Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • ایف بی آر آفیسر کی 10 روز بعد لاش برآمد، ملزمان گرفتار

    ایف بی آر آفیسر کی 10 روز بعد لاش برآمد، ملزمان گرفتار

    راولپنڈی: آراے بازار پولیس کی اہم کاروائی ،اغوا ہونے والے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 10 روز بعد لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ پولیس نے واردات میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر کے مطابق ایف بی آر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے اغواء اور قتل میں ملوث چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ملزمان سے اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد ہوئی،ملزمان کی شناخت وحید گل، صادق، محمد بہادر اور عبداللہ کے نام سے ہوئی رحمت اللّٰہ خان عید کے تیسرے روز دوستوں سے ملنے نکلا تھا، واپس گھر نہیں لوٹا، رحمت اللّٰہ خان کے اغواء کا مقدمہ 12 اپریل کو درج کیا گیا تھا۔

    ملزمان نے چند روز قبل سرکاری ادارے کے آفیسرکو اغواء کرکے تاوان کامطالبہ کیا، ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ مقتول رحمت اللہ کو اغواء کے بعد فوراً قتل کرکے نعش کو سرائے خربوزہ دفنا دیا تھا، مقتول رحمت اللّٰہ خان کو تھانہ آر اے بازار کے علاقے کمال آباد سے اغواء کیا گیا تھا،ملزمان کی نشاندہی پر نعش کو تلاش کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ملزمان مقتول کے دوست تھے اورملزم صادق مقتول کا مالک مکان بھی تھا-

    ایس ایس پی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی تھیں،دوران تفتیش فوٹیجز اور شواہد اکٹھے کرکے سائنٹیفک ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملزمان کے چہرے میچ کرکے انہیں ٹریس کیا گیا،سینئیر افسران کی نگرانی مین ملزمان کی گرفتاری کے لیے کے پی، چنیوٹ اور فیصل آباد میں متعدد ریڈز کیے گئے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کی سربراہی میں ایس ڈی پی او کینٹ اور پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا،

    ایس ایس پی آپریشنز کاکہنا ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،ملزمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے-

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

    راولپنڈی: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ،پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیوی ٹیم نے گرین شرٹس کو 91 رنز کا ہدف دیا-

    باغی ٹی وی :نیوزی لینڈ کا کوئی بھی بلے باز پاکستانی بولرز کے سامنے زیادہ دیر تک نہ ٹک سکا اور پوری کیوی ٹیم 18 اعشاریہ ایک اوور میں 90 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،نیوزی لینڈ کے بلے باز مارک چیپمین 19 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 ،محمد عامر، ابرار احمد اور شاداب خان نے 2 ،2 اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستانی ٹیم نے 91 رنز کا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر 13 ویں اوور میں پورا کرلیا پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 45 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، محمد رضوان کی اننگز میں ایک چھکا اور 4 چوکے شامل تھے عرفان خان نے 18، بابر اعظم نے 14، عثمان خان نے 7 اور صائم ایوب نے 4 رنز بنائے، کیویز کی جانب سے بریسویل، سودھی اور لسٹر نے ایک ایک وکٹ لی۔

    راولپنڈی میں کھیلے جارہے پانچ میچز کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا تھا، راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہوں گے جبکہ باقی 2 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

    محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان

    قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا-

    رضوان نے نیوزی لینڈ کیخلاف آج 19 واں رن لے کر 300 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز مکمل کیے۔ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 3000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر نے 79 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا، محمد رضوان نے ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا مشترکہ ریکارڈ توڑا ہے۔ بابر اعظم اور ویرات کوہلی نے 81، 81 اننگز میں 3000 ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے تھے۔

    آئی جی اسلام آباد پولیس کی تعیناتی کا معاملہ حل

    سلمان خان کے گھر فائرنگ کا واقعہ، شاہ رخ خان کی سکیورٹی بھی بڑھا دی …

  • خاتون کے ہاں چھ بچوں کی پیدائش

    خاتون کے ہاں چھ بچوں کی پیدائش

    ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال راولپنڈی میں خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے

    نوزائیدہ بچوں میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں، ہزارہ کالونی کے وحید کی اہلیہ نے بڑے آپریشن کے ذریعے آج ان چھ بچوں کو جنم دیا ،ڈاکٹروں کے مطابق چھ بچے اور ان کی ماں مکمل طور پر تندرست ہے، بچوں کو لیبر روم سے نرسری منتقل کردیا گیا ہے۔چھ بچوں کی پیدائش پر اہلخانہ خوشی سے نہال ہیں، مٹھائیاں بانٹی جا رہی ہے،

    قبل ازیں ایسا ہی ایک واقعہ سال 2022 میں کراچی میں پیش آیا تھا، کراچی میں خاتون نے ایک ساتھ 6 بچوں کو جنم دیا تھا جن میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں، ایک بچہ مردہ حالت میں پیدا ہوا 25 سالہ خاتون کی پہلے بھی ایک اولاد تھی،

  • آرمی چیف کی ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات

    آرمی چیف کی ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گیوراک نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی: آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاعی، تربیت اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے سے متعلق بات چیت ہوئی، ملاقات میں دونوں اطراف نے اپنے ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو تسلیم کیا، ملاقات میں دونوں اطراف سے دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا، آرمی چیف نے دونوں مسلح افواج کے درمیان موجودہ فوجی تعاون آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، جنرل متین گیوراک نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، انہوں نے دہشت گردی سے نمٹنے میں پاک فوج کے کردار کو بھی سراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس سے قبل سربراہ ترک فوج کو جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کےچاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا جنرل متین گیوراک نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

  • بحریہ ٹاؤن فیز فور میں غریب گھریلو ملازمہ کی پراسرار موت معمہ بن گئی

    بحریہ ٹاؤن فیز فور میں غریب گھریلو ملازمہ کی پراسرار موت معمہ بن گئی

    بحریہ ٹاؤن کے گھر سے گھریلو ملازمہ کی پھندا لگی لاش ملی، مالکن کا کہنا ہے کہ سولہ سالہ آمنہ نے گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کی تو وہیں لواحقین کا کہنا ہے کہ آمنہ کو قتل کر کے وقوعہ کو خودکشی کا رنگ دیا گیا ہے، وفات پا جانے والی آمنہ کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے جس کے والد کی چار ماہ قبل موت ہو چکی ہے، آمنہ گھریلو ملازمہ تھی،لواحقین کے مطابق پولیس کو درخواست دی ہے لیکن پولیس تعاون نہیں کر رہی

    دوسری جانب کیس کے مشکوک پہلو بھی سامنے آگئے ، لڑکی کے بھائی کا کہنا ہے کہ لڑکی کی عمر سولہ سال
    ہے ، آمنہ جس گھر ملازمہ تھی اس کا عمر نامی مالک کہتا ہے کہ لڑکی کی عمر 20 سال تھی ،پمز کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق مرنے والی لڑکی کی عمر 28 سال ہے، گھر کے مالک کو صحافیوں نے فون کیا تو انہوں نے کہا کہ
    ہمیں میڈیا فون نہ کرے ہم بات نہ کرنا چاہتے؛ جو پوچھنا پولیس،ہسپتال سے پوچھو،

    واضح رہے کہ بحریہ ٹاؤن چند دنوں سے مسلسل خبروں کی زینت بن رہا ہے، چند رو ز قبل راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے بحریہ ٹاؤن فیز سیون میں گھریلو ملازم کو برہنہ کر کے تشدد کیا گیا،مالک مکان نے ملازم سرور مسیح، اس کی بیوی اور بیٹے پر بدترین تشدد کیا، تشدد سے گھریلو ملازم کے بیٹے کی بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی،متاثرہ ملازمین نے تھانہ روات پولیس کو تحریری درخواست دی،جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمہ مالک مکان ملزم نوید اور اس کی اہلیہ فرزانہ کے خلاف درج کیا گیا .مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم نوید اور فرزانہ کے گھر ڈیڑھ سال سے ملازمت کر رہے ہیں، 3 مارچ کو ملزمان کے گھر چوری ہوئی اور الزام ہم پر لگایا گیا،ملزمان نے میرے شوہر اور بیٹے کو برہنہ کر کے تشدد کیا،

    نواز شریف ہم قدم، بھتیجی بازی لے گئی، انقلاب آ گیا

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور نازیبا ویڈیو”لیک”

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج  کی  9 مئی کے مقدمات کی مزید سماعت سے معذرت

    راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج کی 9 مئی کے مقدمات کی مزید سماعت سے معذرت

    راولپنڈی: عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے 30 اپریل تک ملتوی کر دی-

    باغی ٹی وی: راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کی مزید سماعت سے معذرت کر لی، کیس کی سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری، شبلی فراز، شہریار آفریدی، زرتاج گل، راجہ بشارت، زین قریشی اور شیخ رشید عدالت میں پیش ہوئےڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ معزز جج ملک اعجاز آصف کے خلاف ریفرنس دائر ہو چکا ہے۔

    عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے 30 اپریل تک ملتوی کر دی، جج ملک اعجاز آصف نے اپنے خلاف ریفرنس دائر ہونے کا بتا کر مزید سماعت سے معذرت کی۔

    نواز شریف توشہ خانہ کیس:نیب نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ جمع کروا دی

    دوسری جانب نسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امین گنڈا پور اور شبلی فراز کی ضمانتوں میں 27 اپریل تک توسیع کردی۔

    کیس کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ علی امین گنڈا پور اور شبلی فراز عدالت میں پیش ہوئےایس ایس پی انویسٹی گیشن تفتیشی افسر کے ہمراہ ریکارڈ سمیت عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

    عمر سرفراز چیمہ نے جناح ہاؤس کے باہر جلاؤ گھیراؤ مقدمے کا جیل ٹرائل چیلنج …

  • اڈیالہ جیل میں ملاقاتی سے منشیات اور موبائل فون سم برآمد

    اڈیالہ جیل میں ملاقاتی سے منشیات اور موبائل فون سم برآمد

    راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں ملاقاتی سے منشیات اور موبائل فون سم برآمد ہوئی ہے

    اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل اڈیالہ کے مطابق حوالاتی ماجد سے ملاقات کے لیے اعجاز خان آیا،تلاشی کے دوران ملاقاتی سے منشیات اور سم ملی ، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا،ملاقاتی سے دوران تلاشی بٹوا سے 10گرام چرس اور ایک عدد موبائل فون سم برآمد ہوئی،واقعہ کا مقدمہ تھانہ صدر بیرونی پولیس نے محمدعثمان اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل اڈیالہ کی مدعیت میں درج کر لیا

    جیل میں قید ملزم سے ملاقات کے لئے آنےوالے ملاقاتی سے منشیات اور سم برآمد ہونے پر جیل حکام نے جیل میں خصوصی سرچ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے،تمام قیدیوں کی مکمل تلاشی لی جائے گی،جیل میں آنے والے ملاقاتیوں کی سامان کی بھی تلاشی پر مزید سختی ہو گی.

    قبل ازیں ایک اور واقعہ میں ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں کھجوروں کی گٹھلیوں میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں کھجوروں کی گٹھلیوں میں چھپا کر لائی گئی چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ،منشیات کے مقدمے میں قید اسد خان سے اس کا دوست سہیل شہزاد جیل میں ملاقات کے لئےپہنچا اورکھانا بھی لایا جیل انتظامیہ نے جیل مینوئل کے مطابق کھانا چیک کیا تو کھجورکی گٹھلیوں میں چھپائی گئی چرس برآمد ہوئی

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • روٹی کی قیمت کم نہ کرنے پر مقدمہ درج،کاروائیاں بند کی جائیں، فاروق چوہدری

    روٹی کی قیمت کم نہ کرنے پر مقدمہ درج،کاروائیاں بند کی جائیں، فاروق چوہدری

    آل پاکستان نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر شفیق قریشی اور سینیئر نائب صدر سردار مشتاق کی گرفتاری کا معاملہ،آل پاکستان ریسٹورنٹ کیٹرز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد فاروق چوہدری کی جانب سے گرفتاریوں کی مذمت کی گئی ہے

    محمد فاروق چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت تاجروں کے خلاف بے بنیاد کاروائیاں بند کرے ، جو کچھ ہوا آج تک کبھی ایسا واقعہ نہیں ہوا ،روٹی اگر سستا کروانی ہے تو پہلے گیس سستی کی جائے ،غریب پرور لوگ ہیں کبھی مہنگائی نہیں کی،ہم ٹیبل ٹاک کیلئے تیار ہیں،اگر کوئی مسئلہ تھا تو ڈسٹرک پرائس کنٹرول کمیٹی کی میٹنگ طلب کی جاتی جس میں تمام تاجر قیادت موجود ہے، تاجروں کے ساتھ مخالفانہ سلوک انتہائی افسوس ناک ہے، نون لیگ تاجروں کی نمائندہ جماعت سمجھی جاتی ہے، گرفتاریاں ن لیگ اور تاجر برادری میں دوریاں پیدا کرنے کی سازش ہے

    واضح رہے کہ راولپنڈی پولیس نے صدر آل پاکستان نان روٹی ایسوسی ایشن کیخلاف روٹی 16 روپے نہ کرنے پر 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔درج مقدمے میں کہا گیا کہ میں نے ایک ویڈیو دیکھی جس میں ایک شخص نے پنجا ب حکومت کے جاری کردہ نوٹفکیشن کے خلاف بیان دیا اور کہا کہ یہ نوٹفکیشن خود ساختہ ہےہم حکومت کے خلاف فائٹ کریں گے،پنجاب بھر کی تنظیمیں متحرک ہو گئی ہیں ، نان بائی پریشان نہ ہوں،اور نوٹفکیشن کے مطابق روٹی کے ریٹ کم نہ کریں،ویڈیو بیان دے کر اشتعال انگیزی کی گئی،امن و امان میں خلل پیدا کرنے کی کوشش کی گئی،

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے روٹی کی قیمتیں کم کرنے کے حکم کے بعد صدر روٹی نان ایسوسی ایشن شفیق قریشی کی طرف سے روٹی نان کی قیمت کم نہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، ویڈیو پیغام میں شفیق قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے چھٹی والے دن خود ساختہ نوٹفکشین جاری ہوئے ہیں،انکو مد نظر رکھتے ہوئے تمام نابنائی حضرات کے لئے پیغام ہے کہ آٹے کے ریٹ جو نیچے ہیں دوماہ قبل آٹا مہنگا ہوا تھا، ڈی سی آفس میں ہونیوالی میٹنگ کے مطابق روٹی 20 اور نان 25 روپے کا ہی ہو گا، ہم انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کریں گے، اگر زبردستی فیصلہ مسلط کیا گیا تو پنجاب بھر میں احتجاج کریں گے، ہمیں گیس مل نہیں مل رہی، بجلی کے بل بڑھ چکے ہیں،تمام اشیا دو سو فیصد مہنگی ہو چکی ہیں، اتوار والے دن خودساختہ نوٹفکیشن جاری ہوا، ہم اسکو مسترد کرتے ہیں، ہم نے عید کے بعد نئے ریٹ مقرر کرنے تھے لیکن انہوں نے ہمیں پریشان کر دیا، اب ہم اسی طرح جواب دیں گے تمام اضلاع میں وزن اوپر ہو، ریٹ پر انتظامیہ جیسے کرے گی ویسا جواب دیں گے،

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    لاہور میں مہنگی روٹی اور نان بیچنے پر 14 افراد موقع سے گرفتار
    وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین سستی روٹی اور نان کی فراہمی کیلئے فیلڈ سرگرم ہیں۔ وزیر خوراک نے منگل کے روز روٹی، نان کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے شادمان اور مسلم ٹاؤن کے علاقے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گراں فروشی میں ملوث 14 افراد جو موقع سے حراست میں لیا گیا اور متعلقہ پوائنٹس کو سیل کر دیا گیا۔ وزیر خوراک بلال یاسین نے دورے کے بعد میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عادی مجرمان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھجوائیں گے۔ وزیر خوراک نے مارکیٹ کی ناقص مانیٹرنگ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی سرزنش کی اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ دفاتر سے نکلے اور عوامی ریلیف کیلئے فیلڈ میں موثر کردار ادا کرے۔ بلال یاسین نے کہا کہ نئی قیمتیں تمام اعدادوشمار دیکھنے کے بعد نوٹیفائی کی گئی ہیں اور کسی کو مصنوعی مہنگائی کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیر خوراک پنجاب نے کہا کہ لاہور میں روٹی 16 روپے، نان 20 روپے میں یقینی بنا رہے ہیں۔ بلال یاسین نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ تمام بازاروں میں پرائس لسٹ آویزاں کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں تاریخی کمی ہوئی ہے اور اسکے ثمرات نچلی سطح تک لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 500 روپے کمی کی گئی۔ وزیر خوراک نے کہا کہ درست قیمت کیساتھ روٹی اور نان کا وزن بھی پورا کروا رہے ہیں۔ مارکیٹس کے دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور، اے ڈی سی جی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بھی وزیر خوراک کے ہمراہ تھے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ روٹی کی قیمت جہاں بھی 16 روپے سے زائد ہو، قیمت پنجاب ایپ یا پھر وزیرِ اعلیٰ شکایت سیل نمبر 080002345 پر رپورٹ کریں۔

    روٹی 20 کی نہیں 16کی، نواز شریف اور مریم نواز تندور پر پہنچ گئے
    سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز نے تندور کا دورہ کیا اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ روٹی 20 روپے کی نہیں، 16 روپے کی خریدنی ہے” لکھ کر بھی لگاؤ،ایک دن پہلے نوٹیفیکیشن ہوا اور اگلے ہی دن وزیراعلیٰ مریم نواز ،نوازشریف کے ہمراہ مختلف تندوروں پہ پہنچ گئیں روٹی نان کا میعار ، وزن اور ریٹ لسٹ چیک کی۔ خریداروں کو بھی زائد قیمت طلب کرنے پر شکایت درج کروانے کی ہدایت کی.وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم نے روٹی کی قیمت 16 روپے اور نان کی قیمت 20 روپے مقرر کردی ہے نوٹیفیکیشن جاری ہوچکا ہے اگر کوئی زیادہ پیسے مانگے تو اسکے لیے دیئے گئے نمبر پہ شکایت درج کروانی ہے

  • نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر  لاپتہ،ایسوسی ایشن کا وزیراعظم  اور وزیر اعلی پنجا ب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر لاپتہ،ایسوسی ایشن کا وزیراعظم اور وزیر اعلی پنجا ب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    راولپنڈی: نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر کی گرفتاری پر نانبائی ایسوسی ایشنز کی ملک بھر کے تندور بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راولپنڈی اور اسلام آباد کی نان بائی ایسوسی ایشنز نے حکومت پنجاب کے روٹی کی قیمت میں کمی کے فیصلے کو یکطرفہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رات کی تاریکی میں بند کمروں میں بیٹھ کر روٹی کی قیمت کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔

    جنرل سیکرٹری نانبائی ایسوسی ایشن خورشید قریشی نے کہا پنجاب حکومت نے روٹی نان کا جو نوٹیفکیشن جاری کیا اس پر نانبائی ایسوسی ایشن نے صدر شفیق قریشی کی صدرات میں اجلاس بلایا تو رات گیارہ بجے انہیں گرفتار کیا گیا، اگر عہدیداران کو رات تک رہا نہ کیا گیا تو کل احتجاج کریں گے، اور ملک بھر کے تندور بند کردیں گے، ہم کسی نمائندے کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے تاجر کے تحفظ کی قسم کھائی ہے ، وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب اس واقعہ کا نوٹس لیں جبر کے ہتھکنڈوں کے ساتھ قیمتیں نافذ نہیں ہوتی نانبائیوں کے چولہوں کا خیال رکھا جائے۔

    خیبر پختونخوا حکومت کا روٹی کی قیمت میں کمی کا اعلان

    12سالہ بچے سے بدفعلی کرنیوالا نجی اکیڈمی کا ٹیچر گرفتار

    انگلینڈ کے لیجنڈری اسپنر78 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

  • گوجرخان :تھانہ مندرہ کے علاقہ میں  والد پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار

    گوجرخان :تھانہ مندرہ کے علاقہ میں والد پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار

    گوجرخان ،باغی ٹی وی(نامہ نگار شیخ ساجد قیوم) تھانہ مندرہ کے علاقہ میں باپ پر تشدد کرنے والا گرفتار کر لیا گیا

    مدعی مقدمہ نے درخواست گذاری کہ میرے بیٹے خاقان شوکت نے مجھ پر تشدد کیا اور گھر سے نکالنا چاہتا ہے،

    مندرہ پولیس نے شہری کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم خاقان شوکت کو گرفتار کرلیا

    ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، والدجیسی عظیم ہستی سے ناروا سلوک ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے.