مشترکہ کلیئرنس آپریشن کیا، مشترکہ کلیئرنس آپریشن میں چاروں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

    سیکورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن،4 دہشت گرد ہلاک

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی بلوچستان کے سپاہی نعمان فرید شہید ہوئے، 24 سالہ سپاہی نعمان فرید شہید کا تعلق مظفرگڑھ سے ہے، علاقے میں مزید کسی دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، مسلح افواج ملک سے دہشتگردی کی لعنت ہرقیمت پرختم کرنے کے لیےپرعزم ہیں۔

    غزہ میں جنگ بندی کیلئے سکیورٹی کونسل کی قرارداد خوش آئند ہے،وزیراعظم شہباز شریف

    وزیراعظم شہبازشریف نے تربت نیول ائیر بیس پر دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہےانہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشتگرد جہنم واصل ہوئے اور ہم ایک بڑے نقصان سے بچ گئےہم دہشت گردی کی عفریت کو کچلنے کیلئے پرعزم ہیں، پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

    مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم ملک میں داخل

  • سیکورٹی فورسز  کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن،4 دہشت گرد  ہلاک

    سیکورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن،4 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: سیکورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن ، 4 دہشت گرد ہلاک،اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد –

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا ،آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد مصطفیٰ، قدرت اللہ اور اسلام الدین سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    گیس کی قیمت بڑھانے کے لیے آئی ایم ایف کا دباؤ نہیں،چئیرمین اوگرا

    پشاور حکومت کا پبلک پارکس میں اہم سہولت فراہم کرنے کا فیصٌلہ

    برطانوی حکومت کا چین پر سائبر حملوں کا الزام،2 چینی شخصیات اور ٹی پی گروپ …

  • جائیداد کے تنازع کے مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک

    جائیداد کے تنازع کے مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک

    کراچی،راولپنڈی: نواب شاہ میں زمین کے تنازع پر تصادم میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: نواب شاہ کے قریب گاؤں حاجی واحد بخش ڈاہری میں زرعی زمین کے تنازع پر تصادم میں 6 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے،ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا ہے، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے و قوع پر پہنچ گئی تھی۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نواب شاہ میں 6 افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہوا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں ایسا واقعہ ہوا ہےوزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی تفصیلی انکوائری کر کے مجھے رپورٹ پیش کی جائے اور علاقے میں امن قائم کرنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ علاقے میں کشیدہ صورتحال کے باعث ضلع بھر کی پولیس الرٹ کیا گیا ہے اور بھاری نفری کو تعنیات کیا گیا ہےنواب شاہ میں زمین کے تنازع پر تصادم میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

    دوسری جانب راولپنڈی کے علاقے تھانہ کوٹلی ستیاں کی حدود میں جائیداد کے تنازع پر دوبہنوں نے فائرنگ کرکے چچازاد بھائی کو قتل کردیا، پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

    تھانہ کوٹلی ستیاں میں مقتول کے بھائی سید اقرار حیدر شاہ کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق میں اپنے گھرو اقع سیلہ سیداں میں موجود تھا کہ اچانک شور شرابا سنائی دیا، دیکھا تو چچا زاد بہنیں ریحانہ اور مہناز بی بی مسلح حالت میں کھڑی تھیں،میرے دیکھتے ہی دیکھتے ریحانہ بی بی نے میرے بھائی لجپال حسین شاہ پر پسٹل سے پورا برسٹ فائر کیا، جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے بھائی لجپال شاہ موقع پر ہی دم توڑ گیا اور دونوں ملزمائیں فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئیں۔

    مدعی مقدمہ کے مطابق واقعے کی وجہ باہمی رشتوں کی رنجش اور جائیداد کے تنازعات ہیں، دونوں ملزماؤں نے چچا صغیر شاہ، چچی مظلوم بی بی اور بہنوئی آفتاب کے اکسانے پر بھائی کو قتل کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش کی جارہی ہے۔

    علاوہ ازیں نارتھ کراچی میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، رواں سال ڈکیتی میں مزاحمت پر جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 44 ہوگئی۔

    ڈی ایس پی نیوکراچی وسیم احمد کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ایل صائمہ اپارٹمنٹ کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار سوار 2 ملزمان فوم کی دکان پر لوٹ مار کررہے تھے کہ فوم کے دکان سے متصل دکان پر موجود جمیل الیکٹرونکس پر بیٹھے ہوئے 22 سالہ عبدالرحمان نے دکان سے باہر نکال کر ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی۔

    ملزمان نے چار فائر کیے جن میں سے ایک گولی عبدالرحمان کو منہ پر لگی اور گردن میں پھنس گئی، گولی لگنے کے بعد نوجوان نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئےمقتول کے دو بھائی اور ایک بہن ہے، مقتول دوسرے نمبر پر تھا۔

  • سوشل میڈیا پر حساس مذہبی نوعیت کی جھوٹی افواہ پھیلانے  پرصحافی  گرفتار، مقدمہ درج

    سوشل میڈیا پر حساس مذہبی نوعیت کی جھوٹی افواہ پھیلانے پرصحافی گرفتار، مقدمہ درج

    راولپنڈی :سوشل میڈیا پر حساس مذہبی نوعیت کی جھوٹی افواہ پھیلانے پر اسرار راجپوت کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا-

    باغی ٹی وی : ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق پیرودھائی پولیس نے میرٹ پر تفتیش کا آغاز کردیا،اسرار راجپوت نے گزشتہ شب ٹوئٹر پر جھوٹی خبر دی کہ تھانہ پیرودھائی کے علاقہ سادات کالونی میں امام بارگاہ پر مشتعل افراد نے حملہ کردیا ہے، جبکہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا،حساس نوعیت کے معاملہ پر بے بنیاد خبر سے نہ صرف علاقہ میں سخت خوف و ہراس پھیلا بلکہ مذہبی طبقات کے جذبات بھی مجروح ہوئے-

    ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق پ تھانہ پیرودھائی پولیس کو اہل علاقہ کی جانب سے مذکورہ ملزم کے خلاف مزید درخواستیں موصول ہوئیں جن میں قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ، راولپنڈی پولیس صحافی برادری کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، تاہم ذمہ دارانہ رپورٹنگ کو بھی مقدم رکھنا ضروری ہے، آزادی اظہار رائے کسی کو فساد اور شرانگیزی کے لیے جھوٹی افواہیں پھیلانے کی اجازت نہیں دیتی،شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت سرگرم عمل ہے-

    وفاقی وزیر داخلہ کی اووربلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت

    دوسری جانب راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ نے صحافی اسرار احمد راجپوت کے خلاف راولپنڈی پولیس کی جانب سے بنیادی قانونی تقاضوں کو پورا کیا بغیر اندارج مقدمہ اور گرفتاری کے اقدام کی بھرپور مذمت کی-

    راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ نے ایف آئی آر کے فوری اخراج اور رہائی کا مطالبہ کیا اور پولیس کی انتقامی کاروائی کے خلاف کل پیر کے روز تین بجے نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج مظاہرہ کا اعلان کیا-

    آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک ،جنرل سیکرٹری آصف بشیر چوہدری اور مجلس عاملہ کے اراکین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرار احمد راجپوت راولپنڈی میں کرائم رپورٹنگ کرنے والے ایک معتبر صحافی ہیں جنہوں نے ہمیشہ حق اور سچ کی آواز بلند کی ہے_ گذشتہ روز انھوں نے آئی جی پنجاب کو سول ایوارڑ دینے کے معاملے پر تنقید کی تھی اور سیاسی ورکروں کے خلاف انکی کاروائیوں کو ہدف تنقید بنایا تھا –

    جماعت اسلامی کا غزہ مارچ،ڈی چوک پر دھرنا،پولیس اور شرکاء میں بحث

    جس کے بعد راولپنڈی پولیس کی جانب سے ان کے ایک ایسے ٹویٹ کو بہانہ بنا کر گرفتار کر لیا گیا ہے جسے وہ ڈیلیٹ بھی کر چکے تھے_ آر آئی یو جے نے بنیادی قانونی تقاضے پورے کیے بغیر مذہبی جذبات مجروح کرنے،اشتعال پھیلانے اور مذہبی منافرت کو ہوا دینے جیسی سنگین دفعات کے تحت مقدمے کے اندراج کو پولیس کی اعلی قیادت کی انتقامی کاروائی اور مذہب کارڈ کا استعمال قرار دیا ہے_ واضع رہے کہ مقدمہ ایک ایسے وقت درج کیا گیا جب اسرار احمد راجپوت ٹویٹ ڈیلیٹ کر کے اس پر وضاحت بھی دے چکے تھے_

    آر آئی یو جے ایف آئی آر اور گرفتاری کو پولیس کی انتقامی کاروائی اور انصاف کے بنیادی تقاضوں اور آزادی اظہار رائے کے خلاف سمجھتی ہے اور وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ معاملے کا فوری نوٹس لیں- آر آئی یو جے معاملے پر قانونی چارہ جوئی اور آئی جی پولیس سمیت اعلی افسران کے دفاتر کے باہر احتجاج کی حکمت عملی پر بھی غور کر رہی ہے_

    پنجاب حکومت کا ایسٹر پر 10 ہزار مسیحی خاندانوں کی کفالت کا فیصلہ

  • راولپنڈی میں 21 اور 22 مارچ کو  تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

    راولپنڈی میں 21 اور 22 مارچ کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

    ضلعی انتظامیہ نے پریڈ ڈے کے موقع پر2 چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں21 اور22 مارچ کوتعلیمی ادارےبندرہیں گے۔تعطیلات کااعلان پاکستان پریڈ ڈے کےحوالےسے کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فیصلےکااطلاق راولپنڈی بورڈ کےہونےوالےامتحانات پرنہیں ہوگا۔ جبکہ نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ اداروں کو بھی ارسال کر دی گئی۔