Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • راولپنڈی:ایس ایچ او کہوٹہ کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ

    راولپنڈی:ایس ایچ او کہوٹہ کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ

    راولپنڈی:ایس ایچ او کہوٹہ کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے دوران ایس ایچ او محفوظ رہے ہیں ایس پی صدر اور ایس ڈی پی او کہوٹہ بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے ترجمان راوالپنڈی پولیس کا کہنا کے کہ موقعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے-

    ایک تو چوری، اوپر سے سینہ زوری:لیکن اب ایسا نہیں چلے گا

    سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی نے کہا کہ شہریوں اور قانون نافذ کرنے والوں پر حملہ کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے-

    دوسری جانب سی آئی اے ماڈل ٹاؤن پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا-

    ایس پی سی آئی اے کے مطابق زیر حراست ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کی جس میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار بال بال محفوظ رہے-

    اے این پی کے رہنما کا قتل، تیسری بیوی نے آشنا کے ساتھ ملکر کیا گھناؤنا کام

    ایس پی سی آئی اے کے مطابق سنگین مقدمات میں زیر حراست ملزمان کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ہلوکی کاہنہ لے جایا گیا،حویلی پہنچتے ہی زیر حراست ملزمان ساجد اور عبد الرحمن کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی-

    اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم عبدالرحمن ہلاک جبکہ ساجد شدید زخمی ہو گیا زخمی ملزم ساجد کو ہسپتال لے جایا جا رہا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان اقدام قتل و ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ملوث تھے-

    ایس پی سی آئی اے نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان سمیت 10 خطرناک ملزمان کوگرفتار کیا گیا تھا۔

    قبل ازیں لاہور میں شمع سٹاپ فیروز پور روڈ پر وارڈنز نے غیر قانونی طور پر نیلی بتی اور گرین نمبر پلیٹس والی گاڑی کو روکا شناخت طلب کرنے پر زاہد اقبال نامی ملزم آپے سے باہر ہوگیا، اس دوران ملزم نے تعیش میں آکر پہلے نیلی بتی کو زمین پر پٹخا پھر وارڈن سے گل و گیر ہونے کی کوشش کی سفارشیوں سے بات نہ کرنے پر کی رنجش میں وارڈن کا موبائل فون بھی توڑ ڈالا،ملزم زاہد اقبال وارڈنز کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی لگاتا رہا-

    ملزم روڈ میں گاڑی کھڑی کرکے عجیب و غریب حرکتیں بھی کرتا رہا، اس واقعہ کی اطلاع ملنے پرسی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کےخلاف تھانہ اچھرہ میں نوسربازی، کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا-

    پیشہ ور گینگ کے 4 ملزمان گرفتار،کیا اپنے گناہوں کا اعتراف

    سی ٹی او لاہور منتظرمہدی کا کہنا تھا کہ ایسا ہتک آمیز رویہ ناقابلِ برداشت ہے، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ ملزم کےخلاف درج مقدمہ کی مکمل پیروی کی جائے گی، منتظر مہدی نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وارڈنز آپ کے جان و مال کے تحفظ کیلئے موجود، شہری قوانین کا احترام کریں-

    بچے کی پیدائش کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے 12 سالہ لڑکی جاں بحق

  • راولپنڈی:4 مریضوں میں اومی کرون کی تصدیق

    راولپنڈی:4 مریضوں میں اومی کرون کی تصدیق

    اسلام‌آباد کے جڑواں شہرراولپنڈی میں بھی عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے 4 مریض سامنے آ گئے۔

    باغی ٹی وی : ڈی ایچ او راولپنڈی نے اومی کرون مریضوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک مریض کا تعلق راول ٹاؤن، ایک کا کینٹ جب کہ 2 پوٹھوار کے علاقے سے ہیں انہوں نے بتایا کہ مریضوں کی کوئی ٹریول ہسٹری سامنے نہیں آئی۔ چاروں مریض صحت مند ہیں۔

    کرونا کی پانچویں لہر، این سی او سی اجلاس میں بڑے فیصلے

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 29 کروڑ سے بڑھ گئی ایک دن میں کورونا کے5 لاکھ 47 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،برطانیہ میں ایک دن کے دوران ایک لاکھ37 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے،فرانس میں 58 ہزار،ترکی میں 33 ہزار،اٹلی میں 61 ہزار،کینیڈا میں 34 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے،دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد54 لاکھ59 ہزار سے زائد ہوگئی

    مصباح الحق اور لیونل میسی بھی کورونا وائرس کا شکار

    دوسری جانب جرمنی کے بحری جہاز میں کورونا پھیل گیا،بحری جہاز کو پرتگال کے ساحل پر روک دیا گیا،بحری جہاز میں سوار 3 ہزار کے قریب سیاح پھنس گئے، بحری جہاز میں موجود عملے کے19 ارکان سمیت 52 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی سیاح سال نو کا جشن منانے جزیرے پر جارہے تھے،

    این سی او سی کی جانب سے کرونا کے نئے اعدادوشمار جاری کئے گئے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث 2 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں پاکستان میں مزید 708 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،گزشتہ 24 گھنٹے میں45 ہزار 643 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.55 فیصد رہی،ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد28 ہزار 943 ہو گئی ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد12 لاکھ 97 ہزار 235 ہو گئی-

    سرخ آنکھوں اور جلد کی خارش بھی اومی کرون کی علامات ہیں ،امریکی طبی ماہرین

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اومیکرون کا پھیلاؤ جاری ہے، ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد میں اومیکرون کے مزید 46 نئے مریض سامنے آئے ہیں ہیں جس کے بعد اومیکرون کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 100 ہو گئی ہے،حکام کا کہنا ہے کہ کرونا سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر عمل کریں اور احتیاط کریں-

    ایک بار پھر ایک خاندان کے 12 افراد میں اومی کرون کی تصدیق:مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک بھرمیں آج سے شہریوں کوبوسٹرڈوزلگائی جائے گی ،30 سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹرڈوزلگوائیں ،ویکسین کی دوسری ڈوزکے 6 ماہ بعدبوسٹرڈوزلگائی جائے گی،اومی کرون کیسزکے باعث شہری ایس اوپیزپرعمل کریں-

    کورونا،اومی کرون اور اب فلورونا کے حملے:عرب امارات نے پھرپابندی عائد کردی

  • Chapters Of Kashmir Sagaکے عنوان پر کشمیر یوتھ الائنس اور جناح کا پاکستان کے اشتراک سے سیشن کا انعقاد

    Chapters Of Kashmir Sagaکے عنوان پر کشمیر یوتھ الائنس اور جناح کا پاکستان کے اشتراک سے سیشن کا انعقاد

    راولپنڈی : کشمیر یوتھ الائنس اور جناح کا پاکستان کے زیر اہتمام راولپنڈی آرٹس کونسل میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور اس کے مختلف پہلوئوں سے نوجوانوں کو روشناس کرانے کے حوالے سے سوال و جواب کی نشست منعقد ہوئی جس میں صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی، ممبر پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر غزالہ سیفی، ہیڈ ایڈوائزری بورڈ پارلیمانی کشمیر کمیٹی پروفیسر ولید رسول اور اویس ربانی نے شرکت کی۔ نوجوانوں نے کشمیر کے حوالے سے پینل سے سوالات کیے جس پر پینل نے تفصیلی جواب دیئے، مقررین کا کہنا تھا کہ بھارتی کے غیر قانونی زیر تسلط کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی، سیاسی قیدیوں کی بدحالی، بھارتی فوج کے جنگی جرائم، بیوائوں کی عصمت دری و بے حرمتی، قتل و غارت گری سمیت کئی اندوہناک داستانیں ہیں جن کا احاطہ ایک نشست میں نہیں کیا جاسکتا، کشمیر میں ہٹلر کے پیروکاروں کا راج ہے جو کسی بھی انسانی رویے سے عاری و خالی ہیں، دہشت اور خوف کے عالم میں مقبوضہ کشمیر کے مسلمان اپنی آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، مقررین نے کہا کہ خصوصا 5 اگست کے بعد بھارت نے اپنے غیر قانونی قبضے کو طول دینے اور آزادی کی تحریک کو دبانے کیلئے جو گھنائونی سازشیں کیں وہ تاریخ کے صفحات کا ایک تاریک باب ہیں جس پر انسانیت شرمندہ رہے گی۔ جناح کا پاکستان سے وابستہ نوجوانوں نے تقریب میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پر قائم ہیں اور اپنی شہ رگ کو دشمن کے پنجے سے چھڑانے کیلئے اپنے حصے کی کاوشیں جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر کشمیر یوتھ الائنس کے مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن ڈاکٹر عبداللہ خلیل، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوید احمد، صدر کشمیر یوتھ الائنس اسلام آباد ڈویژن ڈاکٹر عامر زادہ، چوہدری آصف سیف، عمر ہمدانی، خنیس الرحمن بھی موجود تھے۔

  • سی پی او راولپنڈی احسن یونس کا جاتے جاتے ایسا کارنامہ آپ بھی داد دیے بغیر نہیں رہ سکیں گے

    سی پی او راولپنڈی احسن یونس کا جاتے جاتے ایسا کارنامہ آپ بھی داد دیے بغیر نہیں رہ سکیں گے

    راولپنڈی :گذشتہ روز قبل ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی سے نومولود اغواء ہونے والے بچے کو راولپنڈی پولیس نے انتھک محنتوں اور کوششوں کے بعد بازیاب کروالیا ہے ,‏باغی ٹی وی کی اطلاعات کے مطابق ہولی فیملی ہسپتال سےاغواء ہونے والا نوزائیدہ بچہ راولپنڈی پولیس نے بازیاب کر لیااور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔سابق سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی راول، ایس پی پوٹھوہار، اے ایس پی نیوٹاؤن اورٹیم بچے کو لےکر ہسپتال پہنچ گئے جہاں بچہ والدین کےحوالے کیا جائے گا۔ ‏راولپنڈی پولیس کی 04 روز کی دن رات محنت اور کاوشوں سے ہولی فیملی ہسپتال سے اغوا ہونے والے بچے کو راولپنڈی پولیس نے بازیاب کیا۔ CPO محمد احسن یونس کے ساتھ پولیس افسران بچے کو لے کر ہسپتال پہنچے۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے والہانہ استقبال کیا.
    راولپنڈی پولیس
    یاد رہے راولپنڈی پولیس کے سابق سی پی او احسن یونس کی یہ ایک بڑی کاوش ہے جنہیں حال ہی میں کچھ گھنٹے قبل آئی جی آپریشن لاہور تعینات کردیا گیا ہے.

  • کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث معطل کی گئی ٹرینوں کا شیڈول بحال

    کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث معطل کی گئی ٹرینوں کا شیڈول بحال

    پاکستان ریلوے نے کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث معطل کی گئی ٹرینوں کا شیڈول بحال کردیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان ریلوے کےمطابق پشاور اور راولپنڈی سے آنے اور جانے والی ٹرینوں کاشیڈول آج سے بحال کردیا گیا ہے جس کے بعد پشاور سےکراچی اورکراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل اپنے مقررہ روٹ پر سفر کریں گی۔

    پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ راول ایکسپریس راولپنڈی اور لاہور دونوں اطراف سے رات ساڑھے 12 بجے شیڈول کے مطابق روانہ ہوگی، اسی طرح آج صبح سےتمام ٹرینیں متبادل روٹ کی بجائے معمول کے مطابق مقررہ روٹ پر روانہ ہوں گی۔

    غریب کی سواری ،ریلوے کے کرائے بھی بڑھا دیئے گئے

    دوسری جانب ریلوے کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے وزارت ریلوے نے ٹرینوں کے کرائے میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، مسافر ٹرین کے کرایوں میں دس فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے،جبکہ مال گاڑیوں کے کرایوں میں پانچ فیصد اضافہ کیا گیا ہےوزارت ریلوے نے دعویٰ کیا ہے کہ 2009 کے بعد سے ریلوے کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ، اس دوران ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ور تیل بھی مہنگا ہوا، اب مجبوری کے تحت ریلوے کو چلانے کے لئے کرایوں میں اضافہ کرنا پڑ رہا ہے

    سی ای او ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے اخراجات کم کر رہے ہیں ، نئی بھرتی پر بھی پابندی عائد کی ہے ،تا ہم کرایوں میں اضافہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ناگزیر ہو گیا تھا-

    اس سے قبل ریلوے نے جن مسافر گاڑیوں کو پرائیویٹ کیا تھا اور ٹھیکے پر دی ہوئی تھیں ان کمپنیر نے از خود ریلوے کے کرایوں میں اضافہ کر دیا تھا اس ضمن میں باغی ٹی وی نے خبر بھی شائع کی تھی، اسوقت کے وزیر ریلوے شیخ رشید نے نوٹس بھی لیا تھا تا ہم کوئی کاروائی نہیں کی گئی، اب ریلوے کے وزیراعظم سواتی ہیں جنہوں نے از خود کرائے بڑھا دیئے ہیں-

  • ہولی فیملی اسپتال سے نومولود بچے کا اغوا ،مقدمہ درج،تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی

    ہولی فیملی اسپتال سے نومولود بچے کا اغوا ،مقدمہ درج،تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی

    ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی سے نومولود بچے کے اغوا کا پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے نوٹس لے لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی سے نومولود بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہےنومولود بچے کے اغوا کا مقدمہ والد کی مدعیت میں نا معلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہولی فیملی اسپتال کی انتطامیہ کے احکامات دیئے ہیں کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں اس حوالے سے انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

    نومولود بچے کے اغوا کا سی سی پی او راولپنڈی نے بھی سخت نوٹس لیا ہے جس کے بعد پولیس کی جانب سے اسپتال کے ڈاکٹروں، نرسنگ اسٹاف اور سیکیورٹی کے عملے سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں جبکہ سی سی پی او کی ہدایت پر نومولود بچے کی تلاش کے لیے تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں بچے کے اغوا کاروں نے نومولود کی جگہ پلاسٹک کا گڈا رکھ کر بچے کو اغوا کیا اور فرار ہو گئے نومولود بچے کے والد شاہد محمود نے جب واقعہ سے اسپتال انتظامیہ کو آگاہ کیا تو عملے کی دوڑیں لگ گئیں جب کہ پولیس نے بھی کارروائی شروع کردی نومولود بچے کی گمشدگی کی اطلاع ملنے پر والدہ کی طبیعت ازحد خراب ہوئی جس کے بعد انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔

  • تاجروں کا وزیراعظم سیکریٹریٹ کے باہر دھرنا دینے کا اعلان

    تاجروں کا وزیراعظم سیکریٹریٹ کے باہر دھرنا دینے کا اعلان

    ملک بھر کے تاجروں نے 30 نومبر کو وزیراعظم سیکریٹریٹ کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ جبری سیل ٹیکس رجسٹریشن کے قانون کو ختم کیا جائے ورنہ ملک بھر کے تاجر 30 نومبر کو وزیراعظم سیکریٹریٹ کے باہر دھرنا دیں گے۔

    لاہور:پاکستان آرمی کے زیر اہتمام تیسرے جسمانی چستی و حربی مہارتوں کے مقابلے شروع

    اجمل بلوچ نے کہا کہ پوائنٹ آف سیل پر ڈیوائس کسی صورت نہیں لگنے دیں گے یہ ایک پیچیدہ قانون ہے تاجر اتنا پڑھا لکھا نہیں کہ اتنی پیچیدہ اور ٹیکنیکل زبان سمجھ سکے، ایف بی آر کو دیئے گئے پولیس کے اختیارات واپس لئے جائیں۔

    ہونڈا موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں اضافہ

    اجمل بلوچ نے مطالبہ کیا کہ ایف اے ٹی ایف سے جان چھڑا کر آزاد تجارت کرنے دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں میں کرپشن ختم کئے بغیر ملک خوشحال نہیں ہو سکتا۔

    واضح رہے کہ راولپنڈی میں 10 روز تک بند رہنے کے بعد سکول اور کاروباری مراکز کھل گئے ، شاہرات کھلنے پر عوام نے سکون کا سانس لیا راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والی مری روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ، صدر مری روڈ تا فیض آباد ٹریفک بحال کر دی گئی ، متعدد روز سے میٹرو بس سروس اور دوسری تمام ٹرانسپورٹ بھی بحال کر دی گئی جس سے مشکلات کا شکار عوام نے سکون کا سانس لیا۔

  • راولپنڈی میں سیکورٹی مزید سخت

    راولپنڈی میں سیکورٹی مزید سخت

    راولپنڈی میں سیکورٹی مزید سخت کردی گئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مری روڈ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا سکستھ روڈ، چاندنی چوک، لیاقت باغ، مری چوک اور کمیٹی چوک پر مزید کنٹینرز کھڑے کردیئے گئے ہیں راولپنڈی میٹرو بس سروس بھی تاحکم ثانی بند ہے۔

    علاوہ ازیں راولپنڈی مری روڈ کے اطراف کاروباری مراکز بھی بند ہیں۔ مختلف علاقوں میں رکاوٹوں کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    واضح رے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کو درپیش کسی بھی چلینج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے-

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز ملتان کا دورہ کیا اور فیلڈ فار میشن کی تربیتی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

    پاکستان کے مختلف شہروں میں سفارتکار تعینات:افغان حکومت نے سفارتکاری شروع کردی

    آرمی چیف نےجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور زم کی تعریف کی۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کو آپریشنل، تربیتی، انتظامی امورپر بریفنگ بھی دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بعد ازاں کوٹ عبدالحکیم اسٹرائیک کور کی مشقوں کا مشاہدہ بھی کیا۔ تربیت میں حصہ لینے والے جوانوں نے بڑی آبی گزرگاہوں کو جارحانہ حکمت عملی کے تحت عبور کرنے کا بھی مظاہرہ کیا۔

    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا تھا کہ پاک فوج تربیت یافتہ اور جنگی امور کا وسیع تجربہ رکھتی ہے اور ملک کو درپیش کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنےکی صلاحیت رکھتی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر: قابض فوج کے ہاتھوں شہری کے قتل پر پاکستان کا شدید احتجاج

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس تربیت یافتہ فوج ہی ملک کا دفاع کرسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشقوں سے جوانوں کے حوصلے اور ان کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں نکھار آتا ہے۔

    پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تمام تر چیلنجز کے باوجود ہماری توجہ پاک فوج کی روایتی صلاحیتوں کو بڑھانے پر مرکوز ہے۔

    پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والا 85 سالہ پاکستانی

  • 9 سالہ بچی سےزیادتی اور قتل کرنیوالے ملزمان کو2 ،2 بار سزائےموت اور5،5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

    9 سالہ بچی سےزیادتی اور قتل کرنیوالے ملزمان کو2 ،2 بار سزائےموت اور5،5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

    راولپنڈی: عدالت نے 9 سالہ طالبہ زینب عمران سے زیادتی اور پھر گلا دبا کر قتل کرنے والے ملزمان کو سزا سنا دی-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی افضل مجوکہ نے 9 سالہ زینب عمران سے زیادتی اور پھر اسے گلا دبا کر قتل کرنے سے متعلق کیس میں 2 مجرموں کو 2 ، 2 بار سزائے موت اور 5،5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی اس کے علاوہ مجرم بابر مسیح کی بیوی انیتا کو جرم چھپانے کا مرتکب قرار دیتے ہوئے اسے 7 سال قید اور ایک لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ انتہائی گھناؤنا جرم ہے، مجرمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ بچوں سے زیادتی اور قتل جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے مجرمان کو کڑی سزا دینا لازم ہے-

    عدالت نے مزید کہا کہ اس بابت قوانین بھی مزید سخت ہونے چاہیئں، ایسے مجرمان سے رعایت بچوں کے ساتھ بھی ناانصافی ہوگی، جب تک مجرمان کی موت واقعہ نا ہوجائے انہیں پھانسی پر لٹکائے رکھا جائے عدالتی فیصلے کے بعد تینوں مجرموں کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

    واضح رہے کہ راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے گنجان آباد علاقے جھنڈا چیچی میں رواں برس 22 مارچ کو زینب گھر سے پیسے لے کر دکان پر چیز لینے جارہی تھی، مجرم بابر مسیح نے دھوکے سے اسے گھر بلایا اور کمرہ بند کر کے جبری زیادتی کی، اس کے بعد دوسرے مجرم عدنان نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر دونوں نے مل کر طالبہ کو گلا دبا کر قتل کر دیا-

    اس وقت مجرم بابر مسیح کی اہلیہ انیتا عرف انیقہ بھی گھر میں موجود اور اس تمام معاملے سے واقف تھی لیکن اس نے بچی کو بچانے کی کوئی کوشش نہیں کی بلکہ اس معاملے کو چھپانے میں اعانت بھی کی۔

    مجرمان نے نعش چارپائی کے نیچے چھپا دی تھی، واقعے کے بعد مجرم بابر گھر میں نشہ کر کے اسی پلنگ پر سو گیا، جس کے نیچے بیگ میں نعش چھپائی گئی تھی جب کہ اس کی بیوی گھر کو تالا لگا کر قریبی رشتہ داروں کے گھر چلی گئی تھی، شک پر تالا کھلوایا تو مجرم کے ساتھ نعش بھی مل گئی تھی۔

    خیال رہے کہ واضح رہے کہ مجرم بابر اور زینب آمنے سامنے پڑوسی تھے 9 سالہ زینب اور اس کے والدین واقعے سے ایک سال قبل دائرہ اسلام میں داخل ہوئے تھے، فیصلے کے بعد زینب کی والدہ نے کہا کہ مجھے آج عدالت سے انصاف مل گیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سیشن کورٹ نے گزشتہ دنوں سات سالہ کمسن بچی کو زیادتی کانشانہ بنانے والے مجرم کے خلاف جرم ثابت ہونے پر منشاد کو عمر قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

    ایڈیشنل سیشن جج محمد یاسین موہل نے زیادتی کیس کا فیصلہ سنایا تھا ملزم منشاد کے خلاف معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ ٹاون میں درج کیا گیا تھا عدالت نے درج مقدمے میں 13 گواہان کے بیانات قلمبند کیے تھے۔

    پراسیکوٹر کے مطابق بچی کے والدین اپنی بیٹی کو گھر چھوڑ کرشادی پر گئے تھے کہ ملزم نے ننھی بچی کو اکیلے گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا عدالت نے ملزم کو سخت سزا دینے کا حکم جاری کیا تھا عدالتی فیصلے کے بعد مجرم کو فوری جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

    ادھر لاہور پولیس نے کمسن سوتیلی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت ملزم کو اس کی اہلیہ کی جانب سے دی جانے والی درخواست گرفتار کرلیا تھا پولیس کے مطابق دی جانے والی درخواست میں مدعیہ نے الزام عائد کیاتھا کہ ملزم اپنی 13 سالہ چھوٹی سوتیلی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    اس ضمن میں تھانہ لاری اڈہ کے ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم ارشد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • 26 اکتوبر کو فیض آباد میں دھرنے کا اعلان

    26 اکتوبر کو فیض آباد میں دھرنے کا اعلان

    راولپنڈی: آل پاکستان انجمن تاجران نے 26 اکتوبر کو فیض آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کے رہنما اجمل بلوچ نے کہا کہ تاجر برادری 26 اکتوبر کی شام 4 بجے فیض آباد پر دھرنا دے گی اور پورے ملک سے تاجر براستہ زیرو پوائنٹ فیض آباد پہنچیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے تاجر مری روڈ کے راستے فیض آباد پہنچیں گے اور جی ٹی روڈ سے آنے والے تاجر براہ راست فیض آباد پہنچیں گےہمارا دھرنا فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پیچیدہ نظام کے خلاف ہے۔

    مہنگائی اور پٹرلیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، معروف شوبز شخصیت کا انوکھا احتجاج

    انہوں نے کہا کہ پوائنٹ آف سیل پر ڈیوائس کسی صورت نہیں لگانے دیں گے اور جبری سیل ٹیکس رجسٹریشن کی منطق سمجھ نہیں آرہی کیونکہ دنیا میں کہیں بھی جبری ٹیکس قانون لاگو نہیں ہوتا۔

    واضح رہے کہ اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پہ پہنچ چکی ہیں مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم اور پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے بھی ملک گیر سطح پر احتجاج کیا جا رہا ہے جب کہ جماعت اسلامی بھی میدان عمل میں نکل چکی ہے۔

    اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں مزیداور مسلسل اضافہ قومی معیشت کے لئے تباہ کن اور قومی سلامتی کے تصور کے لئے خطرناک ہےتاریخ گواہ ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ملک میں ہمیشہ مہنگائی بڑھی ہے-

    مہنگائی کی وجہ سے پاکستان کی عوام ایک سخت دور سے گزر رہی ہے، بلاول بھٹو

    ڈالر کی قیمت میں اضافے سے عوام کنگال ہورہے ہیں اور حکومت کو عوام کی حالت زار کا کوئی احساس نہیں آئی ایم ایف سے معاہدہ ختم نہیں ہوا تو پھر کیا طے پایا ہے، پارلیمنٹ کو بتایا جائے آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والی شرائط اور مذاکرات کی تفصیلات پارلیمنٹ سے چھپانابتارہا ہے کہ دال کالی ہے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ قومی معیشت کوبرباد کررہا ہے اور مہنگائی بے قابو ہوچکی ہے-

    مہنگائی کی طرح ڈالر میں مسلسل اضافے پر حکمران مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں حکومت ڈالر اور مہنگائی میں اضافے پر دانستہ خاموش ہے جو آئی ایم ایف سے درپردہ سمجھوتے کا نتیجہ ہوسکتا ہے آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کرنے کا نتیجہ قوم مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تبادہی کی صورت بھگت رہی ہے، یہ ظلم بند کرنا ہوگا ڈالر کی مسلسل پرواز ثبوت ہے کہ حکومت معاشی محاذ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے معاشی تباہی، مہنگائی اور معاشی افراتفری پاکستان کی قومی سلامتی کے تقاضوں کے لئے نیک فال نہیں-

    بدعنوانوں کے بچے ہمارے ملک کے خود ساختہ شہزادے، شہزادیاں جوا خانوں میں عرب شیخوں سے زیادہ پیسے دکھا…

    علاوہ ازیں اداکار ایوب کھوسو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف سائیکل چلا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

    معروف ٹی وی اداکار ایوب کھوسو نے کہا کہ اس وقت معاشی بدحالی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے عام افراد کا جینا اجیرن ہو گیا ہے اس وقت غریب اور دیہاڑی دار یومیہ اجرت کے ملازمین کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی نا ممکن ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سائیکل پہ سفر کرکے اپنا احجتاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔

    شہباز شریف کا آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ