Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • گوجرخان: شیخ برادری کا NA52 میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی حمایت کا اعلان

    گوجرخان: شیخ برادری کا NA52 میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی حمایت کا اعلان

    گوجرخان نامہ نگار باغی ٹی وی( شیخ ساجد قیوم ) گوجرخان کی شیخ برادری نے 8فروری کو ہونے والے انتخابات میں حلقہ این اے 52 کے امیدوار سابق وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا

    شیخ برادری کے صدر شیخ عبدالقدوس کی طرف سے اتوار کے روز ایک کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا اس کارنر میٹنگ نے ایک بڑے جلسہ کی شکل اختیار کر لی،شیخ برادری گوجرخان کے ہمراہ سابق وائس چیئرمین راجہ بشارت حسین نے بھی امیدوار قومی اسمبلی این اے 52 راجہ پرویز اشرف اور امیدوار پی پی 8 راجہ خرم پرویز کی مکمل حمایت کا اعلان کیا

    کارنر میٹنگ میں شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی سابق تحصیل ناظم راجہ سلطان نعیم کیانی شیخ برادری کے رہنما شیخ احمد سعید حاجی شیخ خوشی محمد سیٹھی محمد الیاس گوجرخان بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر راحیل احمد اعوان سمیت متعدد سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھیں سٹیج سیکرٹری کے فرائض حاجی شیخ فضل حق نے سرانجام دیئے

  • 8 فروری کو ووٹ پر پہرا  دینا ہے ، پچھلی بار ڈکیتی ہوئی تھی،چودھری نثار

    8 فروری کو ووٹ پر پہرا دینا ہے ، پچھلی بار ڈکیتی ہوئی تھی،چودھری نثار

    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ہر پولنگ اسٹیشن سے نتیجہ لے کر آنا ہے عزت عہدے سے نہیں لوگوں سے آتی ہے-

    باغی ٹی وی : چکری کے علاقے میں اپنے حلقہ کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ لوگوں آکر دیکھو کس طرح چکری والوں نے وفا کی، مجھے کسی پارٹی کے ٹکٹ کی ضرورت بالکل نہیں ہے، لوگ کہتے ہیں آزاد الیکشن لڑنا مشکل ہے اگر میں نے کام نہیں کیا تو بے شک کسی اور کو ووٹ دیں میرے علاقہ میں آج پل بھی ہیں اور بجلی بھی ہے، مخالفین نے ہمارے علاقے کی کوئی خدمت نہیں کی، میرے باپ دادا نے علاقہ کی خدمت کی، اب میرا بیٹا کرے گا۔

    چودھری نثار نے کہا کہ میرے خلاف کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا، 8 فروری کو ووٹ پر پہرا بھی دینا ہے ، پچھلی بار ڈکیتی ہوئی تھی، ہر پولنگ اسٹیشن سے نتیجہ لے کر آنا ہے عزت عہدے سے نہیں لوگوں سے آتی ہے، پاکستان پر مشکل وقت ہے ، اوپر والا ملک کو حفاظت میں رکھے، عوام کی اجازت سے ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

    ’کے الیکٹرک‘ کو مزید لائسنس دینے پرعدالت جائیں گے،حافظ نعیم

    عدالت میں نیب کے گواہ کے بیان کے بعد ریفرنس بے بنیاد ثابت ہو گیا،پی …

    ملک وقوم کی خدمت کی ایک نئی تاریخ رقم کرنی ہے،مریم نواز

  • الیکشن سےقبل مجھے ایک جلسہ کرنے دیں،سیاسی مخالفین کو لگ پتہ جائے گا،عمران خان

    الیکشن سےقبل مجھے ایک جلسہ کرنے دیں،سیاسی مخالفین کو لگ پتہ جائے گا،عمران خان

    راولپنڈی: سابق وزیر اعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ الیکشن سے 3 دن قبل مجھے چھوڑ دیں اور صرف ایک جلسہ کرنے کی اجازت دے دیں سیاسی مخالفین کو لگ پتہ جائے گا۔

    باغی ٹی وی : اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں الیکشن مہم چلانے کی اجازت تک نہیں دی جا رہی،کاغذات نامزدگی کی مستردگی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ فیصلہ کے باوجود 4 روز سے تحریری آرڈر جاری نہیں کر رہا، جس طرح کا الیکشن کروایا جا رہا ہے اس سے ملک میں سیاسی عدم استحکام بڑھے گا ملک کابیڑا غرق ہو جائے گا۔

    عمران خان نے کہا کہ ایک مفرور کو ہم پر مسلط کیا جا رہا ہے ملک میں قانون کی حکمرانی ختم ہو چکی لیکن ہم آخری گیند تک لڑیں گے، 5 اگست کے بعد نریندر مودی سے کبھی رابطہ نہیں کیا، ابھینندن کے معاملہ پر بھی مودی سے رابطہ کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی یہ سب جھوٹ ہےتوشہ خانہ میں تمام تحائف کا تخمینہ دبئی میں بھارتی شہری کی چھوٹی سی دکان سے لگوایا گیا، سارا کیس اسی گواہ پر تھا جس پر آج جرح کی گئی۔

    سینئیر لیگی رہنما کو پارٹی سے نکال دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری

    انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی جیولری کو 300 کروڑ روپے تک پہنچا دیا گیا، تحائف کی قیمت میں اضافہ ’’صاحب‘‘ کو خوش کرنے کےلیےکیا گیا اوپر بیٹھے کرنل صاحب سن رہے ہوں گےمجھے نااہل کیا گیا جبکہ عدالت کا فیصلہ معطل ہو چکا ہےسزائے یافتہ نواز شریف کو کلیئر کر دیا، میری نااہلی کےخلاف اپیل اور انسانی حقوق کے لیے دائر پٹیشن کو نہیں سنا جا رہا، یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں ہمارے امیدواروں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

    مخالفین خلائی مخلوق سے امید لگائے ہوئے ہیں،بلاول بھٹو

    لندن :ریستوران کا مالک خاتون کے مشروب میں منشیات ڈالنے کے الزام میں گرفتار

  • شیخ رشید نے ضمانت کی درخواست دائر کردی

    شیخ رشید نے ضمانت کی درخواست دائر کردی

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ضمانت کی درخواست دائر کردی۔

    باغی ٹی وی: 9مئی کے مقدمات میں ضمانت کے لیے یہ درخواست انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں دائرکی گئی ہے وکیل کی وساطت سے دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شیخ رشید مقدمے میں نامزد نہیں ہیں،9مئی کے بعد انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہاہے،عدالت نے درخواست پر پولیس کو 20 جنوری کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیاہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے راولپنڈی کی عدالت سے گرفتار کیا تھا ، راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی، جس میں شیخ رشید کی ضمانت کنفرم ہو گئی، عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کیا9 مئی کو شیخ رشید اور راشد شفیق کی مورگاہ اور تھانہ سٹی کیسوں میں بھی ضمانتیں کنفرم ہوگئیں تھیں شیخ رشید کی مجموعی طور پر 13 مقدمات میں ضمانتیں ہوئی تاہم تاہم انہیں اور راشد شفیق کو ایک مقدمے میں ضمانت نہ ملنے پر کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

    ڈالر کی قیمت میں مزید کمی،اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان

    راولپنڈی پولیس نے شیخ رشید کو جی ایچ کیو پر حملے کے ایک اور مقدمے میں گرفتار کیا، شیخ رشید کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں میٹروبس اسٹیشن سکتھ روڈ پر توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور بھتیجے راشد شفیق کے خلاف سانحہ 9 مئی کے حوالے سے 12 مقدمات درج ہیں جن میں پولیس نے گرفتاری مانگ رکھی ہے۔

    عراق نے بھی ایران سے اپنا سفیر واپس بلالیا

    پاکستان اور دبئی کے درمیان ریلوے، اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کا معاہدہ

  • ضمانت خارج، شیخ رشید عدالت سے گرفتار

    ضمانت خارج، شیخ رشید عدالت سے گرفتار

    تھانہ نیو ٹاون میں درج مقدمے میں شیخ رشید احمد کی ضمانت خارج ،شیخ رشید کو عدالت میں گرفتار کر لیا گیا

    شیخ رشید کو 9مئی کے مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کرلیا گیا، قبل ازیں کچھ مقدمات میں شیخ رشید کی ضمانت بھی ہوئی تھی

    شیخ رشید کے وکیل وکیل سردار عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی 13 میں سے 12 مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی، شیخ رشید احمد کو تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا، 9 مئی کے ایک مقدمے میں جج نے ضمانت خارج کر دی،

    قبل ازیں، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی عبوری ضمانت منظورکر لی گئی،انسداد دہشت گردی عدالت نے شیخ رشید احمد کی تھانہ سٹی میں درج 9 مئی کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور کر لی،شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت منظور ہو چکی ہے ،شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کے خلاف تھانہ سٹی، آر اے بازار اور سول لائنز میں مقدمات درج تھے ،شیخ رشید احمد کو سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات میں نامزد کیا گیا تھا ،شیخ رشید احمد کی 12 مقدمات میں سے اب تک 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور ہو چکی ہے ،جب عدالت نے فیصلہ سنایا شیخ رشید، راشد شفیق اپنے وکیل سردار عبدالرزاق ایڈوکیٹ کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے،

    شیخ رشید احمد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ 19 مقدمات میں آج فیصلہ ہے، جو بھی فیصلہ ہوا اسے قبول کریں گے۔ چلے کے بعد طبیعت کافی ناساز ہے، بولنے اور چلنے میں تکلیف ہے، حوصلہ بلند ہے، ہارتا وہ ہے جو حوصلہ ہارتا ہے۔ہمارا منشور غریب کے ساتھ جینا اور مرنا ہے، ہم نسلی ہیں، اصلی ہیں، دوستوں کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں، دوست بیشک ہمیں چھوڑ دیں ہم نہیں چھوڑتے،

    عدالت کا فیصلہ آنے سے قبل شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج دوبارہ گرفتاری ہوگی تو سسرال دوبارہ چلے جائیں گے،جیل میں سے چٹان کی طرح الیکشن لڑیں گے نسلی اور اصلی ہیں چچا اور بھتیجا دونوں 56 اور 57 میں قلم دوات کی نشان پہ اخری سانس پر بھی الیکشن لڑیں گے،اگر زندہ رہے، ہماری لاش جیل سے واپس آسکتی ہے ہمارے کاغذات نامزدگی نہیں،

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

    عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

    صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

    مسلم لیگ ن نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق دیور احمد رضا مانیکا کو بھی ٹکٹ جاری کر دیا

  • گوجرخان: راجہ امانت علی خان ایڈووکیٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

    گوجرخان: راجہ امانت علی خان ایڈووکیٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

    گوجرخان نامہ نگار باغی ٹی وی (شیخ ساجد قیوم ) راجہ امانت علی خان ایڈووکیٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

    گوجرخان بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 25 ۔ 2024کے لئے ھفتہ کے روز ووٹ ڈالے گئے صدر اور جنرل سیکرٹری کے لئے ون ٹو ون مقابلہ ہوا صدر کے عہدے کے لیے راجہ امانت علی خان ایڈووکیٹ اور راجہ محمد جواد ارسلان ایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ ھوا راجہ امانت علی خان ایڈووکیٹ 162ووٹ لیکر صدر منتخب ہوگئے جبکہ راجہ محمد جواد ارسلان ایڈووکیٹ 114 ووٹ حاصل کرسکے

    جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے راجہ دانیال امین ایڈووکیٹ اور محمد جاوید بھٹی ایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ ہوا راجہ دانیال امین ایڈووکیٹ بار ایسوسی ایشن گوجرخان کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ دیگر عہدیداران پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں

  • برطانوی اخبار میں لکھا آرٹیکل انہوں نے اپنے وکلا کو زبانی ڈکٹیٹ کیا تھا،عمران خان

    برطانوی اخبار میں لکھا آرٹیکل انہوں نے اپنے وکلا کو زبانی ڈکٹیٹ کیا تھا،عمران خان

    اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہاہے کہ برطانوی اخبار میں لکھا آرٹیکل انہوں نے اپنے وکلا کو زبانی ڈکٹیٹ کیا تھا –

    باغی ٹی وی : اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران صحافیوں نے سوال کیا کہ نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ آرٹیکل آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی مدد سے لکھا گیا،جس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے آرٹیکل اپنے وکلا کو زبانی ڈکٹیٹ کیا تھا اور انہیں ہدایت کی تھی کہ باقی چیزیں وی لاگز سے لے لی جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں آخری بال تک لڑوں گا، نوازشریف کو جانتا ہوں وہ دو امپائرز کے بغیر نہیں کھیلتاوہ لندن پلان کے تحت گارنٹی لے کر پاکستان آیا ہے، نوازشریف ایک تصدیق شدہ منی لانڈرر ہے۔

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 4 دہشت گرد ہلاک

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ترجمان نےکہا تھا کہ برطانوی اخبار دی اکانومسٹ میں شائع آرٹیکل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خود لکھا ہے بانی پی ٹی آئی کے دی اکانومسٹ میں چھپے آرٹیکل پر چلنے والی خبریں حقائق کے برعکس ہیں، دی اکانومسٹ میں چھپے آرٹیکل پر حقائق کو درست انداز میں پیش نہیں کیا جا رہا، دی اکانومسٹ میں چھپا آرٹیکل بانی پی ٹی آئی نے تحریر کیا ہے،بانی پی ٹی آئی کا دی اکانومسٹ میں چھپا آرٹیکل آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے نہیں لکھا گیا۔

    16 جنوری سے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

  • عمران خان توشہ خانہ کیس،مزید 4 گواہان کے بیان قلمبند

    عمران خان توشہ خانہ کیس،مزید 4 گواہان کے بیان قلمبند

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی اوپن کورٹ سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی –

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس کی اوپن سماعت کی، عدالت میں نیب پراسیکیوٹرز، وکلا صفائی، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی اور 11 صحافیوں اور پی ٹی آ ئی کے 25 کارکنوں کو اجازت دی گئی، عدالت نے مزید چار گواہان کے بیانات قلم بند کیے اور مزید سماعت پیر 15 جنوری تک ملتوی کر دی۔

    سماعت سے قبل عمران خان جب کمرہ عدالت میں پہنچے تو کارکنوں نے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق شکایات شروع کر دیں ،کارکنان کی شکایت پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے ٹکٹوں کے بارے مشاورت کی اجازت نہیں دی گئی، مجھے نہیں معلوم کس کو ٹکٹ ملا کس کو نہیں، 850 ٹکٹوں کے بارے میں زبانی کلامی کیسے فیصلہ کرسکتا ہوں۔

    مرحوم جنید جمشید کے بیٹے رشتہ ازدواج میں منسلک

    عدالت کی ہدایت پر سردار شہباز کھوسہ نے بانی پی ٹی آئی سے پوچھا کیا میڈیا کے کسی اور رکن کو اندر بلایا ہے، جس پر بانی پی ٹی آئی نے کھڑے ہوکر جج سے مکالمہ کیا کہ کیا ہماری چیزیں میڈیا میں رپورٹ میں ہوتی ہیں کمرہ عدالت میں صحافیوں سے بھی پوچھا کہ کیا میری کوئی چیز رپورٹ ہورہی ہے تو صحافیوں نے جواب دیا کہ آپ کی ہر چیز رپورٹ ہورہی ہے، جس پر عمران خان نے حیرانی سے صحافیوں سے پوچھا کیا کیا کہہ رہے ہیں، صحافیوں نے وضاحت کی کہ ایسا ہی ہے، آپ کی ساری گفتگو میڈیا میں رپورٹ ہو رہی ہے۔

    الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے انتخابی نشان کو ٹارگٹ کر رہا ہے،حامد خان

    اڈیالہ جیل میں عدالت نے دو صحافیوں کو روسٹرم پر بلا کر کہا کہ جو صحافی اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت کور کرتے ہیں ان کی فہرست بنا لیں، صحافیوں نے کہا جیل انتظامیہ جتنے صحافیوں کی فہرست مانگے گی ہم دینے کو تیار ہیں، جس پر عدالت نے کہا آپ فہرست فراہم کریں بعد میں ردوبدل کرتے رہیں گے۔

    سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

  • قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا 15 جنوری سے آغاز

    قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا 15 جنوری سے آغاز

    راولپنڈی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 15 جنوری سے راولپنڈی میں کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق ٹورنامنٹ میں کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ ریجنز کی ویمنز ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اسلام آباد اور راولپنڈی کے تین مختلف میدانوں پر ہونے والے 17 روزہ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم دس میچ کھیلے گی اور ہر میچ کی بہترین کھلاڑی کو بیس ہزار روپے اور ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی کو پچاس ہزار روپے انعام دیا جائے گا، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو دس لاکھ اور رنر اپ ٹیم کو پانچ لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان 31 جنوری کو فائنل میچ کھیلا جائے گا۔

    پی ایس ایل 9 کے شیڈول کا اعلان ،پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم میں …

    بلوچستان ہائیکورٹ نے جمال رئیسانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

    غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 151 فلسطینی شہید،مکمل کمیونیکیشن بلیک آؤٹ

  • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ   آپریشن ،2 دہشتگرد ہلاک

    شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ،2 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، جن کی شناخت عبداللہ خدری اور خالد عرف جانان کے ناموں سے ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد علاقے میں بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے،علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں