Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • ریلوے راولپنڈی ڈویژن نے آمدن میں اپنا ریکارڈ توڑ دیا

    ریلوے راولپنڈی ڈویژن نے آمدن میں اپنا ریکارڈ توڑ دیا

    اسلام آباد (محمداویس)ریلوے راولپنڈی ڈویژن نے آمدن میں اپنا ریکارڈ توڑ دیا، مالی سال 2022-23میں 5 ارب 20 کروڑ 36 لاکھ سے زائد آمدن حاصل کرلی جو ٹارگٹ سے 64 کروڑ44لاکھ روپے اور گذشتہ مالی سال سے 1ارب زائد ہے ، اس آمدن میں راولپنڈی ڈویژن کی آوٹ سورس ٹرینوں کی آمدن شامل نہیں ہے ۔

    باغی ٹی وی کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق مالی سال 2022-23 میں 5 ارب20کروڑ 36لاکھ سے زائد آمدن حاصل کرلی جو ٹارگٹ سے 64کروڑ44لاکھ روپے زائد ہے راولپنڈی ڈویژن کو ہیڈ کوارٹر کی طرف سے 4ارب 55 کروڑ 93لاکھ 50ہزار کا ٹارگٹ دیا گیا تھا ۔30جون تک راولپنڈی ڈویژن نے ٹارگٹ کا 114فیصد حدف حاصل کیا ہے مالی سال 2021-22میں راولپنڈی ڈویژن نے 4ارب روپے سے زائد آمدن حاصل کی تھی ۔ ہیڈکوارٹر کی طرف سے راولپنڈی ڈویژن کو مسافروں کی آمدن کا 2469.597ملین روپے کا ٹارگٹ دیا تھا جبکہ آمدن 2494.280ملین روپے ہوئی جو آمدن کا 101فیصد بنتا ہے ۔ای ٹکٹ کا ٹارگٹ 889.51ملین روپے دیا گیا تھا جبکہ آمدن 1093.493ملین ہوا ہے ۔دیگر چارجز کی مدمیں ٹارگٹ 76.397ملین روپے تھا جبکہ آمدن 56.314ملین روپے ہوئی ہے جو کہ 73فیصد بنتی ہے ۔فریٹ کا ٹارگٹ 289.465ملین دیا گیا تھا جبکہ آمدن 359.883ملین ہوئی ہے جو کہ 124.33فیصد ہے ۔سنڈری کی مد میں ٹارگٹ 198.381ملین تھا جبکہ آمدن 376.136ملین ہوئی ہے جو کہ ٹارگٹ کا 189.6فیصد ہے پی اینڈ ایل سنڈری کا حدف 636ملین روپے تھا جبکہ آمدن 823.523ملین روپے ہوئی جو کہ ٹارگٹ کا 129.4فیصد بنتی ہے ۔

    تمام آمدن کو ملایا جائے تو راولپنڈی ڈویژن کو 5ارب 20کروڑ 36لاکھ 29 ہزار روپے آمدن ہوئی ہے جبکہ حدف 4ارب 55کروڑ 93لاکھ 50ہزار تھا اس طرح ٹارگٹ کا 114.13فیصد آمدن ہوئی ہے مالی سال 2021-22میں ٹارگٹ 4106.088ملین تھا اور آمدن 4234.010ملین ہوئی تھی ۔اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں راولپنڈی ڈویژن کو 1ارب روپے زائد آمدن ہوئی ہے ۔واضح رہے کہ گذشتہ مالی سال میں سیلاب کی وجہ سے ٹرین آپریشن محدود کردیا گیا تھا اس کے باوجود راولپنڈی ڈویژن نے 1ارب روپے کی زائد آمدن اکٹھی کی۔

    راولپنڈی ڈویژن کی آمدن میں راولپنڈی ڈویژن کی آٹ سورس ٹوینوں کی آمدن شامل نہیں ہے ۔ ڈی ایس ریلوے راولپنڈی ڈویژن انعام محسود نے کہاکہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ راولپنڈی ڈویژن کو آمدن کا جو ہدف ملا تھا اس کا 114فیصد ہم نے حاصل کیا ہے گذشتہ مالی سال ہم نے 4 ارب روپے کی آمدن کرکے ریکارڈ بنایا تھا اور مالی سال 2022-23 میں ہم نے 5 ارب روپے سے زائد آمدن حاصل کرکے ریکارڈ بنایا ہے اس پر میں اپنی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں آمدن کا ٹارگٹ حاصل کرنے میں وزارت ریلوے کے تعاون کے بغیر بھی ممکن نہیں تھا

    پاکستان میں دوران سفر جنسی سہولیات حاصل کریں،

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں

    دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

  • عید کی چھٹیاں گزارنے  شہریوں کی بڑی تعداد مری پہنچ گئی

    عید کی چھٹیاں گزارنے شہریوں کی بڑی تعداد مری پہنچ گئی

    عید کی چھٹیاں گزارنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد ملکہ کوہسار مری پہنچ گئی

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مری میں مزید 850 گاڑیاں داخل ہوئی ہیں،مری میں مجموعی طور پر 17 ہزار 298 گاڑیاں داخل ہوئیں ،11 ہزار سے زائد گاڑیاں مختلف راستوں سے مری سے نکال دی گئی ،5 ہزار 400 گاڑیاں اب بھی مری میں بدستور موجود ہیں،مری میں 8 ہزار گاڑیوں کی گنجائش ہے،ملکہ کوہسار مری میں 3700 گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد سے مزید گاڑیوں ملکہ کوہسار مری میں داخل ہو رہی ہیں مری کے داخلی راستوں پر راولپنڈی پولیس اور ٹریفک پولیس کے جوان تعینات کر دیئے گئے مری میں ٹریفک کا لوڈ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے

    ایس پی صدر ڈویژن محمد نبیل کھوکھرنے ملکہ کوہسار مری میں مختلف مقامات پر سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کی جائزہ لیا، ایس پی صدر عید کے تینوں روز مری میں موجود رہ کر تمام انتظامات کی نگرانی کرتے رہے،، سیاحوں کے محفوظ و خوشگوار سفر کو یقینی بنانے کے لیے راولپنڈی پولیس تمام اقدامات اٹھا رہی ہے۔

    خواجہ سرا بھی اب سکول جائیں گے، مراد راس

    خواجہ سرا کے ساتھ ڈکیتی، مزاحمت پر بال کاٹ دیئے گئے

    پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

    شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

  • تیراہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ایک دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی

    تیراہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ایک دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی

    راولپنڈی: خیبر ایجنسی کے علاقے تیراہ میں سکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کیا آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن بھی کیا گیا سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل باجوڑ میں انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

    وزیراعظم اور آرمی چیف پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ عید کا دن گزارنے پہنچ …

    آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ کے علاقے عنایت قلعہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جہاں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا فائرنگ کے نتیجے میں شفیع سمیت 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

    سعودی عرب: امریکی قونصل خانےکے باہر فائرنگ ایک سکیورٹی گارڈ اورحملہ آور ہلاک

  • باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن 3 دہشتگرد ہلاک

    باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن 3 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں آپریشن کر کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے علاقے عنایت قلعہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں شفیع سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

    پُرامن ممالک کی فہرست میں پاکستان کونسے نمبر پر؟

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، علاقہ مکینوں نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کیا۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

  • عمران خان اور ان کی اہلیہ کو نیب کا طلبی نوٹس

    عمران خان اور ان کی اہلیہ کو نیب کا طلبی نوٹس

    اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نیب نے 4 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی چیئرمین کو توشہ خانہ کیس میں 26 جون کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ نیب میں پیش نہیں ہوئے بشری بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں تفتیش کے لئے 7 جون کو طلب کیا گیا لیکن وہ پیش نہ ہوئیں،نیب نوٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ جب کہ بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ کیس میں طلب کیا گیا ہے-

    نیب نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کو 7 جون، 12 جون اور 23 جون کو طلب کیا گیا لیکن آپ تفیش میں شامل نہیں ہوئیں نیب نے تحقیقات کے لئے بشریٰ بی بی کو 4 جولائی کو دن گیارہ بجے طلب کر لیا ہے-

    غیر قانونی بھرتیوں کا کیس: علی محمد خان کی ضمانت منظور،رہائی کا حکم

    NAB
    بعد ازاں نیب نےچیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوایک بار پھر طلبی کا نوٹس بھیجا 26 جون کو دن 11 بجےنیب راولپنڈی آفس میں کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی چیئرمین پی ٹی آئی کو بھیجے گئے نوٹس میں نیب کا کہنا ہے کہ بطور وزیراعظم آپ نے اپنے ذاتی فائدے کے لیے کچھ سرکاری تحفوں کو فروخت کیا آپ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، آپ کو 23 جون کو بھی طلب کیا گیا لیکن آپ پیش نہیں ہوئے۔

    روس کو درپیش مشکل ترین آزمائش پر قابو پالیا گیا ہے،روسی صدر

  • پاکستان میں کوئی شعبہ ایسا نہیں ہےجہاں عدم استحکام نہیں ،شیخ رشید

    پاکستان میں کوئی شعبہ ایسا نہیں ہےجہاں عدم استحکام نہیں ،شیخ رشید

    راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہےجھوٹے کیسوں کا جمعہ بازار اور کرپشن کا انبار لگا ہے، جو منی لانڈرنگ اور نیب میں مطلوب تھے وه حکمران بنا دیئے گئے۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کے50 دن اورآئی ایم ایف کے فیصلے کو 8 دن رہ گئے ہیں پاکستان میں کوئی شعبہ ایسا نہیں ہےجہاں عدم استحکام نہیں معیشت تباہ ریاست بدحال سیاست کا برا حال 2 کروڑ لوگ بے روزگار 10 کروڑ خطہ غربت کی لکیرسے نیچے اورڈیفالٹ کی تلوار سر پے لٹک رہی ہے دیکھتے ہیں شہبازشریف فرانس سے آئی ایم ایف کو منوا کے آتے ہیں یا منہ لٹکا کے آتے ہیں-

    وزیرداخلہ نے کہا کہ ملک ونیٹی لیٹر پر ہےجب انڈسٹری نہیں چلے گی تو روزگار نہیں ملے گا اوربے روزگار بھوک کے مارے سمندروں میں ڈوب کے مریں گے یہ کہتے تھے ہم آئیں گے تو دودھ شہد کی نہریں بہئیں گی لیکن انہوں نے مہنگائی بیروزگاری کا طوفان کھڑا کردیا، اسحاق ڈار کہتا تھا ڈالر 200 کا کروں گا اب آئی ایم ایف کے لیے امریکا برطانیہ کے سفیروں کے پاؤں میں پڑا ہے۔

    گرین ہاؤس گیسوں کےباعث ہمالیائی گلیشیئرز 80 فیصد تک پگھل جائیں گے

    انہوں نے کہا کہ جو 50 سال سے یہاں سرمایہ کاری کررہے تھے وہ اپنے شیئر بیچ کے جا رہے ہیں، آئین وقانون کی تضحیک میں کون غیر ملکی سرمایہ کارپاکستان آئے گا، جو منی لانڈرنگ اور نیب میں مطلوب تھے وه حکمران بنا دیے گئے، جن کو جیلوں میں ہونا چاہیئے تھا وہ غیر ملکی دوروں پر ہیں۔

    چین:ریسٹورنٹ میں دھماکا،31 افراد ہلاک متعدد زخمی

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ پولیس گھروں میں گھس کے توڑ پھوڑ کر رہی ہے، چادر اور چار دیواری کو رسوا کر رہی ہے، ملک میں اتنی گندم نہیں کاٹی جارہی جتنی جھوٹی ایف آئی آرکاٹی جارہی ہیں، جھوٹے کیسوں کا جمعہ بازار اور کرپشن کا انبار لگا ہے، جس کو چاہتے ہیں اٹھالیتے ہیں، ایک کیس میں ضمانت ہونے پر دوسری ریڈی میٹ ایف آئی آر جیل کے دروازے پر منتظر ہوتی ہے۔

    ہنی سنگھ کو بھی گولڈی برار کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی

  • سپریم کورٹ کے سابق جج قاضی محمد امین انتقال کرگئے

    سپریم کورٹ کے سابق جج قاضی محمد امین انتقال کرگئے

    راولپنڈی: سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج قاضی محمد امین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی: چکوال سے تعلق رکھنے والے قاضی محمد امین کی عمر66 برس تھی،جسٹس (ر) قاضی محمد امین کے انتقال کی تصدیق اہل خانہ کی جانب سے کردی گئی ہےنمازجنازہ آج شام راولپنڈی میں ادا کی جائےگی-

    خاندانی ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) قاضی امین گزشتہ کئی دنوں سے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج تھے،جسٹس (ر) قاضی امین کی نماز جنازہ آج شام 6 بجے راولپنڈی میں ادا کی جائےگی۔

    امریکا میں بھارتی وزیراعظم کو شرمندگی کا سامنا

    کلر کہار بس حادثے کے بعد موٹر وے پولیس نےنئی حکمت عملی وضع کر دی

    جسٹس (ر) قاضی محمد امین احمد 26 مارچ 1957 کو چکوال میں پیدا ہوئے تھے، قاضی محمد امین کی اپریل2019 میں بطورجج سپریم کورٹ تعیناتی ہوئی تھی جسٹس قاضی محمد امین احمد کی تقرری کی سفارش سپریم کی جوڈیشل کونسل نے کی تھی۔ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد صدر ڈاکٹرعارف علوی نے تقرری کا حکم نامہ جاری کیا تھا قاضی محمد امین مارچ 2022 کو بطور سپریم کورٹ جج ریٹائر ہوئے تھے،محمد امین لاہور ہائیکورٹ میں 7 نومبر 2014 سے 25 مارچ 2019 تک جج رہے۔

    چترال، کوہستان اپر، اپر دیر اور سوات کے بالائی علاقوں میں گلیشیر پگھلنے کا خدشہ

    سابق وفاقی وزیرغلام سرور خان گرفتار

  • شیخ رشید ٹوئٹر پر چھا گئے

    شیخ رشید ٹوئٹر پر چھا گئے

    راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگرغریب کوووٹ کاحق مل گیاتوسب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی-

    باغی ٹی وی : ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ملک میں آئینی سیاسی اقتصادی مالیاتی بحران شدید ہوگیاہےغریب کاکوئی پرسان حال نہیں لوگ باشعورہوچکےترقیاتی فنڈکاووٹ نہیں رہااگرغریب کوووٹ کاحق مل گیاتوسب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی حکمرانوں کی آنکھوں پرپرده پڑچکاہےزمینی حقائق سےبےخبر ہیں جوفیصلہ کررہےہیں الٹا اُنکےگلےپڑرہاہے-

    انہوں نے کہا کہ ڈارنےمعیشت کاجنازہ نکال دیاشہباز شریف کہتاہےجوڈارکی ٹانگیں کھنچےگااُسےکان سےپکڑکرنکال دوں گابلاول کوسیلاب کی تباہی کی امداد کی یاد ایک سال بعدآئی پاکستان کےتمام معاشی امورکےماہرکہتےہیں کہ ڈارناکام ترین وزیرخزانہ ہیں آنےوالی حکومت کےلیےآگےکھائی ہےپیچھےگھڑاہے پلان بی نامعلوم ہے-

    پاکستان کےخودکار چیک کلیئرنگ سسٹم نِفٹ پر سائبر حملہ

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈارکی معاشی پالیسی سےصرف شریف خاندان خوش کیونکہ خاندان نےہی خاندان میں سیاسی عہدے بانٹےٹیکنو کریٹ ہوں یاڈیموکریٹIMFکےبغیرچاره نہیں30جون تکIMFکا پتہ لگ جائےگامعیشت ڈوبتی ہےتوملک ڈوبتاہےبجٹ پروزیراعظم اور وزیر خزانہ کی تقریرمیں زمین آسمان کافرق ہےسیاسی عدم استحکام تباہی وبربادی لائےگا-

    دوسری جانب سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے ٹوئٹر پر 8 ملین فالوورز مکمل ہوگئے، شیخ رشید کی کیک کاٹنے کی تصویر بھی وائرل ہوگئی۔

    لیگی رہنما کو سڑک پر گاڑی دھونے پربھاری جرمانہ عائد،نوٹس جاری

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے ایک تصویر شیئرکی جس میں انہیں 8 ملین فالوورز مکمل ہونے پر کیک کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔ کیک پر ٹوئٹر کا لوگو اور شیخ رشید کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا نام لکھا ہوا ہے۔


    شیخ رشید 8 ملین فالوورز مکمل کرنے کے بعد ملک بھر میں زیادہ فالوورز والے اکاؤنٹ کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آگئے۔ شیخ رشید نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ مریم نواز شریف کے مقابلے میں آگئے ہیں-

    واضح رہے کہ اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کیا گیا ٹوئٹر اکاؤنٹ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر سابق وفاقی وزیر اسد عمر موجود ہیں۔ تیسرے نمبر پر پاکستان تحریک انصاف کا آفیشل اکاؤنٹ جبکہ چوتھے نمبر پر صحافی حامد میر کا اکاؤنٹ موجود ہے۔

    فلم تیار کرنے والوں کو آمدن پر ٹیکس استثنیٰ حاصل ہوگا،مریم اورنگزیب

  • اب نہ چڑیاں ہیں نہ اخبار نہ کپ چائے کا

    اب نہ چڑیاں ہیں نہ اخبار نہ کپ چائے کا

    ممتاز شاعر،ادیب ،ایڈیٹر ، پبلشر، ماورا پریس کلب اور ماورا بک ڈپو کے مالک خالد شریف 18 جون 1947ء میں انبالہ (بھارت) میں پیدا ہوئے۔ بعدازاں خاندان کے ساتھ راولپنڈی میں آگئے۔ اسی شہر سے پرائمری اور ہائی سکول کی تعلیم حاصل کی۔ 1967ء میں گورنمنٹ کالج راولپنڈی سے ایم اے اکنامکس کرنے کے بعد انہوں نے انکم ٹیکس کا محکمہ جوائن کر لیا اور مختلف شہروں میں خدمات سر انجام دیں لیکن کتاب سے رغبت نے ان کو پبلشنگ کی طرف مائل کیا اور 1970ء میں انہوں نے اشاعتی کاروبار کا آغاز کیا۔ خالد شریف نے 1964ء میں شعر کہنا شروع کئے۔اس وقت یہ کالج کے طالب علم تھے اور کالجوں کے بین الکلیاتی مشاعروں میں حصہ لیتے تھے۔

    خالد شریف کی پہلی کتاب 1990ء میں ’’نارسائی‘‘ کے نام سے شائع ہوئی جس کےدرجن سے زائد ایڈیشن آچکے ہیں اس کے بعد ’’بچھڑنے سے ذرا پہلے‘‘ شائع ہوئی اور پھر’’وفاکیا ہے‘‘ اور ’’گزشتہ‘‘ شائع ہوئیں۔ ’’رت ہی بدل گئی‘‘ 2003ء میں مارکیٹ میں آئی۔ دیگر کئی کتابیں زیر طبع ہیں۔

    چند منتخب اشعار

    کاش ایسا ہو کہ اب کے بےوفائی میں کروں
    تو پھرے قریہ بہ قریہ کو بہ کو میرے لئے
    میں تو لامحدود ہوجاؤں سمندر کی طرح
    تو بہے دریا بہ دریا جو بہ جو میرے لئے

    آنکھ کس لفظ پہ بھر آئی ہے
    کون سی بات پہ دل ٹوٹا ہے

    آج کچھ رنگ دگر ہے مرے گھر کا خالدؔ
    سوچتا ہوں یہ تری یاد ہے یا خود تو ہے

    آج سے اک دوسرے کو قتل کرنا ہے ہمیں
    تو مرا پیکر نہیں ہے میں ترا سایہ نہیں

    آسماں جھانک رہا ہے خالدؔ
    چاند کمرے میں مرے اترا ہے

    بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی
    اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا

    خالدؔ میں بات بات پہ کہتا تھا جس کو جان
    وہ شخص آخرش مجھے بے جان کر گیا
    ناکام حسرتوں کے سوا کچھ نہیں رہا
    دنیا میں اب دکھوں کے سوا کچھ نہیں رہا

    وہ تو گیا اب اپنی انا کو سمیٹ لے
    اے غم گسار دست دعا کو سمیٹ لے

    زخم رسنے لگا ہے پھر شاید
    یاد اس نے کیا ہے پھر شاید

    اب نہ چڑیاں ہیں نہ اخبار نہ کپ چائے کا
    ایک کرسی ہے جو دالان میں رکھی ہوئی ہے

  • کلر کہار کے قریب مسافر بس کو خوفناک حادثہ،13 افراد جاں بحق 15 زخمی

    کلر کہار کے قریب مسافر بس کو خوفناک حادثہ،13 افراد جاں بحق 15 زخمی

    راولپنڈی: کلر کہار کے قریب موٹروے پرسالٹ رینج میں مسافربس حادثے کا شکار ہو گئی ،جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق نجی کمپنی کی بس نمبر BSG-055 کو کلر کہار کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث بریک فیل ہونے سے پیش آیا،مسافر بس راولپنڈی سے جھنگ جارہی تھی حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے حادثہ کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں، ڈی آئی جی موٹروے، ڈپٹی کمشنر چکوال موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔

    پانچ کاروائیوں میں 4 افراد گرفتار، 206 کلو منشیات برآمد

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 5 خواتین اور 3 بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے، ز خمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو ٹراما سنٹر کلرکہار منتقل کردیا گیا۔
    https://twitter.com/ramzan_aasher/status/1670055000406470657?s=20
    ڈپٹی کمشنر چکوال قراۃ العین ملک نے بتایا کہ بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ مسافر بس بریکیں فیل ہونے کی وجہ سے سالٹ رینج کلرکہار کے قریب حادثے کا شکار ہوئی اور 10 افراد موقع پر جاں کی بازی ہار گئے، 15 زخمی ٹراما سینٹر منتقل، جائے حادثہ پر موجود ہوں، دردناک مناظر ہیں، سب سے دعاؤں کی اپیل ہے-

    اسکول پر دہشت گردوں کا حملہ،بچوں سمیت 40 افراد ہلاک

    واضح رہے کہ اس سے قبل موٹروے ایم 2پر ٹریفک حاد ثے میں 5افراد جاں بحق ہو گئے تھے ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتارکار کے درخت سے ٹکرانے کے بعد آگ لگنے سے پیش آیا تمام لاشوں کو اسپتال متنقل کردیا گیا-

    اوکاڑہ :ڈی ایچ کیو ہسپتال میں چیک اپ کیلئے آئی خاتون ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت …

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    محسن نقوی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور آر پی او راولپنڈی سے افسوسناک واقعے کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی غفلت کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا گیا-

    ڈی آئی خان :پولیس کی کامیاب کارروائی،ڈکیتی و قتل کا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار