Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • جڑواں شہروں میں نمازعید کے بعد بیت المقدس میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    جڑواں شہروں میں نمازعید کے بعد بیت المقدس میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    اسلام آباد : فیصل مسجد اسلام آباد میں نماز عید ادا کی گئی نماز کے بعد کورونا کے خاتمے اور فلسطین میں امن کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

    باغی ٹی وی : نماز عید کے بعد جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بیت المقدس میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی جس کی قیادت نائب امیر میاں اسلم نے کی۔ مظاہرین نے اسرائیل مخالف نعرے بازی کی۔

    احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں کی تعداد میں مرد و خواتین اور بچوں نے شرکت کی مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کے حق میں درج نعروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

    دوسری جانب راولپنڈی لیاقت باغ میں بھی سب سے بڑا اجتماع نماز عید ہوا اور نماز کورونا ایس او پیز کے تحت ادا کی گئی۔ لیاقت باغ میں نماز عید ادا کرتے ہی اسلامی جمعیت طلباء نے لیاقت باغ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی-

    مظاہرین نے حکمرانوں اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مسجد اقصی کی بے حرمتی کرنے کی تحقیقات کرائی جائیں اور فلسطینیوں پر مظالم فوری بند کیے جائیں۔ احتجاج کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگے۔

  • مثالی پولیس کی مثالی کارکردگی ، بغیر اندراج مقدمہ سات افراد زیر حراست

    مثالی پولیس کی مثالی کارکردگی ، بغیر اندراج مقدمہ سات افراد زیر حراست

    مثالی پولیس کی مثالی کارکردگی، تھانہ صادق آباد کی حدود ڈھوک کالا خان میں پولیس گردی، دو روز پہلے ہونیوالے وقوعہ کی ایف آئی آر میں نامزد ملزم پولیس کی حراست میں ہونے کے باوجودمحض ایک نامعلوم شخص کی تلاش کےلئے مقامی شہری جو کہ ایف آئی آر میں نامزد بھی نہیں اور اسکے اہلخانہ کے گھر سحری کے وقت بھاری نفری کے ہمراہ چھاپے مارا گیا، بغیر لیڈی پولیس گھروں پر دھاوا بولتے ہوئے گیٹ، شیشے اور گاڑی توڑ ڈالی، خواتین کےساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے ان سے موبائل فونز چھین کر لے گئے،

    متاثرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس علاقے کے بااثر افراد کی آلہ کار بنی ہوئی ہے، ڈھوک کالا خان بازار میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر ہم نے پولیس کو بلایا تو پولیس کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو اٹھا کر لے گئی جس میں ہمارا دور کا رشتے دار بھی شامل تھا ،

    کچھ لڑکے اسے چھڑانے کےلئے تھانے گئی تو مخالفین نے شرارت کرتے ہوئے پولیس کو کہا کہ باہر آپکا ملزم یاسر آیا ہوا ہے جس پر پولیس باہر آئی اور ہوائی فائرنگ ہوئی، ہمارا سرے سے اس کیس سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی پولیس نے اس میں ہمیں نامزد کیا ، پولیس نے چار افراد دانش اور تین نامعلوم کےخلاف ایف آئی آر درج کی۔ دانش اس وقت پولیس کی حراست میں ہے جبکہ دیگر تین (غلام نبی، حسن اور سائیں عثمان ) میں سے ایک لڑکے غلام نبی کو پہلے سے پیش کیا جاچکا ہے جبکہ ایک مزید لڑکے حسن کی پولیس نے ڈیمانڈ کی جسے بھی ہم نے کوشش کرتے ہوئے گزشتہ رات ایک بجے پیش کیاجسے متعلقہ ایس پی اور ایس ایچ او لینے سے انکاری ہو گئے اور اسی شخص کی تلاش کا بہانہ بناتے ہوئے صبح سحری کے وقت ہمارے گھروں کا یہ حال کیا گیا، متاثرین کا مزید کہنا تھا کہ سائیں عثمان کو ہم نہیں جانتے،

    پولیس نےدو روز سے ہمارے 7سے زائد افراد بغیر کسی مقدمے میں ملوث کئے حراست میں رکھے ہوئے ہیں ، یہ سب کچھ علاقے کے کچھ بااثر افراد کے کہنے پر کیا جارہا ہے تاکہ ہماری ساکھ کو نقصان پہنچایا جاسکے، راجہ زاہد ، راجہ خورشید اور راجہ جہانگیر نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے پولیس کے اس اقدام کی جانچ کریں ، ہمیں انصاف دلایا جائے۔

  • سی ٹی او راولپنڈی نےایس او پیز پر عملد ر آمد کروانے کے لیے احکامات جاری۔

    سی ٹی او راولپنڈی نےایس او پیز پر عملد ر آمد کروانے کے لیے احکامات جاری۔

    سی ٹی او راولپنڈی کے لاک ڈاﺅن کے دوران حکومتی ایس او پیز پر عملد ر آمد کروانے کے لیے احکامات جاری۔08مئی سے 16مئی تک لا ک ڈاﺅن پر عملد ر آمد کروانے کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی

    لاک ڈاﺅن کے دوران شہر میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کے داخلے پر مکمل پابندی ہو گی۔سی ٹی او رائے مظہرا قبال انٹر سٹی پرائیوٹ گاڑی، ٹیکسی اور رکشہ کو 50فیصد سواریوں کی گنجائش کے ساتھ چلانے کی اجازت ہو گی۔سی ٹی او راولپنڈی

    دوران سفر ڈرائیور اور سواریوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی ہو گا۔چیف ٹریفک آفیسر رائے تمام سرکل انچارجز ٹیم ورک اور مکمل کوآرڈینشن کے ساتھ فرآئض کی ادائیگی کو یقینی بنائیں ۔

    ایس او پیز پر عملد را ٓمد کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔کورونا ایمرجنسی میں راولپنڈی پولیس نے جرات ، بہادری اور دلیری کے ڈیوٹی سر انجام دی۔

    محنتی اور ایماندار پولیس اہلکاروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔
    پبلک ٹرانسپورٹر کرونا وائرس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔سی ٹی او راولپنڈی

  • وردی کا نشہ  پولیس  کا سب انسپکٹر آپے سے باہر ہو گیا

    وردی کا نشہ پولیس کا سب انسپکٹر آپے سے باہر ہو گیا

    راولپنڈی میں وردی کا نشہ پولیس کا سب انسپکٹر آپے سے باہر ہو گیا ، بے نظیر بھٹو اسپتال کی ایمرجنسی میں ہنگامہ آرائی. کر دی ، ایس ایچ او آر اے بازار کی ایمرجنسی وارڈ میں توڑ پھوڑ کی ، ڈاکٹرز اور پرا میڈیکل سٹاف نے کام چھوڑ دیا. سب انسپکٹر نے دھمکیاں لگاتے ہوئے کہا کہنسی پی او راولپنڈی کی مرضی کے بغیر شہر کوئی ادارہ نہیں چل سکتا،بے نظیر بھٹو اسپتال میں پولیس کے ہنگامہ آرائی سے مریضوں خوف ہراس پھیل گیا. توڑ پھوڑ راولپنڈی بے نظیر ہسپتال ہوئی، عام شہری نے نہیں بلکہ مبینہ طور پر پولیس کے ایک شیر جوان نے وردی کی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی اور ڈاکٹروں کو پولیس کے اختیارات کے حوالے سے خوب دھمکایا

    اسپتال انتظامیہ نے احتجاج کی کال دے دی، ڈاکترز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ایمرجنسی بند کرکے ایس ایچ او آرا بازار کے خلاف احتجاج شروع کردیا.

  • راولپنڈی کے تمام ایس ایچ اوز کے ریکاڈ کلیئر۔

    راولپنڈی کے تمام ایس ایچ اوز کے ریکاڈ کلیئر۔

    ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ راولپنڈی کے 30 تھانوں میں کوئی بھی ایس ایچ او ایسا تعینات نہ ہے جس کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت یا زیر تفتیش ہو۔ راولپنڈی کے تھانوں میں تعینات کسی بھی ایس ایچ او کی دو سے زائد میجر سزائیں نہ ہیں۔ جن ایس ایچ اوز کے خلاف مقدمات درج ہوئے تھے ان کی اخراج رپورٹ مرتب ہو چکی ہے یا وہ مقدمات سے بری ہو چکے ہیں۔ مزید انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی پالیسی کے مطابق مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔

  • سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے 03 ملزمان گرفتار

    سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے 03 ملزمان گرفتار

    تھانہ چونترہ پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے 03 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کئے گئے مزید انٹروگیشن جاری ہے۔ گرفتار ملزمان مبشر حسین اوراختر حسین سے 1/1 عدد کارپین جبکہ دلاورحسین کے قبضہ پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرلی گئی۔ ملزمان کے خلاف کاروائی ایس ایچ او چونترہ انسپکٹر عبد العزیز کی سربراہی میں انچارج پولیس چوکی چک بیلی راجہ عماد ایس آئی اور پولیس ٹیم نے کیں۔ اے ایس پی صدر سرکل سعود خان کا کہنا تھا کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ایس پی صدر کامران حمید نے اے ایس پی صدر، ایس ایچ او چونترہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

  • راولپنڈی پولیس کی کاروائیاں رنگ لے آئی۔

    راولپنڈی پولیس کی کاروائیاں رنگ لے آئی۔

    تھانہ صدر بیرونی پولیس کی موثر کاروائی پر قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم ٖغلام شبیر 24 گھنٹے میں گرفتارکر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز تھانہ صدربیرونی پولیس کو مقتول کے بھائی زبیر نے درخواست دی کہ شہزاد نے غلام شبیر اور ریاست خان کے ہمراہ چک جلال الدین کے علاقے میں لین دین کے تنازعے پر فائرنگ کر کے اس کے بھائی محمد نوید کو قتل کر دیا تھا۔ جس پر تھانہ صدربیرونی پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ ایس ایچ او صدر بیرونی کی زیر نگرانی سب انسپکٹر احمد نواز نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم غلام شبیر کو 24 گھنٹے میں ٹریس کرکے گرفتار کرلیا ہے اور مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم اور ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ایس ڈی پی او صدر سرکل کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر اور انکے سہولت کاروں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہے گی، ملزم کی بروقت گرفتاری پر ایس پی صدر کامران حمید نے اے ایس پی صدر، ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ مقدمہ میں ملوث بقیہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔ سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

    راولپنڈی پولیس کی ایک اور کاروائی میں اقدام قتل اور چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب 03اشتہاری مجرم گرفتار کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او کلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 02 اشتہاری مجرم عاقب سلطان اور عاصم طالب کو گرفتار کرلیا ہے۔ اشتہاری مجرمان نے سال 2020 میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کر کے ثمینہ بی بی کو زخمی کر دیا تھا، جبکہ ایس ایچ اوسٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم خرم شہزاد کو گرفتارکرلیاہے۔ اشتہاری مجرم سال 2019 سے تھانہ سٹی پولیس کو مطلوب تھا۔ ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

  • غلام اصغر شہید ڈرائیونگ سکول میں ڈرائیونگ تربیت اور سرٹفکیٹ جاری

    غلام اصغر شہید ڈرائیونگ سکول میں ڈرائیونگ تربیت اور سرٹفکیٹ جاری

    راولپنڈی ٹریفک پولیس کے غلام اصغر شہید ڈرائیونگ سکول سے گزشتہ ماہ 119شہریوں نے ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کی۔ڈرائیونگ سیکھنے والوں میں 75مرد اور44خواتین شامل ہیں۔ڈرائیونگ کورس کے اختتام پر سی ٹی اور تربیت حاصل کرنے والے امیدواروں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے ۔

    کرونا وائرس کے پیش نظر تھیوری کلاس میں سٹوڈنٹس کے درمیان باقاعدہ سماجی فاصلہ رکھ کے بٹھایا جاتا ہے ۔کلاس کے دوران گاڑی میں چار کے بجائے دو سٹوڈنٹس کو ٹریننگ دی جا رہی ہے۔احتیاطی تدابیرکے پیش نظر ہر کلاس کے بعدکلاس اور گاڑی میں باقاعدہ طور اینٹی کرونا سپرے بھی کروایا جا رہا ہے۔چیف ٹریفک آفیسر تھیوری کلاس میں تمام امیدواروں کو ٹریفک قوانین اور اشاروں کے متعلق تربیت دی جاتی ہے ۔سی ٹی او رائے مظہر اقبال

  • راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم جاری

    راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم جاری

    راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم جاری، راولپنڈی پولیس کے 1000 سے زائد پولیس افسران سیکورٹی ڈیوٹی کیلئے تعینات
    پولیس کے افسران پولیو ورکرز کی 663 ٹیموں کے ہمراہ سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، پولیس کے سینئر افسران پولیو ڈیوٹی کیلئے مامور کیے گئے افسران کو چیک اور بریف کر رہے ہیں

    ، پولیس تھانے کی پٹرولنگ وہیکلز بھی علاقے میں گشت کر رہی ہیں اور پولیو ورکرز کی سیکورٹی کو یقینی بنا رہی ہیں،پولیس
    پولیس شہریوں کے لیےتحفظ ہمہ وقت کوشاں ہے اور اس مقصد کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے،

  • راولپنڈی پولیس پولیو ورکرز کی ٹیموں کے ہمراہ سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں

    راولپنڈی پولیس پولیو ورکرز کی ٹیموں کے ہمراہ سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں

    راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم جاری ہے۔ راولپنڈی پولیس کے 1000 سے زائد پولیس افسران سیکورٹی ڈیوٹی کیلئے تعینات ہیں۔ ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا کے پولیس کے افسران پولیو ورکرز کی 663 ٹیموں کے ہمراہ سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
    راولپنڈی پولیس کے سینئر افسران پولیو ڈیوٹی کیلئے مامور کیے گئے ہیں۔ تھانے کی پٹرولنگ وہیکلز بھی علاقے میں گشت کر رہی ہیں اور پولیو ورکرز کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ راولپنڈی پولیس شہریوں تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور اس مقصد کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔