Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • اسلام آباد کےنواح میں ڈاکومرغیاں اغوا کرکے لےگئے

    اسلام آباد کےنواح میں ڈاکومرغیاں اغوا کرکے لےگئے

    راولپنڈی:اسلام آباد کےنواح میں ڈاکومرغیاں اغوا کرکے لےگئے ،اطلاعات کے مطابق مہنگی مرغی ڈاکوؤں کیلئے سونا بن گئی، راولپنڈی میں پولٹری فارم لوٹ لیا، پولیس کودرج کرائی گئی رپورٹ میں‌ کہا گیاہے کہ ڈاکو مالک اور ملازمین کو واش روم میں بند کرکے 5 ہزار مرغیاں لے گئے

    آسٹریلیا اور کینیڈا نے بھی چین سے آنیوالے مسافروں کیلئے منفی کورونا ٹیسٹ کی شرط…

    قیمتوں میں اضافے کے بعد مرغی ڈاکوؤں کیلئے سونا بن گئی، ڈاکوؤں نے مہنگی مرغی کو اپنے نشانے پر رکھ لیا۔راولپنڈی کے علاقے ٹبی سیداں میں پولٹری فارم پر ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی ہے جس میں ڈاکو پولٹری فارم سے پانچ ہزار مرغیاں لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کے پروٹوکول افسر کینیڈا سے آئے اپنے مہمانوں سمیت ڈاکوؤں کے ہاتھوں…

    پولٹری فارم مالک کے مطابق 12 نقاب پوش ڈاکو تین گاڑیوں اور دو موٹرسائیکلز پر سوارہوکر آئے تھے اورہمیں واش روم میں بند کرکے 5000 مرغیاں نکالیں اور فرار ہوگئے۔راولپنڈی پولیس ترجمان کے مطابق فارم مالک کے بیان پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

    کینیڈا میں منشیات سے بھرا بیگ لے جانے والا کبوتر گرفتار

    واضح رہے کہ ملک بھر میں برائلر مرغی کی قیمت نئی ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد چکن عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے۔راولپنڈی، کراچی، کوئٹہ، پشاور اور ملتان سمیت مختلف شہروں میں قیمتوں میں اضافے کے بعد دکاندار من مانے ریٹ پر چکن فروخت کررہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اب تو غریب آدمی خصوصاً دیہاڑی والوں کے لیے مرغی کا گوشت کھانا مشکل ہوگیا ہے۔

  • گھر کے سامنے پانی پھینکنے پر پڑوسی نے پولیس اہلکار کو قتل کردیا

    گھر کے سامنے پانی پھینکنے پر پڑوسی نے پولیس اہلکار کو قتل کردیا

    راولپنڈی: تھانہ ائرپورٹ کے علاقے شاہ خالد کالونی میں گھر کے سامنے پانی پھینکنے پر پڑوسی نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس کا کہنا ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل محمد زاہد کو پڑوسی میر افضل نے مبینہ طور پر گھر کے سامنے پانی پھینکنے پر قتل کیا اور واقعے کے بعد فرار ہوگیا ہیڈ کانسٹیبل محمد زاہد مری پولیس میں تعینات تھا۔

    قصور میں ہندو برادری کےتین افراد کی پراسرار موت,انتہائی افسوسناک واقعہ ہے.میاں عدیل اشرف

    پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر اپنے ہی گھر کے سامنے ہیڈ کانسٹیبل محمد زاہد کو قتل کیاواقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ائرپورٹ کی پولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے گئے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا لگتا ہے، تاہم تمام زاویوں کو پیش نظر رکھ کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ فائرنگ سے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کے جاںبحق ہونے کے واقعے پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    گوجرخان: برطانیہ پلٹ نوجوان نے بیوی اور چچی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

  • آئی سی سی نے راولپنڈی وکٹ کا ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا

    آئی سی سی نے راولپنڈی وکٹ کا ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے راولپنڈی کی وکٹ سے متعلق پاکستان کا مؤقف مان لیا اورڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا-

    باغی ٹی وی : آئی سی سی نے پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ کے بعد راولپنڈی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دیا تھا تاہم نجم سیٹھی نےعہدہ سنبھالنے کے بعد آئی سی سی کے فیصلے پر اپیل کی تھی۔

    آئی سی سی بھی آن لائن فراڈ کا شکار ہو گیا

    تاہم اب آئی سی سی نے راولپنڈی وکٹ کا ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا اور کہا کہ اپیل پر جائزے کے بعد طے ہوا کہ وکٹ ’بیلو ایوریج‘ نہیں تھی آئی سی سی کا کہنا تھاکہ میچ کا نتیجہ نکلا، 39 میں سے37 وکٹیں لی گئیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پہلے دن 500 سے زیادہ رنز بنائے تھے جب کہ اس ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی جبکہ گز شتہ برس آسٹریلیاکے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران بھی پنڈی کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ ملا تھا۔

    ون ڈے رینکنگ: نیوزی لینڈ سےنمبر ون پوزیشن چھن گئی،پاکستان پانچویں نمبر

  • برطانیہ سے آنے والے ملزم نے بیوی اور سگی چچی کو قتل کردیا

    برطانیہ سے آنے والے ملزم نے بیوی اور سگی چچی کو قتل کردیا

    راولپنڈی:برطانیہ سے آنے والے شخص نے بیوی اور چچی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان کے علاقے روجام میں ایک شخص نے دو خواتین کو قتل کردیا اور ملزم نے بھی وادات کے بعد خود کشی کرلی۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ روجام میں پیش آیا، جہاں برطانیہ پلٹ ملزم خاور محمود نے اپنی بیوی اور چچی کو قتل کیا، اور دونوں خواتین کی جان لینے کے بعد ملزم نے خود کشی کرلی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں جب کہ ملزم اور مقتولین کے رشتہ داروں سے بھی تفیش کی جائے گی۔

    اس سے پہلے گذشتہ سال اکتوبر میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم پر واقع ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) سے لاپتہ ہونے والی امریکی شہری وجیہہ سواتی کی لاش پولیس کو خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت سے ملی تھی جہاں انھیں ایک مکان کے کمرے میں دفن کر اُس کے اوپر فرش پکا کر دیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق ان کے سابقہ شوہر رضوان حبیب نے بعدازاں اس قتل کا اقرار کیا تھا۔اپنے اعترافی بیان میں ملزم نے قبول کیا کہ انھوں نے اپنی سابقہ بیوی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا تھا۔پولیس تفتیش کے مطابق اُن کی لاش کو ایک گاڑی کے ذریعے قالین میں لپیٹ راولپنڈی سے لکی مروت منتقل کیا گیا۔

    پولیس نے ملزم کے انکشاف پر مقتولہ کی لاش لکی مروت کے علاقہ پیزو سے برآمد کی تھی۔ ایس ایچ او امیر خان نے بتایا تھا کہ ’وہ پہاڑ کے دامن میں پتھروں سے بنا ایک گھر تھا جو اس وقت خالی تھا۔ ملزم کی نشاندہی پر ہم ایک کمرے میں گئے جس کے فرش کے نیچے مقتولہ کو دفن کیا گیا تھا۔‘

  • اے این ایف کی کاروائی کے دوران اسمگلرز کی فائرنگ سے اہلکار زخمی ملزمان فرار

    اے این ایف کی کاروائی کے دوران اسمگلرز کی فائرنگ سے اہلکار زخمی ملزمان فرار

    راولپنڈی: اے این ایف اور منشیات اسمگلرز کے مقابلے، اسمگلرز کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا –

    باغی ٹی وی: حکام کے مطابق اے این ایف کے عملے نے خفیہ اطلاع پر پشاور ناصر باغ روڈ کے قریب مشکوک گاڑی کو روکنا چاہا تو سوار ملزمان نے اے این ایف ٹیم دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس سے اے این ایف اہلکاروں کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم اہلکار محفوظ رہے ملزمان جوابی فائرنگ پر گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے، تلاشی لینے پر گاڑی سے 10 کلو ہیروئن اور 10 کلو آئس برآمد ہوئی۔

    اسلام آباد میں گھناؤنا کام، پولیس کا ایکشن،چار گرفتار

    علاوہ ازیں اے این ایف ٹیم نے انٹیلجنس کی اطلاع پرسماجی رابطےکی ویب سائٹ فیس بک پر ربطے سے مخصوص گاہگوں کو منشیات سپلائی کرنے والے خان نامی ملزم کی گرفتاری کے لیےڈھوک منشی راولپنڈی میں چھاپہ مارا تو ملزم نے ٹیم کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے اے این ایف اہلکار لانس نائیک معین زخمی ہوگیا جبکہ ملزم فرار ہو جانے میں کامیاب رہا، زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کر دیا۔

    حکام کا مزید کہنا تھا کہ فرار ہونے والے ملزمان اے این ایف کو دیگر مقدمات میں مطلوب اور اشتہاری تھے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • گورنمنٹ گریجویٹ کالج میں پرنسپل نے غیر قانونی اکیڈمی کھول لی

    گورنمنٹ گریجویٹ کالج میں پرنسپل نے غیر قانونی اکیڈمی کھول لی

    گورنمنٹ گریجویٹ کالج میں پرنسپل نے غیر قانونی اکیڈمی کھول لی

    گورنمنٹ گریجویٹ کالج سکتھ روڈ سٹیلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی میں پرنسپل نے غیر قانونی اکیڈمی کھول لی ،سرکاری کالج میں نجی اکیڈمی کی کلاسیں شروع کرنے کے لیے کسی سے قسم کی اجازت نہیں لی گئی،نجی اکیڈمی کی کلاسیں شام 4 بجے سے رات 9بجے تک کالج کے بی ایس بلاک میں ہور ہی ہیں،

    نجی اکیڈمی سے75 ہزار روپے کرایہ وصول کررہے ہیں ۔ راولپنڈی کے بڑے سرکاری کالج گورنمنٹ گریجویٹ کالج سکتھ روڈ سٹیلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی میں پرنسپل ڈاکٹر اطہر قسیم نے اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے کالج کے بی ایس بلاک میں نجی اکیڈمی ٹورشیا کی کلاسیں شروع کردی ہیں جہاں پر شام 4بجے سے 9بجے تک نجی اکیڈمی میں 250 سے زائد طلبہ و طالبات روزانہ آرہے ہیں اور کلاسیں لے رہے ہیں، سرکاری کالج میں نجی اکیڈمی کھولنے کے لیے کسی سے اجازت نہیں لی گئی ہے ۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ نجی اکیڈمی سرکاری وسائل ک استعمال کرکے پیسے کمارہی ہے اور نقصان سرکاری کالج کوہورہا ہے اس پورے عمل کی پرنسپل ڈاکٹر اطہر اور کالج کے ایک اور استاد صابر علی نگرانی کررہے ہیں ۔ ڈائریکٹر کالجز شیر احمد نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری کالج میں اکیڈمی کھولنا غیرقانونی ہے ہمارے معلومات میں ایسا کوئی کالج نہیں ہے کوئی کھولے گا تو کارروائی کریں گے اس سے پہلے ان سے سوال کیا گیا کہ سرکاری کالج میں اگر ہم اکیڈمی کھولیں تو کیا آپ ہمیں اجازت دیں گے جس پر انہوں نے کہا کہ آپ میرے دفتر آجائیں وہاں بات کرلیتے ہیں ۔کالج پرنسل اطہرقسیم نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ ٹورشیا اکیڈمی ہمیں 75ہزار روپے ماہانہ کرایہ ادا کررہی ہے اس لیے ہم نے عمارت ان کو کرائے پر دی ہے،

    لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

  • والدہ پر تشدد کرنےوالےدو بیٹوں کےخلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار

    والدہ پر تشدد کرنےوالےدو بیٹوں کےخلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار

    راولپنڈی: کھلی کچہری میں خاتون کی درخواست پر سی پی او شہزاد ندیم نے تشدد کرنے والے دو بیٹوں کے خلاف نوٹس لے لیا، ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے کھلی کچہری میں بیٹوں گلفراز اور شمریز کے خلاف تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی درخواست دی تھی۔

    لکی مروت: اسسٹنٹ کمشنر دفتر کے قریب سڑک کنارے دھماکہ

    درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر ملزمان کے خلاف تحفظ والدین آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم گلفراز کو گرفتارکرلیا گیا۔سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ والدین پر تشدد افسوس ناک اور ناقابل تصور ہے، ایسے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ ملزم شمریز کی گرفتاری کے لیے ریڈز کیے جارہے ہیں۔

    پی ٹی آئی کی سابق خاتون رکن اسمبلی پر گولیاں چل گئیں

    ادھر ضلعی انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزوں کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے سرکاری آٹے کے تھیلے قبضے میں لے لیے۔ضلعی انتظامیہ کےمطابق کارروائی میں 1356 آٹے کے تھیلے قبضے میں لیے گئے ہیں جب کہ گودام میں 13 فلورملزکے 20 ہزارخالی بیگ بھی نکلے۔

    اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں سے منشیات برآمد

    حکام کا کہنا ہےکہ سرکاری آٹا راولپنڈی کے مختلف سیل پوائنٹس سے خریدا گیا تھا، اس معاملے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیاہے۔

  • راولپنڈی میں پولیس اور قبضہ مافیا میں مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، 26 گرفتار

    راولپنڈی میں پولیس اور قبضہ مافیا میں مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، 26 گرفتار

    راولپنڈی: راولپنڈی تھانہ چکری کی حدود میں قبضہ مافیا کے مسلح ملزمان اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، ملزمان 2 گھنٹے تک پولیس پر فائرنگ کرتے رہے، جوابی فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک 2 زخمیوں سمیت 26 ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا، ملزمان کے بنکرز کو پولیس نے ہیوی مشینری سے مسمار کردیا۔

     

     

    پولیس کے مطابق تھانہ چکری کی حدود میں بڑے رقبے پر قبضے کی اطلاع ملی تھی، پولیس نفری موقع پر پہنچی تو جدید ہتھیاروں سے لیس ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، ملزمان غیر قانونی بنکرز سے مسلسل دو گھنٹے تک فائرنگ کرتے رہے۔ حالات کی کشیدگی دیکھتے ہوئے راولپنڈی کے 10 تھانوں کی نفری اور ایلیٹ کمانڈوز کی 8 سکیشنز کو موقع پر طلب کیا گیا۔

     

     

    ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کی نگرانی میں ہونے والے آپریشن میں ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے بھی حصہ لیا، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی تعداد اور فائرنگ کو دیکھتے ہوئے بکتر بند گاڑی کو بھی موقع پر روانہ کیا گیا، دو گھنٹے سے جاری فائرنگ تبادلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دو زخمیوں سمیت 26 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان سے جھڑپ میں تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے،

     

     

    سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے آپریشن میں موجود تمام پولیس اہلکاروں کو بلٹ پروف ہیلمٹس اور جیکٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی تھی، اندھیرے کے باعث کل تک سرچ آپریشن کو ملتوی کیا ہے۔

  • نانی کے ڈائیلاسس کیلیے نجی اسپتال آنے والی لڑکی سے ملازم کی زیادتی

    نانی کے ڈائیلاسس کیلیے نجی اسپتال آنے والی لڑکی سے ملازم کی زیادتی

    راولپنڈی: راولپنڈی میں نانی کا ڈائیلاسس کرانے کے لیے نجی اسپتال جانے والی لڑکی سے اسپتال ملازم کی مبینہ زیادتی، نازیبا تصاویر بنا کر بلیک میل بھی کرتا رہا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    لاہور:6 سالہ بچے کی پراسرارہلاکت

    پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ وہ خالہ کے ہمراہ نانی کا ڈائیلاسز کرانے نجی ہسپتال گئی، استقبالیہ پر موجود عملے میں شامل خالد جو کہ وہاں تعینات ڈاکٹر کا پی اے ہے اس نے اگلے دن آنے کا کہا، اگلے دن ہسپتال پہنچی تو خالہ نانی کے ساتھ اندر گئیں تو ہسپتال ملازم خالد نے مجھے کہا کہ آئیں آپ کو ڈائیلاسز والی جگہ دکھاتا ہوں۔

    گوجر خان: بڑے بھائی کے ہاتھوں بیٹے کی شادی کیلئے برطانیہ سے آیا چھوٹا بھائی قتل

    متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ خالد مجھے ایک گاڑی میں لے گیا، گاڑی میں ایک نامعلوم شخص بھی تھا، خالد مجھے ایک نامعلوم گھر لے گیا، زبردستی برہنہ تصاویر بنائیں اور دھمکیاں دیں کہ کسی کو بتایا تو تصاویر وائرل کردوں گا بعدازاں مجھے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا ہسپتال کے قریب چھوڑ کر چلا گیا۔ پولیس نے بیان پر مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم خالد کو گرفتار کرلیا۔

    بنوں: شہید پولیس ہیڈ کانسٹیبل پشم خان کی نماز جنازہ پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے…

    سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی پر زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ملزم کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے جاری ہیں۔

    گھریلو تنازع: گوجرخان میں بڑے بھائی نےبرطانیہ سےآئے چھوٹے بھائی کوقتل کردیا

  • پی سی بی نے راولپنڈی کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دینے کے خلاف اپیل کردی

    پی سی بی نے راولپنڈی کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دینے کے خلاف اپیل کردی

    لاہور: پی سی بی نے راولپنڈی کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دینے کے خلاف اپیل کردی-

    باغی ٹی وی : پی سی بی کو راولپنڈی پچ کے ڈی میرٹ پوائنٹ کی رپورٹ آئی سی سی کی جانب سے 13 دسمبر کو موصول ہوئی تھی، آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پاک انگلینڈ پنڈی ٹیسٹ میں کئی بیٹنگ ریکارڈز بنےاس اسٹیڈیم کے 2 ڈی میرٹ پوائنٹس ہوگئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا اپنے سیلکٹرز کو شاہد آفریدی سے سیکھنے کا مشورہ

    آئی سی سی کے مطابق ڈی میرٹ پوائنٹس پانچ برس تک برقرار رہیں گے اور مزید ڈی میرٹ پوائنٹس پر پنڈی وینیو کی میزبانی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

    حکام کے مطابق مکمل کیس تیار کر کے آئی سی سی سے اپیل کر دی، اس میں موقف اختیار کیا گیا کہ طریقہ کار کے برعکس پاک انگلینڈ ٹیسٹ کے میزبان پنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ٹرف میں باؤنس ناہموار نہیں تھا،اس کو اوسط سے کم درجے کی پچ قرار دیئے جانے کے تمام پہلو مکمل نہیں ہوتے پاکستان کرکٹ بورڈ پر امید ہے کہ ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لیے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ کی پچ کو اوسط سے کم درجہ کی قرار دیتے ہوئے ڈی میرٹ پوائنٹ ایوارڈ کیا گیا تھا، اس سے قبل گذشتہ سال مارچ میں آسٹریلیا سے ٹیسٹ کے اختتام پر بھی پنڈی کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ ملا تھا۔