Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • کثیر ملکی اسپیشل فورسزکی مشترکہ مشقیں اختتام پذیر

    کثیر ملکی اسپیشل فورسزکی مشترکہ مشقیں اختتام پذیر

    راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کے شعبے میں پاکستان، قازقستان، قطر، ترکی اور ازبکستان کی اسپیشل فورسز کے درمیان ملٹی نیشنل جوائنٹ اسپیشل فورسز ایکسرسائز ایٹرنل بھائی چارے II کا انعقاد کیا گیا دو ہفتے طویل مشق Eternal Brotherhood-II کا آغاز 17 ستمبر 2023 کو بروتھا میں ہوا۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کثیر ملکی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشقوں کا انعقاد کیا گیا، ان مشقوں میں قزاقستان، قطر، ترکیہ اور آذربائیجان کی فورسز شریک ہوئیں 2 ہفتے پر محیط خصوصی مشقوں کا آغاز17ستمبر کو بروتھا میں ہوا تھا، اور ان میں مہمان خصوصی کمانڈر الیون کور تھے، جب کہ ڈی جی ملٹری ٹریننگ اور جی اوسی اسپیشل سروسز گروپ بھی موجود تھے،مشق کرنے والے دستوں کے علاوہ دوست ممالک کے افسران نے بھی اختتامی تقریب کا مشاہدہ کیا –

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشق کا مقصد برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا اور اس کے علاوہ انسداد دہشت گردی کے خلاف مشترکہ روزگار کے تصورات کو فروغ دینے میں مدد ملی اور اس کا مقصد مستقبل کے فوجی تعاون کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی کرنا تھا-

  • پاک فوج کے جنوبی وزیرستان میں بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کیلۓ اہم اقدامات

    پاک فوج کے جنوبی وزیرستان میں بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کیلۓ اہم اقدامات

    ایس آئی ایف سی کے زیر نگرانی پاک فوج نے جنوبی وزیرستان میں بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کیلۓ اہم اقدامات کیے ہیں۔

    باغی ٹی وی: ایس آئی ایف سی کے‏ ضلع زرمالان میں پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے، جہاں ابتداء میں ایک ہزار ایکڑ بنجر زمین کو کاشت کاری کے قابل بنایا جائے گا اس کے بعد 44 ہزار ایکٹر زمین کو اس پروجیکٹ کے ذریعہ قابل کاشت بنایا جائے گا، منصوبے سے کاشت کاروں کی معیشت بہتر ہوگی، غذائی قلت پر قابوپایا جائے گاعلاقے کی عوام نے پائلٹ پروجیکٹ کی تکمیل پر پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کاشت کاری کو فروغ ملے گا، جس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

  • شیخ رشید کہاں ہیں؟ ایک ہفتے میں رپورٹ طلب

    شیخ رشید کہاں ہیں؟ ایک ہفتے میں رپورٹ طلب

    لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے راولپنڈی پولیس کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے متعلق ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی

    لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی حراست کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی ، آر پی او راولپنڈی سید خرم علی عدالت میں پیش ہوئے،تو عدالت نے آر پی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آر پی او صاحب بتائیں شیخ رشید سے متعلق کیا پیشرفت ہے؟ آرپی او راولپنڈی سید خرم علی نے عدالت کو جواب دیا کہ شیخ رشید ہمارے پاس نہیں اورجہاں سے حراست میں لیا گیا وہ بھی ہماری حدود نہیں ،

    آر پی او کے جواب پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کیا آپ لکھ کر دینے کو تیار ہیں شیخ رشید آپ کے پاس نہیں؟ اگرکل کو شیخ رشید راولپنڈی سے برآمد ہوا تو آپ کے خلاف کیس چلے گا، جس پرآر پی اوراولپنڈی نےعدالت سے ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر شیخ رشید اور اس کے ساتھ گرفتار 2 دیگر اشخاص سے متعلق آگاہ کریں آرپی اوصاحب امید ہے آپ شیخ رشید سے متعلق اچھی پیشرفت سے آگاہ کریں گے ،شیخ رشید کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ شیخ رشید کو راولپنڈی پولیس نے گرفتارکیا ہے ہمارے پاس شواہد موجود ہیں

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ،بنچ تاخیرکا شکار

    عدالت آنے والے لوگوں سے مہمان جیسا سلوک کریں،چیف جسٹس

    چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل …

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

  • لال حویلی فوری ڈی سیل کی استدعا مسترد

    لال حویلی فوری ڈی سیل کی استدعا مسترد

    لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں لال حویلی سیل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس چودھری محمد اقبال نے کی،عدالت نے پٹیشن سماعت کیلئے منظورکرلی،دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لال حویلی فوری ڈی سیل کی استدعا مسترد کرتے ہیں جواب آنے دیں پھر کارروائی کرتے ہیں، عدالت نے ایڈمنسٹریٹو محکمہ اوقاف ، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹو اوقاف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پٹیشن کا شق وار 26 ستمبر منگل کو جواب طلب کرلیا،لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین وقف متروکہ املاک اور ڈپٹی ایڈمنسٹریٹو کو رپورٹ سمیت طلب کرلیا

    واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی خالی کر وا کر سیل کر دی گئی ہے،ڈپٹی ایڈ منسٹر یٹر آصف خان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اور ان کے بھائی متروکہ وقف املاک کی پراپرٹی پر غیر قانونی قابض ہیں، لال حویلی سے متعلق کوئی مستند دستاویزات پیش نہیں کر سکے ،

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ان کے بھتیجے شیخ شاکر اور سٹاف ممبر شیخ عمران کی بازیابی کے لئے دائر پیٹشن پر راولپنڈی پولیس کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور آر پی راولپنڈی کو 26 ستمبر کو اصالتا عدالت میں طلب کرلیا ،وفاق اور پنجاب کے لا افسران نے پولیس رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید راولپنڈی پولیس کے پاس نہیں ہیں

    ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

    لال حویلی خالی کرانے کا نوٹس، شیخ رشید کو عدالت سے ریلیف مل گیا

    اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس

    کٹاس راج مندر ازخودنوٹس کیس، سپریم کورٹ نے کس سے رپورٹ طلب کی؟ اہم خبر

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

  • شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی سیل کر دی گئی

    شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی سیل کر دی گئی

    راولپنڈی میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی خالی کر وا کر سیل کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی:متروکہ وقف املاک بورڈ نےصبح سویرے ایف آئی اے اورپولیس کی بھاری نفری کی موجود گی میں آپریشن کیاڈپٹی ایڈ منسٹر یٹر آصف خان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اور ان کے بھائی متروکہ وقف املاک کی پراپرٹی پر غیر قانونی قابض ہیں، لال حویلی سے متعلق کوئی مستند دستاویزات پیش نہیں کر سکے۔

    متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لال حویلی کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے، لال حویلی کا ڈی 158 یونٹ پوری لال حویلی کو ظاہر کرتا ہے،شیخ رشید اور شیخ صدیق نے جو دستاویزات پیش کی ہیں وہ ناقابل قبول ہیں، لال حویلی کو خالی کرانے کا فیصلہ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے جاری کیا، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے فیصلے کی روشنی میں لال حویلی کا آپریشن کیا گیا۔

    کوہ پیما نائلہ کیانی مناسلو سرکرنےوالی پہلی پاکستانی خاتون

    متروکہ وقف املاک نے شیخ رشید کی رہائشگاہ سیل کر کے لال حویلی کا کنٹرول سنبھال لیا اور حویلی کے باہر ایویکیو ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ کی سکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے لال حویلی سیل کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    دوسری جانب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے وکیل نے لال حویلی سیل کرنے کو انتقامی کارروائی قرار دے دیا۔

    2 خواتین سمیت 5 منشیات فروش گرفتار

  • نامورمیڈیا گروپ کا مالک جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی اور منی لانڈرنگ میں ملوث،7 ارب روپے برآمد

    نامورمیڈیا گروپ کا مالک جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی اور منی لانڈرنگ میں ملوث،7 ارب روپے برآمد

    راولپنڈی: روزنامہ اساس اور الحرم سٹی کے مالک شیخ افتخار کے نجی بینک پر ایف آئی اے کا مبینہ چھاپہ 7 ارب روپے برآمدراولپنڈی کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور ڈالر برآمد کرلیے-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق راولپنڈی نوربُرج پلازہ مری روڈ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپے کے دوران 9 ارب روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی اور ڈالر برآمد کر لئے گئے کاروباری شخصیت نے مقامی پلازہ میں نجی بینک قائم کررکھا تھا،پلازہ سے بڑی تعداد میں ڈیجیٹل سیف برآمد کر لیے، ایف آئی اے نے دیگر اداروں سے مدد طلب کرلی-

    پلازہ کی بیسمنٹ سے ہاوسنگ سوسائٹی مالکان اور زمینوں کےکاروبار سمیت مبینہ طور پر میڈیا انڈسٹری سے وابسطہ شخصیات کے مبینہ طور پر ڈمپ شدہ کروڑوں روپے مالیت کی غیرملکی وملکی کرنسی و لاکرز برآمد کئے گئے کہ ٹیم کو گنتی کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے یقینا ملک میں ایسے اور بھی بہت سے تہہ خانے ہونگے-

    قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی اورڈالر برآمد

    یہ صرف ایک میڈیا سیٹھ کے مال پر چھاپہ ہے اور اس خبر کو صحافی گول کر گئے ہیں یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ان صحافیوں نے کتنا مال دبایا ہے یہ ایک اخبار کے آفس پر چھاپہ پڑا سات ارب نکلے اس ملک میں یہ ہے صحافت کی کُل اوقات صحافت بس سہولت کاری اور شراکت جرم کا نام ہے –

    نثار کے سابق باس شیخ افتخار نے میڈیا ہاؤس قائم ہی اپنے ناجائز کاروبار کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے کیا تھا، موصوف کے گھر پہ چھاپہ نے یہ تاثر بھی توڑ دیا کہ میڈیا بنا لینے سے پولیس ہاتھ نہیں لگائے گی سرمایہ کاریاں ڈوب گئیں-

    نور بُرج پلازہ پراپرٹی ٹائیکون، روزنامہ اساس اور الحرم سٹی کے شیخ افتخار عادل کی ملکیت میں ہےنام بسم اللہ دودھ دہی جبکہ ملاوٹ میں اول نمبر،ہاوسنگ سوسائٹی نام الحرم سٹی جبکہ کام فراڈ غیرقانونی قبضےمنی لانڈرنگ کالا دھن پلاٹوں میں ہیرپھیرکیا جاتا ہےاس نے الحرم سٹی دانیال بلاک کے الاٹ شدہ پلاٹ 25 سال بعد بھی نہیں دئی اس نے گلشن کشمیر بھی بنایا تھا سج 95 میں لوگوں نے پلاٹ لیا جو آج تک دیکھنا نصیب نہیں ہو-

    نگراں وزیر اعظم نےپاکستان میں منعقدہ عالمی مقابلہ حسن کا نوٹس لےلیا

    دراصل ‏‎یہ صحافی نہیں قبضہ گروپ ہے ، بعد میں یہ اخبار اپنے جرائم چھپانے کے لئے خریدا تھا اس وقت زیادہ تر میڈیا گروپ ایسے ہی ہیں جنہوں نے اسمگلنگ ، زمینوں پر قبضے ، حرام خوری سے پیسہ بنایا اور پھر اپنے پیسے کو محفوظ بنانے کیلیے میڈیا کا لبادہ اوڑھ لیا
    بلیک منی چھپانے یا وائٹ کرنے کے لیے صحافت سے بہتر کوئی لبادہ نہیں اور بڑے بڑے کاروباری یا تعلیمی اداروں نے tv چینل بنائے ہوئے ہیں-

    اس کا بیٹا کسی الیکشن میں کھڑا ہوا تھا تب حلقہ کا نمبر تھا این اے 56 لیکن اس کو حلقے کے محل وقوع کا پتہ نہیں تھا اندھا دھن سلائی مشین اور پیسے بانٹے حلقے سے باہر تک نتیجہ ہار گیا بلکہ ضمانت بھی ضبط ہوگئی ‏‎پہلے حرام سے پیسے کماتے ہیں پھر ٹی وی چینل یا اخبار نکالتے ہیں اور اس صحافتی لبادہ میں اپنے کاروبار کو مزید تقویت دیتے ہیں یہ ہے پاکستانی میڈیا اور کاروبارحامد میر نے بھی ٹویٹ کی ہے۔ لیکن نام نہی لے سکا اگر کسی سیاستدان کا کیسں ہوتا تو دیکھتے کیسے تفصیل سے لکھتا-

    ہم نے اپنی سیاسی قربانی دے کر پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، اسحاق ڈار

    حامد میر اور حسن نثار اس اخبار کے ایڈیٹر ان چیف رہے ہیں صحافت کا معزز پیشہ آج کل رنڈی کا کوٹھا بن چکا ہے جہاں کریمنل تسکین کے لئے بڑھ چڑھ کر بولی لگاتے اور رنڈی سب سے اونچی بولی پر بکتی ہے انہوں نے الحرام سٹی اور دانیال ٹاون کے نام پر غریب لوگوں کو لوٹا۔بعد ازاں فیصل ٹاون والوں کو ساری زمین بیچُ دی کل کے عطر فروش کیسے کھرب پتی بن گئے-

    غریب لوگوں کے پلاٹ اس نے بیچ دئیے ہیں پہلے لوگوں کو قسطوں پر پلاٹ دیئے اور بعد میں ساری زمین فیصل ٹاؤن 2 کو 11 ارب کی بیچ دی اور لوگوں کے کروڑوں روپے کھا گئے-

  • قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی اورڈالر برآمد

    قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی اورڈالر برآمد

    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کمپنی چلانے والے ملزم کو گرفتار کر کے 70 ہزار امریکی ڈالر برآمد کر لیے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اےکمرشل بینکنگ سرکل کراچی کی ڈپٹی ڈائریکٹررابعہ قریشی کی ٹیم نے کارروائی کی حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزم سمیر کو گرفتار کیا گیا جو بغیر لائسنس کے منی چینجر اور حوالہ ہنڈی کا کاروبار کر رہا تھا، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں دہلی کالونی کراچی سے گرفتار کیا گیا، چھاپے کے دوران ملزم سے 70 ہزار امریکی ڈالر بر آمد کر لیے گئے، ملزم کے موبائل سے ہنڈی حوالہ سے متعلق متعدد رسیدیں اور پیغامات بھی برآمد کیے گئے ہیں جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

    نیب ترامیم سےمتعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے،شہباز شریف

    دوسری جانب راولپنڈی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مقامی پلازہ میں قائم کاروباری شخصیت کے نجی بینک پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور ڈالر برآمد کرلیے راولپنڈی مری روڈ نجی پلازہ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے چھاپہ مارا گیا، چھاپے کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور ڈالر برآمد کرلیے گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہنا ہے کہ کاروباری شخصیت نے مقامی پلازہ میں نجی بینک قائم کر رکھا تھا، پلازہ سے بڑی تعداد میں ڈیجیٹل سیف برآمد کرلیے،ایف آئی اے نے دیگر اداروں سے مدد طلب کرلی۔

    پنجاب حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی چینی فراہم کرنے کا فیصلہ

  • 11 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن

    11 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن

    کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ کی سربرا ہی میں قائم ٹاسک فورس نے چکری روڈ راولپنڈی پر 11 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے راول انکلیو، حیدر ریذیڈنشیا، پارک زمین ٹاؤن، الحرم سٹی، دانیال الحرم بلاک، تعمیر گارڈن، خان بلڈرز، منان سٹی، ملٹی گارڈن فیز- II ، فیصل ٹاؤن فیز۔II اور کیپیٹل سمارٹ سٹی ایکسٹینشن نامی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے دفاتر، مین گیٹس، ڈیوائیڈرز،بل بورڈز اور روڈ انفراسٹرکچر کو مسمار اور سربمہر کر دیا ہے۔

    ٹاسک فورس کے سربراہ و ڈی جی آر ڈی اے نے کہا عوام الناس کی شکایات پرغیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی دھوکہ دہی، شہریوں کو ورغلا کی لوٹ مار اور جعلسازی کو روکنے کے کیے گرینڈ آپریشن کیا گیا جس کا تسلسل قائم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو جانب سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان پر ناجائز قبضوں کی شکایات بھی موصول ہوتی ہیں اور اسلحہ کے زور پر قبضہ کرواتے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ سربراہ ٹاسک فورس و ڈی جی آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ جن ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان نے قانونی کاغذات پورے کیے ہیں انہیں پراسس دیا ہے اور آرڈی اے وقتاً فوقتاً عوام الناس کے معلومات کے لیے پریس ریلیز جاری کرتا رہتا ہے کہ وہ غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں میں اپنے سرمایہ نہ لگائیں اور آرڈی اے ویب سائٹ www.rda.gop.pk پر دیکھیں اور ہدایت کی جاتی ہے کہ صرف منظور شدہ ہاءوسنگ سکیموں سے خریدو فروخت کریں۔

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

    تحریک انصاف کا احتجاج، راستے بند، شہریوں کی زندگی اجیرن

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

    حکام کے مطابق غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان و سپانسرز سید نیئر رضا، مسٹر اسامہ عباسی، راجہ۔ شعیب تنویر، راجہ رضوان چراغ، شیخ افتخار احمد عادل، جناب عبدالمنان قدسی، جناب شاہد رضا کو غیر قانونی اشتہارات، بکنگ اور ڈویلپمنٹ کی وجہ سے پیشگی نوٹس جاری کیے گئے تھے۔ ٹاسک فورس بشمول ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ سمیع اللہ نیازی، ایس پی صدر نبیل کھوکھر، اے ایس پی زینب قیوم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول آرڈی اے عثمان باجوہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ آرڈی اے ملک وقار احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ آرڈی اے مہوش نسیم، آرڈی اے سکیم انسپکٹرز، ضلع کونسل انسپکٹر مسٹر حفیظ، ضلع انتظامیہ کے نمائندہ تحصیلدار نعیم اللہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مشترکہ طور پر کارروائی کی۔ ان جائیدادوں کے مالکان قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے بکنگ آفس چلا رہے تھے۔۔

    باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

    مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

    مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

  • اردو کے ممتاز پاکستانی شاعر صابر ظفر

    اردو کے ممتاز پاکستانی شاعر صابر ظفر

    عمر بھر لکھتے رہے پھر بھی ورق سادہ رہا
    جانے کیا لفظ تھے جو ہم سے نہ تحریر ہوئے

    صابر ظفر

    اردو کے ممتاز پاکستانی شاعر صابر ظفر 12 ستمبر، 1949ء کو کہوٹہ، راولپنڈی، پاکستان میں عبدالرحیم کےگھرپیدا ہوئےانہوں نے شاعری کی ابتدا 1968ء سے کی صابر ظفر نے دوسال بذریعہ ڈاک رئیس امروہوی سےاصلاح لی ماہ نامہ "اپنی زمین” میں کچھ عرصہ بطور معاون مدیر کام کیا-

    صابر ظفر عہد حاضر کے ایک اہم غزل گو شاعر ہیں ان کی شاعری میں دو مختلف جہتیں ہیں۔ روایتی غزل ان کا بنیادی حوالہ ہے اور گیت نگاری میں بھی انہیں یدِ طولیٰ حاصل ہےکراچی سے 2013 میں صابرظفرکی کلیات کا حصہ اول ”مذہبِ عشق“ رنگ ادب پبلیکیشنزنے شائع کیا۔ اس کلیات میں ان کےپہلے 10 مجموعہ ہائے کلام کو یکجا کیا گیا جن کے نام ، ابتداء، دھواں اور پھول، پاتال، دریچہ بے صدا کوئی نہیں ہے، دکھوں کی چادر، بارہ دری میں شام، اک تری یاد رہ گئی باقی، عشق میں روگ ہزار، بے آہٹ چلی آتی ہے موت، اور چین ایک پل نہیں، ہیں۔ صابر ظفر کی یہ کلیات اپنے اندر بہت سے موضوعات سموئے ہوئے ہیں۔ دُکھ، انتظار، درد، لہو، ہجر، پیاس، صحرا، سمندر، قفس، نیند، عشق کے موسم اور وحشت کے تماشے جیسے موضوعات ان کی شاعری میں پوری طرح منعکس ہیں۔

    صابر ظفر حساس دل اور سادہ طبیعت کے مالک ہیں، ان کی غزلیں غلام علی، منی بیگم، نیرہ نور، گلشن آراء سید نے گائیں۔ گیت گانے والے گلوکاروں میں نازیہ حسن، زوہیب حسن، محمد علی شہکی، سجاد علی، شہزاد رائے، نجم شیراز، حدیقہ کیانی، فاخر، راحت فتح علی خان، شفقت امانت علی خان، وقار علی اور دیگر شامل ہیں۔ صابر ظفر کے لکھے ہوئے درجنوں گیت پاکستانی ڈراموں کے ٹائٹل سونگ بن چکے ہیں، جنہیں مقبولیت ملی، ان میں سرفہرست ”میری ذات ذرہ بے نشاں“ ہے۔ دو قومی گیتوں کو بھی بہت شہرت ملی، پہلا ”ہے جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہار“ تھا، جو 1996 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ ہارنے پر مقبول ہوا۔ دوسرا ہالی وڈ کی فلم ’جناح“ کا ٹائٹل سونگ تھا۔

    صابر ظفر غزل کی روایت کو مضبوط کرنے والے عہد حاضر کے شعراء میں ایک نمایاں شاعر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ ان کی شاعری میں زندگی اپنی تلخ حقیقتوں کے ساتھ دکھائی دیتی ہے۔ ان کے یہ چند اشعار اس بات کی گواہی ہیں۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    بھروں گا مٹھی میں الفاظ، جگنوؤں کی طرح
    اور ان کو خالی فلک کی طرف اُچھالوں گا​

    میں ایسے جمگھٹے میں کھو گیا ہوں
    جہاں میرے سواکوئی نہیں ہے
    ۔۔۔۔۔
    آوارگی شناس نہ تھا دست کوزہ گر
    شاید اسی لیے مری مٹی کو تر کیا
    ۔۔۔۔۔
    چین اک پل نہیں
    اور کوئی حل نہیں
    کیا بشر کی بساط
    آج ہے کل نہیں

    ہمارا عشق ظفر رہ گیا دھرے کا دھرا
    کرایہ دار اچانک مکان چھوڑ گیا

    نہ ترا خدا کوئی اور ہے نہ مرا خدا کوئی اور ہے
    یہ جو قسمتیں ہیں جدا جدا یہ معاملہ کوئی اور ہے

  • پاک فوج نے لانگ رینج چیمپئن شپ یوکےجیت کر تاریخ رقم کر دی

    پاک فوج نے لانگ رینج چیمپئن شپ یوکےجیت کر تاریخ رقم کر دی

    راولپنڈی::برطانیہ کے شہر بیسلے میں یورپی لانگ رینج چیمپئن شپ کا انعقاد ہو ا جس میں پاکستان نے 2 سلور اور 1 گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق یورپی لانگ رینج چیمپئن شپ کا آغاز 5 ستمبر 2023 کو یو کے میں بسلے میں ہوا ورلڈ چیمپیئن شپ کے بعد یورپی پلیٹ فارم کو اس زمرے کا دوسرا بڑا ایونٹ سمجھا جاتا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ٹیم نے پہلی مرتبہ یورپی چیمپیئن شپ میں 12 ممالک کے 80 سے زائد بین الاقوامی شوٹرز کے ساتھ انفرادی میچوں میں اور 12 ٹیموں کے ساتھ ٹیم میچز میں حصہ لیا پاکستانی لانگ رینج ٹیم نے یورپی لانگ رینج چیمپئن شپ – یوکے 2023 جیت کر تاریخ رقم کی۔

    آئینی مسائل میں الجھا کر عدالت کا امتحان لیا گیا،چیف جسٹس

    آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریز اور کرنل جنید وقاص نے سلور میڈل جیتا جبکہ لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے گولڈ میڈل حاصل کیا بین الاقوامی لانگ رینج ایونٹ میں پاکستان کی طرف سے جیتنے والا پہلا بین الاقوامی تمغہ ہے-

    پرویز الہی توہین عدالت کیس: پولیس افسران نے توہین عدالت شوکاز نوٹس کے جوابات …